Baaghi TV

Author: +9251

  • جدہ سے لاہور ائیرپورٹ پہنچنے والی بلی کے دنیا بھر میں تذکرے ، معاملہ کیا ہے ؟

    جدہ سے لاہور ائیرپورٹ پہنچنے والی بلی کے دنیا بھر میں تذکرے ، معاملہ کیا ہے ؟

    لاہور:جدہ سے لاہور ائیرپورٹ پہنچنے والی بلی کے دنیا بھر میں تذکرے ،سوشل میڈیا پر ان بلیوں کے تذکروں نے دھوم مچادی اور پھر یہ سلسلہ لاہور سے ہوتا ہوا سعودی عرب جا پہنچا جہاں سے یہ بلیاں منگوائی گئی تھیں ، اطلاعات کےمطابق سعودی عرب سے لاہور آنے والے مسافر کی قیمتی بلی گُم ہوگئی، مسافر کی شکایت پر سول ایوی ایشن (سی اے اے) حکام نے تحقیقات شروع کردیں۔

    نوبل انعام کیا مسلمانوں کو بھی دیا گیا ؟

    سعودی عرب کے شہر جدہ سے عظیم نامی مسافر چند روز قبل سعودی ائیرلائن کی پرواز سے لاہور ائیرپورٹ پہنچا تھا۔مسافر کے مطابق اس نے جدہ سے 2 قیمتی بلیاں بک کروائی تھیں جن میں سے ایک لاپتہ ہوگئی ہے۔سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کی شکایت پر تحقیقات جاری ہیں اور سعودی ائیرلائن کو بھی خط لکھ دیا ہے۔

    روس ترکی کی حمایت میں بول اٹھا

    ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے کلوز سرکٹ کیمروں (سی سی ٹی وی) کی فوٹیج سے بھی مدد لی جائے گی۔دوسری طرف ائیر پورٹ حکام کا کہنا ہےکہ وہ اس سارے معاملے کی چھان بین کررہےہیں اور بہت جلد یہ مسئلہ حل کرلیں گے

    چونیاں: درندہ صفت انسان نے خود ہی حقائق سے پردے اٹھادیئے

  • گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ڈاکٹر یاسمین راشد پر سنگین الزامات لگادیئے

    گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ڈاکٹر یاسمین راشد پر سنگین الزامات لگادیئے

    لاہور : لاہور میں ڈاکٹرز کی ہڑتال پھر ہڑتال میں تبدیل ، گرینڈ ہیلتھ الائنس کی طرف سے ڈاکٹر یاشمین راشد پر بہت زیادہ تنقید ، اطلاعات کےمطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کہا کہ وہ احتجاج کرنے والے اراکین کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال کرنے پر منسٹر ڈاکٹر یاسمین راشد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

    نوبل انعام کیا مسلمانوں کو بھی دیا گیا ؟

    گرینڈ ہیلتھ الائنس نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد پر سخت تنقید کرتے ہوئےکہاکہ احتجاج کرنے والے اراکین کو شرپسند کہنے والی منسٹر خود ساری عمر شر پھیلاتی رہی ہیں۔گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کہ وہ وقت یاد کریں جب ہسپتالوں میں سب سے زیادہ ہڑتالیں ڈاکٹر یاسمن راشد نے کیں جو خاص ذاتی فوائد حاصل کرنے کے لئے کی گئیں۔

    روس ترکی کی حمایت میں بول اٹھا

    گرینڈ ہیلتھ الائنسن نے کہا کہ وزیر موصوفہ خود ہڑتالیں کرنے کے ساتھ ساتھ کرپشن کے الزامات پر متعدد دفعہ معطل ہوئیں۔ڈاکٹر کمیونٹی کو ڈھال کی طرح استعمال کر کے وزارت حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹر صاحبہ اپنی ہی کمیونٹی کو ذلیل و خوار کر رہی ہیں۔نااہل حکومت جائز مطالبات پر احتجاج کرنے والے ایمپلائز سے معاملات افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کی بجائے تعن و تشن سے کا لے رہی ہے۔

