Baaghi TV

Author: +9251

  • بلوچستان یونیورسٹی کی تفصیلی خبر.

    بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی شکایات سامنے آنے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ایف آئی اے حکام کے مطابق یونیورسٹی آف بلوچستان، کوئٹہ کے سکیورٹی انچارج سمیت درجنوں اہلکاروں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور تحقیقات میں ہراساں کرنے سے متعلق شواہد بھی ملے ہیں یونیورسٹی کے اساتذہ کی تنظیم کا کہنا ہے کہ صرف طلبہ و طالبات ہی نہیں خواتین و مرد اساتذہ کو بھی ہراساں اور بلیک میل کیا جا رہا ہے۔عرب ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کے کوئٹہ میں ایک سینئر آفیسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ تحقیقات کا یہ عمل بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات اور طالبات کی ویڈیوز بنا کر انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کی شکایات ملنے کے بعد شروع کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ایف آئی اے کی سائبر کرائم ٹیم نے کوئٹہ کے سریاب روڈ پر واقع یونیورسٹی آف بلوچستان کے سکیورٹی برانچ اور ہاسٹل سمیت مختلف شعبوں پر چھاپے بھی مارے ہیں۔ایف آئی اے آفیسر کے مطابق چھاپے کے دوران ایسے شواہد ملے ہیں جن سے ثابت ہو رہا ہے کہ طالبات کو واقعی ہراساں کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کی ٹیم کو یونیورسٹی میں واش روم سمیت مختلف مقامات سے خفیہ کیمرے ملے ہیں جو بجلی کے سوئچ بورڈ یا اس جیسے دیگر خفیہ مقامات پر نصب کیے گئے تھے۔ایف آئی اے آفیسر کے بقول یونیورسٹی کے سکیورٹی اور سرویلنس برانچ کے انچارج، آفیسروں اور اہلکاروں سمیت درجنوں افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے اور ان میں سے بعض اہلکاروں کے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز قبضے میں لے کر ان کا فارنزک کرایا جا رہا ہے۔ تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی میں انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی انتظامات کے تحت نصب کیے گئے کلوز سرکٹ کیمروں کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے جن کا جائزہ لے کر تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائیگا۔ایف آئی اے آفیسر کے مطابق تحقیقاتی ٹیم جلد تحقیقات مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ ہائیکورٹ نے اس مہینے کے آخری ہفتے تک اس معاملے کی رپورٹ مانگی ہے۔یونیورسٹی آف بلوچستان کے ترجمان امیر حمزہ نے عرب ویب سائٹ کو بتایا کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے گذشتہ روز یونیورسٹی کا دورہ کیا اور جن اہلکاروں کے خلاف شکایات تھیں ان کے بیانات قلمبند کیے۔ان اہلکاروں نے اپنے موبائل فون اور دیگر ڈیوائسز بھی ایف آئی اے کے حوالے کر دی ہیں اور وہ تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں۔بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار)کے صوبائی صدر اور یونیورسٹی آف بلوچستان میں ایم فل کے طالب علم گورگین بلوچ نے الزام لگایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے بعض اہم عہدیدار اور اساتذہ طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کر رہے ہیں۔ہم سے کئی متاثرہ طالبات نے رابطہ کیا اور بتایا کہ طالبات کو خفیہ کیمروں سے بنائی گئی ویڈیوز وٹس ایپ کرکے کہا جاتا ہے کہ ہمارے پاس آئیں ورنہ یہ ویڈیوز عام کر دی جائیں گی یا پھر آپ کے والدین کو بھیجی جائیں گی۔گورگین بلوچ نے الزام لگایا کہ تین دن قبل گریجویٹ سٹڈیز آفس (جی ایس او)کے ایک سینئر عہدیدار کو ایم فل کی طالبہ کو بلیک میل کرکے ٹیچر ہاسٹل لے جاتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبات کو امتحان میں ناکام کرنے کی بھی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ یونیورسٹی میں پڑھنے والی طالبات اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں۔ متاثرہ طالبات ایسے معاملات کو سامنے لانے سے خوفزدہ ہیں کیونکہ انہیں ہراساں کرنے والے طاقتور لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل ایسے معاملات کو سامنے لا رہے ہیں مگر اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا ہے۔ 2017 میں بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن اور ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت دیگر طلبہ تنظیموں نے احتجاجی کیمپ لگایا اور مطالبہ کیا کہ خفیہ کیمروں کے ذریعے طلبہ و طالبات کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے مگر حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی۔اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے نائب سربراہ فرید خان اچکزئی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں یہ سلسلہ اب سے نہیں بلکہ دو تین سالوں سے چل رہا ہے۔ ہم کافی عرصے سے محسوس کر رہے تھے کہ یونیورسٹی میں آخری حد تک غیر اخلاقی سرگرمیاں پروان چڑھ رہی ہیں۔ان کے بقول ہمیں طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ مرد و خواتین اساتذہ کی طرف سے شکایات مل رہی تھیں کہ انہیں بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ ہم نے اس سلسلے میں گورنر بلوچستان اور وائس چانسلر تک اپنے تحفظات پہنچائے مگر کسی نے اس کا نوٹس نہیں لیا۔فرید اچکزئی کے مطابق اب جب ایک وفاقی تفتیشی ادارے نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے ہم اسے خوش آئند کہتے ہیں۔ ہم ان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس معاملے کی ساری تفتیش غیر جانبدارانہ اور بلا تفریق ہونی چاہیے چاہے اس میں کوئی استاد ملوث ہو، آفیسر یا کوئی ملازم۔ جو بھی مجرم ثابت ہوں اسے قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس غیر اخلاقی عمل میں یونیورسٹی کے نچلے گریڈ کے اہلکار نہیں بلکہ بڑے افسران اور بڑی مچھلیاں ملوث ہیں، انہیں بھی شامل تفتیش ہونا چاہیے اور یہ معلوم کیا جانا چاہیے کہ یہ سب کچھ کس کی ایما پر اور کس لیے کیا جا رہا تھا۔ چوتھے گریڈ کا اہلکار کبھی بھی خفیہ کیمرہ لگانے کی جرات نہیں کر سکتا جب تک اسے کسی بڑے آفیسر کی پشت پناہی حاصل نہ ہو۔

