سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی ورلڈ ٹیچرز ڈے جوش وخروش سے منایا گیا۔پیپلز سوشل ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے متعدد سکولوں میں ورکشاپس اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسا تذہ میں اسناد تقسیم کی گئیں،اساتذہ کی قدر کریں گے تو ملک کا مستقبل تابناک ہوگا،عبدالمنان چوہدری اور دیگر کا خطاب تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹیچرز ڈے کے موقع پر سرگودھا میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا،پیپلز سوشل ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے متعدد سکولوں میں ورکشاپس اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر پیپلز سوشل ویلفیئر سوسائٹی عبدالمنان چوہدری اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں جو اپنے استاد کی عزت نہیں کرتیں۔ استاد معماران قوم ہیں جن کے ہاتھ میں قوم کا مستقبل ہے۔لیکن بدقسمتی سے نہ حکومت اور نہ ہی ہمارا معاشرہ استاد کووہ مقام دینے کو تیار ہے جس کے وہ مستحق ہیں۔تعلیم کے بغیرہم قوموں کی زندگی میں کوئی مقام حاصل نہیں کر سکتے اور تعلیم کی فراہمی استاد کے بغیر ناممکن ہے ۔اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر آئیں عہد کریں کہ ہم اپنے استاد کو عزت ومرتبہ سے نوازیں گے۔حکومت کو بھی چاہیے کہ اساتذہ کو معاشی فکر سے آزاد کرنے اور ان کے وقار میں اضافہ کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کرے۔اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسا تذہ میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔
Author: +9251
-

پی ٹی آئی رضا کار فورس کا اپنے رضاکاروں کیلئے بڑا قدم
پی ٹی آئی رضاکار فورس اس سال دسمبر میں فیصل آباد میں ایک کنونشن کروائے گی جس کا مقصد ملک پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ سوشل میڈیا کے زریعے ڈالنے والے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور ملک کیلئے اور ان کی خدمات کو سراہنا ہے ،
پی ٹی آئی رضا کار فورس نے اس سال اگست میں بھی ایک سوشل میڈیا کنونشن کا نعقاد کروایا تھا جو کہ انتہائی کامیاب رہا تھا ، اور اب اسی تجربے کو آگے بڑھانے اور پاکستان کی نوجوان نسل کے سوشل میڈیا کے متعلق ضروری اور کارآمد معلومات فراہم کرنے اور ان میں پاکستان کی خادمت کا جذبہ ابھارنے کیلئے سوشل میڈیا کنونشن کا دوبارہ آغاز کیا جا رہا ہے ، پی ٹی آئی رضا کار فورس کے چیئرمین مسعود خان ہیں ، وہ اس کنونشن کے کامیاب انعقاد کیلئے پرعزم ہیں، -

اساتذہ کا عالمی دن، صدر مملکت نے کسے فون کر کے خراج تحسین پیش کیا؟ اہم خبر
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی ساتویں جماعت کی انگلش ٹیچر درشمیم مشرف کو ٹیلیفون کیا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے اپنی استاد کی علمی خدمات پران کا شکریہ ادا کیا، صدرمملکت عارف علوی نے اپنی ٹیچر کو خراج تحسین پیش کیا ، واضح رہے کہ 5 اکتوبر کو اساتذہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور صدر مملکت کی طرف سے بھی اسی سلسلہ میں اپنی ٹیچر کو ٹیلیفون کر کے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا،
اقوام متحدہ کی جانب سے اس برس عالمی یوم اساتذہ ’’استاد میں سرمایہ کاری کریں، مستقبل میں سرمایہ کاری کریں‘‘ کے موضوع کے تحت منایا جا رہا ہے ، عالمی اداروں کی معاونت کے باوجود پاکستان میں اساتذہ کی اکثریت آج بھی زبوں حالی کا شکار ہے، اساتذہ اچھی زندگی گزارنے کا فن سکھاتے ہیں، استاد کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی اپیل پر 5 اکتوبر 1994 سے اساتذہ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، معاشروں میں خوبصورتی کی بنیاد ڈالنے والے اساتذہ کی اکثریت آج بھی مفلوک الحالی کا شکار ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
ماں، بچے اور استاد کے تعلق کو اجاگر کرتے ہوئے اساتذہ کا کہنا ہے تعلیم کا بجٹ بڑھانے کے بجائے کم کیا جا رہا ہے،تعلیمی میدان میں سرمایہ کاری سے ہی معاشرتی ترقی کا حصول ممکن ہے ۔
-

دربار وادی عزیز شریف کی سالانہ 59 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے
چنیوٹ
دریائے چناب چنیوٹ کے کنارے دربار وادی عزیز شریف کی سالانہ 59 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ملکی و غیر ملکی عقیدت مندوں کی آمد کے ساتھ ساتھ دربار عالیہ پر درود و سلام کی محفل میں روح پرور مناظر
دریائے چناب چنیوٹ کے کنارے واقع دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ موہرویہ وادی عزیز شریف کے 59 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اور ملکی و غیر ملکی عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے دربار عالیہ پر چادر پوشی کی تقریب میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی جبکہ چادر پوشی تقریب کا آغاز گدی نشین دربار عالیہ وادی عزیز شریف حضرت خواجہ محبوب الہی نسیم نے کیا عرس مبارک میں روایتی اور پر درودو سلام کی محفل کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں مریدین عقیدت مندوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے -

کرکٹ میچ کےنام پرٹریفک جام،ٹریفک روٹس تبدیل،کاروباربند،آج کا دن لاہوریوں کی زندگی مشکل ترین،مبشر لقمان
لاہور:کرکٹ میچ کے نام پرٹریفک روٹس تبدیل،ٹریفک جام،کاروباربند،آج کے دن زندگی مشکل ترین ،لاہوریوں کی زندگی مشکل میں،پاکستان کے سینئر اینکر ممتاز صحافی مبشرلقمان لاہوریوں مشکل میں دیکھ کرچپ نہ رہ سکے ، سنیئر اینکرمبشرلقمان کہتے ہیںکہ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور ہم کرکٹ میچ کے نام پرعوام الناس کے لیے مصائب اور تنگیاں پیدا کررہے ہیں،
واجب الاحترام اساتذہ کرام قوم کے محسن اور پیغمبری پیشہ سے وابستہ ہیں،اساتذہ کی…
لاہوریوں کو تکلیف میں مبتلا دیکھ کر سینئر اینکر مبشرلقمان نے عوامی ردعمل کو اپنے ٹویٹ پیغام کے ذریعے حکام تک پہنچا دیا ہے،اطلاعات کے مطابق مبشر لقمان کہتے ہیں کہ یہ بات حکام کے لیے بڑی قابل غور ہے کہ وہ کس قسم کی مینجمنٹ کرتے ہیں، پہلے بھی میچ ہوتے رہے لیکن تخت لاہور کے مالک نے چند لوگوں کی نقل وحمل کے لیے پورے لاہور کو جام کرکے رکھ دیا ہے ،
وزیراعلیٰعثمان بزدار کی علم دوستی زندہ باد ، گورنمنٹ گرلزہائی سکول” نین سکھ…
مبشرلقمان کہتے ہیںکہ اس وقت لاہوریے شدید عذاب میں مبتلا ہیں ایسی انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے تو بہتر ہے کرکٹ نہ ہی ہو ۔ جن لوگوں نے ٹریفک پلان بنایا ہے ان پر بھی تف ہے ۔ شہر کا سارا کاروبار زندگی بند کر دیا ہے ۔ کسی کو اندازہ ہے آج لاہور کے شہری اور لاہور کی معیشت اس ٹریفک بلاک سے کتنی متاثر ہوئی ہوگی
ڈینگی کے خلاف ڈاکٹرز کی مہم ناکافی ،علماء کو میدان میں اتارنےکا فیصلہ ، کس حکومت…
-

افغان طالبان اور امریکی نمائندہ کے مابین مذاکرات سے متعلق اہم خبر آ گئی
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان سے روانہ ہو گئے،
افغان طالبان کی وزیر خارجہ سے ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی نمائندہ زلمے خلیل زاد مذاکرات میں حصہ لینے کے بعد پاکستان سے وفد کے ہمراہ روانہ ہوئے، سفارتی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کا وفد آج پاکستان سے روانہ ہو جائے گا، افغان طالبان ، امریکی خصوصی نمایندے کے درمیان مذاکرات مکمل ہو گئے، دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کے مختلف ادوار ہوئے،
وزیراعظم عمران خان سے افغان طالبان کے وفد کی ملاقات
واضح رہے کہ افغان طالبان کا وفد پاکستان کے دورہ پر ہے اور اسے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں بھی کی ہیں، افغان طالبان کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی تھی، ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں امریکا اور طالبان کے مابین مذاکرات کے حوالہ سے بھی مشاورت کی گئی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے ساتھ مذاکراتی کی بجالی کی بات کی، افغناستان میں امن ضروری ہے، افغانستان کے مسئلے کا حل سیاسی ہے، پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے،
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
-

خواجہ سرا ، لوگ کیوں دوررہتے ہیں ، زبردست جواب آگیا
لاہور: معاشرے میں خواجہ سراوں سے لوگ کیوں دور رہتے ہیںیا ڈرتے ہیں،سوشل میڈیا پر ایک ویڈیوسے اس بات کا پتہ چل جاتاہے ، ویسےتویہ ویڈیو قربانی کے دنوں کی ہے مگر اس وقت چونکہ سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے اس لیے اس پر بھی کچھ صارفین کے تاثرات سامنے آئے ہیں
ہماری بھی مراعات بڑھائی جائیں ورنہ سب کی بند کردی جائیں ، پنجاب حکومت کے اپنے ہی…
باغی ٹی وی کے مطابق قربانی کے دنوںمیںاس وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواجہ سرا بعض مواقع پر قربانی کا جانور ذبح کرنے کی خواہش کا اظہار کرتا ہے ،یہ خواہش اس لیے کرتا ہے کہ عید قربان کے موقع پر پروفیشنل قصائی کم پڑجاتے ہیں اور وہ اس کا موقع کا فائدہ اٹھا کر لوگوںسے جانور ذبح کرنے کی پیش کش کرتا ہے
واجب الاحترام اساتذہ کرام قوم کے محسن اور پیغمبری پیشہ سے وابستہ ہیں،اساتذہ کی…
ویڈیو دیکھنے سے پتا چلتا ہے کہ پروین نامی خواجہ سرا ایک کیمرہ مین کو اپنی کہانی بتاتے ہوئے کہتا ہے کہ بہت سے لوگ اس سے قربانی کا جانور ذبح کرواتے ہیں ، بعض لوگ اس لیے اس سے ڈرتے ہیںکہ یہ تو خواجہ سرا ہے اور اس کا ذبح کیا ہوا جانور حلال ہو گا یا نہیں، بعض لوگ تو اس قدر خائف ہوتے ہیں کہ وہ اس کے قریب سے بھی نہیں گزرتے ،
کیا ہائی کورٹ پان کھانے اور تھوکنے پر پابندی لگاسکتی ہے ؟ اور کیا عمل درآمد بھی…
-

جدید اسلحہ سے لیس ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات
رحیم یار خان ( )جن پور کے علاقے موضع ملک پور بستی کوٹلہ عارب میں 6جدید اسلحہ سے لیس ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کی ۔زمیندار حاجی امیر نواز خان کا بڑا بھائی حاجی رب نواز خان چانڈیہ کے گھر ڈکیتی کی واردات، تقریباً 90ہزار ریال ۔زیورات نقدی مالیت تقریباً ایک کروڑ کی واردات ، عورتوں پر تشدد ایک کمرے میں بند کر دیا ایک گھنٹے سے زائد لوٹ مار کے بعد فرار جبکہ کتوں کو نشہ آور گوشت ڈالا گیا،ڈی ایس پی لیاقت پور غلام دستگیر خان لنگاہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیے.سابق ایم پی اے مخدوم سید مسعود عالم،سردار عامر نواز خان چانڈیہ پارلیمانی سیکرٹری،مخدوم سید صفدر رضوی ۔ملک حاجی مشتاق احمد نائچ ۔سردار محبوب احمد خان چانڈیہ ۔مہر عبدالحمید سیال ۔سردار فیاض احمد خان چانڈیہ ،دیگر موقع پر موجود ہیں

