Baaghi TV

Author: +9251

  • گجرات پولیس کی بڑی کارروائی اندھے قتل کی ایک اور واردات ٹریس،،قاتل ایک ہفتہ کے اندر گرفتار

    گجرات پولیس کی بڑی کارروائی اندھے قتل کی ایک اور واردات ٹریس،،قاتل ایک ہفتہ کے اندر گرفتار

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد) پولیس کی بڑی کارروائی اندھے قتل کی ایک اور واردات ٹریس،،قاتل ایک ہفتہ کے اندر گرفتار
    تفصیلات کے مطابق مورخہ 13اکتوبر کو تھانہ ککرالی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ موضع لنگڑیال کے قریب غیر آباد ڈیرے پر ایک نامعلوم نوجوان کی نعش پڑی ہے۔ جو پولیس اطلاع پا کر فوری موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھجوایا اور موقع واردات سے شواہد اکٹھے کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔جو بعد میں نامعلوم نعش کو اس کے بھائی ذوالفقار احمد ولد بشیر احمد سکنہ کالو چک نے شناخت کرلیا۔ وقوعہ کی اطلاع ڈی پی او توصیف حیدر کو دی گئی،جنہوں نے ڈی ایس پی کھاریاں سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی لیاقت حسین کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دے کر ہدائیت دی کہ اندھے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جائے اور قتل کے اصل محرکا ت کو سامنے لاتے ہوئے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جاسکیں۔ڈی پی او گجرات کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ ککرالی لیاقت حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اندھے قتل کی واردات کو ایک ہفتہ کے اندر ٹریس کرکے قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔قاتلوں میں غضنفرعلی 2۔محمد صادق پسران محمد شریف سکنائے لنگڑیال شامل ہیں۔ جنہوں نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ مقتول افتخار بشیر جوکہ کھاریاں گیا ہوا تھا،جو واپسی پر صبورموڑ پر اترا تو ہم نے اسے اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کر ویران ڈیرے پر لے گئے اور بعد ازاں اس کا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتول سے ان کا پیسوں کا لین دین تھا جس کی رنجش میں انہوں نے افتخار بشیر کے قتل کا منصوبہ بنا کر اسے قتل کر دیا اور خود موقع سے فرار ہوگئے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بہتر رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بہتر رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔

    منگل کے روز کاروبار کا آغاز 33 ہزار 84 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 87 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد 785 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی۔
    پچھلے دنوں سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل مثبت رجحان کی طرف گامزن تھی . گزشتہ روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 432 پر ہوا اور 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 34 ہزار 83 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 130 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 34 ہزار 213 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

    پنجاب سیڈ کونسل نے 31 اقسام کے بیجوں کی منظوری دے دی

    پنجاب حکومت کی بڑی کامیابی

  • گجرات میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کی شہر بھر میں صفائی چیکنگ ۔۔۔۔۔

    گجرات میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کی شہر بھر میں صفائی چیکنگ ۔۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد)ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا شہر بھر کا دورہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے جائزہ لے رہے ہیں چیف سینٹری انسپکٹر چوہدری نصراللہ کنگ کو ہدایات جاری کر رہے ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا کہنا کہ سارے شہر میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ میرا عوام الناس سے وعدہ ہے کہ شہر کی ایک اچھی کارگردگی دیکھن کو ملے گئ۔ جہاں جہاں گندگی، غلزت کے ڈھیر ہیں ان کو صفائی کیا جائے گا۔ نالوں کی صفائی کا کام زور و شور سے جاری ہے اور انشاءاللہ آپ میونسپل کارپوریشن گجرات کے کاموں کو دیکھیں گے ۔۔۔۔

  • بادشاہ کی تاج پوشی

    بادشاہ کی تاج پوشی

    جاپان میں نئے بادشا ہ نے تخت نشینی کے بعد عہدہ سمبھال لیا .اس سلسلے میں تاج پوشی کی رسم ادا کی گئی .
    جاپان میں نئے بادشاہ ’ناروہیتو کے تاج پوشی کی تقریب پورے تزک اہتشام کے ساتھ ادا کی گئی.

