Baaghi TV

Author: +9251

  • شیخ رشید نے تو حد ہی کردی ، بلے بلے ہوگئی

    شیخ رشید نے تو حد ہی کردی ، بلے بلے ہوگئی

    کراچی:ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری والی خبر ، اطلاعات کے مطابق آج 15 اکتوبر سے بوگیاں لگائی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق جناح ایکسپریس کی اکانومی کلاس کی بوگیوں میں اضافہ کر دیا گیا، وزیر ریلوے نے آج 15 اکتوبر کے لیے جناح ایکسپریس کا آدھے کرائے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

    خواتین کو وراثت اور پھراسکے تحفظ کا بل منظور

    ذرائع کےمطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ منگل کے دن جناح ایکسپریس کا کرایہ آدھا وصول کیا جائے گا، کراچی سے لاہور تک کرایہ 1825 سے کم کر کے 950 کر دیا گیا، جناح ایکسپریس کے کرائے میں یہ کمی صرف آج 15 اکتوبر کے لیے ہے۔

    وزیراعظم کا سب چور مقابلہ کیسے کرسکتے ہیں‌!جہانگیرترین نے بتادیا

    یاد رہے کہ دو دن قبل وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ جناح ایکسپریس کے ساتھ اکانومی کلاس کے ڈبے لگائے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنز پر ایک ہزار دکانیں بھی بنائی جائیں گی۔یہ بھی یاد رہےکہ شیخ رشید نے یہ وعدہ کیا تھا اور اپنے وعدے کی پاسداری کرکے سچ کردکھایا

    2424 افراد قتل کردیئے گئے ، کیوں اور کیسے قتل ہوئے ،خطرناک رپورٹ آگئی

  • بلاول کو بھٹو دوسرا نوٹس جاری ، اب کیا بنے گا

    بلاول کو بھٹو دوسرا نوٹس جاری ، اب کیا بنے گا

    اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کو دھچکہ ، اطلاعات کےمطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلاول بھٹو اور صوبائی اسمبلی کے حلقے 11 کے پی پی امیدوار کو دوسرا اور حتمی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

    خواتین کو وراثت اور پھراسکے تحفظ کا بل منظور

    تفصیلات کے مطابق ای سی پی نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی پی چیئرمین بلاول بھٹو، نثار کھوڑو، شبیر بجارانی، ناصر شاہ، شرجیل میمن سمیت دیگر کو حتمی نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سے پہلے بھی نوٹس بھیجا گیا تھا لیکن بلاول نے پرواہ تک نہ کی

    وزیراعظم کا سب چور مقابلہ کیسے کرسکتے ہیں‌!جہانگیرترین نے بتادیا

    ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر نے کہا ہے کہ نوٹس کا جواب کل داخل کروانا تھا، نہ کروانے پر دوسرا حتمی نوٹس نکالا گیا ہے۔ڈی آر او ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ آج نوٹسز کے جوابات جمع نہیں کروائے گئے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

    2424 افراد قتل کردیئے گئے ، کیوں اور کیسے قتل ہوئے ،خطرناک رپورٹ آگئی

  • مقبوضہ کشمیر: کرفیوکا 72 واں دن،بھارتی فوج کے مظالم ، کشمیریوں کی مزاحمت جاری

    مقبوضہ کشمیر: کرفیوکا 72 واں دن،بھارتی فوج کے مظالم ، کشمیریوں کی مزاحمت جاری

    سری نگر: آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 72 واں روز ہے، وادی میں اسکول کالج تجارتی مراکز بند ہیں، مقبوضہ وادی میں نظام زندگی مفلوج ہے۔اطلاعات کے مطابق فاشسٹ مودی حکومت نے جنت نظیر وادی کشمیر کو جیل میں بدل دیا ہے، کشمیریوں کی زندگی بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے، بزدل قابض فوج نے کشمیریوں کو 72 روز سے گھروں میں بند کررکھا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا کہ بعض علاقوں میں بھارتی فوج کشمیریوں کو ان کے گھرروں سے نکال کر شناخت پریڈ کروا رہی ہے ، اس کی وجہ یہ سامنے آئی ہےکہ فوج پر کشمیریوں کی طرف سے حملوں میں تیزی آگئی ہے

    خواتین کو وراثت اور پھراسکے تحفظ کا بل منظور

    ذرائع کے مطابق آج بدھ کے روز بھی مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں سے یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ کشمیریوں نے بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے بھرپور مزاحمت کی ہے، مقبوضہ وادی میں اسکول، کالج، تجارتی مراکز بند، ٹرانسپورٹ سروس معطل ہے، نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، لاکھوں کشمیری گھروں میں محصور ہیں۔غدا کی قلت، بھوک سے بلکتے بچوں اور مریضوں کی اکھڑتی سانسوں سے مجبور کشمیری باہر نکلیں تو ان پر پیلٹ گنز کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے کشمیری نوجوان بینائی سے محروم ہو رہے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری رہنماؤں، نوجوانوں سمیت بچے بھی جیلوں میں قید ہیں، 3 ماہ سے کشمیریوں کو نمازجمعہ مساجد میں ادا کرنے نہیں د ی جا رہی۔

    مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کی جانب سے تمام کمشیری نوجوانوں کی یہ پیغام دیا جارہا ہےکہ گھبرائیں نہیں منزل بہت قریب ہے بھارت نے جو ظلم کیا ہے وہ اسے برداشت کرنا پڑے گا ۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ حیران ہوں عالمی میڈیا ہانگ کانگ احتجاج کی کوریج کر رہا ہے کشمیرکی نہیں۔انہوں نے کہا کہ 3 ماہ سے کشمیرمیں مواصلاتی نظام کا مکمل بلیک آؤٹ ہے، کشمیری رہنماؤں ، بچوں سمیت ہزاروں کشمیری جیلوں میں ہیں۔

    وزیراعظم کا سب چور مقابلہ کیسے کرسکتے ہیں‌!جہانگیرترین نے بتادیا

    دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری پابندیاں تیسرے ماہ میں داخل ہوگئیں۔ وادی میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، گھروں میں قید کشمیریوں کے پاس کھانا پینا ختم ہوگیا، کمیونی کیشن بلیک آؤٹ کی وجہ سے وادی کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کے اجلاس میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں رات میں چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں بچوں کو اٹھایا جا رہا ہے.ملیحہ لودھی نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بند کیے گئے مواصلاتی نظام کی قیمت بیماروں کو کس طرح ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

    2424 افراد قتل کردیئے گئے ، کیوں اور کیسے قتل ہوئے ،خطرناک رپورٹ آگئی

    مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو کے باعث دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے سنسان ہیں۔ کشمیریوں کا رابطہ 5 اگست سے دنیا سے منقطع ہے۔ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہو گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل تین ماہ سے جاری کرفیو کے دوران موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تشدد کو 3 ماہ ہو گئے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وادی کے رہائشیوں کی تکالیف میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

  • بھارتی ہیلی کاپٹر گرانے پرکورٹ مارشل

    بھارتی ہیلی کاپٹر گرانے پرکورٹ مارشل

    بھارتی فضائیہ کے 2 افسران کو 27 فروری کو اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو میزائل سے تباہ کرنے پر کورٹ مارشل کا سامنا کرنا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو میزائل سے تباہ کرنے والے بھارتی فضائیہ کے 2 افسران کے کورٹ مارشل کی کارروائی کا جلد آغاز ہوگا۔

    رپورٹ میں پیشرفت سے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ان دو افسران کے علاوہ بھارتی فضائیہ کے مزید 4 افسران کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ یہ ہماری غلطی ہے کیونکہ ہمارے اپنے ہی میزائل نے چوپر کو مار گرایا تھا۔

    شہزادہ اورشہزادی پاکستان پہنچ گئے، استقبال کس نے کیا خبرآگئی

    واضح رہے کہ 4 اکتوبر کو بھارتی فضائیہ کے سربراہ راکیش کمار سنگھ بھدوریا نے 27 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان مختصر دورانیے کی فضائی جھڑپ کے دوران غلطی سے اپنا ہی ہیلی کاپٹر ‘ایم آئی-17’ گرانے کا اعتراف کرتے ہوئے اسے ‘بڑی غلطی’ قرار دیا تھا۔

    2424 افراد قتل کردیئے گئے ، کیوں اور کیسے قتل ہوئے ،خطرناک رپورٹ آگئی

    دوسری طرف بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں اور دو افسران کے خلاف کارروائی کریں گے، ہم اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں اور کوشش کریں گے کہ مستقبل میں ایسی غلطیاں نہ ہوں۔یاد رہے کہ بھارتی فضائیہ کے ان دنوں‌ بڑی تعداد مٰیں جنگی ہیلی کاپٹر اور جہاز تباہ ہوچکے ہیں‌

  • سفیرکشمیر، وزیراعظم پاکستان زندگی کےاہم ترین مشن پرآج سعودی عرب جائیں‌گے

    سفیرکشمیر، وزیراعظم پاکستان زندگی کےاہم ترین مشن پرآج سعودی عرب جائیں‌گے

    اسلام آباد:سفیرکشمیر، وزیراعظم پاکستان زندگی کےاہم ترین مشن پرآج سعودی عرب جائیں‌گے ، اطلاعات کےمطابق ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی ختم کرنے کے مشن کے لیے وزیر اعظم عمران خان آج سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے۔

    پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان آج سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ سعودی قیادت کو ایرانی حکام سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کریں گے۔

