Baaghi TV

Author: +9251

  • مودی شاہ کی جوڑی کو آئینی ذمہ داریوں کی کوئی فکر نہیں، ایسا کس نے کہا

    مودی شاہ کی جوڑی کو آئینی ذمہ داریوں کی کوئی فکر نہیں، ایسا کس نے کہا

    کانگریسی ترجمان نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’مودی شاہ‘ کی جوڑی کو انتخابی جلسوں میں صرف آرٹیکل 370 یاد آ جاتا ہے۔

    کانگریس نے کشمیر معاملے پر مودی حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ

    کانگریس کے ترجمان کپل سبل نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔ملک کی حقیقی صورت حال کو چھپایا جا رہا ہے اور اس دفعہ کے سہارے مسائل پر پردہ ڈال کر عوام سے ووٹ حاصل کرنے کے لئے انہیں گمراہ کیا جا رہا ہے۔

    ترجمان نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں 93 فیصد بچوں کو مناسب غذا نہیں مل رہی اور اس سال کے غذائیت کے اعداد و شمار میں ہندوستان کی رینکنگ دنیا میں 102 ہے جو نیپال، پاکستان اور بنگلہ دیش جیسے غریب ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔

    گاندھی کا یوم پیدائش، کانگریسی رہنما نے بھارتی نظام پر ہی سوالات اٹھا دیے

    واضح رہے کہ بھارت میں بھوک اور افلاس کی صورت حال تشویشناک صورت حال اختیار کر گئی.بھارت ان افریقی ممالک کی لائن میں کھڑا ہے جو معاشی طور پر اب تک بہت پیچھے ہیں۔

    مودی کا بھارت بھوک اور افلاس میں سب کو پیچھے چھوڑ گیا

    بھوک کی شدت کے معاملے میں بھارت کو 117 ممالک میں سے 102 مقام ملا ہے۔ 117 رینک پر بھوک کا سب سے مشکل مسئلہ رکھنے والا ملک وسطی افریقی جمہوریہ ہے۔ مودی جب پہلے دفعہ بھارت کا وزیر اعظم بنا تو اس وقت بھارت کا مقام 55 نمبر پر تھا، مودی کی حکومت میں 100 پر گیا اور اب مزید ابتر ہوگیا.بھارت اب 102 پر ہے . اب بھارت افریفی ملک نائیجر اور سیرا لیون کے برابر ہے. بھارت سے صرف چند افریقی ملک ہی پیچھے ہیں.

  • پاکستان بھارتی نوجوانوں کو کیسے تباہ کر رہا ہے، مودی کا حیران کن انکشاف

    پاکستان بھارتی نوجوانوں کو کیسے تباہ کر رہا ہے، مودی کا حیران کن انکشاف

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے نوجوانوں کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

    مودی نے پاکستان کو کون سی دھمکی دے دی

    مودی نے سرسا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت میں نشہ بھیج کر نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

    مودی نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو پانی جانے نہیں دیں گے۔ مودی کے بقول بھارت کے پانی سے پاکستان کے کھیت لہلہائے اور ہمارے ملک کے کسان کے کھیت خشک رہے یہ نہیں چلے گا۔

    مودی کا بھارت بھوک اور افلاس میں سب کو پیچھے چھوڑ گیا

    مودی نے مزید کہا کہ کپورتھلہ سے گوبندوال تک سڑک کو گرو نانک روڈ کا نام دیا جائے گا۔ میں نے 2014 میں وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر پہلا جلسہ ہریانہ کے ریواڑی میں کیا تھا اور آج ہریانہ اسمبلی انتخابی مہم کا اختتام بھی اجتماع ریواڑی میں ہی کروں گا۔

    مودی ، وزیراعظم ہے یا خاکروب

    واضح رہے کہ بھارت میں بھوک اور افلاس کی صورت حال تشویشناک صورت حال اختیار کر گئی.بھارت ان افریقی ممالک کی لائن میں کھڑا ہے جو معاشی طور پر اب تک بہت پیچھے ہیں.

