Baaghi TV

Author: +9251

  • روس ترکی کی حمایت میں بول اٹھا

    روس ترکی کی حمایت میں بول اٹھا

    ماسکو: شام کے حوالے سے شام سے وابستہ ممالک کے درمیان کافی کشیدگی پاگئی جارہی ہے،روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے ترکی کے شام کے شمال مشرقی علاقوں میں چشمہ امن آپریشن کو روکنے کی اپیل پر مبنی ایک مشترکہ ڈیکلریشن کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کر دی۔متحدہ امریکہ نے سلامتی کونسل کو ترکی کے شام میں فوجی آپریشن کو روکنے ا ور سلامتی کے خدشات کو سفارتی طریقوں سے حل کیے جانے کی اپیل کرنے والے اعلامیہ کا بل پیش کیا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا 69 واں روز، نظام زندگی مفلوج،ظلم وتشدد جاری

    روس نے اس اپیل کو مشترکہ اعلامیہ میں جگہ دینے سے روک دیا۔امریکہ کی جانب سے پیش کردہ مسودہ متن میں ترکی کے عسکری آپریشن اور اس سے پیدا ہونے والے انسانی و سلامتی پہلووں پر خدشات کو بیان کیا گیا ہے اور اس چیز کے داعش کے خلاف جنگ میں حاصل کردہ کامیابیوں کی پیش رفت کو نقصان پہنچنے کا دفاع کیا گیا ہے۔شامی مہاجرین کو اپنے وطن کو با تحفظ، رضامندی اور عالمی حقوق انسانی کے دائرہ کار میں واپسی کی ضرورت پر زور دینے والے مسودہ متن میں تمام تر طرفین سے شہریوں کے تحفظ اور قابل دوام انسانی امداد کی ترسیل پر زور دیا گیا ہے۔

    جناب محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نسل پرستی کے سخت خلاف تھے،عیسائی مفکر

    شامی حاکمیت، آزادی، یکجہتی اور زمینی سالمیت پر زور دینے والے متن میں شامی بحران کا حل عسکری نہیں بلکہ 2254 نمبر کی قرار داد کی روشنی میں تلاش کیے جا سکنے کی وضاحت کی گئی ہے۔یہ بات توجہ طلب ہے کہ اس متن میں امریکہ کی جانب سے پیش کردہ متن کے مقابلے میں بعض تبدیلیاں موجود تھیں۔ کل کے متن میں ترکی سے چشمہ امن کاروائی کو روکنے کی اپیل نہیں کی گئی تھی تو آج اس میں اس اپیل کا بھی وجود ملتا ہے۔سلامتی کونسل کو مشترکہ قرار داد کے لیے اس کے 15 ارکان کی متفقہ رائے لازم و ملزوم ہے۔

    طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے ؟

  • نوبل انعام کیا مسلمانوں کو بھی دیا گیا ؟

    نوبل انعام کیا مسلمانوں کو بھی دیا گیا ؟

    لاہور: ویسے تو ہر سال سنتے رہتے ہیں کہ جی فلاں شخص کو نوبل انعام سے نوازا گیا ، اچھی بات ہے لیکن سوال یہ تھا کہ کیا کسی مسلمان کو بھی اس انعام سے نوازا گیا تو اس کے جواب میں بہت سے مسلمانوں کے نام سامنے آگئے ،ویسے تو امن کا پہلا نوبیل انعام سنہ 1901 میں ریڈ کراس کے بانی ‘ہینری ڈونینٹ’ اور فرانس کے سماجی کارکن فریڈرک پاسے کو دیا گیا تھا۔

    تفصیلات کےمطابق اس برس امن کے نوبیل انعام کے لیے ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد علی کے نام کا اعلان کیا گيا ہے۔ وہ ایتھوپیا کے پہلے، دنیا کے 100 ویں اور 14 ویں مسلم شخص ہیں جنہیں اس اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا۔امن کا نوبیل انعام پانے والی مسلم شخصیات میں سب سے پہلا نام مصر کے سابق صدر انور سعادت کا ہے۔ انہیں یہ اعزاز خلیجی خطے میں امن کے قیام کی کوششوں کے لیے 1981 میں دیا گیا تھا۔

    جناب محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نسل پرستی کے سخت خلاف تھے،عیسائی مفکر