    چونیاں: درندہ صفت انسان نے خود ہی حقائق سے پردے اٹھادیئے

    گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ کل بروز سوموار ہڑتال حسب معمول ہڑتال اور elective lists، لیبارٹری سروسز ، ریڈیالوجی سروز معطل رہیں گی ۔یاد رہےکہ ڈاکٹرز حقوق کے نام آئے روز ہڑتالیں کرتے ہیں مگر جن کے نام پر نوکری حاصل کی ان کو پوچھنا گوارا تک نہیں کرتے

  • آہ! سرفراز احمد بھی چھوڑگئے، اب یہ کمی کون پوری کرے گا، خبر نے رنجیدہ کردیا

    آہ! سرفراز احمد بھی چھوڑگئے، اب یہ کمی کون پوری کرے گا، خبر نے رنجیدہ کردیا

    لاہور :آہ! سرفراز احمد بھی چھوڑگئے ، اب یہ کمی کون پوری کرے گا، خبر نے رنجیدہ کردیا، اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سندھ کی کپتانی سے انکار کردیا۔

    نوبل انعام کیا مسلمانوں کو بھی دیا گیا ؟

    باغی ٹی وی کے مطابق سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد سرفراز احمد کی کپتانی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔یہ بھی اس وقت بات بڑی زیربحث ہے کہ سرفراز کی کپتانی میں ہی سری لنکا نے پاکستان کیخلاف تاریخ میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

    روس ترکی کی حمایت میں بول اٹھا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل فیصل آباد میں فوٹو سیشن کرایا تھا جس میں سرفراز احمد بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں ٹورنامنٹ سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں صحافیوں نے سرفراز احمد سے سخت اور تندوتیز سوالات کیےگئے تھے

    چونیاں: درندہ صفت انسان نے خود ہی حقائق سے پردے اٹھادیئے

    سوالات کرنے والوں پر پی سی بی حکام کنٹرول کرنے میں ناکام رہے جبکہ عینی شاہدین کے مطابق صحافیوں نے سرفراز احمد کو شکست کا ذمہ دار قرار دیا۔ پریس کانفرنس میں سوالات سے دلبرداشتہ ہونے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سندھ کی کپتانی سے انکار کیا۔ سرفراز احمد نے ٹیم انتظامیہ کو بتایا کہ ٹورنامنٹ میں کپتانی نہیں کرنا چاہتا اور عام کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلوں گا۔

  • سرفراز احمد کی جگہ اسد شفیق کپتان ، خبر نے ہلچل مچادی

    سرفراز احمد کی جگہ اسد شفیق کپتان ، خبر نے ہلچل مچادی

    فیصل آباد : پاکستان کرکٹ کے میدان سے اہم ترین خبر ،سندھ کی ٹیم نے سرفراز احمد کے انکار کے بعد اسد شفیق کو کپتان مقرر کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بدتمیزی سے سرفراز احمد اپ سیٹ تھے اور انہوں نے کپتانی کرنے سے معذرت کر لی۔

    نوبل انعام کیا مسلمانوں کو بھی دیا گیا ؟

    خیال رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 13سے 24 اکتوبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی رنر اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔سندھ کی قیادت کرنے والے اسد شفیق کا کہنا ہےکہ وہ کوشش کریں گے اپنی ٹیم کو کامیابی کی منزل تک لے کر جائیں‌

    روس ترکی کی حمایت میں بول اٹھا

    یاد رہے کہ سری لنکا نے تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے جس کے بعد سے ہی قومی ٹیم کے کپتان تنقید کی زد میں ہیں۔سرفراز احمد عام کھلاڑی کی حیثیت سے بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں اور وہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھی چوتھے نمبر پر کھیلیں گے۔

    چونیاں: درندہ صفت انسان نے خود ہی حقائق سے پردے اٹھادیئے

  • غریب خاتون کے 4 بچوں کی آمد، باپ خوش مگر مطالبہ حکومت سے

    غریب خاتون کے 4 بچوں کی آمد، باپ خوش مگر مطالبہ حکومت سے

    ساہیوال : اللہ جسے چاہتا ہے بیٹے عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے بیٹیاں ، یہ بھی اللہ کی مرضی ہے کہ وہ ان دونوں میں سے نہ دے کر اپنے بندے کی آزمائش کرلے ، یہ تو ایمان کی بات ہے ، مگر یہ صفات بھی تو اللہ کی ہیں کہ وہ انسانی سوچ کے برعکس جب دیتا ہے تو انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے جیسے ساہیوال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش سے اکثر وبیشتر حیران بھی ہوئے اور خوش بھی.

