Baaghi TV

Author: +9251

  • بورے والا : گورنر پنجاب چوہدری سرور کی آمد اور خیالات کا اظہار

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں اہم کر دار ادا کر تے ہیں
    گزشتہ سال اورسیز پاکستانیز نے 22بلین ڈالرکا زرمبادلہ ملک میں بھیجا ہے اوورسیز پاکستانیوں نے ہر مشکل گھڑی میں وطن کا ساتھ دیا ہے قدرتی آفات ، زلزلہ اورسیلاب وغیرہ کے موقع پر اپنے پاکستانیوں کی بھرپور امداد کی ہے موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیز کے لئے بہترین اقدامات کر رہی ہے اوورسیز پاکستانی کمیشن کے ذریعے بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں موجودہ حکومت کی اولین ترجیح انصاف کی فراہمی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار چک نمبر241 ای بی بوریوالا میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سیمینار کا اہتمام چیئر مین اوورسیز پاکستانی کمیونٹی لندن چوہدری شہزاد کریم ایڈ ووکیٹ نے کیا سیمینار میںوائس چیئر مین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب چوہدری وسیم رامے، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی ، ایم این اے طا ہر اقبال چوہدری ، ایم این اے اورنگ زیب خان کھچی ، ممبران صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ ، علی رضا خان خاکوانی ،ندیم بھارہ،ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا ،ڈی پی او ثاقب سلطان المحمود ،پیر غلام محی الدین چشتی ،چوہدری ارشاد احمد آرائیں ، قربان علی چوہان، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا رانا اورنگ زیب ، عثمان ابراہیم ،چوہدری قمرالزمان، ملک فاروق اعوان،صدر تحصیل بار بوریوالا ملک فرقان یوسف اورصائمہ نورین نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مز ید کہا کہ اوورسیز پاکستانی کو انصاف کی فراہم کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے

    ہائی کورٹ میں اوورسیز پاکستانیز کے کیسز کا 6ماہ اور سول کورٹس میں 3ماہ میں فیصلہ کیا جائے گا ہر ضلع میں اوورسیز پاکستانی کمیشن کو فعال کر دیا گیا ہے اوورسیز کمیشن کی بدولت 50فیصد کیسز حل کئے جا چکے ہیںانہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے

    مزید کہا کہ آب پاک اتھارٹی قائم کر دی گئی ہے آب پاک اتھارٹی کے ذریعے پنجاب بھر میں پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا50فیصد بیماریاں مضرصحت پانی پینے کی وجہ سے ہوتی ہیں 50فیصد سے زائد لوگ گنداپانی پینے پر مجبور ہیںانہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں معاشی انقلاب صرف کسان لا سکتے ہیں کاشتکاروں کے مسائل سے باخوبی آگاہ ہیں کھاد ، زرعی ادویات ، بیج اور پانی کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

    وائس چیئر مین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب چوہدری وسیم رامے نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کمیشن بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اوورسیز پاکستانی ہمیشہ اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اوورسیز پاکستانیز کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جا رہے ہیںمسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ بھر پور تعاون کرتی ہے

