Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت، علاج معالجے کے لیے غیر انسانی طریقوں کا استعمال

    بھارت، علاج معالجے کے لیے غیر انسانی طریقوں کا استعمال

    جنوبی ہندوستان میں ہندوﺅں کے ایک سالانہ تہوار میں خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے علاج کے لیے انتہائی غیر انسانی طریقوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مذہبی تقریب کے منتظمین کے مطابق وہ بیماریوں کا علاج کرتے ہیں اور بری روحوں سے نجات دلاتے ہیں۔

    بھارتی سازشیں ہوئی ناکام، ٹویٹر نے کیا بڑا فیصلہ

    آرٹی کی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باویترم ویللا پٹی نامی گاوں میں منعقدہ ’وجیاداسامی‘ تہوار کے ایک حصے میں خواتین نے سر زمین پر رکھے ہوئے ، گھٹنے ٹیکے ہوئے جبکہ سادھو ان کے ہاتھوں اور کمر کو پیٹ رہے ہیں۔ ویڈیو میںشرکاءکو رکوع کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

    اس رسم کے تحت نہ صرف خواتین اور لڑکیوں کو بری روحوں سے نجات دلائی جاتی ہے بلکہ بیماریوں کو بھی ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔

    ’گھر میں گھس کر ماریں گے‘، ایک اور بھارتی وزیر کی گیڈر بھبھکی

    روایت کے مطابق ، اگر کسی عورت کو درد محسوس نہیں ہوتا ہے ، تو اس کا مطلب ہے کہ وہ بری قوتوں کے زیراثر ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ، بھارتی مظالم کوعیاں کرتی بی بی سی کی رپورٹ

    ہندوﺅں کے عقیدے کے مطابق ،جب سادھو خواتین کو کوڑے مارتا ہے تو وہ کسی بھی قسم کی تکلیف محسوس نہیں کریں گی اگر بری روحوں کے زیر اثر ہوں۔ بصورت دیگر ، تکلیف محسوس ہوگی۔ ایک مقامی رہائشی نے بتایا کہ کئی کوڑوں کے بعد بد روح عورت کے جسم سے بھاگ جاتی ہے۔

  • ایف بی آر سے مذاکرات کی ناکامی پر تاجروں نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا

    ایف بی آر سے مذاکرات کی ناکامی پر تاجروں نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا

    ایف بی آر اور تاجر رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تاجروں کی طرف سے حکومت کی معاشی پالیسیوں کیخلاف آج آبپارہ چوک سے سرینا چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی تاہم سرینا چوک پہنچنے پر جب تاجروں‌ کو روکا گیا تو پولیس اور تاجروں کے درمیان جھڑپیں‌ شروع ہو گئیں اور پتھراؤ کیا گیا، اس موقع پر تاجروں سے سرینا چوک پر ہی احتجاجی دھرنا دے دیا، تاجروں کی جانب سے اس موقع پر آبپارہ سے ایف بی آرکی طرف جانےوالاراستہ بھی بلاک کردیا گیا، تاجروں کے ریڈزون میں داخلے کی کوشش پرپولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا جس کے جواب میں مظاہرین نے اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کردیا جب کہ ایف بی آر حکام سے مذاکرات ناکام ہونے پر انجمن تاجران نے 28 اور 29 اکتوبرکو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے،

    وزیراعظم چین سے وطن واپسی کیلئے روانہ، اگلا دورہ کس دوست ملک کا ہو گا؟ خبر آ گئی

    تاجروں‌ اور ایف بی آر کی طرف سے ایک گھنٹہ تک مذاکرات کئے گئے جو بے نتیجہ رہے، مذاکرات ناکام ہونے کے بعد تاجر نمائندہ وفد دھرنے میں لوٹ آیا اور آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قیادت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ شناختی کارڈ کی شرط کو نہیں مانتےاورحکومت جو مرضی کر لے ہم شناختی کارڈ نہیں دیں گے، 28 اور 29 اکتوبر پورے ملک میں شٹرڈاوٴن کیا جائے گا جب کہ 15 اکتوبر سے روزانہ ایک گھنٹے کی ہڑتال کی جائے گی، صدرمرکزی انجمن تاجران اجمل بلوچ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر 15 اکتوبر سے ایک گھنٹے کی روزانہ ہڑتال کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت جومرضی کر لےہم شناختی کارڈ نہیں دیں گے اور یہ کہ تاجر 28اور 29اکتوبر کو ملک گیر ہڑتال کریں گے،

    وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک، مسئلہ کشمیر اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

    کاش چینی صدر کی تقلید میں 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا ،وزیراعظم

    چین میں وزیراعظم کا استقبال کس نے کیا؟

  • پاکستان میں کتنے فیصد بچیاں سکول نہیں جاتی، شاہد آفریدی نے بتا دیا

    پاکستان میں کتنے فیصد بچیاں سکول نہیں جاتی، شاہد آفریدی نے بتا دیا

    پاکستان کے چہیتے کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی بچیوں کی تعلیم پر آواز اٹھا دی.

    شاہد آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ہمارے ملک میں 56 فیصد بچیاں سکول نہیں جاتی اور یہ ہمارے ملک کی ترقی کے لیے اچھی علامت نہیں ہے.

    لالا نے بتایا کہ میں شکر ادا کرتا ہوں "باسکن روبنز” کا جو ہمارے ساتھ ہمارے اس پروجیکٹ میں شامل ہے.شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم اس پروجیکٹ میں کوشش کریں گے کہ تعلیم کو عام کیا جائے کیونکہ یہ ہر لڑکی کا حق ہے.

    واضح رہے اس پروجیکٹ میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ باسکن روبنز نے بھی آفریدی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ یہ بہت اہم معاملہ ہے. آفریدی نے بتایا کہ "اب تعلیم ہوگی عام، ہر بیٹی کے نام”.

    https://www.instagram.com/p/B3XvcgWA7cS/?igshid=17muqq0aoddh6

  • وزیراعظم چین سے وطن واپسی کیلئے روانہ، اگلا دورہ کس دوست ملک کا ہو گا؟ خبر آ گئی

    وزیراعظم چین سے وطن واپسی کیلئے روانہ، اگلا دورہ کس دوست ملک کا ہو گا؟ خبر آ گئی

    وزیر اعظم عمران خان چین کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں، ان کے اس دورہ کو بہت کامیاب قرار دیا جارہا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی واپسی کے موقع پر چین کی تینوں مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی اور چین کے نائب وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ حکام کی جانب سے رخصت کیا گیا، وزیراعظم عمران خان کی وطن واپسی پر ان کے سعودی عرب اور ایران کے دورہ کے حوالہ سے مشاورت کی جائے گی، وزیراعظم کا دونوں‌ ملکوں‌ کا دورہ سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی کم کرنے کی کوششوں‌ کا حصہ ہے،

    وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک، مسئلہ کشمیر اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

    کاش چینی صدر کی تقلید میں 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا ،وزیراعظم

    چین میں وزیراعظم کا استقبال کس نے کیا؟

    وزیراعظم عمران خان نے واپسی سے قبل چین میں نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین سے ملاقات کی اور چیئرمین لی ژان شو کو چین کی 70 ویں سالگرہ پرمبارک باد دی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست، ثابت قدم پارٹنرزہیں، پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، چین کے تجربات سے مستفید ہوکر غربت ختم کرنا چاہتے ہیں،

  • وزیراعلیٰ کی تلہ گنگ آمد پر ایسا کیا ہوا کہ صحافی بھی احتجاج پر مجبور ہو گئے

    وزیراعلیٰ کی تلہ گنگ آمد پر ایسا کیا ہوا کہ صحافی بھی احتجاج پر مجبور ہو گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تلہ گنگ کا دورہ کیا اوراس دوران سٹی ہسپتال کا بھی وزٹ کیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سٹی ہسپتال کا دورہ کئے جانے کے موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر حافظ عماریاسر، ایم این اے چوہدری سالک حسین اور ایم پی اے سردار آ فتاب موجود تھے، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی تلہ گنگ سٹی ہسپتال میں آ مد پر سیکیورٹی اہلکاروں‌ نے تحریک انصاف کی مقامی قیادت کو بھی سٹی ہسپتال میں نہیں جانے دیا اور اسی طرح مقامی صحافیوں‌ کو بھی ہسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، وزیراعلیٰ‌ کے دورہ کے موقع پر بعض‌ خواتین بھی انصاف مانگنے کی خاطر ان سے ملاقات کیلئے آئی تھیں تاہم انہیں بھی دور رکھا گیا، وہ وزیراعلیٰ کو دیکھ کر دور سے درخواستیں ہلاتی رہیں تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے مذکورہ خواتین کو وزیراعلیٰ کے قریب نہیں جانے دیا،

