Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعلی پنجاب کے مشیر کی گاڑی پر فائرنگ!

    مظفرگڑھ میں مشیر وزیراعلی پنجاب سردار خرم لغاری کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیاگیا،نامعلوم افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں.مظفرگڑھ کے علاقے شاہجمال کے قریب گزشتہ رات مشیر وزیراعلی پنجاب سردار خرم لغاری کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کی تھی.مشیر وزیراعلی پنجاب کے ساتھی محمد نصراللہ کی مدعیت میں تھانہ خانگڑھ میں درج کروائے گئے مقدمے کیمطابق سردار خرم لغاری لاہور سے جتوئی واپس آرہے تھے،شاہجمال کے قریب سڑک پر رکھے پتھروں کے باعث انھوں نے گاڑی روکی تو 4 نامعلوم مسلح افراد انکے سامنے آگئے اور فائرنگ کردی.ایف آئی آر کیمطابق اس دوران گاڑی بھگانے کے باعث خرم لغاری اور انکی گاڑی محفوظ رہی.پولیس کیمطابق تھانہ خانگڑھ میں 4 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمے کے اندراج کے بعد ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں.

  • فرنس آئل کے بجائے آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار، کتنے ارب روپے کی بچت ہوئی؟ اہم خبر

    فرنس آئل کے بجائے آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار، کتنے ارب روپے کی بچت ہوئی؟ اہم خبر

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگو لیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ فرنس آئل کے بجائے آر ایل این جی کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں اضافے سے 2017-18ء کے دوران صارفین کو بچت ہوئی ہے،

    نیپرا نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کتنا کیا اضافہ؟ ایسی خبر کہ صارفین کے ہوش اڑ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اے پی پی نے نیپرا کی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نیپرا کی سالانہ رپورٹ 2017-2018ء کے مطابق دوران سال فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی صارفین کو 65 ارب روپے بچت ہوئی ہے، اس عرصے میں 300 یونٹس ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے اور زرعی صارفین کے علاوہ دیگر صارفین کو بھی اس سہولت سے فائدہ ہوا۔30 جون 2018ء تک حکومت نے فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار کی بجائے آر ایل این جی سے پیداوار میں 5 ہزار میگا واٹ کا اضافہ کیا ہے جبکہ کوئلے سے سستی بجلی کی پیداوار بھی بڑھی جس کی وجہ سے مہنگے فرنس آئل پر انحصار میں کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق 30 جون 2018ء تک ملک میں بجلی پیدا کرنے کی استعداد 32 ہزار 519 میگا واٹ تھی جس میں سے 64 فیصد ( 20 ہزار 8 میگا واٹ) بجلی فرنس آئل ‘ 27 فیصد (8 ہزار 683 میگا واٹ) آبی وسائل ‘ 4 فیصد (1345 میگا واٹ) نیوکلیئر ذرائع’ 3 فیصد (985 میگا واٹ) پون (ہوا سے)’ ایک فیصد سے زائد (400 میگا واٹ) شمسی توانائی جبکہ بائیو گیس سے ایک فیصد سے کم (306 میگا واٹ) بجلی کی پیداواری استعداد شامل تھی،

    شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    اسی طرح فرنس آئل کے بجائے آرایل این جی سے پاور پلانٹس کو چلا کر صارفین کو سستی بجلی فراہم کی گئی ہے

  • ملک کے تجارتی اور مالیاتی خسارے میں کتنی کمی آئی ہے؟ مشیر خزانہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    ملک کے تجارتی اور مالیاتی خسارے میں کتنی کمی آئی ہے؟ مشیر خزانہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شبر زیدی نے ہفتے کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا، اے پی پی نیوز کے مطابق انہوں‌نے کہا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران حکومت کی نان ٹیکس آمدن میں140فیصد اضافہ ہوا، ملک کے تجارتی خسارے میں 35 فیصد اور مالیاتی خسارے میں36 فیصد کمی ہوئی، برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی ، ایکسچینج ریٹ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام آیا اس کے علاوہ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے سمیت سمندر پار کام کرنے والی افرادی قوت اور سٹاک مارکیٹ میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت نے کوشش کی کہ کرنٹ اکائونٹ خسارے پر قابو پایا جائے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا جائے،اس حوالے سے ہم نے دوست ممالک سے مختلف معاہدے کیے اور ان سے 7 ارب ڈالر سے زیادہ رقوم حاصل کیں اور اسی طرح عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر عالمی اداروں سے بھی 10ارب ڈالر حاصل کیے گئے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے اخراجات کو کم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت کابینہ کی تنخواہیں کم کی گئیں اور فوج کا بجٹ منجمد کیا گیا اس کے علاوہ سیکرٹری سطح کے اعلیٰ افسروں کی تنخواہیں منجمد کرنے کے علاوہ وزیر اعظم آفس اور وزیر اعظم ہائوس کے اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ حکومتی آمدنی بڑھانے کی کوششیں کی گئیں،اس حوالے سے ملک کے امیر طبقے سے ٹیکس کے حصول میں اضافہ اور ٹیکس کے دائرہ کار میں توسیع پر خصوصی توجہ دی گئی۔

    شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال فیڈرل بورڈ آف ریونیو کیلئے 5500 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف رکھا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی برآمدات اور پیداوار کو بڑھانے کی کوشش کی گئی تاکہ روز گار کے موقع پیداہوسکیں ۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے برآمدی صنعت کو بجلی ، گیس اور قرضوں کے حصول میں مراعات دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران حکومت نے دو بڑے خساروں پر قابو پایا ہے ، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران بیرونی تجارت کا خسارہ 9 ارب ڈالر تھا جو تین ماہ کے دوران 5.7 ارب ڈالر تک کم ہوا اور تجارتی خسارے میں 35 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور اسی طرح مالیاتی خسارے کو بھی تین ماہ کے دوران 36 فیصد تک کم کیا گیا ہے، حکومت کے یہ چند بڑے اقدامات ہیں جن کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں

  • تمام قوتیں شام سے نکل جائیں ،امن وامان بحال کرنےمیں‌کردار اداکریں ، ولادی میر پوتن

    تمام قوتیں شام سے نکل جائیں ،امن وامان بحال کرنےمیں‌کردار اداکریں ، ولادی میر پوتن

    ماسکو:اگر شام کو روس کی مدد کی ضرورت نہیں ہے تو پھر روس واپس چلا جائے گا ، روس بھی یہ چاہتا ہےکہ شام کو اس کے حال پر رہنے دیا جائے ، روس یہ چاہتا ہےکہ شام کی سالمیت کا خیال رکھا جائے اورتمام غیرملکی قوتوں کو شام چھوڑ جانا چاہیے ،ان خیالات کا اظہار روسی صدر ولادی میر پوتین نے اپنے ایک بیان میں کیا

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ظلم ختم کیا جائے، ترک صدر اردوان

    روسی صدر ولادی میر پوتن نے شام کی تازہ ترین صورت حال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ روس نے کوشش کی کہ وہ شام میں امن کی بحالی کےلیے کوشاں رہے ، ولادی میر پوتن نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہےکہ تمام قوتیں واپس چلی جائیں

    شام کے اندر ترکی کا آپریشن خودمختاری کی توہین ہے ، عرب لیگ

    روس صدر نے زور دیا کہ تمام قوتیں شام میں امن بحال کرنے کےلیے کوشش کریں ، روس اب یہ چاہتا ہےکہ شام کی حکومت شام کے لوگوں کے سپرد کردی جائے ، ترکی بھی شامی علاقوں میں جاکر جارحیت نہ کرے اور کردوں‌کو بھی چاہیے کہ وہ امن سے رہیں ،روسی صدر نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان کے بعد کہ امریکہ شام سے اپنی فوجیں واپس بلا رہا ہے ایک اچھا اقدام ہے اگر کوئی گیم پلان نہیں ہے تو،

    پی ایچ ڈی اساتذہ کو مبارک ہو!

