Baaghi TV

Author: +9251

  • بابائے قوم کے یوم پیدائش پربابائے قوم کے ساتھ کیا ہوا؟ اہم خبر آ گئی

    بابائے قوم کے یوم پیدائش پربابائے قوم کے ساتھ کیا ہوا؟ اہم خبر آ گئی

    بھارت میں مہاتما گاندھی کے 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر باپو بھون میں رکھی مہاتما گاندھی کی تصویر پر کچھ نامعلوم افراد نے غدار لکھ دیا۔ یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع میں میں پیش آیا۔بات غدار لکھنے تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ وہاں رکھی ہوئی ان کی استھیاں بھی چوری کرلی گئیں۔

    گاندھی کا یوم پیدائش، کانگریسی رہنما نے بھارتی نظام پر ہی سوالات اٹھا دیے

    بھارتی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ریوا ضلع کے کانگریسی صدر گرمیت سنگھ کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمان کو ڈھونڈنے کی کوشش میں ہے لیکن ابھی تک اسے کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔

    600قیدیوں کی جیل سے رہائی، لواحقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    واضح رہے کہ گاندھی کے مرنے کے بعد ان کی استھیاں ملک بھر میں عجائب گھروں میں رکھی گئی تھیں۔ ضلع ریوا میں واقع گاندھی بھون کے میوزیم میں استھیاں رکھی گئی تھیں جنہیں چرا لیا گیا ہے۔

    بھارت کو پاکستان کا سفارتی سطح‌ پر ایک بار پھر کرارا جواب

    ریاست مدھیہ پریش میں کانگریس کے کارکنان میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔کانگریس نے ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی وارننگ دی ہے۔

  • مظفرگڑھ میں بھی پولیس اہلکار پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ!

    مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔زخمی کانسٹیبل کو ہسپتال منتقل کردیا گیا.مظفرگڑھ کے علاقے خانگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے بس سے اترنے والے کانسٹیبل پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل حیدر زخمی ہوگیا.زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبل حیدر کو دیہی مرکز صحت خانگڑھ منتقل کردیا گیا.پولیس کیمطابق نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کرلی گئی ہے.پولیس کیمطابق واقعے کے حوالے سے قانونی کاروائی کی جارہی ہے.

  • دنیا کے تیز ترین گیند بازوں میں کتنے پاکستانی شامل ہیں ؟

    دنیا کے تیز ترین گیند بازوں میں کتنے پاکستانی شامل ہیں ؟

    دنیائے کرکٹ نے کئی ایسے بلے باز پیدا کیے ہیں کہ جنہوں نے رنز کے انبار لگا دیے اور ریکارڈ پر ریکارڈ بناتے چلے گئے ، لیکن کرکٹ نام ہی سخت مقابلے کا ہے ، ان بلے بازوں کے مقابلے میں ایسے ایسے گیند باز بھی شائقین کرکٹ کی انکھوں نے دیکھے کہ جنہوں نے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا ، آج ہم تذکرہ کریں گے اسپیڈ کے ہتھیار سے مکمل طور پر لیس دنیا ئے کرکٹ کے دس گیند بازوں کا ، جنہوں نے اپنی بالنگ سے کئی نامور بلے بازوں کے پسینے چھڑوا دیے ،
    1. شعیب اختر (پاکستان)
    شعیب اختر نے 43 ٹیسٹ، 163 ون ڈے انٹرنیشنل اور 15 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی ، شعیب نے ٹیسٹ میں 178، ون ڈے میں 247 اور ٹی ٹوئنٹی میں 19 وکٹیں حاصل کیں، شعیب اختر کے پاس کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین گیند کرنے اعزاز حاصل ہے اور اس کی اسپیڈ 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی ،
    2. بریٹ لی (آسٹریلیا)
    دنیائے کرکٹ کے دوسرے تیز ترین بولر کا نام بریٹ لی ہے ، بریٹ لی نے 76 ٹیسٹ، 221 ون ڈے انٹرنیشنل اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کی نمائند گی کی ، بریٹ لی نے ٹیسٹ میں 310، ون ڈے میں 380 اور ٹی ٹوئنٹی میں 25 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ، بریٹ لی نے تیز ترین بال کی اسپیڈ 161.1 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی،
    3. شان ٹیٹ (آسٹریلیا)
    کرکٹ کے تیسرے تیز ترین بولر کا نام شین ٹیٹ ہے ، شین ٹیٹ نے 3 ٹیسٹ ، 35 ون ڈے انٹرنیشنل اور 21 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ، شین ٹیٹ نے ٹیسٹ میں 5 ، ون ڈے میں 62 اور ٹی ٹوئنٹی میں 28 وکٹیں حاصل کیں، شان ٹیٹ کے پاس برٹ لی کے بعد تیز ترین بال کرنے کا ریکارڈ موجود ہے ، جس کی اسپیڈ 161.1 ریکارڈ کی گئی تھی ،
    4. جیف تھامسن (آسٹریلیا)
    کرکٹ کے تیسرے تیز ترین گیند باز کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر جیف تھامسن کے پا س ہے، جیف تھامسن نے 51 ٹیسٹ اور 50 ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ، جیف تھامسن نے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دنیائے کرکٹ کی چوتھی تیز ترین گیند کی ،
    5. اینڈی رابرٹس ( ویسٹ انڈیز)
    ویسٹ انڈین انڈین فاسٹ بالر اینڈی رابرٹس نے 47 ٹیسٹ اور 56 ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی ، ٹیسٹ میچوں میں 202 جبکہ ون ڈے میں 87 وکٹیں حاصل کیں، اینڈی رابرٹس کو سر کا ایوارڈ بھی دیا گیا اور اب ان کا نام سر اینڈی رابرٹس لکھا جاتا ہے ،
    6. فیڈل ایڈورڈز ( ویسٹ انڈیز)
    یہ بھی ویسٹ انڈیز کے ہی فاسٹ بولر ہیں جن کے پاس کرکٹ بال کو اینڈی رابرٹس کے تیز ترین کرنے کا ریکارڈ حاصل ہے، فیڈل ایڈورڈرز نے 157.7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ سے بال کی تھی ،
    7. مچل جانسن (آسٹریلیا)
    ایک اور آسٹریلوی بالر جنہوں نے دنیائے کرکٹ پر اپنا سکہ جمایا ، مچل جانسن نے 73 ٹیسٹ، 153 ون ڈے اور 30 ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ، جانسن نے ٹیسٹ میں 313، ون ڈے میں 239 اور ٹی ٹوئنٹی میں 38 وکٹیں حاصل کیں، مچل جانسن کی تیز ترین گیند کی اسپیڈ 156.8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی،
    8. محمد سمیع (پاکستان)
    دنیا کے ٹاپ ٹین تیز ترین فاسٹ بولرز میں شمار کیے جانے والے پاکستان کے دوسرے فاسٹ بولر محمد سمیع ہیں ، محمد سمیع نے 36 ٹیسٹ، 87 ون ڈے انٹرنیشنل اور 13 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی ، اور نے ٹیسٹ میں 66، ون ڈے میں 85 اور ٹی ٹوئنٹی میں 13 وکٹیں حاصل کیں ، محمد سمیع کی تیز ترین گیند کی اسپیڈ 156.4 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی ،

  • ہجومی تشدد پر خط لکھنے والوں کے خلاف مقدمہ، سپریم کورٹ سے مداخلت کی اپیل

    ہجومی تشدد پر خط لکھنے والوں کے خلاف مقدمہ، سپریم کورٹ سے مداخلت کی اپیل

    کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مالے) نے ہجومی تشدد پرقدم اٹھانے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھنے والی شخصیا ت کے خلاف بھارتی ریاست بہار کے ضلع مظفرپور ضلع میں ایف آئی آر درج کرنے کو بدقسمتی قرار دیا ہے اور سپریم کورٹ سے مداخلت کی اپیل کر دی ہے۔

    وزیر اعظم مودی کو کھلا خط لکھنے والے کتنی مشہور شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا؟

    پارٹی کے ریاستی سیکرٹری سدھاکر یادو نے اپنے بیان میں کہا کہ دانشوروں، ایکٹرز اور فلم سازوں کے خلاف بغاوت جیسی سنگین دفعات میں مقدمہ درج کرنا جمہوریت کے لئے تشویشناک ہے۔

    سدھاکر یادو نے کے مطابق ان معزز شخصیات نے ہجومی تشدد پر وزیراعظم کو باخبر کرانے اور اسے روکنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی اپیل کی تھی۔اس طرح انہوں نے جمہوریت میں ایک صحت مند اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا تھا۔ ان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج شخصی آزادی پربھی حملہ ہے۔

    بھارت، دلت بچے بھی ہجومی تشدد کا ہو گئے شکار

    سیکرٹری نے سپریم کورٹ سے مداخلت اور ایف آئی آر کو غیر موثر کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ہم غیر اعلان شدہ ایمرجنسی میں رہ رہے ہیں۔

    بھارت ، بیمار بچے کے ماں باپ بھی ہجومی تشدد کی بھینٹ چڑھ گئے

    واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے تقریبا 50 مشہور شخصیات کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی. مقدمہ رامچندر گوہا، منی رتنم اور اپرنا سین سمیت کئی مشہور شخصیات کے خلاف درج کیا گیا

  • مظفرگڑھ میں سفاک شخص کی 5 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی!

    مظفرگڑھ میں 5 سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا گیا،بچے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا.
    مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے کوٹلہ لعل شاہ میں 5 سالہ بچے محمد تابش کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا گیا.بچے کے شور شرابے پر ملزم باسط حسین فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.پولیس کیمطابق بچے کو دیہی مرکز صحت شہرسلطان منتقل کردیا گیا.تھانہ شہرسلطان کیمطابق بچے کا میڈیکل اور ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جارہا ہے.ملزم کیخلاف تھانہ شہرسلطان میں زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.پولیس کیمطابق ملزم باسط حسین متاثرہ بچے کا رشتہ دار ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.

  • بابری مسجد کیس کی 37ویں روز سماعت ، تفصیلات جانئے

    بابری مسجد کیس کی 37ویں روز سماعت ، تفصیلات جانئے

    بابری مسجد کیس کی بھارتی سپریم کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر سماعت جاری ہے۔ آج سماعت کے 37ویں دن مسلم فریق کے وکیل راجیو دھون نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد پر جبراً قبضہ کیا گیا تھا۔راجیودھون کے بقول، ”لوگوں کو مذہب کے نام پر اکسایا گیا، زیر سماعت التوا معاملہ میں دباو بنایا گیا۔“

    بابری مسجد کیس: فیصلہ کب متوقع…. تاریخ آگئی

    راجیو دھون نے عدالت سے اپیل کی کہ تمام حقائق کو پیش نظر رکھ کر ہی فیصلہ کیا جائے۔

    دریں اثنا بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ بابری مسجد کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک مکمل ہو جائے گی۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس اشوک بھوشن اور ایس عبد النظیر پر مشتمل آئینی بینچ نے آج جمعہ کی سماعت کے اختتام پر کہا کہ 14 اکتوبر کو مسلم فریق کے وکیل راجیو دھون کے دلائل مکمل ہوجائیں گے۔ جسٹس گوگوئی کے بقول 15 اور 16 اکتوبر کو ہندو فریق جواب دیں گے جبکہ17 اکتوبر کو ’مولڈنگ آف ریلیف‘ پر بحث ہوگی۔

    بابری مسجد کیس: 18 اکتوبر تک ہر فریق اپنی بحث مکمل کرے، بھارتی چیف جسٹس

    یاد رہے کہ ہندوستان میں تاریخی بابری مسجد کی شہادت 6 دسمبر 1992 کو ہوئی تھی جب انتہا پسند ہندوؤں کے ٹولے نے تمام قانونی، سماجی و اخلاقی اقدار پامال کرتے ہوئے تاریخی بابری مسجد شہید کردی تھی۔

    بابری مسجد کیس، ہندوﺅں کے پاس صرف چبوترے کا حق

  • اسلام آباد دھرنے میں شرکت ہو گی یا نہیں ،تاجر کب فیصلہ کریں گے

    اسلام آباد دھرنے میں شرکت ہو گی یا نہیں ،تاجر کب فیصلہ کریں گے

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ، شیخ ندیم خاور صدر مرکزی انجمن تاجران نے بتایاکہ اسلام آباد میں شریک ہونے پر مشاورت کی جائے گئی ،
    مشاورتی اجلاس میں شہر بھر کی تنظیموں کے صدور جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداران کا کل کے اجلاس کی اطلاعات دے دی گئی ہے، مشاورت کے بعد تمام تحصیلوں کے صدور اور جنرل سیکرٹری کے ساتھ خصوصی مشاورت کی جائے گئی ،9 اکتوبر کو اسلام آباد دھرنے پر مشاورت ہوگئی ، آل پاکستان تاجر تنظمیوں مسلسل رابط میں ہیں ،

  • ایران اور روس کے درمیان فاصلے بڑھنے لگے ، روسی خاتون نے ایران میں وہ کچھ کردکھایا جس کی توقع نہ تھی

    ایران اور روس کے درمیان فاصلے بڑھنے لگے ، روسی خاتون نے ایران میں وہ کچھ کردکھایا جس کی توقع نہ تھی

    تہران :ایران اور روس کے درمیان فاصلے بڑھنے لگے ، روسی خاتون نے ایران میں وہ کچھ کردکھایا جس کی توقع نہ تھی اطلاعات یہی ہیں‌کہ ایران میں روسی خاتون صحافی کو اسرائیل کی سیکیورٹی ایجنسی کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ روس نے ایرانی سفیر کو وضاحت کے لیے طلب کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق دوسری طرف تہران میں روسی سفارت خانے کے ترجمان آندرے گانینکو کا کہنا تھا کہ مشن کی جانب سے گرفتار صحافی تک قونصلر رسائی کی درخواست کردی گئی ہے۔گرفتار صحافی کی والدہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘خاتون صحافی پر اسرائیلی سیکیورٹی سروسز کے لیے کام کرنے کا الزام گرفتار کرلیا گیا ہے’۔

    روسی میڈیا کے مطابق خاتون صحافی کی شناخت یولیا یوزیک کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے سابق شوہر کا کہنا تھا کہ انہیں تہران میں گرفتار کرکے 3 ستمبر کو جیل بھیج دیا گیا ہے اور عدالت میں اگلی سماعت 5 ستمبر کو مقرر کردی گئی ہے۔

  • ٹک ٹاک کس طرح عام نوجوانوں کو سیلیبرٹیز بنا رہی ہے

    ٹک ٹاک کس طرح عام نوجوانوں کو سیلیبرٹیز بنا رہی ہے

    ہیلی شارپ ابھی تھوڑی ہی بہت مشہور ہے لیکن جب آپ الاباما کے ہنٹس ویل میں 16 سال کے ہیں، تو یہ بہت بڑی بات ہے۔

    جب آپ تھوڑا سا مشہور ہوجاتے ہیں تو پھر بھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ دنیا کا مرکز ہیں۔ پچھلے ایک سال کے دوران، ایک اور گروپ نے اس زمرے میں داخل کیا ہے: ٹک ٹوک ستارے۔ ان لوگوں نے جو سب سے زیادہ واضح طور پر نابالغ نوجوان ہیں، مختصر ویڈیو پوسٹوں کے لئے مشہور نوسینٹ ایپ پر زبردست شائقین کو پایا ہے اور ہیلی ان میں سے ایک ہیں۔

    اپریل میں صارف نام کے تحت کیرن اس کا درمیانی نام ہے۔ ہیلی نے خود ڈانس کرنے کا ایک ویڈیو اپلوڈ کیا جو وائرل ہوا۔ کچھ ہفتوں کے بعد، اس نے ان مشہور شخصیات کے بارے میں ایک ویڈیو بنائی جو ان کی طرح نظر آتی ہے اور وہ بھی وائرل ہوگئی۔ اس کے بعد کامیابیاں آسان ہوگئیں اور آج اس کے 100,000 فالوورز ہیں۔

    ٹک ٹاک ایپ پوری دنیا کے ساتھ پاکستان میں بھی بہت مشہور ہے جو کئی عام نوجوانوں کو سٹار بنا رہی اور ان کے بھی لاکھوں میں فالوورز ہیں. آج کے دور میں جو شخص مشہور ہونا چاہتا ہے اس کا مستقبل اس کے اپنے ہاتھ میں ہے.