Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈینگی کے تدارک کیلئے بھاری فنڈز خرچ کئے جا رہے ہیں۔ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن

    ڈینگی کے تدارک کیلئے بھاری فنڈز خرچ کئے جا رہے ہیں۔ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈینگی کے خلاف تمام اداروں ‘ سول سوسائٹی کو تحریک کاکردار ادا کرنا ہو گا۔ ڈاکٹر راشد منصور کا اجلاس کے شرکاء سے خطاب جبکہ ڈی سی سرگودہا نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ‘ تحصیل ہسپتالوں او رپرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جارہاہے ۔ تفصیلات کے مطابق
    صوبائی سیکریٹری سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر راشد منصور نے کہا ہے کہ حکومت ڈینگی کو کنٹرول کرنے کیلئے بھاری فنڈز خرچ کر رہی ہے جس کا مقصد شہریوں کو اس مرض سے محفوظ بنانا ہے۔ ڈینگی کے خلاف تمام اداروں اور سول سوسائٹی کو ایک تحریک کی صورت میں کام کرنا ہوگا ۔موسم کی شدت کے ساتھ ہی لاروا کی نشونما رک جائے گی اور ڈینگی کے خطرات ختم ہو جائیں گے لیکن ہماری کوششیں مزید تیز ہونی چاہیں ۔ اس امر کا اظہار انہوںنے ڈپٹی کمشنر دفتر کے کانفرنس ہال میں ایک اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آسیہ گل‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ‘ سی او ہیلتھ ڈاکٹر سلیمان زاہد اور ڈی ایچ او کی علاوہ تمام صوبائی وضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ صوبائی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے کہا کہ آگہی مہم کو فعال بنا کر ہم ڈینگی پر قابو پاسکتے ہیں ہر پاکستانی شہری کو اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے او رتمام لوگوں تک ڈینگی کے بارے احتیاطی تدابیر بارے پیغام پہنچانا چاہیے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا ‘ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیاکے علاوہ ریڈیو پر بھی فعال مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں طلباءکے لئے خصوصی سیشن منعقد کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے مریضوں کو صحت عامہ کی تمام ترسہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے ۔موجودہ صورتحال میں ڈینگی موبائل ٹیموں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے بس اڈوں ‘ ریلوے اسٹیشنوں پر ڈینگی کے بارے خصوصی کا¶نٹر بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے علماءکرام پر زور دیا کہ وہ اپنے منبراور محراب سے ڈینگی کے بارے پر چار کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔
    ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے اجلاس کو بتایا کہ ڈی ایچ کیوسمیت تمام تحصیل ہسپتالوں میں ڈینگی کے وارڈز قائم کئے جاچکے ہیںجبکہ شہر کے پندرہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی پانچ پانچ بیڈز کے وارڈز مختص کردیئے ہیں جہاں ڈینگی کے مریضوں کو بہتر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر ان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہو رہاہے جبکہ تمام اے سی صاحبان بھی روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ ضلع بھر میں ساڑھے پانچ سو سرولینس ٹیمیں کام کر رہی ہیں او راب تک 18لاکھ سے زائد گھروں اور 60ہزار کے قریب آ¶ٹ ڈور مقامات کی سرولینس کی گئی ہے ۔ ضلع بھر میں پانچ ہزار کے قریب لاروا کے مشتبہ مقامات پائے گئے جن میں سے 95مقامات پر ڈینگی لارواپایا گیا جسے فوری تلف کر دیا گیا۔ مشتبہ مقامات کی جیوٹیگنگ بھی کی گئی جبکہ تمام مقامات کے گردونواح کے پچاس گھروں پر سپرے بھی کیاگیا ہے ۔ بعدازاں سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر راشد منصور نے ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ڈینگی وارڈز میں مریضوںکی عیادت کی او ران کو صحت عامہ کی فراہم کی جانے والی سہولتوں کاتفصیل سے جائزہ لیا او راس ضمن میں خصوصی احکامات بھی جاری کئے ۔ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال کابھی دورہ کیا او روہاں پر قائم ڈینگی وارڈ کاجائزہ لیا۔

  • عراق: مقتدی الصدر نے مظاہرین پر تشدد کی وجہ سے اہم بات کہہ دی

    عراق: مقتدی الصدر نے مظاہرین پر تشدد کی وجہ سے اہم بات کہہ دی

    عراق کی مذہبی شخصیت مقتدی الصدر نے عراق میں نہتے مظاہرین پر حملوں کو مسترد کر دیا ہے

