Baaghi TV

Author: +9251

  • نوبیاہتا دلہن کی لاش فلیٹ سے برآمد

    نوبیاہتا دلہن کی لاش فلیٹ سے برآمد

    ریاض: سعودی عرب کے شہر تبوک کے اپارٹمنٹ سے نوبیاہتا دلہن کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ، دوسری طرف اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر تبوک سٹی کے فلیٹ سے نئی نویلی دلہن کی لاش برآمد ہوئی ہے، مقتولہ کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔مقتولہ کا شوہر غائب ہے جس کی تلاش جاری ہے

    ظلم کی بھی کوئی حدہوتی ہے،تیزاب نہ پھینکتے گولی ماردیتے ، سریم کورٹ

    سعودی پولیس نے خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کی اطلاع برابر والے اپارٹمنٹ سے دی گئی، مذکورہ فلیٹ میں پہنچے تو کمرے سے تعفن اٹھ رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق اپارٹمنٹ کے مالک نے تین ماہ قبل ہی نئے شادی شدہ جوڑے کو گھر کرائے پردیا تھا۔

    برطانوی شاہی جوڑی کی لاہورآمد،رنگ برنگے،حسین لمحات کے ہرسو چرچے

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح موجود ہیں جبکہ واقعے کے بعد سےمقتولہ کا شوہر غائب ہے جس کی تلاش جاری ہے۔سعودی پولیس حکام کی جانب سے مقتولہ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

    بتوں کی سرزمین میں عاطف اسلم نے توحید کا پیغام پہنچا دیا ،

  • کفالہ نظام ختم کرنے کا اعلان ، پاکستانی خوش ہوگئے

    کفالہ نظام ختم کرنے کا اعلان ، پاکستانی خوش ہوگئے

    دوحہ :قطر نے غیر ملکی مزدوروں کے قوانین میں تبدیلی لاتے ہوئے تارکین وطن کو ملک چھوڑنے کے لیے کفیل یا کمپنی کی اجازت کی ضرورت کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قطری وزیر اعظم عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ ‘پالیسیوں اور قانون میں اصلاح مزدوروں کے فلاحی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہے،

    بتوں کی سرزمین میں عاطف اسلم نے توحید کا پیغام پہنچا دیا ،

    قطری حکومت کے دفتر مواصلات کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق قطر کی کم سے کم اجرت کے حوالے سے نئے قانون کا مسودہ بھی تیار کیا جارہا ہے۔قطر کے کفالہ نظام کے تحت تارکین وطن مزدوروں کو نوکری تبدیل کرنے سے قبل اپنے کفیل کی اجازت (این او سی) درکار تھا۔

    برطانوی شاہی جوڑی کی لاہورآمد،رنگ برنگے،حسین لمحات کے ہرسو چرچے

    اس قانون کے بارے میں انسانی حقوق کے رضاکاروں کا کہنا تھا کہ ملازم اپنے کفیل کے پاس پھنس جاتا ہے اور اسے ہراساں کا نشانہ بنتا ہے۔قطری حکام کا کہنا ہےکہ قطر مزدوروں کے بنیادی حقوق فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے’۔

    مدینہ منورہ جاتے ہوئے 37 مسافر حادثے میں جانبحق ،

  • ترک صدرکی منتیں‌ کیں‌ اور وہ مان گئے ، امریکی نائب صدر کا دعویٰ‌

    ترک صدرکی منتیں‌ کیں‌ اور وہ مان گئے ، امریکی نائب صدر کا دعویٰ‌

    انقرہ :ترک صدرکی منتیں‌ کیں‌ اور وہ مان گئے ، امریکی نائب صدر کا دعویٰ‌ ، امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس کا کہنا ہے کہ کرد فورسز کے شمال مشرقی شام سے نکلنے کے لیے ترکی وہاں پانچ روز کے سیز فائر پر راضی ہوگیا ہے۔

    ذرائع کےمطابق ترک صدر رجب طیب اردوان سے کئی گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مائیک پینس نے کہا کہ ‘پانچ روز کے سیز فائر کے دوران امریکہ، ترکی پر عائد کی گئی اضافی پابندیوں پر عملدرآمد نہیں کرے گا۔’انہوں نے بتایا کہ ‘ترکی کی جانب سے شام میں فوجی آپریشن کے خاتمے کے بعد امریکا اس پر عائد کی گئی حالیہ پابندیاں اٹھا لے گا۔’