  • پولی تھین بیگ پر پابندی کے باعث کاغذی تھیلوں کی مانگ میں اضافہ

    پولی تھین بیگ پر پابندی کے باعث کاغذی تھیلوں کی مانگ میں اضافہ

    کراچی: سندھ و وفاقی حکومت کی جانب سے ماحول دشمن باریک تھیلیوں پر پابندی کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں ماحول میں جلد تحلیل ہونے والے شاپنگ بیگز کی مانگ بڑھ گئی جس کے نتیجےمیں پلاسٹک کو گھلانے والے کیمیکل کی قیمت میں بھی 40 فیصد تک کا اضافہ ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے موحول دشمن باریک تھیلیوں پر پابندی کے بعد شہر میں پلاسٹک کو تحلیل کرنے والے کیمکل کی قلت پیدا ہو گئی ہے ، پلاسٹک کو گھولنے کی صلاحیت رکھنے والے کیمیکل اوکسو بایئو ڈی گریڈ کی قیمت میں 40 فیصد تک کا اضافہ ہو گیا ہے ، اوکسو بائیو ڈی گریڈ شاپنگ بیگز کی تیاری کے وقت صرف ایک فیصد ملایا جاتا ہے اور اسے سویڈن اور ویتنام سے درآمد کیا جاتا ہے، ٹرانسپیرنٹ اوکسو بائیو ڈی گریڈ کا 20 کلو کا تھیلا 9860 روپے مہنگا ہو کر 23860 روپے کا ہو گیا ،

  • سنی لیوں کی کینسر کے خلاف جنگ

    سنی لیوں کی کینسر کے خلاف جنگ

    اس جمعہ کو سنی لیون ایک چیریٹی ایونٹ کی میزبانی کریں گے جہاں آرٹ اور زیورات کے ٹکڑوں کی نیلامی کی جائے گی اور تمام رقم ٹاٹا میموریل ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے پاس جائے گی۔ فیشن ڈیزائنر مہیکا میرپوری کے زیر اہتمام اس سالانہ گالا میں جان ابراہم سمیت دیگر مشہور شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

    اس تقریب کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سنی نے بتایا کہ وہ اپنے والد کو کینسر کی وجہ سے کھو بیٹھی ہی اور یہی وجہ ہے کہ اس اقدام نے میرے دل کو قریب کردیا۔ انہوں نے ایک خبر کی اشاعت کے ساتھ انٹرویو کے دوران کہا، "اگر میں شعور اور پیسہ بڑھانے کے ذریعے کسی ایک فرد کی بھی مدد کرسکتا ہوں تو ہم اس جنگ میں ایک چھوٹی کامیابی حاصل کر لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا، "اس مقصد کے لئے پیسہ اکٹھا کرنے کے علاوہ میں اپنے ماضی کے تجربات کو بھی بیان کروں گا اور لوگوں کو اس بیماری سے لڑنے کی ترغیب دوں گا۔”

    سنی نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا ہے: "آخر کار ہو گیا! کینسر کے لئے رقم اکٹھا کرنے میں مدد کیلئے نیلامی کیلئے اس کو دینا! ان لوگوں کی یادوں میں جو اب ہمارے ساتھ نہیں ہیں! ہر برش اسٹروک کے ساتھ میں نے آپ کے بارے میں سوچا اور میں آپ کو کتنا یاد کروں گا! سب سے پیار کرتی ہوں!

  • بورے والا : گورنر پنجاب کی آمد پر تبدیلی گئی بھاڑ میں

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) گورنر پنجاب کی گاڑیوں کے آ گے پہلے سے ہی محو سفر مسافر بس 1165 تھانہ میں بند ۔ ذرائع

    مسافر بس گورنر پنجاب کے پروٹوکول میں شامل گاڑیوں کے آ گے جا رہی تھی ۔ مسافر بس کو لاری اڈا میں خالی کر کے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ اوپر سے آرڈر ہے اس لئے گاڑی کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں ۔ مسافروں کی باز پرس پر پولیس کا جواب

    ٹریفک پو لیس نے گورنر پنجاب کے انصاف ہر کسی کے لئے کے ویژن کی دھجیاں اڑا دیں ۔حیران کن طور پر تھانہ سٹی
    پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف492/19 مقدمہ درج کر کے گاڑی چھوڑ دی ۔

  • مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے دور میں کیا فرق ہے؟ احسن اقبال نے کی دوٹوک باتیں

    مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے دور میں کیا فرق ہے؟ احسن اقبال نے کی دوٹوک باتیں

    سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور میں تاجر اور کسان خوشحال تھے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک سال میں ملک کا کباڑہ کر دیا، آج پاکستان کا کسان اورمزدور پریشان ہے، ملک میں ترقی کا پہیہ رک گیا، یہ کہتے ہیں نیا پاکستان بناؤں گا، ہمیں وہ پاکستان چاہیے جس میں مزدور کو روٹی مل رہی تھی، جب ملک کی معیشت تباہ ہو جائے تو دفاع بھی کمزور ہو جاتا ہے،

    احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے، ملک میں مہنگائی سے مزدور، کسان، غریب اور متوسط طبقہ پس گئی ہے، ملک میں مہنگائی سے مزدور، کسان، غریب اور متوسط طبقہ پس گئی ہے، مہنگائی کے باعث زراعت کا شعبہ بدحال ہے، پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کردیا ہے، اس حکومت کو گھر بھیجنا ضروری ہے، اتحاد اور یکجہتی کےساتھ اس حکومت سے ملک کو نجات دلائیں گے، اپوزیشن جماعتوں کو مل کر لائحہ عمل بنانا چاہیے، اپوزیشن اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کےلیے پرعزم ہے،

  • ایک سیریز کے لیے نہیں‌ایک سال کے لیے کپتان بنائیں‌گے تو نتائج اچھے نکلیں‌گے ، معین خان بھی بول اٹھے

    ایک سیریز کے لیے نہیں‌ایک سال کے لیے کپتان بنائیں‌گے تو نتائج اچھے نکلیں‌گے ، معین خان بھی بول اٹھے

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے کپتان کم از کم ایک سال کے لئے بنایا جائے سیریز ٹو سیریز کپتان بنانا اچھا فیصلہ نہیں ہوتا اس طرح کے فیصلوں سے کھلاڑیوں کا کپتان پر اعتماد بحال نہیں ہوتا، سرفراز احمد کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانی چاہیئے تاکہ وہ ٹیم میں اپنی مستقل جگہ بنانے کے ساتھ کپتان کے لئے بھی موضوع رہ سکیں

    پرویز مشرف بھی میدان میں‌: کہتے ہیں‌بھارت کارگل بھول گیا،اگر عالمی قوتیں نہ بچاتی

    باغی ٹی وی کے کطابق معین خان نے میرپورخاص میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا معین خان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کے نئے ڈھانچے اور ڈپارٹمنٹ کرکٹ ختم ہونے سے کرکٹرز بے روزگار ہوجائیں گے ملک میں ڈومیسٹک کے لئے 6 ٹیمیں کم ہیں کیونکہ ہماری آبادی بہت زیادہ ہے اور یہاں جو کرکٹ کا ڈھانچا تشکیل دیا گیا ہے وہ آسٹریلیا کو دیکھ کر بنایا گیا ہے لیکن آسٹریلیاکی ٹوٹل آبادی صرف دو کروڑ ہے گریڈ ون میں زیادہ ٹیموں کو شامل کیا جا نا چاہیئے اور ڈپارٹمنٹ کرکٹ کو بھی چلتا رہنا چاہیئے اگر ایسا نہ ہوا تو اس ڈھانچے سے کرکٹ میں بہتری نہیں بلکہ کرکٹ ختم ہوگی وقار یونس کے کوچ بنائے جانے کے سوال پر معین خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فاسٹ بالرز کو وقار یونس سے فائدہ اٹھانا چاہیئے

    امریکی سینٹرز کی دھڑادھڑ ملاقاتیں‌، وزیراعظم سے ملاقات پر کیا پیغام دیا

    مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ مصباح الحق میں پوری صلاحیت ہے اور وہ اہلیت بھی رکھتے ہیں لیکن اس پوسٹ پرلوگ عزت سے آتے ہیں لیکن واپس عزت سے نہیں جاتے لیکن میری دعا ہے کہ وہ عزت سے رہیں انہیں پورا ٹائم دینا چاہیئے اور تمام کھلاڑیوں کی انکے ساتھ پوری طرح سے ہم آہنگی ہے مجھے امید ہے کہ پاکستان ٹیم انکی سرپرستی میں کامیابیاں حاصل کرے گی،پاکستان میں غیر ملکی ٹیموں کا آنا خوش آئند ہے زمبابوے یہاں کے جاچکی ہے سری لنکا ابھی پاکستان کے دورے پر ہے جبکہ ورلڈ الیون اور پی ایس ایل میں بھی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں کھیل کر جا چکے ہیں پاکستان میں اب خطرے کی کوئی بات نہیں ٹیموں کو فول پروف سیکیو ریٹی دی جا رہی ہے اور انشاء اللہ اب دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان کے دورے پر آئیں گی۔