  • تشدد کے شکار بچوں کے چہروں پر آئی خوشی

    تشدد کے شکار بچوں کے چہروں پر آئی خوشی

    شیخوپورہ (محمد فہیم شاکر سے) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمدصلاح الدین نارنگ منڈی میں دوکانداروں کے تشدد کانشانہ بننے والے بچوں کو ملنے نارنگ منڈی پہنچ گئے بچوں کو کپڑے، کتابیں اور چاکلیٹس کے تحائف بھی دئیے۔

    بچوں پر وحشیانہ تشدد منہ کالا کر کے بازار کے چکر لگوانے کے اس انسانیت سوز واقعہ میں ملوث دو مجرم گرفتار کر لئے گئے ہیں
    واقعہ کی تفصیل کچھ یوں کہ موبائل مارکیٹ نارنگ منڈی میں چار کم عمر بچوں پر چوری کا الزام عائد کر کے ان کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا گیا
    ریل بازار نارنگ منڈی کے دکان داروں نے محض چوری کے شبہ پر بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا
    بچوں کا منہ کالا کر کےآدھے سر کے بال منڈوا کر پورے بازار کا چکر لگوایا گیا
    جوتوں، گھونسوں اور لاتوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا
    جبکہ اس بہیمانہ تشدد سے بچوں کی حالت غیر ہو گئی تھی
    تشدد کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان فہد ریاض اور اختر علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے
    تشدد کا نشانہ بننے والے دو بھائی دس سالہ مبشر نو سالہ کاشف علی محنت کش بابر علی کے بیٹے ہیں
    جبکہ دوسرے دو بھائی نو سالہ عمران عرف مانی اور گیارہ سالہ مصطفیٰ علی رضا کے بیٹے ہیں
    چاروں بچے آبادی گھوڑے شاہ لاہور سے نارنگ منڈی میں اپنے ننہال کے ہاں آئے ہوئے تھے

    جہاں پر کانسٹیبل تنویر کے والد نے ان پر مبینہ طور پر 20 ہزار روپے کی چوری کا الزام لگایا
    اور تشدد کا نشانہ بنایا

    تشدد کیس کا مقدمہ 7 ملزمان عمران جہانگیر ندیم حیدری شاہد علی سمیع اللہ محمد اصغر فہد ریاض اور اختر ولد غلام حسین کے خلاف زیر دفعہ 342/337V/328A/355 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا

  • ناسا انٹرنیشنل اسپیس چیلنج، ابھی رجسٹر کریں

    ناسا انٹرنیشنل اسپیس چیلنج، ابھی رجسٹر کریں

    ناسا انٹرنیشنل ایپپس چیلنج

    راقم کی ٹیم اس سال کے ناسا انٹرنیشنل اسپیس ایپ چیلنج کو تیسری بار اور اس بار لیڈ آرگنائزر، محمد افتخار یزدانی کے تحت پاکستان کے 5 شہروں میں میزبانی کر رہی ہے۔ اب اپنے آٹھویں سال میں اسپیس ایپس ایک بین الاقوامی ہیکاتھون ہے جو دنیا بھر کے شہروں میں 48 گھنٹوں سے زیادہ وقت میں واقع ہوتا ہے۔

    کون شامل ہوسکتا ہے؟

    کوئی بھی بالکل کوئی! جگہ ہر ایک کے لئے ہے۔ اگر آپ کا پس منظر ہے یا کاروبار، کاروباری، سائنس، آرٹ، تاریخ، انجینئرنگ، ڈیزائن، قانون، ٹیکنالوجی، ریاضی، تعلیم، صحت، کھیلوں، پرفارمنگ آرٹس، مہمان نوازی، آٹوموٹو میکانکس اور دیگر بہت سے شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ ‘ اس ہیکاتھون کے لئے بہترین ہیں۔

    ناسا کے بین الاقوامی خلائی ایپس چیلنج کے دن

    شروع کریں: ہفتہ 19 اکتوبر 2019، صبح 8:00 بجے PST

    اختتام: اتوار 20 اکتوبر 2019، شام 9 بجے PST

    مقام: جلد بتایا جائے گا

    ٹیمیں تشکیل اور اندراج کیسے کریں؟

    آپ اس پروگرام سے قبل اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم تشکیل دے سکتے ہیں تاہم آپ کو ہر ایک کو الگ الگ اندراج کرنا ہوگا۔

    مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے لنک کھولیں.

