Baaghi TV

Author: +9251

  • 27 اکتوبر اور پندرہ لاکھ کا لشکر۔حقیقت — از — جواد سعید ۔

    27 اکتوبر اور پندرہ لاکھ کا لشکر۔حقیقت — از — جواد سعید ۔

    سوتروں کے انوسار مولانا فضل الرحمن صاحب نے ستائیس اکتوبر کو اسلام آباد دھرنا دینے کی گوشنا کر دی ہے۔لیکن یہ اعلان اتنا ہی کھوکھلا لگ رہا جتنا کہ قوم یوتھ سوچ رہی ہے۔

    مدارس کے دو ہی شعبے پاکستان میں کام کر رہے ۔تنظیم المدارس۔جنھوں نے حمایت کا انکار کر دیا ہے۔اور دوسرا وفاق المدارس۔جن کے مطابق ملک بھر میں مولانا کے حمایت یافتہ مدارس ڈھائی سے تین ہزار ہیں۔اگر ایک مدرسے سے 200 بندے بھی آئیں تو تعداد بنتی ہے پانچ سے چھ لاکھ۔مطلب واضح ہے انکا اعلان صرف پھڑ تک محدود تھا۔

    اسلام آباد آنے کے دو ہی راستے ہیں ،ایک خیبر پختونخواہ دوسرا براستہ پنجاب۔خیبرپختونخوا والا راستہ تو وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہےاور دوسرا پنجاب والا راستہ جلد ہی بند کرنے کی اطلاعات موصول ہو سکتی ہیں۔

    اب آتے ہیں بجٹ کی جانب کہ مہنگائ میں پسی عوام کیا اس دھرنے میں پہنچ سکتی ہے۔؟؟

    پندرہ لاکھ افراد کے حساب سے اگر ایک گاڑی میں پانچ بندے سوار ہوتے ہیں تو تقریباً تین لاکھ گاڑیاں اسلام آباد پہنچیں گی۔اور ہر گاڑی پر پانچ سے چھ ہزار کا پٹرول خرچ ہو تو کم ازکم ڈیڑھ ارب روپے خرچہ آئے گااور پھر پندرہ لاکھ شرکاء پر کھانے پینے کا خرچہ کم ازکم 70 کروڑ یومیہ ہے اب کم ازکم پورا ہفتہ بھی یہ دھرنا اسلام آباد رکتا ہے تو سات ارب روپے صرف کھانے پر خرچ، ہو سکتے۔جو کہ عوام کے بس سے باہر ہے۔اور اگر یہ اتنے پیسوں کا انتظام کر ہی لیتے ہیں تو کرپشن مافیا کیطرح نیب کے چنگل میں بآسانی پھنس سکتے۔

    اب آتے ہیں اس سوال پر کیا اپوزیشن اس دھرنے میں مدد کرے گی؟؟

    یاد رکھیں یہ دھرنا سارے کا سارا جمیعت کے مدارس مولویوں پر مشتمل ہو گایقینی سوچ ہے کہ بلاول بھٹو اس دھرنے میں کیونکر شریک ہو گا۔؟؟ سندھ سے عوام کیسے آ پائے گی۔؟؟شہباز شریف معذرت کر چکے بلاول کو یہ سمجھاتے ہوئے کہ دھرنے سے حکومت تبدیل نہیں ہوتی۔اور مولانا کی سب سے بڑی کمزوری مذہب کارڈ ہے۔جس کو اپوزیشن سیاست میں مانتی نہیں ۔اگرچہ نواز شریف نے حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    مگر پھر بھی یقین سے کہا جا سکتا کہ نواز شریف جیسا مکار سیاست دان اس جیسے بکرے کو صرف حلال ہوتا دیکھ سکتا مگر ساتھ حلال نہیں ہو سکتا۔اور نہ ہی اپنی عوام بھیج کر خود سے متنفر کروائے گا۔اور تازہ خبر کے مطابق ایجنسی جمیعتی مدارس کا ریکارڈ سرکار کو دے رہی۔اور یہی کام تابوت پر آخری کیل ٹھوکنا ہے۔اور اگر ان سب کے بعد بھی یہ دھرنا دے بھی دیتے ہیں تو انکا وہی حال ہو گا۔جو الشیخ خادم رضوی صاحب کے دھرنے کیساتھ ہوا تھا شاید۔واللہ اعلم