    نوبل انعام کیا مسلمانوں کو بھی دیا گیا ؟

    ساہیوال کے اس غریب مزدور آدمی کے ایک طرف اللہ کی رحمت سے 3 بیٹے اور 1 بیٹی ہے وہاں اس غریب نے اپنی بے بسی کا اظہار بھی کچھ اس طرح کیا ہے کہ میں غریب ہوں اور میرے لیے 4 بچوں کی پرورش مشکل ہے بچوں کے والد محمد جاوید نے بچوں کی پرورش کیلئے حکومت سے مدد مانگ لی ہے، ان کا کہنا ہے کہ میں غریب ہوں اور میرے لیے 4 بچوں کی پرورش مشکل ہے۔

    روس ترکی کی حمایت میں بول اٹھا

    ذرائع کے مطابق پیدا ہونے والے 4 بچوں میں 3 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں جبکہ بچوں کا والد محنت کش ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سرگودہا میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی ،

    چونیاں: درندہ صفت انسان نے خود ہی حقائق سے پردے اٹھادیئے

  • آزادی مارچ، خواجہ سراؤں نے یکجہتی کشمیر پروگرام میں ایسا اعلان کیا کہ مولانا …………

    آزادی مارچ، خواجہ سراؤں نے یکجہتی کشمیر پروگرام میں ایسا اعلان کیا کہ مولانا …………

    مولانا فضل الرحمان کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے نہیں نکلتے تو کیا ہوا ،خواجہ سرا بھی کشمیریوں سے یکجتہی کے لئے سڑکوں‌ پر نکل آئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع ملتان میں خواجہ سراؤں نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے احتجاج کیا ہے، خواجہ سرا سڑکوں پر نکلے اور نواں شہر چوک میں احتجاج کیا، اس موقع پر انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور کشمیریوں کے حق میں نعرے لگا رہے تھے.

    خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا، مودی کے لئے ہم ہی کافی ہیں ، آرمی چیف حکم کریں کشمیریوں کی مدد کے لئے مولانا فضل الرحمان سے آگے ہم بارڈر پر ہوں گے،

    خواجہ سراؤں کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ایک مارچ کشمیر کے لئے کر لیں تو ہم بھی اس میں شامل ہوں گے لیکن ایسے وقت میں جب ساری دنیا کشمیرکے لئے آواز بلند کر رہی ہے مولانا فضل الرحمان کو کرسی کی پڑی ہے،

    خواجہ سراؤں نے اپنے انداز میں احتجاج کیا تو شہری بھی کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے اس احتجاج میں شامل ہو گئے، شہریوں نے خواجہ سراؤں کے اس اقدام کو سراہا

    واضح رہے کہ اس سے قبل چوبیس اگست کو کراچی کے خواجہ سراؤں نے بھی کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، جس میں بڑی تعداد میں خواجہ سراؤں نے شرکت کر کے مودی کے خلاف نعرے لگائے۔

    مقررین نے مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ مودی کی توپوں کا رخ موڑنے کے لیے ہم خواجہ سرا ہی کافی ہیں، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا، مودی جنگ کی کوشش نہ کرے، ہم ملک کے لیے کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    تیس اگست کو بورے والا میں بھی خواجہ سراؤں نے کشمیریوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، انھوں نے ریلی بھی نکالی، خواجہ سرا آشی چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم حکم دیں ہم کشمیر جا کر اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

    شیریں مزاری نے کیا خواجہ سراؤں کے لئے اہم اعلان

  • رنویر سنگھ نے اپنی اگلی فلم کے لیے کتنا وزن کم کیا ہے؟

    رنویر سنگھ نے اپنی اگلی فلم کے لیے کتنا وزن کم کیا ہے؟

    حالیہ دنوں میں کھیلوں کی انتہائی متوقع فلموں میں سے ایک "83” اپریلووین کے سینما گھروں میں نمائش کرے گی۔ اور اس کے بارے میں حقیقی طور پر پرجوش محسوس کرنے کی بے شمار وجوہات ہیں۔ سب سے پہلے اس میں ہونے والا واقعہ یہ کہنا مناسب ہے کہ 1983 میں ہونے والا ورلڈ کپ نہ صرف ہندوستانی کرکٹ بلکہ پورے ملک کے لئے ایک اہم لمحہ تھا۔