  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کونسا کھلاڑی کس ٹیم کی نمائندگی کرے گا ؟

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کونسا کھلاڑی کس ٹیم کی نمائندگی کرے گا ؟

    نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا آغاز 13 اکتوبر سے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہوگا۔

    ٹورنامنٹ سیکنڈ الیون ٹیموں میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرے گا۔یہاں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو فرسٹ الیون ٹیموں میں بطور بیک اپ شامل کیا جاسکتا ہے۔

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور ان کی ٹیموں تفصیل کچھ یوں ہے،

    بلوچستان:

    حارث سہیل (کپتان)، عمران فرحت (نائب کپتان)، عاکف جاوید، علی شفیق، عماد بٹ، اویس ضیاء، بسم اللہ خان (وکٹ کیپر)، حسین طلعت،امام الحق، عمران بٹ، محمد اصغر، محمد طلحہٰ، شہباز خان، تیمور خان، عمر گل اور یاسر شاہ۔

    سنٹرل پنجاب:

    بابر اعظم (کپتان)، احمد شہزاد(نائب کپتان)، احمد بشیر، علی شان، بلال آصف، فہیم اشرف، حسن علی (فٹنس سے مشروط)، کامران اکمل، نسیم شاہ، رضوان حسین، سعد نسیم، سلمان بٹ، عمر اکمل، عثمان قادر، وقاص مقصوداورظفر گوہر۔

    خیبرپختونخوا:

    محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، صاحبزادہ فرحان (نائب کپتان)، عادل امین، فخر زمان، افتخار احمد، اسرار اللہ، جنید خان، خوشدل شاہ، محمد محسن، محمد الیاس، مصدق احمد، عمر خان، عثمان خان شنورای، ذوہیب خان، عمران خان جونیئر، عرفان اللہ شاہ۔

    ناردرن:

    عماد وسیم (کپتان)، عمر امین (نائب کپتان)، علی عمران، آصف علی، حیدر علی، حماد اعظم، حارث رؤف، محمد عامر،محمد نواز، موسیٰ خان، نوید ملک، روحیل نذیر، شاداب خان، سہیل اختر، سہیل تنویر اور زید عالم۔

    سندھ:

    سرفراز احمد (کپتان ، وکٹ کیپر)، اسد شفیق (نائب کپتان)، عابد علی، احسان علی، انور علی، فواد عالم، کاشف بھٹی، خرم منظور، میر حمزہ، مرزا احسن جمیل، محمد حسنین، عمیر بن یوسف، سعد علی، سعود شکیل، سہیل خان اور ولید احمد۔

    سدرن پنجاب:

    شان مسعود (کپتان)، سمیع اسلم (نائب کپتان)، عامر یامین، بلاول بھٹی، محمد عرفان، محمد عباس(فٹنس سے مشروط)، محمد حفیظ، محمد عرفان (اسپنر)، راحت علی، سیف بدر،شعیب ملک، صہیب مقصود، عمید آصف، عمر صدیق، وہاب ریاض اور زاہد محمود۔

    مزید پڑھیں
    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ، تمام کپتان ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے پرجوش

  • وزیراعلیٰ‌ پنجاب کا اساتذہ کیلئے بڑا اعلان، ہر ضلع میں ہو گی نئی اسکیم شروع

    وزیراعلیٰ‌ پنجاب کا اساتذہ کیلئے بڑا اعلان، ہر ضلع میں ہو گی نئی اسکیم شروع

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سنگین اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، ہماری حکومت عام آدمی کی زندگیوں اور معیشت کی بہتری کیلئے پرعزم ہے،

    مولانا کے آزادی مارچ کو فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ ایسا انکشاف ہوا کہ سب حیران رہ گئے

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آج کل مارچ کا بہت واویلا ہے، مارچ کرنا ہے تو ملک میں غربت کے خاتمے،جہالت کو دور کرنے،بیروز گاری ختم کرنے، تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی بہتری کے لئے کیا جائے، میں خود ایسے مارچ میں شرکت کروں گا، ہماری مخلصانہ کاوشوں کے بہت جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار آج ایوان اقبال میں سلام ٹیچرز ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، وزیراعلیٰ نے تقریب کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ میں تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ طالب علم کی سوچ اور فکر کی راہ متعین کرنے میں استاد کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے اور میں آج جس مقام پر ہوں،اس میں میرے اساتذہ کی محنت شامل ہے اور میں اپنے اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں، میں سلام ٹیچرز ڈے کی تقریب میں شرکت پر فخر محسوس کر رہاہوں کیونکہ آج میں انتہائی قابل احترام شخصیات کے درمیان موجود ہوں، پنجاب حکومت نے اساتذہ کی فلاح و بہبود کیلئے بے شمار اقدام اٹھائے ہیں۔ ہماری حکومت نے 2019ء کو اساتذہ کرام کا سال قرار دیا ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اساتذہ کے تبادلوں کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کا آغاز کیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں 20ہزارسے زائد اساتذہ کاٹرانسفر میرٹ پر کیا گیا ہے،

    شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

    وزیراعظم کا ویژن نواز شریف کا اے سی بند کرنا ہے ،مریم اورنگزیب

    سرکاری سکولوں میں رٹاسسٹم سے چھٹکارے کیلئے ابتدائی طور پرائمری لیول پر اردو میں تعلیم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے گریڈ 5کے بورڈ امتحان کے خاتمے اور اساتذہ اور ان کے اہل خانہ کیلئے صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں چیف منسٹر ایوارڈ سکیم کے تحت بہترین مرد اور خواتین اساتذہ کے لئے5لاکھ روپے نقد انعام اورتعریفی سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے جبکہ سکولوں میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر ہیڈمسٹریس کو نقد انعام بھی دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ہر ضلع میں ایک سکول قابل ذکر تعلیمی خدمات سرانجام دینے والے استاد کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے اساتذہ کا سروس ریکارڈ آن لائن مرتب کیا جا رہا ہے اور اساتذہ کیلئے پیپرلیس مینجمنٹ کا اہتمام کیا جا رہاہے۔ تحصیل کی سطح پر اساتذہ کی ٹریننگ کیلئے ماڈیولز تیار کئے گئے ہیں۔ اساتذہ کیلئے جرمانے کے بغیر 25اتفاقیہ چھٹیاں لینے کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اسی طرح محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام 4لاکھ اساتذہ کرام کیQAED میں ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ایلیمنٹری کالجز میں ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے اساتذہ کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔اساتذہ کے لئے نئی Skills Methedology کی پروفیشنل ڈویلپمنٹ کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ تعلیم و تدریس کی بہتری کیلئے نیوڈیل پالیسی کا آغاز کیا گیاہے۔ اساتذہ کی بہتری کیلئے پنجاب ایجوکیشن پروفیشنلز سٹینڈرڈ کونسل بل لا یا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ 10اضلاع میں 100ماڈل سکولز کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ 13اضلاع میں پرائمری لیول پر 2500 نئے کلاس رومز کی تعمیر جا ری ہے۔ سکولوں میں 1000سائنس لیب، 1000کمپیوٹر لیب اور 400لائبریریز بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن پلان کے تحت 615 نئے کلاس رومز کی تعمیر کی جائے گی۔

    انہوں‌نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے طلبا کو سالانہ 4ارب روپے سے زائد مفت کتابیں فراہم کی جاتی ہیں۔ تعلیمی اداروں کے باہر منشیات بیچنے والوں کی سرکوبی کیلئے صوبہ بھر میں آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے اور پنجاب بھر میں صرف 15 روز میں 770 کیس منشیات فروشوں کے خلاف درج کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں 10ہزار 800سکولوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ لاہور میں 100انصاف آفٹرنون سکولز اور 10موبائل سکولز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور کے تقریباً اڑھائی لاکھ بچے سکول نہیں جاتے اور ان سکولوں کے قیام سے آؤٹ آف سکول بچوں کو داخلہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری کالجز میں 4500کالج ٹیچرز انٹرن کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا حکم دے دیا ہے جبکہ400آسامیاں اقلیتوں اور خصوصی افراد کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایک سال کے دوران 6 نئی جنرل یونیورسٹیاں اور 4 ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بنائی جا رہی ہیں۔ قابل اساتذہ کرام کی یورپی ممالک میں ٹریننگ کیلئے سپیشل فنڈز مختص کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب کے شعبہ تعلیم میں بھرپور تعاون پر برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے ڈیفڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ڈیفڈ کے تعاون سے پنجاب کے 2ہزار سکولوں میں اضافی کمرے تعمیر کئے جا رہے ہیں اور ان سکولوں میں سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ ڈیفڈ نے سکولز کو بہتر بنانے اور شعبہ تعلیم کیلئے تقریباً 38 ملین پاؤنڈز فراہم کئے ہیں۔ ہماری حکومت نے سکول کونسلز کے لیے فنڈز میں کئی گنا اضافہ کیا ہے۔ ہماری حکومت نے کابینہ کی منظوری کے بعد سکول کونسلز کو 40سے 50لاکھ روپے فنڈز کا اختیار دیا ہے جبکہ ماضی میں سکول کونسلز کو 3 سے 5 لاکھ روپے ملتے تھے۔

    صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہمیں ہر موقع پر پورا سپورٹ کیا ہے جس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پنجاب حکومت نے اساتذہ اور تعلیمی سہولتوں کی بہتری کیلئے جو بھی نئے اقدامات کئے ہیں، اس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سپورٹ شامل ہے۔ ہمیں ای ٹرانسفر پالیسی کے حوالے سے بہت چیلنجز آئے لیکن ہم نے یہ کام کرکے دکھایا ہے۔ انشاء اللہ ایک برس کے اندر اساتذہ کے حوالے سے ہر چیز آن لائن کردی جائے گی۔ سکولوں میں اساتذہ اور طلبا کی تعداد کو حقیقت پسندانہ بنانے کیلئے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جلد ہی سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کر لی جائے گی۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کو پڑھانے پر پوری توجہ دیں۔ ہم ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ارم بخاری نے کہا کہ ہر سال صوبے کے ایک ٹیچر کو ٹیچر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا جائے گا اور اس ایوارڈ کی انعامی رقم 10 لاکھ روپے ہوگی جبکہ ٹیچر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے ٹیچر کی تصویر صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کے دفاتر میں آویزاں کی جائے گی۔ تقریب سے اساتذہ کرام نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں اساتذہ کرام، طلبا و طالبات، ماہرین تعلیم اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی،

  • لاہور پریس کلب میں ایک اور نئے منصوبہ کا افتتاح، میاں‌ اسلم اقبال، ارشد انصاری و دیگر کی شرکت

    لاہور پریس کلب میں ایک اور نئے منصوبہ کا افتتاح، میاں‌ اسلم اقبال، ارشد انصاری و دیگر کی شرکت

    صوبائی وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ہم صحافی برادری کی انتھک محنت سے بخوبی آگاہ ہیں جو مشکل حالات میں بھی اپنی ذمہ داریاںاحسن طریقے سے ادا کرتے ہیں،

    بلاول نے بھی احتجاجی جلسے کا اعلان کر دیا،کہاں ہو گا اور کب ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق لاہور پریس کلب میں سپورٹس جمنازیم کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا، صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال اور صدر پریس کلب ارشد انصاری نے سپورٹس جمنازیم کا افتتاح کیا، صدر ارشد انصاری، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز، ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ، محمد احمد رضا، حسنین چوہدری، گل نوازسمیت صحافیوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ معزز مہمان سید عاصم شاہ ( رنگ آف پاکستان)، خواجہ ندیم ( شیپس ) ، میاں عاکف ( یو ایس اے ) ، شہباز حسین ( تیز گروپ آف نیوز ) ، محمد تنویر ( ہیلتھ گارڈ ) اس موقع پر موجود تھے، سپورٹس جمنازیم میں صحافیوں کی سہولت کے لئے جدید مشینری مہیاکی گئی ہے، لاہور پریس کلب کے صدر ارشدانصاری نے معزز مہمانوں کی کلب آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہارکرتے ہوئے پریس کلب کی طرح جلد ہی صحافی کالونی میں بھی سپورٹس جمنازیم کے قیام کے عزم کا اظہار کیا، صوبائی وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم صحافی برادری کی انتھک محنت سے بخوبی آگاہ ہیں جو مشکل حالات میں بھی اپنی ذمہ داریاںاحسن طریقے سے ادا کرتے ہیں اور ایک صحافی اپنے فرائض اس وقت ہی بہتر طورپر ادا کرسکے گا جب وہ ذہنی و جسمانی طور پر صحت مند اور فٹ ہوگا اور اس سلسلہ میں لاہور پریس کلب کی جانب سے صحافیوں کے لئے قائم کیا گیا سپورٹس جمنازیم کا قیام بہت بڑی خدمت اور کاوش ہے اورمیں حکومت کی جانب سے آپ کی اس کاوش میں بھرپورتعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں،

    زرداری کو جیل میں کونسی سہولت نہیں دی گئی، بلاول نے بتایا تو صحافی بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