    بقلم جواد سعید

  • آرمی چیف سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، کن شخصیات سے ہوں‌ گی اہم ملاقاتیں؟ خبر آ گئی

    آرمی چیف سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، کن شخصیات سے ہوں‌ گی اہم ملاقاتیں؟ خبر آ گئی

    پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آرمی چیف اپنے دورہ کے دوران چین کی عسکری و سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان کی چینی قیادت سے ملاقات کے دوران بھی وہ موجود رہیں گے، آرمی چیف کی کمانڈر پیپلزلبریشن آرمی سے بھی ملاقات طے ہے، اسی طرح وہ ملٹر ی کمیشن کے وائس چیئر مین اور کمانڈر سدرن تھیٹر کمانڈ سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کی چینی صدر اور وزیر اعظم کے ساتھ ملاقاتوں میں بھی آرمی چیف شریک ہوں گے،

    آرمی چیف کی امریکی سینیٹرز سے ملاقات، پاک امریکہ تعلقات سے متعلق انتہائی اہم بات کہہ دی

    ہمیں کشمیریوں سے محبت ہے اور کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    آرمی چیف سے سعودی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات، علاقائی سکیورٹی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آج امریکی سینیٹرز کرسٹوفر وین ہولن اور میگی حسن سے بھی ملاقات ہوئی ہے، دورہ چین سے قبل جی ایچ کیو میں‌ ہونے والی اس ملاقات میں آرمی چیف اور امریکی سینیٹرز کے مابین باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں افغانستان میں مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی جبکہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی سینیٹرز نے ملاقات کے دوران خطہ میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں‌ کو قابل قدر قرار دیا اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات دونوں‌ ملکوں کیلئے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں،

  • عاصم اظہر نے "ہم ایوارڈز” میں بھی کشمیر کی حمایت کر دی

    عاصم اظہر نے "ہم ایوارڈز” میں بھی کشمیر کی حمایت کر دی

    ہم ایوارڈز 2019 امریکہ کی ریاست ہیوسٹن میں منعقد کیے گئے جہاں پاکستان شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے شرکت کی.

    رنگا انگ تقریب میں ستاروں نے اپنے رنگ دکھائے. خوبصورت ملبوسات نے رات میں چار چاند لگا دیے.

    ملک کی نمائندگی جہاں ہو رہی تھی وہی عاصم اظہر نے کشمیر کی حمایت بھی جاری رکھی. ایوارڈ سرمنی میں عاصم نے کشمیر کے جھنڈے کی پٹی اپنے بازو میں باندھی ہوئی تھی.

    واضح رہے بھارت نے کشمیر پر دو ماہ سے پابندی عائد کی ہوئی ہے اور ان کے حق دلوانے کے لیے پاکستانی اور کئی ممالک کوشاں ہیں.

  • سی ایس ایس امتحانات اور انگریزی کا”جن”—- از — پروفیسر محمد سلیم ہاشمی

    سی ایس ایس امتحانات اور انگریزی کا”جن”—- از — پروفیسر محمد سلیم ہاشمی

    سی ایس ایس امتحانات اور انگریزی کا”جن”

    انگریزی کے جن نے ایک بار پھر ہزاروں پاکستانیوں کو شکست دے دی۔ وہ ڈاکٹر ہیں، انجینئر ہیں، اپنے مضمون میں ماسٹر ہیں یا آنرز ڈگری کے حامل ہیں، قابل ہیں، ذہین ہیں، اعزاز و کمالات کے حامل ییں۔ انہیں اس معیار کی انگریزی نہیں آتی جو سی ایس ایس پر مسلط بوڑھے آسیبوں کے معیار پر پورا اترتی ہے تو وہ ناکام ییں۔

