Baaghi TV

Author: +9251

  • باغی ٹی وی کی کوششیں رنگ لےآئیں،سابق گورنرکےکتےکوزخمی کرنےوالےشہری کےخلاف مقدمہ خارج

    مظفرگڑھ میں سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے کتے کے زخمی ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔پولیس نے حقائق سامنے آنے پر سابق گورنر پنجاب کے ملازم کی جانب سے شہری پر درج کرایا گیا مقدمہ خارج کردیا.مظفرگڑھ کے علاقے سنانواں میں سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے کتے کے زخمی ہونے پر شہری پر درج کرایا گیا مقدمہ پولیس نے خارج کردیا.پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق ڈی پی او کی ہدایات پر ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز بخاری نے مقدمے میں نامزد شہری اسماعیل کا بیان ریکارڈ کیا اور حقائق کا جائزہ لیا.پولیس ترجمان کا کہنا تھا حقائق سامنے پر شہری اسماعیل پر کتے کے زخمی ہونے کا مقدمہ خارج کردیا گیا.پولیس ترجمان کیمطابق تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کا کتا کھلا ہونے کے باعث خود موٹر سائیکل سے جاٹکرایا،لیکن موٹر سائیکل سوار شہری نے پھر بھی کتے کو بچانے کی کوشش کی.پولیس ترجمان وسیم خان کا کہنا تھا کہ پبلک پلیس پر پالتو کتا کھلا چھوڑنا ازخود غیرقانونی ہے.مقدمے میں نامزد شہری اسماعیل نے مقدمے کے اخراج پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا.

  • آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ احتساب عدالت جمع، ڈاکٹرز کے پینل نے کیا سفارش کی؟ خبر آ گئی

    آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ احتساب عدالت جمع، ڈاکٹرز کے پینل نے کیا سفارش کی؟ خبر آ گئی

    سابق صدر آصف زرداری کو اے سی کی سہولت فراہم کرنے کا معاملہ، آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے،

    آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق میڈیکل رپورٹ نیب کی جانب سےاحتساب عدالت میں جمع کروائی گئی ہے، میڈیکل رپورٹ‌ میں‌ بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کے پینل نے سابق صدرکا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے، میڈیکل رپورٹ میں آصف زرداری کو اے سی کی سہولت دینے کی سفارش کی گئی ہے، ادویات کے لیے اڈیالہ جیل میں ملزم کوریفریجریٹر بھی فراہم کیا جائے

    شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

    وزیراعظم کا ویژن نواز شریف کا اے سی بند کرنا ہے ،مریم اورنگزیب

    واضح رہے کہ آصف زرداری کے حوالہ سے پیپلز پارٹی کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ ان کی صحت ٹھیک نہیں ہے اس لئے انہیں‌جیل میں اے سی ، فریج اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں،

  • میٹروبس بند کردی گئی ، دوبارہ کب چلے گی ، یہ تو حکام ہی بتائیں گے

    میٹروبس بند کردی گئی ، دوبارہ کب چلے گی ، یہ تو حکام ہی بتائیں گے

    لاہور :میٹروبس بند کردی گئی ، دوبارہ کب چلے گی ، یہ تو حکام ہی بتائیں،یہ پہلا موقع نہیں‌بلکہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ یہ سروس بند ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو بہت زیادہ پریشانی اٹھانا پڑتی ہے ،

    ڈینگی کے خلاف ڈاکٹرز کی مہم ناکافی ،علماء کو میدان میں اتارنےکا فیصلہ ، کس حکومت…

    ذرائع کےمطابق آج کے پاکستان سری لنکا ٹی 20 میچز کی سکیورٹی کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو مکمل طور پر بند کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آج قذافی اسٹیڈیم میں کرکٹ میلہ سجے گا، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

    ڈینگی نے توحد ہی کردی، کے پے میں‌ 4000سےزائد افراد کومریض بنا دیا

    پاک سری لنکا پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کےسلسلے میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو بس سروس کو مکمل طور پر معطل کردیا ہے، میٹرو بس اتھارٹی کے مطابق فیصلے کے بعد بسوں کو واپس ڈپو پارک کردیا گیا۔یاد رہے کہ میٹروبس کے علاوہ بھی لاہور کی ٹرانسپورٹ سروس معطل ہے جس پر بہت زیادہ تنقید کی جارہی ہے