  • لاہور قلندرزکا قومی کرکٹ اکیڈمی کیلئے چیلنج

    لاہور قلندرزکا قومی کرکٹ اکیڈمی کیلئے چیلنج

    لاہور : پاکستان کرکٹ میں‌ تازہ اور اہم کھیل کی خبروں‌نے کھیل کے شوقین افراد کو خوش کردیا اطلاعات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں عالمی نمبر ایک ہے، ہوم گراؤنڈ پر 10 اہم کھلاڑیوں سے محروم سری لنکا نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دے کر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے،

    مقبوضہ کشمیر: کرفیوکا 71 واں دن،بھارتی فوج کے مظالم ، کشمیریوں کی مزاحمت جاری

    یاد رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دھکا اسٹارٹ قومی اکیڈمی کو چلانے کیلئے انگلینڈ سے ایک ماہر کو لاہور بلایا تھا جس نے پی سی بی کو بہتری کیلئے کئی تجاویز دیں۔قومی کرکٹ اکیڈمی کو پاکستان کرکٹ کی سیاست کا مرکزقرا ر دیا جارہا ہے اور اکیڈمی کے کئی کوچز اپنے تعلقات کی وجہ سے اکیڈمی کے بجائے پاکستان کی قومی ٹیم اور دیگر ٹیموں کے ساتھ منسلک ہیں۔

