Baaghi TV

Author: +9251

  • ہالینڈ: مسجد پرحملہ، ہالینڈ کی عدالت نے کیا فیصلہ سنایا ، خبر آ گئی

    ہالینڈ: مسجد پرحملہ، ہالینڈ کی عدالت نے کیا فیصلہ سنایا ، خبر آ گئی

    ہالینڈ کے شہر لی وارڈن کی ایک مسجد پر حملے میں ملوث شخص کے خلاف عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔ فیصلہ کے مطابق مجرم کو 3 سال قید با مشقت اور 1300 یورو جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

    ناروے : اوسلو کی مسجد میں فائرنگ، ایک نمازی زخمی

    عدالتی حکم کے مطابق ،یہ واقعہ رواں سال اپریل میں آیا۔ واقعہ میں ملوث شخص کو دلائل کی روشنی میں مجرم گردانتے کرتے ہوئے یہ سزا سنائی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ مجرم نے مسجد کے سامنے نہ صرف کچرے کا ڈبہ نذر آتش کیا بلکہ اندر موجود جماعت کی جانوں سے بھی کھیلنے کی کوشش کی تھی۔

    نیوزی لینڈ :سانحہ کرائسٹ چرچ کی النورمسجد پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں یادگار کے قیام کا فیصلہ

    یاد رہے کہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی مسجد النور پر فائرنگ میں ایک نمازی زخمی ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق النور اسلامک سینٹر پر مقامی وقت کے مطابق 4 بجے مسلح شخص نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک 75 سالہ نمازی زخمی ہوگیا۔

    فرانس میں دہشت گردی، مسجد کے باہر فائرنگ سے امام مسجد سمیت 2 زخمی، حملہ آور کی خودکشی

    مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آور شاٹ گن اور پستول سے لیس تھا جس نے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ بھی پہن رکھا تھا۔حملہ آور نے مسجد میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی تاہم 3 نمازیوں سے اسے دبوچ لیا۔

  • ترکی اور ملائیشیا کے کشمیر پر بیانات، بھارت نے کیا کہا؟ اہم خبر آ گئی

    ترکی اور ملائیشیا کے کشمیر پر بیانات، بھارت نے کیا کہا؟ اہم خبر آ گئی

    بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیر کے متعلق ترکی اورملائشیا کے حالیہ ’مبنی بر حق ‘بیانات پرسخت افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی داخلی معاملات پر اس طرح کے تبصرے غیر ضروری ہیں اور انہیں دوست ملکوں کے بارے میں اس طرح کے بیانات سے گریز کرنا چاہئے۔

    کشمیر کا درد ہمارے وجود کا درد ہے، کشمیر ظلم پر خاموش رہنے والا بے زبان شیطان ہے، ترک صدر طیب اردوان کا دنیا کو پیغام

    وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ترکی اور ہندوستان کے دوستانہ تعلقات ہیں۔ اس لئے ہمیں بہت افسوس ہے کہ 6 اگست کے بعد سے ترکی حکومت کی طرف سے بار بار بیانات آئے ہیں۔

    رویش کمار کے مطابق ملائشیا اور ہندوستان کے بھی آپس میں بہت اچھے تعلقات ہیں۔ ملائشیا حکومت کو بھی ہمارے دوستانہ تعلقات کا خیال رکھنا چاہئے اور ایسے بیانات سے بچنا چاہئے۔

    کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے، مسلمان ملک کا بڑا اعلان

    واضح رہے کہ ترکی کے صدر اردگان نے کہا تھا کہ دنیا والوں سن لو! جسے کشمیریوں کے درد کا احساس نہیں? اس میں?انسانیت نہیں ، یہ بھی یاد رکھوکشمیریوں کے لیے جان بھی حاضر ہے ، ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کشمیر کا درد ہمارے وجود کا درد ہے، اگر اس معاملے پر سب خاموش بھی ہوگئے تب بھی ترکی ظلم کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد بھی کشمیر پر بول پڑے

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے حل ہونا چاہیے ،اقوام متحدہ کی قرار داد وں کے باوجود کشمیر مقبوضہ خطہ ہے۔

    ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو جلد پرامن طریقے سےحل ہونا چاہیے، بھارت کو پاکستان کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے ، اس مسئلے کو حل کرنے میں اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

  • مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 62 واں روز۔بھارتی فوج کے مظالم جاری ، کشمیری پوچھتے ہیں‌یہ کب تک جاری رہیں گے

    مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 62 واں روز۔بھارتی فوج کے مظالم جاری ، کشمیری پوچھتے ہیں‌یہ کب تک جاری رہیں گے