    بھوک کی شدت کے معاملے میں بھارت کو 117 ممالک میں سے 102 مقام ملا ہے۔ 117 رینک پر بھوک کا سب سے مشکل مسئلہ رکھنے والا ملک وسطی افریقی جمہوریہ ہے۔ مودی جب پہلے دفعہ بھارت کا وزیر اعظم بنا تو اس وقت بھارت کا مقام 55 نمبر پر تھا، مودی کی حکومت میں 100 پر گیا اور اب مزید ابتر ہوگیا.بھارت اب 102 پر ہے . اب بھارت افریفی ملک نائیجر اور سیرا لیون کے برابر ہے. بھارت سے صرف چند افریقی ملک ہی نیچھے ہیں.

  • لیسکو کا انڈسٹریل یونٹس کیلئے بجلی کے نرخ کم کرنے کا اعلان

    لیسکو کا انڈسٹریل یونٹس کیلئے بجلی کے نرخ کم کرنے کا اعلان

    لاہور: لیسکو کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ ایسے تمام انڈسٹریل فیڈرز جن پر گھریلو اور کمرشل لوڈ بھی شامل ہے ان کا لوڈ انڈسٹریل فیڈرز سے الگ کر دیا جائے گا،

    انہوں نے کہا صنعتوں کیلئے بہت جلد پیک آورز کی جگہ رعائتی آورز دئیے جائیں گے، جن کے دوران صنعتوں کو رعایتی قیمتون پر بجلی فراہم کی جائے گی، انہوں نے یہ بات لاہور چیمبر آف کامرس کے دوراے کے ،وقع پر صنعتکارون سے گفتگو کے دوران کہی، صدر چیمبر عرفان اکرم شیخ اور سنیر نائب صدر علی احسان سمیت ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اور صنعت کاروں نے چیف ایگزیکٹو کو لیسکو سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا،

    مزید پڑھیں
    ایس ای سی پی نے کریڈٹ ریٹنگ کمپنیز کے ضوابط میں ترامیم کر دیں

  • وینا ملک نے لطیفانہ انداز میں عمران خان اور نواز شریف میں فرق بتایا

    وینا ملک نے لطیفانہ انداز میں عمران خان اور نواز شریف میں فرق بتایا

    وینا ملک نے سماجی رابطوں کی وہبسائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ایک لطیفہ شیئر کیا جس میں وینا نے ملک کے سابق دونوں کپتانوں کو کرپٹ قرار دیا ہے.

    وینا ملک ایک واظح وزیراعظم عمران خان کی سپورٹر ہیں اور اکثر سابق وزیراعظموں کو تنقید کا نشانہ بنانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی.

    وینا ملک کے شیئر میں ایک پٹھان اور ٹیکسی ڈرائیور کی مزاحیہ گفتگو تھی.

  • انصارالاسام کے پاس اسلحہ نہیں‌،مولاناعطاالرحمن کی نئی منطق

    انصارالاسام کے پاس اسلحہ نہیں‌،مولاناعطاالرحمن کی نئی منطق

    پشاور:انصار الالسلام مسلح نہیں ہے جو ان کی تصویریں دکھائی جاتی ہیں جن میں ان کے ہاتھوں‌میں اسلحہ ہوتا ہے وہ اسلحہ ان کااپنا نہیں ،باقی رہا حکومت کی طرف سے دھرنے کو کچلنے کی کوشش تو ہمارے کارکن بھرپورجواب دیں گے، ساتھ ہی مولانا نے پختون روایت کے برتاو کی دھمکی دے کر حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بھی بجادی

    ایف اے ٹی ایف کا جن ، حقیقت کیا ہے ؟

    ادھر دوسری طرف اسلام آباد دھرنے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ) ف خیبر پختونخوا کےامیر مولانا عطاءالرحمان نے کہاہے کہ 31اکتوبر کو دو قافلوں کی صورت میں اسلام آباد روانہ ہونگے، جنوبی اضلاع کے قافلے کوہاٹ کے راستے اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ باقی تمام اضلاع کے قافلے بہ ذریعہ جی ٹی روڈ نوشہرہ سے گزر یں گے۔

    ایف اے ٹی ایف کے نئے مطالبے !

