Baaghi TV

Author: +9251

  • اوپی ڈیز بند، مریض رُل گئے،مریضوں کوحق نہ دینے والے کس منہ سے حق مانگتے ہیں‌

    اوپی ڈیز بند، مریض رُل گئے،مریضوں کوحق نہ دینے والے کس منہ سے حق مانگتے ہیں‌

    لاہور: مریضوں کو حق نہ دینے والے کس منہ سے اپنے لیے مزید حقوق کا تقاضا کرتے ہیں ، مریض رسوا ہورہےہیں ، زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں، لیکن دوسری طرف سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری، ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورز اور لیبارٹریوں میں کام بند ہونے سے علاج معالجہ بدترین تعطل سے دوچارہے۔

    پانی کے بغر زندہ رہنےوالی مچھلی ، دیکھتے ہی ماردو ، جارجیائی ماہرین کی تجویز

    ویسے دین ، خیر خواہی ملک کے اجتماعی مسائل میں‌کبھی ایک جگہ نہ بیٹھنے والے اپنی آزادیاں اور من مرضیاں ختم ہونے کے ڈرسے حکام کے خلاف ہڑتال کرکے ان کو اس فیصلے سے بازرہنے کی بالواسطہ دھمکیاں دے رہے ہیں ، تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن، ینگ نرسز ایسوسی ایشن، پیرا میڈیکس اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے تمام دھڑوں پر مشتمل گرینڈ الائنس کی جانب سے ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ہڑتال تیسرے روزبھی جاری ہے، ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورز اور لیبارٹریوں میں آج بھی کام بند ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے،غریب لوگ نجی لیبارٹریوں پر تشخیصی ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہوگئے ،

    جناب محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نسل پرستی کے سخت خلاف تھے،عیسائی مفکر

    ذرائع کےمطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس نے نجکاری کا قانون واپس لینے تک حکومت سے مذاکرات نہ کرنے اور ہڑتال جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔دوسری طرف انتظامیہ ا و پی ڈی کو فعال رکھنے کیلئے سینئر ڈاکٹرز ذریعے کوشاں ہے۔حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ ان ڈاکٹرز کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں‌گے

    2 بہنوں کا اغوا، اجتماعی زیادتی کے الزام میں 5 افراد کےخلاف مقدمہ

  • "گرین ایپ”اب ہوگی منظم اورآن لائن شجرکاری

    "گرین ایپ”اب ہوگی منظم اورآن لائن شجرکاری

    لاہور : ٹیکنالوجی نے تو زندگی آسان کردی معاملات فہم ہوگئے ، جہاں جدید ٹیکنالوجی نے انسانی زندگی کے لیے آسائشیں پیدا کردی ہیں وہاں زراعت اور موحولیات کے میدان میں بھی نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں، ایسے ہی ایل ڈی اے کا کنٹرولڈ ایریا میں شجرکاری کیلئے ای ٹیگ کا منصوبہ، ایل ڈی اے نے شہریوں کی جانب سے پودوں کو براہ راست ٹیگ کرنے کیلئے گرین ایپ تیار کرلی۔

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا 69 واں روز، نظام زندگی مفلوج،ظلم وتشدد جاری

    ذرائع کے حوالےسے یہ معلوم ہوا ہےکہ ایل ڈی اے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایس پی یو کی مشاورت سے ایپ تیار کی ہے، ایپ میں جدید خطوط پر نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں، گرین ایپ میں ایک ارب پودے ٹیگ کرنے کی استعداد ہے، شہری پودا لگا کر تصویر کھینچ کر ایپ پر ٹیگ کریں گے، پودے کی قسم اور عمر کا تعین بھی ایپ کے ذریعے کیا جائےگا، گرین ایپ سے ایل ڈی اے پودوں کی مانیٹرنگ بھی کرسکےگا۔

