Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر، خواتین مظاہرہ کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    مقبوضہ کشمیر، خواتین مظاہرہ کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں گذشتہ روز مودی حکومت کے خلاف متعدد خواتین نے مظاہرہ کیا تھا۔ مظاہرہ مقبوضہ سے آرٹیکل 370 اورآرٹیکل35 اے ہٹائے جانے کے خلاف کیا گیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر، احتجاج کے دوران کتنی خواتین کو گرفتار کیا گیا؟

    بھارتی میڈیا کے مطابق مظاہرے میں مقبوضہ وادی کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی بہن ثریا اور بیٹی صفیہ نے بھی شرکت کی تھی۔ان دونوں کو دیگر خواتین سمیت پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

    اطلاعات کے مطابق ثریا اور صفیہ کے ساتھ ساتھ 11 دیگر خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا تھا اور پھر ان سب خواتین کو منگل کے دن ہی عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا تھا۔ ان سب خواتین کو گذشتہ رات ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر، مظاہرہ کے دوران سابق وزیراعلیٰ کی بہن اور بیٹی بھی گرفتار

    واضح رہے کہ ان خواتین کو دفعہ 107 کے تحت 10 ہزار روپے مچلکے اور 40 ہزار روپے کی ضمانتی رقم کی ادائیگی کے بعد رہا کیا گیا۔

    مقبوضہ کشمیر، موبائل فون سروس کی بحالی کے بعد ہی اہم سروس بند

    یاد رہے کہ جموں و کشمیر کے تین سابق وزرائے اعلیٰ 5 اگست سے سرینگر میں نظر بند ہیں، ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا تھا، اب پہلی بار حکومت نے واضح کیا ہے کہ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو بھی اسی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

  • جسٹس گلزار نے کسی ادارے کو بوجھ قرار دے دیا

    جسٹس گلزار نے کسی ادارے کو بوجھ قرار دے دیا

    سپریم کورٹ کے جج گلزار احمد نےسخت تنقید کرتے ہوئے کہہ دیا کہ یہ ادارہ تو ملک پر بوجھ ہے.

    سپریم کورٹ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں ملازمت کے معاملے پر اپیل کی سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد ایف بی آر پر برہم ہوگئے اور کہا کہ یہ ادارہ ملک پر بوجھ ہے۔جسٹس گلزار احمد نے دوران سماعت مزید کہا کہ ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے، ہر سال کھربوں روپیہ اس ادارے کو چلا جاتا ہے۔
    تاجر پریشان نہ ہوں ، ایف بی آر چیئرمین شبر زیدی نے خوشخبری سنادی
    انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی بائیس ہزار کی فوج کیا ریکوری اکٹھی کرے گی، اسی فیصد ٹیکس بلواسطہ طریقے سے جمع ہوتا ہے، صرف 20 فیصد ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے 22 ہزار بندے ایف بی آر میں رکھے گئے ہیں۔

    اشیاء کی قیمتوں پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کس نے عائد کیا؟ چیئرمین ایف بی آر نے صاف بتا دیا

    ایک میٹنگ میں شبر زیدی نے کہا کہ تمام اشیاء کی قیمتوں پرسیلز ٹیکس 12.5 فیصد ہونا چاہیے، اشیاء پرسیلز ٹیکس 17 فیصد سمجھ سے بالاتر ہے، اشیاء پرسیلز ٹیکس 12.5 فیصد ہوتا تھا جسے اسحاق ڈار نے17 فیصد کیا،چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ 90 فیصد آبادی اب بھی ٹیکس سسٹم سے باہر ہے،

  • مہاراشٹر الیکشن، شیوسینا کو زبردست جھٹکا

    مہاراشٹر الیکشن، شیوسینا کو زبردست جھٹکا

    بھارت میں مہاراشٹر اسمبلی کا الیکشن ہونے میں چند دن رہ گئے ہیں۔ اس سے قبل شیوسینا کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔

    مہاراشٹرانتخابات، کیا بی جے پی شیوسینا کے درمیان سب ٹھیک چل رہا؟

    بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسینا کے باغی رہنما وشا دھناوڈے نے پارٹی کے تقریباً 300 کارکنان کے ساتھ پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
    واضح رہے کہ دھناوڈے الیکشن میں پارٹی ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض تھے۔ وہ پونے کے قصبہ پیٹھ انتخابی حلقہ سےآزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی ابھی تک یہ دکھانے کی کوشش کر رہی ہے کہ شیو سینا اور اس کے درمیان سب معاملات ٹھیک ہیں، لیکن ایسی خبریں بھی ہیں ہیں کہ ٹکٹوں کی تقسیم کا تنازعہ اور پھر سیٹوں کی تقسیم کے بعد دونوں پارٹیوں میںاب بھی رنجشیں ہیں۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان ایک بنیادی جھگڑا وزیراعلیٰ کے عہدہ کا بھی ہے۔

    بھارت، مہاراشٹر میں بی جے پی ، شیوسینا اتحاد ہو گیا

    ریاست کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے وزارت اعلیٰ کے حوالے سے بیان کے بعد سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں وزیراعلیٰ نے ہا کہ مہاراشٹر میں بی جے پی اور شیو سینا کا اٹوٹ اتحاد ہے اور دونوں ہی پارٹیاں ساتھ انتخاب لڑ رہی ہیں۔ فڑنویس کے مطابق وہ بی جے پی اور شیو سینا دونوں پارٹیوںکے وزیر اعلیٰ کے عہدہ کے امیدوار ہیں۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد اگر شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا جاتا ہے تو انھیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

    مہاراشٹر الیکشن جیتنے کے لئے مودی سرکار کروا سکتی ہے ایک اور پلوامہ حملہ

    دوسری جانب شیو سینا کی جانب سے بھیآدتیہ ٹھاکرے کو ریاستی وزیر اعلیٰ بنائے جانے کا مطالبہ ہے۔ شیو سینا کے کچھ لیڈروں کے بقول بالا صاحب ٹھاکرے نے کہا تھا کہ ایک دن شیو سینا کا وزیر اعلیٰ ہوگا۔آدتیہ ٹھاکرے الیکشن لڑ رہے ہیں اور اگر جیتتے ہیں تو کیوں نہ انھیں وزیر اعلیٰ بنایا جائے۔

  • میونسپل کارپوریشن گجرات کے آڈٹ آفیسر  کو RTIکمیشن لاہور  کی طرف سے  سمن جاری۔۔۔

    میونسپل کارپوریشن گجرات کے آڈٹ آفیسر کو RTIکمیشن لاہور کی طرف سے سمن جاری۔۔۔

    گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے)بدلیں گے حالات ۔جب ملیں گی معلومات۔RTI ایکٹ کی لٹکتی تلوار کرپٹ مافیا کے سروں پر۔
    کرپٹ مافیا اور ان کے سرپرست RTI ایکٹ کے سامنے بے بس اور ریکارڈ دینے پر مجبور.اب گھپلے نہی چُھپ سکیں گے ۔میونسپل کارپوریشن گجرات کے آڈٹ آفیسر کو RTIکمیشن لاہور کی طرف سے سمن جاری.آڈٹ پرانچ میونسپل کارپوریشن گجرات سے چیف ایڈیٹر روز نا مہ کفیل ۔مہر ضیا ٕ اللہ نے RTI ایکٹ کے تحت رمضان اینڈ کو کے متعلق ریکارڈ کی معلومات تک رساٸی کے ریکارڈ مانگا ۔ آڈٹ آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات نے پہلے غلط معلومات دی اور پھر ریکارڈ دینے سے انکار کرنے پر RTI کمشنر لاہور نے سمن جاری کرتے ہوے 04/11/2019 کو RTI کمشن آفس لاہور طلب ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ۔

    اور ساتھ ہی چیف آفیسر اور PIO میونسپل کارپوریشن گجرات کو بھی نوٹس جاری کرتے ہو 04/11/2019 کو طلب کر لیا

  • گورنر سٹیٹ بینک نے بتا دیا کہ کب  تک مہنگائی کم ہونے لگے گی

    گورنر سٹیٹ بینک نے بتا دیا کہ کب تک مہنگائی کم ہونے لگے گی

    معیشت کی بہتری بارے پاکستان کی عوام کو امید کی کرن دکھاتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے عندیہ دیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی کے اثرات زائل ہو سکتے ہیں۔

