کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کی جس میں کالعدم تنظیم لشکرجھنگوہ العالمی کا ٹارگٹ کلر گرفتار ہوا امان اللہ نامی ٹارگٹ کلر کو مشرقی بائی پاس سے گرفتار کیا گیا ٹارگٹ کلر پولیس اہلکاروں اور فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا اور بلوچستان حکومت نے ٹارگٹ کلر کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا، ترجمان سی ٹی ڈی۔
Author: +9251
-
ڈاکوؤں کی دن دیہاڑے گھر میں گھس کر خطرناک ڈکیٹی
گوجرانوالہ:
تھانہ پیپلزکالونی وائی بلاک میں دن دہاڑے 5 مسلح ڈاکو رانا آصف نامی شخص کے گھر میں گھس کر گھر والوں کو یرغمال بنا کر 75 لاکھ روپے کیش 50 تولے طلائی زیور لے کر فرار اہل علاقہ آئے دن کی وارداتوں سے پریشان اہل علاقہ کا کہنا ھے پولیس ہمارے جان و مال کی حفاظت کرنے میں بُری طرح ناکام ہو چُکی ھے اور پیپلزکالونی میں ہر دوسرے دن ڈاکو چوری کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اہل علاقہ کا وزیراعلیٰ پنجاب اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے پُر زور مطالبہ ھے کہ جلد ازجلد ڈاکوں کو پکڑ کر ہماری لوٹی ہوئی رقم اور طلائی زیور واپس دلوایا جائے اور ہمارے علاقہ کو آئے دن چوری کی وارداتوں سے محفوظ کیا جائے۔ -

صحافیوں کے مسائل، صدر مملکت بھی میدان میں آ گئے
سوشل میڈیا پر کسی کا کنٹرول نہیں ہے جس کی وجہ سے کئی مواقع پر غلط خبروں کو بھی ترویج مل جاتی ہے۔
اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن ( پی آر اے ) کے نو منتخب عہدیداروں نے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے تمام عہدیداران کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ پریس گیلری پارلیمنٹ کا ایک اہم حصہ ہے اور اس کے معاملات کو خوش اسلوبی سے چلانے میں پی آر اے کا کردار انتہائی اہم ہے۔ صدر مملکت نے پی آر اے کے ممبران کی پارلیمان کی کارروائی کی کوریج کی تعریف کی اور کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ میڈیا میں بھی ارتقاءکا عمل جاری ہے، پوری دنیا میں پرنٹ میڈیا پر معاشی پریشر بڑھ رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔
سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف
ٹویٹر استعمال کرنے والوں کی لئے بری خبر، پاکستان میں ٹویٹر بند کرنیکی تجویز
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی کا کنٹرول نہیں ہے جس کی وجہ سے کئی مواقع پر غلط خبروں کو بھی ترویج مل جاتی ہے۔
فیس بک کی دوستی، عاشق نے محبوبہ کی خاطر ہاتھ کاٹ ڈالا، محبوبہ کے ساتھ پھر کیا کیا؟ پڑھیے
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ
اس موقع پر پی آر اے کے صدر بہزاد سلیمی نے صدر مملکت کو صحافیوں کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا جس پرصدرمملکت نے ان مسائل کے حل کے لیے خصوصی توجہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ سیکڑٹری اطلاعات زاہدہ پروین نے حکومت کی جانب سے صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے متعلق صدر مملکت کو آگاہ کیا۔
-

