Baaghi TV

Author: +9251

  • علماء کرام اپنی ذمہ داری پوری کریں؟ صدر مملکت نے ایسا بیان کیوں دیا؟

    علماء کرام اپنی ذمہ داری پوری کریں؟ صدر مملکت نے ایسا بیان کیوں دیا؟

    علماء کرام اپنی ذمہ داریاں ادا کریں، صدر مملکت نے ایسا بیان کیوں دیا؟ اسلام آباد میں صدر مملکت نے ایوان صدر میں تقریب سے خظاب کیا.

    اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چھاتی کے سرطان سے متعلق عوامی سطح پر آگاہی پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے علمائے کرام اور آئمہ کرام پر زور دیا ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنی سماجی ذمہ داری پوری کریں، ملک میں ایک کروڑ سے زائد خواتین کو چھاتی کے سرطان کا خطرہ ہے، بچے کو ماں کا دودھ پلانے سے چھاتی کے سرطان کا امکان کم ہو جاتا ہے، آبادی کی شرح میں تیزی سے اضافہ بھی پاکستان جیسے ممالک کے لئے مسئلہ بن چکا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایوان صدر میں چھاتی کے سرطان سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سرطان کے مرض سے متعلق آگاہی سے بخوبی واقف ہیں، انہوں نے شوکت خانم ہسپتال بنانے کے لئے بھرپور جدوجہد کی۔ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں بھی خواتین اور بچوں کے لئے خوراک کی کمی کے مسئلے کو اجاگر کیا۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی زندگی کی ایکی ایسی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا کہ ہرکوئی ہکا بکا رہ گیا ،

    صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان جیسے ممالک میں آبادی میں اضافہ بڑا مسئلہ ہے، پاکستان میں آبادی کے اضافہ کے حوالے سے بات نہیں کی جاتی حالانکہ اس حوالے سے بھی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

  • بھارت، 22گائے ایک ساتھ کیسے مرگئیں؟

    بھارت، 22گائے ایک ساتھ کیسے مرگئیں؟

    بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں کے کچھلا نگر پنچایت میں گائے کی حالت اچانک بگڑنا شروع ہوئی جس سے ایک کر کے 22 گائے دم توڑ گئیں۔ بھارتی میڈیا نے ان کے مرنے کی وجہ سے ہرا چارہ کا کھانا بتایا ہے۔ مرنے والوں میں 11 گائے،تین بچھیا و چار سانڈ شامل ہیں۔ کل 76 مویشی تھے باقی جانوروں کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

    بھارت، مسلمان رکن پارلیمنٹ کو دیا عدالت نے بڑا جھٹکا

    ڈی ایم دنیش کمار سنگھ نے کہا کہ ضلع کے کچھلا نگر پنچایت علاقے میں کچھ مویشیوں کی موت ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں موت کی وجوہات کے لئے آئی وائی آر آئی بریلی کے ڈائرکٹر سے اپیل کی گئی جس پرماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

    ٹیم نے تمام مویشیوں کا پوسٹ مارٹم کیا اور چار کے نمونے لئے ۔ ڈاکٹروں نے مویشیوں کے زیادہ چارہ کھانے کی وجہ سے نائٹروجن پوئزنگ پھیلنے کے شبہ کا اظہار کیا ہے۔

    بھارت، عدالت نے کانگریس کے سینئر رہنما کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی

    بھارت، ماونوازوں کے ہاتھوں کتنے بھارتی فوجی مارے گئے، اہم خبر آ گئی

  • درسی کتابیں 35فیصد تک مہنگی ،تعلیم خواب بننے لگی

    درسی کتابیں 35فیصد تک مہنگی ،تعلیم خواب بننے لگی

    لاہور : غریب طالب علموں کے لیے تعلیم کا حصول مشکل سے مشکل تر ہونے لگا، اطلاعات کے مطابق درسی کتب 35 فیصد تک مہنگی ہونے لگیں‌،مزید مہنگائی کی وجہ سے ٹیکسٹ بک بورڈ نے حکومت سے ڈیڑھ ارب کی رقم کا مطالبہ کرکے سب کو حیران کردیا ،

    مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 64 واں دن ، بھارتی مظالم جاری

    ذرائع کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی طرف سے پنجاب کے 52 ہزار سے زائد سکولوں‌کو فراہم کی جانے والی درسی کتب کے لیے ٹینڈر تو کھول دیئے گئے ہیں،اطلاعات کےمطابق ان درسی کتب کے نرخ‌ٹیکسٹ بک بورڈ کی توقعات سے بہت زیادہ نکلے ہیں‌

    حسینہ واجد اور نریندر مودی کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا

    ذرائع کے مطابق زیادہ نرخ‌کی وجہ سے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بہت زیادہ نرخ مہنگے ہونے کی وجہ سے دوبارہ ٹینڈر دینے کا فیصلہ کیا ہے . لیکن ساتھ ہی دوسری طرف صوبائی وزیرتعلم مراد راس نے اس چیز پر قابوپانے کی مصنوعی کوشش کی،صوبائی وزیرتعلیم نے پبلشروں‌کا ایک اہم اجلاس پی ٹی بی بورڈ ہیڈ آفس کی بجائے پی ایم یو میں بلایا اور کوشش کی کہ یہ اجلاس خفیہ طریقے سے ہوجائے

    ذرائع کے مطابق اس اجلاس کے دوران جس کی صدارت وزیرتعلیم مراد راس کررہےتھے ، تمام پبلشروں‌سے موبائل فون لینے کی کوشش کی ، بعض پبلشروں‌ نے فون دے دیئے اور بعض‌نے انکار کردیا ، جس کی وجہ سے اس موقع پر مزید کشیدگی پیدا ہوگئی،

    رطانوی کرکٹرمیرپور میں زلزلے سے متاثرین کی مدد کو پہنچ گئے ، یہ کرکٹر کون ہیں ،

    یہ بات بھی قابل غورہے کہ کاغذ کی قیمت 120 روپے فی کلوگرام سے بھی زیادہ بڑھ گئی جس کی وجہ سے ٹینڈر کا ریٹ بھی 44 فیصد تک بڑھ گیا ہے. بورڈ کے پیپررولز کے مطابق اگر بورڈ کو ٹینڈر کے لیے مقررہ حد تک ریٹس نہیں‌ملے تو پھر دوبارہ ٹینڈر دینے کا پابند ہے، دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ صوبائی وزیرتعلیم اور ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی ملی بھگت سے پبلشروں میں باہمی اتفاق سے پول کروا کر اپنے مند پسند پبلشروں کو ٹینڈر دینے کی کوشش کی گئی ہے،

    ذرائع کےمطابق ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اور صوبائی وزیرتعلیم کی ملی بھگت کو بھانپتے ہوئے آل پاکستان پبلشرزایسوسیایشن نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ‌سے مداخلت کی اپیل کی ہے اور کہا کہ وہ اس واقعہ کی انکوائری کرائیں‌

  • ارجن کپور کترینہ کا مذاق اڑانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے

    ارجن کپور کترینہ کا مذاق اڑانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے

    کچھ دوست ایسے بھی ہوتے ہیں جو آپ کو زلیل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، بالی ووڈ اداکار ارجن کپور ان کی صنعت کے دوستوں میں سے ایک ہیں. خاص طور پر کترینہ کیف۔

    تاہم جب بات ارجن کپور کی ہو تو اداکار کترینہ کو سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹوں پر چھیڑتے ہوئے جانا جاتا ہے اور انسٹاگرام پر ان کی کماری آپ کی توجہ کا مطالبہ کرتی ہے۔ حال ہی میں ایک بار پھر کترینہ نے انسٹاگرام پر ایک بومرانگ ویڈیو پوسٹ کی.

    بومرانگ ویڈیو میں کترینہ کو سب گلیمڈ ہوتے ہوئے دیکھا گیا، وہ تیار ہو رہی تھیں جبکہ اس کا میک اپ آرٹسٹ کچھ آخری ٹچز کر رہا تھا، اور اسی دوران اداکارہ انہیں کچھ وضاحت کرتی نظر آئیں۔

    پوسٹ شیئر کرنے کے بعد ارجن کپور نے اپنا انوکھا احساس مزاح شامل کرنے میں جلدی کی اور اپنے دلچسپ بیان سے اداکارہ کو چھیڑا۔ انہوں نے لکھا ، "خاموشی کے ان لمحات سے محبت کرو جو آپ ہمارے ساتھ بانٹتے ہو۔”

    https://www.instagram.com/p/B3UDjqjhwGh/?igshid=13p7n8sfdk60g

    یہ صرف کترینہ کیف ہی نہیں ہے بلکہ ارجن کپور انڈسٹری میں ایک ٹھنڈا کھیل ہونے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ بات ہو، رنویر سنگھ ہو یا ورون دھون، اداکار عام طور پر اپنے مشہور شخصیات پر مذاق اڑاتا ہے اور اس سے ماضی میں ہمیشہ ہی آنکھوں کی چٹکیوں کی گرفت ہے۔

  • دنیاپور : صوبائی وزیر معجزانہ طور پر محفوظ

    دنیاپور۔صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین کی سرکاری گاڑی کو حادثہ ۔

    تفصیلات کے مطابق حادثہ دنیاپور کے نواحی علاقے چک نمبر 342 ڈبلیو بی کے قریب ہوا ۔حادثہ کے وقت صوبائی وزیر زوار حسین وڑائچ گاڑی میں سوار تھے ۔

    گاڑی ٹرک میں جا لگی چوہدری زوار حسین معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔حادثہ میں گاڑی تباہ ہو گئی ہے

  • مودی کا ایجنڈا پروان چڑھانے کا الزام، حکومت نے مولانا فضل الرحمن کیخلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

    مودی کا ایجنڈا پروان چڑھانے کا الزام، حکومت نے مولانا فضل الرحمن کیخلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

    وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن دوسروں پر الزامات لگا کر اشتعال پھیلا رہے ہیں، انہیں اپنی شکست برداشت نہیں ہو رہی اور وہ ریاست کو انارکی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ایجنڈا پروموٹ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو مسئلہ کشمیر کا ہونے والا وہ نقصان کیوں‌ یاد نہیں ہے جب وہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین تھے، وہ پچھلی کئی حکومتوں میں‌ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے ہیں، اس وقت جو سازشیں کی جارہی ہیں اس سلسلہ میں ان کے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں جنہیں‌ پیش کیا جائے گا،

    آرمی چیف کی امریکی سینیٹرز سے ملاقات، پاک امریکہ تعلقات سے متعلق انتہائی اہم بات کہہ دی

    ہمیں کشمیریوں سے محبت ہے اور کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    آرمی چیف سے سعودی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات، علاقائی سکیورٹی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

    علی امین گنڈا پور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کیخلاف ان کے پاس اتنے شواہد موجود ہیں کہ انہیں‌ سزا ہو جائے گی، انہوں‌ نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کو اس وقت اندرونی و بیرونی سازشوں کا سامنا ہے، ایسے حالات میں اگر مولانا فضل الرحمان دھرنا دیتے ہیں‌ تو یہ مودی کے ایجنڈے پر چلنے کے مترادف ہے، ساری دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ اسلام کی تبلیغ اس وقت وزیراعظم عمران خان سب سے زیادہ کر رہے ہیں، دوسری طرف مولانا فضل الرحمان تو انتخابات ہارنے پر ملک بھر میں گمراہ کن تقاریر اور بیانات سے نریندر مودی کے ایجنڈے کو پرموٹ کر رہے ہیں لہٰذا انہیں 15 دن کا نوٹس بھیجا جارہا ہے اگر اس کا جواب نہ آیا تو پھر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی،

    واضح‌ رہے کہ مولانا فضل الرحمن کے احتجاجی دھرنے کا اعلان کئے جانے کے بعد سیاسی لیڈروں نے باہم رابطوں‌ و ملاقاتوں‌ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے،

  • کائلی جینر نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی

    کائلی جینر نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی

    فوربس کی سب سے کم عمر ارب پتی کائلی جینر نے ابھی ایک بالکل نیا بگاٹی چیرون خریدا ہے جس کی بنیادی قیمت 2,998000 ڈالر ہے. اختیارات اور سیلز ٹیکس کے بعد اوسطا نئی کار کی لاگت سے 100 گنا زیادہ.

    22 سالہ کائلی جس نے 1 اکتوبر کو اپنے پریمی، ٹریوس اسکاٹ کے ساتھ علیحدگی اختیار کی، ابتدا میں اتوار 6 اکتوبر کو اپنے انسٹاگرام پیج پر اس کار کی تصویر پوسٹ کی تھی لیکن اس کے 147 ملین مداحوں میں سے کچھ کی شکایت کے بعد کہ وہ کار بے بس ہے دولت کی نمائش.

    کائلی کے مطابق شیروں کی پوسٹ کردہ ویڈیو میں سنتری دل، جیک او لالٹین اور بھوت اموجیز کے ساتھ ایک نارنجی رنگ کا داخلہ والی سفید گاڑی دکھائی گئی ہے۔ تاہم کچھ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ اس کار کی قیمت 8 5.8m ہے، اس سے یہ تجویز ہوتا ہے کہ اس نے نیا بگاٹی ماڈل ڈیوو ہائپر کار خریدی ہوگی۔

    https://youtu.be/LPrbNz-sIAk

    واضح رہے بگاٹی چیرون ایک درمیانے انجن والی دو سیٹر سپورٹس کار ہے جو فرانس کے مالسم، فرانس میں فرانسیسی آٹوموبائل کارخانہ دار بگاٹی آٹوموبائل ایس اے ایس کے ذریعہ تیار اور تیار کی گئی ہے۔

  • *مزا تو تب ہے کسی خاک کے ذرے کو منور کر دو—از–ساجدہ بٹ

    *مزا تو تب ہے کسی خاک کے ذرے کو منور کر دو—از–ساجدہ بٹ

    اساتذہ کرام ہمارے عظیم الشان لیڈر ہوتے ہیں اساتذہ کرام کی عزت و آبرو کا خیال رکھنا ہم سب پر فرض ہے۔
    یہ وہ ہستی ہوتے ہیں جو ہماری ذات کو روشن کر دیتے ہیں اپنے شاگردوں کو اپنا رنگ دے کے قوم کے لیے قیمتی سرمایہ بنا دیتے ہیں۔
    ہماری اسلامی تعلیمات میں بھی ہمیں اساتذہ کرام کی عظمت کے متعلق تعلیم دی گئی ہے۔

    سرور کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے معلم کا لفظ خود اپنی ذات اقدس کے لیے بھی استعمال کرتے ہوئے ارشاد فرمایا۔۔۔۔۔۔

    ٫٫بیشک مُجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے؛؛

    اللہ تبارک و تعالیٰ کے پیارے محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اگر اپنے لیے یہ لفظ اور اس پیشے سے خود کو متعارف کروا رہے ہیں تو سوچیں کہ کس قدر قابل احترام یہ پیشہ ہو گا اور کس قدر یہ عظیم شخصیات ہوں گی جو آج بھی بہت سے خاک کے پتلے کو چمکا رہے ہیں۔

    مزا تو تب ہے کسی خاک ذرے کو منور کر دو

    صرف اپنی ذات کو روشن کرنا کمال تھوڑی ہے

    اساتذہ کرام کا احترام بہت ضروری ہے یہ جملہ آپ کی سماعتوں سے اکثر اوقات گزرا تو ہو گا۔
    وہ کہتے ہیں نا کہ

    ؛؛با ادب با نصیب اور بے ادب بے نصیب؛؛

    ہمارے بزرگوں نے اساتذہ کرام کے ادب و احترام کرنے کے مختلف طریقے بھی سکھائے۔
    مثلاً اُستاد بات کر رہا ہو تو دوران گُفتگو ہمیں خاموشی سے اُن کی بات سُننی چاہیے۔اُن کی بات نا کاٹیں اُن کی دی گئی ہدایات کو حقیر نہ جانیں با ادب ہو کر بات سنیں اُن کے سامنے ٹانگ پر ٹانگ رکھ کے اور اکڑ کر نا بیٹھیں۔
    آخر جیسے بھی ہیں ۔ہیں تو ہمارے اُستاد اُن کی کوئی بات بری بھی لگے ہم پے غصہ بھی ہوں تو ہمیں برداشت کر لینا چاہیے یہ سب اُن کے آداب میں شامل ہے

    مٹانا پڑتا ہے خود کو قوم کی ترقی کے لیے

    یہ کام اتنا آسان تھوڑی ہے۔

    آج کل کچھ طالب علم بے ادب ہو گئے ہیں اور کُچھ اساتذہ کرام نے اس پیشے کو صرف پیسہ کمانے کی مشین بنا لیا ہے جہاں خود غرضی جنم لے رہی ہے۔
    یقینا سب ایک جیسے نہیں بہت سی عظیم الشان شخصیات آج بھی ہیں جو ہمارا معاشرہ سنوار رہے ہیں ہمارا روشن مستقبل سنوار رہے ہیں
    لیکن جو اس پیشے کو بد نام کر رہے ہیں ایسے واقعات آپ کو یونیورسٹی جیسے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اکثر و بیشتر ملنے میں آتے ہیں جو میل ٹیچرز طالبہ کا غلط استعمال کرتے ہیں کچھ نمبروں کا لالچ دے کر اور کُچھ ڈرا دھمکا کے۔اکثر بچیاں بد نامی کے خوف سے ٹیچرز کی بات مان بھی لیتی ہیں
    لیکن پھر اس جنگل سے ان کے لیے نکلنا مشکل ہو جاتا ہے کچھ جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔
    میرا اپنی بہنوں کو پیغام بھی ہے کہ صرف دنیاوی کامیابی کے لیے چند نمبروں کی خاطر اپنی عزتوں کا جنازہ مت نکالیں۔اساتذہ کرام کے عظیم الشان پیشے اور قابل احترام شخصیت کو بد نام مت کریں۔آخرت میں یہاں دنیا میں کتنے نمبر حاصل کیے اس کے بارے میں سوال نہیں ہو گا۔
    وہاں صرف و صرف آپ کے عمال کا حساب ہو گا۔
    لہذا قدر کرنے والوں کی قدر کریں اُستاد کی عزت کریں گے تو اُستاد بن جائیں گے۔

    اُستاد ہوں مجھے اس پر ملال تھوڑی ہے

    ملک کا مستقبل سنوارنا آسان تھوڑی ہے۔

    تحریر: ساجدہ بٹ