Baaghi TV

Author: +9251

  • وہاڑی: ضلع بھر میں پولیس افسران کی مساجد میں کھلی کچہری

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جامعہ مسجد ابوبکر 102ڈبلیو بی گڑھا موڑ میں شہریوں کے مسائل سنے- ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز نے بھی اپنے اپنے علاقے کی مساجد میں کھلی کچہری لگائی

    لڑکیوں کے سکول یا کالجز کے باہر اوباشوں اور شادیوں میں ہوائی فائرنگ کی نشاندہی کریں ویلنگ, پتنگ بازی, کم عمری کی ڈرائیونگ کے جان لیوا کھیل ہیں جن سے اجتناب کیا جائے. ثاقب سلطان المحمود ڈی پی او وہاڑی

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا ہےکہ عوام اور پولیس کےدرمیان حائل فاصلوں کوکم کرکے نہ صرف انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکتا ہے بلکہ معاشرے کو امن کا گہوارہ بھی بنایا جا سکتا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ نمازجمعہ کے بعد جامعہ مسجد ابوبکر 102ڈبلیو بی گڑھا موڑ میں کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے جامعہ مسجد ابوبکر 102ڈبلیو بی گڑھا موڑ میں شہریوں کے مسائل سنے. مسجد میں کھلی کچہری کے دوران مختلف قسم کی شکایات/تجاویز موصول ہوئیں جن کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں. ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کے ویژن کے مطابق عوام کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئےایس ڈی پی اوز اور ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے بھی اپنے علاقہ کی مساجد میں کھلی کچہری کے دوران عوام کے مسائل سنے.

    ڈی پی او وہاڑی نےخطاب کے دوران کہا کہ لڑکیوں کے سکول یاکالجز کے باہر اوباشوں,شادیوں میں ہوائی فائرنگ کی نشاندہی کریں ویلنگ, پتنگ بازی, کم عمری کی ڈرائیونگ کے جان لیوا کھیل ہیں جن سے اجتناب کیا جائے. انہوں نے مزید کہا پولیس عوام دوستی کے رشتے کو مضبوط رکھنے اور انصاف کی دہلیز پر فراہمی کے لئے مساجد میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گاجبکہ اس موقع پر شہری حلقوں نے کہا پولیس افسران کا مساجد کی سطح پر کھلی کچہریوں کے دوران عوام کے مسائل حل کرنا ایک مثالی قدم ہے جس پر ہم وہاڑی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

  • ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی جگہ ڈاکٹرمنیر اکرم کوکیوں‌تعینات کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ نے حقیقت بتادی

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی جگہ ڈاکٹرمنیر اکرم کوکیوں‌تعینات کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ نے حقیقت بتادی

    اسلام آباد :ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ہٹایا نہیں‌ گیا ، تمام تر افواہوں کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو عہدے سے ہٹایا نہیں گیا بلکہ ان کی مدت ملازمت مکمل ہوچکی تھی، انہوں نے شاندارانداز میں ملک کی نمائندگی کی۔

    معروف اداکار’پورن اسکول چلانے اور کم عمر لڑکیوں کے جنسی استحصال میں ملوث نکلا

    ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ایک جاری بیان میں کی، ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ملیحہ لودھی نے وزیراعظم کے دورے کیلئے بھرپور اندازمیں کام کیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کہہ چکے ہیں کہ ملیحہ لودھی نے شاندارانداز میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    ین طالب علم اغوا،پولیس تلاش کرنے میں‌ناکام ، ہرطرف خوف و ہراس ، والدین بھی خوف…

    یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں ملیحہ لودھی کی جگہ منیر اکرم کو پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کیا تھا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی سینئر سفارت کار رہی ہیں اور انہیں دسمبر2014 میں اقوام متحدہ میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے فروری2015 سے ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔

  • بورے والا : سیوریج کی انتہائی ناقص صورتحال

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) علاقہ سول پارک میں آج بھی سیوریج سسٹم کی ابتر صورتحال ہے سیوریج کا پانی گلیوں میں کھڑا ہونے سے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں

    کئی روز سے گلیوں میں کھڑے سیوریج کے پانی کی وجہ سے تعفن پھیلنے کے اندیشہ کے ساتھ ساتھ یہ علاقہ مچھروں کی آمجگاہ بن چکا ہے اس علاقہ میں ڈینگی مچھر کے لاروا کی افزائش اور ڈینگی کے مریض رپورٹ ہونے کا خدشہ
    بورےوالا کے علاقہ سول پارک میں تبدیلی سرکار کے اس دور میں بھی سیوریج سسٹم کی ابتر صورتحال ہے سیوریج لائن بند ہونے کی وجہ سے کئی روز سے سیوریج کا پانی گلیوں میں کھڑا ہونے کی وجہ سے سول پارک کی گلیاں بدبودار تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں

    اسکول و کالج جانے والے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو عبادات کی ادائگی کے لیے مسجد جانے میں بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کئی روز سے کھڑے سیوریج کے پانی کی وجہ سے تعفن پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے اور سارا علاقہ مچھروں کی آمجگاہ بن چکا ہے سیوریج کے پانی میں مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے جس سے ڈینگی پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے

    واضح رہے کہ سول پارک کی سیوریج کے پانی سے بھری گلیوں کے دوسری طرف ایڈمنسٹریٹر رانا اورنگزیب کی سرکاری رہائش گاہ ہونے کے باوجود یہ علاقہ میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی کی نظروں سے دور ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ عملہ میونسپل کمیٹی کی توجہ اس جانب مرکوز کروانے کے باوجود سیوریج لائن کی بحالی کے لیے عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں اور ڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیاں اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے ڈینگی کے مرض سے بچنے اور اس متعلق کیے جانے والے اقدامات مبینہ طور پر محض فوٹو سیشن تک ہی محدود ہیں اہل محلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر سول پارک کے کسی علاقے سے ڈینگی مچھر کے لاروے کی افزائش یا ڈینگی کے مرض میں مبتلا کوئی مریض رپورٹ ہوا تو اس کی ذمہ داری تحصیل گورنمنٹ بورےوالا اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ وہاڑی کے ذمہ ہو گی اور انہوں نے ڈی سی وہاڑی سے سیوریج کے پانی کی نکاسی کے لیے فوری اقدامات کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے

  • لودہراں : اہم تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر لودہراں راؤ امتیاز احمد کا تبادلہ کر دیا گیا

    تفصیلات کے مطابق راؤ امتیاز کی جگہ فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عمران قریشی نئے ڈی سی لودہراں تعینات کر دیئے گئے ہیں

    نئے تعینات ہونے والے ڈی سی کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

  • "نسان” کا پاکستان میں اپنی کاروں پر نیا منصوبہ

    "نسان” کا پاکستان میں اپنی کاروں پر نیا منصوبہ

    "گندھارا نسان لمیٹڈ” نے اپنے براؤن فیلڈ پروجیکٹ کے بارے میں اپنی تازہ ترین پیشرفت رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ جمعہ کے دن جاری کی گئی ہے.

    مقامی معاشی حالات، خصوصا آٹوموبائل مارکیٹ کی صورتحال کی وجہ سے وہ اس منصوبے کے استحکام پر نظر ثانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ گندھارا نسان نے یہ بھی بتایا کہ ملک میں اس طرح کی غیر یقینی صورتحال کے حامل اس شدت کے کسی منصوبے پر جانے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    حکومت نے پاکستان میں ڈاتسن کاریں تیار کرنے کے لئے کمپنی کی موجودہ اسمبلی کی بحالی کے لئے "براؤن فیلڈ انویسٹمنٹ اسٹیٹس” سے نوازا تھا۔

    تاہم نسان موٹر کمپنی لمیٹڈ اور گندھارا نسان کی ٹیمیں مندرجہ بالا امور کو دور کرنے کے لئے دن رات کوششیں کر رہی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی ہماری مصنوعات کو لانچ کرنے کے لئے ان چیلنجوں کا سامنا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی کیونکہ دونوں شراکت دار اس موقع سے محروم رہنا نہیں چاہتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی کافی قدر میں کمی ہے جس کی وجہ سے اس منصوبے کو کارآمد بنانے کے لئے حصوں کی لوکلائزیشن لازمی ہوگئی ہے۔ تاہم تکنیکی تشخیص کے مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ کچھ حصوں کی لوکلائزیشن یا تو ممکن نہیں ہے یا مقامی مارکیٹ میں ٹکنالوجی اور مہارت کی کمی کی وجہ سے اہم وقت اور وسائل کی ضرورت ہوگی۔

    لہذا نسان موٹر کمپنی لمیٹڈ عالمی فروخت کنندگان کے ذریعہ کم سے کم قیمت پر ان حصوں کو تیار کرنے کے لئے اختیارات کی تلاش کر رہی ہے تاکہ سی کے ڈی کے ایک حصے کے طور پر ان کو درآمد کیا جاسکے۔

  • تحریک انصاف کی حکومت مزید کتنی دیر چلے گی؟ تازہ ترین خبر نے ملکی سیاست میں ہلچل مچادی

    تحریک انصاف کی حکومت مزید کتنی دیر چلے گی؟ تازہ ترین خبر نے ملکی سیاست میں ہلچل مچادی

    سینئر تجزیہ نگار حسن نثار نے پیشن گوئی کی ہے کہ موجودہ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گی.

    سینکڑوں اساتذہ کی تنخواہ کاٹ لی گئی ، کس وجہ سے کٹوتی کی گئی ، جان کر ہوں‌ گے آپ حیران

    تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے پی ٹی آئی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے. حسن نثار نے کہا کہ ڈینگی سے پنجاب کا کوئی حال نہیں رہا، ہر روز 10 لاکھ لوگ شہباز شریف کو یاد کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میرے جیسا بندہ جو نیوٹرل نہیں ہے، جس نے 22 سال تحریک انصاف کی حمایت کی ہے، وہ کہہ رہا ہے کہ اگر اس حکومت کو چند ماہ اور مل گئے تو کسی کا باپ بھی اس نقصان کا ازالہ نہیں کر سکے گا.”

    ساتھ ہی انہوں نے پیشن گوئی کردی کہ یہ حکومت چند مہینوں سے زیادہ نہیں چل پائے گی. انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ بات قدرت کو منظور ہی نہیں ہوگی کہ یہ حکومت مزید چل سکے.

  • حسن علی کا شاداب خان کیلئے دلچسپ پیغام

    حسن علی کا شاداب خان کیلئے دلچسپ پیغام

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر و آل راؤنڈر شاداب خان آج اپنی اکیسویں سالگرہ منا رہے ہیں اور دوست واحباب سے جنم دن کی مبارکباد وصول کر رہے ہیں ، ان کے ٹیم میٹ اور دیرینہ دوست حسن علی نے بھی شاداب خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا اور کہا "لوگوں کے جنم دن آتے جاتے رہتے ہیں لیکن تم جیسے دوست زندگی میں بار بار نہیں ملتے ، اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ تم میرے سب سے اچھے دوست ہو ، صدا خوش رہو اور جنم دن کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ”

  • ہیوسٹن میں پاکستانی ستارے جمع کیوں ہو گئے؟

    ہیوسٹن میں پاکستانی ستارے جمع کیوں ہو گئے؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے تقریبا تمام ستارے ہوسٹن میں اکٹھے ہو رہے ہیں اور ان دنوں ہیوسٹن میں موجود ہیں جہاں کل 5 اکتوبر کو ساتویں "ہم ایوارڈز” کی تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تمام ستارے اپنے کردار کا ایوراڈ جیتنے کے لیے پرجوش نظر آ رہے ہیں.

    سوشل میڈیا پر ان تمام ستاروں نے گروپ تصاویر شیئر کی ہیں۔ ایوارڈ سرمنی سے پہلے ستاروں نے جو تصاویر شیئر کی ہیں وہ یہ ہیں.

  • ہمایوں سعید نے اپنی اگلی فلم کا نام بتا دیا

    ہمایوں سعید نے اپنی اگلی فلم کا نام بتا دیا

    ہمایوں سعید پاکستان ٹیلی وژن کی معروف شخصیت ہیں. ہمایوں سعید نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے.

    ہمایوں سعید پاکستان کی سپر ہٹ فلموں میں بھی پیچھے نہیں ہیں. ان کی فلم ” پنجاب نہیں جاؤں گی” کے بعد اب "لندن نہیں جاؤں گا” کا اعلان کر دیا ہے.

    یاد رہے ہمایوں سعید حال میں "میرے پاس تم ہو” میں نظر آ ریے ہیں جس ڈرامے کو مداح بہت پسند کر رہے ہیں. اس کے علاوہ آئی ایس پی آر آصف غفور کی پروڈکشن میں بننے والے ڈرامے "عہد وفا” میں بھی انٹری دینے والے ہیں.

    ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم "لندن نہیں جاؤں گا” 2020 میں ریلیز کی جائے گی.