    عالمی جریدے بلومبرگ کو دیے گئے ایک انٹریو میں رضا باقر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مرکزی بینک مہنگائی کی شرح کم کرنا چاہتا ہے۔

    رضا باقر نے کہا کہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی نے شرح تبادلہ کو مارکیٹ بیس کردیا ہے۔
    پاکستان میں معیشت کی بہتری ممکن ہے ، لیکن کیسے ؟
    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان نے سال 2018کے آغاز سے شرح سود 13.25 فیصد کردی ہے جو جنوبی ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔
    اسی طرح آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (ایٹما) کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی اور پالیسیوں کی بدولت صنعت علاقے کے دیگر ممالک سے مقابلے کے قابل بنی۔ 10 سال تک نقصان میں رہنے والی ٹیکسٹائل صنعت سے بالآخر اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔16 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ 2.8 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات مقامی مارکیٹ میں فروخت کی گئیں.
    پاکستان کی معیشت کے سمبھلنے کی نوید

  • دنیاپور : عطائیوں کے ہاتھوں عوام کو کون برباد کر رہا ہے ؟

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی )دنیاپور ہسپتال ہیلتھ انتظامیہ کے کرپٹ ملازمین کی ہسپتالوں عطائی ڈاکٹرز و دیگر دکانداروں سے منتھلی لینے کا سلسلہ جاری موت کے گھر آباد اعلی افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق عوامی ذرائع سے معلوم ہوا کہ ہیلتھ انتظامیہ پرائس کنٹرول میں شامل چند نامور سرکاری کلرک ڈرائیور ودیگر ڈپٹی ڈی ایچ او کے ساتھ جاتے ہیں ہسپتالوں عطائی ڈاکٹرز ودیگر دکانداروں کو چیک کرتے ہیں اکثر موقع پر جرمانے کرتے ہیں اور رسید دیتے ہیں اکثر ہسپتالوں عطائی نما کلینک اور دکانوں کو سیل کرتے ہیں تاکہ جب سیل لگ جاتی ہے تو یہ کرپٹ اور کرپشن کنگ ملازم ان سے مک مکا کرنا شروع کر دیتے ہیں

    چند گھنٹے بعد یا دوسرے دن بغیرکارروائی یہ ہسپتال عطائی کلینک اور دکانیں کھلی نظر آتی ہیں ذرائع سے معلوم ہوا کہ یہ لوگ عرصہ دراز سے حکومت اور عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں موت کے سوداگروں سے ملے ہوئے ہیں صرف فرضی کاغذی کاروائی کرکے افسران کو خوش کر رہے ہیں ہزاروں روپے ماہانہ منتھلیاں جاری ہیں مزید ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی بااثر سیاسی لوگ سپورٹ کرتے ہیں اگر مسئلہ بن جائے یا شکایت ہوجائے تو افسران سے ملی بھگت کر کے خاموشی ہوجاتی ہے

    یہ کرپٹ ملازم پیسے لینے کے لیے اکثر جگہوں پر افسران کا نام بھی استعمال کرتے ہیں دنیا پور میں آج بھی ناقص انتظام والے کلینک جن کو جعلی ڈاکٹر چلا رہے ہیں عطائی کلینک بھی شہر اور دیہاتوں میں کھلے نظر آتے ہیں دیگر دو نمبر ملاوٹ مافیا دوکاندار بھی بے خوف کام کر رہے ہیں شہریوں کا وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور ڈپٹی کمشنر لودھراں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • بستی ملوک سبزی فروشوں کا موٹر وے بلاک کر کے محکمہ زراعت کے خلاف شدید احتجاج