    واجب الاحترام اساتذہ کرام قوم کے محسن اور پیغمبری پیشہ سے وابستہ ہیں‌

  • باغی ٹی وی پر 5سالہ بچے سے زیادتی کی خبر چلنے کے بعد ملزم گرفتار

    مظفرگڑھ میں 5 سالہ بچے سے زیادتی کی خبر باغی ٹی وی پر چلنے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی،مقدمے کے اندراج کے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا.مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے کوٹلہ لعل شاہ میں 5 سالہ بچے تابش کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایاگیا تھا،بچے کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی منتقل کیاگیا تھا.معاملے کی خبر باغی ٹی وی پر چلی تھی جس پر پولیس بھی حرکت میں آگئی.تھانہ شہرسلطان میں مقدمہ کے اندراج کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی ملزم باسط حسین کو گرفتار کرلیا.پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق میڈیکل رپورٹ موصول ہونے پر مزید کاروائی کی جائیگی.

  • لودہراں : ڈینگی بچاؤ مہم پر اہم اجلاس

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) صوبائی سیکرٹری لٹریسی عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچائو اور اس کی افزائش کی مستقل روک تھام کے لئے محکمہ صحت سمیت دیگر تمام محکمے چوکس رہیں۔اور ڈینگی کی لارواکشی میں اپنا مخلصانہ رول ادا کریں۔

    انہوں نے یہ بات آج یہاں ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نےضلع لودھراں کو ڈینگی فری ہونے پر ڈپٹی کمشنر رائو امتیاز احمد اور محکموں کی کاوشوں کو سراہا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر رائو امتیاز انتظامی افسران سی سی او ہیلتھ اور دیگر معاون محکموں کے آفیسرز بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا ڈینگی کے انسداد کی روزانہ مانیٹرنگ کی جائے۔

    قبل ازیں انہوں نے قاسم والہ علاقے میں سر ویلنس ٹیم کے کام کواور لاروا کی موجودگی کو چیک کیا۔دریں اثنا انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی کے آئیسولیشن وارڈ میں مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ایم ایس کو ہر ممکن علاج کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

  • دنیاپور : جواریوں کے خلاف بڑی کاروائی

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ صدر دنیاپور پولیس کا بستی ہیڈ مانجھا میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ، ترجمان پولیس

    تفصیلات کے مطابق جواء کے خلاف کارروائی ایس ایچ او تھانہ صدر دنیاپور خالد محمود کی سربراہی میں ظفر اقبال ایس آئی معہ ٹیم نے کی.

    تاش پر جواء کھیلنے والے 9 افراد گرفتار، ترجمان پولیس ملزمان سے داؤ پر لگے 90050 روپے برآمد، ترجمان پولیس

    ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

  • مظفرگڑھ میں ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ 1 زخمی

    مظفرگڑھ میں تیزرفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی،حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک بچے سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے،حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا.مظفرگڑھ میں ملتان روڈ پر سنکی فلڈ بند کے قریب تیزرفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی.ریسکیو کیمطابق حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے.ریسکیو کیمطابق حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص زخمی بھی ہوا.ریسکیو نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا.واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی ہے.

  • لودہراں : انصاف کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) لودہراں پولیس ” انصاف آپ کی دہلیز پر ” کے سلوگن پر عمل پیرا ہے، کھلی کچہریوں کا مقصدعوام اور پولیس کے درمیان حائل فاصلوں کو ختم کرنا ہے،

    عوام کو جہاں جہاں پولیس کی ضرورت ہو گی پولیس کو اپنے ساتھ پائے گی ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر نے جامع مسجد غوثیہ مہرویہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں کیا۔ چیف منسٹر پنجاب عثمان بزدار کے وژن کے مطابق اور آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نوازکی ہدایت پر عوام کی سہولت کے لئے دو مختلف مقامات پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہر ی جامع مسجد غویہ مہرویہ دھنوٹ میں لگائی گئی بعد ازاں تھانہ سٹی کہروڑپکا میں بھی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

    اس موقع پرانہوں نے کہا آپ اپنے انفرادی مسائل کے ساتھ ساتھ اجتماعی مسائل سے بھی ہمیں آگاہ کر سکتے ہیں ہم ان مسائل کے حل کے لئے پوری کوشش کریں گے،ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ اوز کوعوام الناس کے مسائل فوری میرٹ پر حل کرنے کے احکامات دیئے۔ملک جمیل ظفرنے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے۔

    پولیس صرف ایک فورس نہیں بلکہ یہ ایک سروس بھی ہے اور یہ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ پولیس عوام کی جان،مال اور عزت کی حفاظت کرے۔ہم عوامی خادم ہیں ہمارا کام عوام کو انصاف مہیا کرنا ہے۔اس کے علاوہ ریجنل پولیس آفسیر ملتان وسیم احمد خاں کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودہراں ملک جمیل ظفر کی زیر نگرانی ضلع بھر کے ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے تھانہ کے حدود میں مساجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیااور شہریوں کے مسائل سن کر ان کو فوری حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

    عوام پولیس کی دست و بازو ہے اور عوام علاقے میں جرائم کے سدباب کے حوالے سے پولیس کے ساتھ اپنا مکمل تعاون کریں۔

  • لودہراں : عوامی خدمت میں اہم اقدام

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پکار 15 لودہراں عوام کی بہتر طریقے سے خدمت کرنے اور مشکل وقت میں عوام تک فوری رسائی کے لیے ایک بہترین پراجیکٹ ہے۔ پکار 15 کا مقصدپولیس کا ایمرجنسی صورت حال میں بر وقت ریسپانس کر کے عوام الناس کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے پکار 15 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس کرنے اور عوام النا س کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پکار 15 کا لاہور میں ہیڈ کوارٹرز قائم کیاگیا جہاں سے ضلعی پولیس دفاتر میں قائم کردہ یونٹ پر اطلاعات برائے فوری ایکشن ترسیل کی جاتی ہیں۔ اس مقصد کیلئے علیحدہ سافٹ وئیر مرتب کیا جا رہا ہے

    جس میں تمام کالز کی تفصیلات درج کی جاتی ہیں او ر ایک پولیس کمیونیکیشن آفیسر عامر جمیل کو ڈسٹرکٹ لودہراں میں تعینات کیا گیا ہے۔پکار 15 لودہراں کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق ماہ ستمبر پکار 15 پر 22723 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 1390 کالز پر کاروائی کی گئی۔ جبکہ 15456 کالز غیر متعلقہ تھیں۔آخر میں ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے عوام الناس سے اپیل کی کہ مہذب اور ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جھوٹی کالز کرنے سے اجتناب کریں تاکہ سروس کے معیار کومزید بہتر و موثر بنایا جاسکے۔

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا، کون کون کھلاڑی آج ہو گا ان ایکشن ؟

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا، کون کون کھلاڑی آج ہو گا ان ایکشن ؟

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے ، اور پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفارز احمد نے ٹاس کے بعد کہا کہ ہم سری لنکن ٹیم کو آسان حریف تصور نہیں کر رہے ، سری لنکا کے نوجوان کھلاڑیوں میں وہ پوٹینشل موجود ہے جس سے اچھا مقابلہ ہو گا ،
    دوسری طرف سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا کا کہنا ہے کہ وکٹ اچھی نظر آ رہی ہے ، اور اس پر 170 سے زائد اسکور کرنے کی کوشش کریں گے ، اگر ٹیموں کی بات کی جائے تو پاکستان ٹیم میں کپتان سرفراز احمد ، بابر اعظم ، احمد شہزاد ، عمر اکمل ، افتحار احمد، آصف علی ، عماد وسیم ، شاداب خان، فہیم اشرف ، محمد عامر ، محمد حسنین شامل ہیں ،