    امریکی نائب صدر نے شام میں کرد فورسز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘وائی پی جی فورسز کے انخلا کے بعد شام میں جب مستقل سیز فائر ہوگا اس صورت میں امریکہ، ترکی کے کئی کابینہ اراکین اور متعدد ایجنسیوں پرعائد پابندیاں ہٹانے کے لیے بھی تیار ہے۔’خطے میں امریکی فورسز نے پہلے ہی وائی پی جی یونٹس سے محفوط خلاصی کے لیے سہولت فراہم کرنے کا آغاز کردیا ہے۔https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1184884179751731200?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1184884179751731200&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1112765

    انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ترکی اس بات کے لیے پرعزم ہیں کہ وہ ترکی کی سرحد کے قریب شمالی شام میں انقرہ کے ‘محفوظ زون’ کے مطالبے کا پرامن حل نکال لیں گے۔مائیک پینس نے کہا کہ وہ ترک صدر سے مذاکرات کے بعد امریکی صدر سے بات کر چکے ہیں اور انہوں نے سیز فائر معاہدے کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔

    ترکی کے سیز فائر پر راضی ہونے کے فوری بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘ترکی سے اچھی خبر آرہی ہے۔’انہوں نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘فیصلے سے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔’

  • مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں بلاول کو شکست دے دی

    مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں بلاول کو شکست دے دی

    آج بھٹو واقعی مر گیا ،لاڑکانہ سے بلاول کے امیدوار کی شکست پرسوشل میڈیا پر بحث

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ کے صوبائی حلقہ پی ایس 11 سے جی ڈی اےکےمعظم عباسی31557ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی امیدوارجمیل سومرو26021ووٹ لے کردوسرے نمبرپررہے .

    لاڑکانہ جو پیپلز پارٹی کا آبائی علاقہ ہے اور اسے پی پی کا گڑھ سمجھا جا تا ہے وہاں سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی شکست پر سوشل میڈیا پر پی پی کے خلاف شدید تنقید کی جا رہی ہے،

    ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ سلیکٹڈ سلیکٹڈ کیلئے رٹ لگانے والے اپنے گھر لاڑکانہ میں بھی الیکٹ نہ ہو سکے.. پیپلزپارٹی کا صوبائی امیدوار ہار گیا

    ایک صارف آصف علوی نے لکھا کہ قوم کو مبارک ہو آج سندھ لاڑکانہ میں بھٹو کی موت واقعہ ہو گئی ضمنی الیکشن میں جی ڈی اے کے معظم عباسی کی کامیابی پیپلزپارٹی کا جمیل سومرو کو شکست لاڑکانہ والوں تم کو زندہ بھٹو کی عبرتناک موت مبارک۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ مبارک ہو لاڑکانہ میں لوگوں نے بھٹو دفنا دیا ہے ،اور مزے کی بات آخری رسومات میں فضل الرحمن کی پارٹی پیش پیش رہی.

    جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے صارفین نے بھی لاڑکانہ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے ہارنے پر اسے اپنی فتح قرار دیا اور کہا کہ بلاول زرداری صاحب پوری سندھ گورنمنٹ مشینری کے زور کے باوجود آپ PTI سے سکھر کی سیٹ تو چھین گئے تھے لیکن لاڑکانہ سے آپ جمعیت علماء اسلام سے یہ سیٹ ہار چکے ہیں جیو علامہ راشد و ناصر سومرو

    https://twitter.com/Khalil_Bhattti/status/1184905463495831552

    ایک اور صارف نے لکھا کہ لاڑکانہ میں بہت عرصے بعد لوگوں نے بھٹو کو مار دیا گیا ہے اور قبر میں دفن کر دیا ہے۔ جیتنے والا امیدوار وہ ہے جسکی حمایت عمران خان کی پارٹی نے کی۔ ایک وقت تھا عمران خان جس امیدوار کو سپورٹ کرتا تھا وہ پہلے سے بری طرح شکست کھاتا تھا اب جسکو سپورٹ کیا اس نے بھٹو کو دفن کر دیا