    اللہ میری توبہ! سگی ماں نے اپنا 13 سالہ حافظ قرآن بیٹا قتل کردیا

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ایل ڈی اے نے گرین ایپ اور ای ٹیگنگ کے منصوبے پر پانچ کروڑ کا بجٹ مختص کررکھا ہے، ذرائع کے مطابق گرین ایپ کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے کرایا جانا متوقع ہے۔اس نئی ایپ کو پہلے پنجا ب بھر میں متعارف کروایا جائے گااور اگریہ سود مند ثابت ہوئی توپھر دیگر علاقوں میں بھی اس کو لانچ کردیا جائے گا

    2 بہنوں کا اغوا، اجتماعی زیادتی کے الزام میں 5 افراد کےخلاف مقدمہ

  • ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کے زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس،

    ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کے زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مار کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت،ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

    اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر ذیشان حنیف،اسسٹنٹ کمشنر ز (سٹی عثمان سکندر،صدر حناء ارشد،کامونکے شاہد عباس جوتہ)ایس این اے تنویر عباس،ڈی او انڈسٹریز محمد طارق شفیق،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت جاوید اختر پڈھیار، تحصیلدار،نائب تحصیلدار اور دیگر افسران شریک تھے۔
    ڈپٹی کمشنر نے قیمت پنجاب موبائل ایپ پر موصول ہونے والی شکایات پر عملدرآمد کے سلسلہ میں ہدایت کرتے ہوئے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کی شکایات کے حل کے بعد قیمت پنجاب اینڈرائیڈ ایپ یا ڈیش بورڈ پر رپورٹ اپلوڈ کریں تا کہ شکایت کرنے والے سائلین کو ان کی شکایات کے پیش رفت سے متعلق معلومات مل سکیں۔اجلاس میں پنجاب پرفارمنس مینجمنٹ فریم ورک کے تحت افسران کو سونپے گئے ٹاسک اور ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا اور افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ فیلڈ میں پیش آنے والے مسائل کی نشاندہی کریں تا کہ ان کے حل اور بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے حکومتی و ضلعی سطح پر درکار اقدامات کیے جا سکیں۔
    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر ذیشان حنیف اور ایس این اے تنویر عباس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جولائی سے اب تک تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز اور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے مجموعی طور پر 6849چھاپے مارے گئے جبکہ 2771خلاف ورزیوں پر 1کڑور 9لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے،7کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے اور 123افراد کو پابند سلاسل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ٹاپ 5پرائس کنٹرول مجسٹریٹس (اسسٹنٹ کمشنر سٹی عثمان سکندرنے 133چھاپوں میں 71خلاف ورزیوں پر 6لاکھ 50ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے،اسسٹنٹ کمشنر کامونکے شاہد عباس جوتہ نے 183چھاپوں میں 97خلاف ورزیوں پر3لاکھ 4ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے،اسسٹنٹ کمشنر صدر حناء ارشد نے 61چھاپوں میں 16خلاف ورزیوں پر2لاکھ 1ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے اور 6افراد کو پابند سلاسل کیا،تحصیلدار محمد ارشد نے 85چھاپوں میں 43خلاف ورزیوں پر1لاکھ 58ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے،تحصیلدار سٹی شفیق چشتی نے 77چھاپوں میں 33خلاف ورزیوں پر1لاکھ49ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے)کو بہتر کارکردگی پر سراہا اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مجسٹریٹس کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کے لیے چھاپہ مار کاروائیاں تیزکریں تا کہ شہریوں کو اشیائے ضروریہ ارزاں نرخوں پر میسر آسکیں۔

  • یکجہتی کشمیر کے لیے دیسی کشتیوں کا بڑا مقابلہ

    گوجرانوالہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دیسی کشتیوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جس میں پنجاب بھر سے 30 پہلوانوں نے حصہ لیا ۔ دیسی کشتیوں کو یکجہتی کشمیر دنگل کے نام سے منسوب کیا گیا ۔ اس دنگل میں بڑا مقابلہ عدنان عرف ٹائراں والا پہلوان نے مالو پہلوان کو چت کر کے جیت لیا۔

