Baaghi TV

Author: +9251

  • کشمیر, تحریک آزادی اور ایپل (سیب)۔ ۔ ۔از بلال شوکت آزاد

    کشمیر, تحریک آزادی اور ایپل (سیب)۔ ۔ ۔از بلال شوکت آزاد

    خبر اور تصاویر گردش میں ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے شہر کٹھوعہ میں بھارتی ریاستی جبر کیخلاف کشمیریوں نے سیبوں پر نعرے لکھ کر بھارت بھیج دیئے۔

    تفصیلات کچھ یہ ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر، مہینوں پر محیط جاری لاک ڈاؤن اور مکمل تاریکی کے ماحول میں مظلوم کشمیریوں نے مزاحمت کے اظہار کا نیا راستہ اختیار کرتے ہوئے سیبوں پر بھارت مخالف اور پاکستان کے حق میں نعرے لکھ کر بھارت بھیج دیئے۔

    وقوعہ کے مطابق تاجروں کو حالیہ موصول ہونیوالے سیبوں پر جو نعرے لکھے گئے تھے ان میں

    "ہم کیا چاہتے آزادی”،

    "میری جان عمران خان”،

    "پاکستان زندہ باد”،

    "میں برہان وانی سے محبت کرتا ہوں”،

    "موسیٰ واپس آجاؤ شامل ہیں”،

    "جس نے ہلچل مچا دی ہے”۔

    ایک مقامی تاجر کے مطابق جب وہ صبح فروٹ منڈی گئے اور وہاں سے سیب لے کر آئے اور لڑکوں کو دکان پر سیب لگانے کو کہا تو جب انہوں نے سیبوں کے کریٹ کھولے تو ان پر نعرے لکھے ہوئے تھے، جس کی وجہ سے فروٹ منڈی اور پورے بازار میں دہشت اور خوف کا ماحول بنا ہوا ہے، جس سے خریداروں کا رش کم ہو گیا ہے۔

    یہ تو تھی خبر اور اس کی تفصیل جس کو ہم نے من حیث القوم بلکل لائٹ موڈ پر لیا جیسے ستر سالوں سے ہم کشمیر کو لائٹ موڈ پر لے رہے ہیں پر صاحبان ذرا تصور کیجیئے کہ آپ کا مکمل سماجی, سیاسی اور سفارتی ناطقہ بند ہو اور آپ کو اپنی آواز دنیا کی سماعتوں تک پہنچانی ہو تو کیسے کیسے جتن کرنے پڑتے ہیں اور کتنی بے بسی اور معذوری دیکھنی پڑتی ہے۔

    کشمیری ہمارے بغیر ایک شاندار زندگی کے مزے لینا چاہیں تو ان کے لیئے یہ بات چنداں مشکل نہیں کہ وہ بھارت کو بخوشی تسلیم کرکے اس کا حصہ بن جائیں اور خصوصی مراعات سے کم از کم ان کی ایک سے دو نسلیں دنیا میں فیضیاب ہوجائیں پر ایسا نہ تو ہوا ہے اور نہ ہورہا ہے باوجود بھارت اور اسکے تمام دیدہ و نادیدہ ہمنواؤں کی محنت سے۔ ۔ ۔

    کیوں؟

    پاکستان آکر پتہ چلاکہ خاندان کیا ہوتا ہے ،شہزادی کیٹ

    کیونکہ اسلام اور پاکستان کے رشتے سے وہ خود کو کشمیری بعد میں جبکہ مسلمان اور پاکستانی پہلے تسلیم کرتے, کرواتے اور کہلواتے ہیں۔

    —کشمیری پاکستان کے نام پر جیتے اور پاکستان کے نام پر مرتے ہیں,

    —ان کے کفن سبز ہلالی پرچم میں ڈھکے جاتے ہیں اور ان کی قبروں پر وہی پرچم لہرائے جاتے ہیں,

    —ان کی عید شبرات رمضان نیا سال سب ہمارے فیصلوں اور اعلانات سے مشروط ہے,

    —ان کی ہر نظر پاکستان کی معاشی, اقتصادی, دفاعی اور سفارتی اڑان پر ہے,

    —ان کے لبوں پر آزادی کے نعرے اور دعائیں بعد میں لیکن پاکستان کے استحکام اور اس کی مضبوطی کے نعرے اور دعائیں اول ہیں,

