بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا کا ٹی ایچ کیو بورے والا میں نئے بننے والے ایمرجنسی وارڈ کا افتتاح.
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگزیب سی او ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر ارشد ملک ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکڑ عمران بھٹی ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال ڈاکٹر منیر احمد سندھو ڈاکٹر خالد چوہدری بھی تھے.
Author: +9251
-
بورے والا : ایمرجنسی وارڈ کا افتتاح
-
لودہراں : وومن پیس لیگ ٹرافی کی تقریب
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پائلٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب میں جاری وومن پیس لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور میں منعقد ہوئی۔
علی خان ترین،اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب،ایل پی پی کے سی ای او ڈاکٹر عبدالصبور ودیگر نے تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر کھیلے گئے پول میچ میں آئی یو بی روہی نے آئی یو بی چیلنجرز کی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی -
لودہراں : یکجہتی کشمیر اجلاس
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ھدایات کی روشنی میں ڈاکٹر سید ماجد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو لودھراں کی خصوصی ھدایات پر ریسکیو اسٹیشن لودھراں میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اجلاس منعقد ھوا
جسکی صدارت عامر رشید ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر نے کی۔ اجلاس میں ریسکیو آفیسرز اور آفیشلز نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عامر رشید ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ریسکیو 1122لودھراں کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ھے جسطرح جسم کے کسی حصے کو تکلیف ھوتو پورا جسم تڑپتا ھے اسی طرح کشمیری بھائیوں بہنوں پر ھونے والے مظالم بھی ھمارے لئے باعث تکلیف ھیں انکا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ھم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ھیں
انکا مزید کہنا تھا کہ انڈین گورنمنٹ کشمیر سے فوری کرفیو اور غاصبانہ قبضہ ختم کرے اور کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت دیا جائے۔اجلاس کے آخر میں کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔
-
لودہراں : عوام کے مسائل فوری حل کریں گے
لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) چیف منسٹر پنجاب عثمان بزدار کے وژن کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او ملک جمیل ظفر کا کھلی کچہری کا انعقاد۔ ترجمان پولیس
تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری کا انعقاد تھانہ سٹی لودہراں میں کیا گیا۔ ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے شہریوں کے مسائل سنے، درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے ہدایت کی کہ مقررہ وقت کے اندر لوگوں کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے.
عوام الناس کے مسائل کے حل کے لئے ان کی دہلیز تک جاؤں گا۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو فوری حل کرنا ہے ۔ کھلی کچہریوں سے عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم ہوئے ہیں۔
ہفتہ وار کھلی کچہری کے علاوہ بھی شہری دفتر آ کر اپنے مسائل بیان کر سکتے ہیں۔ لودہراں پولیس "انصاف آپ کی دہلیز پر” کے سلوگن پر عمل پیرا ہے۔ ڈی پی او ملک جمیل ظفر
-

گیس سلنڈر کی دوکان میںآگ لگنے سے تمام سلنڈر پھٹ گئے
رحیم یار خان سٹی، چوک پٹھانستان میں گیس سلنڈرز کی دوکان میں آگ بے قابو، دوکان میں موجود تمام گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گئے…!!
-

تجاوزات کے خلاف آپریشن
رحیم یار خان()چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رحیم یار خان اور عملہ میونسپل کمیٹی پر سکول بازار کے دکانداروں عامر، عمیر ، عرفان عرف جانی اور 20 نا معلوم افراد کا قاتلانہ حملہ.میونسپل کمیٹی کے ملازم میر داد کے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی
-

آزادی مارچ, مولانا فضل الرحمن آج راولپنڈی میں کارکنان سے خطاب کریں گے
راولپنڈی:امیر جمعیت علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمن آزادی مارچ کے سلسلے میں آج تین بجے جامعہ اسلامیہ کشمیر روڈ صدر میں کارکنان سے خطاب کریں گے جہاں وہ کارکنان کے سامنے آزادی مارچ کے حوالے سے گفتگو کریں گے, یاد رہے مولانا فضل الرحمان حکومت گراؤ مارچ کے لئے 31 اکتوبر کو اسلام آباد آرہے ہیں اس سلسلے میں وہ شہر شہر جا کر کارکنان کو کو تیار کررہے ہیں
-

طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے ؟
ٹوکیو:حسب روایت اس سال بھی دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق جاپان اور سنگاپور مشترکہ طور پر پہلے نمبر پرموجود ہیں۔اطلاعات کے مطابق پاسپورٹ کی درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جاری کردہ فہرست کے مطابق دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں ایشیائی ممالک کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔
سپر مارکیٹ میں مصنوعی گوشت ، تیار خلا میں فروخت زمین پر
رپورٹ کے مطابق پہلے دو نمبر پر موجود ممالک یعنی جاپان اور سنگاپور کے شہریوں کو 190 ممالک میں ویزا آن آرائیول کی سہولت دی جاتی ہے۔طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں فن لینڈ، جرمنی اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پرموجود ہیں۔اسی طرح یورپی ممالک ڈنمارک، اٹلی، لکسمبرگ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، اس فہرست میں فرانس، اسپین اور سوئیڈن کا چوتھا نمبر ہے۔
چین یغورمسلمانوں کے قبرستانوں کو مسمار کرکے نشانات مٹانے لگا
پاسپورٹ انڈیکس کی جاری کردہ فہرست میں امریکا اور برطانیہ کا چھٹا نمبر ہے، طاقتور ویزےکی فہرست میں ان دونوں ملکوں سے مجموعی طور پر 15 ملک آگے ہیں۔مسلم ممالک میں متحدہ عرب امارات سب سے آگے ہے، فہرست میں اس کا نمبر 15 ہے، جس کے شہریوں کو 172 ممالک کے لیے پیشگی ویزے کی ضرورت نہیں ہے۔بھارت 82ویں نمبر پر موجود ہے، پاکستان اور صومالیہ ایک ساتھ 104 ویں نمبر پر ہیں جبکہ عراق اور افغانستان سب سے آخر میں 106 اور 107 نمبر پر براجمان ہیں۔
اقرا عزیز نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا
-

2 بہنوں کا اغوا، اجتماعی زیادتی کے الزام میں 5 افراد کےخلاف مقدمہ
کبیروالا: خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے علاقے کورائی بلوچ میں رات کو گھر سے 2 لڑکیوں کو اغوا کرکے 3 روز تک اجتماعی زیادتی کے الزام میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر میں وسیم، علمدار اور قیصر سمیت دیگر 2 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا۔
سپر مارکیٹ میں مصنوعی گوشت ، تیار خلا میں فروخت زمین پر
زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکیوں کے بھائی کی درخواست پر صدر تھانے میں درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق 3 روز قبل رات گئے ملزمان ان کے گھر میں گھس آئے تھے اور ان کی بہنوں کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے آم کے باغ میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
چین یغورمسلمانوں کے قبرستانوں کو مسمار کرکے نشانات مٹانے لگا
ایف آئی آر کے مطابق ان کے بھائی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گزشتہ روز ان کی دونوں بہنوں کو گھر کے قریب چھوڑ کر چلے گئے جنہوں نے اپنے ساتھ زیادتی ہونے والی زیادتی کے بارے میں بتایا’۔واقعے کی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال عمر سعید نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے ایک ملزم قیصر کو گرفتار کرلیا۔
اقرا عزیز نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا
-

سابق سیکریٹری پر جنسی ہراسگی کی وجہ سے پابندی لگ گئی
کابل : جنسی ہراسگی افغان فٹبال ٹیم کو لے ڈوبی ، اطلاعات کے مطابق فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی (فیفا) نے افغان فٹ بال فیڈریشن (اے ایف ایف) کے سابق جنرل سیکریٹری سید آغازادہ پر خواتین کھلاڑی کو ہراساں کرنے کے حوالے سے کیس میں غفلت برتنے کےجرم میں 5 سال کے لیے پابندی اور 10 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔
سپر مارکیٹ میں مصنوعی گوشت ، تیار خلا میں فروخت زمین پر
فیفا نے اپنے بیان میں کہا کہ اے ایف ایف کے سابق صدر کرام الدین کریم کے خلاف کئی خواتین کھلاڑیوں کی جانب سے درج کی گئی شکایات کی بنیاد پر تفتیش کی گئی۔خواتین فٹ بالرز نے 2013 سے 2018 کے دوران جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات کی شکایت کی تھی اور اس وقت آغا زادہ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی ایگزیکیٹو کمیٹی میں شامل تھے اور اے ایف ایف کے جنرل سیکریٹری تھے۔
چین یغورمسلمانوں کے قبرستانوں کو مسمار کرکے نشانات مٹانے لگا
فیفا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ‘آغازادہ خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے آگاہ تھے اور فیفا کے قواعد و ضوابط کے مطابق اس حوالے سے رپورٹ کرنا ان کی ذمہ داری تھی’۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ فیفا نے مزید تحقیقا ت کا فیصلہ بھی کرلیا ہے، دوسری طرف افغان فٹبال ٹیم میجمنٹ نے فیفا کے فیصلے پر دکھ کا اظہار کیا ہے
اقرا عزیز نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا