Baaghi TV

Author: +9251

  • پانی کے بغر زندہ رہنےوالی مچھلی ، دیکھتے ہی ماردو ، جارجیائی ماہرین کی تجویز

    پانی کے بغر زندہ رہنےوالی مچھلی ، دیکھتے ہی ماردو ، جارجیائی ماہرین کی تجویز

    تبلیسی:پانی کے بغر زندہ رہنےوالی مچھلی ، دیکھتے ہی ماردو ، جارجیائی ماہرین کی تجویز اطلاعات کے مطابق جارجیا کے وائلڈ لائف ماہرین نے ایسی مچھلی دریافت کرلی جو پانی کے بغیر بھی زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔جارجیا ڈیپارٹمنٹ آف نیچرل ریسورسز کے وائلڈ لائف ماہرین کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ینیٹ کاؤنٹی کے تالاب سے سانپ کے سر والی (اسنیک ہیڈ) مچھلی پکڑی۔

    سپر مارکیٹ میں مصنوعی گوشت ، تیار خلا میں فروخت زمین پر

    رپورٹ مطابق لمبی اور پتلی مچھلی پانی کے اندر مختلف جانداروں کے لیے خطرناک ہوتی ہے کیونکہ انہیں بے دخل کرتی ہے اور اس کی افزائش بھی تیزی کے ساتھ ہوتی ہے، پانی کے اندر یہ مچھلی غذائی اور ماحولیاتی نظام کو مستقل طور پر بدلنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔تیز دھار دانتوں کی مالک مچھلی کے گلپھڑے پھیپھڑوں سے ملتے جلتے ہیں جن کی مدد سے یہ ہوا میں آسانی کے ساتھ سانس لیتی ہے اور خشکی پر گھوم بھی سکتی ہے۔

    چین یغورمسلمانوں کے قبرستانوں کو مسمار کرکے نشانات مٹانے لگا

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے پانی سے نکل کر زمینی راستے سے سمندر ، تالاب یا ندی میں جا سکتی ہے، مچھلی بغیر پانی کے چار دن تک زندہ رہ سکتی ہے جبکہ کیچڑ میں اُس کی زندگی طویل ہوجاتی ہے۔ جنگلی حیات پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی چھوٹے جانوروں جیسے چوہوں وغیرہ کو بھی اپنی خوراک بناتی ہے۔

    اقرا عزیز نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

    Comments

  • اینٹ کا جواب پتھر ، کردملیشیا نے 10 ترک شہری ماردیئے

    اینٹ کا جواب پتھر ، کردملیشیا نے 10 ترک شہری ماردیئے

    واشنگٹن : اینٹ کا جواب پتھر کرد ملیشیا نے ترکی کے اندر کارروائی کرتے ہوئے 10 تک شہری مار دیئے ہیں‌، ترکی کے شامی سرحدی علاقے پر کرد ملیشیا کے حملے میں 10 ترک شہری ہلاک ہوگئے۔ شمال مشرقی شام کےکرد ریجن میں ترکی کا فوجی آپریشن جاری ہے جس کے بعد ترکی کے شامی سرحدی صوبے ماردین کے شہر نصیبین پر شامی کرد ملیشیا نے راکٹ حملے کیے ہیں۔

    سپر مارکیٹ میں مصنوعی گوشت ، تیار خلا میں فروخت زمین پر

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی کرد باغیوں کے راکٹ حملے میں 10 ترک شہری ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حملے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔دوسری طرف ترکی نے کہا ہےکہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کررہا ہے

    چین یغورمسلمانوں کے قبرستانوں کو مسمار کرکے نشانات مٹانے لگا

    دوسری جانب ترک صدر طیب اردوان نے ایک بار پھر آپریشن روکنے کیلئے عالمی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دباؤ کے باوجود شمالی شام میں آپریشن نہیں روکیں گے، مخصوص لوگ جوبھی کہیں ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ساتھ ہی یورپ نے بھی ترکی کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی کوشش ہے

    اقرا عزیز نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

  • اللہ میری توبہ! سگی ماں نے اپنا 13 سالہ حافظ قرآن بیٹا قتل کردیا

    اللہ میری توبہ! سگی ماں نے اپنا 13 سالہ حافظ قرآن بیٹا قتل کردیا

    خانیوال :قرب قیامت ہے یا پھر جہالت کی انتہا سگی ماں نے ساتھی کے ساتھ مل کر حافظ قرآن بیٹے کو بے دردی سے قتل کردیا، اطلاعات کے مطابق سگی ماں نے ساتھی کے ساتھ مل کر13سالہ حافظ قرآن بیٹے کو نہر میں پھینک دیا، پولیس نے قتل کے الزام میں خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    سپر مارکیٹ میں مصنوعی گوشت ، تیار خلا میں فروخت زمین پر

