Baaghi TV

Author: +9251

  • سری لنکا کے بعد بنگلہ دیش ، کرکٹ کے میدان پھر سجیں گے

    سری لنکا کے بعد بنگلہ دیش ، کرکٹ کے میدان پھر سجیں گے

    کراچی :پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ پورے جوبن کے ساتھ لوٹ آئی ہے اور سری لنکا کے بعد اب بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کے لیے آئے گی ، اس سیریز میں سیکورٹی معاملات کا جائزہ لینے کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ کا چار رکنی وفد کراچی پہنچ گیا ہے

    پاکستان آکر پتہ چلاکہ خاندان کیا ہوتا ہے ،شہزادی کیٹ

    ‏چار رکني بنگلہ دیشي سيکورٹي وفد اپنے دورے کے پہلے مرحلے ميں جمعہ کو کراچی کے نيشنل اسٹيڈيم میں انتظامات کا جائزہ لے گا ۔ائير پورٹ سے ہوٹل اور اسٹيڈيم کےراستےاورٹيم کي سيکورٹي کے حوالے سے بريفنگ بھي دي جاے گي۔ بنگلہ دیش وفد 19 اکتوبر کو اپنے دورہ کے دوسرے مرحلے ميں لاہور کے قذافي سٹيڈيم کا دورہ کرے گا۔ وفد کو سيف سٹي پروجيکٹ ميں ٹيم کي آمد کے انتظامات اور سيکورٹي کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ۔ 20 اکتوبر کو بنگلہ دیش کا سیکورٹی وفد اسلام آباد اور راولپنڈی جائے گا اور وفد کو وزرات خارجہ ميں سيکورٹي پر بريفنگ دي جاے گي۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بہت بڑا فیصلہ کرلیا

    واضع رہے کہ بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے اس ماہ کے آخر ميں میچز راولپنڈی میں اور ويمن ٹيم کے ميچيز اکتوبر کے تيسرے ہفتے ميں لاہور ميں کرئے جاہيں گے۔ جبکہ بنگلہ ديش کي قومي ٹيم جنوري ميں پاکستان کا دورہ کرے گي ۔ بنگلہ ديشي سیکورٹی وفد اپنے کے بعد اپني رپورٹ اعلي حکام کو ديں گے جس کے بعد سنئیر ٹیم ، ویمن ٹیم اور انڈر 16 ٹیم کے ٹورز کا فيصلہ کيا جاے گا۔

    ڈینگی نے کراچی والوں کا براحشرکردیا

  • آصف زرداری کو کونسی بیماری…………. رحمان ملک خاموش نہ رہ سکے

    آصف زرداری کو کونسی بیماری…………. رحمان ملک خاموش نہ رہ سکے

    پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے آصف زرداری کی صحت کے بارے تشویشناک دعویٰ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹررحمان ملک نے سابق صدر آصف زرداری کوطبی سہولیات پرسیکرٹری داخلہ پنجاب کی رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کر دیا،سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کا شوگر، دل سمیت مکمل طبی معائنہ کیا جائے ،کسی بھی قیدی کو مکمل طبی سہولیات مہیا کرنا سپرنٹنڈنٹ جیل کی ذمہ داری ہے.

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    رحمان ملک نے مزید کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آصف زرداری کی صحت پر جامع رپورٹ 24 اکتوبر تک جمع کروائیں ،آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرکے سینیر میڈیکل ٹیم سے مکمل چیک اپ کروایا جائے،میڈیکل ٹیم کی رپورٹ و سفارشات پر عمل درآمد کرنا سپرنٹنڈنٹ جیل کی ذمہ داری ہے،قوانین کےمطابق اگرجیل میں طبی سہولیات نہ ہوتوقیدی کواسپتال منتقل کرنا لازم ہے.

    آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

    سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے

    بلاول کی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت کا اعلان، کہا وفد مولانا کے پاس بھیج رہا ہوں

  • ورن دھون نے اپنی اگلی فلم اپنا کردار بتا دیا

    ورن دھون نے اپنی اگلی فلم اپنا کردار بتا دیا

    بالی ووڈ کے ہارٹ اسٹروب ورون دھون جنگی ہیرو کی زندگی پر مبنی فلم میں کام کریں گے۔ ورون دھون سیکنڈ لیفٹیننٹ ارون کھیٹرپال کی بائیوپک میں کام کریں گے جنہیں بعد میں ہندوستان کے سب سے بڑے فوجی سجاوٹ پیر ویر چکر سے نوازا گیا تھا۔

    اس جنگی فلم کی ہدایت کاری سریرام راگھوان کریں گے اور دنیش وجن پروڈیوس کریں گے۔ ورون دھون اس سے قبل سریرام راگھن اور دنیش وجن کے ساتھ فلم ’’ بدلا پور ‘‘ میں بھی جا چکے ہیں۔ نہ صرف پروڈیوسر بلکہ ورون دھون بھی فلم کے بارے میں فخر محسوس کررہے ہیں اور فلم کو بڑی ذمہ داری سمجھ رہے ہیں۔

  • آزاد کشمیر حکومت 27 اکتوبر کو کیا کرنے جا رہی ہے ،وزیراعظم آزاد کشمیر نے اعلان کر دیا

    آزاد کشمیر حکومت 27 اکتوبر کو کیا کرنے جا رہی ہے ،وزیراعظم آزاد کشمیر نے اعلان کر دیا

    آزاد کشمیر حکومت 27 اکتوبر کو کیا کرنے جا رہی ہے ،وزیراعظم آزاد کشمیر نے اعلان کر دیا

    اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر کا دورہ کیا اور مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال پر حریت رہنمائوں سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اعلان کیا کہ 27 اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر پر ہندوستانی فوج کشی کے خلاف ریاست گیر احتجاج کیا جائے گا۔

    راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کو ہندوستان نے کشمیر میں غیر قانونی طورپر اپنی فوجیں اتاری تھیں اس موقع پرآزادکشمیر کے تمام شہروں قصبوں میں مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کے داخلے کے دن کو یوم سیاہ کے طور پرمنایا جائے گا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو اڑہائی ماہ ہو گئے وادی قید خانے کا منظر پیش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری معشیت کو 5 اگست سے بعد اب تک دو ارب ڈالر سے زائدکا نقصان ہوا ہے۔

    مودی ہٹلر بن چکا، کشمیر کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، راجہ فاروق حیدر

    راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے پاس جو کچھ تھا سب تحریک آزادی کشمیر میں لٹا دیا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ جب عزت اور غیرت پر حرف آنے کا امکان ہو تو اسباب کی پروا نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی آبی دہشت گردی کی دھمکی اس کے اصل عزائم کی عکاس ہے۔ حریت کانفرنس آزادکشمیر کی سیاسی قیادت کی تحریک آزادی کشمیر میں بھرپور حصہ ڈالنے کے لیے راہنمائی کرے۔

    بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں پر پاک فوج کا کرارا جواب

    پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو بے بنیاد قراردے کرمستردکردیا

    کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینرز سید فیض نقش بندی عبداللہ گیلانی کنونیرز نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ 5اگست کے بعد وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کشمیریوں کی امنگوں اور امیدوں کے مطابق کردار ادا کیا۔ حریت قائدین نے کہا کہ لبریشن فرنٹ کے دھرنے کے معاملے کو جس انداز سے آزادکشمیر حکومت بالخصوص راجہ فاروق حیدر خان نے حل کیا اس پر انہیں مبارکباد دیتے ہیں۔

  • گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے کس وفد نے ملاقات کی ؟خبرآگئی

    گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے کس وفد نے ملاقات کی ؟خبرآگئی

    لاہور:گورنرہاوس لاہور میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری و ساری اطلاعات کےمطابق پاکستان فیڈریشن بیس بال کے وفد نے پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سیدفخر علی شاہ نے کی۔ان کے ہمراہ انٹرنیشنل بیس بال پلیئرز اور فیڈریشن کے دیگر عہدیداران موجود تھے۔