    شفیق عرف جھلا پہلوان اور نعیم پہلوان کے درمیان مقابلہ آدھا گھنٹہ تک رہنے کے باوجود برابر رہا اور دونوں پہلوانوں میں سے کوئی کسی کو چت نہ کر
    سکا۔

    باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پہلوانوں کاکہنا تھا کہ ہم کشمیری عوام کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ اکیلے نہیں پاکستان کی فوج اور پاکستان کی عوام آپ کے ساتھ کھڑی ہے ، اگر مودی مذاکرات سے مسئلہ کشمیر حل نہیں کرنا چاہتا تو ہم طاقت سے بھی حل کروا لیں گے۔
    اس یکجہتی کشمیر دنگل کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    دنگل کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خالد عمر قریشی ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عائشہ سلیم چیمہ، سیکرٹری پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن محمد ریاض، تحصیل سپورٹس آفیسر اعظم پال تھے ، دنگل کے اختتام پر پہلوانوں کو انعامات سے نوازا گیا .

    دنگل دیکھنے کے لیے آئے ہوئے حاضرین کا کہنا تھا کہ ایسے دنگل ہونے چاہیے یہ ہمارا روایتی کھیل ہے ۔

  • ڈاکٹروں نے فضائی آلودگی اور بالوں  کا آپس کا تعلق بتادیا

    ڈاکٹروں نے فضائی آلودگی اور بالوں کا آپس کا تعلق بتادیا

    جنوبی کوریا:جنوبی کوریائی ماہرین طب نے نئی تحقیق سے آگاہ کرکے ایک خاص مرض کے حامل افراد کی توجہ اپنی طرف مبذول کروالی ، اطلاعات کے مطابق نئی تحقیق سے یہ بات عیاں ہوئی ہے کہ بالوں کے گرنے کی اہم وجوہ میں اب فضائی آلودگی کو بھی شامل کیا جائے کیونکہ اس سے بالوں کی افزائش کا نظام متاثر ہوسکتا ہے۔

    پانی کے بغر زندہ رہنےوالی مچھلی ، دیکھتے ہی ماردو ، جارجیائی ماہرین کی تجویز

    بالوں کے گرنے کے حوالے سے جاری تحقیق میں‌ فیوچر سائنس ریسرچ سینٹر کے پروفیسر ہیوک چل کوون اور ان کے ساتھیوں نے یورپی اکادمی برائے ڈرماٹولوجی اینڈ وینیرولوجی کی اٹھائیسویں کانفرنس میں اپنی تحقیقات پیش کی ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ ہوا میں موجود پی ایم 10 ذرات اور ڈیزل کے بخارات اس اہم پروٹین کو کم کردیتے ہیں جو بالوں کی افزائش کے لیے ضروری ہوتا ہے، اس پروٹین کو سائنس کی زبان میں بی ’ٹا کیٹِنن‘ کہتے ہیں۔ دوسری جانب پی ایم 10 ذرات فضا میں تیرتے آلودگی کے ایسے ذرات کو کہا جاتا ہے جس کی جسامت 10 مائیکرو میٹر سے کم ہوتی ہے۔

    جناب محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نسل پرستی کے سخت خلاف تھے،عیسائی مفکر

    یہ بات بھی قابل غور ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کے مرد گرتے ہوئے بالوں سےپریشان ہیں دوسری طرف سپر پاور امریکہ جیسے ملک کے 50 سال سے زائد سے زائد افراد کی 85 فیصد تعداد بالوں کے گرنے کی شکایت کرتی نظر آتی ہے۔ دوسری جانب خواتین میں بھی اینڈروجینک ایلوپیشیا سے بال جھڑنا اب ایک معمول ہوچکا ہے اور پوری دنیا میں کروڑوں خواتین اس سے متاثر ہورہی ہیں۔