    تبدیلیاں کیں ، حکمت عملی اپنائی مگر پھر بھی ہار گئے

  • کراچی میں‌ گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی، بڑے حادثے کا خطرہ

    کراچی میں‌ گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی، بڑے حادثے کا خطرہ

    کورنگی سنگر چورنگی کے قریب گیس پائپ لائن پھٹ گئی،

    چیمہ خاندان کی اقربا پروری عروج پرسوئی گیس پائپ لائن کے بعداب بھرتیوں کیلیے دباؤ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گیس کے اخراج کے باعث سنگر چورنگی پر بڑے حادثے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں مقامی لوگوں‌ میں‌ سخت تشویش کی لہر پائی جاتی ہے، بتایا گیا ہے کہ ڈرلنگ کےدوران ڈرل مشین کا بور زیرزمین گزرنے والی گیس پائپ لائن پر لگا جس سے گیس پائپ لائن پھٹ گئی، مزدوروں کی جانب سےکھدائی کےلیےڈرل مشین استعمال کی جارہی تھی

    گیس پائپ لائن پھٹنے کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ موقع پر پہنچ گئی، ڈرل مشین کےبورسےگیس پائپ لائن میں بڑا شگاف پڑا ہے جسے ٹھیک کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،

    حکومت کو ٹف ٹائم کیسے دیا جائے؟ سیاسی رہنماؤں نے سر جوڑ لئے، باہم رابطے جاری

    بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا سن کر انڈیا میں غم کی لہر دوڑ گئی

  • سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی مولانا حامد الحق حقانی سے اہم ملاقات، کن امور پر بات ہوئی؟ اہم خبر

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی مولانا حامد الحق حقانی سے اہم ملاقات، کن امور پر بات ہوئی؟ اہم خبر

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا حامدالحق حقانی کی اکوڑہ خٹک میں اہم ملاقات ہوئی ہے،

    بھارتی فوج نے کتنی کشمیری خواتین کو زبردستی اغواء کر لیا؟ سن کر آپ کے تن بدن میں آگ بھڑک اٹھے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے، اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر مولانا حامدالحق کے موقف کی تعریف کی گئی ہے، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مولانا حامد الحقانی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو اتحاد اور یگانگت کی اشد ضرورت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت کسی بھی انتشار یا ڈی اسٹیبلائزیشن کے عمل کا متحمل نہیں ہوسکتا، کشمیریوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت میں ہر حد تک جائیں گے، انہوں‌ نے کہاکہ ملک کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے کسی بھی قسم کا سیاسی انتشار ملک کو خطرے سے دوچار کرسکتا ہے،

    حکومت کو ٹف ٹائم کیسے دیا جائے؟ سیاسی رہنماؤں نے سر جوڑ لئے، باہم رابطے جاری

    بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا سن کر انڈیا میں غم کی لہر دوڑ گئی

    ملاقات کے دوران مولانا حامدالحق حقانی کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے حالیہ سیاسی کردار کی تعریف کی گئی، اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے کشمیر کا مسئلہ بخوبی انداز سے اٹھایا، انہوں‌ نے کہا کہ قومی اتحاد اور یگانگت برقرار رکھنے میں حکومت کا بھرپورساتھ دیں گے، واضح رہے کہ موجودہ حالات میں سپیکر قومی اسمبلی کی مولانا حامد الحق حقانی سے ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے، واضح‌ رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ اور احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ سیاسی جماعتیں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے باہم رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں،