    پردیسیوں کی قسمت جاگ اٹھی ، یونان میں موقع مل گیا

    ایسے میں لاہور میں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے اسٹیٹ آف دی آرٹ ہائی پر فارمنس سینٹر تیار کیا ہے۔ لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف اور ڈائر یکٹر عاقب جاوید نے کئی مہینوں کی پلاننگ کے بعد ہائی پرفارمنس سینٹر کو مکمل کر لیا ہے جہاں کوالیفائیڈ کوچز کرکٹرز کے ٹیلنٹ کو پالش کریں گے۔

    فیصل واڈا کو ترس آگیا

  • پی آئی اے انتظامیہ کا بڑا فیصلہ

    پی آئی اے انتظامیہ کا بڑا فیصلہ

    قومی ایئر لائن نے اپنے فضائی بیڑے میں 5 نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن 2 مراحل میں 5 طیارے اپنے فضائی بیڑے میں شامل کرے گی، پہلے مرحلے میں دو A320 طیارے رواں ماہ کے آخر اور نومبر میں لیے جائیں گے جب کہ 3 نیرو باڈی طیاروں کے لئے ٹینڈر نومبر میں جاری ہوگا۔ نئے 323 نیرو باڈی طیارے کم ایندھن خرچ کریں گے۔ نئے طیاروں سے پی آئی اے اندرون و بیرون ملک پروازوں میں اضافہ کرے گا۔

    مزید طیارے شامل ہونے سے پی آئی اے کے بیڑے میں شامل طیاروں کی تعداد 37 ہوجائے گی، پی آئی اے کے بزنس پلان کے مطابق 4 سال کے دوران پی آئی اے کا بیڑا 45 طیاروں سے زائد پر مشتمل ہوگا۔ پی آئی اے نے اپنے مزید نئے روٹس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر بس 320طیارے شامل ہونے سے پی آئی اے کے مزید روٹس میں اضافہ ہوجائے گا۔

    سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

  • شہر قائد میں آوارہ کتے نے پولیس اہلکار سمیت کتنے افراد کو کاٹ لیا؟ ہر طرف خوف و ہراس

    شہر قائد میں آوارہ کتے نے پولیس اہلکار سمیت کتنے افراد کو کاٹ لیا؟ ہر طرف خوف و ہراس

    شہر قائد میں آوارہ کتے نے پولیس اہلکار سمیت کتنے افراد کو کاٹ لیا؟ ہر طرف خوف و ہراس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں آوارہ کتوں نے کراچی کے باسیوں کی زندگی اجیرن کر دی، شہر قائد کے علاقے ایف سی ایریا میں آوارہ کتے نے پولیس اہلکار سمیت 8 افراد کو کاٹ لیا، متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لئے کراچی کے مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا،

    آوارہ کتے اب بیرون ملک سیر کریں گے

    کتے کے کاٹنے سے متاثرہ افراد میں بچوں سمیت ایک پولیس کا سب انسپکٹر بھی شامل ہے، کتے کے کاٹنے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، اہلیان علاقہ نے سندھ حکومت سے آوارہ کتوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا ہے

    یہ کراچی ہے جہاں سول ہسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہیں ملتی مریض پریشان

    شہریوں کا کہنا ہے کہ آوراہ کتے گلیوں میں پھر رہے ہوتے ہیں آج ہونے والے واقعہ کے بعد بچوں کو گھروں سے نکالنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑے گا، سندھ حکومت کو چاہئے کہ کراچی میں کچرے سے پہلے ان کتوں کے خلاف آپریشن کرے تا کہ شہری سکون کا سانس لے سکیں.

    واضح رہے کہ رواں سال صوبے میں اب تک کتے کے کاٹے سے 12افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔دو روز قبل بھی جناح اسپتال میں سانگھڑ کی رہائشی 50 سالہ خاتون کتے کے کاٹنے کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

  • آزادی مارچ سے قبل جے یو آئی قائدین گرفتار ہوتے ہیں تو قیادت کون کرے گا؟پلان سی بھی سامنے آ گیا

    آزادی مارچ سے قبل جے یو آئی قائدین گرفتار ہوتے ہیں تو قیادت کون کرے گا؟پلان سی بھی سامنے آ گیا