  • فلسطین، اسرائیلی فوج نے آج کتنے فلسطینیوں کو گرفتار کیا

    فلسطین، اسرائیلی فوج نے آج کتنے فلسطینیوں کو گرفتار کیا

    قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا جس کے دوران فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی بھی گئی۔

    اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے کتنے فلسطینی زخمی ہوئے؟ اہم خبر

    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فورسزگھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران نہ صرف ایک درجن کے قریب فلسطینیوں کو گرفتار کیا بلکہ گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔

    اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق غرب اردن سے 10 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔جن میں اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کو مطلوب افراد بھی شامل ہیں۔

    ستمبر میں کتنے فلسطینی گرفتار ہوئے؟ رپورٹ آ گئی

    دوسری جانب مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں بیت عنبتا کے مقام پر تلاشی کے دوران جامعہ کے طالب علم یوسف الفقہاءکو گرفتار کیا گیا، اسی طرح علی الصباح قلقیلیہ شہر میں اسرائیلی فوج نے 13 سالہ خالد سلیمان غنام نامی ایک بچے کو بھی گرفتار کیا ۔

    فلسطین، مسجد ابراہیمی کتنے دن بند اور کتنی بار نماز نہ ہو سکی؟ اہم خبر

    دریں اثنا مشرقی شہر جنین میں تین فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔جن کی شناخت فرید محمد علاونہ، ابراہیم اسعد بداد ، یوسف محمود فشاشہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

  • اسرائیلی حکومت کن جماعتوں کن جماعتوں پر مشتمل ہونی چاہیے، یہودی ربی نے بتا دیا

    اسرائیلی حکومت کن جماعتوں کن جماعتوں پر مشتمل ہونی چاہیے، یہودی ربی نے بتا دیا

    اسرائیل کے ایک سرکردہ یہودی مذہبی رہ نما ، یہودی ربی اور ‘شاس’ تنظیم کے روحانی پیشوا شالوم کوھین نے اپنے بیان میں واضح کر دیا ہے کہ حکومت میں کونسی جماعتیں شامل ہونی چاہیے۔

    ‌اسرائیلی ڈرون جب لبنان داخل ہوا تو کیا ہوا

    مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی ربی نے کہا کہ اسرائیل میں حکومت میں مذہبی جماعتوں کو شامل کرنا ثواب کا کام ہے اور مذہبی جماعتوں کی حمایت کرنے والے جنت میں جائیں گے۔

    شالوم کوھین نے ‘یلو۔وائٹ’ پارٹی کے نائب صدر یائر لبید، اسرائیل بیتنا کے آوی گیڈور لایبرمین اور دیگر اپوزیشن لیڈروں سے اپیل کی کہ وہ مذہبی جماعتوں پر مشتمل حکومت قائم کریں۔ ایسا کرنے سے انہیں جنت میں گھر اور ٹھکانا ملے گا۔

    فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے والے مجرم کے لیے اعزاز ، اسرائیلی فوج میں بھرتی

    واضح رہے کہ یلو۔ وائٹ اور ‘اسرائیل بیتنا’ کے رہنماﺅں نے کسی بھی مذہبی جماعت کو حکومت میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق وہ ایسی کسی قومی حکومت کا حصہ بنیں گے جس میں مذہبی جماعتیں شامل ہوں۔

    اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے کتنے فلسطینی زخمی ہوئے؟ اہم خبر

    اخبار ٹائمز آف اسرائیل کی ویب سائٹ کے مطابق یہودی مذہبی رہنما کو امید ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مذہبی جماعتوں کی مخالفت کرکے خدا کے غیض وغضب کو دعوت نہیں دیں گی۔

  • جیل سے میک اپ کا سامان چوری ہونے پر مریم نواز کی طبیعت بگڑ گئی

    جیل سے میک اپ کا سامان چوری ہونے پر مریم نواز کی طبیعت بگڑ گئی

    مریم نواز کا جیل سے میک اپ کا سامان چوری ہونے پر طبیعت بگڑ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سے آج جمعرات کو کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا دن تھا، مریم نواز سے انکے بیٹے جنید صفدر نے ملاقات کی تا ہم ڈاکٹر عدنان کو مریم نواز سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مریم نواز کی طبیعت خراب ہے اور مجھے ملنے نہیں دیا جا رہا.