    میڈیا رپورٹ کے جاپان میں بادشاہ ’ناروہیتو‘ کی تقریب تاجپوشی کی گئی، جہاں بادشاہ کو تاج پہنا دیا گیا ہے۔تاج پوشی کی تقریب میں 180سے زائد ممالک سے رہنما شریک تھے۔

    خورشید قصوری نے پاک فوج کے متعلق ایسی کی بات کہ قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا

    مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا

    85سالہ جاپانی بادشاہ اکیہیتو نے اپریل میں طبیعت کی خرابی کی وجہ سے تخت چھوڑا تھا، جس کےبعد ولی عہد ناروہیتو نے یکم مئی کو نئے بادشاہ کی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں۔

     

  • امریکا ترکی کے خلاف کس حد تک جاسکتا ، دھمکی آگئی

    امریکا ترکی کے خلاف کس حد تک جاسکتا ، دھمکی آگئی

    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے باور کرایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ضرورت پڑنے پر ترکی کے خلاف طاقت کے استعمال کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

    پومپیو نے امریکی نیٹ ورکCNBC کو دیے گئے بیان میں واضح کیا کہ واشنگٹن جنگ پر امن کو ترجیح دیتا ہے تاہم اگر فوجی کارروائی کی ضرورت پڑی تو ٹرم ایسا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ سعودیہ ایران کی حالیہ کشیدگی اس وقت شدید ہوئی جب سعودی تیل تنصیبات پر حملے ہوئے تھے. اور سعودیہ سمیت امریکا نے اس کا ذمہ دار ایران کو کو ٹھہرایا تھا.اب حالات کو ٹھنڈا کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں.

    خورشید قصوری نے پاک فوج کے متعلق ایسی کی بات کہ قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا

    مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا

    دوسری طرف پاکستان سعودیہ ایران کشیدگی کو ختم کرنے کےلیے کوشاں‌ہے .واضح‌ رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں ایران کا دورہ کیا اور ایرانی صدر حسن روحانی، آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر رہنماؤں سے خصوصی ملاقاتیں کی تھیں، بعد ازاں‌ وہ آج سعودی عرب پہنچے ہیں، ان کے دورہ کا بڑا مقصد سعودی عرب اور ایران کے مابین پائی جانے والی کشیدگی ختم کرنے کیلئے مصآلحتی کردار ادا کرنا ہے، ایرانی وزیرخارجہ کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے،

    وزیراعظم کی سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں، دورہ ایران سے متعلق کیا بات ہوئی؟ بڑی خبر

  • جسٹن ٹروڈو نے پھر میدان مار لیا

    جسٹن ٹروڈو نے پھر میدان مار لیا

    جسٹن ٹروڈو نے پھر میدان مار لیا
    کینیڈا انتخابات میں جیت حاصل کرنے پرامریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے جسٹن ٹروڈوکوجیت پر مبارک باد دی ہے.جسٹن ٹروڈوکےساتھ دونوں ممالک کی ترقی کے لیے کام کرنےکوتیار ہوں
    واضح رہے کہ جسٹن ٹروڈو نے حالیہ الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے.جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے اقتدار برقرار رکھا ہے لیکن ایک مختصر انتخابی جیت کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ وہ وزیر اعظم کی حیثیت سے اقلیت کی حکومت کی قیادت کرنے پر مجبور ہے۔

    ان کی جماعت پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ نشستوں کا دعوی کرے گی لیکن ان کی دوسری میعاد زیادہ مشکل ہوگی ، جو دوسری جماعتوں پر قانون سازی کرنے کے لئے انحصار کرتی ہے۔

    لبرلز اپنے دائیں بائیں قدامت پسند حریفوں کے ساتھ گردن اور گردن تھے۔

    اس فیڈرل الیکشن کو مسٹر ٹروڈو ، جس نے پہلی بار میعاد ختم کرکے نیا الیکشن لڑا اور منتخب ہوئے ہیں.ان پر اسکینڈل کی باتیں بھی ہوتی رہی ہیں. ،اس کے باوجود ان کی یہ جیت کو ریفرنڈم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے.