    میڈیکل کی زبان میں بالوں کی جڑ کے سوراخ کو فولیکل کہا جاتا ہے جہاں خاص قسم کے خلیات پائے جاتےہیں جنہیں ’ہیومن فولیکل ڈرمل پپیلا سیل کہا جاتا ہے۔ فضائی آلودگی میں شامل مختلف ذرات نہ صرف فولیکل بلکہ وہاں موجود خلیات اور پروٹین کو بھی متاثر کرتے ہیں۔جنوبی کورین ماہرین طب نے جو تازہ تحقیق کی ہے اس پر لوگوں نے بھی کان دھرنا شروع کردیئے ہیں

    اللہ میری توبہ! سگی ماں نے اپنا 13 سالہ حافظ قرآن بیٹا قتل کردیا

    ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ذرات والی فضائی آلودگی کا مطلب ایسی ہوا ہے جس میں مختلف ذرات بھرے ہوں اور اور تیل و ڈیزل وغیرہ کے بخارات موجود ہوں، ان میں سے کئی ذرات سانس کے ذریعے جسم کے اندر جاتے ہیں اور کئی طرح کے امراض کی وجہ بنتے ہیں۔

    اب نئی تحقیق میں پروفیسر ہیوک نے ایچ ایف ڈی پی سی یعنی بالوں کے خلیات پر پی ایم 10، ڈیزل اور دیگر کثافتوں کو آزمایا ہے۔ 24 گھنٹے بعد خلیات میں کئی طرح کے پروٹین میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ اس طرح کی آلودگیاں بال گرنے کی وجہ بن سکتی ہیں۔

  • مجھے سمجھ نہیں آرہی  کہ اتنی نعمتوں پررب کا شکرکیسے ادا کروں، عاطف اسلم

    مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ اتنی نعمتوں پررب کا شکرکیسے ادا کروں، عاطف اسلم

    کراچی: ویسے تو ہر کسی کو ہر وقت اپنے رب کا شکر ادا کرنا چاہیے کیونکہ اس دنیا میں اللہ کی نعمتوں کی وجہ سے ہم موجود اور زندگی کی بہاریں سمیٹ رہے ہیں ، مگر پھر بھی زندگی میں بعض ایسے مواقع آتے ہیں جب انسان خصوصی طور پر اپنے رب کا شکر گزار بننا چاہتا ہے جیسے عاطف اسلم کرنا چاہتے ہیں ، اسی حوالے سے عاطف اسلم کہا کہ ہر چیز کی قدر وقت کے ساتھ ساتھ سمجھ آئی اوراب مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اتنی نعمتوں کا رب سے شکر کیسے کروں۔

    2 بہنوں کا اغوا، اجتماعی زیادتی کے الزام میں 5 افراد کےخلاف مقدمہ

    اپنی زندگی کی روشن بہاروں سے متعلق بات کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم نے کہا کہ پچھلے 16، 17 سالوں سے بہت محنت کی،عاطف اسلم نے اپنی زندگی کے ان لمحات کی یاد تازہ کردی جن کے بارے میں بتاتے ہیں کہ آرٹسٹ کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ وہ خود کو روبوٹ محسوس کرتا ہے۔

    سابق سیکریٹری پر جنسی ہراسگی کی وجہ سے پابندی لگ گئی

    عاطف اسلم نے اپنی گھریلوزندگی کے بارے میں بڑی محتاط گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زوجہ محترمہ مصروفیت کے حوالے سے کبھی شکایت نہیں کرتی کیونکہ اس نے مجھے دیکھ کرشادی کی اورمیں نے اہلیہ سے اس لیے شادی کی کیونکہ اسے میرا میوزک پسند نہیں، اہلیہ بہت خوبصورت انسان ہیں، میں نے شادی سے پہلے چند دوستوں کے علاوہ کبھی انہیں کس سے نہیں ملایا نہ کبھی یہ کہا کہ میری گرل فرینڈ ہیں، میں مشہور تھا اور نہین چاہتا تھا اسکا نام اس وقت میرے نام کے ساتھ جڑے کیونکہ پھراس کے گھر میں مسئلے ہوتے، وہ اس طرح کی بالکل نہیں۔

