مظفرگڑھ میں مبینہ طور پر انصاف نہ ملنے پر ٹانگوں سے معذور زخمی شخص کو اسکے اہلخانہ ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پولیس کی رحم وکرم پر چھوڑ کر چلےگئے۔زخمی شخص کیمطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ کے باعث اسکی ٹانگیں کاٹنی پڑیں پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی.مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اللہ ڈیوایا نامی بزرگ کی ٹانگیں زخمی کردیں تھیں۔بعدازاں ٹانگیں زخمی ہونے کے باعث اللہ ڈیوایا کی دونوں ٹانگیں کاٹنا پڑیں.مبینہ طور پر 2 ماہ میں بھی ملزمان کی عدم گرفتاری پر بطور احتجاج اللہ ڈیوایا کے اہلخانہ اسے ڈسٹرکٹ پولیس آفس مظفرگڑھ میں سٹریچر پر زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے.اللہ ڈیوایا کیمطابق 5 افراد نے فائرنگ کرکے اس کو دونوں ٹانگوں سے محروم کردیا۔پولیس انصاف فراہم نہیں کررہی.روتے ہوئے اللہ ڈیوایا کا کہنا تھا کہ اسکے بیٹے اور اہلخانہ پولیس کے رحم وکرم پر ڈی پی او آفس چھوڑ کر چلے گئے.دوسری جانب پولیس ترجمان وسیم خان کیمطابق مقدمے کی تفتیش میرٹ پر کی جارہی ہے۔مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کررکھا ہے.پولیس ترجمان کیمطابق مقدمے کے مدعی اپنے خاندانی مخالفین کو مقدمے میں پھنسانا چاہتے ہیں.
Author: +9251
-

مشہور کھرب پتی موجدنے 30 ہزار سیٹلائٹس بھیجنے کا اعلان کردیا
واشنگٹن: خلامیں جانے والوں کے لیے خوشخبری ،مشہور کھرب پتی موجد اور ٹیکنالوجی کی کئی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ نچلے مدار اور خلا میں 30 ہزار سے زائد سیٹلائٹ بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
کراچی پولیس نے ایک انوکھا شخص گرفتار کرلیا
ذرائع کےمطابق اس پیشکش پر دنیا بھی حیران ہے کہ اس قدر وسیع پروگرام ،انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں چھوٹے سیٹلائٹس بھیجنے کا کوئی منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔ اس کی تفصیلات گزشتہ ہفتے اس وقت منظرِ عام پر آئیں جب ایلون کی کمپنی اسپیس ایکس نے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونی کیشن یونین (آئی ٹی یو) میں ایک درخواست جمع کرائی ہے۔
یاد رہےکہ دنیا بھر میں آئی ٹی یو میں اقوامِ متحدہ کی ذیلی ایجنسی ہے جو مصنوعی سیارچوں کو خلا میں بھیجنے کے تمام معاملات دیکھتی ہے۔ یہاں دی جانے والی درخواست کے مطابق کمپنی 1500 سیٹلائٹ کے 20 سیٹ مدار میں بھیجے گی تاہم اس کی آئی ٹی یو کے علاوہ دیگر اداروں سے بھی اس کی منظوری لی جائے گی۔
مولانا فضل الرحمن اورخادم رضوی کے درمیان کیا تعلق ، اہم انکشاف
قبل ازیں اسپیس ایکس کمپنی پہلے ہی 12 ہزار سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی منظوری لے چکی ہے جن میں سے 60 سیٹلائٹ خلا میں موجود ہیں منصوبے کے تحت یہ سب سیٹلائٹ اسٹار لنک نامی وائرلیس انٹرنیٹ نظام کی تشکیل کریں گے۔
بھارتی خفیہ ایجنسیاں کشمیری رہنماوں کو غائب کرنے لگیں
کمپنی کا کہنا ہے کہ ان مصنوعی سیارچوں سے زمینی مشاہدہ بھی ممکن ہوگا ہے۔ ہر سیٹلائٹ کا وزن 330 سے 580 کلوگرام بتایا جاتا ہے اور سب زمین کی بڑی واضح اور صاف تصویر لینے کے اہل ہیں تاہم جن مداروں میں یہ جائیں گے وہاں زمینی فضا کے کچھ اثرات موجود ہیں جو اسے دھکیل کر رگڑ سے جلادیں گے اور یوں ان سے خلائی کچرے یا اسپیس جنک میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
-

’سیف زون‘ خالی نہ کیا توپھروہ سلوک کروں گا جو ہمیشہ یاد رہے ، طیب اردوان
انقرہ:معاہدے کو صدق دل سے مانتا ہوں مگر ایک بات طئے ہے کہ اگر معاہد کرکے پھر بھی عمل نہ ہوا تو ردعمل پہلے سے بھی زیادہ سخت ہوگا ، اطلاعات کےمطابق ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ کردوں نے سیز فائر کے مقررہ کردہ 4 دنوں کے دوران بارڈر سے ملحق ’سیف زون‘ خالی نہ کیا تو ان کے خلاف آپریشن دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔
کراچی پولیس نے ایک انوکھا شخص گرفتار کرلیا
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹریو میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ کرد فورسز کو سرحدی علاقہ فوری طور پر خالی کردینا چاہیے اور اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو کرد فورسز کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔
لوگ پوچھتے ہیں کہاں ہے بھٹو؟ 4 نومولود بچے جاںبحق
ترک صدر کا کہنا تھا کہ معاہدے کی خلاف ورزی نہ ہوئی اور وعدے پر عمل کیا گیا تو ’سیف زون‘ کا مسئلہ آسانی سے حل ہوجائے گا اور اگر معاہدے کے مطابق کردوں نے سرحدی علاقہ خالی نہیں کیا تو 120 گھنٹے مکمل ہوتے ہی آپریشن دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔
مولانا فضل الرحمن اورخادم رضوی کے درمیان کیا تعلق ، اہم انکشاف
-

کیا آپ تھوڑی سی پیتے ہیں ! پینےسے پہلے یہ ضرور پڑھ لیں!
لندن : سافٹ ڈرنکس کی تھوڑی مقدار پئیں یا زیادہ یہ انتہائی نقصان دہ ہیں، اس کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین کئی برسوں سے تحقیق کرتے آچلے ہیں ، اس سلسلے مٰیں ایک واضح ،بروقت اور عین حقیقت تحقیق جو سامنے آئی ہے ، وہ بہت ہی پریشان کن ہے، ’ڈائٹ ڈرنکس‘ قبل از موت کی وجہ قرار بہت سے لوگ کولڈ ڈرنک کے استعمال کی جگہ ڈائٹ کولڈ ڈرنکس کا ستعمال کرتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ڈائٹ ڈرنکس میں چینی کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ ڈائٹ ڈرنکس کا استعمال ایک گلاس سے زیادہ کر لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کے اس سے انہیں کوئی نقصان نہیں ہو گا۔حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی جس کا یہ نتیجہ سامنے آیا ہے کہ وہ لوگ جو دن میں 2 گلاس ’ڈائٹ ڈرنکس‘ استعمال کرتے ہیں ان لوگوں میں قبل از موت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
اس تحقیق میں 450,000 سے زائد لوگوں کا مطالعہ کیا گیا جن کا تعلق یورپ کے 10 ممالک سے تھا، تحقیق سے یہ نتیجہ حاصل ہوا ہے کہ اگلی دو دہائیوں میں ڈائٹ ڈرنکس کا روزانہ استعمال کرنے والے افراد میں قبل از موت کے 26 فیصد سے زائد امکانات ہوں گے۔
محققین کا مزید کہنا تھا کہ سافٹ ڈرنکس کا استعمال مہلک بیماریوں کو جنم دیتا ہےجن میں دورانِ خون اور نظام ہاضمہ کے حوالے سے بیماریاں شامل ہیں۔دو یا دو سے زیادہ گلاس سافٹ ڈرنکس پینے والے افراد میں دل کا دورہ پڑنے، فالج اور شریانوں کی دیگر مہلک بیماریوں کے 52 سے زائد فیصد امکانات ہوتے ہیں۔
اس تحقیق کے شریک مصنف ڈاکٹر نیل مرفی کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتیجے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ہمیں لوگوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں سافٹ ڈرنکس کا استعال کم کرنے کی ہدایت دینی ہو گی۔ڈاکٹر نیل مرفی نے مزید بتایا کہ سافٹ ڈرنکس دل کی بیماری، ٹیومر اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کا باعث بنتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ2010 میں سافٹ ڈرنکس کے باعث مرنے والوں کی تعداد تقریباً 184,000 تھی۔
فرانس کے انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کے ڈاکٹر نیل مرفی نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ بجائے کولڈ ڈرنک پینے کے زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔محققین کا کہنا ہے کہ ڈائٹ کولڈ ڈرنکس یا سافٹ ڈرنکس دونوں کا استعمال دل اور بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کا باعث بنتی ہیں اور یہ وہ بیماریاں ہیں جس سے دنیا بھر میں اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے۔
-

ایف اے ٹی ایف کے نئے مطالبے !
