Baaghi TV

Author: +9251

  • کون بنا معاشیات کے نوبل انعام کا نیا حقدار ؟

    کون بنا معاشیات کے نوبل انعام کا نیا حقدار ؟

    معاشیات کا نوبل انعام غربت کے خاتمے اور بدحال معیشت کو ترقی کی راہ پر لانے کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات کے اعتراف میں تین امریکی ماہرین کو دے دیا گیا، انعام کی رقم 9 لاکھ 15 ہزار ڈالر ہے جو تینوں میں یکساں طور پر تقسیم کی جائے گی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نوبل انعام برائے معاشیات سے امریکی ماہرین مائیکل کریمر، خاتون ایستھر ڈوفلو اور ابھیجت بینر جی کو نوازا گیا ہے۔ رائل سویڈش اکیڈیمی کی جانب سے خوش نصیب ماہر اقتصادیات کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان تینوں نے غربت کے خاتمے کے لیے ایک ایسا تحقیقی کام کیا جس سے غربت کے شکار ممالک میں بدحالی کے خاتمے اور لوگوں کے معیارِ زندگی کو بہتر کرنے میں مدد ملی۔

    مائیکل کریمر
    نوبل انعام برائے معاشیات حاصل کرنے والے امریکی ماہر معاشیات مائیکل کریمر 1964ء کو پیدا ہوئے اور اس وقت ہارورڈ یونیورسٹی میں ترقی یافتہ معاشروں کے لیے مہمان پروفیسر کے بطور خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ اقتصادیات کی دنیا کا ایک معتبر ترین نام ہیں۔ ان کی پیش کی گئیں تھیوریز کریمو او رنگ نے معاشی الجھنوں کو سلجھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    ابھیجیت بینرجی

    نوبل انعام حاصل کرنے والے ماہر معیشت ابھیجت بینر جی نے امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور امریکی اکانومسٹ میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ برائے ٹیکنالوجی (MIT) میں معاشیات کے پروفیسر ہیں۔ ابھیجت بینر جی نے دنیا سے غربت کے خاتمے کے لیے ’عبدالطیف جمیل پوورٹی لیب‘ قائم کی تھی۔

    ایستھر ڈوفلو

    معاشیات کے نوبل انعام کی شریک حق دار 46 سالہ ایستھر ڈوفلو فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں سن 1972ء کو پیدا ہوئیں تھیں اور میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ برائے ٹیکنالوجی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ وہ ابھیجت بینرجی کے ساتھ عالمی تحقیقی مرکز عبدالطیف جمیل پوورٹی لیب کی شریک بانی بھی ہیں۔

    یاد رہے کہ اکنامکس سائنسز کا نوبل انعام الفریڈ نوبل کی یاد میں سویڈن کے مرکزی بینک (Sveriges Riksbank) نے اپنے قیام کی 300 ویں سالگرہ کے موقع پر 1968ء میں شروع کیا تھا۔ سویڈن کے مرکزی بینک کو دنیا کا قدیم ترین بینک سمجھا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ اکنامکس کے پرائز کے اعلان کے ساتھ ہی 7 اکتوبر کو میڈیسن کے شعبے سے شروع ہونے والے نوبل انعام کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے۔

    وزیراعظم نے مہنگائی کی لہر کو قابو کرنے کا حکم جاری کر دیا

  • مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ‌ امریکہ کیوں گئے ؟ خبر آگئی

    مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ‌ امریکہ کیوں گئے ؟ خبر آگئی

    اسلام آباد:پاکستانی کی معاشی صورت حال کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے پاکستان کی موجودہ حکومت مسلسل کوشاں ہے اور اطلاعات یہی ہیں کہ اسی سلسلے میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ امریکا روانہ ہوگئے۔

    ماہرہ خان کے ایفل ٹاور کے سامنے ڈانس سے لبنانی اداکارہ کوکیا ہوا؟

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ امریکا روانہ ہوگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ عالمی بینک، آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔مشیر خزانہ آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے، ان کی واپسی اتوار تک متوقع ہے۔

    "زندگی تماشا”نے جنوبی کوریائی اعزاز حاصل کرلیا ،

    واضح رہے کہ عالمی بینک کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ سال 2019 میں پاکستانی کی ترقی کی شرح 3.3 فیصد اور 2020 میں 2.4 فیصد رہے گی جبکہ 2021 میں ترقی کی شرح 3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔دوسری طرف وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہےکہ بہت جلد پاکستان کی معاشی صورت حال بہتر ہوجائے گی