    پانی کے بغر زندہ رہنےوالی مچھلی ، دیکھتے ہی ماردو ، جارجیائی ماہرین کی تجویز

    عاطف اسلم نے انسانی زندگی کے دو انتہائی اہم ترین پہلووں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے بیٹیاں بھی رحمت ہوتی ہیں، میری جب بیٹی ہوگی تو بہت خوشی ہوگی کیونکہ ہم چاربھائی ہیں، تو گھر میں صرف والدہ ہی تھیں، ایک جگہ خالی ہی رہی۔ عاطف اسلم نے کہا کہ میرے والدین بہت سادہ لوگ ہیں اور انہوں نے میری پرورش سیدھے سادھے طریقے سے ہی کی ہے، اور اسی لیے میں بہت سادہ انسان ہوں۔

    انڈسٹری سے متعلق پہلے کچھ نہیں معلوم تھا اب سب معلوم ہے، ہر چیز کی قدروقت کے ساتھ ساتھ سمجھ آئی اور اب مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اتنی نعنتوں کا رب سے شکرکیسے کروں۔ میوزک کی وجہ سے مجھے خدا کو ملا، قصیدہ بردہ شریف اور نعتیں پڑھ کر بہت محظوظ ہوتا تھا اوراسی طرح معلوم ہوا کہ کائنات دراصل کیا ہے۔

  • خطرناک طوفان عمارتوں کی چھتیں اڑگئیں،نظام زندگی مفلوج

    خطرناک طوفان عمارتوں کی چھتیں اڑگئیں،نظام زندگی مفلوج

    ٹوکیو:دنیا میں سب سے زیادہ زلزلے تو جاپان میں آتے ہیں ، آتش فشاں بھی سب سے زیادہ جاپان میں پھٹتےہیں ،جس کی وجہ سے وہاں کے ماہرین نے عمارتوں ، مارکیٹوں اور گھروں کو اس طرح تیار کیا ہے کہ کم سے کم نقصان ہو یہی وجہ ہے کہ اتنے بڑی آفات کے باوجود نقصان بہت کم ہوتا ہے ، مگر تازہ ترین طوفان نے سب تدبیرں ناکام بنادیں‌، طوفان سے کئی شہروں میں بجلی کی سپلائی منقطع، متعدد عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں، ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

    جناب محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نسل پرستی کے سخت خلاف تھے،عیسائی مفکر

    اطلاعات کے مطابق جاپان کی تاریخ کا خطرناک طوفان ٹوکیو سے ٹکراگیا، تیز ہوا ﺅں سے عمارتوں کی چھتیں اڑگئیں، رگبی ورلڈ کپ میچ، کنسرٹس اور دیگر ایونٹ بھی منسوخ کرنا پڑے۔جاپان میں طاقتور سمندری طوفان ہیگی بیز سے تباہی، ٹوکیو میں تیز ہوا ﺅں اور بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہوگیا، تیز ہواﺅں سے املاک کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے ؟

    دوسری طرف جاپانی حکام کے مطابق حالت بہت خراب ہے نظام زندگی مفلوج ہے ، حکام کے مطابق بارشوں اور تیز ہواں کا سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا،بحالی کے کام میں مسائل اور رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں ، طوفان کی وجہ سے رگبی ورلڈ کپ میچ، کنسرٹس اور دیگر ایونٹ بھی منسوخ کر دیئے گئے