    آزادی مارچ سے قبل جے یو آئی قائدین گرفتار ہو جاتے ہیں تو قیادت کون کرے گا؟ خبر آ‌ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں آزادی مارچ کے حوالہ سے مشاورت کی گئی، اسفند یار ولی نے مولانا کو یقین دہانی  کروائی کہ اے این پی آزادی مارچ میں بھر پور طریقے سے شریک ہو گی

    شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ اگر جے یو آئی کے قائدین کو گرفتار کیا جاتا ہے تو آزادی مارچ کی قیادت اے این پی کریگی، عوامی  نیشنل پارٹی کسی صورت جمیعت علمائے اسلام کو اکیلے نہیں چھوڑی گی ،اگر حکومت کی جانب سے سیاسی کارکنان پر تشدد ہوتا ہے تو اُس کا حساب اے این پی لیں گی.

    آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

    مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

    مولانا کے آزادی مارچ کو فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ ایسا انکشاف ہوا کہ سب حیران رہ گئے

    اے این پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنان کو روکا گیا تو اے این پی جواب طلبی کریگی،پورا صوبہ ہلا کے رکھ دینگے۔اے این پی قائدین کو گرفتار کیا گیا تو پھر اے این پی کے پلان بی پر عمل درآمد ہوگا۔رہبر کمیٹی فیصلہ کریگی کہ اے این پی کارکنان کتنے وقت کیلئے مارچ کا حصہ ہونگے.

    آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی اے این پی کے وفد سے دو دن میں تیسری ملاقات ہے.مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، بلاول زرداری نے دھرنے میں شرکت کے علاوہ بھر پور حمایت کا اعلان کر رکھا ہے، مسلم لیگ ن میں نواز شریف کی جانب سے واضح اعلان کے باوجود ابھی تک اختلاف موجود ہے.

  • بابری مسجدکیس سماعت، تمام سوالات مسلم فریق سے

    بابری مسجدکیس سماعت، تمام سوالات مسلم فریق سے

    بھارتی سپریم کورٹ میں بابری مسجد کیس کی سماعت آخری مراحل میں ہے۔ مسلم فریق کے وکیل راجیودھون کے دلائل جاری ہیں۔

    بابری مسجد کیس ، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اہم اعلان کر دیا

    بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سامنے آخری مرتبہ پیش ہوئے مسلم فریق کے وکیل راجیو دھون نے کہا کہ ”دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کیس کی سماعت کے دوران تمام سوال ہم (مسلم فریق) سے ہی پوچھے جاتے ہیں۔ کبھی ہندو فریق سے سوال نہیں کیے جاتے۔“ راجیو دھون کے اس بیان پر جسٹس جے ایس ویدیا ناتھن نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات سے پرہیز کیا جانا چاہیے۔

    راجیو دھون نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی رپورٹ میں مندر کے گرائے جانے کا کوئی تذکرہ نہیں ہے۔ مسجد کا تالا کھلنے کے بعد بھی ہندووں کا وہاں پر قبضہ نہیں رہابلکہ ان کے پاس صرف پوجا (عبادت) کرنے کا حق تھا۔ جسٹس ایس اے بوبڈے نے کہا ”اگر ان (ہندووں) کے پاس عبادت کا حق تھا تو یہ آپ کی ملکیت کے دعوے کو ختم کرتا ہے“۔اس پر دھون نے جواب دیا کہ میں زمین کا مالک ہوں اور اگر کوئی مجھ سے کہے کہ کیا میں ہاتھ دھو سکتا ہوں اور میں اس کی درخواست مان لیتا ہوں۔ بس یہ معاملہ ایسا ہی ہے۔

    بابری مسجد کیس کی 37ویں روز سماعت ، تفصیلات جانئے

    راجیو دھون کے مطابق یہ معاملہ قصہ کہانیوں والا نہیں بلکہ یہ معاملہ حقیقی بنیادوں پر ہے۔ آرکیولوجیکل سروے ایک سائنس ہے اور دوسرا فریق قصہ کہانیوں کی بنیاد پر دعوی کر رہے ہیں ۔