    کوئی تماشے سا تماشا ہے، وہ زبان جو اس ملک کے کسی باسی کی زبان نہیں ہے وہ اس ملک کی انتظامیہ کو چلانے والوں کے لئے قابلیت کی شرط ٹھہری ہے۔ میرا سوال یہ کہ 72 سالوں سے یہ تماشا لگا ہوا ہے۔ ہر سال پاکستانی ذہن کے حامل نوجوانوں کو اس ملک کی انتظامیہ میں داخل ہونے سے روک دیا جاتا ہے۔ ان لوگوں کو انتظامیہ کا حصہ بنایا جاتا ہے جن کی واحد قابلیت ان بوڑھے آسیبوں کی مطلوبہ انگریزی جاننے کی صلاحیت ہے۔

    سوال یہ ہے کہ ان بوڑھے آسیبوں نے اپنی ساری مدت ملازمت میں اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے سوا کیا کارنامہ سرانجام دیا ہے؟ ان میں کسی قسم کی کوئی قابلیت یا صلاحیت ہوتی تو ملک کا اور اس کے اداروں کا وہ حال ہوتا جو یے۔ اور اب ان بوڑھے آسیبوں نے اپنے ہی جیسے آسیب زدہ لوگوں کو اس ملک کی مزید بربادی کے لئے چن لیا یے۔

    یہ ملک اور اس ہر مسلط یہ بوڑھے اسیب، ان کے فرسودہ اور بے ہودہ خیالات اور ان کی احمقانہ و ظالمانہ سوچ کب تک اس ملک کا بیڑہ غرق کرتے رہیں گے۔ میرا ان نوجوانوں سے جو اس امتحان میں ناکام ہو گئے ہیں اور وہ نوجوان جو اگلے سال اس امتحان میں شامل ہونا چاہتے ہیں کہنا ہے کہ وہ شہر شہر اس ظلم کے خلاف احتجاج کریں، عدالتوں کا رخ کریں اور وہاں پر سی ایس ایس کا امتحان اردو میں لینے کے لئے درخواستیں دائر کریں اور اپنے حق کو حاصل کرنے کے لئے ڈٹ جائیں۔یہ خیال کہ میں اگلے سال یہ امتحان انگریزی میں دے کر کامیاب ہو جاؤں گا خام خیالی کے سوا کچھ نہیں۔

    ارباب حکومت

    حضور انگریزی کی بربادی کا مظاہرہ ہم پرسوں سے دیکھ رہے ہیں۔ ایک بل (قادیانی ترمیم 2017) کو پیش کرنے پر اس زبان نے ساری قوم کو جس طرح تگنی کا ناچ نچایا وہ سب کے سامنے ہے۔ یہ ناچ ساری قوم ہر شعبے میں ناچ رہی ہے، برباد ہوتی جا رہی ہے۔ اس کا واحد علاج اس زبان کی اس ملک سے مکمل بے دخلی ہے، جی ہاں مکمل بے دخلی ہر شعبے سے مکمل بے دخلی۔ اس کے علاوہ آپ یا کوئی اور جو مرضی کہتا رہے، کرتا رہے وہ ہماری بربادی کے عمل کو آگے تو بڑھا سکتا ہے کم یا ختم نہیں کر سکتا۔ اگلے سال سے سی ایس ایس کا امتحان مکمل طور پر اردو میں لینے کا فیصلہ الفور اعلان کیا جائے, ہمارا مطالبہ ہے واضح اور دو ٹوک مطالبہ
    پاکستان میں ہر شعبہ زندگی میں ہر سطح پر اردو کے مکمل نفاذ اور انگریزی کی کلی طور پر بے دخلی تک ہم اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔
    پاکستان کی حیات انگریزی سے نجات
    اس ملک کی خوشحالی اردو کی بحالی

    از تحریر:

    پروفیسر محمد سلیم ہاشمی

  • فواد چوہدری نے دھرنے سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ جے یو آئی میں پریشانی کی لہر دوڑ‌ گئی

    فواد چوہدری نے دھرنے سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ جے یو آئی میں پریشانی کی لہر دوڑ‌ گئی

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ف کا الیکشن سے کیا تعلق ہے؟ ان کا تو الیکشن ہی دس گیارہ سیٹوں پر ہوتا ہے،