    —کشمیری ہماری خوشیوں میں خوش اور ہمارے غموں میں غمگین ہوتے ہیں,

    —جتنا پاکستان ہمارا ہے اتنا ہی پاکستان کشمیریوں کا ہے جو اس کا اظہار جموں و کشمیر کی گلی گلی میں اپنے لہو کی قربانی دے کر کرتے ہیں۔

    کتنا دل دکھا اور آپ پزمردہ ہوئے اس خبر کو پڑھ سن کر کہ کشمیری اپنی بے بسی کے باوجود ہم سے محبت, بھائی چارے, امید, یقین اور یکجہتی کا اظہار کے لیئے سیبوں کا استعمال کررہے اور دنیا کو واضح پیغام دے رہے کہ کشمیر کل بھی پاکستان تھا, آج بھی پاکستان ہے اور کل بھی پاکستان ہی رہے گا ان شاء ﷲ بیشک ہندو غاصب فوج جتنا مرضی دبالے اور منہ بند کردے۔

    مولانا فضل الرحمن کی نگری”ملازئی ” میں 14 افراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے

    سیبوں پر لکھے نعرے اور محبت نامے تو بھارت اور دنیا کو بتانے اور سنانے کے لیئے تھے کہ بھارت اور دنیا جان لے کہ

    "کسی غلط فہمی میں مت پڑنا ہم مرتے دم تک پاکستان اور آزادی کی کوہار بلند کرتے رہیں گے”۔

    جبکہ سیب۔ ۔ ۔

    مجسم سیب کشمیریوں کا پاکستان اور امت مسلمہ کے پڑھے لکھے, انٹلیکچوئیل اور ٹیلینٹڈ نوجوانوں بلخصوص ہم سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کو واضح اور صاف صاف پیغام ہے کہ

    "بھائیو ہم تو اپنے حصے کی محنت اور مشقت کر رہے ہیں, ہم تو ایسی سخت صورتحال میں بھی اپنی آواز بلند کررہے ہیں خواہ ایپل (سیب) کا آئی فون نہیں ہاتھ میں پر اللہ کی نعمت سیب (ایپل) کو اپنا ذریعہ مواصلات بنا کر آزادی آزادی, پاکستان پاکستان اور عمران عمران کررہے ہیں تاکہ دنیا جان لے کہ ہمارے مقصد میں ایک انچ بھی کمی واقع نہیں ہوئی بلکہ ہم پہلے سے زیادہ پر عزم اور پرجوش ہیں۔

    دوستو تمہارے لیئے تو ہماری آواز بننا اور دنیا کو جگانا مشکل نہیں کہ تمہارے پاس آزادی اور ایپل آئی فونز وغیرہ ہیں کہ ہم تو سیبوں تک محدود ہوکر بھی بھارت اور دنیا کو حریت کی آواز سنا رہے اور بھارتیوں کا سینہ جلا رہے اور ان کو خوف ذدہ کررہے ہیں تو تم بھی مایوس مت ہونا اور ہمیں بھولنا مت کہ ہم تو ہاتھ, منہ, کان اور زبان بندی کے باوجود تمہیں نہیں بھولے اور ہمارا یہ نعرہ سر بلند ہے کہ ہم کیا چاہتے آزادی اور پاکستان زندہ آباد لہذا اپنے اپنے ہاتھوں میں موجود ایپلز کا وہی استعمال کرو جو ہم یہاں اپنے باغات کے ایپلز کا کررہے۔”

    واللہ مجھے تو سیبوں پر لکھے نعرے پڑھ کر کشمیریوں کی اس ادا پر پیار اور ترس آیا لیکن سیب دیکھ کو شرمندگی ہوئی کہ دیکھو وہ بیچارے کس طرح ہماری خاطر کیسے کیسے حربے اختیار کررہے اور ہم یہاں اپنی سیاسی و مسلکی اور عصبی بحثوں میں الجھ کر انہیں فراموش کیئے جارہے ہیں۔

