Baaghi TV

Author: +9251

  • فرانس اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدے خطرے میں‌؟

    فرانس اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدے خطرے میں‌؟

    پیرس : فرانس نے ترکی سے تمام دفاعی معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ ترکی اگر یہ چاہتا ہےکہ اس کے فرانس سے اچھے تعلقات قائم رہیں تو ترکی فی الفور شام سے نکل جائیں‌،ترکی جلد از جلد کرد علیحدگی پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی بند کردے

    خواتین کے صرف 25 فیصد بینک اکاؤنٹس،گورنر اسٹیٹ بینک کا انکشاف

    ذرائع کےمطابق اس وقت ترکی کی طرف سے شام کے اندر کرد علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں ترکی نے دعویٰ کیا ہے کہ بڑی تعداد میں کرد علیحدگی پسندوں کو مار دیا ہے، ترکی کی طرف سے کرد دہشت گردوں کےخلاف مسلسل کارروائی کررہاہے جو ترکی کے اندر آکر ترکی کے سولین کو مارتے ہیں نقصان پہنچاتے ہیں،

    اللہ میری توبہ! سگی ماں نے اپنا 13 سالہ حافظ قرآن بیٹا قتل کردیا

    دوسری طرف فرانسیسی وزیردفاع اور وزیرخارجہ نے کہا کہ جرمنی نے بھی ترکی کو اس قسم کا پیغام بھیجا ہے،فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ اسی تناظر میں تمام دفاعی معاہدے ختم کردیں‌، لہٰذا اب فرانسیسی حکومت نے یہ فیصلہ ترکی پر چھوڑ دیا ہےکہ کیا وہ فرانس کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے یا پھر مخالفت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا 69 واں روز، نظام زندگی مفلوج،ظلم وتشدد جاری

  • وزیراعظم کا دورہ ایران، چیئرمین سینیٹ بھی اہم اسلامی ملک پہنچ گئے

    وزیراعظم کا دورہ ایران، چیئرمین سینیٹ بھی اہم اسلامی ملک پہنچ گئے

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی3 روزہ نجی دورے پر بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں،

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق چیئرمین سینیٹ برادر اور محسن ملک سعودی عرب پہنچے ہیں، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفرالحق بھی صادق سنجرانی کے ہمراہ ہیں، دورےمیں سینیٹرغوث نیازی، سینیٹرمحمد ایوب، سینیٹردلاورخان اورعابد حسن بھی ان کے ہمراہ ہیں، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی طرف سے وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پرحاضری دی گئی، چیئرمین سینیٹ کی طرف سے ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، چیئرمین سینیٹ وفد کے ہمراہ کل عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے،

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

    واضح‌ رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج برادر اسلامی ملک ایران روانہ ہوں گے، ان کے دورہ ایران اور سعودی عرب کا اعلان چین میں‌ موجودگی کے دوران کیا گیا تھا، ان کا دورہ ایران ایک دن کا ہے اور اس کے بعد وہ سعودی عرب جائیں گے،

  • کشتی الٹنے جانے سے کتنے لوگ جاں بحق ہوئے؟

    کشتی الٹنے جانے سے کتنے لوگ جاں بحق ہوئے؟

    بھارتی ریاست اترپردیش کی گھاگھرا نہر میں کشتی الٹنے سے متعدد افراد ڈوب گئے۔

    کشتی دریا کی نذر … سوار سبھی افراد غرق ، کتنے بچ سکے، کتنے موت کی آغوش میں، یہ سب کچھ تفصیل میں

    بھارتی میڈیا کے مطابق کشتی الٹنے کا یہ واقعہ گھاگھرا نہر میں پیش آیاجن میں چار خواتین سمیت 18افراد ڈوب گئے۔ڈوبنے والی 4خواتین ابھی تک لاپتہ ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق چودہ افراد تیر کر بحفاظت باہر نکل آئے۔ ڈوبنے والی خواتین کی تلاش جاری ہے۔

    بھارت، کشتی الٹنے سے 11افراد ہلاک

    واضح رہے کہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے دریائے گوداوری میں کشتی الٹنے سے 11افراد ہلاک ہو گئے۔ 5لاشوں کو نکال لیا گیا جن میں 2خواتین بھی شامل ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر، وولر جھیل میں کشتی الٹ گئی، ماں‌ بیٹی کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

    بھارتی میڈیا نے وزیر داخلہ ایم سچتراکے حوالے سے بتایا کہ کشتی میں سوار 61 افراد میں سے27 سیاحوں کو بچالیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس کشتی میں 50 سیاح اور عملے کے11ارکان سوار تھے۔ ذرائع نے اموات کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

