Baaghi TV

Author: +9251

  • بورے والا : لاش کی تلاش جاری ہے

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) چچہ وطنی روڈ 100 والی پلی کے قریب نہر میں 20 سالہ لڑکی نے چھلانگ لگا دی.
    اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو وہاڑی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں. ریسکیو کی ٹیموں کا خودکشی کرنے والی خاتون کی تلاش کےلۓ سرچ آپریشن شروع.
    سکینہ بی بی نواحی گاؤں 92 ای بی کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔ریسکیو زرائع.

  • 13برس بیت گئے مہدی حسن کوہم سے بچھڑے ہوئے

    13برس بیت گئے مہدی حسن کوہم سے بچھڑے ہوئے

    لاہور:13 برس بیت گئے ہیں پاکستان کے معروف گلوکار مہدی حسن کو ہم سے بچھڑے ہوئے ، مگر ان کی یادیں آج بھی دلوں کو تازہ رکھے ہوئے ہیں ، اطلاعات کےمطابق غزل گائیکی کے بے تاج بادشاہ مہدی حسن کی 13ویں برسی آج منائی جائے گی۔

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا 70 واں روز، نظام زندگی مفلوج،ظلم وتشدد جاری

    ذرائع کےمطابق پاکستان کے معروف گلوکار ، غزل گائیکی کے بے تاج بادشاہ مہدی حسن نے 13 اکتوبر 2012 کو جہان فانی سے کوچ کیا۔ گائیکی کی دنیا میں مہدی حسن کے گیت آج بھی اپنی دھن سے سنائی دے رہے ہیں، سنگیت کی دنیا میں کئی دہائیوں تک راج کرنیوالے مہدی حسن کا تعلق موسیقی کے کلاونت گھرانے کی سولہویں نسل سے تھا۔ مہدی حسن نے کل 440 فلموں کے لیے 623 گانے گائے۔

    فرانس اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدے خطرے میں‌؟

    دوسری طرف مہدی حسن کی خدمات کے صلے میں جہاں پاکستان نے انہیں اعزاز سے نوازا ہے وہاں کئی دوسرے ملکوں میں بھی مہدی حسن کی بہت زیادہ قدر کی جاتی ہے ، مہدی حسن کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، تمغہ امتیازاور ہلال امتیازسے نوازا گیا۔ بھارت میں انھیں سہگل ایوارڈ جبکہ حکومت نیپال نے مہدی حسن کو گورکھا دکشنا بہو کا اعزاز عطا کیا۔

  • لودہراں : جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی)ضلعی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی

    تفصیلات کے مطابق 4 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ، شرابی، منشیات برآمد، مقدمات درج کر لیا گیا ملزم عدنان سے 15 لٹر شراب بر آمد، ملزمان عابد شاہ، ربنواز کو شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا.

    ملزم ریاض سے پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد، سماج دشمن عناصر اور جرائم کو ہوا دینے والوں کے خلاف قانون پوری طاقت سے حرکت میں ہے، کوئی رعایت نہیں ہو گی، ڈی پی او ملک جمیل ظفر

  • مودی ، وزیراعظم ہے یا خاکروب

    مودی ، وزیراعظم ہے یا خاکروب

    ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت وائرل ہے جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تامل ناڈو کے شہر مامل پور کے بیچ سے کچرہ اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے، اس ویڈیو پر پاکستانی و بھارتی خوب رائے کا اظہار کر رہے ہیں، کچھ کے نزدیک بھارتی وزیر اعظم اپنی عوام میں شعور پیدا کرنے کیلئے ایسا کر رہے ہیں اور کچھ کا کہنا ہے کہ یہ صرف دکھاوے کیلئے کیا جا رہا ہے،

    ٹوئٹر صارفین کہہ رہے ہیں کہ پڑوسیوں نے کیا وزیراعظم پایا ہے 130 کروڑ بھارتی شہریوں کا وزیراعظم یا چائے بناتا ہے یا کچرہ اٹھاتا ہے، سمجھ سے بالا تر ہے کہ اتنی بڑی آبادی والے ملک کا وزیراعظم اپنی رعایا کیلئے کچھ کرنے کے بجائے ہمیشہ اپنے امیج کیلئے کام کرتا رہتا ہے ، مودی بیچ سے کچرہ اٹھا رہا ہے اور پھر شعور پھیلانے کے نام پر پہلے سے بیوقوف عوام کی بیوقوفی میں مزید اضافہ کر رہا ہے، کہ دیکھو بھارتیو تمھارے وزیراعظم کو جو کام آتا ہے وہ کس قدر دل لگی سے کر رہا ہے ،

  • ٹی ٹونٹی کرکٹ میلہ آج سے فیصل آباد میں سجے گا، اقبال اسٹیڈیم میں انتظامات مکمل زونگ فور جی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا آغاز آج سے ہو گا

    فیصل آباد: ٹی ٹونٹی کرکٹ میلہ اتوار سے فیصل آباد میں سجے گا۔ اقبال انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انتظامات مکمل۔ • زونگ فور جی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 13 سے 24 اکتوبر تک اقبال اسٹیڈیم میں جاری رہے گا. ملک بھر کے بہترین کرکٹر زونگ فور جی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شرکت کے لیے فیصل آباد پہنچ چکے ہیں۔
    اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد 8 سال بعد ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ جہاں 96 بہترین کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرے گی۔ نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کی تیاری کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے کھلاڑیوں کی آمدن میں اضافہ کو ترجیح دی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ فیصل آباد میں شیڈول ٹی ٹونٹی کپ کی فاتح ٹیم کی انعامی رقم میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا۔

    13 سے 24 اکتوبر تک جاری رہنے والے ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ ایونٹ کی رنرزاپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے بطور انعام دیا جائے گا۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں شیڈول ایونٹ کے دوران مین آف دی میچ کو 25 ہزار اور فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی کو 35 ہزار جبکہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کوایک لاکھ روپےکی انعامی رقم دی جائے گی۔
    ایونٹ کے بہترین بیٹسمین، باؤلر اور وکٹ کیپر کو بھی ایک ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچوں پرمشتمل سیریز اور ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ڈرافٹنگ میں شامل کیا جاسکتا ہے تاہم نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کی منظوری کے بعدکھلاڑیوں کو اقبال اسٹیڈیم میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔
    زونگ فور جی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے تمام میچز ٹین اسپورٹس اور پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ ایونٹ میں روزانہ 2 میچز کھیلے جائیں گے تاہم فائنل مقابلہ 24 اکتوبر کو ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق پہلا میچ روزانہ دوپہر 1:30 بجے اور دوسرا میچ 5:30 بجے شروع ہوگا۔ تمام میچوں کی تازہ ترین تفصیلات پاکستان کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی جائیں گی۔
    پی سی بی ہر میچ کی رپورٹ بھی شائع کرے گا۔ شان مسعود، کپتان سدرن پنجاب: سدرن پنجاب کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ یہ ایونٹ قومی کرکٹ کو نئے ستارےدے گا۔ انہوں نے شائقین کرکٹ سے اسٹیڈیم آنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے جاوید میانداد انکلوژر کو فیملیز کے لیے مختص کیا ہے۔ امید ہےگراؤنڈ میں مداحوں کی بھرپور اسپورٹ میسر ہوگی۔
    احمد شہزاد، نائب کپتان سنٹرل پنجاب: سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان احمد شہزاد نے کہا کہ شائقین کرکٹ کھیل کی جان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی عوام کرکٹ اور کرکٹر سے بے حد محبت کرتی ہے۔ سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کے اوپنر نے مداحوں کو اسٹیڈیم کا رخ کرنے کی درخواست کی ہے۔ عمران فرحت، نائب کپتان بلوچستان: بلوچستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان عمران فرحت کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شامل ٹیموں میں نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ بہترین کھلاڑیوں کی موجودگی میں فیصل آباد کی عوام کومعیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ سرفراز احمد، کپتان سندھ: سندھ کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ نئےڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کے ماتحت پہلے ٹی ٹونٹی کپ میں معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے والدین کو بچوں کےہمراہ جاوید میانداد انکلوژر کی نشستیں بھرنے کی درخواست کی ہے۔
    سہیل تنویر، کھلاڑی ناردرن: ناردرن کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی سہیل تنویر کا کہنا ہےکہ فیصل آباد میں موجود کرکٹ کے مداح ہمیشہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے میدان کا رخ کرتے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ شائقین کرکٹ اتوار سے شروع ہونے والے ایونٹ میں بھی اپنی روایت کو برقرار رکھیں گے۔ محمد رضوان، کپتان خیبرپختونخوا: خیبرپختونخوا کرکٹ ٹیم کےکپتان محمد رضوان نے کہا کہ انہیں میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود مداحوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔
    انہوں نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کی منظوری کے بعد ہر ٹیم میں 10 سے 11 کھلاڑیوں کے پاس بین الاقوامی کرکٹ کا تجربہ ہے۔ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ: نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا آغاز 13 اکتوبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ سیکنڈ الیون ٹیموں میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرے گا۔
    یہاں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو فرسٹ الیون ٹیموں میں بطور بیک اپ شامل کیا جاسکتا ہے۔ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کی طرح سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں بھی آخری روز کے علاوہ روزانہ 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے دونوں میچوں کے اختتام پر روزانہ راؤنڈ اپ جاری کرے گا۔ فرسٹ الیون اسکواڈز: بلوچستان: حارث سہیل (کپتان)، عمران فرحت (نائب کپتان)، عاکف جاوید، علی شفیق، عماد بٹ، اویس ضیاء، بسم اللہ خان (وکٹ کیپر)، حسین طلعت،امام الحق، عمران بٹ، محمد اصغر، محمد طلحہٰ، شہباز خان، تیمور خان، عمر گل اور یاسر شاہ۔
    سنٹرل پنجاب: بابر اعظم (کپتان)، احمد شہزاد(نائب کپتان)، احمد بشیر، علی شان، بلال آصف، فہیم اشرف، حسن علی (فٹنس سے مشروط)، کامران اکمل، نسیم شاہ، رضوان حسین، سعد نسیم، سلمان بٹ، عمر اکمل، عثمان قادر، وقاص مقصوداورظفر گوہر۔ خیبرپختونخوا: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، صاحبزادہ فرحان (نائب کپتان)، عادل امین، فخر زمان، افتخار احمد، اسرار اللہ، جنید خان، خوشدل شاہ، محمد محسن، محمد الیاس، مصدق احمد، عمر خان، عثمان خان شنورای، ذوہیب خان، عمران خان جونیئر، عرفان اللہ شاہ۔
    ناردرن: عماد وسیم (کپتان)، عمر امین (نائب کپتان)، علی عمران، آصف علی، حیدر علی، حماد اعظم، حارث رؤف، محمد عامر،محمد نواز، موسیٰ خان، نوید ملک، روحیل نذیر، شاداب خان، سہیل اختر، سہیل تنویر اور زید عالم۔ سندھ: سرفراز احمد (کپتان ، وکٹ کیپر)، اسد شفیق (نائب کپتان)، عابد علی، احسان علی، انور علی، فواد عالم، کاشف بھٹی، خرم منظور، میر حمزہ، مرزا احسن جمیل، محمد حسنین، عمیر بن یوسف، سعد علی، سعود شکیل، سہیل خان اور ولید احمد
    سدرن پنجاب: شان مسعود (کپتان)، سمیع اسلم (نائب کپتان)، عامر یامین، بلاول بھٹی، محمد عرفان، محمد عباس(فٹنس سے مشروط)، محمد حفیظ، محمد عرفان (اسپنر)، راحت علی، سیف بدر،شعیب ملک، صہیب مقصود، عمید آصف، عمر صدیق، وہاب ریاض اور زاہد محمود

  • چین امریکہ تجارتی جنگ، ختم ہو گی یا نہیں؟

    چین امریکہ تجارتی جنگ، ختم ہو گی یا نہیں؟

    چین اور امریکہ کے تجارتی جنگ گذشتہ کئی ماہ سے جاری ہے۔ رواں سال اگست کے مہینے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے امریکی کمپنیوں کو چین سے نکلنے کا حکم دیا۔ چین نے امریکی مصنوعات پر 75 بلین ڈالرکا محصول عائد کیا تھا۔

    امریکی کمپنیوں کو چین چھوڑنے کا حکم

    اب اس حوالے سے اہم خبر آرہی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف چین کے ساتھ تجارتی جنگ کے خاتمے کا خاکہ پیش کیابلکہ ٹیرف میں کیے گئے اضافے کو بھی معطل کر دیا ہے۔

    معاہدہ میں زراعت ، کرنسی اور املاک کے تحفظ کا احاطہ کیا گیا ہے ،لیکن اس میں بہت سی تفصیلات شامل نہیں تھیں ۔ ٹرمپ کے بقول معاہدہ لکھنے میں پانچ ہفتوں تک کا مزید وقت لگ سکتا ہے۔تاہم ٹرمپ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یہ معاہدہ مدت کے دوران ٹوٹ بھی سکتا ہے۔

    ایران کے ساتھ مسائل کا حل چاہتے ہیں، امریکہ

    واضح رہے کہ ستمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے امریکی کمپنیوں کو چین سے نکلنے کا حکم دیاتھا۔ چین نے امریکی مصنوعات پر 75 بلین ڈالرکا محصول عائد کیا تھا۔

    امریکی دھمکیاں صرف سیاسی نعرے بازی…. چین نے دیا سخت جواب

    ٹرمپ نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ ہمیں چین کی ضرورت نہیں ہے اورچین کے بغیر ہمارے لیے اس سے کہیں بہتر ہوگا۔ کئی دہائیوں سے ، چین کی طرف سے امریکہ کی چوری کی جانے والی رقم کو روکنا ہو گا۔

    دوسری طرف ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو چین کا متبادل ملک ڈھونڈنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی کمپنیاں اپنے ملک واپس آ کر مصنوعات تیار کریں۔

  • کینیا کے ایتھلیٹ نے میراتھن ریس کا سب سے بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    کینیا کے ایتھلیٹ نے میراتھن ریس کا سب سے بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر کے محتلف اتھلیٹس سے شرکت کی لیکن اس میراتھن میں کینیا سے تعلق رکھنے والے ایلود کپچو نے میراتھن جیتنے کیساتھ کم ترین وقت میں میراتھن پار کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا، ایلود کپچو نے میراتھن ریس کو 1 گھنٹہ 59 منٹ اور 40 سیکنڈ میں طے کیا، اس سے پہلے تیز ترین میراتھن دوڑ کا ریکارڈ بھی ایلود کے پاس تھا،
    میراتھن جیتنے کے بعد ایلود کپچو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کی جس میں انہوں نے دنیا بھر میں اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا "آج ہم چاند پر گئے اور زمین پر واپس آگئے ، میرے پاس الفاظ موجود نہیں جن سے میں اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کروں”

    مزید پڑھیں
    فرانس اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدے خطرے میں‌؟

  • مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا 70 واں روز، نظام زندگی مفلوج،ظلم وتشدد جاری

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا 70 واں روز، نظام زندگی مفلوج،ظلم وتشدد جاری

    سری نگر: آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 70 واں روز ہے، وادی میں اسکول کالج تجارتی مراکز بند ہیں، مقبوضہ وادی میں نظام زندگی مفلوج ہے۔اطلاعات کے مطابق فاشسٹ مودی حکومت نے جنت نظیر وادی کشمیر کو جیل میں بدل دیا ہے، کشمیریوں کی زندگی بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے، بزدل قابض فوج نے کشمیریوں کو 70 روز سے گھروں میں بند کررکھا ہے۔

    جناب محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نسل پرستی کے سخت خلاف تھے،عیسائی مفکر

    مقبوضہ وادی میں اسکول، کالج، تجارتی مراکز بند، ٹرانسپورٹ سروس معطل ہے، نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، لاکھوں کشمیری گھروں میں محصور ہیں۔غدا کی قلت، بھوک سے بلکتے بچوں اور مریضوں کی اکھڑتی سانسوں سے مجبور کشمیری باہر نکلیں تو ان پر پیلٹ گنز کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے کشمیری نوجوان بینائی سے محروم ہو رہے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری رہنماؤں، نوجوانوں سمیت بچے بھی جیلوں میں قید ہیں، 3 ماہ سے کشمیریوں کو نمازجمعہ مساجد میں ادا کرنے نہیں د ی جا رہی۔

    مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کی جانب سے بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاج کی کال دی گئی ہے۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ حیران ہوں عالمی میڈیا ہانگ کانگ احتجاج کی کوریج کر رہا ہے کشمیرکی نہیں۔انہوں نے کہا کہ 3 ماہ سے کشمیرمیں مواصلاتی نظام کا مکمل بلیک آؤٹ ہے، کشمیری رہنماؤں ، بچوں سمیت ہزاروں کشمیری جیلوں میں ہیں۔

    سسکتی وادی کشمیر کا واحد مسیحا پاکستان ہے‘ ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی

    دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری پابندیاں تیسرے ماہ میں داخل ہوگئیں۔ وادی میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، گھروں میں قید کشمیریوں کے پاس کھانا پینا ختم ہوگیا، کمیونی کیشن بلیک آؤٹ کی وجہ سے وادی کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کے اجلاس میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں رات میں چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں بچوں کو اٹھایا جا رہا ہے.ملیحہ لودھی نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بند کیے گئے مواصلاتی نظام کی قیمت بیماروں کو کس طرح ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

    چونیاں: درندہ صفت انسان نے خود ہی حقائق سے پردے اٹھادیئے

    مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو کے باعث دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے سنسان ہیں۔ کشمیریوں کا رابطہ 5 اگست سے دنیا سے منقطع ہے۔ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہو گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل تین ماہ سے جاری کرفیو کے دوران موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تشدد کو 3 ماہ ہو گئے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وادی کے رہائشیوں کی تکالیف میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

  • ن لیگ کا 3 رکنی وفد آج مولانا فضل الرحمن سے ملے گا، وفد میں‌ کون ہو گا شامل؟ اہم خبر

    ن لیگ کا 3 رکنی وفد آج مولانا فضل الرحمن سے ملے گا، وفد میں‌ کون ہو گا شامل؟ اہم خبر

    مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کیلئے 3 رکنی وفد تشکیل دے دیا،

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ وفد میاں‌ نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ترتیب دیا گیا ہے، وفد کی سربراہی احسن اقبال کریں گے جبکہ وفد میں انجینئرامیرمقام اورمریم اورنگزیب بھی شامل ہیں، یہ ‎وفد آج رات 8 بجے جمعیت علماء‌ اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پشاورمیں ملاقات کرے گا، مسلم لیگ ن کا وفد پارٹی کے آزادی مارچ میں شرکت سے متعلق حکمت عملی سے آگاہ کرے گا، واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں آزادی مارچ میں شرکت کے حوالہ سے غوروخوض‌کیا گیا تھا اور بعد ازاں‌ گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا تھا نواز شریف نے اپنے خط میں پارٹی کیلئے مکمل گائیڈ لائنز لکھی ہیں، حکومت سے نجات کیلئے بھرپور مہم چلانے کا کہا ہے،

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اجلاس میں شہباز شریف نے میاں نواز شریف کے خط کے مندرجات پڑھ کر سنائے، خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی وفد فوری طور پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے جس کے بعد اب ایک پارٹی وفد فوری طور پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا،

  • کرتار پور کوریڈور کا افتتاح، بھارت سے اہم خبر آگئی

    کرتار پور کوریڈور کا افتتاح، بھارت سے اہم خبر آگئی

    کرتار پور کوریڈور کا افتتاح کون سی بھارتی شخصیت کریں گی۔ ہرسمرت کور بادل کی اہلیہ نے ا س حوالے سے تفصیلات شیئر کر دی ہیں۔

    کرتار پور راہداری، پاکستانی اور بھارتی حکام کا دوسرا اجلاس کب ہو گا؟ حتمی تاریخ‌ کا اعلان کر دیا گیا

    ہرسمرت کور بادل کی اہلیہ کے بقول آٹھ نومبر کو وزیر اعظم مودی کرتارپور کوریڈور کا افتتاح کرکے نئی تاریخ رقم کریں گے۔

    مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے بتایا کہ ‘ وزیر اعظم مودی کرتارپور کوریڈور کا افتتاح کرنے کے لئے 8 نومبر کو ضلع گرداس پورمیں ڈیرہ بابا نانک جائیں گے۔

    کرتار پور راہداری، افتتاحی تقریب میں بھارتی سابق وزیراعظم کو دعوت دینے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ کرتارپور راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان مجوزہ سرحدی راہداری ہے جو بھارتی پنجاب میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب کو پاکستان کے علاقہ کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب کی مقدس عبادت گاہ سے منسلک کریگی۔ اس راہداری کا مقصد بھارت کے مذہبی عقیدت مندوں کو پاک بھارت سرحد سے محض 4.7 کلومیٹر دور واقع گردوارہ دربار صاحب کی زیارت کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

    کرتار پور راہداری افتتاح: منموہن سنگھ کو پاکستان آنے سے کانگرس نے روک دیا

    اگست 2018ء میں بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق ایم پی سدھو نے اعلان کیا کہ پاکستانی جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں بتایا ہے کہ پاکستان کرتارپور کی راہداری کھول دے گا۔ 28 نومبر 2018ء کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ناروال کے قریب کرتارپور گاؤں میں اس راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔اس راہداری کو نومبر 2019ء میں گرو نانک کے 550ویں یوم پیدائش سے پہلے حتمی شکل دی جائے گی۔