    بابری مسجد کیس، ہندوﺅں کے پاس صرف چبوترے کا حق

    دھون کے بقول بابری مسجد کی زمین پر مستقل ہمارا (مسلم فریق) قبضہ رہا ہے اور 1989 سے پہلے ہندو فریق نے کبھی زمین کے مالکانہ حق کا دعوی بھی نہیں کیا۔ اسی طرح 1986 میں رام چبوترے پر مندر بنانے کے مطالبہ کو فیض آباد کی عدالت خارج کر چکی ہے۔
    دھون نے کہا کہ دسمبر 1992 ایک حقیقت ہے جس کو ہم نظر انداز نہیں کر سکتے۔ گنبد کے نیچے رام کی پیدائش ہونے کا دعوی کبھی ثابت نہیں کیا جا سکا۔

    یاد رہے کہ ہندوستان میں تاریخی بابری مسجد کی شہادت 6 دسمبر 1992 کو ہوئی تھی جب انتہا پسند ہندوؤں کے ٹولے نے تمام قانونی، سماجی و اخلاقی اقدار پامال کرتے ہوئے تاریخی بابری مسجد شہید کردی تھی۔

  • سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 4 ہفتوں کی لگاتار تیزی کو بریک لگ گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 300 پوائنٹس نیچے گر گیا ، سٹاک مارکیٹ میں کئی کمپنیوں کے شیرز کے ریٹ گر گئے،
    تفصیلات کیمطابق سٹاک مارکیٹ میں 289 پوائنٹس گرنے کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 34124 کی حد تک گر گیا ، سٹاک مارکیٹ کے گرنے کی بنیادی وجہ بیرونی سرمایہ کار کی عدم دلچسپی بتائی جا رہی ہے ،

    مزید پڑھیں
    حکومت نے اہم ترقیاتی منصوبوں کیلئے کتنے ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے؟ اہم خبر

  • سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان نے دی مسئلہ کشمیر پر حکومت کو اہم تجویز

    سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان نے دی مسئلہ کشمیر پر حکومت کو اہم تجویز

    سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان نے دی مسئلہ کشمیر پر حکومت کو اہم تجویز

    مسئلہ کشمیرکے ایشوپرسابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمدخان نے لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں شرکت کی۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے معززمہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ شمشاد احمد خان کہنہ مشق اور جہاندیدہ انسان ہیں اور پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ان کا کرداربہت اہم رہاہے۔

    اس موقع پر لاہورپریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز،ممبر گورننگ باڈی محمدشاہد چوہدری، راناطاہر سمیت ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    شمشاد احمد خان نے کشمیرایشوپرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیربھارتی ہٹ دھرمی اور دنیاکی بڑی طاقتوںکے مفادات کے باعث حل نہیں ہورہاکیونکہ ہندوستان ایک بڑی مارکیٹ ہے اور تمام دنیاکی توجہ کا مرکزہے جبکہ پاکستان معیشت کی بدحالی اور اندرونی خلفشار اور خاص طورپرمسلم ملک کی حیثیت کے باعث ناصرف غیر اہم ہے بلکہ دنیاکی نظروںمیں کھٹکتا ہے۔

    زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

    زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

    ان کا کہناتھاکہ کشمیری کبھی بھی بھارتی تسلط کو قبول نہیں کریں گے لیکن ہمیں خود کو سیاسی، معاشی اورمعاشرتی طورپر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کشمیری بلاجھجھک پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے کو فخرمحسوس کریں۔انھوں نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ اس مسئلہ کو کبھی حل نہیں کرے گی اور اس کی دو وجوہات ہیں پہلی یہ کہ اقوام متحدہ صرف بڑی قوتوں کے مفادات کے لئے قائم ہے اور دوسری یہ کہ دنیا میں فلسطین، بوسنیا، شام اور کشمیر سمیت جہاں جہاں مسلم ممالک یا مسلم  اکثریت ہے ان کے مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ہو گی۔

