Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹیکنالوجی کانفرنس، پاکستانی کمپنیاں دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں

    ٹیکنالوجی کانفرنس، پاکستانی کمپنیاں دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں

    متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی 39 ویں ”جی آئی ٹی ای ایکس ” کانفرنس میں شریک پاکستانی کمپنیاں توجہ کا مرکز رہی ہیں،

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اے پی پی کا تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ خطے میں منعقد ہونے والی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کانفرنس میں دنیا بھر کے 140 سے زائد ممالک کی ٹیکنالوجی کمنیاں شریک ہوئیں جن میں تعمیرات ، صحت اور روبوٹس تیار کرنے والی ملکی کمپنیاں شامل ہیں، عالمی میلے میں پاکستانی کمپنیوں کو سہولت فراہم کرنے والی کمپنی میگسن کمیونیکیشن کے مطابق نمائش میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی وفود نے پاکستانی کمپنیوں کے سٹالز پر گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا،

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    اس سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستانی کمپنیاں ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں،

  • ہندو دیوتا پولیس کی تحویل میں

    ہندو دیوتا پولیس کی تحویل میں

    پولیس کا جرائم میں ملوث انسانوں کو گرفتار کرنا ہوتا ہے۔لیکن بھارتی پولیس نے ہندودیوتا ’ہنومان‘کو اپنی تحویل یعنی حراست میں لے لیا ہے۔

    راجھستان : بھارتی پولیس نے ایک غریب شہری پر پاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام لگا کرگرفتار کرلیا

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بہار کے ویشالی ضلع میں پیش آیاجہاں دو مختلف فریقوں نے اس معاملے میں دو الگ الگ مقدمات درج کروائے ہیں۔

    پولس عہدیدار کے بقول کچھ لوگوں نے پاناپور گوراہی گاو¿ں کے بلوا کوری ٹھاکرباڑی میں متنازعہ جگہ پر ہنومان کا بت نصب کرنے کی کوشش کی۔ اس پر ٹھاکرباڑی کمیٹی کے ارکان مشتعل ہو گئے۔ کچھ لوگوں نے اس پر نہ صرف اعتراض کیا بلکہ مجسمہ کو وہاں سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

    گجرات فسادات میں‌ ملوث ڈیڑھ سو انتہاپسند پکڑنے والے سابق بھارتی پولیس افسر کو عمر قید کی سزا

    بعدازاں دونوں فریقوں کے درمیان جھگڑے کی نوبت آ گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہنومان کی مورتی کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔

    بھارتی پولیس کی بکریوں سے زیادتی ، پودے کھانے پرگرفتار کرلیا!

    حاجی پور کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولس راگھو دیال کے مطابق عوامی زمین پر کسی مندر یا مجسمہ کی تنصیب ممنوع ہے۔ بھگوان ہنومان کے مجسمہ کو قبضہ میں لے کر اسے تھانے میں محفوظ رکھا گیا ہے۔

    راگھودیال کے بقول جھگڑے کو ختم کرنے اور امن برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے ہنومان کے مجسمہ کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔

  • ایشائی ترقیاتی بینک کیساتھ معاہدہ طے پا گیا

    ایشائی ترقیاتی بینک کیساتھ معاہدہ طے پا گیا

    ایشائی ترقیاتی بینک سماجی فلاح و بہبود کے منصوبے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 20 کروڑ ڈالر دے گا ، حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

    ایشائی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر زیونگ ینگ اور اکنامک افیرز ڈویژن کے سیکرٹری نور خان نے معاہدے پر دستحط کیے، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اکنامک افیرز حماد اظہربھی موجود تھے، بینطیر انکم سپورٹ پروگرام موجودہ حکومت کے شروع کردہ منصوبے احساس پروگرام کا اہم حصہ ہے، یشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کردہ امداد کی بدولت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار مزید پھیلانے اور موجودہ نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی

    یادرہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ہی 2013 میں شروع کیا گیا تھا اور تب 885000 گھرانوں کو اس پروگرام کیساتھ منسلک کیا گیا تھا جو کہ اب تک اس پروگرام کیساتھ مستفید ہو رہے ہیں
    مزید پڑھیں
    ادویہ سازی کی برآمدات کو بڑھا کر کتنے ارب ڈالر تک لایا جا سکتا ہے؟ ڈریپ حکام نے بتا دیا

  • میپکومظفرگڑھ سرکل میں صارفین کی شکایت کےحل کےلئےکھلی کچہری لگائی گی!

    سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نےکہاہےکہ صارفین کی شکایات کاازالہ ہماری اولین ترجیح ہےاگرکسی صارف کےساتھ عملہ کی جانب سےزیادتی کی گئی تواس کےخلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائےگی۔میپکو ملازمین صارفین کےساتھ حسن سلوک کےساتھ پیش آئیں تاکہ میپکوکاامیج صارفین کی نظرمیں بہترہوسکے۔ میپکوسرکل مظفر گڑھ میں بجلی چوروں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گئی چاہے وہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں کیونکہ بجلی چور قومی مجرم ہیں۔صارفین میپکو کے بل اور بقایاجات وقت پر ادا کریں تاکہ بہت سی پریشانیوں سے بچ سکیں۔ان خیالات کا انہوں میپکوسرکل کمپلیکس مظفر گڑھ میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر 32 صارفین نے میپکو سے متعلقہ شکایات کی درخواستیں دیں جن کو حل کرنے کے احکامات موقع پر ہی سپرنٹنڈنگ انجینئرنے جاری کئے۔ان میں سے زیادہ تر شکایات خراب میٹر کی تبدیلی،پول کی تبدیلی اور بل کی درستگی کے متعلق تھیں۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد صارفین کی شکایات کا ازالہ بروقت اورصارفین کی دہلیزپر جاکر کرناہے۔

  • ادویہ سازی کی برآمدات کو بڑھا کر کتنے ارب ڈالر تک لایا جا سکتا ہے؟ ڈریپ حکام نے بتا دیا

    ادویہ سازی کی برآمدات کو بڑھا کر کتنے ارب ڈالر تک لایا جا سکتا ہے؟ ڈریپ حکام نے بتا دیا

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے کہا ہے کہ ادویہ سازی کی پاکستانی صنعت اس وقت سالانہ 550 ملین ڈالر کی برآمدات کررہی ہے،

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے پی پی کا تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق ادویہ سازی کی برآمدات کو بڑھا کر دو ارب ڈالر سالانہ تک لایاجاسکتا ہے، ڈریپ کے حکام کے مطابق ادویہ سازی کی صنعت کی برآمدات کے فروغ کیلئے شراکت داری کے موثر نظام کی ضرورت ہے ، اس حوالے سے عالمی مارکیٹ کی طلب کے پیش نظر ادویات کی تیاری پر توجہ دینی چاہیے،

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    انہوں نے کہا کہ ادویات کی برآمدات میں اضافے سے روپے کی قدر میں کمی کے حوالے سے شعبے پر پڑنے والے اثرات کو بھی زائل کرنے میں مدد ملے گی۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ادویہ سازی کی صنعت کے منافع میں 18 فیصد کمی ہوئی،برآمدات کے فروغ سے ادویہ سازی کی صنعت کی ترقی میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے

  • وزیراعظم ایران کب جائیں گے؟ دفتر خارجہ نے شیڈول جاری کر دیا

    وزیراعظم ایران کب جائیں گے؟ دفتر خارجہ نے شیڈول جاری کر دیا

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایران، دفترخارجہ نے شیڈول جاری کردیا،

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیراعظم ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای اورصدرحسن روحانی سےملاقات کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان13اکتوبرکوایران کادورہ کریں گے، وزیراعظم کادورہ علاقائی امن وسلامتی کےمنصوبےکاحصہ ہے، وزیراعظم دورےکےدوران ایرانی قیادت سےملاقاتیں کریں گے، واضح‌ رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران اس امر کا اعلان کیا گیا تھا کہ وہ واپسی پر ایران اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں‌ ملکوں‌ میں‌ پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے کی کوششیں کی جاسکیں،

    پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان کے 29 اکتوبرکوسعودی عرب کے دورے کا بھی امکان ہے،وزیراعظم عمران خان سرمایہ کاری سمٹ میں شرکت کریں گے،وزیراعظم کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان نے دی ،سرمایہ کاری سمٹ 29سے 31 اکتوبر تک ریاض میں منعقد ہوگا،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو بھی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے.

  • ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا سپیکرز کانفرنس سے خطاب، دہشت گردی کیخلاف کیا کردار واضح‌

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا سپیکرز کانفرنس سے خطاب، دہشت گردی کیخلاف کیا کردار واضح‌

    ڈپٹی چئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے خطے کی خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔پائیدار ترقی اور مسائل کے حل کے لئے فورم کو زیادہ با اختیار بنانا ہوگا،

    مولانا کے آزادی مارچ کو فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ ایسا انکشاف ہوا کہ سب حیران رہ گئے

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے پی پی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ دہشت گردی کا تعلق کسی قوم یا مذہب سے نہیں ہوتا،یہ ایک عالمی مسلہ ہے، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ہمارا عزم پختہ ہے۔امن و سلامتی کی چھتری تلے خطے کی رابطہ کاری کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ہفتہ کو ترکی کے شہر استنبول میں”دہشتگردی کی روک تھام اور علاقائی رابطہ کاری کا فروغ“کے موضوع پر منعقدہ سپیکر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے خطے کی خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔پائیدار ترقی اور مسائل کے حل کے لئے فورم کو زیادہ با اختیار بنانا ہوگا، امن و سلامتی کی چھتری تلے خطے کی رابطہ کاری کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے، ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے۔اور اسکا تعلق کسی قومیت یا مذھب سے نہیں۔ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار رہا۔مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ کا کردار ادا کیا جبکہ ستر ہزار سے زائد افراد شہید اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوا,

    مراد سعید کا قومی اسمبلی میں آصف زرداری پر سنگین الزام، اپوزیشن کا زبردست شور شرابا

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ہمارا عزم پختہ ہے۔پاکستان نے پارلیمان، حکومتی اور عدالتی سطح پر اقدامات اٹھائے ہیں۔پاکستان کی پارلیمان نے موثر قانون سازی کی ہے۔ ڈپٹی چیرمین سینیٹ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ دنیا کو دہرا معیار ترک کرنا ہوگا۔مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے تحت حق کی آواز کو کچلا جا رہا ہے۔مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ قومیں باہمی اعتماد اور تعاون سے آگے بڑھتی ہیں لیکن مودی نے پر امن ڈائیلاگ کی تمام افرز ٹھکرا دیں۔سی پیک کے حوالے سے مانڈوی والا نے کہا کہ سی ہیک پاکستان اور چین کے باہمی اعتماد اور دوستی کا مظہر ہے۔پاک چین تعاون خطے کی رابطہ کاری میں مددگار ثابت ہو گا۔

  • پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک، یوپی کے وزیراعلیٰ بھی بول پڑے

    پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک، یوپی کے وزیراعلیٰ بھی بول پڑے

    بھارت میں ہونے والے انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے پاکستان دشمنی ایک اہم عنصر ہے۔ ہر بھارتی امیدوار پاکستان کی دشمنی میں ایک سے بڑھ ایک بیان دیتا ہے۔

    پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک، یوپی کے وزیراعلیٰ بھی بول پڑے

    ایسا ہی ایک بیان یوپی کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک انتخابی ریلی کے دوران دیا۔پاکستان ہونے والی مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب اترپردیش سے میرے ہیلی کاپٹر نے ہریانہ میں لینڈ کیا تو پتہ چلا کہ سکھوئی طیارہ نے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کے لیے ہریانہ سے اڑان بھری تھی۔وزیراعلی کے مطابق پاکستان کو سبق سکھانے کے لیے ہریانہ کی سرزمین استعمال ہوئی ۔ اس لیے ہریانہ کے لوگوں کو فخر کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل راکیش کمار سنگھ بھدوریا نے سالانہ ’ایئر فورس ڈے‘ کے موقع پر ایک فرضی ویڈیو جاری کی جس میں پاکستان کے شہر بالاکوٹ میں کی گئی سرجیکل اسٹرائیک کی کہانی بیان کی ہے۔

    مودی نے ایک بار پھر کی سرجیکل اسٹرائیک کی بات

    واضح رہے کہ بھارت نے رواں سال فروری کے مہینے میں بھی پاکستانی شہر بالاکوٹ پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی کیا تھا جسے پوری دنیا نے جھٹلا دیا تھا۔ بھارت نے مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کے دوران ایک جہادی کیمپ اور 300نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کا دعوی کیا تھا لیکن بھارت اپنے اس دعوی کے ثبوت میں ایک بھی تصویر تک پیش نہیں کر سکا۔ بھارت نے اس حملہ کے دوران بالاکوٹ میں کچھ درختوں کو تباہ کر دیا تھا۔ تاہم پاکستان نے 27فروری کو بھارت کے دو طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو زندہ گرفتار کیا تھا۔

    بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دی ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی

  • چینی وفد کی وفاقی وزیر مراد سعید سے ملاقات، سی پیک سے متعلق ہوئے اہم فیصلے

    چینی وفد کی وفاقی وزیر مراد سعید سے ملاقات، سی پیک سے متعلق ہوئے اہم فیصلے

    چینی وزیر ٹرانسپورٹ کی قیادت میں سی پیک جوائینٹ ورکنگ گروپ کے اعلیٰ سطح کے چینی وفد نے ہفتہ کو یہاں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سے ملاقات کی، اس موقع پر ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ کی مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط کر دیئے گئے،

    مراد سعید کا قومی اسمبلی میں آصف زرداری پر سنگین الزام، اپوزیشن کا زبردست شور شرابا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے پی پی کا تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے کے دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا، دوسرے مرحلہ میں مغربی روٹ پر 1270 کلو میٹر کی شاہراہیں اورگلگت سے چترال اور ڈی آئی خان سے ژوب تک شاہراہیں بھی تعمیر ہوں گی، پشاور تا ڈی آئی خان اور سوات ایکسپریس وے فیز ٹو سمیت قراقرم ہائی وے پر بھی کام ہوگا۔چینی وفد نے پاکستانی حکومت کی مہمان نوازی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی بر وقت تکمیل کے لئے وزارت مواصلات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔چین کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ سی پیک سے دونوں ممالک کی آئندہ نسلیں بھی مستفید ہوں گی، اس کے علاوہ دونوں ملکوں کی قیادت نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے عزم کا اظہار کیا ہے،

    آصف زرداری خورشید شاہ ملاقات،نیب افسر نے کہا ریمانڈ ملا ، ملاقات کی اجازت نہیں

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    آئندہ سماعت پر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    وزیر مواصلات مراد سعید نے چینی انجینئرز کی محنت،عزم اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور کہا کہ سی پیک کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا اولین ترجیح ہے۔سی پیک سے ملازمتوں کے مواقع،انفراسٹرکچر اور مقامی کاروبار کو فروغ ملے گا۔وزیر مواصلات نے سی پیک اتھارٹی کے قیام سے متعلق بھی چینی وفد کو آگاہ اور کشمیر کے معاملہ پر چینی حکومت کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔مراد سعید نے چین کی تیز رفتار ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشی و اقتصادی ترقی سمیت غربت کے خاتمہ کے لیے چین ایک رول ماڈل ہے۔وفد کو سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں زراعت،سیاحت اور غربت کے خاتمہ میں ترجیحات سے بھی آگاہ کیا گی

  • امریکی جدید ترین ڈرون تباہ ، امریکہ کو سخت دھچکا

    امریکی جدید ترین ڈرون تباہ ، امریکہ کو سخت دھچکا

    واشنگٹن : امریکہ کے لیے ہر آنے والا دن برے سے برا بن کر آرہا ہے، کبھی ایف 16 گر کر تباہ ہوجاتا ہے تو کبھی جدید جنگی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوکر امریکہ کی معیشت کو دھچکا دے دیتا ہے، اطلاعات کے مطابق اسی تسلسل کو قائم رکتھے ہوئے آج امریکہ کو ایک اور دھچکہ لگا ہے، امریکی ڈرون Kratos XQ-58A آزمائشی مرحلے میں‌ گر کر تباہ ہوگیا ہے

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ظلم ختم کیا جائے، ترک صدر اردوان

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ ڈرون Kratos XQ-58A اپنی آزمائش کے تیسرے مرحلے میں تھا ، امریکی حکام کا یہ کہنا ہے کہ یہ سب سے سستا ترین ڈرون ہوگا جس جدید مقاصد کے لیے تیار کیا جارہا تھا ،اطلاعات کےمطابق یوما پروننگ گراوند ایریزونا کے علاقے میں اس کی آزمائشی پرواز پر تھا ، امریکی نیوی نے اپنی پریس کانفرنس میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ یہ ڈرون جدید ٹیکنالوجی سے لیس تھا جو تباہ ہوگیا ہےhttps://twitter.com/RT_com/status/1105257095392301056?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1105257095392301056&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.rt.com%2Fusa%2F470757-valkyrie-us-air-force-accident%2F

    پی ایچ ڈی اساتذہ کو مبارک ہو!

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ ڈرون والی کمپنی بھی تسلیم کرچکی ہےکہ Valkyrie نامی ڈرون کی تباہی سے بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، پینٹا گان کا کہنا ہے کہ یہ بہت ہی کم لاگت سے تیار کیا جانے والا ڈرون تھا جو امریکی نیوی کے جنگی ڈویژن کا باقاعدہ حصہ قراردیا جانا تھا ، یاد رہےکہ اس سے پہلے امریکی کئی جنگی جہاز تباہ ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے امریکی فوجی قوت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے

    شام کے اندر ترکی کا آپریشن خودمختاری کی توہین ہے ، عرب لیگ