-

مجھے خدشہ ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی وجہ سے بھارت یہ حرکت نہ کر دے، شیخ رشید نے بڑی بات کہہ دی
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف شرلی چھوڑ رہے ہیں، شہباز شریف کو کہا ہے ڈبل شاہ نہ بنیں ،
سعید غنی نے شیخ رشید بارے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران رہ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ تحریک میں ابھی 15 دن باقی ہیں ، کچھ بھی ہو سکتا ہے ، مجھے خدشہ ہے بھارت کوئی چھیڑ چھاڑ نہ کر دے، کچھ بھی ہوا تو اس کے ذمے دار مولانا فضل الرحمان ہوں گے، فضل الرحمان اگرکشمیر کے جھنڈے تلے اسلام آباد پہنچیں گے تو انتظامیہ نے انتظامات کر رکھے ہونگے، شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں،
شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف 23 ، 24 اکتوبر تک ایکسپوز ہو جائیں گے، دعویٰ سے کہتا ہوں کہ پیپلز پارٹی اس دھرنے میں شریک نہیں ہو گی، فضل الرحمان خود سیانےہیں ان کے پیچھے کنواں ،آگے کھائی ہے،
کمیٹیاں بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،وزیراعظم کی کمیٹی نے تعاون مانگا تو کریں گے، سعید غنی
آرٹیکل 149 کا اطلاق کراچی کے مسائل کا حل نہیں ، رضا ہارون نے تحفظات پیش کردیئے
-

دیپیکا پڈوکون نے اپنے اسکول کے رپورٹ کارڈ شیئر کیے
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے اسکول کے دنوں میں واپس چلی گئیں۔ اس نے اپنے رپورٹ کارڈوں کی متعدد تصاویر ان نوٹوں کے ساتھ شیئر کیں جن کے اساتذہ نے ان کے لئے نوٹ لکھے تھے
انسٹاگرام پہ شیئر کیے گئے ایک نوٹ میں لکھا گیا، "دیپیکا کلاس میں بہت باتیں کرتی ہے” اور یہاں تک کہ ان کے شوہر رنویر سنگھ بھی اساتذہ کی بات پر راضی ہوگئے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "پریشانی بنانے والا!” اداکار ایوشمن کھورانا نے بھی اس پوسٹ پر ’بیوقوف‘ اور دل والے ایموجیز کے ساتھ جواب دیا۔ ڈائریکٹر ہومی اڈجانیہ نے دیکھا کہ کس طرح اساتذہ نے اصطلاح 2 کے لئے کوئی نوٹ نہیں چھوڑا تھا۔
https://www.instagram.com/p/B3DCillgB_D/?igshid=19hpbj3265t04
https://www.instagram.com/p/B3DCWNogKAo/?igshid=17ta4gfwcd19y
https://www.instagram.com/p/B3DCQ-yAghJ/?igshid=1esra1h1i0g46
ایک دوسرے رپورٹ کارڈ میں لکھا گیا ہے کہ ‘دیپیکا کو ہدایات پر عمل کرنا سیکھنا چاہئے’۔ رنویر نے تبصرہ کیا، "جی ٹیچر۔ میں اتفاق کرتا ہوں۔ "ایک تیسرا اور آخری نوٹ پڑھا،” دیپیکا دن میں خواب دیکھتا ہے "۔ رنویر نے لکھا تھا ، "بادلوں میں سر کریں”، جس میں متعدد بادل اور دلوں کی ایموجیز ہیں۔