    پاک فوج پرحملہ کرنے والوں کی بلاول سے ہوئی ملاقات،خبر نے کھلبلی مچا دی

    انھوں نے حکومتی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے حکومت نیک نیتی سے عمل پیرا ہے اور وزیراعظم عمران خان اس وقت پاکستان کامثبت اور پرامن چہرہ دنیا کے سامنے بہترین اندازمیں پیش کر رہے ہیں اورجس انداز میں انھوں نے مسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے اجاگر کیا ہے اس سے وہ ناصرف پاکستان بلکہ عالم اسلام اور تمام دنیا کے بہترین لیڈر بن کر ابھرے ہیںاور یہ بات ان کے سیاسی مخالفین کو ایک آنکھ نہیں بھارہی اور وہ سازشوں کے جال بچھا رہے ہیں، سپورٹس جمنازیم کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیاگیا اور معزز مہمانوںکویادگاری شیلڈزاور گلدستے پیش کئے گئے، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے ممبر گورننگ باڈی محمد احمد رضا کو سپورٹس جمنازیم کے قیام میں بھرپور کردا رادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا،

  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ، تمام کپتان ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے پرجوش

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ، تمام کپتان ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے پرجوش

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز کل سے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہو رہا ہے ، ایونٹ میں کل چھ ٹیمیں شرکت کریں گی، تمام ٹیمیں فیصل آباد پہنچ چکی ہیں،سدرن پنجاب کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ یہ ایونٹ قومی کرکٹ کو نئے ستارےدے گا۔ انہوں نے شائقین کرکٹ سے اسٹیڈیم آنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے جاوید میانداد انکلوژر کو فیملیز کے لیے مختص کیا ہے۔ امید ہےگراؤنڈ میں مداحوں کی بھرپور اسپورٹ میسر ہوگی۔

    آج بروز ہفتہ فیصل آباد میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی اور کھلاڑیوں نے ٹرافی کے ساتھ تصویریں بنوائیں، اور میڈیا ٹاک میں تمام کپتنانوں کے تاثرات ریکارڈ کیے گئے،
    شان مسعود، کپتان سدرن پنجاب:

    سدرن پنجاب کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ یہ ایونٹ قومی کرکٹ کو نئے ستارےدے گا۔ انہوں نے شائقین کرکٹ سے اسٹیڈیم آنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے جاوید میانداد انکلوژر کو فیملیز کے لیے مختص کیا ہے۔ امید ہےگراؤنڈ میں مداحوں کی بھرپور اسپورٹ میسر ہوگی۔

    احمد شہزاد، نائب کپتان سنٹرل پنجاب:

    سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان احمد شہزاد نے کہا کہ شائقین کرکٹ کھیل کی جان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی عوام کرکٹ اور کرکٹر سے بے حد محبت کرتی ہے۔ سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کے اوپنر نے مداحوں کو اسٹیڈیم کا رخ کرنے کی درخواست کی ہے۔

    عمران فرحت، نائب کپتان بلوچستان:

    بلوچستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان عمران فرحت کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شامل ٹیموں میں نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کھلاڑیوں کی موجودگی میں فیصل آباد کی عوام کومعیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

    سرفراز احمد، کپتان سندھ:

    سندھ کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ نئےڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کے ماتحت پہلے ٹی ٹونٹی کپ میں معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے والدین کو بچوں کےہمراہ جاوید میانداد انکلوژر کی نشستیں بھرنے کی درخواست کی ہے۔

    سہیل تنویر، کھلاڑی ناردرن:

    ناردرن کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی سہیل تنویر کا کہنا ہےکہ فیصل آباد میں موجود کرکٹ کے مداح ہمیشہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے میدان کا رخ کرتے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ شائقین کرکٹ اتوار سے شروع ہونے والے ایونٹ میں بھی اپنی روایت کو برقرار رکھیں گے۔

    محمد رضوان، کپتان خیبرپختونخوا:

    خیبرپختونخوا کرکٹ ٹیم کےکپتان محمد رضوان نے کہا کہ انہیں میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود مداحوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کی منظوری کے بعد ہر ٹیم میں 10 سے 11 کھلاڑیوں کے پاس بین الاقوامی کرکٹ کا تجربہ ہے۔

    مزید پڑھیں
    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا میلہ سجنے کو تیار، شائقین ایکشن دیکھنے کو بے قرار