Baaghi TV

Author: +9251

  • خاندان کو اہمیت دو، شعیب اختر نے ایسا کیوں کہہ دیا؟

    خاندان کو اہمیت دو، شعیب اختر نے ایسا کیوں کہہ دیا؟

    شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے خاندان کو اہمیت دو. خاندان سب سے زیادہ اہم ہے.

    شعیب اختر نے اپنے ٹویٹر پر ایک تصویر بھی شیئر کی جس پر لکھا ہے کہ ہزاروں فیس بک کے دوست ہوں, ہزاروں ٹویٹر پر فالوورز ہوں اور کئی وٹس ایپ پر دوست ہوں لیکن ہسپتال کے "آئی سی یو” کے باہر آپ کے پاس صرف آپ کی اہلیہ, آپ کے بچے اور والدین ہی ہوں گے.

    لہذا خیالوں کی دنیا سے باہر نکلیں اور اپنے خاندان کو وقت دیں. شعیب اختر نے اپنے ٹویٹ میں خاندان کی اہمیت بتائی ہے.

  • خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش پر والد نے کیا اپیل کر دی؟ جانیے تفصیل میں

    خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش پر والد نے کیا اپیل کر دی؟ جانیے تفصیل میں

    ساہیوال کے نواحی گاؤں میں‌ ایک محنت کش کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے،

    وزیراعظم کے دورہ ایران کا اعلامیہ جاری، فریقین کا مصالحتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال کے رہائشی محمد جاوید جس کے ہاں چار بچے پیدا ہوئے ہیں وہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، نومولود بچوں میں‌ سے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے، رہائشی محمد جاوید نواحی گاؤں 6 /91 آر کا رہائشی ہے، مذکورہ شخص کے ہاں چار بچوں کی پیدائش کے بعد زچہ بچہ خیریت سے بتائے جاتے ہیں، محمد جاوید کا کہنا ہے کہ وہ اللہ رب العزت کی طرف سے دی گئی اس نعمت پر بہت خوش ہیں اور یہ ان کیلئے پورے خاندان کیلئے مسرت کا باعث ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے ایک ساتھ 4 بچوں کی پرورش اس کے لیے بہت مشکل ہے،

    وزیراعظم عمران خان کی آیت اللہ خامنہ ای سےاہم ترین ملاقات،

    ساہیوال کے رہائشی محمد جاوید نے حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ اس کی مالی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کی بہتر پرورش کرسکے، واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سیالکوٹ اور لاہور میں بھی دو خاندانوں‌ کو اللہ نے بیک وقت چار، چار بچوں سے نوازا تھا جس پر دونوں خاندانوں نے زبردست خوشی کا اظہا ر کیا تھا،

    قادری اور وزیراعظم پھر اکھٹے ہوگئے اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

    مشہورزمانہ دواسازکمپنی جانسن اینڈ جانسن پر13 کھرب روپے کا جرمانہ

  • نیشنل ایج گروپ سوئمنگ چیمئن شپ، پنجاب نے دھاک بٹھا دی

    نیشنل ایج گروپ سوئمنگ چیمئن شپ، پنجاب نے دھاک بٹھا دی

    نیشنل ایج گروپ سوئمنگ چیمئن شپ پنجاب نے جیت لی تین روزہ چیمئن شپ میں مجموعی طور 22 نئے قومی ریکارڈ بنے سندھ کے علی مٹھا چیمپئن شپ کے بہترین تيراک قرار پائے

    سپورٹس بورڈ پنجاب انٹر نیشنل سوئمنگ پول میں تین روز تک جاری رہنے والی قومی ایج گروپ سوئمنگ چیمئن شپ پنجاب کی واضح برتری کے ساتھ ختم ہوگئی ۔آخری روز ہونے والے فائنل مقابلوں میں انڈر 14 سو میٹر فری سٹائل میں پنجاب کے ابراہیم رشید،انڈر 16 سو میٹر بٹر فلائی میں پنجاب کے فیروز خواجہ ،انڈر 12 سو میٹر بیک سٹروک میں سندھ کے علی مٹھا ،انڈر 16 دو سو میٹر ریس میں سندھ کے ذیشان عباس، 50 میٹر بٹر فلائی انڈر 16 میں پنجاب کے فیروز خواجہ،انڈر 14 کے 50 میٹر فری سٹائل میں پنجاب کے دانیال غلام نبی نے فتح سمیٹی، ،،ٹیم ایونٹ میں انڈر 14اور انڈر 16 چار ضرب سو میڈلے ریلے رسیوں میں پنجاب نے پہلی پوزیشن حاصل کی

    چیمئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے ایونٹ کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کرکٹ کی طرح سوئمنگ پر بھی توجہ دے تو بہتر نتائج آسکتے ہیں چمپين شپ کے آرگنائزر حفیظ بھٹی کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں کئی باصلاحیت سوئمر سامنے آئے ہیں جو پاکستان کي بين الاقوامي سطع پر نمائندگي کرسکتے ہيں۔

    مزید پڑھیں
    مہمان ایسا نہیں کرتے ! پی سی بی کا سری لنکا کرکٹ کے صدر کے بیان پر مایوسی کا اظہار

  • وزیراعظم کے دورہ ایران کا اعلامیہ جاری، فریقین کا مصالحتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق

    وزیراعظم کے دورہ ایران کا اعلامیہ جاری، فریقین کا مصالحتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ ایران کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے،

    وزیراعظم عمران خان کی آیت اللہ خامنہ ای سےاہم ترین ملاقات،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے دورہ سے متعلق جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات ہوئی، وزیراعظم نےعلاقائی امن وسلامتی کیلئےحالیہ اقدامات سے سپریم لیڈر کو آگاہ کیا، وزیر اعظم کی ایرانی صدرحسن روحانی کےساتھ ملاقات ہوئی، وزیر اعظم نے پاک ایران تاریخی اورثقافتی تعلقات اجاگرکیے، وزیر اعظم کی طرف سے پاک ایران تعلقات مزید مضبوط بنانے کےعزم کا اظہار کیا گیا، وزیراعظم نےمشرق وسطیٰ میں امن کےفروغ کیلئے ایران کادورہ کیا، وزیرخارجہ ،معاون خصوصی زلفی بخاری اوراعلیٰ حکام ساتھ تھے،

    قادری اور وزیراعظم پھر اکھٹے ہوگئے اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

    مشہورزمانہ دواسازکمپنی جانسن اینڈ جانسن پر13 کھرب روپے کا جرمانہ

    وزیراعظم کی ایرانی قیادت کےساتھ خوشگوارماحول میں ملاقاتیں ہوئیں، فریقین کامصالحتی عمل آگے بڑھانے کیلئے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، وزیر اعظم کی طرف سے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کےفروغ کااعادہ کیا گیا، وزیراعظم نےایرانی صدر کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیےسےآگاہ کیا، اعلامیہ کے مطابق ایران کی طرف سے خطے میں امن وسلامتی کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کی تعریف کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سےخطےکاامن خطرے میں ہے، وزیراعظم نےخلیجی ممالک کوفوجی تنازع سےبچانےپرزوردیا اور کہا کہ خلیجی ممالک میں فریقین بات چیت سےمسائل حل کریں، سعودی ایران کشیدگی کم کرانےکیلئےسہولت کاری کیلئےتیارہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کےساتھ بہترتعلقات کا خواہاں ہے، وزیراعظم عمران خان کامسئلہ کشمیرپر ایران کی حمایت پراظہارتشکر کیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 7 ہفتےسے 80 لاکھ افرادکالاک ڈاؤن جاری ہے، وزیراعظم نےایرانی صدرکو 5 اگست کےبھارتی اقدام سےآگاہ کیا اور کہا کہ بھارتی اقدام سےخطےمیں امن وسلامتی کیلئےخطرہ پیداہوا،

  • انسانی صحت سب سے پہلے ، باقی بعد میں ، چھاپے پر چھاپہ

    انسانی صحت سب سے پہلے ، باقی بعد میں ، چھاپے پر چھاپہ

    لاہور : انسانی صحت سب سے پہلے باقی بعد میں ، مضر صحت کوئی بھی چیز برداشت نہیں ، اسی اصول کے پیش نظر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اچار اور مربہ یونٹس کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر 4 یونٹس فیل جبکہ 2 کی پروڈکشن بند کر دی گئی۔