    ظلم کی بھی کوئی حدہوتی ہے،تیزاب نہ پھینکتے گولی ماردیتے ، سریم کورٹ

    کشمیر کے سیب پاکستانی نوجوانوں کو سیکھ اور سبق دے رہے وہ بلکل واضح ہے کہ حق اور حریت کی آواز بلند کرنی ہو تو وسائل کوئی مسئلہ نہیں جن کا رونا رویا جائے بلکہ حق اور حریت تو سیبوں کے ذریعے بھی بیان کیئے جاسکتے ہیں۔

    صاحبان کشمیری حریت پسند پاکستانیوں نے تو اپنے باغات کے سیبوں (ایپلز) کا استعمال کرلیا اور دنیا کو پیغام دے دیا, اب ہمارے باری ہے کہ ہم اپنے ہاتھوں میں موجود ایپلز (سیب) کا جارحانہ استعمال کریں کشمیریوں کی آواز بننے کے لیئے۔

    یاد رہے کہ ستر سالوں کی کسک ہے یہ کوئی دو چار مہینےکی بات نہیں, کشمیری پاکستان کے نام پر جیتے ہیں اور پاکستان کے نام پر مرتے ہیں, وہ سبز ہلالی پرچم کی حرمت ہم سے زیادہ جانتے ہیں تو اے پاکستانیوں اب تم بھی ان کے خون کی حرمت سمجھو اور خدارا تیرے میرے کی سیاست سے نکل کر کشمیریوں کی آواز بنو۔

    آزادیات

    کشمیر, تحریک آزادی اور ایپل (سیب)۔ ۔ ۔از بلال شوکت آزاد

  • گجرات شارٹ سرکٹ سے ٹرانسفارمر کا دھماکہ۔

    گجرات شارٹ سرکٹ سے ٹرانسفارمر کا دھماکہ۔

    گجرات ( چوہدری فیضان ارشاد سے) افسوسناک واقعہ آج تقریبا دن تین بجے محلہ شاہ حسین میں ٹرانسفارمر کا دھماکہ ہوا جس سے معجزنہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آوازیں دور دور تک سنی گئی ۔واپڈا آحکام کی جانب سے وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے ۔ محلہ شاہ حسین میں دن 3 بجے سے بجلی بند ہے اہل علاقہ کا واپڈا آحکام سے فوری طور پر پر بجلی کی فراہمی کی اپیل۔

  • لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی، عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا

    لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی، عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا

    لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی، عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی بھٹو کے شہر سے الیکشن ہار گئی، جی ڈے اے کے امیدوار معظم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 100 پولنگ اسٹیشن میں ہماری جیت ہے، سندھ حکومت کی مشینری ایک ماہ سےاستعمال کی جارہی ہے،میرا پورا خاندان پیپلزپارٹی میں رہا،2013 میں علیحدہ ہوئے،

    معظم علی خان نے مزید کہا کہ لاڑکانہ کےعوام پیپلزپارٹی سے بیزارہوچکے ہیں، الیکشن سے پہلےبلاول بھٹوکولاڑکانہ یاد نہیں آیا، لاڑکانہ میں لوگ ایڈز سے مر رہے تھے اور بلاول اسلام آباد میں دھرنے کی مشاورت کر رہے تھے، یہ عوام کو کب تک بے وقوف بناتے رہیں گے، آج عوام نے پیپلز پارٹی کے آبائی علاقے سے انہیں مسترد کر دیا ہے

    واضح رہے کہ پی ایس 11 میں آج ضمنی الیکشن ہوئے ہیں، غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے معظم عباسی 20474ووٹ لے کر آگے ہیں، پی ایس 11 میں شامل پانچ بجے تک پولنگ جاری رہی، پیپلز پارٹی کے رہنما دن میں بھی الیکشن کے حوالے سے دھاندلی کے الزامات لگاتے رہے .