    پولیس کے مطابق خانیوال میں سگی ماں نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر13سالہ حافظ قرآن بیٹے کو قتل کردیا، دس روز پہلے لاپتہ ہوئے13سالہ حافظ رضوان کی لاش نہر سے برآمد ہوئی تھی۔چک شیر خان کی رہائشی بیوہ فیضاں بی بی نے ساتھی کے ساتھ مل کر بیٹے کو نہر میں پھینکا، قاتل ماں نے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ صدر کبیر والا میں درج کرائی تھی۔

    چین یغورمسلمانوں کے قبرستانوں کو مسمار کرکے نشانات مٹانے لگا

    ذرائع کےمطابق ڈی پی او نےکہا ہے کہ شک ہونے پر شامل تفتیش کیا تو ملزمہ کے قول و فعل میں تضاد پایا گیا، بعد ازاں ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا، تھانہ صدر کبیروالہ نے ماں اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ مزید تحقیقات کرکے تفصیلی رپورٹ جاری کریں‌گے

    اقرا عزیز نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

  • مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا 69 واں روز، نظام زندگی مفلوج،ظلم وتشدد جاری

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا 69 واں روز، نظام زندگی مفلوج،ظلم وتشدد جاری

    سری نگر: آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 69 واں روز ہے، وادی میں اسکول کالج تجارتی مراکز بند ہیں، مقبوضہ وادی میں نظام زندگی مفلوج ہے۔اطلاعات کے مطابق فاشسٹ مودی حکومت نے جنت نظیر وادی کشمیر کو جیل میں بدل دیا ہے، کشمیریوں کی زندگی بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے، بزدل قابض فوج نے کشمیریوں کو 69 روز سے گھروں میں بند کررکھا ہے۔

    سپر مارکیٹ میں مصنوعی گوشت ، تیار خلا میں فروخت زمین پر

    مقبوضہ وادی میں اسکول، کالج، تجارتی مراکز بند، ٹرانسپورٹ سروس معطل ہے، نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، لاکھوں کشمیری گھروں میں محصور ہیں۔غدا کی قلت، بھوک سے بلکتے بچوں اور مریضوں کی اکھڑتی سانسوں سے مجبور کشمیری باہر نکلیں تو ان پر پیلٹ گنز کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے کشمیری نوجوان بینائی سے محروم ہو رہے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری رہنماؤں، نوجوانوں سمیت بچے بھی جیلوں میں قید ہیں، 3 ماہ سے کشمیریوں کو نمازجمعہ مساجد میں ادا کرنے نہیں د ی جا رہی۔

    چین یغورمسلمانوں کے قبرستانوں کو مسمار کرکے نشانات مٹانے لگا

    مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کی جانب سے بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاج کی کال دی گئی ہے۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ حیران ہوں عالمی میڈیا ہانگ کانگ احتجاج کی کوریج کر رہا ہے کشمیرکی نہیں۔انہوں نے کہا کہ 3 ماہ سے کشمیرمیں مواصلاتی نظام کا مکمل بلیک آؤٹ ہے، کشمیری رہنماؤں ، بچوں سمیت ہزاروں کشمیری جیلوں میں ہیں۔

    دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری پابندیاں تیسرے ماہ میں داخل ہوگئیں۔ وادی میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، گھروں میں قید کشمیریوں کے پاس کھانا پینا ختم ہوگیا، کمیونی کیشن بلیک آؤٹ کی وجہ سے وادی کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔

    اقرا عزیز نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کے اجلاس میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں رات میں چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں بچوں کو اٹھایا جا رہا ہے.ملیحہ لودھی نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بند کیے گئے مواصلاتی نظام کی قیمت بیماروں کو کس طرح ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو کے باعث دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے سنسان ہیں۔ کشمیریوں کا رابطہ 5 اگست سے دنیا سے منقطع ہے۔ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہو گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل تین ماہ سے جاری کرفیو کے دوران موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تشدد کو 3 ماہ ہو گئے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وادی کے رہائشیوں کی تکالیف میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

  • خواتین کے صرف 25 فیصد بینک اکاؤنٹس،گورنر اسٹیٹ بینک کا انکشاف

    خواتین کے صرف 25 فیصد بینک اکاؤنٹس،گورنر اسٹیٹ بینک کا انکشاف

    کراچی : بڑی عجیب اور انکشاف والی بات کہہ دی گورنر سٹیٹ بینک نے آج، اطلاعات کےمطابق پاکستان میں خواتین کے صرف 25 فیصد بینک اکاؤنٹس ہیں، ہمارا مذہب خواتین کو مالیاتی امور سے دور رہنے کا درس نہیں دیتا۔گورنرہاؤس کراچی میں لیڈیز فنڈ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ کمرشل بینکوں کو خواتین کیلئے آسان بینکاری نظام وضع کرنا چاہیے۔

    سپر مارکیٹ میں مصنوعی گوشت ، تیار خلا میں فروخت زمین پر

    گورنر رضا باقر کا مزید کہنا تھا بینکاری میں خواتین کا کردار بڑھانے کیلئے فریقین کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مذہب خواتین کو مالیاتی امور سے دور رہنے کا درس نہیں دیتا۔پاکستان میں خواتین کے صرف25فیصد بینک اکاؤنٹس ہیں، خواتین کو برابری کے مواقع دے کر معیشت میں بہتری لائی جاسکتی ہے، کئی ممالک نے خواتین کو معیشت میں حصہ دے کر ترقی حاصل کی۔

    چین یغورمسلمانوں کے قبرستانوں کو مسمار کرکے نشانات مٹانے لگا

    گورنرسٹیٹ بینک نے کہا کہ اس وقت دنیا میں75فیصد مردوں اور 66فیصد خواتین کے بینک اکاؤنٹس ہیں، پاکستان میں25فیصد مرد،7فیصد خواتین کو اکاؤنٹس کی سہولت حاصل ہے، سعودیہ میں58، ایران میں92فیصد خواتین کو بینک اکاؤنٹ کی سہولت ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ168اضلاع میں خواتین کی خواندگی کے لئے پروگرامز کا آغاز کیا گیا ہے، خواتین کو گھریلو صنعت کیلئے آسان قرضوں کی سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

    اقرا عزیز نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

  • ویرات کوہلی نے ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    ویرات کوہلی نے ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ بھارتی شہر پونے میں کھیلا جا رہا ہے ، میچ میں بھارت نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 601 رنز کا بڑا ٹوٹل پروٹیز کے سامنے کھڑا کر دیا ، جس میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے 254 رنز سب سے اہم ہیں، ویرات کوہلی نے اپنے ٹیسٹ کیریر کی ساتویں ڈبل سینچری اسکور کی

    ورلڈ بیچ گیمز 2019، پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد کھلاڑی کون ہیں ؟

    اس کیساتھ وایرات کوہلی نے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا تیز ترین 21000 انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ، سچن ٹنڈولکر نے یہ ریکارڈ 473 اننگز کھیل کر 65 سنچریوں کی مدد سے حاصل کیا تھا، جبکہ ویرات کوہلی نے یہ ریکارڈ 435 انٹرنیشنل اننگز کھیل کر 69 سینچریوں کی مدد سے اپنے نام کر لیا ہے اور ویرات کوہلی نے یہ ریکارڈ 38 اننگز پہلے حاصل کرلیا ہے،

  • ترکی پر نئی پابندیاں لگیں گی یا نہیں، اہم خبر آ گئی

    ترکی پر نئی پابندیاں لگیں گی یا نہیں، اہم خبر آ گئی

    ترکی نے شمالی شام میں آپریشن کا آغاز کیا ہوا ہے۔ ترکی کو مختلف ممالک کی طرف سے ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔ تاہم امریکی صدر ٹرمپ نے ترکی کے اس اقدا م کی کھل کر مخالفت کی ہے۔ اب ترکی پر نئی پابندیاں لگیں گی یا نہیں اس حوالے سے بھی خبر آ گئی ہے۔

    امریکی ری پبلیکنز ارکان کی ترکی پرپابندیاں‌لگانے کی تیاریاں

    امریکی میڈیا کے مطابق سیکرٹری خزانہ اسٹیون منچن نے وائٹ ہاﺅس کے بریفنگ روم میں کہا کہ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کو ترکی پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اختیار دیا ہے لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔

    منچن نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ ہم مالیاتی اداروں کو محتاط رہنے کا نوٹس دے رہے ہیںکہ پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ منچن کے بقول یہ پابندیاں بہت سخت ہوں گی ۔ ہمیں امید ہے کہ ہمیں ان کا استعمال نہیں کرنا پڑے گا لیکن اگر ضرورت پڑی تو ہم ترکی کی معیشت کو بند کردیں گے۔