    مقبوضہ کشمیر : کولگام میدان جنگ ، بھارتی مظالم جاری ، تشدد کی انتہا

    انھوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنی تجویز دیتے ہوئے کہا پاکستان جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کرے جس کی چھیانوے ارکان حمایت کرے اس کے بعد اس قرارداد کے متن کو لیکر پاکستان عالمی عدالت انصاف میں جائے اور مسئلہ کشمیر  کے مشاورتی حل کے لئے عالمی عدالت انصاف سے تجاویز مانگے تاکہ کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی، سفارتی مدد ممکن ہوسکے جنگ مسئلہ کشمیر کا حل نہیں بلکہ یہ ہی موقع ہے کہ اس کے ان ظالمانہ اقدامات پر دنیامیں مزید آگاہی مہم چلاکر اسے دباﺅ میں لایا جائے اور اس موقع کو کسی صورت بھی گنوایانہ جائے۔

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ظلم ختم کیا جائے، ترک صدر اردوان

    میٹ دی پریس کے اختتام پر معززمہمان کو کلب کی جانب سے پھول پیش کئے گئے۔

  • شوکت خانم کے ساتھ تعاون کے لئے خاتون اول بھی میدان میں آ گئیں

    شوکت خانم کے ساتھ تعاون کے لئے خاتون اول بھی میدان میں آ گئیں

    شوکت خانم ہسپتال کے ساتھ تعاون کے لئے خاتون اول بھی میدان میں آ گئیں، کہا شوکت خانم کینسر کے مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کرتا ہے

    اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی)خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ ملک میں ہر سال ہزاروں خواتین بریسٹ کینسر کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتی ہیں، اس حوالے سے خواتین میں مناسب آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، شوکت خانم میموریل ہسپتال تمام اقسام کے کینسر کے مریضوں کو معیاری علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرتا ہے، عوام اس سلسلے میں بھرپور تعاون کریں۔

    وہ پشاور میں شوکت خانم میموریل ہسپتال میں بریسٹ کینسر کے متعلق آگاہی کی ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کینسر کیخلاف جدوجہد میں شوکت خانم ہسپتال کا ساتھ دیں۔ خاتون اول نے بریسٹ کینسر کی مریضوں کو باقاعدگی سے چیک اپ کرانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ملک کی ترقی اور خوشحالی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس لئے ہر سال بریسٹ کینسر کا شکار ہونے والی پاکستانی خواتین کی قیمتی جانیں بچانے میں مدد دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جانے چاہئیں۔

    خاتون اول بھی خواتین کے حقوق کے لئے میدان میں آ گئیں

    بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ ملک بھر میں سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں میمو گرافی کی دستیابی ضروری ہے تاکہ خواتین میں بریسٹ کینسر کی ضروری تشخیص ہو سکے۔ انہوں نے نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ اس مقصد کیلئے شوکت خانم کے ساتھ تعاون کریں جبکہ میڈیا کو بریسٹ کینسر کے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے۔

    امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے عمران خان سے ملاقات کی تو کیا کہا؟ اہم خبر

  • گجرات ڈپٹی کمشنر کی پلاسٹک بیگ کی خریدو فروخت میں توسیع

    گجرات ڈپٹی کمشنر کی پلاسٹک بیگ کی خریدو فروخت میں توسیع

    گجرات ( چوہدری فیضان ارشاد سے)ضروری اطلاع آج ریلوے روڈ گجرات اور باقی شہر کی شاپر مرچنٹس نے افتخار احمد شاکر جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران گجرات کی سر کردگی میں ڈپٹی کمشنر گجرات سے ملاقات کی اور شاپر کی فروخت اور استعمال کی مدت میں توسیع کی درخواست کی ۔جس کو ڈپٹی کمشنر نے منظور کرتے ہوئے اس میں توسیع کر دی اب اس کے استعمال اور فروخت کی تاریخ 15 نومبر 2019 تک کر دی