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فواہد چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا جمعیت علماء‌ اسلام ف سے کوئی رابطہ ہوا ہے یا نہیں انہیں اس کے متعلق کوئی علم نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کا یہ دھرنا ان کا اپنا نہیں ہے بلکہ وہ یہ دھرنا پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی پلی بارگین کو آگے بڑھانے کیلئے دے رہے ہیں، فواد چوہدری کا واضح طور پر کہنا تھا کہ اگر جے یو آئی قانون کے مطابق دھرنا دے گی تو انہیں اس کا حق حاصل ہے لیکن اگر انہوں نے مدرسوں کے بچوں‌ کو استعمال کیا اور ان کے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلاتے ہوئے انہیں حکومت کیخلاف استعمال کیا تو اسے قانون کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا،

    مولانا کے آزادی مارچ کے مقاصد فواد چودھری نے بتا دیئے

    قبل ازیں‌ فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی تحریک کے دوبڑے مقاصد ہیں، سیاسی حیثیت کی بحالی اورمدارس اصلاحات کوروکنا، کیونکہ ایک دفعہ مدارس ہاتھ سے نکل گئے اور یہ بچے غلامی کی زندگی سے شعور کے نظام میں داخل ہوگئے تو ان کی دکانیں مستقل طور پر بند ہو جائینگی،

  • منزل ہے آسمان تو بے بال و پر نہ جا۔۔۔از –جویریہ چوہدری

    منزل ہے آسمان تو بے بال و پر نہ جا۔۔۔از –جویریہ چوہدری

    صدائے ضمیر:

    "نشانِ راہ”۔
    مسافر جب سفر کرتا ہے تو راہ میں۔۔۔۔
    نشیب بھی آتے ہیں۔۔۔
    فراز بھی۔۔۔۔
    سمندر بھی صحرا بھی۔۔۔۔
    سایہ دار درخت بھی تو۔۔۔۔
    کڑکتی دھوپ بھی۔۔۔۔
    مگر منزل کا متلاشی مسافر ان سبھی کا سامنا خندہ پیشانی اور ایک ایسی تیز دھار مسکراہٹ سے کرتا ہے کہ۔۔۔۔۔
    جس سے اس سفر کی ہر مشکل کٹتی چلی جاتی ہے۔۔۔۔
    اکثر یہ ہوتا ہے کہ ہم ذرا سی بلندی کی طرف بڑھنے سے پہلے ہی مغرور ہو جاتے ہیں۔۔۔۔
    خود کو بہت بلندیوں پر سمجھتے ہوئے دوسروں کے استحصال شروع کر دیتے ہیں۔۔۔۔
    وہ استحصال لوٹ مار کے ذریعے ہی نہیں ہوتا بلکہ۔۔۔۔
    عاجزی
    اظہارِ دانش
    اخلاق و مروت
    اخلاص و ہمدردی کو بیچ کر۔۔۔۔۔
    غرور وتکبر کی ردا اوڑھ کر۔۔۔
    مگر یاد رکھیئے کہ
    زندگی میں ترقی کرتے کرتے آپ کسی بھی عہدہ یا منصب پر فائز ہو جائیں۔۔۔
    ان چیزوں کی عدم موجودگی آپ کی منزل کی دوری کا باعث بن جائے گی۔۔۔۔۔
    آپ منزل تک پہنچ کر بھی بے منزل ہی رہیں گے۔۔۔۔
    وجہ یہی ہو گی کہ اس سفر کی صعوبتوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں ہو گی۔۔۔۔
    کسی کا دل دکھا کر۔۔۔۔
    کسی کو حقیر سمجھ کر۔۔۔۔
    کسی کو جھٹک کر۔۔۔۔۔
    کسی کے ساتھ مزاج کی درشتی سے پیش آ کر۔۔۔۔
    لوگوں کی تحقیر۔۔۔۔
    اور ناحق خوش فہمی میں مبتلا ہو کر۔۔۔۔۔ہم اپنی منزل کو کھوٹا کر دیتے ہیں۔۔۔۔!!!!!!!!
    چونکہ سعادت و فلاح کی کچھ نمایاں علامتیں ہیں۔۔۔۔۔
    اور یہ نشانِ راہ ہی آپ کی بلند خلقی،عاجزی، انکساری اور سوچ کا پتہ دیتے ہیں۔۔۔۔!!!!!!
    فلاح کی نشانی یہ ہے کہ علم بڑھا تو تواضع و رحمدلی میں بھی اضافہ ہو گیا۔۔۔۔
    ایسا آدمی محسوس کرے گا کہ یہ علم کی دولت اللّٰہ تعالی کی عطا کردہ ہے۔۔۔۔
    میں نے اس دوشنی سے ارد گرد کی جہالتوں کا سدباب کرنا ہے۔۔۔۔
    جتنا علم بڑھے گا،اُتنا ہی خوف بھی بڑھے گا۔۔۔۔۔
    کیونکہ لغزش قدم،زبان ودل منزل کے کھو جانے کا سبب بن سکتے ہیں۔۔۔۔
    تو یہی سوچ کر وہ ہر اٹھتا قدم احتیاط سے رکھے گا۔۔۔۔
    ایسے شخص کاجاہ و منصب جتنا ترقی کرے گا وہ لوگوں کے قریب ہو کر انہیں مستفید کرنے کی کوشش کرے گا۔۔۔۔
    ان کی ضروریات پوری کرے گا،
    تواضع سے پیش آئے گا۔۔۔۔
    کہ وہ جانتا ہے کہ علم،مال،منصب دینے والا امتحان لے رہا ہے،،،،
    مہلت ختم ہو رہی ہے۔۔۔۔۔۔
    موت قریب آ گئی ہے۔۔۔۔
    جبکہ اس کے برعکس انسان کی حالت یہ ہوتی ہے کہ۔۔۔۔
    ان چیزوں کے اضافے کے ساتھ ہی۔۔۔۔
    دل خالی ہونے لگا۔۔۔۔
    مزاج میں گرمی آنے لگتی۔۔۔۔
    انداز میں درشتی در آتی ہے۔۔۔۔۔
    دل پھولنے لگتا۔۔۔۔
    خوش فہمیوں کے سلسلے دراز ہو جاتے ہیں۔۔۔۔
    یہ سب چیزیں ہمیشہ کے لیئے اپنی ملکیت سمجھ بیٹھتا ہے۔۔۔۔
    علم،مال،منصب پا کر۔۔۔
    بس خود کو نجات یافتہ سمجھ کر۔۔۔۔۔
    اپنا بیڑا پار۔۔۔۔۔
    باقی سب منجدھار میں۔۔۔۔سوچنے لگتا ہے۔۔۔!!!!!!!
    قدر و منزلت کے بڑھنے سے تکبر و غرور کی چادر بھی وسیع ہوتی چلی جاتی ہے۔۔۔!!!!!!!
    اور بالآخر تکبر کا انجام خاک نشین ہو جانا ہی ہوتا ہے ناں۔۔۔؟؟؟؟
    غیب سے کوڑا برستا۔۔۔۔۔اور
    کسی کی حق تلفی۔۔۔۔
    کسی کی تحقیر۔۔۔۔کی آہ عرش سے جا ٹکراتی ہے اور تکبر کے برج زمین بوس ہو جاتے ہیں۔۔۔۔
    یہی تو ناکامی ہے۔۔۔۔ !!!
    وجہ منزل کے نشانات کو سمجھنے سے عاری ہونا ہے۔۔۔۔
    کیونکہ اس راہ میں اس کا واسطہ ہر نوع کے انسانوں سے پڑتا ہے۔۔۔۔
    جو مثلِ دھوپ وسایہ ہوں گے۔۔۔۔
    جو سمندر و صحرا ہوں گے۔۔۔۔
    جو نشیب و فراز ہوں گے۔۔۔۔
    مگر انسان کو ملے کسی بھی منصب کا تقاضا ہے کہ وہ ان کی اصلاح کرتا چلا جائے۔۔۔۔
    تکبر سے کبھی نہ جھڑکے۔۔۔۔
    تحقیر نہ کرے۔۔۔۔
    بلند ہمتی سے چلے۔۔۔۔
    کیونکہ کسی بھی سفر میں مسافر کی ہمت ہی اس کی شخصیت میں اثبات ونفی کا مرکز ہے۔۔۔۔
    یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ عاجزی،علو ہمتی اور محبت انسانیت ہمیشہ اوپر اٹھاتی،،،،،،
    اور کبر ہمیشہ نیچے گرا دیتا ہے۔۔۔۔!!!!!!
    سفر کوئی بھی منتخب کریں مگر نشانِ راہ سے دامن خالی نہ ہو کیونکہ ہمارے اضطراب و بے چینی کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ ہم یکبارگی سب کو روند کر بہت بلند ہونا چاہتے ہوتے ہیں۔۔۔
    اپنی منزل کے مراحل طے ہی نہیں کرتے۔۔۔۔
    تدریج کے اصول کو یکسر جھٹک دیتے اور گہری غلطیوں کی دلدل میں جا پھنستے ہیں۔۔۔۔اور پھر منزل کے قریب پہنچ کر بھی منزل سے دور ہو جاتے ہیں۔۔۔۔
    یہی ہے ناں قدرت کا قانون۔۔۔۔؟؟؟؟؟
    اور یہ نشانِ راہ ہی کسی مسافر کو درجہ کمال سے سرفراز کرتے ہیں۔۔۔۔
    اور ان سے قدم ہٹا لینا ہی اس کے زوال کی وجہ بھی۔۔۔۔!!!!!!!!!!!!!!
    اپنے دامن میں ایمان،محبت،عاجزی،اصلاح کے پھول کسی بھی میدان میں کبھی ختم نہ ہونے دیجیئے۔۔۔۔
    کہ
    >منزل ہے آسمان تو بے بال و پر نہ جا۔۔۔!!!!!!!!!!!!
    ¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤
    بقلم:(جویریہ چوہدری)۔