    چند روز قبل ن لیگ کے رہنماؤں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مریم نوازشریف کو ایسی بیرک میں رکھا گیا جس میں کھٹمل اور مچھر تھے،مریم نواز کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے برخلاف کھانا دیا گیا جس سے مریم نواز کے پیٹ میں درد شروع ہو گیا، مریم نواز کا جیل کے ڈاکٹر نے چیک اپ کیا اور دوا دی،

    شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    باغی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز نے کیپٹن ر صفدر کو کہا تھا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی مہم چلائیں ،نواز شریف نے بھی آزادی مارچ کی حمایت کی لیکن مریم نواز کے چچا شہباز شریف آزادی مارچ میں جانے کے لئے راضی نہیں ہیں، مریم نواز نے کیپٹن ر صفدر کو آزادی مارچ کے حوالہ سے پارٹی کو متحرک کرنے کے لئے خصوصی ٹاسک دیا تھا لیکن مریم نواز کے شوہر نے ٹاسک پر تھوڑا کام کیا اور پھر اچانک روپوش ہو گئے،

    آج جمعرات کو کیپٹن ر صفدر اپنی بیگم مریم نواز سے ملاقات کے لئے جیل میں بھی نہیں گئے جس کے بعد مریم نواز کی بیماری کا شوشہ چھوڑ دیا گیا تا کہ کیپٹن ر صفدر مریم نواز سے ملاقات کے لئے آئیں اور مریم نواز انہیں مزید ٹاسک دیں.

    مریم نواز کو نیب نے چوھدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا تھا بعد ازاں عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا تھا، مریم نواز کوٹ لکھپت جیل میں ہیں، عدالت میں پیشی کے وقت مریم نواز نے ہاتھوں میں تسبیح پکڑی ہوتی ہے.

    مریم نواز کی بیماری کی خبر آنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ جو بھی جیل جاتا ہے وہ بیمار ہو جاتا ہے ، نواز شریف، آصف زرداری، فریال تالپور، خورشید شاہ سمیت سب کو جیلوں میں خطرناک بیماریاں لگ جاتی ہیں، اب مریم نواز بھی بیمارہو گئیں، ایک صارف کا کہنا تھا کہ اصل میں مریم نواز کو میک اپ کا سامان نہیں دیا گیا اس وجہ سے مریم نواز کی طبیعت بگڑی ہے کیوں کہ مریم نواز میک اپ کے بغیر نہیں رہ سکتیں.

    ایک صارف نے لکھا کہ اگر میں جج ہوتا ۔تو مریم نواز کو کبھی سزا نہ دیتا ۔ صرف 5 مہینے کیلئے میک اپ کی پابندی لگاتا۔ تاکہ لوگ اصلی مریم نواز دیکھتی ۔

  • مقبوضہ کشمیر، مزاحمتی یوتھ لیگ نے احتجاج کا شیڈول جاری کر دیا

    مقبوضہ کشمیر، مزاحمتی یوتھ لیگ نے احتجاج کا شیڈول جاری کر دیا

    مقبوضہ کشمیر میں مزاحمتی یوتھ لیگ نے اگلے ہفتہ کے لیے احتجاجی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔ لیگ نے مقامی لوگوں سے احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر: کرفیوکا 72 واں دن،بھارتی فوج کے مظالم ، کشمیریوں کی مزاحمت جاری

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوتھ لیگ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر تقسیم کیے گئے ہیں جن میں لوگوں سے باہر نکل کر احتجاج کرنے کا کہا گیا ہے۔ احتجاجی شیڈول کے مطابق جمعہ کے دن اقوام متحدہ کے آفس، ہفتہ کو جامع مسجد، اتوار کو لال مسجد، سوموار کو عیدگاہ جبکہ جمعرات کو مخدوم صاحب پر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ شیڈول میں منگل اور بدھ کو ان علاقوں میں سول کرفیو کا کہا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو کے باعث دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے سنسان ہیں۔ کشمیریوں کا رابطہ 5 اگست سے دنیا سے منقطع ہے۔ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہو گئی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر، موبائل فون سروس کی بحالی کے بعد ہی اہم سروس بند

