Baaghi TV

Author: +9251

  • حزب للہ پر پابندی کےلیے بنا بڑا محاذ

    لبنانی ملشیا کی حزب اللہ کے مفادات پر ضرب لگانے کےلیے 30 ممالک کا اتحاد بنایا گیا ہے .

    دسمبر کے وسط میں ہالینڈ میں لا انفورسمنٹ کوآرڈینیشن گروپ (ایل ای سی جی) کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں لبنانی ملیشیا حزب اللہ مالیاتی نیٹ ورک کو توڑنے اور تنظیم کی آمد کے ذرائع محدود کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ ہالینڈ میں ہونے والے اجلاس میں CHIP اقدام کو آگے بڑھایا جائے گا۔ یہ اصطلاح حزب اللہ کےمالیاتی نیٹ ورک کو محدود کرنے کے لیے تکنیکی ماہرین کے ہاں استعمال کی جاتی ہے۔

    لبنان اور اسرائیل کے تعلقات کشیدہ ہیں، اسرائیل لبنانی ملیشیا حزب اللہ پر الزام لگاتا ہےکہ وہ فلسطین میں حماس مزاحمتی تحریک کو سپورٹ کرتے ہیں اس کے علاوہ عرب اسرائیل جنگ کے دوران لبنان کا علاقہ بھی اسرائیل کے قبضے میں ہے اسرائیل اس کو اپنا حصہ بنانے کے لیے اب قانونی چارہ جوئی بھی کرنے جا رہا ہے جس پر لبنان نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا.

  • گجرات پولیس کی بڑی کامیابی، ڈیڑ ھ ماہ قبل لا پتہ ہونے والی جواں سالہ خاتون کو خانیوال سے بازیاب کروا لیا گیا،دو ملزمان گرفتار۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    پولیس کی بڑی کامیابی،
    ڈیڑ ھ ماہ قبل لا پتہ ہونے والی جواں سالہ خاتون کو خانیوال سے بازیاب کروا لیا گیا،دو ملزمان گرفتار۔۔۔ تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کے علاقہ سے جواں سالہ خاتون لاپتہ ہو گئی تھی،لا پتہ خاتون کے بھائی کی درخواست پر نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جو کہ بعد از تفتیش بے گناہ قرار پائے تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید توصیف حیدر نے وقوعہ کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل محمد رمضان کمبوہ کی زیر نگرانی ماہر پولیس افسران پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جن میں ایس ایچ اوسٹی سرائے عالمگیر SIعامر سعید،ASIمحمد شہباز اور دیگرپولیس ملازمین شامل تھے جن کو ڈی پی او گجرات سیدتوصیف حیدر نے حکم جاری کیا کہ اغواء کی واردات میں ملوث اصل ملزمان کو ٹریس کر کے مغویہ کی بازیابی کے لئے تما م تر محکمانہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔جس پر ایس ایچ او سٹی سرائے عالمگیر SIعامر سعیدنے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحقیقات کو دائرہ وسیع کرتے ہوئے پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے اصل ملزمان کا سراغ لگانے کے بعدفوری طور پر ریڈنگ پارٹی تشکیل دے کرضلع خانیوال کے علاقہ کچا کھوہ میں ریڈکر کے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے مغویہ کوبازیاب کروا لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں عبدالحمید 2۔عبدالمجید ولد واحد بخش سکنہ تحصیل میاں چنوں ضلع خانیوال شامل ہیں۔
    اس موقع پر ڈی پی او گجرات سیدتوصیف حیدرنے اغواء کاروں کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے اور مغویہ کو بحفاظت بازیاب کروانے پرایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر SIعامر سعید اور ان کی ٹیم کو خصوصی شابا ش اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا۔

  • ترکی نے پھر کیا  دھمکی دے دی

    ترکی نے پھر کیا دھمکی دے دی

    ترکی نے شام میں کرد علیحدگی پسندوں کے خلاف اپنے آپریشن پر عزم ظاہر کرتےہوئے دھمکی دی ہے کہ امریکا نے اگر اپنے کیے گئے عہد و پیمان پورے نہ کیے تو شام میں پھر سے مزید قوت کے ساتھ آپریشن ہو گا.

    ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن روس کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ سوچی شہر میں اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین سے ملاقات کریں گے۔ دونوں سربراہان کے درمیان شام کی صورت حال بالخصوص شمال مشرقی شام میں کردوں کے خلاف ترکی کا فوجی آپریشن زیر بحث آئے گا۔

    روس کے سفر سے قبل ایردوآن نے کہا کہ "اگر واشنگٹن نے اپنے کیے ہوئے وعدے پورے نہ کیے تو ترکی ،،، شام میں اپنا آپریشن زیادہ طاقت کے ساتھ آگے بڑھائے گا”۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر کردوں نے اپنا انخلا مکمل نہ کیا تو ترکی کی فورسز دوبارہ حملہ شروع کر دیں گی۔
    اس سے قبل ایردوآن نے فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں کی اس درخواست کو مسترد کر دیا جس میں شام میں فائر بندی کی مہلت میں توسیع پر زور دیا گیا تھا۔ یہ مہلت آج شام مقامی وقت کے مطابق 7 بجے ختم ہو رہی ہے۔
    واضح رہے یورپ کرد علیحدگی پسندوں کے شام میں داعش کے خلاف اتحادی ہے اور ترکی کرد علیحدگی پسندوں کو دہشت گرد قراد دیتا ہے .ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر ہرا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔ اب چونکہ جنگ بندی ہو چکی ہے اور ترکی اپنے حملے بند کرنے پر رضا مند ہو چکا ہے .

    ترکی بارے ٹرمپ کا لہجہ کیسے بدلہ

    امریکا نے ترکی کے کتنے وزراء پر پابندی لگا دی، خبر آگئی

    ٹرمپ نے ترکی کے ساتھ کیسا حشر کرنے کی دھمکی دے دی

     

  • سعودی وزیر دفاع اورامریکی وزیر دفاع کی ملاقات

    سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزيز نے امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر سے ملاقات کی کو کہ سعودی عرپ کے دورے پر آئے ہوئے ہیں،
    ملاقات کے دوران سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان قائم سٹریٹیجک اور عسکری تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ مشترکہ طور پر درپیش سیکورٹی اور دفاعی چیلنجوں، خطرات اور معاملات پر بھی بات چیت ہوئی ہے.
    سعودی عرب : اہم ممالک کی عسکری قیات کا اجلاس

    ادھر سعودی عرب کے دارالحکومت میں ہی عرب ممالک کے چیف آٍف آرمی سٹاف کی ملاقات ہوئیہ ہے. الریاض میں خلیج تعاون کونسل کی ریاستوں کے چیف آف اسٹاف کی سلامتی اور دفاع کانفرنس میں مصر ، اردن ، پاکستان ، برطانیہ ، امریکا ، فرانس ، جنوبی کوریا ، نیدرلینڈز ، اٹلی ، جرمنی ، نیوزی لینڈ اور یونان کی مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔ عسکری قیادت نے سمندری اور فضائی تحفظ پر زور دینے اور ایران کی مخاصمانہ پالیسیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ خطے کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے درکار صلاحیتوں کا بھی جائزہ لیا۔

    حوثیوں نے سعودی عرب کا کتنا فوجی نقصان کیا، حقیقت کیا؟ اہم انکشافات …

    صدر حسن روحانی نے سعودی حکمرانوں کے بارے میں بہت بڑا انکشاف کردیا

  • ترکی شام میں کیسے ہتھیار استعمال کر رہا، امریکی جریدے نے تصاویر جاری کردیں

    ترکی کی طرف سے امریکی جریدے نے ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کی تصاویر شائع کر دیں.

    شمالی شام میں کردوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر ترکی کے حملے کے بعد مبینہ طور پر انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اگرچہ فوجی کارروائی کی مدت زیادہ طویل نہیں رہی تاہم ترکی کی فوج اور مسلح ملیشیاؤں کی جانب سے مرتکب جرائم نے اقوام متحدہ کو مجبور کر دیا کہ وہ کردوں کے خلاف ممکنہ جنگی جرائم کی سرکاری تحقیقات کا آغاز کرے۔
    ترکی کی جانب سے ممنوعہ ہتھیاروں کے سبب مکمل طور پر جھلس جانے والے محمد الکردی کی تصویر ابھی ذہنوں سے نکلی نہیں تھی کہ امریکی جریدے Newsweek نے مزید دہشت ناک تصاویر کا انکشاف کر دیا جو العربیہ ڈاٹ نیٹ کی جانب سے پیش کی جا رہی ہیں۔ یہ نئی تصاویر اُن کردوں کی ہیں جو ممنوعہ ہتھیاروں کا نشانہ بنے۔ ان افراد کے جسم مکمل طور پر جھلس گئے یہاں تک کہ ان کو پہچاننا بھی ممکن نہ رہا

