سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا کرپشن ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے چک 96 شمالی میں 28 کنال رقبے کی ناجائز کاشت جاری تفصیلات کے مطابق 2015 میں اس وقت کے ڈپٹی کمشنر ثاقب منان نے 28 کنال رقبہ کھیل کے میدان اور قبرستان کے لئے مختص کیا اور کیس ریونیو بورڈ کو بھیج دیا لیکن دوسری جانب با اثر شخصیات ہونے کی بنا پر کیس کو کرپشن کی نظر کردیا گیا اور نوجوان کھیل کا میدان حاصل کرنے کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں موجودہ حکومت نے تمام صوبائی رقبوں کی لیز منسوخ کردی ہے جبکہ کھیل کے لئے مختص رقبہ آج بھی ریکارڈ میں ناجائز کاشت کے طور پر درج ہے سرکاری ادارے رشوت لے کر اس رقبے کو تحفظ فراھم کررہے ہیں اہل دیہہ کے نوجوانوں نے اپنی پاکٹ منی سے اس کیس کو لڑنے کا فیصلہ کیا تو بااثر شخصیات نے ان پر مختلف قسم کے سات مقدمات درج کروادئیے جو بعد ازاں جھوٹے ہونے پر خارج کردئیے گئے سیکرٹری یوتھ افیئرز کو ڈپٹی سیکرٹری کالونیز نے ایک چٹھی 2018 جولائی کو لکھی کہ یہ رقبہ کھیل کے گراؤنڈ کیلئے اپنی تحویل میں لیں لیکن اس فائل کو دبا دیا گیا پھر ڈپٹی سیکرٹری کالونیز نے ڈپٹی کمشنر سرگودہا سے 23 جنوری کو اس جگہ سے متعلق جواب طلب کیا لیکن آج تک اس کا جواب ڈپٹی کمشنر دفتر سے واپس نہیں بھیجوایا گیا کیونکہ یہاں رشوت مفاد عامہ پر حاوی آ چکی ہے حکومت اور وزیر اعلی کھیل کو فروغ دینے کے بات کرتے ہیں کرپشن کے خاتمے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن کھیل کیلئے مختص یہ رقبہ لیز منسوخ ہونے کے باوجود بھی آج ناجائز کاشت ہورہا ہے سرکار اس رقبے کو خالی کرانے سے قاصر ہے
Author: +9251
-

’بچوں کی عدالتیں قائم کردی گئیں ، یہ عدالتیں کہاں قائم ہوئیں ہیں ، کیا فیصلے کریں گی ، خبر نے تہلکہ مچادیا
پشاور: بچوں کی عدالتیں‘ قائم کردیں ، یہ عدالتیں کہاں قائم ہوئیں ہیں ، کیا فیصلے کریں گی ، خبر نے تہلکہ مچادیا ،تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بچوں کو پھرتیلا، اور اُن میں حساس اور منصفانہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پشاور ہائی کورٹ نے صوبے میں دو نئی بچوں کی عدالتیں قائم کی ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا میں دو نئی بچوں کی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ سنایا تھا
۔

بچوں کی عدالتوں کا افتتاح پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے مردان اور ایبٹ آباد میں کیا۔ جووینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018 اور خیبر پختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ 2010 اور آئین پاکستان کے تحت مطلوب ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق عدالتوں سے متصل کمروں کو بچوں کے لیے آرام دہ ڈیزائن کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں کا ماحول بھی بچوں کے لیے سازگار بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کمروں کی دیواروں پر ہاتھ سے بنی تصاویر پینٹ کی گئی ہیں۔ عدالت میں بنائے گئے کمروں میں بچوں کو آرام دہ ماحول فراہم کرنے کے لیے مختلف شلف رکھے گئے ہیں جن پر بے شمار کھلونے اور کتابیں سجی ہوئی ہیں۔
مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 62 واں روز۔بھارتی فوج کے مظالم جاری
پشاور ہائی کورٹ نے بچوں کی عدالتوں کے لیے ایڈیشنل سیشن ججز فریال ضیا مفتی اور سید افتخار شاہ کو تعینات کیا ہے۔ مزید یہ کہ 12 ایڈیشنل سیشن ججز اور 12 جوڈیشل مجسٹریٹس سمیت 4 سرکاری عہدیداروں اور 16 پراسیکیوٹرز سمیت 24 دیگر افراد کو بچوں کے حقوق اور بچوں کے انصاف سے متعلق خصوصی طور پر تربیت دی گئی ہے۔

دوستی ، بھائی چارہ اپنی جگہ مگر مجھے مہوش حیات کی کشمیریوں سے بے وفائی برداشت نہیں
عدالتی دستاویزات کے مطابق مارچ میں قائم ہونے والی پہلی بچوں کی عدالت میں اب تک 243 مقدمات پر فیصلہ سنایا جا چکا ہے اور ان میں سے 10 مقدمات میں سزا سنائی گئی ہے۔یاد رہےکہ بچوں کی عدالتیںقائم کرنے کے حوالے سے حکومت کوششیںتو کررہی تھی اور عارضی طورپر قائم بھی کیں تھیں ،مگرتازہ فیصلے کے بعد ان عدالتوں کے قیام سے کے پی کی حکومت کی کارکردگی سامنے آگئی ہے

-

تازہ تصاویر نہ سہی، پرانی ہی چل جائیں گی
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں حالات کو نارمل ظاہر کر نے کے لیے پرانی تصاویر کا سہارا لینا شروع کر دیا۔ بھارت نے رواں سال اگست میں ، مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے آرٹیکل 370 کو ہٹا دیا تھا۔ 5 اگست کے ڈرامائی اقدام کے قریب دو ماہ بعد ، کشمیر میں معمول کے حالات دکھانے کے لیے پرانی تصاویرکو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔
تصویر 1

اصل تصویر نیچے ہے3 Pictures clicked today from #Kashmir as a reply to your fake tweets and Anti India Propaganda @arjunsethi81
Have a nyc Day #JaiHind @adgpi @JmuKmrPolice @crpfindia @ZPHQJammu @drmonika_langeh @ashokepandit @KhajuriaManu pic.twitter.com/GxFqAbCnof
— Ashish Kohli ॐ🇮🇳 (@dograjournalist) October 3, 2019
تصویر2

اصل تصویر نیچے ہے

تصویر 3

اصل تصویر نیچے دی جا رہی ہے

-

کنٹرول لائن عبور کریں گے یا نہیں، جے کے ایل ایف کے رہنما نے بتا دیا
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما رفیق ڈار نے مظفرآباد میں لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا احترام کرتے ہیں لیکن ہم ہندوستان کے ہاتھوں میں نہیں کھیل رہے ہیں ہم پرامن طریقے سے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ہم کنٹرول لائن عبور کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ہم اسے قبول نہیں کرتے ہیں ہم سری نگر پہنچنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میںکشمیریوں کی تکلیف کو سمجھتا ہوں جو 2 ماہ سے زیادہ عرصے سے ایک غیر انسانی کرفیو کے تحت بھارتی مقبوضہ کشمیر میں اپنے ساتھی کشمیریوں کو دیکھ کرمحسوس کرتے ہیں ۔ لیکن کوئی شخص جو کشمیریوں کی جدوجہد کے لئے یا انسانی مدد فراہم کرنے کے لئے آزاد جموں وکشمیر سے کنٹرول لائن کو عبور کرے گا وہ ہندوستانی بیانیہ کے ہاتھوں میں کھیلے گا۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کے دوران گذشتہ ماہ ستمبر میں ایک عورت اور دو لڑکوں سمیت 16 کشمیری شہید کر دیے۔کشمیرمیڈیاسروس کے ریسرچ سیکشن کے اعداد و شمار کے مطابق ، چھ کشمیری جعلی مقابلوں میں شہید کیے گئے۔ ان شہادتوں سے ایک کشمیری عورت بیوہ اور دو بچے یتیم ہوگئے۔
-

گوگل بھی احترام کرتی ہے اساتذہ کا ، ہمیںبھی کرنا چاہیے ، استاد کے اعزاز میں گوگل کا انوکھا ، پیارا انداز
لاہور:گوگل بھی احترام کرتی ہے اساتذہ کا ، ہمیںبھی کرنا چاہیے، استاد کےاعزازمیں گوگل کا انوکھا ، پیارا اندازدنیا بھر میں آج ورلڈ ٹیچرز ڈے منایا جارہا ہے ،اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گوگل نے اپنا ڈوڈل بھی تبدیل کردیا۔
ڈینگی نے توحد ہی کردی، کے پے میں 4000سےزائد افراد کومریض بنا دیا،حکومتی کوششیں…
یہ بات بڑی اہمیت کی حامل ہے کہ دنیا بھر میں استاد کی عظمت کو تسلیم کرنے سے ہی استاد کی تربیت سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، اسی بات کو سامنے رکھتے ہوئے ہر سال استاد کی عظمت کو سلام کرنے کے لیے ” استاد کا عالمی دن ” منایا جاتا ہے ، ورلڈ ٹیچرز ڈے منانے کا مقصد معاشرے میں اساتذہ کے اہم اور ناقابل فراموش کردار کو اجاگر کرنا اور ان کی بے پناہ خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔
دوستی ، بھائی چارہ اپنی جگہ مگر مجھے مہوش حیات کی کشمیریوں سے بے وفائی برداشت نہیں
یہ بھی بات قابل غور اور یاددہانی کے قابل ہےکہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے زیراہتمام5 اکتوبر1994 کو پہلی مرتبہ اساتذہ کا عالمی دن منایاگیا جس کے بعد یہ ہر سال باقاعدگی سے منایا جاتا ہے۔والدین کے بعد استاد ہی بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہے یہی وجہ ہے کہ استاد کو روحانی والدین کا درجہ دیا گیاہے۔
مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 62 واں روز۔بھارتی فوج کے مظالم جاری
-

یورپ کی مثالیں دینے والو!ذرا غور بھی کرو، ہالینڈ کی وزیرصحت کی طرح بن کرتو دکھاو، اہم خبر
لاہور: یورپ کی مثالیں دینے والو!ذرا غور بھی کرو، ہالینڈ کی وزیرصحت کی طرح بن کرتو دکھاو، اہم خبر نے ہلچل مچادی ، اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر اس وقت ہالینڈ کی وزیرصحت اپنے شہر میں خود صفائی کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں
وزیراعلیٰعثمان بزدار کی علم دوستی زندہ باد ، گورنمنٹ گرلزہائی سکول” نین سکھ…
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوالی اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ہالینڈ کی وزیرصحت کوڑے کرکٹ کی ایک باسکٹ کو کھینچ رہی ہیںاور اس کوڑا کرکٹ کو ایک بڑے ڈرم میںڈال دیتی ہیں، اس تصویر میں یہ بھی دکھایا گیا ہےکہ وہ بڑے شوق سے صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانےکا کام کررہی ہیں
ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈٹ گیا ، قرضہ کمشین کو تفصیلات کیوں نہیںدی جارہیں ، وجہ
ہالینڈ کی وزیرصحت کے بارے میںبتایا گیا ہے کہ وہ روزانہ 2 گھنٹے یہ کام کرتی ہیںاور ایک عام شہری کی طرح بڑی محنت سے اپنے محلے کی گلیوں کو صاف کرتی دکھائی دیتی ہیں،
ڈینگی نے توحد ہی کردی، کے پے میں 4000سےزائد افراد کومریض بنا دیا،حکومتی کوششیں…
دوسری طرف سوشل میڈیا پر اس وقت یہ بحث بڑی زور پکڑ رہی ہے کہ پاکستان کے وہ حکمران جو یورپ کے معاشرے کی مثالیں تو دیتے ہیںمگر آج تک خود ایسی مثالیں پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں، بعضصارفین نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہےکہ کیا وہ بھی ایسا کرسکتےہیں اور لاہوریوں کو سکھ کا سانس دے سکتے ہیں
-

وزیراعلیٰعثمان بزدار کی علم دوستی زندہ باد ، گورنمنٹ گرلزہائی سکول” نین سکھ "کیا منظر پیش کررہا ہے ، خبر آگئی
لاہور :وزیراعلیٰعثمان بزدار کی علم دوستی زندہ باد ، گورنمنٹ گرلزہائی سکول” نین سکھ "کیا مظر پیش کررہا ہے ، خبر آگئی ، اطلاعات کے مطابق لاہور میں تعلیمی ادارے بھی حکومت کی نااہلی کی بھینٹ چڑھنے لگے، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور پانی کے جوہڑاس حکومت کی خدمت کا حسین منظر پیش کررہے ہیں ،
یہ نین سُکھ لاہور کا گرلز ہائی سکول ہے، اس علاقہ میں رہنے والے اور جو یہاں اپنے بچوں کو چھوڑنے آتے ہیں، جانتے ہیں کہ ایک عرصہ سے اس کے سامنے گندگی کا یہ سامان بہتا رہتا ہے، اب جبکہ ڈینگی اپنے عروج پر ہے، میری گزارش ہے کہ اسکا سد باب کیا جائے.@MashwaniAzhar@LWMC1139@DCLahore pic.twitter.com/7qIfmmItoU
— AeyQue (@RealAeyQue) October 5, 2019
دوستی ، بھائی چارہ اپنی جگہ مگر مجھے مہوش حیات کی کشمیریوں سے بے وفائی برداشت نہیں
ذرائع کے مطابق لاہور کےمعروف تعلیمی ادارے نین سُکھ لاہور کا گرلز ہائی سکول اس وقت اپنی بے بسی کی ایک بھیانک تصویر پیش کررہا ہے ، اس علاقہ میں رہنے والے اور جو یہاں اپنے بچوں کو چھوڑنے آتے ہیں، جانتے ہیں کہ ایک عرصہ سے اس کے سامنے گندگی کا یہ سامان بہتا رہتا ہے، اب جبکہ ڈینگی اپنے عروج پر ہے،https://twitter.com/RakseBismil/status/1180377312983998465
ڈینگی کے خلاف ڈاکٹرز کی مہم ناکافی ،علماء کو میدان میں اتارنےکا فیصلہ
دوسری طرف طالبات، اساتذہ ، طالبات کو چھوڑنے کے لیے آنے والے والدین بہن بھائی جب اس علاقے میںداخل ہوتے ہیں توان کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ گندگی اور گندے پانی کے جوہڑکی بدبوسے اردگرد کا ماحول بھی بڑا تکلیف دہ ، اہل محلہ سکول سےوابستہ افراد وزیراعظم سے یہ پوچھ رہے ہیںکہ کیا یہ ہے تبدیلی ؟
ڈینگی نے توحد ہی کردی، کے پے میں 4000سےزائد افراد کومریض بنا دیا
-

ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈٹ گیا ، قرضہ کمشین کو تفصیلات کیوں نہیںدی جارہیں ، وجہ سامنے آگئی ، انکشافات کی امید
لاہور:ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈٹ گیا ، قرضہ کمشین کوتفصیلات کیوں نہیں دی جارہیں، وجہ سامنے آگئی،انکشافات کی امید محکمہ ہائرایجوکیشن حکومتی احکامات کو نظر اندازکرنے لگا، بار ہار مطالبے کے باوجود قرضہ کمیشن کو منصوبوں کی تفصیلات فراہم نہ کی گئیں۔
ڈینگی کے 2 مریض چل بسے، کس شہر میں ڈینگی نے تباہی مچارکھی ہے ، خبر نے ہلچل مچادی
ذرائع کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور قرضہ کمیشن کے درمیان معاملات کشیدہ ہوتے نظر آرہے ہیں ، دوسری طرف حکومت کی جانب سے گزشتہ ادوار کے قرضوں کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی قرضہ کمیشن تشکیل دیا گیا، کمیشن نے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ اپنے تمام متعلقہ اداروں میں گزشتہ 10 سال کے دوران کے ایک ارب سے زائد منصوبوں کی تفصیلات فراہم کریں۔
منگل کے دن پنجاب بھر کی سڑکیںبند کردی جائیںگی ، یہ حرکت کون کرنےجارہا ہے
ذرائع کے مطابق متعدد محکموں کی جانب سے تفصیلات پنجاب حکومت کو فراہم کردی گئی ہیں، مگر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بارہامطالبے کے باوجود تفصیلات فراہم نہیں کیں۔مختلف بہانوں کے ذریعے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، جبکہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے پاس لیپ ٹاپ سکیم اور نالج پارک کمپنی سمیت اربوں روپے کے منصوبے موجود رہے۔
-

ڈینگی نے توحد ہی کردی، کے پے میں 4000سےزائد افراد کومریض بنا دیا،حکومتی کوششیں ڈینگی کے سامنے بےسود
پشاور:ڈینگی نے تو حد ہی کردی، کے پے میں 4000 ہزار سےزائد افراد کو مریض بنا دیا،حکومتی کوششیں ڈینگی کے سامنے بےسود، تازہ ترین اطلاعات کےمطابق کے پی میں ڈینگی نے اپنا ڈنگ تیز کرتے ہوئے مزید 80 افراد کو مریض بناکر ہسپتالوں تک پہنچا دیا ہے
دوستی ، بھائی چارہ اپنی جگہ مگر مجھے مہوش حیات کی کشمیریوں سے بے وفائی برداشت نہیں
پشاور سے محکمہ صحت کےذرائع کا کہنا ہےکہ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد4 ہزار 228 تک پہنچ گئی ہے۔ صرف پشاور میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 2 ہزار 36 تک پہنچ گئی۔
ڈینگی کے 2 مریض چل بسے، کس شہر میں ڈینگی نے تباہی مچارکھی ہے ، خبر نے ہلچل مچادی
دوسری طرف صوبے میں ڈینگی کےخلاف مہم جوئی میں مشتبہ جگہوں پر اسپرے کا چھڑکاوجاری ہے اور محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر ڈینگی کے وائرس کے پیداہونے کے ممکنہ مقامات کا جائزہ لے کر صفائی ستھرائی کے احکامات بھی دے رہے ہیں اور خود بھی مہم شروع کررکھی ہے
-

دوستی ، بھائی چارہ اپنی جگہ مگر مجھے مہوش حیات کی کشمیریوں سے بے وفائی برداشت نہیں ، کس اداکارہ نے ایسا کر دکھایا
دوستی ، بھائی چارہ اپنی جگہ مگر مجھے مہوش حیات کی کشمیریوں سے بے وفائی برداشت نہیں ، کس اداکارہ نے ایسا کر دکھایا، یہ بات پاکستانیوں کے یے کسی عجوبے اور معجزے سے کم نہیںکہ ایک گلوکارہ کشمیریوں کے لیے آوازبن کر سامنے آجائے ،یہ گلوکارہ اپنے آپ کو کشمیرن کہتی ہیں، اور ان دنوں بھارتی مظالم کے شکار کشمیریوں کی آواز بننے کی کوشش کررہی ہیں
مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 62 واں روز۔بھارتی فوج کے مظالم جاری
ذرائع کے مطابق کشمیریوں کی آواز بننے والی یہ گلوکارہ رابی پیرزادہ ہے جس نے معصوم کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم سے متعلق بیان نہ دینے پر مہوش حیات کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گفتگو کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد سے وہ مسلسل تنقید کی زد میں ہیں ۔
میری پسند کی شادی میں رکاوٹ بنتی ہو! بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کردیا، یہ بدبخت کون
گلوکارہ رابی پیرزادہ نے انسٹا گرام پر اپنی اور مہوش حیات کی مشترکہ ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ مہوش مجھ سے زیادہ بہتر ہیں کیوں کہ میرے والدین مجھے اجازت نہیں دیتے کہ میں بلی جیسے آئٹم سانگ کروں اور خاص لوگوں سے دوستی کروں۔
رابی پیرزادہ نے یہ بھی کہا کہ مہوش حیات کا جتنا تجربہ ہے اتنا تجربہ میرا نہیں لیکن میں تصور بھی نہیں کرسکتی کہ کوئی پاکستانی کشمیر پر لب نہ کھولے خواہ کوئی بھی صورتحال ہو۔رابی پیرزادہ نے مہوش حیات کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کوئی دل رکھنے والا انسان کشمیریوں کی ہمدردی سے کیسے پیچھے رہ سکتا ہے
4 برس میں 14 ہزار سے زائد بچے قتل، زخمی اور ریپ کا شکار،یہ مظلوم ، مقتول بچے کس
گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مہوش حیات کی سرجری سے پہلے اور بعد کی تصاویر دیکھی ہیں، وہ اب پہلے سے زیادہ حسین ہوگئی ہیں جوکہ سچ بات ہے۔ در حقیقت میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ میں اپنے چہرے اور ہونٹوں کو بہتر کرسکوں بلکہ میرے نزدیک اللہ کی تخلیق کو بگاڑنے سے بہتر یہ ہے کہ میں اس رقم سے کسی کی مدد کر دوں۔