    بستی ملوک سبزی فروشوں کا موٹر وے بلاک کر کے محکمہ زراعت کے خلاف شدید احتجاج

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی ) سبزی منڈی بستی ملوک میں زائد نرخ وصول کرنے پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹ میاں منظورنے کثیر دکانداروں کو جرمانے
    کردیئے جس پر تمام سبزی فروشوں نے موٹرے وے روڈ بلاک کرکے محکمہ زراعت کےخلاف احتجاج کیا اس موقع پر سبزی فروشوں کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت کا
    ایک اہلکار ہم سے روزانہ کی بنیاد پر سبزی مفت لینا چاہتا ہےمفت سبزی نہ دینے پر
    آئے روز ہمیں جرمانے کیئے جاتے ہیں محرر تھانہ بستی ملوک آصف سلطان موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کرتے ہوئے روڈ کلیئر کروادیا آصف سلطان کا کہنا تھاکہ جس شخص کو مسئلہ ہو وہ تھانے سے رجوع کرے عوام کوتکلیف پہنچانے والے کو کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ میاں منظور سے جب اس بارے معلومات لی گئیں تو اس کا کہنا تھا کہ ایک توسبزی منڈی غیر قانونی ہے دوسرا یہ سبزی فروش عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ ر ہے ہیں ریٹ لسٹ اویزاں نہیں کرتے شہریوں کی شکایات پر بستی ملوک کے تمام دکانداروں کو چیک کیا جارہا ہے زائد نرخ وصول کرنے والے تمام دوکاندار وں اور سبزی فروشوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی سبزی فروشوں سےکوئی اہلکار سبزی لینے کی ڈیمانڈ کرتا ہے تو اس کی شکایت کریں کاروائی کریں گے۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • کوئٹہ روڈ مارکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے

    صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مختلف شاہراہوں پر زیبرا کراسنگ اور روڈ مارکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ طارق جاوید مینگل ،ایس ایس پی ٹریفک پولیس نزید احمد کرد، ایس پی ٹریفک پولیس محمد جاوید ملک نے منان چوک سے زیبرا کراسنگ اور روڈ مارکنگ کا آغاز کیا، انھوں نے جاری کام کا معائنہ بھی کیا اور متعلقہ انجینئر کو ہدایات جاری کی۔ اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف شاہراہوں جن میں لیاقت بازار ،یٹ روڈ ،جناح روڈ ،فاطمہ جناح روڈ ،انسکمب روڈ ،قندھاری بازار سمیت دیگر سڑکوں پر ٹریفک پولیس کے ڈیمانڈ کے مطابق روڈ مارکنگ کی جائیںگی ،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ زیبرا کراسنگ اور روڈ مارکنگ کے علاوہ ٹریفک قوانین کی پاسداری سے ہی ٹریفک کی روانی بحال ہو گی اور لوگوں کو درپیش مشکلات کے حل میں مدد ملے گی ۔دریںاثناء گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ طارق جاوید مینگل ، ایس ایس پی ٹریفک پولیس نزید احمد کرد، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس محمد جاوید ملک نے بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایس پی ایلیٹ فورس، ڈی ایس پی سٹی، میونسپل مجسٹریٹ، ضلعی پٹواری، اور میٹروپولیٹن متعلقہ افسران کی نگرانی میں ہونے والی کارروائی جو کہ جناح روڈ بلمقابل اسٹیورٹ روڈ پر قائم دیواروں کو مسمار کر کے ملبہ ہٹائے جانے کے کام کا بھی مشترکہ دورہ کیا، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ لنک روڈ کے کھلنے سے کواری روڈ، سائنس کالج چوک سے ہاکی چوک اور ریلوے اسٹیشن کی جانب جانے والا ٹریفک اکرام ہسپتال کے ساتھ یو ٹرن کی بجائے آسانی سے اس لنک روڈ کے ذریعے اپنے منزل مقصود کو پہنچینگے، انھوں نے کہا کہ یہاں ٹوٹل 2 سڑکوں کو بحال کیا جائے گا ان سڑکوں کی بحالی سے لوگوں کو درپیش ٹریفک کے مسائل میں کمی لائی جا سکے گی، انھوں نے کہا کہ اس وقت کوئٹہ کے شہری ٹریفک کے مسائل سے ذہنی دباو کا شکار ہیں اور عدالت عالیہ کے اس فیصلے سے کافی حد تک ٹریفک کی روانی بحال ہو گی، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ پٹواری کے رپورٹ کے مطابق یہ لنک روڈ 22 فٹ کشادہ ہیں، اس سڑک کو جلد ٹریفک کے آمد و رفت کے لئے بحال کر دیا جائے گا۔