    وزریراعظم کی بھتیجی کا پرس چوری ، کیا قیتمی ترین اشیاء تھیں ، خبر آگئی

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق گلے سڑے پھلوں، سبزیوں کو کیمیکلز لگا کر مربہ اور اچار تیار کرنے پر یونٹس کو سیل کیا گیا۔ ناقص نیلے ڈرموں میں محفوظ کیے گئے مضر صحت مربہ جات میں مرے ہوئے مچھر اور مکھیوں کی بھاری مقدار پائی گئی۔

    مہمان ایسا نہیں کرتے ! پی سی بی کا سری لنکا کرکٹ کے صدر کے بیان پر مایوسی کا اظہار

    پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے صوبے بھر میں 144 اچار اور مربہ یونٹس کی چیکنگ کی۔ اس دوران 2 ہزار 640 کلو فنگس زدہ مربہ، 873 کلو زائد المعیاد اچار، بھاری مقدار میں کھلے رنگ اور مصالحہ جات برآمد کرلیے گئے۔دوسری طرف لاہور کی شاہرات پر جگہ جگہ فوڈ اتھارٹی کی طرف سے فلیکس لگائے گئے ہیں جہاں صحت اور انسانی جان کے لیے کیے اقدامات اور مضر صحت اثرات سے بچنے کی نصیحت کی گئی ہے

    وزیراعظم عمران خان کی آیت اللہ خامنہ ای سےاہم ترین ملاقات،

    فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہےکہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 26 یونٹس کو جرمانے جبکہ معمولی نقائص پر 107 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ لاہور زون میں 82 یونٹس کو چیک کیا گیا۔

  • اللہ رکھا کی موت ، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

    اللہ رکھا کی موت ، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

    کاہنہ نو: اللہ رکھا قصور کا رہائشی اور اس بیچارے کی موت کاہنہ کے علاقہ پانڈوکی کے ایک تالاب میں ہوئی یا پھر کوئی اور کہانی ہے، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں . اطلاعات کےمطابق اس نوجوان کی لاش پانڈوکی گاؤں کے ایک تالاب سے ملی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

    وزریراعظم کی بھتیجی کا پرس چوری ، کیا قیتمی ترین اشیاء تھیں ، خبر آگئی

    پولیس حکام کا کہنا ہےکہ اسے اطلاع ملی کہ کاہنہ کے علاقہ پانڈوکی میں ایک تالاب میں ایک لاوارث لاش پڑی ہوئی ہے ، پولیس کا کہنا ہےکہ جب وہ وہاں‌پہنچی تو کاہنہ کے علاقہ پانڈوکی گاؤں کے ایک تالاب سے نوجوان کی لاش مل گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والے نوجوان کی شناخت اللہ رکھا ولد طارق کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بیدیاں قصور کا رہنے والا ہے۔

    مہمان ایسا نہیں کرتے ! پی سی بی کا سری لنکا کرکٹ کے صدر کے بیان پر مایوسی کا اظہار

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کے قریب ہی ایک موٹر سائیکل بھی ملی جو کہ تین روز قبل نشتر کالونی کے علاقے سے چوری ہوئی تھی۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ فرانزک شواہد اور پوسٹ مارٹم کی روشنی میں حقائق سامنے لائیں جائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کی آیت اللہ خامنہ ای سےاہم ترین ملاقات،

  • مہمان ایسا نہیں کرتے ! پی سی بی کا سری لنکا کرکٹ کے صدر کے بیان پر مایوسی کا اظہار

    مہمان ایسا نہیں کرتے ! پی سی بی کا سری لنکا کرکٹ کے صدر کے بیان پر مایوسی کا اظہار

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کرکٹ کے صدر شامی سلوا کے بیان پر مایوسی کا اظہار کردیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سری لنکا کرکٹ کے عہدیداران سے رابطہ کرکے مایوسی کا اظہار کیا، شامی سلوا نے کولمبو میں پاکستان میں سیکورٹی انتظامات پر غیر مناسب تبصرہ کیا تھا۔جبکہ پاکستان میں موجود ہوتے ہوئے سری لنکا کرکٹ کے صدر شامی سلوا نے ایسی نہ توکوئی شکایت کی بلکہ جب بھی پوچھا گیا انہوں نے اطمنان کا اظہارکیا