  • وزیراعظم نے مہنگائی کی لہر کو قابو کرنے کا حکم جاری کر دیا

    وزیراعظم نے مہنگائی کی لہر کو قابو کرنے کا حکم جاری کر دیا

    وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے ، اس بات کا اعلان حکومت کے چیف ترجمان فردوس عاشق اعوان نے پیر کو کابینہ کے بعد ہونے والی ایک نیوز بریفنگ میں کیا

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیر اعظم نے افراط زر پر قابو پانے کے لئے حکمت عملی وضع کرنے کے لئے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو ایک اجلاس کے لئے بھی بلایا ، جس میں ستمبر تک ریکارڈ ہونے والا سالانہ اضافہ 11.4 تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ کابینہ کے اراکین نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبوں کی قیمت کمیٹیوں کو فعال کیا جائے گا اور قیمتوں میں اتار چڑھاو اور ذخیرہ اندوز عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

    پی آئی اے انتظامیہ کا بڑا فیصلہ

    وزیر اعظم نے حکام کو زندگی بچانے والی دوائیوں کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے سمری لی جارہی ہے۔وفاقی کابینہ نے آج کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دی، مشیر اطلاعات کے مطابق ، وزیر اعظم عمران نے ملاقات کے دوران کابینہ کے اراکین کو اپنے حالیہ چین اور ایران کے دوروں پر اعتماد میں لیا۔ انہوں نے سعودی عرب اور ایران کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اپنی کوششوں سے کابینہ کو آگاہ کیا۔

    سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

    آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل دیگر امور میں ، کابینہ کے ممبروں کو بتایا گیا کہ حکومت کے ایواکی ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ (ای ٹی پی بی) نے گذشتہ ایک سال کے دوران 1،262 ایکڑ اراضی بازیافت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے ہیلتھ کیئر ایکٹ کے ساتھ ساتھ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس کے تحت بورڈ ممبروں کی تقرری کی بھی منظوری دی ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے اسلام آباد کے لئے ماسٹر پلان اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تنظیم نو کے منصوبے کی منظوری دی۔

  • آزادی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل وزیراعظم خودکشی کر لیں، مولانا عبدالغفور حیدری

    آزادی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل وزیراعظم خودکشی کر لیں، مولانا عبدالغفور حیدری

    وزیراعظم عزت سے استعفیٰ دے دیں ورنہ انہیں ذلت سے استعفیٰ دینا پڑے گا، مولانا عبدالغفور حیدری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے رہنما سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم  آزادی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل خود کشی کر لیں وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ آئی ایم ایف کے پاس گئے تو خود کشی کر لیں گے .

    مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ قوم موجودہ حکومت پر مطمئن نہیں، وزیراعظم کو استعفیٰ دینا چاہئے، لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت عزت سے نہیں بلکہ ذلت سے استعفیٰ دے گی، آزادی مارچ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا.

    مولانا دیکھتے رہ گئے. نواز شریف کے داماد نے آزادی مارچ کا افتتاح کر دیا

    شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ صوبہ بلوچستان سے آزادی مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے، بلوچستان سے قافلے جے یو آئی کے مقامی رہنماؤں کی سرپرستی میں چار دن قبل روانہ ہوں گے، قافلوں کی سیکورٹی ہمارے پر امن کارکنان کریں گے، ہم ریاستی اداروں کا احترام کرتے ہین لیکن اگر آزادی مارچ کو روکا گیا تو پھر تمام ذمہ داری حکومت پر ہو گی.امید ہے حکومت ایسی حماقت نہیں کرے گی.