  • بستی ملوک الرحمان پلازہ کے سامنے بنایا گیا یو ٹرن شہریوں کے لئے موت کا سامان بن گیا

    بستی ملوک الرحمان پلازہ کے سامنے بنایا گیا یو ٹرن شہریوں کے لئے موت کا سامان بن گیا

    NHA اور موٹروے پولیس کی غفلت وچشم پوشی الرحمان پلازہ کے سامنے یوٹرن شہریوں کی موت کا ساماں بن گیا۔شہریوں کا DIGموٹروے سے اصلاح احوال کا مطالبہ
    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) تفصیلات کے مطابق بستی ملوک ملتان،بہاولپور موٹروے پرالرحمان پلازہ کے سامنے موجود یو ٹرن مقامی شہریوں خاص طور پر سکول کے طلباء کیلئے موت کا ساماں بن گیا شہریوں نے میڈیا نمائندگا ن کو بتایا کہ ملتان روڈ کی تعمیر کے بعد یوٹرن چڑھائی زیادہ ہونے سے کسی بھی گاڑی یا رکشے کیلئے خطرے سے خالی نہیں۔صبح و چھٹی کے اوقات کار میں تقریبا بستی ملوک کے تمام تعلیمی اداروں کی ویگین، ہائی ایس،کیری وین اور موٹرسائیکل رکشہ اسی یوٹرن سے جاتے ہیں اور کئی بار پریشانی سے دوچار ہوچکے ہیں گزشتہ دن ایک رکشہ جس پرچند سمیٹ کی بوریاں لوڈ تھی یوٹرن لیتے ہوئے الٹ گیا اور کئی گھنٹے سڑک پر سیمنٹ پڑا رہا۔چڑھائی کی وجہ سے اس کا ایک ٹائر ٹوٹ گیا تھا شہری محمد نعمان، محمد افضل،محمد کاشف،نوید مغل، محمد آصف،راؤ وحید کا کہنا تھا کہ کئی بار موٹروے پولیس کو اس بارے میں آگاہ کیا لیکن کسی نے کوئی توجہ نہیں دی ہمار ا NHAکے اعلی حکام و DIGموٹروے سے مطالبہ ہے کہ فوری اس یوٹرن کو ٹھیک کیا جائے تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچا جاسکے۔
    رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی

  • آئی ایم ایف عالمی ماہرین کی ٹیم کا آج وزارت تجارت کا دورہ

    آئی ایم ایف عالمی ماہرین کی ٹیم کا آج وزارت تجارت کا دورہ

    وزارت تجارت کے مطابق آئی ایم ایف عالمی ماہرین کی ٹیم آج وزارت تجارت کا دورہ کرے گی،مشیر تجارت تجارتی خسارے اور درآمدات میں کمی کے اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے.آئی ایم ایف ٹیم مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات کرے گی.جو آئی ایم ایف ٹیم کو برآمدات میں اضافے کے حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے،

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا ٹیکنیکل مشن سیلزٹیکس سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گا۔ واضح رہے کہ مجموعی ٹیکس محصولات میں سیلز ٹیکس کا حصہ 40 فیصد ہے۔ مشن کی توجہ سیلز ٹیکس اخراجات، استثنیات، اور گنجائش کے مقابلے میں کم محصولات جمع ہونے پر مرکوز رہے گی۔
    کیا آئی ایم ایف ایک بار پھر حکومت کو ٹیکسز بڑھانے کا کہے گا ؟
    سروے آف پاکستان کے مطابق گذشتہ مالی سال میں ٹیکس استثنیٰ سے 972.4 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا جو گذشتہ سے پیوستہ مالی سال کے 431 ارب روپے کے مقابلے میں 80 فیصد زیادہ ہے۔ اس نقصان میں انکم ٹیکس استثنیات کا حصہ 141.6 ارب روپے تھا۔

    اسد عمر نے آئی ایم ایف بارے خوش کن خبر دے دی