پیرس :ایف اے ٹی ایف کے صدر شیالگمن لو نے میڈیا کو پاکستان کے بارے میں ٹاسک فورس کے فیصلوں پر مفصل بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ابھی کچھ کرنا ہوگا،پاکستان کے حوالے سے اپنے اعلامیے میں ایف اے ٹی ایف نے 10 ایسے نکات کی نشاندہی کی جس پر پاکستان کو کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ کی روک تھام سے متعلق اپنے قوانین اور طریقہ کار عالمی معیار کے مطابق بناسکے۔
10 نکات
1-پاکستان یہ ظاہر کرے کہ وہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے لاحق دہشت گردی کی فنانسنگ کے ممکنہ خطرات کا مناسب فہم رکھتا ہے اور پھر ان خطرات کے پیش نظر اس قسم کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
2-پاکستان یہ ظاہر کرے کہ ملک میں اینٹی منی لانڈرنگ/ ٹیرر فناسنگ کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تدارکی اقدامات کیے جاتے ہیں اور ان پر پابندیاں نافذ کی جاتی ہیں، اور یہ بھی کہ مالیاتی ادارے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ کی روک تھام سے متعلق معاملات میں ان اقدامات کی تعمیل کرتے ہیں۔
3-پاکستان یہ ظاہر کرے کہ اس کے بااختیار ادارے پیسوں کی غیر قانونی منتقلی یا ویلیو ٹرانسفر سروسز کی نشاندہی کرنے میں تعاون کر رہے ہیں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی میں مصروف ہیں۔
4-پاکستان یہ ظاہر کرے کہ اس کے ادارے کیش کوریئرز پر نگرانی رکھے ہوئےہیں اور نقد کی غیر قانونی نقل و حرکت کی روک تھام میں اپنا کردار اداکر رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمن اورخادم رضوی کے درمیان کیا تعلق ، اہم انکشاف
5-ممکنہ دہشت گردی کی فنانسنگ سے نمٹنے کے لیے صوبائی اور وفاقی اداروں سمیت تمام اداروں کے باہمی تعاون کو بہتر بنایا جائے۔
6-پاکستان یہ ظاہر کرے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی فنانسنگ سے متعلق سرگرمیوں پر تحقیقات کر رہے ہیں اور تحقیقات اور قانونی چارہ جوئی نامزد لوگوں، اداروں یا پھر ان کے نمائندے کے طور پر کام کرنے والے لوگوں یا اداروں کے خلاف ہورہی ہے۔
7-پاکستان یہ ظاہر کرے کہ دہشت گردی کی فنانسنگ سے متعلق سرگرمی کرنے والوں کےخلاف قانونی کارروائی کے نتیجے میں مؤثر، مناسب اور مزاحم پابندیاں عائد کی جاتی ہیں اور پاکستان وکیل استغاثہ اور عدلیہ کی صلاحیت کو بڑھا رہا ہے۔لوگ پوچھتے ہیں کہاں ہے بھٹو؟ 4 نومولود بچے جاںبحق
8-پاکستان یہ ظاہر کرے کہ نامزد دہشگردوں اور ان کے سہولت کاروں پر (جامع قانونی اصولوں کے ذریعے) اہدافی مالی پابندیوں پر مؤثر انداز میں عمل درآمد ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ انہیں چندہ اکھٹا کرنے اور ان کی منتقلی کی روک تھام کی جا رہی ہے، ان کے اثاثوں کی نشاندہی اور انہیں منجمد کیا جا رہا ہے اور انہیں مالی امداد اور مالی سروسز تک رسائی سے باز رکھا جا رہا ہے۔
9-پاکستان یہ ظاہر کرے کہ دہشت گردی کی فنانسنگ سے متعلق پابندیوں کی خلاف ورزی کے معاملات کو انتظامی اور ضابطہ فوجداری کے تحت قانون کے مطابق نمٹایا جا رہا ہے اور قانون کے اس نفاذ میں صوبائی اور وفاقی ادارے ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔کراچی پولیس نے ایک انوکھا شخص گرفتار کرلیا
10-پاکستان یہ ظاہر کرے کہ نامزد افراد اور ان کے سہولت کار جن سہولیات اور سروسز کے مالک ہیں یا پھر کنٹرول کرتے ہیں ان کے وسائل ضبط کرلیے گئے ہیں اور وسائل کا استعمال ناممکن بنا دیا گیا ہے۔
-

ایف اے ٹی ایف کا جن ، حقیقت کیا ہے ؟
لاہور: پاکستان کے لیے مصیبت کی گھڑی بننے والی معیشت کو جام کرنے والی ، سلامتی کو بدنام کرنے والی ایف اے ٹی ایف کی اپنی تاریخ بھی بڑی عجیب ہے، ویسے پاکستانیوں نے تو اس کےمتعلق تب سنا جب پاکستان کے خلاف اس تنظیم نے بہت سخت گیر فیصلے کیے ، پاکستان کی مذہبی جماعتوں کو دہشت گردی سے جوڑکرپاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ، یہ بھی حقیقت ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے قیام کا مقصد منی لانڈرنگ کو روکنا تھا ، عمران خان سے پہلے تو پاکستانیوں کی اکثریت کو منی لانڈرنگ کا بھی بہت کم ہی علم تھا .