    الیکشن کے نتائن سامنے آنے پر پییلز پارٹی کو شکست نظر آئی تو پی پی کے کارکنان نے الیکشن کمیشن کے آفس گھسنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا، پی پی کارکنان الیکشن کمیشن کے دفتر کے بایر اھتجاج کر رہے ہیں

  • گجرات ضلع بھر میں چوروں کا راج پولیس کی بجاۓ چور ویرانے راستوں پر ناکے لگا کر لوٹنے لگے۔۔۔۔

    گجرات ضلع بھر میں چوروں کا راج پولیس کی بجاۓ چور ویرانے راستوں پر ناکے لگا کر لوٹنے لگے۔۔۔۔

    گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے)ضلع بھر میں چوروں کا راج پولیس کی بجاۓ چور ویرانے راستوں پر ناکے لگا کر لوٹنے لگے گزشتہ کچھ دنوں سے کچھ احباب بار بار مختلف علاقوں سے رابطہ کر کے بتا رہے ہیں کہ آج ہمارے ہاں فلاں بندے کو چوروں نے لوٹ لیا جن میں تھانہ رحمانیہ کے گاٶں ڈھیرو کنہ کے کچھ دوستوں نے بتایا ہے کہ کچھ ہفتوں سے چار پانچ چور ایمبولینس میں سوار ہو کر آتے ہیں اور کسی نہ کسی گھر کا صفایا کر کے چلے جاتے ہیں جبکہ ایک لڑکا گزشتہ روز چھت پر پیرا دے رہا تھا تو اس پر انھوں نے سادھے فاٸر کیے جس سے گاٶں میں مزید خوف پھیل گیا۔۔۔۔دوسرا واقعہ سروس موڑ کے قریب مزدور کالونی میں پیش آیا جس سے امجد نامی شخص چوروں سے ہاتھا پاٸی کے دوران زخمی ہو گیا۔۔۔۔۔تیسرا واقعہ آج شام ہوتے ہی چھ بجے پیش آیا عادل اور عابد دو بھاٸی حاجیوالا جا رہے تھے تو چوروں نے راستہ میں ناکہ لگا رکھا تھا اور گن پوائنٹ پر روک کر چھ ہزار روپے جیب سے نکال لیے ۔۔۔۔۔ضلع بھر کی عوام خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں عوامی سماجی حلقوں نےکہا ہے کہ ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کو بڑھتی ہوٸی وارداتوں کے لیے سخت نوٹس لیتے ہوۓ اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہر علاقہ کے ایس ایچ او کو سپیشل آڈر جاری کرنے چاہیے تاکہ عوام کے اندر پاۓ جانے والے غیر محفوظ خوف کو ختم کیا جا سکے اور ایسے افراد کو قانون کی گرفت میں لایاجاۓ

  • شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ پاکستان سےقیمتی چیزیں‌لے کر وطن واپس روانہ

    شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ پاکستان سےقیمتی چیزیں‌لے کر وطن واپس روانہ

    لاہور:شاہی خاندان کے چشم وچراغ ، مہمانان گرامی وپاکستان شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ پاکستان میں چار دن گزارنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگیا ہے، پاکستان سے واپس جاتے ہوئے برطانوی شہزادے ولیم اور ملکہ کیٹ نے بہت زیادہ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان سے محبتیں‌، الفتیں‌، خوشیا‌ں‌ ، رواداریاں‌اور دعائیں‌لے کر وطن واپس جارہے ہیں‌،

    الطاف حسین سے بدتمیزی ، اعلیٰ‌سطحی اجلاس طلب

    تفصیلات کےمطابق آج برطانوي شاہي جوڑا پاکستانيوں کے دل جيت کر وطن واپس روانہ ۔ اسلام آباد ، چترال سميت لاہور کے شہري بھي شہزادي کيٹ مڈلٹن اور شہزادہ وليم کے سحر ميں مبتلارہے۔ شاہی جوڑا دورہ پاکستان کے چوتھے روزلاہور پہنچا جہاں ان کا استقبال وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراورگورنرچوہدری محمد سرور نے کیا۔ لاہور میں شاہی جوڑا ایس او ایس ولیج گیا جہاں برطانوی جوڑے نے بچوں کی سالگرہ کی ایک تقریب میں شرکت کی۔