    2 بہنوں کا اغوا، اجتماعی زیادتی کے الزام میں 5 افراد کےخلاف مقدمہ

  • جناب محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نسل پرستی کے سخت خلاف تھے،عیسائی مفکر

    جناب محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نسل پرستی کے سخت خلاف تھے،عیسائی مفکر

    نیویارک:دنیا والو! بڑے کام کی بات بتاتا ہوں کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ مسلمانوں کے نبی جناب محمد صلی اللہ علیہٰ والہ وسلم نسل پرست نہ تھے وہ اپنے نظریہ کی تصیح کرلیں ، سچ یہ ہے کہ آپ صرف نسل پرست نہ تھے بلکہ نسل پرستی کے سخت خلاف تھے ، نسل پرست نہ ہونا اور نسلی پرستی کے خلاف ہونا دو الگ الگ نظریات اور باتیں ہیں یہ الفاظ ایک عیسائی مفکر نے اپنے پیغام میں کہی

    باغی ٹی وی کے مطابق عیسائی مفکر Dr. Craig Considine اپنے عوامی لیکچرز میں مسلسل بڑے عرصے سے یہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے مطالعہ کیاہے کہ نبی آخرالزمان نے دنیا میں آکر نسلی پرستی کے خاتمے کے لیے بڑی محنت کی ، مکہ کے سرداروں سے لے کر دنیا کے بڑے بڑے خاندانی حکمرانوں کو فقیروں کی صف میں لاکھڑا کیا ،

    Dr. Craig Considine کہتے ہیں کہ نبی آخرالزمان نے وہ تعلیمات دیں جن میں کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر کوئی فوقیت نہیں ،امیر کو غریب اور غریب کو امیر پر برتری نہیں‌، سب برابر ہیں آپ کے حجۃ الوداع میں لاکھوں انسانوں کے سامنے آپنا آخری جو پیغام چھوڑا وہ بھی اس بات کی دلیل ہے کہ آپ نے آخری مرتبہ بھی اس بات کی تلقین کی کہ کسی کو کسی پر نسل ،حسب ، رنگ کی وجہ سے برتری نہیں بلکہ اللہ کے ہاں وہ معزز ہے جو متقی ہے . Dr. Craig Considine کہتے ہیں ہمیں بھی ان کی تعلیمات کو سامنے رکھتے ہوئے نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنی چاہیے

     

     

  • وہاڑی :پریس کلب کا ماہانہ اجلاس

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پاکستان پریس کلب ماچھیوال کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا

    جس کی صدارت صدر عثمان افضل جٹ، جنرل سیکرٹری غلام حسین ساگر نے کی اجلاس میں چیئرمین ڈاکٹر انور بھٹی،وائس چیئرمین چوہدری زبیر اٹال، سینئر نائب صدر ملک علی رضا اعوان، نائب صدر حافظ سجاد، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اویس شبیر ڈھلوں، چیئرمین مجلس عاملہ چوہدری شاہد مصطفی، فنانس سیکرٹری میاں امجد، ڈائریکٹر پروگرام راشد حسین، سوشل میڈیا سیکرٹری عباس اشرف بھٹی، ممبر مجلس عاملہ سرور سلیم بھٹی، برہان انور اٹال،عمر نبیل علوی،ملک آصف لنگڑیال،عنصر واہلہ و دیگر ممبران نے شرکت کی۔

  • بورے والا : بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں عوام سراپا احتجاج

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) مقامی فیڈریشن کا بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر احتجاج

    تفصیلات کے مطابق جٹ فیڈریشن بورے والا کی طرف سے بورے والا میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی واردات کے خلاف کالج روڑ پر پریس کلب کے سامنے احتجاج جس میں بانی چوہدری ابرار جٹ ضلعی صدر چوہدری زاہد ابراہیم سدھو صدر یوتھ ونگ چوہدری عمر جٹ جنرل سیکرٹری کاشف جٹ اس کے علاوہ شہر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی.