Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان تحریک انصاف ایم این اے پاکستان تحریک انصاف محترمہ فوزیہ بہرام کی ہومیو داکٹر سہیل احمد کے گھر آمد محلہ توحید آباد کی سرکردہ شخصیات کا پاکستان تحریک انصاف میں شمو لیت کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف ایم این اے پاکستان تحریک انصاف محترمہ فوزیہ بہرام کی ہومیو داکٹر سہیل احمد کے گھر آمد محلہ توحید آباد کی سرکردہ شخصیات کا پاکستان تحریک انصاف میں شمو لیت کا اعلان

    تلہ گنگ(عمران رسول) پاکستان تحریک انصاف ایم این اے پاکستان تحریک انصاف محترمہ فوزیہ بہرام کی ہومیو داکٹر سہیل احمد کے گھر آمد

    محلہ توحید آباد کی سرکردہ شخصیات کا پاکستان تحریک انصاف میں شمو لیت کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محترمہ فوزیہ بہرام ایم این اے پاکستان تحریک انصاف کی ہومیو ڈاکٹر سہیل احمد کے گھر آمد جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی سرکردہ شخصیات میں ہومیو ڈاکٹر غلام محی الدین ،عبد الرحمن شاد،نور حسین عاجز،ہومیو ڈاکٹر سہیل احمد، نور حسین عاجز نے شرکت کی۔نو ر حسین عاجز نے محلہ کو درپیش مسائل سے محترمہ فوزیہ بہرام،ملک فدا حسین اور شائستہ اکرام کو آگاہ کیا اور خصوصی طور پر محلہ کی گلیوں کی تعمیرات کا مطالبہ پیش کیا کہ اہل محلہ کو مسجد جانے میں دشواری ہو تی ہے جس پر محترمہ فوزیہ بہرام نے اہل محلہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلی کامسلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور اہل محلہ کے درپیش تمام مسائل حل ہو ں گے ملک یاسر اعوان دندہ شاہ بلاول،انچارج پبلک سیکرٹریٹ پاکستان تحریک انصاف تلہ گنگ ملک اشفاق احمد،ہومیو ڈاکٹر سہیل احمد اور نور حسین عاجز کی کاوشوں ست پاکستان تحریک انصاف میں آنے والے تمام شخصیات کو خوش آمدید کہتی ہوں ۔اس موقع پر سردار شہزاد ٹمن،ملک اقبال بڈھیال ،ملک عنایت اللہ چینجی،عبد اللہ اعوان موجود تھے

  • شہریوں کو لوٹنے والے نوسر باز پولیس کے ہاتھوں گرفتار

    شہریوں کو لوٹنے والے نوسر باز پولیس کے ہاتھوں گرفتار

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) درجنوں شہریوں کو جعلسازی اور دھوکہ دہی سے لوٹنے والے گینگ کا سرغنہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، پولیس نے عدالت سے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا، تفصیلات کے مطابق سرگودھا شہر کی آبادی منظور ٹاﺅن کا رہائشی درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم عبدالرحمن ساجد، جس کے خلاف شہریوں سے جعل سازی اور دھوکہ دہی سے لاکھوں روپے بٹورنے کے الزامات ہیں جسے سرگودھا پولیس کی ہاتھ ڈالنے میں قطراتی ہے ملزم کے خلاف سرگودھا کے ایک شہری کو ہزاروں روپے سے محروم کرنے کے الزام میں تھانہ اربن ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو ڈیڑھ ماہ کے بعد ڈی پی او سرگودھا کے حکم پر ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا، ملزم کو پولیس نے دیگر وارداتوں کی تفتیش کیلئے علاقہ مجسٹریٹ سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم انتہائی چلاک اور مکار ہے جو مختلف بہانوں سے شہریوں کو لوٹ رہا تھا، چنانچہ مقامی شہری کی درخواست پر ڈی پی او کے حکم پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جو گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے پولیس کی گرفت میں آنے سے بچتا رہا تاہم ملزم کو گزشتہ رات گرفتار کر کے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے،

  • تلہ گنگ پاکستان تحریک انصاف پبلک سیکرٹریٹ میں تاجر برادری کی پی ٹی آئی رہنماوں سے ملاقات

    تلہ گنگ پاکستان تحریک انصاف پبلک سیکرٹریٹ میں تاجر برادری کی پی ٹی آئی رہنماوں سے ملاقات

    تلہ گنگ ( عمران رسول) تلہ گنگ پاکستان تحریک انصاف پبلک سیکرٹریٹ میں تاجر برادری کی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں سے ملاقات

    ۔تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ تاجر برادری نے پاکستان تحریک انصاف پبلک سیکرٹریٹ تلہ گنگ میں ایم این اے فوزیہ بہرام ، رہنماءپاکستان تحریک انصاف حکیم نثار،سابق ایم پی اے کرنل رسلطان سرخرو سے ملاقات کی جہاں پر تاجران بررادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر محترمہ ایم این اے فوزیہ بہرام ،حکیم نثار اور کرنل ر سلطان سر خرو نے تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی

  • کون کونسی جماعتیں بچوں کو سیاست کیلئے استعمال کرتی ہیں؟ فواد چوہدری کے بیان نے کھلبلی مچا دی

    کون کونسی جماعتیں بچوں کو سیاست کیلئے استعمال کرتی ہیں؟ فواد چوہدری کے بیان نے کھلبلی مچا دی

    وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کیوں نئےالیکشن کی بات کررہےہیں،

    بھارت سن لے کتنی ہی کمزور معیشتوں نے سپر پاورز کو شکست دی ، فواد چوہدری کی ٹویٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ مدارس کےبچوں کواحتجاج میں استعمال نہیں کرنا چاہیے، عمران خان کی نوازشریف اورزرداری سے ذاتی لڑائی نہیں، نوازشریف اورزرداری کےمطالبات عام آدمی سےمتعلق نہیں، مولانافضل الرحمان 5ہزارافراد بھی اکٹھےنہیں کرسکیں گے،

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

    فواد چوہدری نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سیاست کے مین کھلاڑی نہیں ہیں، فواد چوہدری نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر آج ہی ٹویٹ کرتے ہوئے یہ بات بھی کی ہے کہ مدارس کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال کرنے کی تاریخ بہت پرانی ہے، بچوں کو جہاد کے نام پر ملاؤں نے استعمال کیا پھر سیاست میں ان غریب بچوں کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، فضل الرحمنٰ اور لبیک تحریک وغیرہ ایسی سیاسی جماعتیں ہیں جن کے لیڈر ان بچوں کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کرتے ہیں،

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    انہوں‌ نے لکھا ہے کہ اب فضل الرحمنٰ کی تحریک کے دو بڑے مقاصد ہیں ایک تو اپنی ذاتی سیاسی حیثیت کی بحالی دوسرا مدرسہ اصلاحات کو روکنا کیونکہ ایک دفعہ مدارس ہاتھ سے نکل گئے اور یہ بچے غلامی کی زندگی سے شعور کے نظام میں داخل ہوگئے تو ان کی دکانیں مستقل طور پر بند ہو جائینگی، واضح‌ رہے کہ فواد چوہدری کی طرف سے پہلے بھی اس قسم کی بیان بازی کی جاتی رہی ہے جس پر مذہبی و سیاسی جماعتوں کی طرف سے ان پر سخت تنقید کی جاتی رہی ہے،

  • تلہ گنگ ٹی ایچ کیو ہسپتال ایم این اے فوزیہ بہرام کا عوامی شکایات پر بڑا ایکشن گائناکالوجسٹ کی تعیناتی کا اشتہار جاری

    تلہ گنگ ٹی ایچ کیو ہسپتال ایم این اے فوزیہ بہرام کا عوامی شکایات پر بڑا ایکشن گائناکالوجسٹ کی تعیناتی کا اشتہار جاری