    چونیاں: درندہ صفت انسان نے خود ہی حقائق سے پردے اٹھادیئے

    باغی ٹی وی کے مطابق شامی سلوا نے اپنے بیان میں کھلاڑیوں کے ہوٹل میں ہی قیام اور تین دنوں میں ہی بیزار ہونے کی بات کی تھی۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ کے کہنے پر ہی صدارتی لیول کی سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے، سری لنکن کھلاڑیوں کو لاہور اور کراچی میں گولف کھیلنے اور شاپنگ کے لئے لے جانے کی پیشکش کی گئی تھی۔

    عرب دنیا کی سب سے بااثر خاتون کون؟

    پی سی بی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کو لاہور اور کراچی میں حکومت کی جانب سے عشائیوں کے لئے بھی مدعو کیا گیا تاہم سری لنکا کرکٹ نے پی سی بی کی ہر پیشکش اور دعوت کو ٹھکرایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے سری لنکا کرکٹ کے مختلف عہدیداران کو تمام صورت حال سے آگاہ کیا۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کولمبو پہنچتے ہی صدر سری لنکا کرکٹ کے تبصرے سے افسوس ہوا۔

    وبل انعام کیا مسلمانوں کو بھی دیا گیا ؟

  • وزیراعظم  عمران خان کی آیت اللہ خامنہ ای سےاہم ترین ملاقات،

    وزیراعظم عمران خان کی آیت اللہ خامنہ ای سےاہم ترین ملاقات،

    تہران: وزیراعظم عمران خان امت مسلمہ کے اتحاد اور باہمی الفت ومحبت کو پھر سے تروتازہ کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھاوا دیتے ہوئے اس وقت ایرانی قیادت سے اہم ترین ملاقاتیں کررہے ہیں، اسی سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کی،اس دوران عمران خان نے کشمیری عوام کی حمایت کرنے پر ایرانی سپریم لیڈر کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر عمران کان کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ،مسلم اقوام کی جانب سے اتحاد اور یکجہتی کا پیغام جانا انتہائی اہم ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا 70 واں روز، نظام زندگی مفلوج،ظلم وتشدد جاری

    ایرنی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ امت مسلمہ کو متحد دیکھنا چاہتے ہیں ، عمران خان نے ایرانی سپریم لیڈر کو اپنی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئےکہا کہ سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی ختم کرانے کے مشن پر گامزن ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کے لیے متحرک ہیں۔اسی سلسلہ میں وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر ایران پہنچے۔جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھےاورملاقات میں مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے ایرانی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

    فرانس اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدے خطرے میں‌؟

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اس سال کا ایران کا یہ دوسرا دورہ ہےاوروزیراعظم کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر سے ملاقات ہوئی تھی۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں۔ امریکی صدر سے ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ایران اور سعودی عرب کےدرمیان ثالثی کرانے اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو کم کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    چونیاں: درندہ صفت انسان نے خود ہی حقائق سے پردے اٹھادیئے

  • Me Too# ،سب سے بڑا جھوٹا ٹرینڈ ،جس نے بڑوں بڑوں کی رسوائی کی ،

    Me Too# ،سب سے بڑا جھوٹا ٹرینڈ ،جس نے بڑوں بڑوں کی رسوائی کی ،

    لاہور :ہیش ٹیگ می ٹو ، پھیلتا ہوا ناسور جس میں حقیقت کم جھوٹ ، تہمت اور بہتان زیادہ ویسے تو اس کا استعمال خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے کے لیے ایک آگاہی پروگرام تھا مگر بعد ازاں اس پروگرام جسے ہیش ٹیگ می ٹو کا نام دیا گیا ہے معاشرے کے لیے ناسور بن کررہ گیا ہے

    ہیش ٹیگ می ٹو کے بارے میں حال ہی میں ایک نئی رپورٹ منظر عام پر آئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہےکہ اس ٹول کا غلط استعمال بہت کیا جارہاہے ، پہلے تو کچھ حد مثبت تھا مگر اب اس میں نفی کے علاوہ کچھ نہیں ، عورت جسے چاہے ہیش ٹیگ می ٹو لکھ کر اس کا بیڑہ غرق کردے ، اس کی عزت کو داغدار کردے ، اسی حوالے سے اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہالی ووڈ کے بہت بڑے اسٹار جانی ڈیپھ پر اس کی بیوی ایمبرھارڈ نے یہ الزام لگایا مگر بعد ازاں یہ الزام جھوٹا ثابت ہوا ،

