Baaghi TV

Author: +9251

  • مولانا فضل الرحمن مدارس کے بچوں کے سر پر سیاست نہ کریں، فردوس عاشق اعوان

    مولانا فضل الرحمن مدارس کے بچوں کے سر پر سیاست نہ کریں، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولاناصاحب! ملک کو لوٹنےوالوں کو بچانےکے لیے اسلام اورقانون کے مخالف نہ کھڑے ہوں،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے لکھا ہے کہ مولانا صاحب! قومی خزانے کو بے رحمی سے لوٹنے والوں کو بچانے کیلئے اسلام اور قانون کی مخالف سمت نہ کھڑے ہوں، عمران خان کے خلاف سڑک پر نکلنے کا مطلب کرپشن کو لائسنس دینے کے مترادف ہے، مولانا سیاست مدارس کے معصوم بچوں کے سر پر نہ کریں،


    انہوں‌ نے لکھا کہ مدارس کے معصوم بچوں کو سیاسی مفاد کے لیے انسانی شیلڈ بنانا کوئی جمہوریت نہیں ہے، واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے،

    شیخ رشید کا اپوزیشن سے معاملات طے پانے کا دعویٰ، آزادی مارچ سے متعلق بھی بڑی بات کہہ دی

    کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم

  • اساتذہ ، طلباء اور دیگر ملازمین میں منشیات پتہ چلانے کے لیے ٹیسٹ لیے جائیں گے ، یہ حکم کس نے دیا ؟

    اساتذہ ، طلباء اور دیگر ملازمین میں منشیات پتہ چلانے کے لیے ٹیسٹ لیے جائیں گے ، یہ حکم کس نے دیا ؟

    اسلام آباد:اساتذہ ، طلباء اور دیگر ملازمین میں منشیات پتہ چلانے کے لیے ٹیسٹ لیے جائیں گے ، یہ حکم کس نے دیا ؟کرسٹل آئس پر بھی سزا کیلئے قانون سازی کی جائیگی، یہ فیصلہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات میں کیا گیا۔

    پردہ ثقافت بھی حفاظت بھی،طالبات کی عصمت،عزت کے پاسبان ہیں‌، تنقید کرنےوالے مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‌، مشیر تعلیم کے پی

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں‌نشے کی لت پر قابوپانے کے لیے یہ فیصلہ مجبورا کیا گیا ، اسلام اباد میں‌ تعلیمی اداروں میں‌نشے کے پھیلاوکو روکنے کے حوالے سے متعلو گفتگوکرتے ہوئے وزیرانسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا کہ قوم کے بچوں کو منشیات پر لگانے والے کسی شخص کو نہیں چھوڑیں گے چاہے وہ کوئی وزیر ہو یا کوئی رکن اسمبلی ہو،راناثنااللہ کے منشیات برآمدگی کے ثبوت عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔

    “اداکار فردوس جمال اور بیٹے حمزہ فردوس کے درمیان نظریاتی اختلافات ، حمزہ نے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا ،” لاک ہے

    اداکار فردوس جمال اور بیٹے حمزہ فردوس کے درمیان نظریاتی اختلافات ، حمزہ نے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا ،

    ذرائع کے مطابق سینیٹر سردار محمد شفیق ترین کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کا اجلاس میں وزیر نارکوٹکس کنٹرول شہریار آفریدی نے بھی شرکت کی۔اس اجلاس میں سیکرٹری انسداد منشیات امجد جاوید سلیمی نے کمیٹی کو انسداد منشیات کے سلسلے میں اقدامات پر بریفنگ میں‌کہا ڈیٹا بنک میں جرائم پیشہ عناصر کا تمام ڈیٹا ہوگا۔کرمنلز کی ٹریکنگ بھی اس نظام کے تحت کر سکیں گے.

    “کینسر کی 20 اقسام کی شناخت کے لیے فقط ایک بلڈ ٹیسٹ ، انقلابی ٹیسٹ کے چرچے عام ہوگئے” لاک ہے

    کینسر کی 20 اقسام کی شناخت کے لیے فقط ایک بلڈ ٹیسٹ ، انقلابی ٹیسٹ کے چرچے عام ہوگئے

    وزیر انسداد منشیات نے اس موقع پر کہا کہ ہندوستان، پاکستان کو فنانشل ٹاسک فورس میں بلیک لسٹ کرانے میں لگا ہے،اس ڈیٹا بنک نے پاکستان کو دنیا میں بہترین ممالک میں شامل کر دیا،250 کے قریب عالمی تسلیم شدہ اداروں سے منی لانڈرز اور منشیات فروشوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا۔اسی اجلاس میں شہریار آفرید ی نے کہا کہ ایلیٹ اسکولز میں ڈرگز بہت استعمال ہو رہی ہیں،ہر اسکول میں اساتذہ ، کینٹین اسٹاف اور بچوں کے ڈرگ ٹیسٹ ہوں گے۔

  • بی ٹی ایس کا صرف 5 دن میں ٹک ٹاک پر نیا ریکارڈ

    بی ٹی ایس کا صرف 5 دن میں ٹک ٹاک پر نیا ریکارڈ

    حال ہی میں اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنانے کے بعد بی ٹی ایس پہلے ہی 5 دنوں 100 ملین آراء تک پہنچ چکا ہے.

    بی ٹی ایس گروپ کے جانب سے ٹک ٹوک پر اپ لوڈ کردہ 6 ویڈیوز پر انہوں نے 25 ستمبر سے 30 ستمبر تک مجموعی طور پر 100 ملین سے زیادہ آراء جمع کیں۔

    بی ٹی ایس کے اکاؤنٹ کے لانچ ہونے کے صرف تین گھنٹے بعد ہی اس گروپ نے پہلے ہی 1 ملین فالوورز تک پہنچ چکا ہے۔ صرف 13 گھنٹوں میں یہ تعداد 20 لاکھ تک ہو گئی اور وہ بھی 4 ملین پسندیدگی کو پہنچ گئے۔ 30 ستمبر تک بی ٹی ایس کے اکاؤنٹ میں 3.8 ملین فالورز ہو چکے تھے۔

    ٹک ٹاک پر بی ٹی ایس کی موجودہ ویڈیوز گروپ کی جانب سے مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ممبروں کی کلپس کے ذریعہ "چکن نوڈل سوپ چیلنج” کر رہے ہیں جس کے بعد 27-ستمبر کو جے ہوپ نے اس نام کا بیکی جی والا گانا جاری کیا تھا۔ شائقین کو حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ ان کے اپنے ڈانس ویڈیوز ایپ پر اپ لوڈ کرکے ٹریک کی کوریوگرافی کو خود چیلنج کریں۔

  • مولانا فضل الرحمن کو اسلام آباد کی بجائے کہاں‌ مظاہرہ کرنا چاہیے؟ شیخ رشید نے دیا مفت مشورہ

    مولانا فضل الرحمن کو اسلام آباد کی بجائے کہاں‌ مظاہرہ کرنا چاہیے؟ شیخ رشید نے دیا مفت مشورہ

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو27 اکتوبر کو کشمیر جانا چاہیے ،

    شیخ رشید کا اپوزیشن سے معاملات طے پانے کا دعویٰ، آزادی مارچ سے متعلق بھی بڑی بات کہہ دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان یوم سیاہ پر کشمیر کے بجائے اسلام آباد آرہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، اپوزیشن کو نکیال میں جا کر مظاہرہ کرنا چاہیے تھا، واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کوئی لانگ مارچ نہیں کریں گے کیونکہ اپوزیشن سے سب معاملات طے پا گئے ہیں،

    کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم

    انہوں‌ نے کراچی میں این ایل سی ایکسپریس فریٹ ٹرین کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، شیخ رشید احمد نے یہ دعویٰ ایسے موقع پر کیا ہے جب آج ہی مولانا فضل الرحمن نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کی کال دی ہے اور واضح طور پر کہا ہے کہ تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی تاہم دوسری طرف سے یہ فیصلہ بھی سامنے آ گیا ہے کہ پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن کے احتجاجی دھرنے میں‌ شریک نہیں‌ ہو گی، اسی طرح شہباز شریف نے بھی نواز شریف سے ملاقات میں آزادی مارچ میں ن لیگ کی قیادت سے معذرت کی ہے اور کہا جارہا ہے کہ اگر ن لیگ شریک ہوتی ہے تو احسن اقبال پارٹی کی قیادت کریں‌‌گے،‌

    27 اکتوبر کو مارچ کا اعلان، احتجاج میں رکاوٹ ڈالی گئی تو کیا کریں گے؟ مولانا فضل الرحمن نے بتا دیا

  • لودہراں : انسداد ڈینگی پر واک

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے کہا ہے کہ ڈینگی کے حملے سے بچاؤ کے لئے ہر کنبے کا سر براہ احتیاطی اقدامات کرے اور حکومت پنجاب کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کرے۔

    انہوں نے یہ بات آ ج یہاں انسداد ڈینگی واک کی قیادت کرتے ہوئے شر کاء واک سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع لودھراں میں اللہ کے فضل سے اب تک کوئی کنفرم ڈینگی کیس نہیں ہے تاہم تمام شہری صفائی ستھرائی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

    واک ڈپٹی کمشنر آفس کے گیٹ سے شروع ہوئی اور غوثیہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔شرکا ء نے ڈینگی سے بچاؤ کے احتیاطی اقدامات بارے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے واک میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اکرم، ڈاکٹر اللہ رکھا ڈی ایچ او، ڈاکٹر عامر بشیر ڈپٹی ڈی ایچ او، مسعود نبی واہلہ ڈسٹرکٹ منیجر پی آر ایس پی، ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت ظفر ملک، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلانٹ پرو ٹیکشن سید مقبول شاہ، ڈی او لٹریسی شازیہ نورین، ڈی او ایجوکیشن اسلم قیصرانی، ڈپٹی ڈی ای او میاں شہباز احمد پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کے چیئر مین اے ڈی سہیل، سول سو سائٹی کے افراد عام شہری اور سرکاری محکموں کے اہلکاروں نے بھی شر کت کی۔

    ڈپٹی کمشنر نے اختتام ِ واک پر مین روڈ پر آنے جانے والوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے انسداد ی اور احتیاطی معلو ماتی پمفلٹس تقسیم کیئے۔

  • لودہراں : پولیس افسران کے تبادلے

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر لودھراں ملک جمیل ظفر نے ذیل آفیسران کے تبادلہ کیے ہیں۔ترجمان پولیس

    تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر فیضان قیوم کو پولیس لائن سے ایچ او تھانہ سٹی لودھراں سب انسپکٹر محمد جاوید کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ دھنوٹ ایس ایچ او گیلیوال رئیس علی کو ایس ایچ او تھانہ سٹی دنیاپور ایس ایچ او تھانہ دھنوٹ محمد زبیر کو ایس ایچ او تھانہ گیلے وال تعینات کر دیا گیا

    جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی دنیاپور قمر ضیاء کو ایس ایچ او تھانہ جلہ آرائیں تعینات کر دیا گیا ہے.

  • شیخ رشید کا اپوزیشن سے معاملات طے پانے کا دعویٰ، آزادی مارچ سے متعلق بھی بڑی بات کہہ دی

    شیخ رشید کا اپوزیشن سے معاملات طے پانے کا دعویٰ، آزادی مارچ سے متعلق بھی بڑی بات کہہ دی

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کوئی لانگ مارچ نہیں کریں گے کیونکہ اپوزیشن سے سب معاملات طے پا گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد کراچی میں کراچی میں این ایل سی ایکسپریس فریٹ ٹرین کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، شیخ رشید احمد نے یہ دعویٰ ایسے موقع پر کیا ہے جب آج ہی مولانا فضل الرحمن نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کی کال دی ہے اور واضح طور پر کہا ہے کہ تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی تاہم دوسری طرف سے یہ فیصلہ بھی سامنے آ گیا ہے کہ پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن کے احتجاجی دھرنے میں‌ شریک نہیں‌ ہو گی، اسی طرح شہباز شریف نے بھی نواز شریف سے ملاقات میں آزادی مارچ میں ن لیگ کی قیادت سے معذرت کی ہے اور کہا جارہا ہے کہ اگر ن لیگ شریک ہوتی ہے تو احسن اقبال پارٹی کی قیادت کریں‌‌گے،‌

    شیخ رشید‌احمد نے‌کراچی‌ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے زبردست بیان دیا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر قوم حکومت کے ساتھ ہیں، بلاول بچہ ہے، عمران خان نے کشمیرپرامت مسلمہ کا کیس لڑا جوریکارڈ کا حصہ ہے، بھارتی وزیر اعظم مودی غیر دانش مندانہ فیصلے کر کے پھنس گیا ہے، شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ جن کے آخری دن چل رہے ہیں انہیں گھر سے کھانا آنے دیں، لانگ مارچ نہیں ہو گا انہیں ڈینگی ہو سکتا ہے، فضل الرحمان کو کیا فکر ان کا اصل کام تو عمران خان نے کردیا ہے،

    وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ اندر کی بات یہ ہے کہ عمران خان پانچ سال پورے کرے گا ،اپوزیشن سے تمام معاملات طے ہوچکے ہیں، اپوزیشن کی مایوسی پھیلانے کی کوششیں کامیاب نہیں‌ ہوں گی،

  • دنیاپور : صحت کے حوالے سے سہولیات کا جائزہ

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دنیاپور کا اچانک دورہ کیا،اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن بھی ان کے ہمراہ تھے

    ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے ہسپتال کے عملہ کی حاضری کو چیک کیا اور مختلف شعبہ جات کا وزٹ کر کے صفائی و ستھرائی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے وارڈز میں موجود مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج و معالجے کی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں بھی دریافت کیا،ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مظہر اقبال و دیگر عملے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی میں 24 گھنٹے ادویات کی فراہمی اور عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے

    ایمرجنسی مریض آنے پر کسی قسم کی غفلت و سستی کا مظاہرہ نہ کیا جائے،آؤٹ ڈور میں آنے والے مریضوں کا نہایت خندہ پیشانی سے علاج کیا جائے،صفائی ستھرائی کو اولین ترجیح دی جائے اور مریضوں میں ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے-

  • کرپشن کہیں‌بھی برداشت نہیں‌، ایف آئی اے کے ریڈار پر نجم سیٹھی ، اور کون ہوں گے  شکار؟ یہ بھی خبر آگئی

    کرپشن کہیں‌بھی برداشت نہیں‌، ایف آئی اے کے ریڈار پر نجم سیٹھی ، اور کون ہوں گے شکار؟ یہ بھی خبر آگئی

    لاہور :کرپشن کہیں‌بھی برداشت نہیں‌، ایف آئی اے کے ریڈار پر نجم سیٹھی ، اور کون کون شکار ہوں‌گے ؟ یہ بھی خبر آگئی ایف آئی اے نے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کا ریکارڈ مانگ لیا۔اس کرپشن کیس میں‌ نجم سیٹھی کے علاوہ اور لوگ بھی ملوث ہیں‌ جو کسی بھی وقت شکنجے میں‌پھنس سکتے ہیں‌

    مجھے کوئی نہیں‌ روک سکتا ، میں ہر صورت پاکستان جاوں گا ، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کا دبنگ اعلان

    باغی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل میں‌کرپشن کی بہت زیادہ داستانوں کے بعد یہ معاملہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے پاس بھی گیا تھا ، اطلاعات کے مطابق اس معاملے پر آڈیٹر جنرل نے یہ بات واضح کردی تھی کہ پی ایس ایل میں‌بڑے پیمانے پرغیرقانونی معاہدے کیے گئے تھے

    “پرائیویٹ سکول بچوں‌ سے کتنے پیسے بٹورتے رہے ،ریکارڈ پیش کردیا جائے ، ڈی سی لاہور حرکت میں‌آگئے” لاک ہے

    پرائیویٹ سکول بچوں‌ سے کتنے پیسے بٹورتے رہے ،ریکارڈ پیش کردیا جائے ، ڈی سی لاہور حرکت میں‌آگئے

    حالیہ تحقیقات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے ، ذرائع کے مطابق اس بات کے قوی شہادتیں ہیں‌کہ ان دنوں ایف ائی اے پی ایس ایل میں سابق چیرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔۔

    پردہ ثقافت بھی حفاظت بھی،طالبات کی عصمت،عزت کے پاسبان ہیں‌، تنقید کرنےوالے مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‌، مشیر تعلیم کے پی

    یاد رہے کہ پی ایس ایل میں‌کرپشن کے حوالے سے مدعی جاوید بدر رہنما پی ٹی آئی نے ایف ائی اے کو نجم سیٹھی کے خلاف درخواست دی تھئ۔درخواست میں الزام لگایا گیا کہ سابق چیرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل مین کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کی ۔جس کے بعد ایف ائی اے نے تحقیقات کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ریکارڈ مانگ لیا ہے۔۔