    پشاور میں آل پارٹیز کانفرنس کے بعد جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمان نے دیگر پارٹیز کے رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کی یقین دہانی کے بعد آزادی مارچ ہر حال میں ہوگا ۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے قافلوں کو روکنے کی کوشش کی تو پختون روایات کے مطابق جواب دینگے،آل پارٹیز کانفرنس جمیعت علماء اسلام کے آزادی مارچ کی مکمل تائید کی حمایت کرتی ہے۔مولانا عطاءالرحمان نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ اسلام آباد میں طے کرینگے۔

    اخبارفروش کا بیٹابازی لے گیا

    عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار بابک نے اس موقع پر کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری ہوئی تو مارچ کی قیادت اسفندیار کرینگے۔

  • شان شاہد کا وزیراعظم عمران خان کو ترقی کے لیے ایک مشورہ

    شان شاہد کا وزیراعظم عمران خان کو ترقی کے لیے ایک مشورہ

    شان شاہد نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آہستہ آہستہ ہی لیکن آہستہ ہم اپنی منزل تک پہنچیں گے جس پر انہوں نے وزیراعظم عمران خان مینشن کیا.

    شان شاہد نے لکھا کہ وزیراعظم، آپ نے جو امید دی ہے وہ حقیقت میں تبدیل ہو رہی ہے. یہ نوجوانوں کے لئے شاندار شروعات ہے جو آپ پاکستان کے مستقبل کے لیے کر رہے ہیں.

    شان شاہد کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی فلم انڈسٹری پر توجہ دی جائے تو ہمارے نوجوان حیران کن کام کر سکتے ہیں.

  • ڈیم ٹوٹنے سے 15 افراد جانبحق، درجنوں لاپتہ

    ڈیم ٹوٹنے سے 15 افراد جانبحق، درجنوں لاپتہ

    ماسکو: دنیا میں کوئی آرہا ہے تو کوئی دنیا سے جارہا ہے ، ہر آنے والا کا انداز پہلے والے سے مختلف اور جانے والے کا سفر بھی بڑا دلچسپ اور نصیحت آموز روس کے دور افتادہ علاقے سائبیریا میں ڈیم ٹوٹنے سے سونے کی کان میں سونے والے 15 کان کن ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے۔

    ماسکو سے حکام کے مطابق سائبیریا کے کراسنویا رسک علاقے میں واقع ڈیم ٹوٹنے سے سیلابی ریلے میں بہنے والے 13 کان کن ابھی تک لاپتہ ہیں جبکہ 130 کارکنوں کو بچا لیا گیا۔مقامی حکام کے مطابق ڈیم ٹوٹنے سے سیلابی ریلے میں بہہ کر 14 کان کن زخمی ہوگئے جنہیں زندہ بچا لیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق ڈیم مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے پھٹا اور سائٹ پر سونے والے کارکنوں کو بہا لے گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈیم کے ٹوٹنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔

    وزارت ہنگامی امداد کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ وزارت ہنگامی امداد کے مطابق جدید کشتیوں اور آلات سے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

    سیلابی ریلے میں بچنے والے کان کن اولیگ پگاشیف نے مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیگر کارکنوں کے ساتھ سائٹ پر سورہے تھے کہ اچانک دھماکے کی آواز آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جوہی وہ رہائش سے باہر آیا اس نے طغیانی اور سیلابی ریلے کو اپنی طرف آتے دیکھا۔

  • ہانیہ عامر کی سفید لباس میں تازہ ترین خوبصورت تصاویر

    ہانیہ عامر کی سفید لباس میں تازہ ترین خوبصورت تصاویر

    ہانیہ عامر پاکستانی انڈسٹری میں ایک ابھرتی ہوئی اسٹار ہیں۔ وہ نئی نسل کی انتہائی مطلوب اور سر فہرست اداکارہ ہیں۔

    انہوں نے ارمینہ خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم جانان میں اداکارہ کا کردار ادا کیا، بلال اشرف اور علی رحمان خان نے شوبز میں ان کے لئے راستہ بنایا جس کے بعد انہیں محسن عباس حیدر ، فہد مصطفی کے ساتھ ایک اور بڑی فلم "نا معلوم افراد "2 بھی ملی اور ارووا ہوکین۔ ان کی فلم ”پرواز ہے جون“ باکس آفس پر 50 کروڑ سے زیادہ کمانے میں کامیاب رہی۔