    آزادی مارچ، جے یو آئی نے بھی بڑا یوٹرن لے لیا، شیخ رشید بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

  • ورلڈ بیچ گیمز ، پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

    ورلڈ بیچ گیمز ، پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

    دوحہ: ورلڈ بیچ گیمز 2019 میں شرکت کرنے والے واحد پاکستانی ایتھلیٹ انعام بٹ نے جارجیا کے مرشاگولی ڈاٹو کو 2-5 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ، ورلڈ بیچ گیمز کیلئے دوحہ جانے سے پہلے انعام بٹ نے ایک ویڈیو پیغام میں ہم وطنوں سے دعا کی اپیل کی تھی اور میڈل جتنے کی صورت میں اس میڈل کو کشمیریوں کے نام کرنے کا عزم بھی کیا تھا، اور آج انعام بٹ نے وہ کر دکھایا جو اور کوئی پاکستانی نہ کر سکا ،

    لاہور قلندرزکا قومی کرکٹ اکیڈمی کیلئے چیلنج

  • سرگودہا زمین کے تنازعہ پر فائرنگ دو بھائی شدید زخمی ایک جاں بحق

    سرگودہا زمین کے تنازعہ پر فائرنگ دو بھائی شدید زخمی ایک جاں بحق

    پل گیارہ(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ عطا شہید کے علاقہ چک نمبر 107 جنو بی میں رقبہ پر قبضہ کر نے سے منع کر نے پر مسلح افراد کی فاٸرنگ دو بھائیوں سمیت تین افراد شدید زخمی جبکہ افسوسناک واقعے میں ایک بھائی جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق چک نمبر 107 جنوبی میں رقبہ پر قبضہ کر نے سے منع کر نے پر کریم داد خان اور اسکے بیٹوں نے مل کر فاٸرنگ کر کے تین سگے بھاٸیوں مظہر طور، فیصل طور، کاشف طور ولد حاجی امیر طور اور جعفر خان بلوچ کو شدیدزخمی کر دیا جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے ایک بھائی کاشف امیر طور جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گٸے۔ پولیس تا حال ملزموں کو پکڑنے میں ناکام ہے

  • پاگل کتے نے 12 افراد کوکاٹ لیا ، صورت حال خراب

    پاگل کتے نے 12 افراد کوکاٹ لیا ، صورت حال خراب

    کراچی: ابھی کتے کاٹنے سے جانبحق ہونے والے پہلے شہری کے گھر آہ و کنان تھے کہ پاگل کتےنے زخم پھر تازہ کردیئے ا طلاعات کے مطابق شہر قائد کے علاقے ایف سی ایریا میں پاگل کتے نے سب انسپکٹر سمیت 12 افراد کو کاٹ لیا۔

    معروف اینکرمبشرلقمان کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم معاملات پر گفتگو

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایف سی ایریا میں 12 افراد ایک پاگل کتے کے کاٹے کا شکار ہو گئے ہیں، جن میں کراچی پولیس کا ایک سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔سب انسپکٹر سمیت تمام افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دوسری طرف ایف سی ایریا کی وسطی مسجد علاقے کے مکین پاگل کتے کے خوف سے گھروں میں محصور ہو گئے ہیں، جب کہ انتظامیہ غائب ہے۔

    فنی تعلیم وہ دیں جس کی ضرورت ہو، عارف علوی ماہرتعلیم بن گئے

    پانچ دن قبل کراچی کے علاقے قائد آباد میں کتے کو مارنے والے اناڑی پولیس اہل کار نے بچی کو زخمی کر دیا تھا، کتے نے بچوں پر حملہ کیا تو نامعلوم پولیس اہل کار نے اس پر گولی چلائی جس سے کتا تو مر گیا لیکن گولی واپس ہو کر بچی کو بھی لگ گئی جس سے وہ زخمی ہو گئی۔

    چوہدری شجاعت حسین نے حکومت کو گربتا دیئے

  • آزادی مارچ، جے یو آئی نے بھی بڑا یوٹرن لے لیا، شیخ رشید بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

    آزادی مارچ، جے یو آئی نے بھی بڑا یوٹرن لے لیا، شیخ رشید بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

    آزادی مارچ، جے یو آئی نے بھی بڑا یوٹرن لے لیا، شیخ رشید بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد ی مارچ کے لئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹرینیں دینے کا اعلان کیا تو جے یو آئی نے اب انکار کر دیا، جے یو آئی کے رہنما مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاء الرحمان نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ ہم ٹرین بک کروانا چاہتے ہیں لیکن شیخ رشید کہتے ہیں کہ ڈینگی اسلام آباد میں ہے اس لئے نہ آئیں ،کمیٹی اجلاس میں ریلوے حکام نے کہا تھا کہ شیخ رشید چین کے دورے پر ہیں ان کے واپس آنے پر رابطہ کر لیں

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد چین سے واپس آئے تو انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا کہ آزادی مارچ کے لئے ٹرین بک کروائی گئی تو ہم ضرور دیں گے اور پیسے لیں گے، شیخ رشید نے کہا تھا کہ پہلے شہزادے کو دی تھی اب مولانا کو بھی دیں گے.