    ٹرمپ نے ایران کو پھر کیا دھمکی دے دی؟

    خورشید قصوری نے پاک فوج کے متعلق ایسی کی بات کہ قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا

    وزیراعظم کی سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں، دورہ ایران سے متعلق کیا بات ہوئی؟ بڑی خبر

  • گوجرانوالہ تین بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس حراست میں

    گوجرانوالہ:تھانہ سول لائن کے علاقہ میں تین بچوں سے ذیادتی کرنے والا ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا

    تھانہ سول لائن کے علاقہ میں بچوں سے بدفعلی کرنے والا ملزم قیصر محمو دکو پولیس نے حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق ملزم تین بچوں سے بدفعلی کا مرتکب پایا گیا ہے پولیس کے مطابق ملزم قیصر محمود دس روز قبل جناح روڈ کے علاقہ میں تاجر کے 12سالہ بیٹے شاہیر کو ورغلا کر ایک گھر میں لے گیا اور ذیادتی کا نشانہ بناڈالا بچے کی خیچ و پکار سن کر جب اہلخانہ موقع پر پہنچے کو ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھانہ سول لائن پولیس نے ملزم قیصر محمود کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا اور ملزم کو دس روز بعد گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش مذید دو بچوں کے ساتھ ذیادتی کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے

  • سرکاری افسران ہو جائیں ہوشیار،وزیر اعلی عثمان بزدار نے آن لائن دفاتر کے وزٹ شروع کردیے

    سرکاری افسران ہو جائیں ہوشیار،وزیر اعلی عثمان بزدار نے آن لائن دفاتر کے وزٹ شروع کردیے

    وزیر اعلی کا اپنے آفس سے رجسٹری برانچ ڈیرہ غازی خان کا ”آن لائن وزٹ“ آفس میں غیر موجودگی اور عہدے کا بروقت چارج نہ لینے پر سب رجسٹرار عمران حمید معطل
    سی ایم آفس سے ”آن لائن وزٹ“ کرتے ہوئے رجسٹری برانچ میں موجود شہریوں سے بات چیت

    وزیر اعلی عثمان بزدار نے شہریوں سے رجسٹری اور دیگر امور پر پیسے مانگنے کے بارے میں بھی دریافت کیا
    شہریوں کی شکایت پر ڈیرہ غازی خان کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو رجسٹری برانچ میں طلب کر لیا
    کسی بھی شہر کے کسی بھی دفتر کا کسی بھی وقت ”آن لائن وزٹ“ کر کے روزانہ خود جائزہ لوں گا:عثمان بزدار

    لوزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے آفس سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سسٹم کے ذریعے اچانک رجسٹری برانج ڈیرہ غازی خان کا ”آن لائن وزٹ“ کیا- سب رجسٹرار آفس میں غیر موجودگی اور عہدے کا بروقت چارج نہ لینے پر سب رجسٹرار عمران حمید کو معطل کرنے کا حکم دے دیا-وزیر اعلی نے سی ایم آفس سے رجسٹری برانچ ڈیرہ غازی خان کا ”آن لائن وزٹ“ کرتے ہوئے شہریوں سے سرائیکی میں بات چیت کی- وزیر اعلی عثمان بزدار سے اچانک رابطے پر رجسٹری برانچ میں موجود شہری حیران ہوگئے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے شہریوں سے رجسٹری اور دیگر ریونیو امور پر سرکاری ملازمین کی طرف سے پیسے مانگنے کے بارے میں بھی دریافت کیااور کہا کہ اگر کسی سرکاری افسر یا ملازم نے شہریوں سے پیسے لئے تو اس کی خیر نہیں ہو گی – ڈیرہ غازی خان کے ایک شہری شاہد رسول نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان کے سب رجسٹرار سٹی کا تبادلہ ہو چکا ہے لیکن ابھی تک نئے سب رجسٹرار نے آکر ابھی تک چارج نہیں لیا – ہم بیان کروانے آئے ہوئے ہیں، چار پانچ گھنٹے گزر چکے ہیں، بیٹھے ہیں، نئے سب رجسٹرار کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے دقت کا سامنا ہے – ایک شہری غلام صدیق خان نے بتایا کہ رجسٹری کروانا چاہتے ہیں، کئی دنوں سے آرہے ہیں مگر متعلقہ افسر موجود نہیں ہو تا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے معاملے کا جائزہ لیا اور بروقت اپنے عہدے کا چارج نہ لینے پر سب رجسٹرار عمران حمید کو معطل کرنے کا حکم دے دیا- وزیر اعلی نے شہریوں کی شکایت کے فوری ازالے کیلئے ڈیرہ غازی خان کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو رجسٹری برانچ میں طلب کر لیا اور ”آن لائن“ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے دفتر سے نکلیں، فوری طور پر رجسٹری برانچ پہنچیں، عوام بہت پریشان ہیں – وزیر اعلی نے ڈپٹی کمشنر کو رجسٹری برانچ میں موجود تمام لوگوں کے زیر التواء امور کو فوری طور پر نمٹانے کا حکم دیا اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ روزانہ صوبے کے کسی بھی شہر کے کسی بھی دفتر کا کسی بھی وقت ”آن لائن وزٹ“کر کے جائزہ لوں گا – عوام کے مسئلے یہاں بیٹھ کر خود حل کرواؤں گا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے زیر التواء کیسز کو فوری طور پر نمٹانے کی ہدایت کی-
    ٭٭٭٭