    اتنی کم عمری میں اس نے بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے صدف فواد خان کے برانڈ ’ایسفک برائڈلز‘ کے لئے ماڈلنگ کی۔ وہ قدیم سفید کپاس لینگا چولی اور کلاسیکی انگور کی سبز منزل کی لمبائی کے پیشووں میں بالکل خوبصورت نظر آرہی تھی۔

  • 160افراد کو جیل سے باہرآنے سے روک دیا گیا، یہ کون بدقسمت ہیں‌؟

    160افراد کو جیل سے باہرآنے سے روک دیا گیا، یہ کون بدقسمت ہیں‌؟

    کراچی: حکومت کی طرف سے گٹکا مافیا کے خلاف سخت قوانین کے بعد اب عدالتون نے بھی معافی کے راستے بند کردیئے ہیں اطلاعات کےمطابق گٹکا مافیا کے خلاف قانون کا ڈنڈا مزید سخت ہوگیا جس کے تحت گٹکے کے کیسز میں ناقابل ضمانت دفعہ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    سارے مر بھی جائیں‌ تو … شیخ رشید نے مولانا کے بارے میں اہم بات کردی

    یہ بات قابل ذکر ہےکہ اس سے پہلے سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا مافیا کے خلاف مقدمات میں دفعہ 337-J کا اضافہ کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ملزمان کے خلاف درج مقدمات میں ناقابل ضمانت دفعہ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    ایف اے ٹی ایف کے نئے مطالبے !

    گٹکا مافیا کے خلاف ناقابل ضمانت دفعہ لگنے کے بعدگٹکے کے کیس میں 160 سے زائد ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے 80 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کیں جب کہ ضلع ویسٹ کی عدالتوں نے 50، سینٹرل اور ساؤتھ کی عدالتوں نے 15،15 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کریں۔

    ایف اے ٹی ایف کا جن ، حقیقت کیا ہے ؟

    گٹکا مافیا کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے عدالت نے واضح کیا کہ کینسر جیسی خطرناک بیماری کا سبب بننے والے ضمانتوں کے حقدار نہیں، خطرناک اشیا فروخت کرنے والوں کو 10 سے 14 سال قید بامشقت ہوسکتی ہے۔

  • 3 دولہوں کی سلاخوں پیچھے، دلچسپ کہانی

    3 دولہوں کی سلاخوں پیچھے، دلچسپ کہانی

    گجرات : اب بچ کے دکھاو ، بیویوں نے نئے قانون کے نافذ ہونے کےبعد شوہروں کو تگڑی کا ناچ نچانا شروع کردیا ، اطلاعات کےمطابق عدالت نے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے 3 ملزمان کو ایک ایک سال کی قید اور تین تین لاکھ جرمانے کی سزا سنادی جبکہ اقدام قتل کے مجرم محمد مالک کو3 سال قید کا حکم دیا۔

    ایف اے ٹی ایف کا جن ، حقیقت کیا ہے ؟

    ان بد قسمت شوہروں کی دردکہانی بھی بڑی عجیب اور دلچسپ ہے، تفصیلات کے مطابق سول جج کھاریاں نے بغیراجازت دوسری شادی کرنے والے 3 دلہوں کو 1،1سال قید اور تین تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی اور ملزمان ادریس، الطاف اور طارق کو جیل بھیج دیا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ اوکاڑہ میں عدالت نے مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر ملزم کو سزا 2ماہ قید اور 5لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد ملزم سلیم کوعدالت سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    ایف اے ٹی ایف کے نئے مطالبے !

    خیال رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوسری شادی کےلیےمصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بیوی کی اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل انکار کر دے تو دوسری شادی پر سزا ہو گی۔اس فیصلے کے بعد ایک طرف مرد خوف زدہ تو دوسری طرف عورتیں بہادر بن گئیں‌

    سارے مر بھی جائیں‌ تو … شیخ رشید نے مولانا کے بارے میں اہم بات کردی

    یاد رہے کہ اس قبل رواں سال مارچ میں لاہور کی مقامی عدالت نے بغیر اجازت شادی کرنے والے خاوند کو تین ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزاکا حکم سنا دیا، بیوی نے شوہر کےخلاف درخواست دائر کی تھی۔