    اس موقع پرپہلی بار شہزادی نے اردومیں گفتگو کرکے سب کو حیران کردیا۔دراصل ایس اوایس ولیج میں بچوں کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ سالگرہ کی تقریب میں کیٹ مڈلٹن نے بچوں کو اردو میں مبارکباد دی اور بچوں کا نام لیتے ہوئے کہا اور اب اس تقریب کا سب سے اہم حصہ ایمن، ابہام اور دانیال آپ سب کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ کیٹ مڈلٹن کو اردو میں مبارکباد دیتے دیکھ کروہاں موجود تمام لوگ خوشی سے جھوم اٹھے۔

    تم کون ہوتے ہو عزتوں کے پاسدار!نوجوان کو قتل کردیا گیا

    بعد ازاں شاہی جوڑے نے تینوں بچوں سے ہاتھ ملایا۔دراصل ایس اوایس ولیج میں بچوں کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ سالگرہ کی تقریب میں کیٹ مڈلٹن نے بچوں کو اردو میں مبارکباد دی اور بچوں کا نام لیتے ہوئے کہا اور اب اس تقریب کا سب سے اہم حصہ ایمن، ابہام اور دانیال آپ سب کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ کیٹ مڈلٹن کو اردو میں مبارکباد دیتے دیکھ کروہاں موجود تمام لوگ خوشی سے جھوم اٹھے۔ بعد ازاں شاہی جوڑے نے تینوں بچوں سے ہاتھ ملایا۔ جس کے بعد شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کی نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور آمد پر شاہی جوڑے کو پی سی بی آفیشلز نے خوش آمدید کہا،، کرکٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی، شاہی جوڑے کی بیٹنگ پر پاکستانی کھلاڑیوں نے خوب داد دی۔

    لے تھامے شہزادہ اور شہزادی نے باولرز کا سامنا بھی کیا۔۔ حسن علی نے شہزادہ ولیم کی بیٹنگ کا سامنا کیا اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے ثنا میر کی باولنگ پر شاندار بیٹنگ کی۔۔ شاہی جوڑے نے شارٹس لگا کر اکیڈیمی میں موجود افراد سے داد بھی وصول کی۔۔شاہی جوڑے کو کرکٹ اکیڈمی میں انیس سو بانوے ورلڈ کپ ٹرافی سمیت گیلری کی نایاب تاریخی تصاویر بھی دکھائی گئیں جبکہ شہزادہ اور شہزادی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے اپنے دورے کے آخري مرحلے ميں پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن کا شوکت خانم ہسپتال لاہور میں چیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر فیصل سلطان اور ہسپتال انتظامیہ کے دیگر اعلی حکام نے استقبال کیا ۔

    پاکستان آکر پتہ چلاکہ خاندان کیا ہوتا ہے ،شہزادی کیٹ

    برطانوی جوڑے کی شوکت خانم اسپتال میں کینسر کے مریض بچوں سے ملاقات کے دوران برطانوی شہزادے اور شہزادی نے سمیر نامی بچے کے ساتھ وقت گزارا کیموتھراپی وارڈ میں زیر علاج محمد سمیر فوجی بننا چاہتا ہے شاہی جوڑے نے محمد سمیر کے ساتھ فش گیم کھیلی اس موقع پر برطانوی جوڑے نے گردے کے ٹیومر میں مبتلا افغان بچي وافیعہ سے بھي ملاقات کي۔ جس کے بعد شاہي جوڑا ائيرپورٹ سے وطن واپس روانہ ہوگيا۔

  • 2024 تک 5ٹریلین ڈالر کی بھارتی معیشت، بھارتی سیاستدان نے بڑا دعوی کر دیا

    2024 تک 5ٹریلین ڈالر کی بھارتی معیشت، بھارتی سیاستدان نے بڑا دعوی کر دیا

    سابق بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    بھارتی معیشت کا برا حال، جی ڈی پی کی شرح 6 سالوں میں سب سے کم!

