بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) آر پی او ملتان وسیم احمد کا بورےوالا کا دورہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں خدمت کاؤنٹر کا افتتاح اور تھانہ صدر بورےوالا کا معائنہ کیا ۔
اس موقع پر انصاف کے متلاشی سائلین ہسپتال اور تھانہ صدر پہنچ گئے ۔
سائلین نے اپنی درخواستیں آر پی او ملتان کو پیش کیں تو انہوں نے ضلعی افسران کو سونپتے ہوئے رپورٹس پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیے ۔
آر پی او ملتان کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے سائلین کو بہترین خدمات فراہم کرنا ہمارا مشن ہے ۔
Author: +9251
-
بورے والا : انصاف کی فراہمی اولین ترجیح
-
وہاڑی : دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کی کوشش
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں ڈاکو راج ہے
تفصیلات کے مطابق شیخ کاٹن کالونی جمیل چوہدری کے گھر میں دن دیہاڈے ڈاکو گھر میں داخل ہوگئے، گھر والوں کو یرغمال بنانے کی کوشش لوٹ مار کرنے کی کوشش کی گئی گھر میں ایک فرد کی جوابی کارروائی سے ڈاکوؤں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا سٹی پولیس ہمشہ کی طرح لیٹ پہنچی اور ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
-
بورے والا : چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ ساہوکا کی حدود دیوان صاحب
میں بکرا چور پکڑا گیا حاجی شیر میں قصاب کی دوکان پر بکرا فروخت کرتے عوام نے پکڑ لیا
بکرا چور موٹر سائیکل پر بکرا سیل کرنے آیا پکڑا گیا.تھانہ ساہوکا 15 پر کال کرنے پر بھی نہ پہنچ سکی بکرا چور گونگا بنانے کی ایکٹینگ کرتا تھا۔ متاثرین نے چور کی خوب اچھی طرح دھلائی کی اور سر کےوہاڑی بال مونڈھ دئیے
-
بورے والا : تشدد سے حالت تشویشناک
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) علاقہ تھانہ فتح شاہ معمولی تلخ کلامی پر 6 افراد کا محنت کش پر بہیمانہ تشدد
تشدد سے نوجوان شدید زخمی تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا
تفصیلات کے مطابق نذیر احمد قوم ملک سکنہ 327 ای بی محنت مزدوری کرتا ہے کہ معمولی تلخ کلامی پر غلام رسول قوم ڈوگر سکنہ 327 ای بی کے ہمراہ 6 افراد نے نذیر احمد کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا
زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا -

فردوس عاشق اعوان نے صحافیوں کی برطرفیوں کے حوالہ سے اہم اعلان کر دیا
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان سے سیکرٹری پی ایف یو جے رانا محمد عظیم، صدر ایمرا محمد آصف بٹ، ایمرا سیکرٹری سلیم شیخ، فنانس سیکرٹری ایمرا ارشد چوہدری، اسلام آباد کے سینئر صحافی حمید لنگرآ، ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب شاہد چوہدری اور فاروق جوہری کی اہم ملاقات ہوئی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کی برطرفی پر تشویش کا شکار ہے، حکومت ہر صورت ورکرز صحافیوں کے مفادات کا تحفظ کرے گی، میڈیا مالکان اور صحافی تنظیموں کے نمائندگان پر مشتمل کمیٹی جامع اور مفصل تجاویز پیش کرے گی جس پر حکومت عملدر آمد کرے گی،
سلامتی کونسل میں سعودی عرب نے کشمیر پر ووٹ دیا یا نہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کے دوران سیکرٹری پی ایف یو جے رانا محمد عظیم اور صدر ایمرا محمد آصف بٹ کو یقین دہانی کروائی کی ہر ادارے کے مالکان سے گفتگو کرکے صحافیوں کی برطرفییوں کا معاملہ جلد حل کرلیا جائے گا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد عظیم اور آصف بٹ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی پیشہ وارانہ صحافتی خدمات کی قدر کرتے ہیں اور میڈیا ہرقسم کی پابندی اور قدغن کے مخالف ہیں،
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم
-
بورے والا : اوباش کی خاتون سے زیادتی کی کوشش
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود حبیب کالونی کی رہائشی تین بچوں کی ماں کے ساتھ اوباش شخص کی مبینہ زیادتی کی کوشش۔
خاتون نے عزت بچانے کے لئے بھیڑیے کے سر میں اینٹ دے ماری۔
گھر آکر زیادتی کی کوشش کرنے والا آصف نامی شخص زخمی ہوگیا۔
شور شرابہ سن کر اہل محلہ اکٹھے ہوگئے ملزم کو گھر سے باہر لا کر 15 پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر نشہ کا عادی ہے ملزم اس کو نشہ فراہم کرتا ہے ۔ شوہر کو نشہ دے کر مجھ سے اکثر غیر اخلاقی باتیں کرتا جب میں اپنے شوہر کو بتاتی تو وہ کہتا آصف ایسا بندہ نہیں۔آج گھر آکر میرے شوہر کا پوجھا تو میں نے کہا وہ گھر نہیں یہ تنہائی کا فائدہ اٹھا کر ذبردستی کرنا چاہتا تھا۔میں نے اپنی عزت بچانے کی خاطر اس کے سر میں اینٹ دے ماری جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ہمیں سکول جاتے وقت رستے میں روک کر ہماری ماما کے بارے میں پوچھتا کبھی مما کا موبائل نمبر مانگتا نہ بتانے پر دھمکیاں دیتا۔متاثرہ خاتون کے 7 سالہ بیٹے کابیان
-