    مولانا فضل الرحمن کی نگری”ملازئی ” میں 14 افراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے

    سید فخر علی شاہ نے گورنر پنجاب کو بیس بال کے اس سال کھیلے گئے انٹر نیشنل بیس بال ٹورنامنٹس کی رپورٹ پیش کی۔ جس میں چودھواں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ جوکہ سری لنکا میں کھیلا گیا اس میں پاکستان نے سلور میڈل حاصل کیاجبکہ دسویں انڈر15ایشین بیس بال چیمپئن شپ جو کہ چائنا میں کھیلی گئی میں پاکستان نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔

    ڈینگی نے کراچی والوں کا براحشرکردیا

    پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سیدفخر علی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں بیس بال کا کوئی سٹیڈیم یا گراؤنڈ موجود نہیں ہے۔ جس پر گورنر نے فخر علی شاہ کو اس سلسلے میں اپنے تعاون کا مکمل تعاون کا یقین دلايا اس موقع پر پاکستان فیڈریشن بیس بال کے ویمن اور یوتھ ونگ نے بھی گورنر پنجاب کی اہلیہ مسز پروین سرور سے ملاقات کی۔

    پاکستان آکر پتہ چلاکہ خاندان کیا ہوتا ہے ،شہزادی کیٹ

  • بستی ملوک پولیس مقابلہ 4مسلحہ ڈاکو ہلاک

    بستی ملوک پولیس مقابلہ 4مسلحہ ڈاکو ہلاک

    تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ حسینہ چوک نزد نہر 13/MRپر مبینہ پولیس مقابلہ4مسلحہ ڈاکوہلاک
    ملزمان ڈکیتی،گینگ ریپ وقتل کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔پولیس ذرائع
    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے گینگ ریپ اور خاتون کوقتل کرنے والے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے ملزمان میں پرویز،عمران،ندیم اور فضل رحمان شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نے 13ایم آر نہر کے پاس ناکہ لگایا ہوا تھا اور لوٹ مار کر رہے تھے اطلاع پر تھانہ مخدوم رشید کے ایس ایچ او محمد کلیم اپنی نفری سمیت موقع پر پہنچے تو ملزمان نے فرار ہو نے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرکھول دیئے تھانہ بستی ملوک کے ایس ایچ او قسور کالر،چوکی انچارج محمود ودیگر اہلکارجو کہ گشت پر گاڑی سمیت اسی طرف موجود تھے بھی موقع پر پہنچے اور ملزمان کا تعاقب شروع کردیا چک 13 ایم آر حسینہ چوک کے قریب مخدوم رشید کے علاقے میں ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کاشدید تبادلہ ہوا اورچاروں ملزم مارے گئے پولیس نے ہلاک ہونے ملزمان کی شناخت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ملزمان مخدوم رشید پولیس کے علاقے چک نمبر 9 ایم آرمیں 5 اور 6 اکتوبر کی درمیانی رات پروین بی بی کے گھرمیں داخل ہوئے ملزمان نے گھر میں موجود خواتین کو کپڑوں کے ساتھ باندھ دیا ملزمان گھر میں زیورات اور نقدی کے بارے میں پوچھتے رہے اور گھر کی تلاشی لیتے رہے ملزمان نے پروین بی بی کی بیٹی (ت) کو ا جتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پروین بی بی کو گلا دبا کر قتل کردیا تھا ملزمان گھر سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
    رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کے لئے کونسی سعودی کمپنیوں نے سروے کیے؟

    گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کے لئے کونسی سعودی کمپنیوں نے سروے کیے؟

    گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کے لئے کونسی سعودی کمپنیوں نے سروے کیے؟ آئل ریفائنری کے لئے تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا عمل تین ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔

    اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کے لئے تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے، اڑھائی لاکھ سے تین لاکھ بیرل تک کی یومیہ پیداواری گنجائش کی حامل آئل ریفائنری کے قیام سے تیل کے درآمدی بل میں سالانہ تین ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے عرب نیوز کو ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئل ریفائنری کے لئے تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا عمل تین ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔ یہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ ہے اور اس سلسلے میں اہداف حاصل ہونے کے بعد اگلے مرحلے میں سرمایہ کاری شروع ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے تعاون سے توانائی کے شعبہ میں 14 ارب 50 کروڑ ڈالر کے منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے اور اس سے پاکستان کو 2030ء تک انرجی مکس 30 فیصد تک قابل تجدید توانائی تک لے جانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبہ میں سعودی سرمایہ کاری کے تحت بلوچستان میں ساڑھے چار ارب ڈالر کی لاگت سے قابل تجدید توانائی کے 500 میگاواٹ کے منصوبے لگائے جائیں گے جبکہ گوادر میں آئل ریفائنری کے بڑے منصوبے پر 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی جو کہ سعودی ولی عہد کے پاکستان کے دورہ کے دوران 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کا حصہ ہے۔

    سعودی عرب پرحملہ عالمی معیشت پر حملہ،او آئی سی کا اجلاس طلب کیا جائے، پاکستان یونائیٹڈ کونسل

    انہوں نے کہا کہ اس وقت قومی گرڈ پر قابل تجدید توانائی کا حصہ تقریباً 5 سے 6 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ اور سولر منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے سعودی عرب کی کمپنی ایکوا پاور، پاکستان کی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی اور دیگر کمپنیوں نے سروے کئے ہیں۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلطان کے دورہ کے دوران دونوں ممالک درمیان بجلی اور تیل کے شعبہ میں 20 ارب ڈالر سے زائد کے قلیل، وسط اور طویل المدت سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے تھے۔

  • قبرستان سے تین نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ، ہرطرف خوف ہراس

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں واقع قبرستان سے تین نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جس کے بعد پولیس نے گورکن کو حراست میں لے لیا۔اطلاعات کےمطابق لاہور کے علاقے فرید کالونی میں واقع قبرستان سے تین نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی جس کے بعد اہل علاقہ نے پولیس کو شکایت درج کرائی۔

    پاناما لیکس کی فلم پھرچل گئی

    پولیس کی بھاری نفری اطلاع ملتے ہی قبرستان پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا جبکہ نومولود کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ گورکن رفاقت کو مزید تفتیش کے لیے حراست میں لیا اور اُسے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا۔

    پاکستان نہ آنےوالے 4 انٹرنیشنل کرکٹ کھلاڑی ٹیم سے باہر

    پولیس حکام کے مطابق لاہور کے تمام قبرستانوں میں ایک سسٹم ڈویلپمنٹ کرنا چاہتے ہیں کہ دفنائے جانے والی میتوں‌کا ریکارڈ محفوظ ہواور قبرستان انتظامیہ کو پابند کیا جائے گا کہ وہ تمام معلومات فراہم کیا کریں گے

    مولانا فضل الرحمن کی نگری”ملازئی ” میں 14 افراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے

  • میں کسی کو قرض نہیں دلا سکوں گا؛عثمان ڈارنے اپنی حقیقت بتادی

    میں کسی کو قرض نہیں دلا سکوں گا؛عثمان ڈارنے اپنی حقیقت بتادی

    اسلام آباد:میں کسی کو قرض نہیں دلاسکتا ، کوئی مغالطے میں‌ نہ رہے ، ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے مشیر برائے نوجوان امور عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو خود مختار بنانے کی جانب پہلا قدم ہے، نوجوان ووٹ نہ دیتے تو ہم حکومت میں نہ ہوتے۔

    ڈینگی نے کراچی والوں کا براحشرکردیا

    عثمان ڈار نے کہا اس پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے، بینک بھی نہیں جانا پڑے گا، آن لائن فارم بھریں، پروگرام اتنا شفاف ہے کہ عثمان ڈار بھی کسی کو لون نہیں دلا سکے گا۔پاکستان میں پہلی یوتھ کونسل بن چکی ہے، جو عالمی سطح پر پاکستان کی نمایندگی کر رہی ہے، ماضی کی حکومتوں نے نوجوان طبقے کو نظر انداز کیا، پی ٹی آئی حکومت کے قیام میں نوجوان طبقے کا کلیدی کردار ہے۔