آب آتے ہیں اس تنظیم کے قیام کی طرف کہ یہ کیسے عمل میں آئی ،فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے قیام کا فیصلہ 30 سال قبل جی سیون (G-7) ملکوں نے 1989ء میں فرانس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا تھا۔ بعد ازاں جی سیون اتحاد کے ممبران کی تعداد 16 ہوئی جو اب بڑھ کر 39 ہوگئی ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے اراکین کی تعداد 39 ہے جس میں 37 ممالک اور 2 علاقائی تعاون کی تنظمیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایف اے ٹی ایف سے 8 علاقائی تنظیمیں بھی منسلک ہیں۔
پاکستان ایف اے ٹی ایف سے وابستہ ایشیا پیسفک گروپ کا حصہ ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی براہِ راست اور بالواسطہ وسعت 180 ملکوں تک موجود ہے۔ایف اے ٹی ایف ایک ٹاسک فورس ہے جو حکومتوں نے باہمی اشتراک سے تشکیل دی ہے۔ ٹاسک فورس کے قیام کا مقصد منی لانڈرنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات تھا۔.
مولانا فضل الرحمن اورخادم رضوی کے درمیان کیا تعلق ، اہم انکشاف
امریکا میں 11 ستمبر کے حملوں کے بعد شروع ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہ ضرورت محسوس کی گئی کہ دہشت گردی کے لیے فنڈز کی فراہمی کی بھی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ جس کے بعد اکتوبر 2001ء میں ایف اے ٹی ایف کے مقاصد میں منی لانڈرنگ کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی فنانسنگ کو بھی شامل کرلیا گیا۔ اپریل 2012ء میں بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی فنانسنگ پر نظر رکھنے اور اس کی روک تھام کے اقدامات پر عمل درآمد کروانے کی ذمہ داری اسی ٹاسک فورس کے سپرد کی گئی۔
ٹاسک فورس اپنے کھلے ایجنڈے پر خالصتاً ٹیکنکل بنیادوں پر کام کرتی ہے، اسی لیے اس ٹاسک فورس میں مختلف ملکوں کے ماہرین برائے انسدادِ منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ شریک ہوتے ہیں۔ٹاسک فورس کے موجودہ صدر شیالگمن لو کا تعلق چین سے ہے۔ وہ ایف اے ٹی ایف کے صدر بننے سے قبل چین کے مرکزی بینک میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی فنانسنگ کی روک تھام سے متعلق شعبے کے سربراہ تھے۔ شیالگمن چین میں سرمائے کی غیر قانونی نقل و حرکت کے حوالے سے متعدد اقدامات کرچکے ہیں۔
لوگ پوچھتے ہیں کہاں ہے بھٹو؟ 4 نومولود بچے جاںبحق
ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ کے حوالے سے دنیا بھر میں یکساں قوانین لاگو کروانے اور ان پر عمل کی نگرانی کرنے کا فریضہ سرانجام دیتی ہے۔اس کی کوشش ہے کہ اس کے ہر رکن ملک میں مالیاتی قوانین کی یکساں تعریف پر عملدرآمد کیا جائے اور ان پر یکساں طور پر عمل بھی کیا جائے تاکہ دنیا میں لوٹ کھسوٹ سے حاصل ہونے والی دولت کی نقل و حرکت کو مشکل ترین بنا دیا جائے اور لوگوں کے لیے اس قسم کی دولت رکھنا ناممکن بن جائے۔
ایف اے ٹی ایف نے اپنے قیام کے پہلے 2 برسوں میں تیزی سے کام کیا اور 1990ء تک تجاویز کا پہلا مسودہ تیار کیا۔ بعدازاں 1996ء، 2001ء، 2003ء اور 2012ء میں یہ اپنی دیگر تجاویز بھی پیش کرچکی ہے۔
کراچی پولیس نے ایک انوکھا شخص گرفتار کرلیا