    تلہ گنگ (عمران رسول)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تلہ گنگ ایم این اے محترمہ فوزیہ بہرام کا عوامی شکایات پر بڑا ایکشن گائناکالوجسٹ کی تعیناتی کا اشتہار جاری۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم این اے محترمہ فوزیہ بہرام نے پاکستان تحریکِ انصاف کے دیگر مقامی قائدین کے ساتھ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تلہ گنگ کا دورہ کیا تو فتح خان تھوہا محرم خان نے ہسپتال میں گائناکالوجسٹ کی خالی آسامیوں کی طرف توجہ دلائی،جس پر ایم این اے محترمہ فوزیہ بہرام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تلہ گنگ میں گائناکالوجسٹ کی تعیناتی کا کہا،جس پر حکام نے عملدرآمد کرتے ہوئے خالی آ سامی پر گائناکالوجسٹ کی تعیناتی کا اشتہار جاری کر دیا گیا ہے،اگلے چند روز میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تلہ گنگ میں گائناکالوجسٹ کی تعیناتی متوقع ہے،عوامی وسماجی حلقوں نے محترمہ فوزیہ بہرام کی علاقائی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محترمہ فوزیہ بہرام نے ہمیشہ ضلع بھر کے مسائل پر بلا تفریق بات کی ہے اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشش کرتی ہیں

  • لندن میں تخیلاتی تصاویر کی نمائش جاری

    لندن میں تخیلاتی تصاویر کی نمائش جاری

    برطانوی دارلحکومت لندن میں "فریز لندن” کے نام سے ایک نمائش جاری ہے جس میں پوری دنیا کی 160 ارٹ گیلریوں کے فن پارے مرکز نگاہ بنے ہوئے ہیں ، ان فن پاروں کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ان میں سے ہر فن پارہ اپنے اندر ایک مختلف کہانی کو سموئے ہوئے ہے ،

  • بلاول زرداری نے ینگ ڈاکٹرز سے متعلق بڑا مطالبہ کر دیا، اہم خبر

    بلاول زرداری نے ینگ ڈاکٹرز سے متعلق بڑا مطالبہ کر دیا، اہم خبر

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے خیبرپختونخوا میں ینگ ڈاکٹرزکی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے،

    بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈاکٹرزکے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، گرفتار ڈاکٹرز سے ملاقات کی اجازت نہ دینافسطائی سوچ کی عکاسی ہے، مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرکے گرفتار ڈاکٹرز کو رہا کیا جائے،

    شیخ رشید کی کارکردگی باغی ٹی وی سامنے لے آیا، 136 مسافر ٹرینوں میں سے 72 ٹرینیں خسارے میں

    قومی اسمبلی اجلاس، ایک سال میں‌ ریلوے کے کتنے حادثے ہوئے؟ رپورٹ پیش

    واضح‌ رہے کہ حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ریجنل وڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بل 2019 میں اپوزیشن اراکین کی تجاویز بھی شامل کرلیں تاہم ایوان میں حزب اختلاف کی غیر موجودگی میں بھی قانون کو منظور کرلیا، اس قانون کی منظوری کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے سے شدید احتجاج کیا گیا جبکہ اس دوران پشاور پولیس نے صوبائی حکومت کے مجوزہ بل کے خلاف احتجاج کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) کے اطراف میں جمع ہونے والے ڈاکٹروں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں ڈاکٹروں سمیت پیرامیڈیکل اسٹاف کے کم ازکم 10 ارکان زخمی ہوگئے تھے،

  • خود ساختہ مہنگائی،حکومتی تدبیریں ناکام،نہ ایپلی کیشن کام آئی نہ عثمان بزدارکی کوئی چلی،غریب پریشان، بے حس حکمران

    خود ساختہ مہنگائی،حکومتی تدبیریں ناکام،نہ ایپلی کیشن کام آئی نہ عثمان بزدارکی کوئی چلی،غریب پریشان، بے حس حکمران

    لاہور:خود ساختہ مہنگائی،حکومتی تدبیریں ناکام،نہ ایپلی کیشن کام آئی نہ عثمان بزدارکی کوئی چلی،غریب پریشان، بے حس حکمران، لوگ پوچھتے ہیں کہ کدھرہے کپتان کا وزیراعلیٰ جس کو کسی کی پرواہ ہی نہیں‌، اطلاعات کے مطابق شہر میں منافع خور مافیا کی کارروائیاں جاری، سبزیوں کی قیمتوں میں کوئی کمی نہ آسکی جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