    بھارتی میڈیا کے مطابق منموہن سنگھ نے کہا کہ 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت کے لیے ہر سال 10 سے 12 فیصد شرح ترقی چاہیے۔ لیکن اب ہر سال شرح ترقی کم ہو رہی ہے۔ آئی ایم ایف نے بھی کہا ہے کہ اس سال صرف 6.1 فیصد ترقی ہوگی۔

    سابق وزیراعظم نے ممبئی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی معیشت کے لیے اہمیت کے حامل ممبئی شہر اور ریاست مہاراشٹر بھی بحران کی زد میں ہیں اور مہاراشٹر میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سب سے زیادہ کارخانے اور فیکٹر یاں بند ہوگئی ہیں۔منموہن سنگھ نے مہاراشٹر کی بدحالی کے لیے مودی حکومت اور ریاستی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کو ذمہ دار قراردیا۔

    ستمبر2019، بھارتی برآمدات میں کتنی کمی ہوئی؟

    منموہن سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت کی ناقص اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اس کا اثر عام لوگوں، کسانوں اور مزدوروں پر پڑا ہے، مہاراشٹر کسانوں کی خودکشی میں اوّل نمبر پر ہے۔

    بھارتی معیشت کو جھٹکا، اگست میں 8 بنیادی صنعتوں کی پیداوار میں کمی

    انہوں نے مزید کہا کہ ’آٹوہب‘ کہلانے والے پونے میں بحران کا سب سے زیادہ اثر پڑا ہے اور آٹو صنعت ب±ری طرح سے زوال کا شکار ہے۔ اس صنعت کو بچانے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی عدم دلچسپی ہے۔

  • کرتار پور راہداری، رابطے جاری مگر بھارت نے کیا اختلاف کر دیا؟ اہم خبر

    کرتار پور راہداری، رابطے جاری مگر بھارت نے کیا اختلاف کر دیا؟ اہم خبر

    کرتار پور راہداری، رابطے جاری مگر بھارت نے کیا اختلاف کر دیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری کے معاہدوں کے مسودوں کا تبادلہ کیا گیا، سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان مسودے میں معمولی اختلاف پایا جاتا ہے، پاکستان زائرین سے 20ڈالرز کی فیس لینے کو معاہدہ میں شامل کرنا چاہتا ہے،بھارت فیس پر اتفاق کررہا ہے تاہم اسے معاہدہ میں شامل کرنے کی مخالفت کر رہا ہے،

    کرتارپور معاہدے پر اتفاق کے لیے سفارتی چینلز سے رابطہ موجود ہے، کرتار پور معاہدے پر دستخطوں کی تاریخ کا ابھی تعین نہیں کیا گیا،کرتارپور معاہدے پر دستخط زیرو پوائنٹ پر ہوں گے،دستخط دونوں اطراف کی طرف سے کرتارپور پر مقرر کیے گئے فوکل پرسنز کریں گے،

    بھارت کی طرف سے کرتارپور راہداری کے افتتاح کی تاریخ کا سرکاری اعلان نہیں کیا گیا، منموہن سنگھ کی کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے متعلق فیصلہ نہیں کیا گیا،

    کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور

    کرتارپور راہداری کب کھولی جائے گی؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

    واضح رہے کہ کرتارپور راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان مجوزہ سرحدی راہداری ہے جو بھارتی پنجاب میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب کو پاکستان کے علاقہ کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب کی مقدس عبادت گاہ سے منسلک کریگی۔ اس راہداری کا مقصد بھارت کے مذہبی عقیدت مندوں کو پاک بھارت سرحد سے محض 4.7 کلومیٹر دور واقع گردوارہ دربار صاحب کی زیارت کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز، سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،فردوس عاشق

    اگست 2018ء میں بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق ایم پی سدھو نے اعلان کیا کہ پاکستانی جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں بتایا ہے کہ پاکستان کرتارپور کی راہداری کھول دے گا۔ 28 نومبر 2018ء کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ناروال کے قریب کرتارپور گاؤں میں اس راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔اس راہداری کو نومبر 2019ء میں گرو نانک کے 550ویں یوم پیدائش سے پہلے حتمی شکل دی جائے گی۔

  • انسٹاگرام اپنی کس ناگوار خصوصیات کو ختم کر رہا ہے؟

    انسٹاگرام اپنی کس ناگوار خصوصیات کو ختم کر رہا ہے؟

    کیا آپ نے کبھی یہ دیکھنے کے لئے جانچ پڑتال کی ہے کہ آپ کے ساتھی کو کیا پسند ہے؟

    انسٹاگرام صارفین کے لئے ایپ کے اطلاعات کے سیکشن میں موجود "فالونگ” ٹیب سے چھٹکارا حاصل کرکے اپنی سرگرمی کو چھپانا آسان بنا رہا ہے۔