مولانا کے آزادی مارچ کو فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ ایسا انکشاف ہوا کہ سب حیران رہ گئے
مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ اہم خبر سامنے آ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف سندھ کے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو سندھ حکومت فنڈ دے رہی ہے، آصف زرداری نے آزادی مارچ مولانا فضل الرحمان کو ٹھیکے پر دے دیا ہے.
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ کی صوبائی حکومت وفاقی حکومت پر چڑھائی کرنے کے لئے مولانا کو فنڈ دے رہی ہے، ہم سندھ میں آزادی مارچ کا راستہ روکیں گے،
قبل ازیں ایک اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کو بتایا گیا کہ خیبر پختون خواہ تنظیم کی جانب سے 5 کروڑ روپے جمع کروا دیئے گئے، تمام صوبوں سے چندہ وصولی کا عمل جاری ہے.
آزادی مارچ، شہباز شریف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ نواز شریف نے سر پکڑ لیا
آزادی مارچ سے قبل ہو گا فلیگ مارچ، کتنے لاکھ رضاکار ہوںگے سیکورٹی پر؟
مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے جہاں سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دئیے وہیں کارکنان سے چندے کی اپیل بھی کر دی، مولانا فضل الرحمان کی جانب سے چندے کی اپیل کے بعد کارکنان نے بڑی تعداد میں چندہ جمع کروانا شروع کر دیا ہے .چندے کو آزادی فنڈ کا نام دیا گیا ہے جس کے لئے باقاعدہ رسیدیں چھپوا دی گئیں ،
آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان
عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید
مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی
آزادی مارچ کے لئے چھپوائی گئی رسیدیں مختلف قسم کی ہیں ہر صوبے میں الگ ڈیزائن اور الگ رنگ کی رسیدیں ہیں. کراچی والوں کے لئے شرط رکھی گئی ہے کہ وہ کم از کم 500 وپے چندہ دیں گے ، کراچی کے لئے بنائی گئی رسید پر 500 روپے لکھے گئے ہیں،
مولانا کا آزادی مارچ، مولانا متحرک، رابطے، ملاقاتیں شروع
خیبر پختونخواہ والوں کو خصوصی رعایت دی گئی ہے اگر کوئی دس روپے بھی دینا چاہے تو دے سکتا ہے وہ بھی آزادی مارچ کے لئے قبول ہوں گے
مولانا کو سو ارب کی فنڈنگ کون کرے گا؟ معروف اینکر مبشر لقمان نے سوال ٹھا دیا
مولانا فضل الرحمان نے اسلام آبا دکی جانب لانگ مارچ کا اعلان تو کر دیا لیکن اب وہ بند گلی میں پھنس چکے ہیں، سیاسی جماعتیں مولانا کے لانگ مارچ سے الگ ہو رہی ہیں، مولانا متحرک ہو چکے ہیں کہ کسی طرح لانگ مارچ کامیاب ہو لیکن یہ آنے والا وقت بتائے گا کہ آزادی مارچ میں مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں کتنا دم ہو گا، مولانا آزادی مارچ سے نتائج حاصل کر لیں گے یا پھر پرانی تنخواہ پر کام کریں گے.
لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد
مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ کے حوالہ سے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کہہ چکے ہیں کہ فضل الرحمان نےاسلام آباد کی طرف پیش قدمی کی تو لوگ انھیں خود روک لیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جو قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں گے ان کو سہولیات دی جائیں گے ، کیٹینر اور پانی بھی فراہم کریں گے لیکن اگر قانون ہاتھ میں لیا گیا تو روکیں گے.
اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا فیصلہ تو ہوا لیکن اب اپوزیشن جماعتیں مولانا کا ساتھ دینے کو تیار نظر نہیں آ رہی، اگر اپوزیشن جماعتوں نے ساتھ نہ بھی دیا تو مولانا فضل الرحمان اکیلے اپنے کارکنان کے ساتھ نکلیں گے اور یقینی طورپر تاریخی مارچ کریں گے، اس سے قبل مولانا فضل الرحمان ملک بھر میں ملین مارچ کر رہے ہیں، کراچی، سکھر لاہور سمیت مختلف شہروں میں ان کے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں.
آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر
مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.
مولانا فضل الرحمن کی کشمیر کمیٹی نے کتنے کروڑ خرچ کئے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سے مولانا فضل الرحمن کی جانب سے کشمیر کے حوالہ سے کوئی مضبوط کردار دیکھنے میں نہیں آیا ہے حالانکہ وہ کشمیر کمیٹی کے متعدد مرتبہ چیئرمین رہ چکے ہیں اور ان کی وزارت پر کروڑوں روپے کے اخراجات آتے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر لوگوں کی طرف سے اس بات پر سخت تنقید کی جارہی ہے کہ وہ کشمیر کیلئے کو کچھ کر نہیں رہے، جمعہ کے دن یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھی انہوں نے خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن حکومت کے خلاف وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے اور دھرنا دینے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں،
کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا
مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی
-