  • فیصل واوڈا کا ایسا اقدام کہ شہریوں کے دل جیت لئے؟ لوگوں‌ کا زبردست خراج تحسین

    فیصل واوڈا کا ایسا اقدام کہ شہریوں کے دل جیت لئے؟ لوگوں‌ کا زبردست خراج تحسین

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے میڈیا پر نشر ہونے والی خبرکا نوٹس لے لیا،

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق حاصل پورمیں محنت کش کا 5 سالہ بیٹا واجد علی آنکھوں کی پراسرار بیماری میں مبتلا ہے، بچے کے والدین کی طرف سے علاج کے لیے مدد کی اپیل کی گئی جس پر فیصل واوڈا نے بچے کےعلاج معالجے کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے، وفاقی وزیر آبی وسائل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ والدین سے رابطہ کر کے بچے کوعلاج کے لیے لاہور لائیں گے، وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہورمیں علاج ممکن نہ ہو سکا تو جہاں سے ممکن ہوا وہاں سے کروائیں گے،

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

    وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی طرف سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اٹھائے گئے اس اقدام کی شہریوں کی جانب سے تحسین کی گئی ہے،

  • اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے کتنے فلسطینی زخمی ہوئے؟ اہم خبر

    اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے کتنے فلسطینی زخمی ہوئے؟ اہم خبر

    اسرائیلی فورسز گذشتہ کئی دہائیوں سے فلسطینی عوام کو اپنے ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ احتجاجی مظاہروں پر براہ راست گولیاں چلائی جاتی ہیں اور آنسو گیس کے گولے پھینکے جاتے ہیں۔

    ستمبر میں کتنے فلسطینی گرفتار ہوئے؟ رپورٹ آ گئی

    مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی علاقے غزہ میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 50شہری زخمی ہو گئے جن میں سے 22بچے بھی شامل ہیں۔

    غزہ کے مشرقی علاقوں میں مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج نے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا۔جس سے طبی عملے کے چار کارکنوں سمیت  درجنوں فلسطینی براہ راست گولیاں لگنے جب کہ دیگر شہری آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے بعض کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    اسرائیلی عدالت سے فلسطینی قیدی کو کتنی سزا ہوئی؟ اہم خبر

    مرکز اطلاعات فلسطین نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ ماہ ستمبر کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 10 خواتین اور 81 بچوں سمیت 514 فلسطینی گرفتار ہوئے۔

    فلسطین، مسجد ابراہیمی کتنے دن بند اور کتنی بار نماز نہ ہو سکی؟ اہم خبر

    رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ قابض اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے سب سے زیادہ 175 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ رام اللہ اور البیرہ سے 54، الخلیل سے 100، جنین سے 25، بیت لحم سے 25،نابلس سے 45، قلقیلیہ، طوباس سے 5،سلفیت سے 8، اریحا سے 10 اور غزہ کی پٹی سے 11 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

  • پاک ایران بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں کیوں رکی ہوئی ہیں ؟

    پاک ایران بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں کیوں رکی ہوئی ہیں ؟

    پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی تجارت تفتان بارڈر کے زریعے ہوتی ہے لیکن پچھلے پانچ دن سے بلوچستان کے تاجروں نے ایف بی آر اور پاکستان کسٹمز کے حکام کیخلاف ہڑتال کر رکھی ہے جس کے باعث بارڈر کے دونوں اطراف ٹرکوں اور کنٹینروں کی لمبی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں اور تجارتی سرگرمیاں رکی ہوئی ہیں،

    قبائلی اضلاع کیلئے مختص ہونے والی رقم کہاں ہے ؟

    یہ ہڑتال کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان کی جانب سے کی جارہی ہے ، تفتان بارڈر پر ٹیکس وصولی کے ذمہ دار ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر باغی ٹی وی کو بتایا کہ "پچھلے چار دنوں کے دوران درآمد اور برآمدی سامان پر ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسوں کی وجہ سے کسٹمز اور ایف بی آر کو 200 ملین سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔” ڈیوٹی کی مد میں تفتان بارڈر پر ہر روز تقریبا 6 سے 7 کروڑ روپے ٹیکس اکٹھا ہوتا ہے ،

    دوسری طرف پاک افغان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معمول کےمطابق جاری ہے ، اور تاجر سیکیورٹی چیک کے مراحل سے گزرنے کیساتھ ساتھ ٹیکسز کی ادائیگی بھی کر رہے ہیں، کوئٹہ چیمبر اف کامرس کے صدر بدرالدین کاکڑ کا کہنا ہے کہ ہم ایران سے لائے گئے سارے سامان کے ٹیکسز اور ڈیوٹیز ادا کرتے ہیں اس کے باوجود ہمارے ٹرک افغان بارڈر پر روک لیے جاتے ہیں، اس لیے ہم احتجاج کر رہے ہیں ،