    پہلے "فالوونگ” ٹیب آپ کو بتاتا تھا کہ آپ کے دوست کون پیروی کررہے ہیں اور انہیں کیا پسند ہے۔ یہ خیال کہ رومانٹک شراکت دار بالکل ان کے قابل دیکھ سکتے ہیں جن کی تصاویر میں ان کے دوسرے اہم افراد دلچسپی رکھتے تھے یہاں تک کہ وہ ایک مذاق کا تھوڑا سا بن گیا۔

    لیکن فوٹو شیئرنگ ایپ جس کی ملکیت فیس بک ہے نے اس ہفتے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ٹیب کو اچھ forے سے مار رہی ہے۔ اب سے انسٹا یہ جاننا چاہتی ہے کہ دریافت کرنے والے نئے لوگوں، مقامات اور ہیش ٹیگ کو تلاش کرنے کے لئے ایکسپلور ٹیب ایک جگہ جگہ ہے۔

    اب جب کہ "فالوونگ” ٹیب ختم ہوگیا ہے، آپ کی پیروی کرنے والے لوگوں کی سرگرمی دیکھنے کا کوئی خودکار طریقہ نہیں ہوگا۔

    پچھلے چند مہینوں میں "مندرجہ ذیل” ٹیب بہت سارے صارفین کے لئے غائب ہو گیا تھا اگرچہ بہت سارے صارفین نے یہ سمجھا تھا کہ اس کی گمشدگی صرف ایک بگ تھی۔

    صارفین اب بھی یہ دیکھنے کے قابل ہوں گے کہ وہ جن اکاؤنٹس کی پیروی کرتے ہیں وہ ان کے پروفائل پر "پیروی” فہرست پر کلک کرکے پیروی کر رہے ہیں لیکن وہ مزید اطلاعات کی فہرست میں اپ ڈیٹ نہیں دیکھ پائیں گے۔

  • سینیٹرمشاہداللہ سیاست کریں شرارت نہیں‌،فیصلے میرٹ پر ہوتے ہیں‌ ،پی سی بی

    سینیٹرمشاہداللہ سیاست کریں شرارت نہیں‌،فیصلے میرٹ پر ہوتے ہیں‌ ،پی سی بی

    لاہور:مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہداللہ نے اپنی توپوں کا رخ‌پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف کردیا ، کرکٹ بورڈ پر طرح طرح کے الزامات لگا کر اپنی سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹر مشاہد اللہ کے بیان پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ پی سی بی سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس کے بارے میں بھی اپنی پوزیشن واضح کررہا ہے۔

    ڈینگی نے کراچی والوں کا براحشرکردیا

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہےکہ پی سی بی واضح کرنا چاہتا ہے کہ مصباح الحق کی سربراہی میں قائم کردہ سلیکشن کمیٹی مکمل طور پر بااختیار ہے جو ملک کے بہترین کھلاڑیوں کو پاکستان کی نمائندگی کا موقع دے رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کے انتخاب میں ان کی فارم، فٹنس اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد مصباح الحق نے اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

    علاوہ ازیں پی سی بی اپنے سلیکٹرز کی خودمختاری پر یقین رکھتا ہے اور انہیں بلاخوف و خطر کام جاری رکھنے کے لیےان کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھے گا۔ سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب میں بھی یہی طریقہ کارملحوظ خاطر رکھا گیا۔ مصباح الحق پی سی بی اور نہ ہی کسی اوربالائی حلقوں کے زیراثر ہیں۔

    پاناما لیکس کی فلم پھرچل گئی

    پی سی بی یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہے کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 2019 میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ دی گئی۔ سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل ہی آخری ٹی ٹونٹی ایونٹ تھا۔دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف بیان داغنے کے حوالے کہا گیا ہےکہ 8 اکتوبر 2019 کو چیئرمین پی سی بی کے نام لکھے گئے خط میں درج تھا کہ سینئر نمائندے تمام متعلقہ افراد کے ہمراہ مذکورہ بالا اجلاس میں شرکت کرسکتے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینیٹر مشاہداللہ کے سیاسی بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2019 میں احمد شہزاد نے 8 میچوں میں 51.83 کی اوسط سے 311 رنز بنائیں۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 126.93 رہا۔ احمد شہزاد نے ایونٹ میں 30 چوکے اور 8 چھکے جڑے۔

    الطاف حسین سے بدتمیزی ، اعلیٰ‌سطحی اجلاس طلب

    دوسری جانب عمر اکمل نے ایونٹ میں 12 میچز کھیلے اور 34.62 کی اوسط سے 277 رنز اسکور کیے۔ 18 چوکےاور 16 چھکے جڑنے والے عمر اکمل نے ایونٹ میں 137.12 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز اسکور کیے۔دونوں کھلاڑیوں نے ایونٹ میں کوئٹہ گلاڈئیٹرز کی نمائندگی کی۔ایونٹ کا فائنل میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوا جسےدنیا بھر میں موجود لاکھوں شائقین کرکٹ نے دیکھااورکوئٹہ گلاڈئیٹرز کی ٹیم ایچ بی ایل پی ایس ایل 2019 کی چیمپئن ٹھہری۔

    پی سی بی کے چیئر مین اور چیف ایگزیکٹوآئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لیے سفر پر جارہے تھے۔جس پر ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید اور سینئر لیگل قونصل بیرسٹر سلمان نصیر کو اجلاس میں شرکت کے لیے نامزد کیا گیا ۔ دونوں عہدیداران اجلاس میں شامل تمام نکات پر مکمل علم رکھتے تھے۔

  • چیئرمین سینیٹ نے کس معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا؟ اپوزیشن بھی پریشان

    چیئرمین سینیٹ نے کس معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا؟ اپوزیشن بھی پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ے الیکشن کمیشن کے اراکین کی تعیناتی کے لئے مشاورت کرنی ہے، چیئرمین سینٹ نے سپیکر قومی اسمبلی سے اس حوالہ سے مشاورت کے لئے 21 اکتوبر کو ملاقات کاوقت خط میں تجویز کیا ہے، دونوں رہنما الیکشن کمیشن کے اراکین کی تعیناتی کے حوالہ سے مشاورت کریں گے.

    چیئرمین سینیٹ نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد لکھا جس میں عدالت نے کہا تھا کہ چیئرمین سینیٹ اور سپیکر الیکشن کمیشن کے اراکین کی تعیناتی کے مسئلے کو حل کریں، عدالت نے درخواست نمٹا دی تھی

    واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے 2 نئے ارکان الیکشن کمیشن سے حلف لینے سے معذرت کرتھی ،چیف الیکشن کمشنرنےوزارت پارلیمانی امورکو فیصلے سے آگاہ کردیا،چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ نئےممبران کی تقرری آرٹیکل 213 اور 214 کےمطابق نہیں ہوئی،نئےممبران کی تقرری آئین کی خلاف ورزی ہے،

    افسوس، پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا گیا، رضا ربانی نے ایسا کیوں کہا؟

    بلوچستان سے منیراحمدکاکڑ اور سندھ سے خالد محمود صدیقی کوالیکشن کمیشن کا ممبر لیا گیا ہے ،صدرمملکت کی جانب سےدونوں نئےارکان کی الیکشن کمیشن میں تقرری کی گئی ہے .

    الیکشن کمیشن کی اراکین کی تقرری، مسلم لیگ ن بھی میدان میں آگئی، مریم اورنگزیب کا بڑا اعلان

    واضح رہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے بلوچستان اور سندھ کے الیکشن کمیش کے ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ وزارت پارلیمانی امور نے بلوچستان اور سندھ کے ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ منیر احمد کاکڑ کو بلوچستان سے جبکہ خالد محمود صدیقی کو سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبرمقرر کیا گیا ہے

    الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری، خورشید شاہ کا قانونی کاروائی کا اعلان

    الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری پرمسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے بھی شدیداحتجاج ریکارڈ کروایا تھا