ترکی کا شام میں امن آپریشن، اسپین اور بھارت نے بھی اپنا موقف بتا دیا
ترکی نے شمالی شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خاتمہ اور شام میں سیف زون کے قیام کے لیے امن آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ ترکی کے اس آپریشن کے حوالے سے ہر ملک اپنے موقف کا اظہار کر رہا ہے۔
ترکی کا شام میں آپریشن، نیٹو کے سیکرٹری جنرل بھی بول پڑے
بھارت نے ترکی کے شام میں آپریشن پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی یکطرفہ کارروائی سے علاقے میں استحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر ہوسکتی ہے۔ اس کارروائی سے سنگین شدید انسانی بحران بھی جنم لے سکتا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں ترکی سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شام کی سالمیت کا خیال رکھے اور اپنے مسائل کو بات چیت کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرے۔
ترکی کا شام میں فوجی آپریشن شروع
یاد رہے کہ اسی بھارت نے گذشتہ سات دہائیوں سے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بھی کسی خاطر میں نہیں لا رہا۔ بھارت نے گذشتہ 67دن سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے جس سے شدید انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے۔ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند ہیں۔
ترکی کو شام کے دیہات میں شدید مزاحمت کا سامنا
دوسری جانب اسپین نے ترکی کی طرف سے شام میں متوقع دہشت گردی کوریڈور کو ختم کرنے اور علاقے میں امن وامان قائم کرنے کے لئے، شروع کئے گئے امن آپریشن کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا ہے۔
اسپین کی طرف سے ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ "ترکی کے ساتھ تعاون سے نیٹو اتحاد کا مقصد سرحدی بحران میں کمی لانے کے لئے کردار ادا کرنا ہے”۔
واضح رہے کہ اسپین کے پیغام میں ترکی اور اسپین کے پرچموں کی تصاویر اور "ہم نیٹو ہیں” کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔
-

وینہ ملک اور ہربھجن سنگھ کی ٹویٹر پر مصالحے دار تکرار
پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک اور بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ نے ٹویٹر پر ایک دوسرے کو آڑے ہاتھوں لے لیا.
وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں کی جانے والی تقریر پر ہربھجن نے طنزیہ ٹویٹ کیا جس کو وینا ملک نے ایسا کرارا جواب دیا کہ ہربھجن آگے بول نہ پائے.
وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی تقریر پر پوری دنیا تو سراہ رہی ہے لیکن بھارتیوں کو یہ بات کہاں ہضم ہوتی ہے. ان میں سے ایک بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی ہیں جنہوں نے وزیراعظم کی تقریر کو بغیر سنے ان پر تنقید کرنا شروع کردی اور ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں ’’بلڈ باتھ‘‘اور ’’آخری سانس تک لڑیں گے‘‘کے الفاظ استعمال کیے ان کے یہ الفاظ دونوں قوموں کے درمیان نفرت کو بڑھاوا دیں گے۔ بطور اسپورٹس پرسن میں امید کررہا تھا کہ وہ امن کی تشہیر کریں گے۔
PM Imran khan DID talk about peace in his speech.He talked about the reality and the horror that will surly occur when the curfew is lifted and sadly there's gonna be a bloodbath.He clearly states that it’s not a threat but a fear
Don’t you understand English? @harbhajan_singh https://t.co/WTpjholRoT— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) October 7, 2019
بنا تقریر سنے اس ردعمل پر وینا ملک نے جواب دیا کہ ہمارے وزیراعضم نے امن کہ ہی بات کی ہے. آپ کو انگریزی سمجھ نہیں آتی کیا؟
وینا ملک کے اس کرارے جواب پر کے ہربھجن سنگھ کے پاس کوئی جواب نہ تھا تو وہ وینا ملک کی انگریزی میں لکھے گئے ایک لفظ کی غلطی کو پکڑ کر بیٹھ گئے اور کہا لو جی دیکھو یہ انگریجی ان کی، اگلی بار انگریزی میں کچھ بھی پوسٹ کرنے سے پہلے اسے ایک بار پڑھ لیں۔
What do u mean by surly? Oh is it surely ?? 😂😂😂😂 lo ji dekho yeh Angreji Inki.. chill pill next time try and read before u put something in English 👍 https://t.co/dgaTOJplDU
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) October 8, 2019
وینا ملک بھی کہاں خاموش رہنے والی تھی. ان کے گزشتہ ٹویٹس میں سے غلطیاں نکال کر سامنے رکھ دی اور کہا کہ آرام سے چائے ملاہضہ فرمائیے.
Main karun toh Saala Character Dheela hai!
Kya kehrahey they app mjhy angrezi nahi ati. Yeh apki 2 different tweets hai👇.@harbhajan_singh Araam se Chaaye k saath mulahiza kijiye!!!! ☕ pic.twitter.com/1Vtl9vjGL6— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) October 8, 2019
-