    روک سکتے ہوتو روک لو،طیب اردوان نے بھی پی ٹی آئی والی بات کہہ دی

    دوسری طرف پاکستان سعودیہ ایران کشیدگی کو ختم کرنے کےلیے کوشاں‌ہے .واضح‌ رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں ایران کا دورہ کیا اور ایرانی صدر حسن روحانی، آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر رہنماؤں سے خصوصی ملاقاتیں کی تھیں، بعد ازاں‌ وہ آج سعودی عرب پہنچے ہیں، ان کے دورہ کا بڑا مقصد سعودی عرب اور ایران کے مابین پائی جانے والی کشیدگی ختم کرنے کیلئے مصآلحتی کردار ادا کرنا ہے، ایرانی وزیرخارجہ کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے،
    36 لاکھ شامیوں‌ کو کن ملکوں میں بھیجاجائے گا ، طیب اردوان نے بتادیا
    ترکی اور امریکہ کے مابین 17اکتوبر کو طے پا جانے والے معاہدے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدرکا کہنا تھاکہ اگر اس سمجھوتے پر عمل درآمد ہوتا ہے تو اچھی بات ہے وگرنہ 120 گھنٹوں کی مہلت ختم ہوتے ہی ہم آپریشن امن کو اسی جگہ سے دوبارہ شروع کر دیں گے”۔ اردگان کے مطابق ہم نے دہشتگرد تنظیم کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا امریکہ سے کیا ہے۔

  • ڈالر کی قیمت میں‌ کمی

    ڈالر کی قیمت میں‌ کمی

    آج  انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے کمی ہوئی ہے.

    کمپنیز ایکسچینج ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 155.95 روپے میں فروخت ہورہا تھا جو کہ آج 155.90 روپے میں دستیاب ہے۔
    اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ گزشتہ روز ہی کی طرح آج بھی 156 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
    آٹو سیکٹر سے ساڑھے تین ماہ میں 40 ہزار ملازمین برطرف
    2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔

    ہنڈائی موٹرز موبلٹی ٹیکنالوجی پر کتنے بلین ڈالر خرچ کرے گی؟ خبر آ گئی

    رافیل طیاروں سے متعلق اہم راز چرانے کا معاملہ، انڈین ایئر فورس کی ٹیم تحقیقات کیلئے جلد فرانس جائے گی

    2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    ماہر معیشت کے مطابق ڈالر لی حالیہ کمی عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ہے.جب کہ حکومت پاکستان کو روپے کو مستحکم کرنے کے لیے کاروباری سرگرمیوں کا عام کرنا ہوگا اور تاجروں کے لیے آسانی پیدا کرنی ہوگی.سرمایا کاروں کے اعتماد کو بحال کرنا ہو گا. تاکہ سرمایہ کاری بڑھے اور منجمد تجارتی سرگرمیاں بحال رہیں.

  • ملک کے بیشتر حصوں میں موسم کا حال  کیسا رہے گا

    ملک کے بیشتر حصوں میں موسم کا حال کیسا رہے گا

    محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

    اس دوران بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
    اس سےپہلے ملک کے بیشتر حصوں میں سردی کی آمد آمد ہےاور اس سلسلے میں لوگوں نے اپنے لباس اور لحاف میں موسم کے مطابق تبدیلی کر رکھی ہے، اسی طرح پہاڑی علاوقوں اور بلند چوٹیوں پر برفباری کا سلسلہ بھی شروع ہو چکاہے.

    غزہ میں کس کا ڈرون طیارہ تباہ ہوا

    موسمی نزلہ زکام دور رکھنے میں مددگار غذائیں

  • بوسنیا کی ریڈ لیڈی جسے اپنی قبربھی سرخ چاہیے.

    بوسنیا کی ریڈ لیڈی جسے اپنی قبربھی سرخ چاہیے.

    جانیے یورپی مسلم ملک بوسنیا کے ایک گاؤں میں رہائش پذیر خاتون زوریکا ریبرنک کا قصہ جو سرخ رنگ سے بہت لگاو رکھتی ہے. یہ عورت اپنے ہرکام میں سرخ رنگ کو پسند کرتی ہے. ایک عرصے سے سر سے پیر تک سرخ لباس میں ملبوس رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے گھر کی ہر شے سرخ رنگت کی ہے ۔
    میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ زندگی بھر سرخ رنگت میں رہنا چاہتی ہیں، یہاں تک کہ انہوں نے اپنی قبر کا کتبہ بھی سرخ بنوایا ہے اور اس پر اپنی تصویر بھی لگائی ہے۔ 67 سالہ زوریکا گزشتہ 40 برس سے سرخ لباس پہن رہی ہیں اور ان کے گھریلو استعمال کی تقریباً تمام اشیا ہی لال رنگ کی ہیں۔

    انہوں نے ہندوستان سے سرخ گرینائٹ منگوایا ہے اور اس پر اپنا اور شوہر کی قبر کا کتبہ کندہ کرایا ہے۔ ہر دم سرخ لباس پہنے زوریکا اب پورے بوسنیا میں مشہور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں اٹھارہ سال کی ہوئی تو میرے اندر سرخ رنگ پہننے کی زبردست خواہش پیدا ہوئی اور اب یہ حال ہے کہ میرے گھر کی روشنیاں بھی سرخ ہیں اور گھر کے تمام پردے اور کپڑے بھی سرخ ہیں۔

    بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟ بلاول جواب دیں؟ ایسا کس نے کہہ دیا

    لاڑکانہ سے پیپلز پارٹی کیوں ہاری؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ بلاول بھی……..

    اس کا ماننا ہے کہ سرخ‌ رنگ سے اس کو قوت ملتی ہے اور وہ جنازوں میں بھی سرخ رنگ پہن کر جاتی ہے.

  • سعودی عرب : اہم ممالک کی عسکری قیات کا اجلاس

    سعودی عرب : اہم ممالک کی عسکری قیات کا اجلاس

    سعودی عرب میں اہم ممالک کی عسکری قیات کےاہم اجلاس ہوا ہے. سعودی عرب کی میزبانی میں خلیجی ریاستوں، عرب ممالک اور دیگر مسلمان اور دوست ممالک کی عسکری قیادت کا اہم اجلاس دارالحکومت الریاض میں ہوا جس میں خطے کی سلامتی اور دہشت گردی کے خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    الریاض میں خلیج تعاون کونسل کی ریاستوں کے چیف آف اسٹاف کی سلامتی اور دفاع کانفرنس میں مصر ، اردن ، پاکستان ، برطانیہ ، امریکا ، فرانس ، جنوبی کوریا ، نیدرلینڈز ، اٹلی ، جرمنی ، نیوزی لینڈ اور یونان کی مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔ عسکری قیادت نے سمندری اور فضائی تحفظ پر زور دینے اور ایران کی مخاصمانہ پالیسیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ خطے کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے درکار صلاحیتوں کا بھی جائزہ لیا۔
    اس سے پہلے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےکہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ جنگ روکنے کے لیے دنیا نے اہم کردار ادا نہ کیا تو معیشت کو بہت نقصان پہنچے گا.

    حوثیوں نے سعودی عرب کا کتنا فوجی نقصان کیا، حقیقت کیا؟ اہم انکشافات …

    صدر حسن روحانی نے سعودی حکمرانوں کے بارے میں بہت بڑا انکشاف کردیا

    امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر عالمی برداری ایران کو روکنے اور اس کے خلاف ٹھوس کارروائی کے لیے آگے نہیں آئی تو تیل کی قیمتوں میں ایسا ناقابل یقین اضافہ ہوسکتا ہے

  • گجرات انسداددہشتگردی عدالت  کے ملازم محمد عارف کا 14 سالہ بیٹا محمد ولید کل رات سے لاپتہ ۔۔۔۔۔

    گجرات انسداددہشتگردی عدالت کے ملازم محمد عارف کا 14 سالہ بیٹا محمد ولید کل رات سے لاپتہ ۔۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)انسداددہشتگردی عدالت گجرات کے ملازم محمد عارف کا 14 سالہ بیٹا محمد ولید کل رات بوقت نمازِ عشاء مورخہ 21اکتوبر 2019 گھر سے جیل روڈ پر واقع مسجد میں نمازِ عشاء پڑھنے کے لئے گیا جوکہ رات سے گھر واپس نہیں آیا جس کی وجہ سے اس کے ماں باپ اور فیملی ممبران کافی پریشان ہیں اگر کسی شخص نے اس بچے کو کہیں دیکھا ہو یا کہیں نظر آئی تو نیچے نمبرز پر اطلاع کریں…
    اس میسج کو جہاں تک ہوسکے بھیجنے تاکہ کسی ماں کا لال اسے مل جائے
    03476299102
    03316239572
    نوٹ:اطلاع برائے گمشدگی کی رپورٹ تھانہ سول لائن میں کر دی گئی ہیں
    پتہ اہل خانہ: عقب گلی ڈی پی او آفس جیل روڈ گجرات