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان پر جو شرائط عائد کی ہیں اور جن شعبوں میں پیش رفت کا مطالبہ کیا ہے اس پر عملدرآمد کرنا کسی ایک حکومتی ادارے کا کام نہیں ہے۔ اس حوالے سے پارلیمنٹ، حکومت، عدلیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر سطح پر کام کرنا ہوگا۔ پاکستان کو جلد از جلد قانون سازی کے علاوہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے عملدرآمد کے طریقہ کار کو بھی وضع کرنا ہوگا۔
-

سارے مر بھی جائیں تو … شیخ رشید نے مولانا کے بارے میں اہم بات کردی
لاہور: سیاسی نجومی اور ماہرنبض شناس سیاسی مریضاں شیخ رشید نے تو آج ایک اور بات ایسی کہہ دی کہ ہرکوئی اس پر غور کرنے پر مجبور ہوگیا ، اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا دھرنا ابھی گرے لسٹ میں ہے اور جے یو آئی (ف) نے ابھی دھرنے کی بات نہیں کی جن کے اشاروں پر مولانا کھیلنے جا رہے ہیں ان کی سیاست تباہ ہو جائے گی۔
مولانا فضل الرحمن اورخادم رضوی کے درمیان کیا تعلق ، اہم انکشاف
شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمن کو آڑے ہاتھوںلیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا یہ چاہتے ہیں کہ جہاںان کی کشتی ڈوبے وہاں باقیوں کی بھی کشیتاں ڈوب جائیں ، شیخ رشید نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے بند کرنا جمہوریت کیخلاف ہے اور سارے چودھری مر جائیں تب بھی مولانا کو اقتدار نہیں ملے گا۔
لوگ پوچھتے ہیں کہاں ہے بھٹو؟ 4 نومولود بچے جاںبحق
شیخ رشید کا کہنا تھا اس بار جمہوریت کو شب خون لگا تو فیصلے جلد ہوں گے اور میری درخواست تاخیر سے سنی گئی لیکن عمران خان نے کمیٹی بنا دی۔ مدرسے دین کے مینار ہیں اور میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں اور مولانا گولڈن ٹمپل گئے لیکن کبھی قائداعظم کے مزار پر حاضری نہیں دی۔
کراچی پولیس نے ایک انوکھا شخص گرفتار کرلیا
-

گجرات چہلم حضرت امام حسین ؑ و شہدائے کربلا 20,21صفر المظفر 2019ء کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے جامع سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)چہلم حضرت امام حسین ؑ و شہدائے کربلا 20,21صفر المظفر 2019ء کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے جامع سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی
تفصیلات کے مطابق چہلم حضرت امام حسین ؑ کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی زیر قیادت گجرات پولیس نے تیاریاں مکمل کرلیں۔ضلع بھر میں کل 5جلوس برآمد ہوں گے،جن میں سے 2حسا س اور03کیٹیگری Cمیں شامل کئے گئے ہیں۔اسی طرح ضلع بھر میں 04مجالس منعقد ہوں گی جن کو کیٹیگری C میں شامل کیا گیا ہے 1500پولیس افسران و اہلکاران چہلم شہدائے کربلا کے دوران سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ جن میں ایلیٹ پولیس فورس کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔سفید پارچات میں بھی پولیس اہلکار شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں گے، اس کے علاوہ 260پولیس قومی رضاکار اور325مجالس و جلوس ہائے کی انتظامیہ کے والنٹئرز بھی پولیس افسران کے شانہ بشانہ سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔جلوسوں مجالس میں شامل ہونے والوں کی تھری لئیر میں چیکنگ کی جائے گی۔خواتین کی چیکنگ کے لئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات کی گئی ہیں۔حساس مقامات پر CCTVکیمرے نصب کئے گئے ہیں،لائیو اسٹیریمنگ کے لئے 03پولیس موبائلز بھی جلوسوں میں شامل ہوں گی جن کی لمحہ بہ لمحہ لائیو مانیٹرنگ DPOآفس میں قائم کردہ کنٹرول روم میں کی جائے گی۔جلوس /مجالس شروع ہونے سے قبل سپیشل برانچ،سول ڈیفینس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے سویپنگ کی جائے گی۔اسلحہ کی نمائش پر پابندی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا،تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو بحال رکھا جائے گا۔ -

لوگ پوچھتے ہیں کہاں ہے بھٹو؟ 4 نومولود بچے جاںبحق
جیکب آباد:آکیسجن نہ ملنے پر4نومولود دم توڑگئے، دوسری طرف مقہور ، مجبور اور پریشان حال لوگ پوچھتے ہیں کہاں ہے بھٹو؟ 4 نومولود بچے جاںبحق ہوگئے ہیں اور بلاول ابھی تک اپنے ابو اور پھوپھو کو بچانے کے چکروں میں پڑے ہوئے ہیں ہمیں کون بچائے گا ،عوام سخت ناراض ہوگئے
28 ارب روپےکسے کم نہ آئے،نااہلی آڑے آگئی
انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زيرعلاج چاروں بچوں کو آکسیجن کی کمی کے باعث گزشتہ رات اسپتال لایا گیا تھا اور وہ انکیو بیٹرز میں رکھے گئے تھے۔ہسپتال انتظاميہ کا موقف ہے کہ آکسیجن سیلنڈرمیں آکسیجن کم ہونے کے باعث سلنڈر تبدیل کرنے کے دوران بچوں کی ہلاکت ہوئی۔
وکلاسے تکرار ، جیل لے گیا
جاں بحق ہونے والے بچوں کے ورثاء نے افسوسناک واقعہ کے خلاف ہسپتال کے باہر احتجاج کیا۔ورثاء کا الزام ہے کہ بچوں کي موت آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے ہوئی۔دوسری طرف اس موقع پر عوامی ردعمل سخت سامنے آرہا تھا کہ لوگ پریشان تھے کہ جنہیں اپنی فکر پڑی ہے وہ ہماری خاک فکرکریں گے
بینظیرمر کر ہمی جینا سکھا گئیں۔،بلاول بھٹو
-

مولانا فضل الرحمن اورخادم رضوی کے درمیان کیا تعلق ، اہم انکشاف
لاہور: مولانا فضل الرحمن کی مذہب کی آڑ میں سیاست سے لوگ مذہب سے اور دور ہوجائیں گے ، علماء کو چاہیے کہ وہ امت کو جوڑیں ضرور مگر خدارا توڑیں ناں ،مولانا فضل الرحمن کی سوچ پاکستان کے حق مٰیں نہیں ، یہ بھی یاد رکھیں کہ بہت جلد مولانا فضل الرحمن خادم رضوی بن کر ریاست کے لیے چیلنج بن جائیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے معروف تجزیہ نگار ارشاد بھٹی نے اہک نجی ٹی وی میںگفتگوکرتے ہوئے کیا ،
کام ، نام پھر مقام ، قطرے سے جہان —از —انعام الرحمن طاہر
ارشاد احمد بھٹی نے واضح کیا کہ مولانا حکومت سے اپنے مقدمات کی ڈیل چاہتے ہیں اور اگر حکومت مولانا کو کوئی ریلیف دے دیتی ہے تو باقی اپوزیشن میں جو آخری سانس ہیں وہ بھی نکل جائیں گے ، پھر حکومت کے لیے راستے اور آسان ہوجائیں گے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان مولانا فضل الرحمن سے خوف زدہ نہیں ہیں ، وزیراعظم کو یہی پریشانی ہےکہ ان حالات میں جب ملک کو امن وامان کی سخت ضرورت ہے مولاناشرارت کرکے حالات کو خراب کردیں گے
کام ، نام پھر مقام ، قطرے سے جہان —از —انعام الرحمن طاہر
ارشاد احمد بھٹی نے کہا کہ آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت کو سوائے اس پریشانی کے کہ اسلام آباد اور پنڈی کے شہریوں کے لیے کچھ دنوں کے لیے مسائل درپیش ہوںگے ، اس کے علاوہ حکومت کو کوئی خوف نہیں ، حکومت میں بعض لوگ تو یہ چاہتے ہیں کہ یہ جو روز روز کے دھرنوں کی دھمکیاں ہیں ان میں سے بھی ہوا نکل جائے گی
28 ارب روپےکسے کم نہ آئے،نااہلی آڑے آگئی