    مولانا فضل الرحمن کی نگری”ملازئی ” میں 14 افراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے

    خیالات کا اظہار وزیراعظم کے مشیر برائے نوجوان امور عثمان ڈار عثمان ڈار کا کہنا تھا پاکستان کے مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود نوجوانوں کے لیے اربوں روپے کی لاگت سے کامیاب جوان پروگرام شروع کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    پاناما لیکس کی فلم پھرچل گئی

  • 17-اکتوبرکو200 سے زائد کتب کے مصنف کو بے دردی سے قتل کردیا

    17-اکتوبرکو200 سے زائد کتب کے مصنف کو بے دردی سے قتل کردیا

    کراچی : 17-اکتوبرکو200 سے زائد کتب کے مصنف کو بے دردی سے قتل کردیا ، یہ عظیم شخصیت قوم کے محسن ، اور شہید پاکستان کا لقب پانے والے انسان سابق گورنر سندھ، مایہ ناز طبیب اور سماجی رہنما حکیم محمد سعید تھے جن کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا ، یہ بات بھی بڑی قابل فخر اور قابل رشک ہے کہ عظیم طبیب حکیم محمد سعید روزے کی حالت میں شہید ہوکر اپنے خالق حقیقی کے پاس پہنچ گئے

    پاکستان آکر پتہ چلاکہ خاندان کیا ہوتا ہے ،شہزادی کیٹ

    بین الاقوامی شہرت یافتہ معالج، سماجی کارکن اور مصنف حکیم محمد سعید 9 جنوری 1920 کو بھارت کے شہر دہلی میں پیدا ہوئے، دو سال کی عمر میں والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا، وہ بچپن سے ہی غیر معمولی ذہانت اور حیران کن یادداشت کے مالک تھے یہی وجہ ہے کہ وہ 9 برس کی عمر میں حافظ قرآن بھی بن گئے تھے۔

    تقسیمِ برصغیر کے بعد حکیم سعید نے بھارت میں موجود تمام کاروبار ، عیش و عشرت چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور وہ اپنے خاندان کے ہمراہ 9 جنوری 1948 کر کراچی پہنچے، یہاں انہوں نے زندگی کے آخری روز تک قیام کیا۔حکیم سعید نے مذہب اور طب و حکمت پر 200 سے زائد کتابیں تحریر کیں جبکہ حکمت کے حوالے سے انہوں نے بین الاقوامی سطح پر بھی گراں قدر خدمات انجام دیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بہت بڑا فیصلہ کرلیا

    بچوں سے محبت کا یہ عالم تھا کہ حکیم سعید نے نونہال کے نام سے باقاعدہ رسالے جاری کیے، وہ اپنی آخری لمحات تک ہمدرد نونہال سے وابستہ رہے، حکیم سعید نے 1993 سے 1994 تک بطور گورنر سندھ امور انجام دیے، گورنر سندھ دیگر اہم سرکاری عہدوں پر بھی فائز رہے ، حکومت پاکستان نے خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا تھا۔

    وہ 17 اکتوبر1998 کو جب گھر سے مطب جانے کے لیے نکلے تو دہشت گردوں نےانہیں فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔جس وقت انہیں آرام باغ میں ان کے دواخانہ کے باہر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا وہ روزے کی حالت میں تھے، یوں انہوں نے روزہ کی حالت میں اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کی۔

    ڈینگی نے کراچی والوں کا براحشرکردیا

    شہید پاکستان مریضوں کے مسیحا حکیم محمد سعید کوہم سے بچھڑے 21 برس ضرور بیت گئے مگران کی طبی،علمی اور ادبی خدمات سے آج بھی ہزاروں لوگ فیض یاب ہورہے ہیں۔