    رپورٹ میں‌انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک فٹ بال کے عالمی کھلاڑی بران بینک کو جھوٹے الزام کی وجہ سے 5 سال قید بامشقت سزا کاٹنا پڑی، اس رپورٹ میں مغربی معاشرے کی بے حسی پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے جس میں‌کہا گیا ہےکہ ہیش ٹیگ می ٹو کی ایک سرگرم مقامی رہنما اسیا ارجینٹو پر الزام لگا کہ اس نے ایک سترہ سالہ لڑکے کے ساتھ زبردستی جنسی تعلقات قائم کیے تھے ، پھر یہ الزام اسیا ارجینٹو نے قبول بھی کیا

    2017 میں ایک ہم جنس پرست جیما بیال نے 15 لوگوں پر جنسی ہراسگی کا الزام لگا یا ان میں سے ایک آدمی کو 7 سال کی جیل کی سزا ہوئی بعد میں پتہ چلا کہ یہ خاتون جھوٹ بولتی ہے اور پھر عدالت نے اس آدمی کو بری کردیا ، ان جھوٹے الزامات سے تنگ آکر عدالت نے جیما بیال کو 10 سال کی قید کی سزا سنائی

    ہیش ٹیگ می ٹو کے غلط الزامات کو کئی تو برداشت ہی نہیں کرسکے اور پھر خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئے ان میں سے ایک میکسیکن راک سٹار اور ایک سویڈش بزنس مین بھی شامل ہیں‌، ہیش ٹیگ می ٹو جنوی ایشیا میں بھی زہر پھیلانے لگی اور کئی بالی ووڈ کے اداکاروں پر بھی الزامات لگے مگر بعد ازاں یہ الزامات بھی جھوٹے نکلے

    پاکستان میں بھی یہ ٹرینڈ چل نکلا جب میشا شفیع نے یہ ٹول ہیش ٹیگ می ٹو استعمال کرتے ہوئے علی ظفر پر بھی الزام لگایا جسے عدالت نے جھوٹ کا پلندد قرار دیتے ہوئے 11 اکتوبر کو مسترد کردیا اور علی ظفر کو باعزت اس الزام سے بری کرددیا ، علی ظفر پر ایک صوفی نامی لڑکی نے بھی ایسا ہی الزام لگایا تھا مگر بعد ازاں خود ہی تسلیم کرلیا کہ یہ الزام کسی کےکہنے پر لگایا گیا

  • میرا کی جیکلین کے ساتھ دبئی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل

    میرا کی جیکلین کے ساتھ دبئی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل

    پاکستانی سداکارہ میرا جو آج کل متحدہ عرب امارات میں ہیں، کو بالی ووڈ اداکار جیکلین فرنانڈیز کے ساتھ پارٹی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    جیکلین نے ریمپ پر واک کرنے کے بعد پارٹی کے بعد ان دونوں کو فیشن شو میں ناچتے دیکھا گیا۔

    https://www.instagram.com/p/B3hxQMpnc1F/?igshid=4lsez4kr0zl5

    اب انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں میرا کو سفید خوبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جب وہ جیکلین اور سپلاش فیشن کے سی ای او رضا بیگ کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔

    جیکلین اسپلش اور دبئی میں اپنے وقت کے ساتھ اشتراک سے بھی تصاویر پوسٹ کرتی رہی ہیں۔ اس قیام کے دوران اداکار کو اپنے میک اپ آرٹسٹ ہوڈا کٹن اور فیشن ڈیزائنر وکٹوریہ بیکہم سے ملنے کا موقع بھی ملا۔

    واضح رہے میرا حال ہی میں سعودی اشتہار میں نمایاں ہونے والی پہلی خاتون مشہور شخصیات بھی بن گئیں۔

    دوسری جانب میرا کی لولی وڈ اسٹار کی طبیعت خراب ہونے کے بعد پچھلے ماہ دبئی کے ایک نجی اسپتال میں سرجری کروائی گئی تھی۔