    شہزادہ اورشہزادی پاکستان پہنچ گئے، استقبال کس نے کیا خبرآگئی

    یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے دورہ تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقات کی تھی، انھوں نے کہا تھا کہ خلیج کی موجودہ صورت حال پر تنازعات سے بچنے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کے دورہ ایران اور سعودی عرب پر دینا نظریں‌ جمائے بیٹھی ہے

    2424 افراد قتل کردیئے گئے ، کیوں اور کیسے قتل ہوئے ،خطرناک رپورٹ آگئی

    دورہ ایران کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ایرانی قیادت سے کہا کہ فریقین بات چیت سے مسائل حل کریں، سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان سہولت کاری کرسکتا ہے، ہم مذاکرات سے مسائل حل کرنے میں سہولت کاری کے لیے تیار ہیں۔

    نئی کھچڑی پک گئی، مولانا پرشدید بداعتمادی، ن لیگ تین حصوں میں‌بٹ گئی

  • سگریٹ ایک ہویا زیادہ تباہی ایک جتنی ہی ہوگی ، ماہرین طب

    سگریٹ ایک ہویا زیادہ تباہی ایک جتنی ہی ہوگی ، ماہرین طب

    سگریٹ ایک ہویا زیادہ تباہی ایک جتنی ہی ہوگی ، ماہرین طب نے خطرات سے آگاہ کردیا ، ماہرین طب کا کہنا ہےکہ درحقیقت روزانہ چند سیگریٹ پینا بھی پھیپھڑوں کو اتنا ہی نقصان پہنچاتا ہے جتنا دن بھر میں ایک پیکٹ سے زیادہ پینے پر ہوسکتا ہے۔

    سگریٹ پینے کے حوالے سے کی جانی والی تحقیق طبی جریدے دی لانسیٹ Respiratory Medicine میں شائع ہوئی ، تحقیق میں 17 سے 93 سال کی عمر کے 25 ہزار سے زائد افراد میں تمباکو نوشی کی عادت اور صحت کے پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

    محققین نے پوچھا کہ وہ کتنی تمباکو نوشی کرتے ہیں جبکہ صحت اور طرز زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کرکے پھیپھڑوں کے افعال کا تجزیہ کیا گیا۔ان افراد کا جائزہ محققین نے 20 سال تک لیا اور اس دوران بھی پھیپھڑوں کی صحت کے حوالے سے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

    پھیپھڑوں کے افعال عمر بڑھنے سے قدرتی طور پر تنزلی کا شکار ہوتے ہیں مگر تمباکو نوشی سے یہ عمل زیادہ تیز رفتار ہوجاتا ہے اور پھیپھڑوں اور نظام تنفس کے مختلف امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اور اس نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تمباکو نوشی کی معمولی مقدار بھی اس تنزلی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے کافی ہے۔

    تحقیق کے آغاز پر اس میں شامل 10 ہزار افراد نے کبھی تمباکو نوشی نہیں کی تھی، 7 ہزار اس عادت کو ترک کرچکے تھے، 58 سو افراد چھوڑنے اور تمباکو نوشی کے درمیان جھول رہے تھے جبکہ ڈھائی ہزار اس کے عادی تھے۔

    شہزادہ اورشہزادی پاکستان پہنچ گئے، استقبال کس نے کیا خبرآگئی

    وقت گزرنے کے ساتھ محققین نے دریافت کیا کہ تمباکو نوشی چھوڑ دینے والے اور اس عادت میں تاحال مبتلا افراد کے پھیپھڑوں کے افعال سیگریٹ سے ہمیشہ دور رہنے والوں کے مقابلے میں ناقص ہے بلکہ کم اور زیادہ پینے والوں کے پھیپھڑوں میں کچھ زیاہد فرق نہیں تھا۔

    2424 افراد قتل کردیئے گئے ، کیوں اور کیسے قتل ہوئے ،خطرناک رپورٹ آگئی

    تحقیق کے مطابق دن بھر میں 5 سے کم سیگریٹ پینے والے افراد کے پھیپھڑوں کو بھی اتنا ہی نقصان پہنچتا ہے جتنا روزانہ 30 یا اس سے زائد سیگریٹ پینے والوں کو ہوسکتا ہے، بس معمولی فرق ہے۔یعنی کم سیگریٹ پینے والوں میں جو افعال ایک سال میں کم یا ختم ہوتے ہیں اس کے لیے زیادہ تمباکو نوشی کرنے والوں کو 9 ماہ کا عرصہ لگتا ہے۔

    نئی کھچڑی پک گئی، مولانا پرشدید بداعتمادی، ن لیگ تین حصوں میں‌بٹ گئی

  • ورلڈ بیچ گیمز: پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت کرکشمریوں کے نام کردیا