  • گوجرانوالہ ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا والی بال چمپئین شپ کا انعقاد

    ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام منی سٹیڈیم شیخوپورہ روڈ گوجرانوالہ میں ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا والی بال چیمپیئن شپ 2019کاا نعقاد،

    مقابلوں میں ضلع بھر سے 12ٹیموں کی شرکت،اروپ چیمہ کلب کی ٹیم فاتحہ قرار،فاتح اور ہارنے والی ٹیموں میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عائشہ چیمہ انعامات اور ٹرافیز تقسیم کیں۔
    اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عائشہ چیمہ نے کہا کہ تمام طرز کی کھیلوں کی سرگرمیوں کا فروغ حکومت کی پالیسی اور وزیر اعلی پنجاب کا ویژن ہے جس کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر کی سربراہی میں عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے تا کہ گوجرانوالہ کے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں شرکت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی تا کہ کھیلوں کے شعبہ میں ضلع کا نام ملکی اور بین الاقوامی سطح پر روشن کیا جا سکے اور نامور کھلاڑی پیدا کیے جا سکیں جو ملکی اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے ملک کی نمائندگی کر سکیں۔

    اروپ چیمہ کلب اور فتومنڈ کلب کے مابین دلچسپ مقابلہ ہوا،اروپ کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد فتو منڈ کلب کو شکست دیتے ہوئے فائنل ٹرافی اپنے نام کر لی،تقریب کی مہمان خصوصی عائشہ چیمہ نے فاتح ٹیم کے کیپتان عثمان اسلم چیمہ کو 30ہزار اور ٹرافی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو 20ہزار روپے اور رنر اپ ٹرافی دی۔

  • پاک سرزمین پارٹی عوام کے لیے کیا کررہی ہے اور کیا چاہتی ہے ، انیس قائم خانی نے بتادیا

    پاک سرزمین پارٹی عوام کے لیے کیا کررہی ہے اور کیا چاہتی ہے ، انیس قائم خانی نے بتادیا

    پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہاکہ پی ایس پی کی قیادت اپنے ذاتی مفادات کے لیے نہیں بلکہ عوامی مفادلیےکر رہی ہے تاکہ عوام کے بنیادی مسائل حل ہو سکیں. آیندہ بلدیاتی الیکشن میں پی ایس پی صرف کراچی ، حیدرآباد سے نہیں بلکہ پورے پاکستان سے اپنے نمائندے کھڑے گی