    مزید پڑھیں
    حکومتی پالیسیوں کے باعث مشکل معاشی صورتحال سے نکل آئے ہیں، مشیر خزانہ

  • چونیاں: درندہ صفت انسان نے خود ہی حقائق سے پردے اٹھادیئے

    چونیاں: درندہ صفت انسان نے خود ہی حقائق سے پردے اٹھادیئے

    لاہور:والدین کے سامنے ان کے بچوں کے قتل کے منظرنامے بیان کرتے ہوئے ملزم کے چہرے پر کوئی پریشانی نہیں تھی ، اطلاعات کےمطابق پولیس حکام کی طرف سے چونیاں میں 4 بچوں سے زیادتی اور قتل کرنے والے ملزم سہیل کو بچوں کے والدین کے سامنے الگ الگ پیش کیا گیا، ملزم نے قتل کی لرزہ خیز تفصیلات بچوں کے والدین کے سامنے بیان کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملزم نے قتل کی لرزہ خیز واردات سے پردہ اٹھایا، اس نے والدین کے سامنے بچوں کے قتل کی روداد بیان کرتے ہوئے کہا قتل کرنے کے تمام واقعات میں اکیلا تھا۔ملزم نے بتایا کہ بچوں کو زیادتی اور قتل کے بعد گڑھے میں پھینک دیتا تھا، جس کے بعد آوارہ جانور بچوں کے جسموں کو کھا لیتے تھے، حیوانیت جاگنے پر جو بچہ سامنے آتا تھا اسے نشانہ بنا لیتا تھا۔

    بتایا گیا کہ ملزم سہیل نے پہلے بھی جیل کاٹی، سزا کے خوف سے بچوں کو قتل کرتا رہا، اس ملاقات کا مقصد بچوں کے والدین کا ابہام دور کرنا تھا، پولیس کے مطابق چالان پیش کرنے میں تاخیر کی وجہ ڈی این اے ٹیسٹ کی تفصیلی رپورٹ ہے، ابتدائی ڈی این اے رپورٹ میں ہڈیاں میچ کر گئیں، تفصیلی رپورٹ کے بعد چالان عدالت میں پیش کر دیں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی 64 ہڈیاں ملیں، ملزم سے رکشہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

  • عرب دنیا کی سب سے بااثر خاتون کون؟

    عرب دنیا کی سب سے بااثر خاتون کون؟

    عرب امارات: دنیا میں ہر سال بااثر شخصیات کی فہرست جاری کی جاتی ہے عموما مرد ہی بااثر شخصیات میں شمار کیے جاتےہیں تاہم اب ایک عورت کا نام سامنے آیا ہے جس کوعرب دنیا کی سب سے بڑی بااثر شخصیت کا نام دیا گیا ہے،

    نوبل انعام کیا مسلمانوں کو بھی دیا گیا ؟

    باغی ٹی وی کے مطابق اس بااثر خاتون کا نام ہدا الہاشمی ہے جوکہ وزیراعظم کے دفتر میں اسٹراٹیجی شعبے کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیں ، اس خاتون کا نام دنیا کی 100 موثر ترین شخصیات میں شامل ہے ،

    نقاب پوش مظاہرین کون تھے اور کیا چاہتے تھے ،

    عرب امارات حکام کا کہنا ہےکہ اس خاتون کو یہ اعزاز اس لیے حاصل ہوا ہےکہ اس نے سمندر پار عرب امارات کے لیے بہت زیادہ کوششیں کی ہیں اور عرب امارات کےلیے بہت نام کمایا ہے

    دنیا کی سب سے بڑی بھینس

  • حکومتی پالیسیوں کے باعث مشکل معاشی صورتحال سے نکل آئے ہیں، مشیر خزانہ

    حکومتی پالیسیوں کے باعث مشکل معاشی صورتحال سے نکل آئے ہیں، مشیر خزانہ

    وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اسلام اباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں استحکام آ گیا ہے، کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور نئی ملازمتیں نکلیں گی۔ مشکل وقت سے حکومتی پالیسیوں کے باعث نکلنا ممکن ہوا

    اسلام آباد میں مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دو بڑے خساروں پر قابو پالیا ہے، درآمدات میں کمی لائی گئی ہے اور تجارتی خسارہ میں 35 فیصد کمی ہوئی، جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ ہو رہا ہے، ماضی میں ایکسچینج ریٹ کو ایک حد پر رکھنے کیلئے کئی بلین ڈالرز ضائع کیے گئے لیکن اب ایکسچینج ریٹ میں استحکام آ گیا ہے۔