  • پرویز مشرف بھی میدان میں‌: کہتے ہیں‌بھارت کارگل بھول گیا،اگر عالمی قوتیں نہ بچاتیں تو پھرنہ بھولنے والا سبق سکھاتے

    پرویز مشرف بھی میدان میں‌: کہتے ہیں‌بھارت کارگل بھول گیا،اگر عالمی قوتیں نہ بچاتیں تو پھرنہ بھولنے والا سبق سکھاتے

    اسلام آبادپرویز مشرف بھی میدان میں‌آگئے ، بھارت کارگل بھول گیا ، اگر عالمی قوتیں نہ بچاتیں تو پھر بھارت کو وہ نہ بھولنے والا سبق سکھاتے اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جب میدان میں آئیں گے تو بھارت کو سبق سکھادیں گے۔

    آل پاکستان مسلم لیگ کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ بھارت پاکستان کو بار بار جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے، بھارت یاد رکھے پاکستانی قوم، فوج نے چوڑیاں نہیں پہنی ہیں، اس موقع پر سابق سربراہ پاک فوج ، سابق صدر مملکت پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستانی قوم اور فوج خون کے آخری قطرے تک لڑے گی، جب میدان میں آئیں گے تو بھارت کو سبق سکھادیں گے۔

    ایک خبر اور پڑھیں مخالفین نہیں‌ اپنے ہی وزیراعظم کی کشتی ڈبو رہے ہیں

    پرویز مشرف نے کہا کہ بھارتی فوج شاید کارگل کی جنگ بھول گئی ہے، بھارت نے کارگل جنگ میں امریکی صدر سے مدد مانگی تھی، بھارت نے کلنٹن سے پاک فوج واپس کرنے کی درخواست کی تھی۔

    پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو سمجھ آہی گئئی ہوگی کہ مسائل کے حل کے لیے دنیا کے ساتھ چلنا پڑتا ہے۔مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان بار بار بھارت کو امن کا پیغام دے رہا ہے، ہماری مدد کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے ملک بھر کے لیے بہت بڑا حکم جاری کردیا، کیا ہے یہ حکم ؟…

  • امریکی سینٹرز کی دھڑادھڑ ملاقاتیں‌، وزیراعظم سے ملاقات پر کیا پیغام دیاسینیٹرز کو ،یہ خبربھی آگئی

    امریکی سینٹرز کی دھڑادھڑ ملاقاتیں‌، وزیراعظم سے ملاقات پر کیا پیغام دیاسینیٹرز کو ،یہ خبربھی آگئی

    مظفرآباد:امریکی سینٹرز کی دھڑادھڑ ملاقاتیں‌، وزیراعظم سے ملاقات پر کیا پیغام دیا امریکی سینیٹرز کو ،یہ خبربھی آگئی ، اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرسے امریکی سینیٹرز کرس وان ہولن اور میگی حسن کی قیادت میں امریکی وفد کی ملاقات ہوئی۔

    رانی مکھر جی نے مودی کو خواتین اور بچوں سے زیادتی کا ذمہ دار قرار دیا ، اور کیا…مزید خبریں 

    امریکی سینیٹرز کرس وان ہولن اور میگی حسن کی قیادت میں امریکی وفد سے ملاقات میں وزیر اعظم ا آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق نے امریکی وفد کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور مقبوضہ وادی کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق راے شماری کا حق دیا جائے کیونکہ مسئلہ کشمیر دو ممالک کے درمیان دوطرفہ تنازعہ نہیں نہ زمین کا مسئلہ ہے۔ امریکہ اور اقوام عالم مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

    وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ لوگوں کو محصور رکھا گیا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مسئلہ کے حل کا روڈ میپ دیا گیا ہے امریکہ اس پر عملدرآمد کروائے۔پاکستان نے کبھی کشمیر کو زمینی مسئلہ نہیں سمجھا بلکہ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے پر زوردیا ہے۔