    سعودی عرب نے عمران خان اور مودی کو بلا لیا

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے دورہ تلہ گنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹی ہسپتال میں ٹراما کا یونٹ بنایا جا ئے گا اور ریسکیو 1122کو جلد فنگشنل کیا جا ئے گا، تلہ گنگ کی تمام روڈز کی مرمت کی جا ئے گی اور لاوہ تحصیل ہیڈکوارٹر بنایا جائے گا، اسی طرح ان کا کہنا تھا کہ میانوالی روڈ کیلئے 8ارب روپے کے فنڈز اے ڈی پی میں رکھ دئیے گئے ہیں اسی سال کام کا آ غاز کر دیا جا ئے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، دریں اثناء مقامی صحافیوں نے وزیراعلیٰ‌کے سٹی ہسپتال دورہ کے موقع پر صحافیوں‌ کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پر احتجاج کیا ہے، مقامی صحافیوں‌ کا کہنا تھا کہ صحافیوں‌ کو وزیراعلیٰ کے دورہ کے موقع پر سٹی ہسپتال داخل ہونے سے روکنا کسی طور درست نہیں ہے،

  • خبردار، وزیراعلیٰ‌ کو ووٹر مل نہ لیں، خاردار تاریں لگانے پر شہری پھٹ پڑے

    خبردار، وزیراعلیٰ‌ کو ووٹر مل نہ لیں، خاردار تاریں لگانے پر شہری پھٹ پڑے

    وزیراعلیٰ‌ پنجاب سردارعثمان بزدار نے بدھ کے دن چکوال کا دورہ کیا اور صحت کارڈ تقسیم کرنے کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ‌ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دورہ چکوال کے موقع پر تقریب کا اہتمام اک بڑے ہال کے اندر کیا گیا تھا، اس موقع پر پہلے تو اسٹیج عوام سے سو گز دور بنایا گیا، دوسری بات صحافیوں اور وی آئ پیز کو فرنٹ لائن میں بٹھا کر پیچھے عام افراد یعنی ورکرز کے سامنے خاردار تار لگا دی گئی تاکہ کو ئی ورکر یا عام آدمی وزیراعلیٰ تک نہ پہنچ سکے، وزیراعلیٰ کی آمد کا سن کر چکوال کے لوگوں‌ کی بڑی تعداد اپنے مسائل کے حوالہ سے درخواستیں‌ لے کر آئی ہوئی تھی اور لوگ وزیراعلیٰ‌ سے ملاقات کیلئے پرجوش تھے مگر مقامی اراکین اسمبلی اور انتظامیہ نے تقریب میں ایسے انتظامات کئے کہ کوئی عام آدمی ان کے قریب بھی نہیں‌ پھٹک سکا،

    سعودی عرب نے عمران خان اور مودی کو بلا لیا

    وزیراعلیٰ کی آمد پر عام لوگوں‌ کو ملنے سے روکنے کیلئے خاردار تار لگانے پر مقامی لوگوں‌ نے شدید احتجاج کیا اور سوشل میڈیا پر بھی اس حوالہ سے سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے، تقریب میں شریک شہریوں‌ کا کہنا تھا کہ کیا خاردار تار اس لئے لگائی تھی کہ کوئی عام آدمی سردار عثمان بزدار کو ریاست مدینہ کا وزیر اعلی سمجھ کر ان کے پاس جانے کی جرات نہ کر سکے؟ سوال یہ ہے کہ کیا یہ تبدیلی ہے جس کا ڈھنڈورا پیٹا گیا تھا، شہریوں‌ کا کہنا تھا کہ کل تک جو ہو رپا تھا اج بھی وہی کچھ ہو رہا ہے نہ کل کوئی اس ظلم کے خلاف بولا اور نہ آج کوئی بول رہا ہے، وزیراعلیٰ کی اس تقریب کے حوالہ سے ایک شہری نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسے آج وزیراعلیٰ کا دورہ تلہ گنگ تبدیلی تھی یا بادشاہت، مجھے تو بادشاہت لگی، ایک اور شہری نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ضلع چکوال کے منتخب نمائندگان ایک بات پوچھوں مارو گے تو نہیں؟؟ عوام کے خادم اعلی کو عوام کی پہنچ سے دور دور رکھنے کی وجہ کہیں اپنے راز فشاں ہو جانے کا ڈر تو نہیں۔۔۔

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

  • دیپیکا پڈوکون بھی انوشکا شرما کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکی

    دیپیکا پڈوکون بھی انوشکا شرما کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکی

    حال ہی میں ایل ایوارڈز 2019 میں بھارتی شوبز کے مختلف ستاروں نے شرکت کی جس میں ستاروں نے رنگا رنگ ملبوسات زیر تن کیے.

    دپیکا پڈوکون انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر جو تصاویر شیئر کی ہیں ان پر مداح تعریف کر رہ ہیں۔

    انوشکا نے انسٹاگرام پر جو تصاویر شیئر کی ہیں، ان میں وہ قدیم سفید رنگ کی ران اونچی کٹائی والی لباس پہنے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔

    انوشکا کے سفید فام طرز بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دیپیکا نے تبصرے کے سیکشن کا جائزہ لیا اور آنکھوں اور دلوں کے جذبات کو شیئر کیا۔

    وہ واحد نہیں تھیں جو انوشکا کے نئے فیشن موڑ سے متاثر ہوئیں۔

    اداکارہ وانی کپور نے لکھا: "بہت خوبصورت”۔

    اداکارہ دیا مرزا نے انوشکا کو "حیران کن” کہا۔

    "خوبصورت” اداکارہ زرین خان نے تبصرہ کیا۔

    انوشکا کی فی الحال ایک ہی تصویر پر 1.5 ملین سے زیادہ لائیکس ہیں۔

    تصاویر کے دوسرے سیٹ نے اب تک 12,29,998 سے زیادہ پسندیدگیاں حاصل کی ہیں جبکہ تیسرے سیٹ کو 9,50,579 لائکس ملے ہیں۔

    واضح رہے اداکاری کے محاذ پر انوشکا شرما آخری بار شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کے ہمراہ زیرو میں اسکرین پر نظر آئیں۔ یہ فلم دسمبر 2018 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کے بعد انوشکا نے ابھی کسی نئے پروجیکٹ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

  • زندہ دلان لاہور نے قذافی اسٹیڈیم کی رونقیں بحال کردیں

    زندہ دلان لاہور نے قذافی اسٹیڈیم کی رونقیں بحال کردیں

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے ، پہلی اننگز کا کھیل مکمل ہو چکا ہے ، اور لاہور میں ہونے والے تینوں میچز میں عوام کا جوش وخروش دیدنی رہا لیکن آج کے میچ میں قذافی اسٹیڈیم میں عوام کا ہاؤس فل کراؤڈ میچ دیکھنے پہنچا ہوا ہے جو کہ پاکستان کرکٹ کی بڑی کامیابی ہے
    یہ بھی پڑھیں
    سنگاپور نے امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

  • عمران عباس نے بتایا کہ وہ ڈپریشن کا شکار کیوں ہیں

    عمران عباس نے بتایا کہ وہ ڈپریشن کا شکار کیوں ہیں

    حال ہی میں ٹیلی وژن ٹالک شو "ود سمینہ پیرزادہ” جس کی ہوسٹ سمینہ پیر زادہ ہیں، میں عمران عباس نے شرکت کی. شو میں عمران عباس سے مختلف سوالات کیے گئے.

    شو کے دوران عمران عباس نے بتایا کہ وہ جلد ہی اس دنیا سے چلے جانا چاہتے ہیں، وہ اس فانی دنیا کو جلد چھوڑ کر اپنی ابدی دنیا میں چلے جانا چاہتے ہیں. انہیں اس دنیا میں گھٹن سی محسوس ہوتی ہے.

    سمینہ پیرزادہ نے اس کی وجہ پوچھی تو ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور بتایا کہ جب ان کی بہن اس دنیا سے چلی گئی تھی تب سے زندگے بے معنی ہو گئی ہے. اس لیے میں جتنا ہو سکے صدقہ دیا کرتا ہوں تاکہ جو زندگی بچ گئی ہے اس میں اچھے کام کر لیے جائیں.

    واضح رہے عمران عباس نے بتایا کہ وہ جلد ہی شادی کر لیں گے. انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں کالج کی دنوں میں ایک لڑکی سے محبت ہوئی تھی، وہ لڑکی انہیں حاصل تو نہ ہو سکی لیکن انہیں آج بھی اس سے محبت ہے.