  • ٹرمپ نے ایران کو پھر کیا دھمکی دے دی؟

    ٹرمپ نے ایران کو پھر کیا دھمکی دے دی؟

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو دھمکی دی کہ اگرکسی اقدام کی ضرورت ہوئی تو ایران پر حملہ کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے ہمیں ہم مجبور کیا تو ہم ایران پر حملہ کریں گے۔ اگر ضروری ہوا تو ہم جنگ کے لیے تیار ہیں۔

    20 ستمبر کو ٹرمپ نے ایران کے مرکزی بینک اور قومی ترقیاتی فنڈ پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ میں ایران پرحملے کے وقت کا فیصلہ خود کروں گا۔
    وزیراعظم کی سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں، دورہ ایران سے متعلق کیا بات ہوئی؟ بڑی خبر
    دوسری طرف پاکستان سعودیہ ایران کشیدگی کو ختم کرنے کےلیے کوشاں‌ہے .واضح‌ رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں ایران کا دورہ کیا اور ایرانی صدر حسن روحانی، آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر رہنماؤں سے خصوصی ملاقاتیں کی تھیں، بعد ازاں‌ وہ آج سعودی عرب پہنچے ہیں، ان کے دورہ کا بڑا مقصد سعودی عرب اور ایران کے مابین پائی جانے والی کشیدگی ختم کرنے کیلئے مصآلحتی کردار ادا کرنا ہے، ایرانی وزیرخارجہ کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے،

    خورشید قصوری نے پاک فوج کے متعلق ایسی کی بات کہ قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا

    مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا

  • ترک پولیس کو کرد تنظیم کے خلاف ملی بڑی کامیابی

    ترک پولیس کو کرد تنظیم کے خلاف ملی بڑی کامیابی

    ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اناطولیہ کے مطابق ترک پولیس نے پیر کے روز ایک کرد دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے اور دہشت گردی کا پروپیگنڈا کرنے کے شبے میں کردوں کے حمایت یافتہ تین شہروں کے میئرز کو گرفتار کرلیا ہے۔ترکی کی پولیس نے کرد تنظیم کے اہم حمایت کرنے والے میئر کو گرفتار کرلیا

    ذرائع کے مطابق ترک پولیس نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے تین میئروں کو حراست میں لے لیا۔ یہ تینوں کایابینار ، بیسمیل اور کوجاکوی میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے منتخب میئر ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس نے دیاربکر کے مستعفی میرمرزا کلی سے بھی پوچھ گچھ شروع کی ہے۔
    ترکی نے 9دنوں میں کتنا علاقہ واگزار کیا؟ اہم خبر آ گئی
    ترکی اور امریکہ کے مابین 17اکتوبر کو طے پا جانے والے معاہدے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدرکا کہنا تھاکہ اگر اس سمجھوتے پر عمل درآمد ہوتا ہے تو اچھی بات ہے وگرنہ 120 گھنٹوں کی مہلت ختم ہوتے ہی ہم آپریشن امن کو اسی جگہ سے دوبارہ شروع کر دیں گے”۔ اردگان کے مطابق ہم نے دہشتگرد تنظیم کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا امریکہ سے کیا ہے۔

    روک سکتے ہوتو روک لو،طیب اردوان نے بھی پی ٹی آئی والی بات کہہ دی

    امریکہ سعودی عرب میں مفت میں فوج نہیں بھیج رہا ، ٹرمپ