Baaghi TV

Author: +9251

  • ترکی کا شام میں فوجی آپریشن شروع

    ترکی کا شام میں فوجی آپریشن شروع

    ترکی کی مسلح افواج نے شمالی شام میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پیس سپرنگ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ کارروائی کی اطلاع ترک صدر رجب طیب اردگان نے ٹویٹر پردی۔

    ترکی شام میں فوجیں‌ کیوں اتارنے والا

    اردگا ن نے ترکی، انگریزی اور عربی زبان تینوں زبانوں میں پیغام لکھا ہے ۔اردگان کے مطابق ترک مسلح افواج نے شامی فوج کے ہمراہ شمالی شام میں پی کے کے، وائے پی جی اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پیس سپرنگ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

    اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔

    شام میں ترکی کی فوجی کارروائی کی ایران نے مخالفت کردی،حالات مزید خراب

    اردگان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اس کارروائی کے ذریعے ملک کے لیے دہشت گردی کے خطرات کا قلع قمع کریں گے۔ دہشت گردی سے محفوظ علاقے میں شامی پناہ گزینوں کو آباد کرایا جائیگا، ہم اس آپریشن کی بدولت شامی سرزمین کی سالمیت کا تحفظ کریں گے اور تمام تر خطے کے عوام کو دہشت گردی کے پنجے سے نجات دلائیں گے۔

    ترکی کا شام میں فوجی آپریشن، پینٹاگون نے اعلان کر دیا

    اردگان نے اس آپریشن میں حصہ لینے والے ترک فوجیوں کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

    یاد رہے کہ صدر اردگان کی طرف سے اس کارروائی کی اطلاع دینے سے قبل ہی تحصیل جیلان پینار میںدھویں کے بادل اٹھنے اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاعات آئی تھیں۔

  • ڈپٹی کمشنر کاپاپولیشن ویلفیئر ‘ زراعت ‘ ضلع کونسل کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

    ڈپٹی کمشنر کاپاپولیشن ویلفیئر ‘ زراعت ‘ ضلع کونسل کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

    سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے انسداد ڈینگی کی مہم میں پاپولیشن ویلفیئر ‘زراعت اور ضلع کونسل کی کارکردگی پر عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے اپنی سرگرمیاں تیز کریں اور ڈینگی کے حوالے سے عوام کو آگہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے محفوظ رہنے کیلئے شہریوں کاتعاون اورکردارکسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔ ڈینگی لاروا کی سرویلنس او رمکمل چھٹکارے کیلئے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے شہریوں کو آگاہ رکھنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وہ آج ڈینگی کے ممکنہ خدشات اورمتعلقہ اداروں کے کئے گئے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہی تھیں اجلاس میں سی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد ریاض ‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر اصغر قاضی ‘ پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ کے علاوہ متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں انہیں بتایاگیاکہ آٹھ ڈینگی کے مریض سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں 7 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ایک مریض تحصیل ہیڈکوارٹر شاہپور میں زیر علاج ہے ۔اجلاس میں مزید بتایاگیاکہ تحصیل شاہپور میں تین مقامات پر ڈینگی لاروا کی تشخیص ہوئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جامع او رموثر اقدامات کے نتیجے میں ضلع ڈینگی کے خطرہ سے کافی حد تک محفوظ ہے تاہم عوام الناس کو ڈینگی وائرس سے بچاؤ ‘ حفاظتی تدابیر اور ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ انسداد ڈینگی کے لئے فیلڈ میں کئے جانے والے اقدامات کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رپوٹنگ کا مقصد فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی جانچنا ہے ۔ مختلف محکموں کی جانب سے کئے گئے اقدامات ویکٹر سرویلنس اور تمام اقدامات کے نتیجہ کاجائزہ لینا ہے ۔

  • مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ، بلاول بھٹو نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ، بلاول بھٹو نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پوری توجہ لاڑکانہ ضمنی الیکشن پرمرکوز کردی،

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں پڑاؤ کی تاریخ تبدیل کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابتک ٹی وی نے پیپلز پارٹی ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے آخری دن بلاول بھٹو ریلی سے خطاب کریں گے، 17 اکتوبر کے بعد بلاول بھٹو بدین اورتھرمیں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے، دونوں جلسوں کے بعد بلاول بھٹو پنجاب کا رخ کریں گے، بلاول بھٹو رحیم یارخان کےعلاوہ مظفرگڑھ بھی جائیں گے،ملتان اوردیگرشہروں میں جلسوں کی تاریخیں طے کی جارہی ہیں، بلاول بھٹوسرائیکی خطے کے بعد وسطی اورشمالی پنجاب کا بھی دورہ کریں گے،

    علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف ایسا قدم اٹھایا کہ مولانا پریشان ہو گئے

    بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ کے دوران بھی جلسے کریں گے، پیپلزپارٹی یوم تاسیس پرلاہورمیں جلسہ کرناچاہتی ہے،

  • عاطف اسلم نے بتایا کہ وہ کوک سٹوڈیو سیزن 12 میں "وہی خدا ہے” کس کو ڈیڈیکیٹ کرنا چاہتے ہیں؟

    عاطف اسلم نے بتایا کہ وہ کوک سٹوڈیو سیزن 12 میں "وہی خدا ہے” کس کو ڈیڈیکیٹ کرنا چاہتے ہیں؟

    کوک سٹوڈیو سیزن 12 میں عاطف اسلم اپنی پرفارمنس کی تیاری کر رہے ہیں. عاطف اسلم نے بتایا کہ جب آپ اس کائنات کی چیزوں پر غور کرتے ہیں تو ایک رونق خوشی سے آتی ہے، اس سوچ میں ہی ایک الگ سا مزہ ہے.