    فلسطینی رہنما یاسر عرفات یہ انعام پانے والے دوسرے مسلم رہنما تھے۔ سنہ 1994 میں انہیں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدے کے لیے اس اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ایران کی شیرین عابدی پہلی مسلم خاتون اور تیسری مسلم تھیں جنہیں اس اعزاز سے 2003 میں نوازا گیا۔ انہیں یہ اعزاز جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے کے لیے دیا گیا تھا۔

    مصر سے تعلق رکھنے والے محمد البردعی چوتھے مسلم ہیں جنہیں 2005 میں امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا۔ انہیں یہ اعزاز جوہری توانائی کے پر امن استعمال کی کوششوں کے لیے دیا گیا تھا۔بنگلہ دیش کی ‘گرامین بینک’ کے بانی محمد یونس پانچویں مسلم ہیں جنہیں اس اعزاز سے 2006 میں سرفراز کیا گیا۔ انہیں یہ اعزاز غریبی کے خلاف جد و جہد کے پیش نظر دیا گیا۔

    اللہ میری توبہ! سگی ماں نے اپنا 13 سالہ حافظ قرآن بیٹا قتل کردیا

    پاکستان کی ملالہ یوسف زئی نوبیل امن انعام جیتنے والی نہ صرف چھٹی مسلم تھیں بلکہ نوبیل کی صد سالہ تاریخ میں نوبیل جیتنے والی سب سے کم عمر ایوارڈ یافتہ بھی ہیں۔ انہیں یہ اعزاز تعلیم کے لیے شعبے میں نمایاں کام کرنے پر دیا گیا۔یمن کی توکل کامران کو امن کے نوبیل اعزاز سے 2011 میں سرفراز کیا گیا۔ توکل یمن کی ایک سیاسی و سماجی کارکن اور صحافی ہیں۔ انہیں یمن میں ‘آئرن وومن’ یعنی خاتون آہن اور ‘مادر تحریک’ بھی کہا جاتا ہے۔ وہ پہلی عرب مسلم اور دوسری مسلم خاتون ہیں جنہیں اس اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

    شرین عابدی، توکل کامران اور ملالہ یوسف زئی کے بعد نوبل انعام حاصل کرنے والی عراق کی نادیا مراد 14 ویں مسلمان خاتون ہے۔نادیہ کو 2018 میں جنسی تشدد کو جنگ کے طور پر استعمال کرنے کے خلاف کئے گئے کوشیشوں کے لیے دیا گیا۔سنہ 2019 میں ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی علی احمد نوبیل امن انعام جیتنے والے آٹھویں مسلم ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ایتھوپیا کے پہلے دنیا کے 100 ویں شخص ہیں جنہیں اس اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا 69 واں روز، نظام زندگی مفلوج،ظلم وتشدد جاری

    اس کے علاوہ پاکستان کے سائنسدان عبدالسلام کو فزکس میں 1979 میں۔مصر کے نجیب محفوظ کو 1988 میں ادب کے شعبے میں۔1999 میں مصر کے احمد زاویل کو کیمسٹری کے شعبے میں۔ترکی کے ارحان پامک کو 2006 میں ادب کے شعبے میں۔اور 2015 میں ترکی کے عزیز سنکار کو کیمسٹری کے شعبے میں اس اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔

  • مصالحہ جات کی برآمدات میں 9 فیصد اضافہ

    مصالحہ جات کی برآمدات میں 9 فیصد اضافہ

    گذشتہ سال کے اسی عرصے کی برآمدات کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019۔20 کے پہلے دو ماہ کے دوران ملک سے مصالحوں کی برآمدات میں 9.53 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

    پاکستان بیورو آف شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اگست (2019-20) کے دوران ملک سے مصالحوں کی برآمدات 10.9796 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ، مقدار کے لحاظ سے ، مصالحوں کی برآمدات میں 2،323 میٹرک ٹن سے 2،563 میٹرک ٹن یعنی 10.33 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اور حیران کن طور پر مالی سال 2019-20 کے اگست کے مہنے میں پچھلے مالی سال کے اگست کی نسبت مصالحوں کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی اور جولائی اور ستمبر کے مہنے اضافے کا باعث بنے،

    مزید پڑھیں
    قبائلی اضلاع کیلئے مختص ہونے والی رقم کہاں ہے ؟

  • نقاب پوش مظاہرین کون تھے اور کیا چاہتے تھے ،

    نقاب پوش مظاہرین کون تھے اور کیا چاہتے تھے ،

    ہانک کانگ : چین کے زیرکنٹرول ہانک کانگ میں فتنوں نے ایسا سر اٹھایا ہے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، اطلاعات کے مطابق ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز مظاہرین نے حسب معمول اس اواخر ہفتہ پر بھی احتجاج کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ان مظاہروں کے باعث تیراکی کے سالانہ مقابلے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

    خواتین کے صرف 25 فیصد بینک اکاؤنٹس،گورنر اسٹیٹ بینک کا انکشاف

    چینی میڈیا کےمطابق آج کے روز نقاب پوش مظاہرین نے ہانگ کانگ شہر کے مرکزی کاروباری حلقے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس مظاہرے کے دوران ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوا اور عام راہ گیروں کو بھی فٹ پاتھ پر چلنے میں دشواری کا سامنا رہا۔ہانگ کانگ میں میٹرو چلانے والے ادارے نے بتایا ہے کہ اس اواخر ہفتہ پر تمام اسٹیشن کھلے رہیں گے لیکن سروس کو رات دس بجے بند کر دیا جائے گا۔

    30 لاکھ ملازمتیں ،

    دوسری طرف مظاہرین اس بات پر بھی مسلسل بضد ہیں کہ کی گئی قانون سازی واپس لی جائے ہانگ کانگ میں بظاہر نقاب پر پابندی عائد کی جا چکی ہے لیکن مظاہرین ابھی تک اس پابندی کو خاطر میں نہیں لا رہے ہیں۔حکام نے اب تک کے مظاہروں میں 2379 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔

    جناب محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نسل پرستی کے سخت خلاف تھے،عیسائی مفکر

  • قبائلی اضلاع کیلئے مختص ہونے والی رقم کہاں ہے ؟

    قبائلی اضلاع کیلئے مختص ہونے والی رقم کہاں ہے ؟

    خیبر پختونخوا حکومت مالی سال 2019-20 کی پہلی سہ ماہی کے دوران صوبہ میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لیے مختص ترقیاتی فنڈز کا صرف 0.11 فیصد حصہ قبائلی اضلاع میں استعمال کیا ،

    خیبر پختونخوا حکومت نے جاری مالی سال 20- 2019 کے لیے 7 قبائلی اضلاع اور فرنٹیئر ریجن علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے 83 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے تھے تاہم پہلی سہ ماہی کے اختتام پر ترقیاتی بجٹ کا حجم بڑھا کر95 ارب روپے کردیا گیا ہے جس میں سے 23 ارب 56 کروڑ کے فنڈز جاری کیے گئے اور اخراجات11 کروڑ 23 لاکھ تک محدود رہے۔

    صوبائی حکومت کے ریکارڈ کے مطابق زراعت کے شعبہ میں 66 لاکھ ،عمارات پر ایک کروڑ 16 لاکھ، فراہمی و نکاسی آب ایک کروڑ 76 لاکھ ، ابتدائی و ثانوی تعلیم 57 لاکھ ، صحت 2 کروڑ 76 لاکھ، داخلہ ایک لاکھ، اطلاعات 9 لاکھ، ملٹی سیکٹر ڈیویلپمنٹ ایک لاکھ، ریلیف بحالی 2 لاکھ ، سڑکوں کے شعبے میں 2 کروڑ36 لاکھ،سماجی بہبود 7 لاکھ جب کہ شعبہ آب میں ایک کروڑ 76 لاکھ روپے کے اخراجات کیے گئے۔

    پہلی سہ ماہی کے دوران 10 سالہ ترقیاتی حکمت عملی ،ٹرانسپورٹ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وانفارمیشن ٹیکنالوجی، مذہبی واقلیتی امور، بورڈ آف ریونیو، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، فاٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، خوراک، لیبر، قانون وانصاف، معدنیات، بہبود آبادی اور غریب پرور اقدامات کے شعبوں کے لیے فنڈز کا اجراء نہیں کیا جاسکا جب کہ کھیل و سیاحت، بلدیات، صنعت ،شہری ترقی، انرجی اینڈ پاور، ماحولیات، خزانہ،جنگلات اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں کے لیے فنڈز جاری ہونے کے باوجود یہ محکمے اخراجات شروع نہ کرسکے۔