    سری نگر :مقبوضہ وادی میں کرفیو کا62 واں روز ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،عالمی برادری تاحال کشمیریوں کو جینے کا حق دلوانے میں ناکام ہے، کشمیری پانچ اگست سے اپنے گھروں میں قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

    محصور کشمیری کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور ضروریات زندگی کی ہر شے سے محروم ہیں۔ ہسپتالوں میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل ہےکشمیر میڈیا سروس کے مطابق دو ماہ میں معیشت کو 6 ہزار کروڑ سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔ وادی میں کئی جگہ کرفیو کے باوجود کشمیری مظاہروں کےلیے باہر نکلتے ہیں، بھارتی فوج نے اب تک ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو کے باعث دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے سنسان ہیں۔ کشمیریوں کا رابطہ 5 اگست سے دنیا سے منقطع ہے۔ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہو گئی ہے۔بھارتی فوج نے نو سال کے کم عمر بچوں کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آرٹیکل تین سو ستر کے خاتمے سے اب تک گرفتار افراد کی تعداد چالیس ہزار ہو سکتی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تشدد کو دو ماہ ہو گئے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وادی کے رہائشیوں کی تکالیف میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔پیلٹ گن سے زخمی کشمیری نوجوان گرفتاری کے خوف سے ہسپتال نہیں جا سکتے۔ امریکی اخبار نے وادی کی صورتحال کی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تسلط کو دو ماہ ہونے کو ہیں۔ مودی سرکار نے وادی میں چپے چپے پر فوج تعینات کررکھی ہے۔بھارتی فوج گھر سے نکلنے والے کشمیریوں کو گولی مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ کشمیری ہسپتال، سکول اور کام پر نہیں جا سکتے۔ وادی میں زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔ اسی لاکھ لوگوں کو گھروں میں قید کر دیا گیا ہے۔

    اخبار کے مطابق مظاہرے کرنے والے کشمیریوں کو شاٹ گن سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ زخمی کشمیری گرفتاری کے ڈر سے ہسپتال نہیں جا سکتے۔ بھارتی فوج نے ہزاروں افراد کو بلاوجہ گرفتار کیا ہے۔قابض فوج گرفتار کشمیریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی انتظامیہ وادی میں حالات نارمل ہونےکے بارے میں کچھ بھی بتانے سے قاصر ہے۔

    بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی کے باعث تین اور نوجوان شہید ہوچکے ہیں‌، ستمبر کے دوران 16 نوجوان شہید ہوئے، بھارتی خفیہ ایجنسی حریت رہنماؤں کا عزم توڑنے کیلئے مزید دباؤ بڑھانے لگی، وادی میں مکمل لاک ڈاؤن کا تسلسل جاری ہے،

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نےکارروائیوں کے دوران پچھلے چار دنوں میں‌ 12 نوجوانوں کو شہید کیا۔ شہید ہونے والوں میں نوجوانوں کو گھروں میں تلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کی ریسرچ کے مطابق بھارتی قابض فوج کی طرف سے ریاستی دہشتگردی کے دوران زیر حراست نام نہاد ان کاؤنٹر کے ذریعے 6 نوجوانوں کو شہید کیا گیا، 281 کے قریب زخمی ہوئے، ان زخمیوں میں زیادہ تر افراد ان لوگوں کی ہے جنہیں پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے ذریعے زخمی کیا جو پر امن احتجاج کر رہے تھے۔ حریت رہنماؤں کے 175 کے قریب لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ 25 گھروں سمیت سمیت قیمتی اشیاء کو آتش گیر مواد کے ذریعے تباہ کیا گیا، ایک خاتون کو بیوہ کیا، دو بچے یتیم ہوئے، 4 خواتین کے ریپ کے کیسز سامنے آئے۔

    دریں اثناء وادی بھر میں ہو کا عالم ہے، انٹر نیٹ، لینڈ لائن سمیت دیگر سہولیات ناپید ہیں، ہسپتال ویران ہیں، سڑکیں سنسان ہیں، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، میڈیکل سٹوروں پر ادویات کا سٹاک ختم ہو گیا ہے، انسانی بحران سر اٹھاتا نظر آ رہا ہے، 62 ویں روز بھی والدین اپنے بچوں کو سکول نہیں بھیج رہے، ہر گلی، ہر نکڑ پر بھارتی فوج موجود ہے جس کے بعد پوری وادی فوجی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہی ہے۔ تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بزنس بالکل بند ہو کر رہ گیا ہے۔

  • پاکستان دنیا کو سافٹ ویئر بیچ کر کتنے ڈالر کما رہا ہے ؟

    پاکستان دنیا کو سافٹ ویئر بیچ کر کتنے ڈالر کما رہا ہے ؟

    اسلام آباد : سافٹ وئیر کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 2.4 فیصد اضافہ ہو ا، سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران سافٹ وئیر برآمدات کا حجم 1.09 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ، جبکہ مالی سال 2017-18 کے دوران یہ حجم 1.06 ارب ڈالر تھا ،
    رپورٹ کیمطابق ملک میں کام کرنے والی 5000 سے زائد آئی ٹی کمپنیاں دنیا بھر کے 100 سے زیادہ مختلف ممالک کو خدمات فراہم کر رہی ہیں ، پاکستان میں انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ایپلی کیشنز تیار کرنے والے فری لانسرز کی تعداد میں 10 ہزار کا اضافہ ہو رہا ہے ، سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان کا ائی سی ٹی کا مجموعی سالانہ ریونیو 4.1 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ ائندہ تین سال کے دوران شعبہ میں 3 فیصد سے زائد شرح نمو کیساتھ ترقی متوقع ہے ،

  • سیمنٹ فیکٹریاں بند ہونے سے ہزاروں مزدور بے روزگار

    سیمنٹ فیکٹریاں بند ہونے سے ہزاروں مزدور بے روزگار

    مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو کی وجہ سے مقامی سیمنٹ فیکٹریاں بند ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے ان میں کام کرنے والے ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں جبکہ سیمنٹ فیکٹریوں کے مالکان کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

    ’مقبوضہ کشمیر میں غم وغصہ اور غربت بڑھ رہی ہے‘
    بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی میں قائم تقریباً 15 سیمنٹ فیکٹریوں میں عملہ مقبوضہ وادی سے باہر کے ملازموں پر مشتمل تھا۔ اگست کے پہلے ہفتے میں ایک ایک کرکے سب چلے گئے جس سے یہ فیکٹریاں ہو گئیں۔

    ذرائع کے مطابق ان پلانٹوں میں کام کرنے والے ہزاروں مقامی افراد بے روزگار ہوگئے ہیں ۔ اعجاز ڈار نامی ایک سیمنٹ ڈیلر کے مطابق’وادی کی سبھی سیمنٹ فیکٹریاں پانچ اگست سے مسلسل بند ہیں۔ یہ فیکٹریاں غیر ریاستی افرادی قوت پر منحصر تھیں۔ ان افراد چھوڑ جانے کے بعد یہ سبھی فیکٹریاں بند ہوگئیں’۔

    مقبوضہ کشمیر،صحافیوں نے کیا مطالبہ کیا، اہم خبر آ گئی

    دوسری طرف مقامی افراد کے مطابق انہیں اب غیر مقامی سیمنٹ فیکٹریوں کا سیمنٹ ہی خریدنا پڑتا ہے، جوکہ نہ صرف بہت مہنگا ہے بلکہ غیر معیاری بھی ہے۔ محمد وسیم نامی ایک شہری نے کہا کہ مقامی سیمنٹ پلانٹ بند ہونے سے متعدد سرکاری وغیر سرکاری تعمیرات متاثر ہوئی ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر، ایک درجن سے زائد کشمیری نوجوان گرفتار

    وسیم کے مطابق مقامی سیمنٹ فیکٹریاںبند ہونے سے نہ صرف سرکاری تعمیراتی کام رک گیا ہے بلکہ عام لوگوں نے بھی تعمیراتی کام روک دیا ہے کیونکہ غیرمقامی سیمنٹ غیر معیاری بھی ہے اور مہنگا بھی ہے جس کو لوگ خریدنا نہیں چاہتے ہیں’۔

  • میری پسند کی شادی میں‌ رکاوٹ بنتی ہو! بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کردیا، یہ بدبخت کون اور کہاں سے خبر آگئی

    میری پسند کی شادی میں‌ رکاوٹ بنتی ہو! بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کردیا، یہ بدبخت کون اور کہاں سے خبر آگئی

    فیصل آباد:میری پسند کی شادی میں‌ رکاوٹ بنتی ہو! بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کردیا، یہ بدبخت کون اور کہاں سے خبر آگئی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں سفاک بیٹے نے پسند کی شادی کی اجازت نہ دینے پر ماں کو قتل کردیا۔ تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے ملزم وارث کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بتایا ہے کہ ملزم وارث کی والدہ 60 سالہ ثریا اس رشتے کی مخالف تھیں، جمعہ کی رات بھی اسی مسئلے پر جھگڑے کے بعد مشتعل ہوکر ملزم وارث نے اپنی والدہ ثریا کا گلا دبادیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔ملزم والدہ کو قتل کرنے کے بعد گھر سے فرار ہوگیا تھا، پولیس نے اس کے رشتے دار کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے ملزم وارث کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مقتولہ ثریا کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں لاہور میں سفاک بیٹے نے ماں اور بہن کو تیز دھار آلے سے وار کرکے قتل کردیا تھا۔

  • بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کن 25 فیصد صارفین پر ہو گا ؟

    بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کن 25 فیصد صارفین پر ہو گا ؟

    وفاقی وزیربرائے توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ سابق دور میں مہنگے بجلی گھر لگانے کا خمیازہ ابھی تک بھگت رہے ہیں، 300 یونٹ کے صارفین کو مہنگائی سے ڈھال دی ہوئی ہے جب کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ 75 فیصد صارفین پر نہیں ہوگا۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمرایوب نے کہاکہ سابق دورمیں مہنگے بجلی گھر لگانے کا خمیازہ ابھی تک بھگت رہے ہیں، ن لیگ حکومت نے ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا، گردشی قرضہ ن لیگ کے دور حکومت میں ماہانہ 38 ارب روپے بڑھتا تھا جس کوہم 12ارب روپے ماہانہ پرلے آئے ہیں، کیپسٹی چارجزکا ملبہ اب عوام پرگر رہا ہے۔ متبادل توانائی ہماری ریڑھ کی ہڈی ہوگی، بجلی کے نرخوں میں کمی لائیں گے، ایک یونٹ کا ریٹ پچھلے سے کم پر لانا چاہ رہے ہیں، بجلی کی قیمت میں اضافہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوںکی وجہ سے ہوا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 75 فیصد صارفین پر نہیں ہوگا۔
    ان کاکہنا تھاکہ پاور سیکٹر میں سرمایہ کارآرہے ہیں۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے80ارب روپے حاصل ہونگے، 25ارب بجلی پر لگائیں گے اورباقی55ارب آئی پی پیزکو ادائیگیوں میںخرچ ہونگے۔ قیمتوں میں اضافے کی ن لیگ حکومت ذمے دارتھی اورہے، یہ بارودی سرنگیں ن لیگ گاڑکرگئی جس کا خمیازہ اب حکومت کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔

    قبل ازیں وزیرتوانائی عمرایوب خان سے چین کے سفیر جاؤ جنگ اور فرانس کے سفیر مارک بیریٹی نے ملاقات کی۔ چینی سفیر سے ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری پر تبادلہ خیال سمیت معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کے خاطر خواہ مواقع موجود ہیں۔ چینی سفیرجاؤ جنگ نے کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں بالخصوص بنیادی ڈھانچے، توانائی اور اشیا سازی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ دریں اثنا فرانسیسی سفیر مارک بیریٹی سے ملاقات میں وزیر توانائی نے کہاکہ ملک میں ہائیڈل پاور میں سرمایہ کاری کے خاطر خواہ مواقع موجود ہیں۔

  • سرفراز احمد نے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے پہلے بڑا اعلان کر دیا

    سرفراز احمد نے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے پہلے بڑا اعلان کر دیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سری لنکا سے شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ایک ایسا فارمیٹ ہے جس میں آپ کسی بھی ٹیم کو ہلکا نہیں لے سکتے اور جس طرح سری لنکن ٹیم ون ڈے سیریز میں ہمارے خلاف کھیلی ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سری لنکا کے نوجوان کھلاڑیوں میں پوٹینشل موجود ہے اور وہ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں،
    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے متعلق سوال پر سرفراز کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کو مدنظر رکھ کر پلاننگ کر رہے ہیں، مستقبل کے شیڈول کو دیکھیں تو قومی ٹیم کے پاس کافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہیں جن کی بدولت ورلڈ کپ کیلئے اچھی تیاری کو ممکن بنایا جا سکے گا ، اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں احمد شہزاد اور عمر اکمل جیسے سینئر کھلاڑیوں کا سکواڈ میں آنا خوش آئند ہے،
    یہ بھی پڑھیں
    حسن علی کا شاداب خان کیلئے دلچسپ پیغام