    شیخ رشید کے اعلان کے بعد جے یو آئی نے ٹرینیں لینے سے انکار کر دیا، آج اسلام آباد میں مولانا عطاء الرحمان نے ٹرین بک کروانے کے حوالہ سے سوال کے جواب میں کہا کہ ٹرین بک کرنے کا فیصلہ مرکزی سطح پر نہیں ہو گا بلکہ صوبائی سطح پر ہونا ہے، ضرورت پڑی تو سندھ کی تنظیم ٹرین بک کروائے گی کیونکہ مارچ کا آغاز سندھ سے ہونا ہے.

    مولانا عطاء الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی مارچ میں شرکت کے لئے مختلف راستوں اور سواروں پر لوگ پہنچیں گے، اپنی گاڑیوں پر بھی لوگ آئیں گے ہم نے ڈیوٹیاں لگا دی ہیں، ہر ضلع سے گاڑیاں نکلیں گی جن کی سیکورٹی کا بندوبست بھی ہمارا ہو گا،

    مولانا دیکھتے رہ گئے. نواز شریف کے داماد نے آزادی مارچ کا افتتاح کر دیا

    شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    مولانا عطاء الرحمان نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے جے یو آئی کی قیادت کو گرفتار کیا اور آزادی مارچ کو روکنے کی کوشش کی تو ہم پورا پاکستان بند کر دیں گے پھر حکومت بھی تماشا دیکھے دی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، بلاول زرداری سندھ میں آزادی مارچ کا استقبال کریں گے تا ہم وہ مستقل طور پر آزادی مارچ کا ساتھ نہیں دیں گے، مسلم لیگ ن میں بھی ابھی تک آزادی مارچ میں شرکت کے حوالہ سے شدیداختلافات دیکھنے میں آیا ہے. مولانا اس بات پر بضد ہیں کہ ہم اسلام آباد آ کر رہیں گے، حکومت بھی مولانا کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے.

    وفاقی وزراء کا کہنا ہے کہ مولانا جس طرز سے آئیں گے اسی حساب سے مولانا کے ساتھ ڈیل کریں گے.

  • خواتین کو وراثت اور پھراسکے تحفظ کا بل منظور

    خواتین کو وراثت اور پھراسکے تحفظ کا بل منظور

    پشاور: خواتین کے لیے قانون سازی کا سلسلہ جاری و ساری ، اطلاعات کےمطابق خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی نے خواتین کو وراثتی حق کے تحفظ اور نادار افراد کو مفت قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے دو الگ الگ بل منظور کر لیے۔وراثت اور پھر ریاست وراثت کی تحفظ کی ذمہ داری ادا کرے گی

    مسنگ پرسن معاملہ حل ہونے کے قریب ، اہم پیش رفت ، 4000افراد کا معاملہ سامنے آگیا

    صوبائی اسمبلی میں خیبر پختونخوا انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس ایکٹ 2019 اور نادار افراد کے لیے لیگل ایڈ ایکٹ 2019 کے بل منظور کیے گئے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کےپی حکومت نے اس بل کی منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں‌گے

    سپراوور پر اوور آئی سی سی کا نیا مگرانوکھا قانون، فاتح کون یہ بھی بتادیا

    ویمن پراپرٹی رائٹس ایکٹ کے تحت خواتین کو جائیداد کی ملکیت کا حق ہوگا اور یہ قانون خواتین کو اس حوالے سے ہراساں کرنے، دباؤ ڈالنے، فراڈ یا جبر اور اس طرح کے دیگر اقدامات کے ذریعے خلاف ورزی سے روکنے کو یقینی بناتا ہےصوبے بھر میں نافذ ہونے والے اس نئے قانون کے مطابق خواتین کی وراثتی ملکیت پر قابض متعلقہ حق دار کو منافع دینے کا پابند ہوگا۔

    شہزادہ اورشہزادی پاکستان پہنچ گئے، استقبال کس نے کیا خبرآگئی