    بھارت کو آزاد ہوئے 36 سال ہی ہوئے تھے جب ایک آزاد قوم آج بھی برطانوی راج اور اس کے بعد کی تقسیم کے دوران ان کی ہر بات پر قابو پا رہی تھی۔ کپل دیو کے مکہ کے کرکٹ میچ میں ورلڈ کپ جیتنے کی نظر سے ہندوستانیوں میں فخر اور پھولے ہوئے خود اعتمادی کا احساس پیدا ہوا۔

    اور دوسری بات، وہ اداکار جو کپل دیو کا کردار ادا کریگا: رنویر سنگھ۔ یہ کہنا درست ہے کہ رنویر سنگھ سب سے زیادہ محنتی اور ورسٹائل اداکاروں میں سے ایک ہے۔ اداکار کردار کے تقاضوں کے مطابق اپنی جسمانی شکل سے ملنے کے لئے انتہائی سخت محنت کرتا ہے۔ پدماوت میں خلجی کے اپنے کردار کے لئے گلی بائے سے لے کر گلی بوائے میں ہر طرح کے پتلی اور ڈھونگ میں تبدیل ہونے تک انسان زندہ مثال ہے کہ کس کو اپنا کام انتہائی خلوص کے ساتھ کرنا چاہئے۔

    اور ، اب اگر ان اطلاعات پر یقین کیا جائے تو اداکار کپل دیو کے کردار میں فٹ ہونے کے لئے مزید 15 کلو گرام وزن کم کرچکا ہے۔ اس سے قبل جولائی میں رنویر نے ٹویٹر پر اپنی ایک چھوٹی سی تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اس کے عنوان سے کہا تھا، "میں آپ کو کھاتے کھاتے کھاتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔” اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اداکار سخت ٹریننگ سیشن اور سخت ڈائیٹ سے گزر رہے تھے۔

    میڈیا سے بات چیت کے دوران رنویر نے بتایا کہ کپل دیو کی باڈی میکانکس بہت ہی منفرد تھیں اور صرف اس لیجنڈری کرکٹر ہی اس عمل کو انجام دے سکتے ہیں۔ رنویر نے مزید اعتراف کیا کہ انہیں اپنے جسمانی میکانزم کو تبدیل کرنا پڑا جو تقلید کے لئے انتہائی سخت تھے۔ اسی انٹرویو میں ، رنویر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے کپل دیو کے ساتھ 10 دن کیسے گزارے، اپنے کھانے کے بلے بازوں، بیٹنگ اور بولنگ کی مہارت کے علاوہ اپنی ورک اخلاقیات کو سیکھتے ہوئے روزانہ تین گھنٹے تک کرکٹ کی مشق کرتے رہے۔

    رنویر کے "نو کارب” تصویر کے بارے میں پوسٹ کرنے کے ایک ماہ میں ہی، اداکار نے اپنی آخری شکل کا ایک حصہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ بہت متوقع رنویر سنگھ جی فلم "83” 10 اپریل 2020 کو ریلیز کی جائے گی.

  • نواز شریف نے مولانا کو خط میں کیا لکھا؟ احسن اقبال نے بتا دیا

    نواز شریف نے مولانا کو خط میں کیا لکھا؟ احسن اقبال نے بتا دیا

    مسلم لیگ ن کا وفد آزادی مارچ کے سلسلے میں مولانا فضل الرحمان سے ملنے پہنچ گیا، وفد کی قیادت احسن اقبال نے کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وفد نےمولانافضل الرحمان سے ملاقات کی،نوازشریف نےآزادی مارچ پرتجاویزکے لیے مولاناکوخط لکھا،نوازشریف نے خط میں انتخابات کے بعد مولانا کی تجویزنہ ماننے پرملال کااظہارکیا،مسلم لیگ ن مکمل طورپرمولانافضل الرحمان کاساتھ دے گی

    آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

    مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

    مولانا کے آزادی مارچ کو فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ ایسا انکشاف ہوا کہ سب حیران رہ گئے

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ نوازشریف نے تجویزدی کہ تمام جماعتوں کومولاناکاساتھ دینا چاہیے،موجودہ حکومت عوام کےلیےایک مسئلہ بن چکی ہے،معیشت مفلوج ہونے کےساتھ کریش کرگئی ہے، وزیراعظم نے مسئلہ کشمیرپرایک تقریرکے سواکچھ نہیں کیا،

    مولانا فضل الرحمن کی کشمیر کمیٹی نے کتنے کروڑ خرچ کئے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

    لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

    احسن اقبال کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور نواز شریف کا خط مولانا کو دیا،مسلم لیگ ن نے مولانا کو آزادی مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کروائی،وفد میں صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ انجینئرامیرمقام، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب ، طارق فضل چوھدری اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات اختیار ولی شامل ہیں،

    مولانا دیکھتے رہ گئے. نواز شریف کے داماد نے آزادی مارچ کا افتتاح کر دیا

    آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

    آزادی مارچ…آخر میں مولانا "ڈیل” کس پر کریں گے؟ اہم خبر

  • مہوش حیات نے لڑکیوں کی تعلیم پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کر دیا

    مہوش حیات نے لڑکیوں کی تعلیم پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کر دیا

    مہوش حیات نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہر بچہ مناسب پرورش کا حق دار ہے۔

    مہوش نے لکھا کہ وہ اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے کام کریں۔ آئیے یہ یقینی بنائیں کہ ہم ان کے قیمتی بچپن کو ان سے نہ چھینیں اور ان سے دور نہ کریں۔ پاکستان کا آئین اور قانون بچوں کو ان کی تمام جسمانی, ذہنی اور تعلیمی حق فراہم کرتا ہے. بچوں سے مشقت لینا ایک قابل سزہ جرم ہے. آئیے بچوں سے مشقت سے انکار کریں.

    ان نوجوان ذہنوں کی پرورش کرنا ہوگی کیونکہ وہ ہمارے پاکستان کا مستقبل ہیں! مہوش حیات نے ہیش ٹیگ میں "پاکستان زندہ باد” بھی لکھا.

  • لاڑکانہ جانا بلاول کو مہنگا پڑ گیا،بلاول کے ساتھ کیا ہوا؟ اہم خبر

    لاڑکانہ جانا بلاول کو مہنگا پڑ گیا،بلاول کے ساتھ کیا ہوا؟ اہم خبر

    لاڑکانہ جانا بلاول زرداری کو مہنگا پڑ گیا،بلاول کے ساتھ کیا ہوا؟ اہم خبر،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹس جاری کیا ہے، بلاول زرداری الیکشن مہم چلا رہے تھے انہوں نے لاڑکانہ کے صوبائی حلقہ پی ایس 11 میں انتخابی مہم چلائی تھی ،اس حلقے سے پیپلز پارٹی الیکشن لڑ رہی ہے، الیکشن کمیشن نے نوٹس بلاول زرداری اور رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو کو بھجوایا ہے،

    لاڑکانہ کے صوبائی حلقہ میں الیکشن مہم چلانے پر الیکشن کمیشن نے بلاول زرداری کے ساتھ صوبائی وزیر ناصر شاہ، نثار کھوڑو و دیگر کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے.

    اثاثےظاہر نہ کرنے پر سپریم کورٹ نے رکن سندھ اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

    واضح رہے کہ اس حلقہ سے سپریم کورٹ نے معظم علی خان کو ڈی نوٹیفائی کیا تھا اور الیکشن کمیشن کو دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا تھا.

    نواز شریف اثاثے چھپانے پر نااہل ہوئے،غلط بیان حلفی جرم ہے، سپریم کورٹ

     

    الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ کےفیصلےکی روشنی میں معظم علی خان کوڈی نوٹیفائی کیا ،سپریم کورٹ نے ندا کھوڑو کی درخواست پر فیصلہ سنایا تھا

    الیکشن کمیشن نے پی ایس11لاڑکانہ سے معظم علی خان کوڈی نوٹیفائی کردیا