  • اصلی سرجیکل اسٹرائیک نہ سہی، فرضی ویڈیو ہی بنا ڈالی

    اصلی سرجیکل اسٹرائیک نہ سہی، فرضی ویڈیو ہی بنا ڈالی

    بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل راکیش کمار سنگھ بھدوریا نے سالانہ ’ایئر فورس ڈے‘ کے موقع پر ایک فرضی ویڈیو جاری کی جس میں پاکستان کے شہر بالاکوٹ میں کی گئی سرجیکل اسٹرائیک کی کہانی بیان کی ہے۔

    مودی نے ایک بار پھر کی سرجیکل اسٹرائیک کی بات

    ویڈیو کے مطابق پلوامہ میں سی آر پی ایف قافلہ پر حملہ کے بعد ملک بھر میں شدید غم و غصہ تھا۔ حملہ کے جواب میں بھارتی فضائیہ نے بالاکوٹ میں سرجیکل اسٹرائیک کا منصوبہ تیار کیا۔بعدازاں فضائیہ کے جنگی طیاروں نے بالاکوٹ میں واقع جیش محمد کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے انہیں تباہ کر دیا۔

    ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سرجیکل سٹرائیک کے اگلے دن پاکستان نے (27 فروری) کو بھارتی فضائی حدود میں گھسنے کی کوشش کی لیکن بھارتیوں نے ان کو باہر کر دیا۔

    بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دی ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی

    واضح رہے کہ بھارت نے رواں سال فروری کے مہینے میں بھی پاکستانی شہر بالاکوٹ پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی کیا تھا جسے پوری دنیا نے جھٹلا دیا تھا۔ بھارت نے مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کے دوران ایک جہادی کیمپ اور 300نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کا دعوی کیا تھا لیکن بھارت اپنے اس دعوی کے ثبوت میں ایک بھی تصویر تک پیش نہیں کر سکا۔ بھارت نے اس حملہ کے دوران بالاکوٹ میں کچھ درختوں کو تباہ کر دیا تھا۔ تاہم پاکستان نے 27فروری کو بھارت کے دو طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو زندہ گرفتار کیا تھا۔

    بھارتی آرمی چیف کی بڑی دھمکی، کہا کنٹرول لائن کریں گے عبور

    فرضی ویڈیو میں یہ تو دکھایا گیا ہے کہ بھارتیوں نے پاکستان کو فضائی حدود میں گھسنے نہیں دیا لیکن یہ نہیں دکھایا کہ اس کے دو جنگی جہاز کیسے تباہ ہوئے اور پائلٹ کیسے پکڑا گیا۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے بھی اس بات کو تسلیم کیا تھا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں کچھ ٹارگٹ لاک کیے تھے۔

  • سابق گورنرپنجاب ملک غلام مصطفیٰ کھرکےکتےکوزخمی کرنےوالےکوباغی ٹی وی منظرعام پرلےآیا

    مظفرگڑھ میں سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے قیمتی کتے کو زخمی کرنے والا موٹر سائیکل سوار منظرعام پر آگیا،باغی ٹی وی سے گفتگو میں اسماعیل نے سابق گورنر پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملہ ختم کردیں تاکہ وہ محنت مزدوری کرسکے.مظفرگڑھ کے علاقے سنانواں میں چندروز قبل اسماعیل نامی شخص کی موٹر سائیکل کی زد میں آکر سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کا قیمتی کتا زخمی ہوگیاتھا.واقعے کے بعد سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر نے اپنے ملازم کی مدعیت میں تھانہ سنانواں میں موٹر سائیکل سوار اسماعیل کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا.سابق گورنر پنجاب کھر کے کتے کو زخمی کرنے والا خوفزدہ شہری اسماعیل منظرعام پر آگیا.باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار اسماعیل نے سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر سے معاملہ ختم کرنے کی اپیل کردی.اسماعیل کا کہنا تھا کہ وہ دڑے سے دودھ لیکر گھر واپس آرہا تھا کہ روڈ پر کھلا چھوڑا ہوا کتا اچانک موٹر سائیکل کے سامنے آگیا.اسماعیل کا کہنا تھا کہ اپنی جان کو کسی نقصان کے خطرے کے پیش نظر وہ موقع پر رکا نہیں.اسماعیل کا کہنا تھا کہ اسے 2 روز بعد علم ہوا کہ اس پر مقدمہ درج کرادیا گیا،،مقدمہ درج ہونے پر وہ محنت مزدوری چھوڑ کر دو دن کے لیے روپوش ہوگیا.اسماعیل کیمطابق اس نے عدالت سے22 اکتوبر تک عبوری ضمانت کراکر دوبارہ محنت مزدوری شروع کردی ہے.اسماعیل نے سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ ختم کرنے کی اپیل کی ہے.