    ہمدرد یونیورسٹی کی طالبہ مصباح اطہرکے مبینہ قاتل گرفتار ، یہ قاتل کون ہیں

      حیدرآباد میں میں منقعدہ جنرل ورکرز اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انیس قائم خانی نے کہا کہ اس موقع پر پارٹی کےوائس چیئرمین اشفاق منگی ، سندھ کونسل کے صدر شبیر قائم خانی، جوائنٹ سیکریٹری سندھ کونسل راشد آرائیں فنانس سیکریٹری ہمایوں عثمان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ سندھ کا دوسرا بڑا شہر حیدرآباد بھی کچرا کنڈی میں تبدیل ہو گیا ہے ،

    رانی مکھر جی نے مودی کی اصلیت اورحقیقت کے بارے میں جوکچھ کہا،سچ کیا،فخرعالم

    حیدرآباد کی سڑکیں تباہ حال ہیں بجلی ناپید ہے جبکہ مئیر حیدرآباد چیئرمینز عوام کے مسائل کرنے کی بجائے کرپشن میں لگے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ میں دیہی اور شہری عوام مسائل کا شکار ہیں، مسائل کا حل سید مصطفی کمال و پی ایس پی کے پاس ہی ہے ،

    ہمدرد یونیورسٹی کی طالبہ مصباح اطہرکے مبینہ قاتل گرفتار ، یہ قاتل کون ہیں

    ذرائع کےمطابق انیس قائم خانی نے کہا تبدیلی کے نام پر عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں ملا انہوں نے کہا کہ اگلے بلدیاتی انتخابات میں ہم بھر پور طریقے سے حصہ لین گے سندھ کی عوام کے پاس پی ایس پی کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ہے اس موقع پر صدر سندھ کونسل شبیر احمد قائم خانی نے حیدرآباد ڈویزن اور ڈسٹرکٹ کو ضم کرتے ہوئے ڈویژن کے صدر ندیم قاضی کے نام کا اعلان کیا

  • مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکی حمایت قابل تعریف ہے ، آرمی چیف کی امریکی سینیٹرز ملاقات

    مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکی حمایت قابل تعریف ہے ، آرمی چیف کی امریکی سینیٹرز ملاقات

    راولپنڈی :مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکی حمایت قابل تعریف ہے ، آرمی چیف کی امریکی سینیٹرز ملاقات میں امریکی موقف کو سراہا . اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے امریکی سینیٹر کرس وان ہولن اور میگی حسن نے ملاقات کی۔

    پہلےکشمیر، پھر بات ہوگی باقی امور پر ، وزیراعظم

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سینیٹرز نے آرمی چیف سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ افغان مفاہمتی عمل اور مسئلہ کشمیر پر بھی بات چیت کی گئی۔

    رانی مکھر جی نے مودی کی اصلیت اورحقیقت کے بارے میں جوکچھ کہا

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امریکی سینیٹرز نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکی حمایت کی تعریف کی اور افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کے اعتراف کو سراہا۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی سینیٹرز کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جبکہ گزشتہ روز اس وفد نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا تھا جہاں صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

    ہمدرد یونیورسٹی کی طالبہ مصباح اطہرکے مبینہ قاتل گرفتار ، یہ قاتل کون ہیں

  • آرمی چیف کی امریکی سینیٹرز سے ملاقات، پاک امریکہ تعلقات سے متعلق انتہائی اہم بات کہہ دی

    آرمی چیف کی امریکی سینیٹرز سے ملاقات، پاک امریکہ تعلقات سے متعلق انتہائی اہم بات کہہ دی

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرز کرسٹوفر وین ہولن اور میگی حسن نے ملاقات کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق جی ایچ کیو میں‌ آرمی چیف اور امریکی سینیٹرز کے مابین ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں افغانستان میں مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی جبکہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی سینیٹرز نے ملاقات کے دوران خطہ میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں‌ کو قابل قدر قرار دیا اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات دونوں‌ ملکوں کیلئے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں،

    ہمیں کشمیریوں سے محبت ہے اور کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    آرمی چیف سے سعودی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات، علاقائی سکیورٹی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکہ کے تعاون کے شکرگزار ہیں، انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ دونوں‌ ملکوں‌ کے تعلقات کا مضبوط و مستحکم ہونا انتہائی اہمیت رکھتا ہے،

    زلزلہ نقصان ،آرمی چیف کا ریسکیووریلیف آپریشن کا حکم، دو افراد جاں بحق