مشرق وسطیٰ میں جانا تاریخ کی بدترین غلطی، وہاں کوئی تباہی پھیلانے والے ہتھیار نہیں تھے، ٹرمپ کا اعتراف
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے مشرق وسطیٰ میں پولیس کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے 8 کھرب ڈالر خرچ کئے اور ہمارے ہزاروں فوجی جوان مارے گئے اور زخمی ہوئے، دوسری جانب لاکھوں لوگ قتل ہوئے، مشرق وسطیٰ میں جانا ہماری تاریخ کی بدترین غلطی تھی، ہم جھوٹ اور غلط بنیاد پر جنگ میں داخل ہوئے اور ثابت ہوا کہ کوئی تباہی پھیلانے والے ہتھیار نہیں تھے،
The United States has spent EIGHT TRILLION DOLLARS fighting and policing in the Middle East. Thousands of our Great Soldiers have died or been badly wounded. Millions of people have died on the other side. GOING INTO THE MIDDLE EAST IS THE WORST DECISION EVER MADE…..
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) October 9, 2019
امریکی صدر نے کہا کہ ہم بہت احتیاط اور آہستہ سے اپنی فوج کو وآپس بلا رہے ہیں، ہماری توجہ بڑی تصویر پر ہے، امریکہ پہلے سے بہت عظیم ہے، واضح رہے کہ سابق امریکی صدر جارج بش کے دور میں تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا دعویٰ کرتے ہوئے امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں جنگ چھیڑی تھی اور عراق میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل کیا گیا، -

قائداعظم ٹرافی، پہلے سیزن کے بعد کونسی ٹیم کہاں کھڑی ہے ؟
قائداعظم ٹرافی 2019-20 کے پہلے سیزن کا احتتام ہو گیا اور پواائنٹس ٹیبل پر پنجاب کی دونوں ٹیمیں چھائی ہوئی ہیں ، اظہر علی کی قیادت میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ ناردرن اور بلوچستان کے خلاف میچ میں فتوحات سمیٹنے والی سنٹرل پنجا ب کی ٹیم اب تک 67 پوائنٹس حاصل کرچکی ہے۔
سندھ کرکٹ ٹیم کو شکست دینے والی سدرن پنجاب کی ٹیم شان مسعود کی قیادت میں 50 پوائنٹس حاصل کرچکی ہے۔ سدرن پنجاب پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔
تیسری پوزیشن پر موجود خیبرپختونخوا کی ٹیم 42 پوائنٹس حاصل کرچکی ہے۔ ادھر سندھ ، بلوچستان اور ناردرن کی ٹیمیں بالترتیب چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔
چار روزہ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز 20 روز بعد ہوگا۔اس دوران اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ جاری رہے گا۔
قائداعظم ٹرافی کا دوسرا مرحلہ 28 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
-

کل شہباز کی نواز شریف سے اہم ملاقات ہو گی، احسن اقبال نے ایجنڈا بھی بتا دیا
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں آزادی مارچ میں ن لیگ کی شمولیت پارٹی تنظیم سازی، سیاسی صورتحال پر غور و خوض کیا گیا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے اس بات کی پر زور مذمت کی کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے باہر جاکر ملک کی بدنامئ کررہے ہیں، واحد ملک ہے جس کا سربراہ ملک کو کرپٹ اور منی لانڈرنگ کا گڑھ قرار دے رہاہے، دنیامیں درجنوں ملک ہیں جو بہت زیادہ کرپٹ ہیں ان کا سربراہ بیرون ملک جا کر نہیں کہتا کہ ہمارا ملک کرپٹ ہے،عمران خان بیمار ذہن کا شخص ہے اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنانےکے علاوہ کوئی سوچ نہیں، امریکہ میں عمران نے کہا کہ نوازشریف کا ٹی وی بند کر دوں گا اور چین جا کر کہتا ہے پانچ سو لوگوں کو جیل میں ڈال دوں گا، رانا ثنااللہ پر جھوٹا مقدمہ بنایا اب تو تصاویر بھی آ چکی ہیں منشیات کا مقدمہ جھوٹا عمران خان کی حکومت میں بنایاگیا،
آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان
مولانا فضل الرحمان اسلام آباد نہیں آئیں گے…………..خبر نے کھلبلی مچا دی
احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف مقدمہ کا ارشد ملک ویڈیو میں ثبوت سامنے آ چکا ہے کسی ن لیگ کے رہنما کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کر سکی، ن لیگ عمران خان کے انتقام کا نشانہ ہے جس سے کمزور نہیں مضبوط ہو رہے ہیں، ملک کی اسی فیصد آبادی حالات سے ناامید ہے، پارٹی نے پی ٹی آئی کے وزراء کے فضل الرحمن کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کی مذمت کی، حکومت کے وزراء کو اشتعال انگیز بیانات کے بجائے اپنے پیرو مرشد عمران خان کے کلپ دیکھنے چاہئیں جو دھرنے میں دیتے تھے، عوام کو حکومت مہنگائی کاتحفہ دیا، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمن سے اپیل کی کہ ن لیگ کو موبئلائز کریں، احسن اقبال نے کہا کہ کل شہبازشریف پارٹی کی سفارشات نوازشریف تک پہنچائیں گے جو فیصلہ ہو گا وہ تسلیم کریں گے، شہبازشریف نوازشریف ملاقات کے بعد لانگ مارچ میں شرکت پر حتمی فیصلہ کریں گے،
علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف ایسا قدم اٹھایا کہ مولانا پریشان ہو گئے