    واجب الاحترام اساتذہ کرام قوم کے محسن اور پیغمبری پیشہ سے وابستہ ہیں‌

    ذرائع کے مطابق لاہوری تو مہنگائی سے اس قدر پریشان ہیں‌کہ اب تو کھانے پکانے کی چیزیں بھی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں، اطلاعات کے مطابق ایسے لگتا ہے جیسے کہ پرائس کنڑول مجسٹریٹس لمبی تان کر سوگئے۔ شہر میں پیاز اسی سے سو روپے، ٹماٹر 80 سے سو، لہسن تین سو بیس، ادرک تین سو پچاس، اروی ایک سو بیس، مٹر دو سو، سبز مرچ دو سو چالیس، لیموں دو سو، کدو اور گوبھی ایک سو، کریلے ایک سو پچاس، توری اور شلجم ایک سو روپے فی کلو میں فروخت ہوتے رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روز بہ روز قیمتوں میں اضافے کے باعث اب سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں، بیشتر سبزیوں کی سینچری مکمل ہوگئی,

    ہماری بھی مراعات بڑھائی جائیں‌ ورنہ سب کی بند کردی جائیں‌ ، پنجاب حکومت کے اپنے ہی

    دوسری طرف شہر میں برائلر کی رسد میں مزید بہتری کے ساتھ قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ زندہ مرغی چھ روپے کمی کے بعد ایک سو ساٹھ روپے جبکہ برائلر گوشت نو روپے کمی کے بعد دو سو بتیس روپے فی کلو میں فرخت ہوا، تاہم فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔ فارمی انڈے مزید ایک روپے اضافے کے بعد ایک سو گیارہ روپے فی درجن ہو گئے

    گوگل بھی احترام کرتی ہے اساتذہ کا ، ہمیں‌بھی کرنا چاہیے 

    دوسری طرف پریشان حال شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے انکے لئے دو وقت کی روٹی کاحصول بھی مشکل بنا دیا ہے، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے عملی اقدامات کرےیا پھر استعفیٰ دیکر گھر چلی جائے

  • مولانا فضل الرحمن کی یہ خواہش کسی طور پوری نہیں‌ ہو گی، گورنر سندھ نے واضح‌ کر دیا

    مولانا فضل الرحمن کی یہ خواہش کسی طور پوری نہیں‌ ہو گی، گورنر سندھ نے واضح‌ کر دیا

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پیرصدرالدین سے ملاقات میں سندھ کےمسائل پربات ہوئی ہے،

    سندھ حکومت کا کراچی میں صفائی مہم شروع کرنیکا اعلان، کہا کچرہ صرف میڈیا پر ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان چاہیں تومذاکرات یا وفاقی نمائندوں سےملاقات کرانے کو تیار ہوں، فضل الرحمان ہرمرتبہ مارچ کی تاریخ تبدیل کررہےہیں، مولانا فضل الرحمان کاوزارت عظمیٰ کا خواب پورا نہیں ہو گا، مولانامدرسےکےبچوں سےمارچ کراناچاہتےہیں جواچھاعمل نہیں ہے،

    کراچی میں مکھیاں اور گندگی، عدالت نے میئر کراچی سے ایکبار پھر جواب طلب کر لیا

    کراچی کے مسائل،اراکین کے وزیراعظم کو شکوے،خود کراچی جاؤں گا ،وزیراعظم

    انہوں‌ نے کہا کہ معاشی شہ رگ کراچی میں زندگی اپنے عروج پر ہے، یہاں معاشی، سماجی، ثقافتی کھیلوں سمیت دیگر سرگرمیاں بھرپور انداز سے جاری ہیں، اس ضمن میں بیرونی سرمایہ کار اس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں اس ضمن میں حکومت ہر ممکن مدداور تعاون فراہم کرے گی سرمایہ کاروں کو بڑی مراعات فراہم کرنے کا مقصد ان کی حوصلہ افزئی کرنا مقصود ہے،