    عاطف اسلم نے کہا کہ میں یہ کلام عقیدت سے پڑھ رہا ہوں اور جب دل سے پڑھو تو ہی قبول ہوتا ہے. اور جب اللہ کے حضور قبول ہو جائے تو آپ اس فہرست میں شامل ہو جاتے ہو جسے وہ (اللہ تعالی) چاہتا ہے.

    جہاں اللہ کا ذکر آتا ہے وہی ان کے محبوب مُحَمَّدﷺ کا بھی ذکر آتا ہے اور کلام پڑھنے کا مزہ بڑا ہو جاتا ہے.

    عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ وہ یہ حمد اپنے بیٹے کو ڈیڈیکیٹ کرنا چاہتے ہیں جو ابھی 5 سال کا ہے. جب وہ بڑا ہوگا اور سنے سمجھے گا تو اسے خوشی ہوگی کہ یہ کلام اس کے والد نے پڑھا ہے.

    واضح رہے عامر اظہر نے بتایا کہ وہ یہ حمد عاطف اسلم کی آواز میں پڑھوانا چاہتے تھے تاکہ لوگ اسلام کی طرف راغب ہوں.

  • سنگاپور نے امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    سنگاپور نے امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    ورلڈ اکنامک فورم کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ایشیائی ملک سنگاپور نے دنیا کی نمبر ون معیشت امریکہ کو میکرو اکنامک استحکام ، جدت ، لیبر مارکیٹ اور اسٹرکچر کی بہتری میں امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ،
    ورلڈ اکنامک فورم نے سالانہ معاشی استحکام کی رپورٹ جاری کی ہے اور اس میں سنگاپور نے دنیا کی طاقتور ترین معیشت امریکہ کو افراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کی مدد سے لائی جانے والی جدت کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا ، سنگاپور اور ویتنام نے اس سال امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ کی بدولت جزوی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ایشیائی معیشتیں "تجارتی موڑ کے ذریعے عالمی تجارتی تناؤ سے فائدہ اٹھاتی دکھائی دیتی ہیں۔” گذشتہ سال کے مقابلے میں ویتنام 10 مقامات ترقی کر کے 137 ممالک میں 67 ویں نمبر پر آگیا۔
    رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں ویتنام سے امریکی درآمدات میں 35 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، کیونکہ کمپنیاں چین سے ویتنام اور دیگر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں مینوفیکچرنگ منتقل کررہی ہیں تاکہ کھڑے نرخوں سے بچ سکیں۔
    تجارتی جنگ سنگاپور کے لئے ایک صاف کامیابی نہیں ہے ، جو برآمدات پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے اور چین کو اپنا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار مانتی ہے۔
    سنگاپور نے رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں معاشی سرگرمیوں میں بڑے پیمانے پر کمی کی اطلاع کے بعد اگست میں جی ڈی پی کی نمو کے لئے اپنی پیش گوئی کو کم کردیا۔ یہ 2009 کے عالمی مالیاتی بحران کے بعد سے اپنی کمزور ترین سالانہ نمو کی طرف گامزن ہے۔
    یہ بھی پڑھیں
    مشرق وسطیٰ‌ میں‌ جانا تاریخ کی بدترین غلطی، وہاں کوئی تباہی پھیلانے والے ہتھیار نہیں تھے، ٹرمپ کا اعتراف
    پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، وزیراعظم کی نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین سے گفتگو

  • آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں پڑاؤ کی تاریخ تبدیل کر دی

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں پڑاؤ کی تاریخ تبدیل کر دی

    جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک بھر سےآنیوالےقافلےایک ہی وقت میں اسلام آباد میں داخل ہوں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کے جلوس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہوں گے، انہوں‌ نے کہا کہ ملک بھر سے قافلے ستائیس اکتوبر کو روانہ ہونگے اور سب ایک ساتھ اکتیس اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہوں‌ گے، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے اب 27 کی بجائے 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے،

    علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف ایسا قدم اٹھایا کہ مولانا پریشان ہو گئے

    مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کے دوران واضح‌ طور پر اعلان کیا ہے کہ جے یو آئی ف کا 31 اکتوبر سے قبل کوئی جلوس اسلام آباد میں داخل نہیں ہوگا، 27 اکتوبر کے جلوس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالے جائیں گے اور یہ کہ آزادی مارچ 27 کو نہیں بلکہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا، واضح رہے کہ 27 اکتوبر کو کشمیری عوام ہر سال یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں، اس لئے مختلف حلقوں‌کی جانب سے مولانا فضل الرحمن پر تنقید کی جارہی تھی کہ انہوں نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے جو کہ درست نہیں ہے،

  • مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ، اسلام آباد پولیس نے اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ، اسلام آباد پولیس نے اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    جمعیت علمائے اسلام ف کی طرف سے آزادی مارچ اور دھرنے کے حوالہ سے تیاریاں و انتظامات بھرپور انداز میں‌ جاری ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اس سلسلہ میں انتظامی کمیٹیوں‌ کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں جبکہ دوسری جانب احتجاج کے حوالے سے سیکیورٹی کے پیشگی انتظامات بھی کئے جارہے ہیں، وفاقی پولیس کے افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، آئی جی اسلام آباد نے چھٹیاں منسوخ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے، اس سلسلہ میں کہا گیا ہے کہ لاءاینڈآرڈرکی صورتحال کوکنٹرول کرنےکےلیےچھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں،

    آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

    مولانا فضل الرحمان اسلام آباد نہیں آئیں گے…………..خبر نے کھلبلی مچا دی

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایمرجنسی کی صورتحال میں چھٹی کی منظوری آئی جی اسلام آباد دیں گے، واضح‌ رہے کہ مولانا فضل الرحمن کی طرف سے حکومت کیخلاف دھرنا 27 اکتوبر کو دیا جارہا ہے،

    علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف ایسا قدم اٹھایا کہ مولانا پریشان ہو گئے

  • لودہراں : فوری کاروائی سے بیوہ دادرسی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) یونین کونسل قریشی والاکی رہائشی پچپن سالہ بزرگ بیوہ خاتون نزیراں بی بی نے ڈی پی او ملک جمیل ظفر کو تحریری درخواست دی کہ اس کا شوہر ڈیڑھ سال پہلے فوت ہو گیا ہے، شوہر کی طرف سے دیئے گئے مکان پر رہائش پذیر تھی چند روز قبل مرحوم شوہر کے بھائیوں اور بھتیجوں نے مسلح ہوکر گھر پر دھاوا بول دیا اور قیمتی سامان اٹھانے لگے منع کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    اور گھر سے زبردستی نکال دیا گیا ہے۔ ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے فوراْ انکوئری ڈی ایس پی صدر سرکل ہمایوں افتخار کو مارک کی اور ہدایت کی کہ خود موقع پر جا کر حالات کو چیک کریں اور مظلوم کی دادرسی کریں۔ ڈی ایس پی ہمایوں افتخار نے خود موقع چیک کرتے ہوئے تمام حالات کو تسلی سے دیکھتے ہوئے بیوہ کے مکان پر کیا گیا زبردستی قبضہ ختم کرایا اور دوبارہ مکان بیوہ خاتون کے حوالے کیا۔ پولیس کے فوری اور بہترین کارکردگی دکھانے، بیوہ کو انصاف فراہم کرنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

    جب کے بیوہ متاثر خاتون نزیراں بی بی کا کہنا تھا کہ مرحوم شوہر کے بھتیجے اور بھائی زمین ہتھیانہ چاہتے ہیں ڈی ایس بی ہمایوں افتخار، ایس ایچ او قریشی والا نے فوری طور پر مکان واپس کرا دیا جس پر میں پولیس سے بہت زیادہ خوش ہوں۔

  • لودہراں : 9 جواریوں کو گرفتار کر لیا گیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ قریشی والا پولیس کا ملک پور موڑ پر جوئے کے اڈے پر چھاپہ، ترجمان پولیس

    تفصیلات کے مطابق جواء کے خلاف کارروائی ایس ایچ او تھانہ قریشی والا کی سربراہی میں محمد حسین ایس آئی معہ ٹیم نے کی. ت بلیئڑ پر جواء کھیلنے والے 9 افراد گرفتار، ترجمان پولیس

    ملزمان سے داؤ پر لگے 26510 روپے برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ترجمان پولیس

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا ، کون کون کھلاڑی آج میچ کھیل رہا ہے ؟

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ، کون کون کھلاڑی آج میچ کھیل رہا ہے ؟

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے ، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے نیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان نے پچھلا میچ کھیلنے والی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں، پہلے دو میچز میں ناقص کارکردگی دکھانے والے بلے باز احمد شہزاد اور عمر اکمل کو باہر بٹھا دیا گیا نوجوان بالر محمد حسنین کو باہر بٹھا دیا گیا ہے اور ان کھلاڑیوں کی جگہ حارث سہیل، افتحار احمد اور عثمان شنواری کو موقع دیا گیا ہے
    قائداعظم ٹرافی، پہلے سیزن کے بعد کونسی ٹیم کہاں کھڑی ہے ؟
    قزافی سٹیڈیم میں پاک فوج کی ہائی الرٹ سکیورٹی