    ورلڈ بیچ گیمز: پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت کرکشمریوں کے نام کردیا

    دوحہ :پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت کرکشمریوں کے نام کردیا ، اطلاعات کے مطابق پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے قطر میں ہونے والی ورلڈ بیچ گیمز کے ریسلنگ مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا ہے۔فائنل میں انعام بٹ نے جارجیا کے مارسا گشولی کو دو کے مقابلے میں پانچ پوائنٹس سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

    شہزادہ اورشہزادی پاکستان پہنچ گئے، استقبال کس نے کیا خبرآگئی

    گروپ سٹیج میں انعام بٹ نے 90 کلو گرام کیٹگری میں اپنے چاروں میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے پرتگال کے اداؤ رافیل، آذربائیجان کے کنان علیو، ترکی کے مرات اوزکان اور جارجیا کے ڈیٹو مارسا گشیلی کو شکست سے دو چار کیا۔
    سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ سپین کے پیڈرو جیسنٹو گارشیا کے ساتھ تھا جس میں انہوں نے صفر کے مقابلے میں تین پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

    2424 افراد قتل کردیئے گئے ، کیوں اور کیسے قتل ہوئے ،خطرناک رپورٹ آگئی

    خیال رہے کہ انعام بٹ قطر ورلڈ بیچ گیمز 2019 میں حصہ لینے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔قطر جانے سے قبل انعام بٹ نے پاکستانی عوام سے کامیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے مزید کہا تھا کہ اپنی جیت کو کشمیری بہن بھائیوں کے نام کروں گا۔واضح رہے کہ انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے سونے کے دو تمغے جیت رکھے ہیں۔

    نئی کھچڑی پک گئی، مولانا پرشدید بداعتمادی، ن لیگ تین حصوں میں‌بٹ گئی

  • بورس جانسن کے بیان نے امریکہ کی نیندیں حرام کردیں، ترکی خوش ہوگیا

    بورس جانسن کے بیان نے امریکہ کی نیندیں حرام کردیں، ترکی خوش ہوگیا

    استنبول:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ترک صدر کو پیشکش کرکے امریکہ اور امریکی اتحادیوں پر بجلی گرادی ہے ، اطلاعات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دریافت کیا ہے کہ ترکی کو کس طرح کی مدد چاہئے۔

    شہزادہ اورشہزادی پاکستان پہنچ گئے، استقبال کس نے کیا خبرآگئی

    دوسری طرف کردوں کے خلاف آپریشن پر بات کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کردوں سے مسئلہ نہیں ہے، دہشت گرد تنظیم کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔ترک صدر کا کہنا ہے کہ شمالی شام میں جاری آپریشن میں اب تک 500 افراد ہلاک اور 24 گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

    2424 افراد قتل کردیئے گئے ، کیوں اور کیسے قتل ہوئے ،خطرناک رپورٹ آگئی

    واضح رہے کہ شمالی شام میں جاری ترکی کے آپریشن کے دوران شامی فوج اور ترک فوج کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کرد ملیشیا سے معاہدے کے بعد شام کی سرکاری افواج ترک سرحد کے قریبی علاقے عین العیسا اور تلتمیر میں داخل ہوگئی ہیں۔

    نئی کھچڑی پک گئی، مولانا پرشدید بداعتمادی، ن لیگ تین حصوں میں‌بٹ گئی

  • آئی سی سی نے نیپال اور زمبابوے کی کرکٹ کو ڈوبنے سے بچا لیا

    آئی سی سی نے نیپال اور زمبابوے کی کرکٹ کو ڈوبنے سے بچا لیا

    انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے اور نیپال پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔

    زمبابوے کرکٹ چیئرمین مینو شیوانے، زمبابوے اسپورٹس وزیر کرسٹی کووینٹری اور چیئرمین آف دی اسپورٹس ری کری ایشن کمیشن سے آئی سی سی چیئرمین شیشانک منوہر سے ملاقات کے بعد زمبابوے پر عائد معطلی ختم کردی گئی۔

    اس فیصلے کے بعد زمبابوے آئندہ برس جنوری میں شیڈول مینزانڈر19 ورلڈ کپ میں شرکت کا اہل بن گیا، آئندہ برس شیڈول آئی سی سی سپر لیگ میں بھی ان کی شرکت کا راستہ صاف ہوگیا، زمبابوے کو رواں برس جولائی میں حکومتی مداخلت پر معطل کیا گیا تھا۔
    دوسری جانب نیپال کو بھی بطور آئی سی سی ممبر مشروط طور پر بحال کردیا گیا، انہیں 2016 میں معطل کیا گیا تھا جس کی وجہ ملکی کرکٹ میں حکومتی مداخلت تھی۔

    مزید پڑھیں
    لاہور قلندرزکا قومی کرکٹ اکیڈمی کیلئے چیلنج