    مقبوضہ کشمیر میں مسلسل تین ماہ سے جاری کرفیو کے دوران موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تشدد کو 3 ماہ ہو گئے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وادی کے رہائشیوں کی تکالیف میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر، احتجاج کے دوران کتنی خواتین کو گرفتار کیا گیا؟

  • لاہور پریس کلب کے مسائل کیا واقعی عثمان بزدار نے حل کر دیئے؟

    لاہور پریس کلب کے مسائل کیا واقعی عثمان بزدار نے حل کر دیئے؟

    لاہور پریس کلب کے مسائل کیا واقعی عثمان بزدار نے حل کر دیئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری،سینئرنائب صدر ذوالفقارعلی مہتو، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور پریس کلب اور صحافی کالونی کے مسائل کے حل کے سلسلے میں گذشتہ روز وزیرقانون راجہ بشارت کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اہم پیش رفت پر اظہارتشکر کیاہے۔

    زرداری کو جیل میں کونسی سہولت نہیں دی گئی، بلاول نے بتایا تو صحافی بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

    پاک فوج پرحملہ کرنے والوں کی بلاول سے ہوئی ملاقات،خبر نے کھلبلی مچا دی

    پریس کلب کے صدرارشد انصاری نے کہاکہ پنجاب حکومت نے لاہور پریس کلب گرانٹ 2کروڑ روپے تک بڑھانے پر عملدرآمد  ، صحافی کالونی فیزٹو کی زمین کے حصول کی جانب عملی قدم اٹھانے، ایف بلاک کے ترقیاتی کاموں کے افتتاح کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے، صحافی کالونی بی بلاک اوردیگر بلاکس کے مثاثرین کو اضافی زمین پرمتبادل پلاٹس دینے کی منظوری پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی ہے۔ جس کے بعد نئے صحافیوں کے لئے چھت کے حصول ، بی بلاک کے متاثرین کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے اور ایف بلاک کے الاٹیوں کے لئے گھرکی تعمیر کے خواب کی تعبیر واضح ہوگئی ہے۔

    گورننگ باڈی کے عہدیداروں نے کہاکہ کلب کی سالانہ گرانٹ کا چیک فوری جاری کرنے کی منظوری بھی قابل ستائش ہے جبکہ صحافی کالونی میں بجلی کا نظام لیسکو کے حوالے کرنے کی راہ میں رکاوٹ دور کرنے اور واسا کو سیوریج اور واٹر سپلائی کا نظام ٹیک اوور کرنے کی ہدایت سے صحافی کالونی کے کئی مسائل حل ہوجائیں گے۔

  • رام مندر کی تعمیر، وشو ہندو پریشد نے اہم دعوی کر دیا

    رام مندر کی تعمیر، وشو ہندو پریشد نے اہم دعوی کر دیا

    بابری مسجد کیس کی سماعت کے مکمل ہوتے ہی وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی)دوبارہ سرگرم ہو گئی ہے۔

    بابری مسجد کیس، جماعت اسلامی ہند نے اہم اعلان کر دیا

    وی ایچ پی کے صدر آلوک کمار نے ایک ہندی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ رام مندر کی تعمیر کا کام 1992 کے بعد سے مسلسل ہو رہا ہے اور یہ کبھی رکا ہی نہیں۔

    آلوک کمار نے یہ بات زور دے کر کہی کہ رام جنم بھومی میں ہی مندر تعمیر ہوگا اور اس سلسلے میں مسلمانوں سے بات چیت کے تمام امکانات اب ختم ہو چکے ہیں۔ اب صرف سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔

    بابری مسجد کیس، عدالت میں نقشہ پھاڑنے کے خلاف ہندو میدان میں، اہم مطالبہ

    کمار نے اس یقین کا اظہار کیا کہ سپریم کورٹ ہندووں کی عقیدت کودیکھتے ہوئے ان کے ہی حق میں فیصلہ سنائے گا۔

    بابری مسجد کیس ، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اہم اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ بھارتی چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں 5 ججوں کے آئینی بنچ نے چالیس روز تک کیس کی سماعت کی جس کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ چیف جسٹس 17 نومبر کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔ اس لیے توقع کی جارہی ہے کہ اس سے پہلے بابری مسجد کیس پر فیصلہ آ جائے گا۔