    شام میں ترکی کے کتنے فوجی ہلاک ہو گئے، خبر آگئی

    واضح رہے کہ ٹرمپ نے شمالی شام سے امریکی فوجوںکے واپس بلانے کا دفاع کیا ۔ ٹرمپ کے اس اقدام کی وجہ سے امریکہ کی اتحادی کرد ملیشیاﺅں پر حملہ کا راستہ صاف ہوا۔

    ترکی شام میں کہاں تک اندر جا کر کارروائی کرنا چاہتا ہے ، خبر آگئی

    ٹرمپ کے امریکی فوج کے واپس بلانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جنوبی کیرولائنا کے سینیٹر لنڈسے گراہم نے تو اس فیصلے کو ٹرمت کی صدارت کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا ہے۔

    منچن نے مزید کہا ، "اس صورتحال پر ہم سب فکرمند ہیں۔دوسری طرف محکمہ خزانہ کے مطابق ، ٹرمپ ایک ایسے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر رہے ہیں جو امریکہ کو ترکی کی انفرادی شخصیات یا اداروں کے خلاف پابندی کی اجازت دے دے گا۔

  • میانوالی کو مخفوظ بنانے کیلیے وزیر اعظم کی ہدایت پر پراجیکٹ کا آغاز

    میانوالی کو مخفوظ بنانے کیلیے وزیر اعظم کی ہدایت پر پراجیکٹ کا آغاز

    میانوالی،سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) وفاقی وزیر توانائی و پیٹرولیم عمر ایوب، امجدعلی خان چیئرمین قائمہ کمیٹی برائےدفاع، احمد خان نیازی کوارڈینیٹر ٹو وزیراعظم پاکستان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کے ہمراہ” محفوظ میانوالی”پروجیکٹ کے لیے بنائے گئے کنٹرول روم ڈی پی او آفس کا وزٹ کیا۔ ڈی پی او میانوالی نے انہیں”محفوظ میانوالی” پروجیکٹ کے بارے میں بریف کیا۔ وفاقی وزیر توانائی و پیٹرولیم عمر ایوب نے میانوالی پولیس کے کنٹرول روم "محفوظ میانوالی” پروجیکٹ میں کیے گئے اقدامات کو سراہا اور میانوالی کی اہم شاہراوں، گلیوں، بازاروں اور خاص کر تھانوں کی حوالات کی CCTV کیمروں سے نگرانی کو احسن اقدام قرار دیا۔

  • مقامی آبادی کا پولیس پر حملہ

    مقامی آبادی کا پولیس پر حملہ

    پولیس ایک شخص کو گرفتار کرنے کے لیے گئی تو علاقے کے لوگوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔

    بھارتی پولیس کی بکریوں سے زیادتی ، پودے کھانے پرگرفتار کرلیا!

    یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع گیا میں پیش آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس سلیا گاوں میں ایک شخص کو گرفتار کرنے پہنچی تو گاوں کے مرد و خواتین نے مل کر پولیس پر لاٹھی ڈنڈوں اور اینٹ پتھروں سے حملہ کردیا.

    اس حملہ میں تھانہ انچارج اجے کمار سنگھ ، اے ایس آئی سکندر پاسوان سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔اس دوران تھانہ انچارج کا بایاں ہاتھ ٹوٹ گیا تو اے ایس آئی اور سپاہی کے سر اور ہاتھ میں شدید چوٹیں آئیں ، زخمی اہلکاروں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

    راجھستان : بھارتی پولیس نے ایک غریب شہری پر پاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام لگا کرگرفتار کرلیا

    واضح رہے بھارتی پولیس جہاں انسانوں کے ساتھ ظلم کرنے میں عار محسوس نہیں‌کرتی وہاں جانوروں کے ساتھ برا سلوک کرنے پر شرماتی نہیں، اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کی پولیس نے دو بکریوں کو پودے کھانے پرگرفتار کرلیا ہے ،

    بھارتی پولیس نے کشمیری صحافی کو گرفتار کرلیا

    بھارتی انگریزی اخباردی ہندو کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ کے علاقے حضورآباد میں ریاستی سطح پر درخت اگاؤ مہم کے تحت لگائے گئے پودوں کو یہ دونوں بکریاں نقصان پہنچا رہی تھیں۔جس کی پولیس کو شکایت درج کروائی۔جس کے بعد پولیس نے ان دونوں بکریوں کو گرفتار کرکے تھانے کے باہر باندھ دیا۔