    مزید پڑھیں
    ایشائی ترقیاتی بینک کیساتھ معاہدہ طے پا گیا

  • بابری مسجد کیس ، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اہم اعلان کر دیا

    بابری مسجد کیس ، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اہم اعلان کر دیا

    بھارتی سپریم کورٹ میں چل رہے بابری مسجد کیس کی سماعت آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔ دونوں فریق مختلف موقف دے رہے ہیں۔
    ایسا ہی ایک اعلان آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے دوران ہوا۔ بورڈ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بابری مسجد کیس میں سپریم کو کا جو بھی فیصلہ ہو گا اسے قبول کیا جائے گا۔ بورڈ کے بقول مسلم وکلاء نے سماعت کے دوران کافی مضبوط دلائل پیش کئے ہیں۔

    بھارت، تین طلاق بل قانون بن گیا

    بورڈ کا اجلاس مولانا رابع حسنی ندوی کی صدارت میں لکھنو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بابری مسجد کیس ، یکساں سول کوڈ اور تین طلاق جیسے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ نے بابری مسجد کے حوالہ سے سپریم کورٹ میں چلنے والی سماعت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ بورڈ کے مطابق مسلم فریق کے دلائل بہت مضبوط ہیں ہونے کی وجہ سے انہیں اس بات کی قوی امید ہے کہ فیصلہ مسلمانوں کے حق میں ہی آئے گا۔
    اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ بورڈ یکساں سول کوڈ کے معاملے پر اپنے پرانے موقف پر قائم ہے۔

    بابری مسجد کیس: فیصلہ کب متوقع…. تاریخ آگئی

    اجلاس میں یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ تین طلاق کے سلسلہ میں بنایا گیا قانون نہ صرف شوہر بلکہ بیوی اور بچوں کے مستقبل کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔ بورڈ کی لیگل کمیٹی اس قانون کے چیلنج کرنے بارے فیصلہ کرے گی۔

    بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد کیس میں ملزمان کا ٹرائل نو ماہ کے اندر کرنے کا حکم

  • قوم اللہ پر بھروسہ رکھے ، دشمن کو نہ بھولنے والا سبق سکھائیں گے ، مجاہد انور خان

    قوم اللہ پر بھروسہ رکھے ، دشمن کو نہ بھولنے والا سبق سکھائیں گے ، مجاہد انور خان

    ایبٹ آباد:پاکستانی پریشان نہ ہوں، دشمن کو سبق سکھانے کے لیے تیارہیں ،بس اللہ پر بھروسہ رکھیں ، اللہ مدد فرمائیں گے، اطلاعات کےمطابق پاکستان ایئر فورس کے سربراہ مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گی۔

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ظلم ختم کیا جائے، ترک صدر اردوان

    پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مجاہد انور نے کہا مسلح افواج کو دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں قربانیوں پر فخر ہے، مسلح افواج نے قربانیاں دے کر ملک میں امن کو یقینی بنایا، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس قوم کی امنگوں پر پورا اترنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارتیں اختیار کریں۔

    پی ایچ ڈی اساتذہ کو مبارک ہو!

    اعلامیے کے مطابق پاسنگ آؤٹ پریڈ میں دوست ممالک کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے، جن میں سعودی عرب، فلسطین، بحرین اور سری لنکا کے کیڈٹس شامل ہیں، ایئر چیف نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں اعزازت تقسیم کیے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بٹالین سینئر انڈر آفیسر عثمان شاہد نے اعزازی شمشیر حاصل کی، کمپنی سینئر انڈر آفیسر قاسم ایوب کو صدارتی گولڈ میڈ ل سے نوازا گیا، سی جے سی ایس اوررسیز گولڈ میڈل فلسطین کے انڈر آفیسر البزور نے حاصل کیا۔تقریب میں عسکری حکام اور کیڈٹس کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    شام کے اندر ترکی کا آپریشن خودمختاری کی توہین ہے ، عرب لیگ

  • 9 ارب روپے سود پر دینے کی خبریں، نیشنل ہائی وے اتھارٹی بھی میدان میں آ گئی

    9 ارب روپے سود پر دینے کی خبریں، نیشنل ہائی وے اتھارٹی بھی میدان میں آ گئی

    نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے زرعی ترقیاتی بنک کو سود پر دینے سے متعلق خبروں کی وضاحت کی ہے،

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے پی پی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 9 ارب روپے زرعی ترقیاتی بنک کو سود پر دینے بارے میڈیا پر آنے والی ایک خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق سے ہٹ کر ہے، این ایچ اے کی طرف سے صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مذکورہ خبر میں جو معاملہ اٹھایا گیا ہے وہ 2015ء سے پہلے کا ہے اور اس وقت مراد سعید وفاقی وزیر مواصلات نہیں تھے، ایک مخصوص گروہ اپنے مفاد کے لیے اس بے بنیاد خبر کو پھیلا رہا ہے،

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

    نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق این ایچ اے کے ایگزیکٹو بورڈ نے اپنے 234 ویں اجلاس میں ایم ٹو سے حاصل ہونے والی رقم سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی روڈ ڈویلپمنٹ فنڈ ایم 2 اکائونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا تا کہ بوقت ضرورت اس کو استعمال کیا جا سکے۔ وزارت خزانہ کی گائیڈ لائن کے مطابق پبلک سیکٹر انٹرپرائزز فنڈز مینجمنٹ کے لیے مقابلے کا طریقہ کار اختیار کیا گیا اور چھ بینکوں کو منافع کی شرح پیش کرنے کی دعوت دی گئی، نتیجے کے طور پر زرعی ترقیاتی بینک نے سب سے زیادہ منافع کی شرح کی پیشکش کی جس کے پیش نظر چیئرمین این ایچ اے کی منظوری سے زرعی ترقیاتی بینک کو ایک سال کے لیے 7 فیصد منافع پر سالانہ فنڈز دیے گئے جس کی این ایچ اے کے ایگزیکٹو بورڈ نے اپنے 255 ویں اجلاس میں توثیق کی،اس وقت سٹیٹ بینک آف پاکستان کا پالیسی ریٹ 6 فیصد تھا،

    این ایچ اے کے مطابق ڈی اے سی کی ہدایات پر وزارت کی سطح پر انکوائری کیمٹی قائم کی گئی جس میں وزارت مواصلات کے جائنٹ سیکرٹری ، سی ایف او، اور ممبر فنانس شامل تھے۔ کیمٹی نے انکوائری مکمل کر کے درج ذیل سفارشات پیش کیں، چونکہ سرمایہ کاری کے لیے مطلوبہ طریقہ کار اختیار کیا گیا اور اس کی منظوری مجاز اتھارٹی سے لی گئی اس لیے آڈٹ پیرا سیٹل کرنے کی سفارش کی گئی

  • دنیا کی سب سے بڑی بھینس

    دنیا کی سب سے بڑی بھینس

    ماسکو: دنیا کی سب بڑے قد والی بھینس سامنے آگئی ہے، اطلاعات کےمطابق روسی میڈیا کے مطابق یہ بھینس خوبصورت بھی ہے اور بڑے قد کی ملک بھی ، اس کی مالکہ کا کہنا ہے کہ اسے امید ہے کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی بھینس ہےhttps://twitter.com/RT_com/status/1183059754148450305?s=08

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ظلم ختم کیا جائے، ترک صدر اردوان

    باغی ٹی وی کے مطابق اس بھینس کا قد تقریبا 6.4 فٹ ہے ، یہ دودھ دینے میں بھی اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی ، یہ سفید اور نسواری رنگ کی بھینس جسے ہر کوئی پیار سے دیکھنے آتا ہے، اس کی مالکہ کا کہنا ہےکہ وہ اس کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہے

    وراثت سمیت 6 نئے قوانین بزریعہ صدارتی آرڈینینس نافذ کرنے کی تیاریاں

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی دنیا کی سب سے بڑی بھینس ہونے کا دعویٰ سامنے آیا تھا تاہم اس کی تصدیق نہ ہوسکی مگر یہ روس میں پائی جانے والی بھینس اب منظر عام پر آگئی ہے ،

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کا موسم کیا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

    آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کا موسم کیا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

    آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کا موسم کیا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی،

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے پی پی نے محکمہ موسمیات کے حوالہ سے اپنی رپورٹ‌ میں‌ کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد و خشک رہنے اور بلوچستان و کشمیر کے کچھ اضلاع میں چندمقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد رہا ہے