    مشیرخزانہ نے کہا کہ 5لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا اور ریونیومیں16فیصد اضافہ کیاگیا ہے، اپنے اخراجات کو سختی سے کنٹرول کیا ہوا ہے، سویلین حکومت کے اخراجات میں 40ارب روپے کمی کی گئی، 3مہینوں میں کوئی سپلیمنٹری گرانٹ نہیں دی اور کوئی ادھارنہیں لیا گیا۔

    قبائلی اضلاع کیلئے مختص ہونے والی رقم کہاں ہے ؟

    عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 3ماہ میں بیرونی تجارت پر قابو پا لیا ہے، باہر سے سرمایہ کاری کیلیے 340 ملین ڈالر اضافہ ہوا ہے، فیکٹریز میں سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں ملازمتیں نکلیں گی، بیرون ملک ملازمتوں کیلیے جانےوالوں میں ڈیڑھ لاکھ افراد کا اضافہ ہوا۔

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ یو اے ای حکام سے اقامہ کے غلط استعمال پر بات ہوئی ہے اور انہوں نے اتفاق کیا کہ اقامہ ہولڈر کی معلومات پاکستان سے شیئر کی جائیں گی، وہ آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے۔

    مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ کو روکنا ہمارے مفاد میں ہے، حکومتی پالیسیوں سے معیشت میں استحکام آگیا ہے جس سے عوام کو فائدہ ہوگا، پیٹرول کی قیمت اس لیے نہیں بڑھی کیونکہ کرنسی میں استحکام آیا ہے، جو بھی اقدامات کیے جارہے ہیں عوام کے فائدے کے لیے کر رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں
    مصالحہ جات کی برآمدات میں 9 فیصد اضافہ

  • سکھ یاتریوں کیلئے سپیشل ٹرین ، یاتری کب پہنچیں گے خبر آگئی

    سکھ یاتریوں کیلئے سپیشل ٹرین ، یاتری کب پہنچیں گے خبر آگئی

    پاکستان ریلوے کی جانب سے بابا گرونانک کی سالگرہ منانے کیلئے آنیوالے سکھ یاتریوں کیلئے سپیشل ٹرین تیار، سپیشل ٹرین اپنے پہلے کامیاب سفر کے بعد کراچی سے ننکانہ پہنچی، ٹرین میں سکھ یاتریوں کو عبادت کیلئے تمام سہولیات فراہم کی گئیں۔

    طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے ؟

    پاکستان ریلویز کی جانب سے بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر ملکی و غیر ملکی مہمان سکھ یاتریوں کیلئے سپیشل ٹرین تیار کی گئی ہے۔ سکھ کمیونٹی کے تہوار کیلئے خصوصی ٹرین لاہور میں ڈیزائن کی گئی، سپیشل ٹرین میں سکھ یاتریوں کیلئے مذہبی رسومات ادا کرنے کیلئے سیٹیں نکال کر، قالین بچھا کر کوچ کو گیلری اور ہال کی شکل دی گئی ہے۔

    جناب محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نسل پرستی کے سخت خلاف تھے،عیسائی مفکر

    ٹرین کا ایک حصہ گروگرنتھ کیلئے مختص کیا گیا ہے، ٹرین سکھوں کی تاریخ، گرونانک کی جائے پیدائش، ننکانہ صاحب اور آرام گاہ کرتارپور کی تصاویر کے ساتھ ساتھ سکھ مذہب سے متعلق آگاہی تصاویر سے مزین ہے جبکہ ٹرین میں زری کے کپڑوں، آرائشی قالین، پھولوں، سازندوں سمیت گلوکاروں کی موجودگی سکھ کلچر اور مذہب کی بھرپور نمائندہ کرتی ہے۔ ٹرین کی آرائش میں سکھ کمیونٹی نے بھی حصہ لیا۔

    2 بہنوں کا اغوا، اجتماعی زیادتی کے الزام میں 5 افراد کےخلاف مقدمہ

    ٹرین گزشتہ روز اپنے پہلے کامیاب سفر میں کراچی کینٹ سے حیدرآباد، شہدادپور، نواب شاہ، روہڑی، خانیوال اور شورکوٹ کینٹ سے ہوتی ہوئی ننکانہ پہنچی تھی۔ ٹرین میں سوار سکھ یاتریوں نے پاکستان ریلوے کی جانب سے امن وآتشی کے اس پیغام کو خوب سراہا۔سکھ سپیشل ٹرین کل ننکانہ صاحب سے صبح 10 بجے واپس کراچی روانہ ہوگی، ٹرین پانچ اکانومی کلاس، پانچ اے سی سٹینڈر، ایک پاور وین اور بریک وین پر مشتمل ہے۔