کاشف آفریدی کے بیہمانہ قتل کے واقعہ کا نوٹس، قاتل بچ نہیں پائیں گے،اجمل وزیر
پشاور: کاشف آفریدی کے بیہمانہ قتل کے واقعہ کا نوٹس، قاتل بچ نہیں پائیں گے،خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان و مشیر قبائلی اضلاع اجمل خان وزیر نے قبائلی ضلع خیبر میں معصوم بچے کاشف آفریدی کے بیہمانہ قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

آزادی نہیں فسادی مارچ ،توڑ پھوڑ کے منصوبے ، ریاست کے خلاف شرارت ہے ، شوکت یوسفزئی
باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان و مشیر قبائلی اضلاع اجمل خان وزیرنے ڈی پی او ضلع خیبر سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے اوراب تک ہونے والے تفتیشی پیشرفت پر فوری رپورٹ طلب کرلی ہے ،مقامی رہنماوں سے ملاقات کے دوران ترجمان و مشیر قبائلی اضلاع اجمل خان وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معصوم کاشف آفریدی کے سفاک قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا

اقوام متحدہ بھی کنگال، پیسےمک گئے ،سیکرٹری جنرل نے پردہ چاک کردیا
دوسری طرف ترجمان و مشیر قبائلی اضلاع اجمل خان وزیر نے پولیس اور دیگر ذمہ دار اداروں کی ہدایت کی ہےکہ مقتول کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اجمل وزیرنے اس موقع پر کہا کہ پولیس کے مطابق بچے کی پوسٹ مارٹم نہ ہونے کی خبر جھوٹی ہیں، سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات جاری ہے، اجمل وزیرنے اس موقع پر کہا کہ بعض مقامی لوگوں نے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی کہ کاشف آفریدی کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوا لیکن ای آئی آر میں درج ہے

خود کشی ایک خوفناک المیہ—-از– جویریہ چوہدری
-

ن لیگ اب آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کب کرے گی؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا
مسلم لیگ ن کی رہنما مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلافات کے حوالہ سے اہم بیان دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے 30 سال سے کوشش کی جا رہی ہے نواز ، شہباز شریف میں اختلافات ہوں، درست فیصلوں کیلیے پارٹی میں مشاورت ہوتی ہے ،پارٹی میں مختلف لوگوں کی مختلف رائے تھی لیکن باتیں شہباز شریف سے جوڑی گئیں،
تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جب کلثوم نواز بیمار ہوئیں تو مخالفین نے مذاق اڑایا،شہباز شریف کی کمر میں تکلیف تھی اس کے باوجود اجلاس کی صدارت کی،ملک میں مہنگائی ہوگئی،الیکشن چوری ہوئی اس پر مذہب کارڈ کی کیا بات ہے،آزادی مارچ سے متعلق مسلم لیگ ن ہفتے کو فیصلہ کرے گی ،شہباز شریف نے کہا انہوں نے ہمیشہ بھائی سے رشتے کو زیادہ اہمیت دی،
شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