    باغی ٹی وی عراق کی مذہبی شخصیت مقتدی الصدر نے عراق میں نہتے مظاہرین پر حملوں کو مسترد کر دیا ہے
    انہوں نے مزید کہا کہ عراق میں مظاہروں کا کسی "گروپ” کے مظاہروں میں تبدیل ہونا کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔
    عراق میں انسانی حقوق کے کمیشن کے مطابق منگل کے روز شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک 4 افراد ہلاک اور 294 زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ احتجاجی مظاہرے عراق کے متعدد شہروں میں دیکھنے میں آئے۔

    عراق کے مختلف شہروں میں گذشتہ دنوں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد امن وامان کی صورت حال اتنی خراب ہوئی کہ اس کو قابو میں رکھنے کے لیے ناصریہ شہر میں‌فوج بلانا پڑی ۔ اطلاعات کے مطابق پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور 200 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں 40 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔خیال رہے کہ بغداد اور دوسرے عراقے شہریوں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران شہریوں نے بدعنوانی کے خلاف اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حق میں نعرے لگائے.اور اپنے حقوق کے لیے اتنے پر تشدد مظاہر ےکیے.
    تازہ ترین پیشرفت کے مطابق الحکمہ تنظیم کے سربراہ عمار الحکیم نے بغداد میں مظاہروں کے بعد پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

  • نیب شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس کب دائر کرے گی؟ خبر آ گئی

    نیب شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس کب دائر کرے گی؟ خبر آ گئی

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں نیب ذرائع کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ نیب نے شاہد خاقان عباسی کےخلاف اکتوبرکے آخری ہفتے تک ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت پٹرولیم کے2 اہم افسران شاہدخاقان عباسی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں، وزارت پٹرولیم کےسابق سیکرٹری عابد سعیدشاہد خاقان کیخلاف گواہ بن گئے، سابق ایم ڈی ایل این جی مبین صولت بھی وعدہ معاف گواہ بن چکے،

    نیب ذرائع کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ دونوں گواہوں نےاپنا اپنا بیان بھی قلمبند کرا دیا، واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دوران تفتیش نیب کو مطمئن نہیں کر سکے اور احتساب کرنے والے ادارے نے قطر کے ساتھ معاہدے کی الگ سے انکوائری بھی شروع کردی ہے، مذکورہ کیس میں شاہد خاقان عباسی دو ماہ سے نیب کی حراست میں ہیں۔ قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم کو جولائی 2019 میں حراست میں لیا تھا۔ سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل بھی اسی کیس میں زیر تفتیش ہیں، یہ بات بھی واضح رہے کہ ن لیگ کے سابق دور حکومت میں اس وقت کے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کرنے کا معاہدہ کیا تھا، اس معاملہ میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل این جی کی درآمد اور تقسیم کا 220 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا جس میں وہ مبینہ طور پر خود حصہ دار ہیں،

  • کمشنر سرگودہا نے میانوالی کیلیے بڑے پیکج کی منظوری دے دی

    کمشنر سرگودہا نے میانوالی کیلیے بڑے پیکج کی منظوری دے دی

    سرگودہا،میانوالی (نمائندہ باغی ٹی وی )کمشنر سرگودہا نے میانوالی ضلع کے 155کلومیٹر لمبی 23سڑکوں کے تعمیر ومرمت کی منظوری دے دی۔سڑکوں کی تعمیر ومرمت کاتخمینہ پونے تین ارب روپے سے زائدہے ۔13سڑکیں تحصیل میانوالی ‘ 10 تحصیل عیسیٰ خیل میں مرمت کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ضلع میانوالی میں 155کلو میٹر لمبی 23سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی منظوری دے دی ہے ان سکیموں کا تخمینہ 02ارب 85کروڑروپے لگایاگیاہے ۔ ورکنگ پارٹی کااجلاس کمشنر سرگودہا ظفر اقبال شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ای ہائی وے اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری قدیر کے علاوہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سمیت تعمیراتی محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ نیا پاکستان منزلیں آسان پر وگرام کے تحت تحصیل میانوالی میں 84کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر ومرمت کاتخمینہ ایک ارب 52کروڑ روپے لگایاگیاہے جبکہ تحصیل عیسیٰ خیل میں تقریبا 71کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر ومرمت کاتخمینہ ایک ارب 34کروڑروپے لگایا گیا ہے ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ ان سکیموں کی تمام کاغذی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے ۔ ورکنگ پارٹی کے ممبران کی طرف سے کلروالے ملا خیل روڈ براستہ جتن والا پانچ کلو میٹر سڑک کی تعمیر پر بعض تکنیکی اعتراض اٹھائے گئے جس پر سکیم کی منظوری کو تمام اعتراض دور کرنے تک ملتوی کر دیاگیا ۔ اجلاس میں ضلع میانوالی میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سیوریج ‘ سینیٹیشن اور واٹر سپلائی کی دوسکیمیں بھی منظوری کے لئے پیش کی گئی جو ممبران کے اعتراض او رکاغذی کارروائی مکمل نہ ہونے کے باعث اگلے اجلاس تک ملتوی کر دی گئی ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ ضلع میانوالی کے داؤد خیل میں اربن سیوریج او رسینی ٹیشن کی 19کروڑ جبکہ رورل واٹر سپلائی بنی افغان کی 17کروڑ 43لاکھ روپے کی سکیمیں تجویز کی گئی ہیں ۔ کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تمام سکیموں میں استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کے معیار کو یقینی بنایا جائے اور عوام کے مفاد کی سکیمیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کی جائیں ۔ انہوں نے ان سکیموں کے تعمیراتی کام کی سخت مانیٹرنگ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

  • سرگودہا بارش کے بعد شہر دلکش منظر پیش کرنے لگا

    سرگودہا بارش کے بعد شہر دلکش منظر پیش کرنے لگا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا میں آج ابر رحمت کھل کے برس پڑا، بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلیں کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوئی کالے بادلوں سے پورے شہر میں اندھیرا چھایا رہا بارش کے بعد پورا شہر نکھر گیا شہریوں کے چہروں پر رونق لوٹ آئی بچے جوان سبھی باہر نکل آئے اور موسم سے لطف اندوز ہونے لگے بارش سے نہ صرف موسم میں تبدیلی آئے گی بلکہ فصلوں پر بھی اچھا اثر پڑے گا کینو کا سیزن قریب ہے بارش سے کینو کی پیداوار میں بھی فرق پڑے گا تاہم کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں بارش کی بوند تک نہیں گری اور وہ لوگ بارش کو ترستے رہ گئے اس میں زیادہ شہر سے متصل دیہاتی علاقہ ہے اللہ کا نظام قدرت ہے کہیں رحمت اور کہیں صرف ہوا کے جھونکے ہی آئے

  • گاندھی کا یوم پیدائش، کانگریسی رہنما نے بھارتی نظام پر ہی سوالات اٹھا دیے

    گاندھی کا یوم پیدائش، کانگریسی رہنما نے بھارتی نظام پر ہی سوالات اٹھا دیے

    بھارت میں مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع سابق وزیر اور کانگریس کے سینئر رہنما پی پی چدمبرم نے سوال اٹھا دیے ہیں، پی چدمبرم کے ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹوئٹ کیا گیا، ”میں نے اپنے خاندان کواپنی طرف سے اس ٹوئٹ کو کرنے کا کہا، جیسا کہ ہم مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش کے سال بھر چلنے والے جشن کا آغاز کر رہے ہیں، ہمیں یہ سوال پوچھنا ہوگا کہ آزادی، مساوات اور بھائی چارہ کہاں ہے“؟

    کانگریسی رہنما چدمبرم نے کشمیر معاملہ پر مودی حکومت سے کیا سوال کیا

    چدمبرم نے مزید لکھا، ملک میں بھائی چارہ مکمل طور پر مر گیا ہے، نسل پرستی اور تعصب کا غلبہ ہوتا نظر آرہا ہے، مساوات بس ایک خواب ہے، تمام ثبوت ہندوستانیوں میں بڑھتے عدم مساوات کی طرف اشارہ کرتے ہیں، آزادی بجھتے چراغ کی طرح دھیمی لو میں جل رہا ہے۔ کیا یہ چراغ جلتا رہے گا یا بوجھ جائے گا، یہ تو صرف وقت ہی بتا سکتا ہے“۔

    قبل ازیں کانگریسی رہنما نے ملک میں پیاز کے بڑھتے دام اور کشمیر کے مسئلہ پر مودی حکومت کو نشانہ بنایا تھا۔ چدمبرم نے لکھا تھا ”کیا وہ پیاز پیدا کرنے والے کسانوں کی آواز سنیں گے؟ کسان جس قیمت کے حقدار ہیں اور صارفین جسے برداشت کر سکتے ہیں، حکومت ان دونوں کے درمیان توازن کیوں نہیں بنا سکتی؟“

    بھارت: سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے شائننگ انڈیا کی قلعی کھول دی

    ایک اور ٹوئٹ میں کانگریسی رہنمانے کہا، ”کیا وہ کشمیر کے سیب باغان کی آواز سنیں گے؟ اگر سب کچھ نارمل ہے، تو روایتی تاجر سیب خریدنے اور ٹرانسپورٹ کے لئے اپنے ٹرکوں کو کشمیر کیوں نہیں لے جا رہے ہیں؟“

    سابق بھارتی وزیرداخلہ چدمبرم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر کیا کہا

    سابق وزیر نے اپنے ٹوئٹس میں بے روزگاری کا مسئلہ بھی اٹھایا، ایک ٹوئٹ میں سابق وزیر نے کہا ، ”ڈھول کی آواز پھیکی پڑ گئی ہے، کیا حکومت اب ان نوکری پیشہ کے رونے کی آواز سنے گی جنہیں ہمیشہ کے لئے نوکری سے نکال دیا گیا ہے یا جن کی نوکری چھوٹ گئی ہے؟ ایک رپورٹ کے مطابق ان میں سورت ڈائمنڈ انڈسٹری کے 1 لاکھ ورکرز ہیں“

    واضح‌ رہے کہ سابق ہندوستانی وزیر خزانہ پی چدمبرم میڈیا بدعنوانی معاملے میں 5 ستمبر سے تہاڑ جیل میں قید ہیں، سابق مرکزی وزیر پر متحدہ ترقی پسند اتحاد حکومت کے دور میں اپنے منصب کا غلط استعمال کرنے اور آئی این ایکس میڈیا کو غیرضروری فوائد پہنچانے کا الزام ہے،

    یاد رہے کہ سابق وزیرداخلہ اور کانگریس کے سینیئر رہنما چدمبرم نے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے مودی حکومت کے اقدام کو تاریخی بھول قرار دیا۔ چدمبرم کے مطابق اس فیصلے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور وہ اپنے اس فیصلے پر پشیماں ہوگی۔

  • گجرات میں طوفانی بارش سے سارا شہر پانی پانی، آمدورفت معطل

    گجرات میں طوفانی بارش سے سارا شہر پانی پانی، آمدورفت معطل

    گجرات (طارق محمود سے) گجرات میں تیز بارش کے ساتھ تیز آندھی، نشیبی علاقے زیر آب، موسم مزید سرد، نکاس آب میں بہتری کے تمام دعوے پانی میں بہہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق گجرات میں تیز بارش کے ساتھ ساتھ تیز آندھی بھی آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے شہر اور اس کے گردونواح میں اندھیرا چھا گیا تیز بارش سے شہر اور گردونواح کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور گلیوں، سڑکوں اور چوراہوں میں بارش کا پانی ندی نالوں کا منظر پیش کرتا رہا، بارش سے موسم گرما کا باقاعدہ خاتمی ہو گیا ہے بارش کے بعد گجرات کی سڑکوں اور گلیوں سمیت نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو جانا ایک دیرینہ مسئلہ رہا ہے لیکن مسلم لیگ ق کے مقامی راہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس پر بہت کام ہوا ہے اور اب گجرات میں نکاس آب کا مسئلہ پیش نہیں آئے گا بارش نے ان دعوؤں کو پانی میں بہا دیا ہے

  • بھارتی حکومت نے ایک اور اہم بھارتی حکمران کو کرتارپور آنے کی اجازت دے دی

    بھارتی حکومت نے ایک اور اہم بھارتی حکمران کو کرتارپور آنے کی اجازت دے دی

    بھارتی حکومت نے ایک اور اہم بھارتی حکمران کو کرتارپور آنے کی اجازت دے دی
    بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندرسنگھ نے کرتار پورراہداری کے افتتاح کے موقع پر پاکستان جانے کی اجازت طلب کی تھی.بھارتی حکومت نےوزیراعلیٰ پنجاب امریندرسنگھ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی.منموہن سنگھ پاکستان آنے والے پہلے سکھ یاتریوں کے جتھے میں شامل ہوں گے،سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ بھی 9نومبر کو پاکستان آئیں گے
    یاد رہے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو تحریری طور پردعوت نامہ بھجوائیں گے۔شاہ محمود قریشی نے پاکستان یاترا کے حوالے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ منموہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب ایک بڑا موقع ہےاور جس پر ہم بہت خوش ہیں۔

    مجھے کوئی نہیں‌ روک سکتا ، میں ہر صورت پاکستان جاوں گا ، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کا دبنگ اعلان

    کرتارپور، پاکستان نے سکھ برادری کے ویزہ کے لئے ایسا فیصلہ کیا کہ جان کر سکھ خوش ہو جائیں

  • کرکٹ شائقین کے لیے خوشی کی خبر  دورہ نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کا شیڈیول آگیا

    کرکٹ شائقین کے لیے خوشی کی خبر دورہ نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کا شیڈیول آگیا

    کرکٹ شائقین کے خوشی کی خبر دورہ نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کا شیڈیول آگیا

    باغی ٹی وی رپورٹ : قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال نیدرلینڈز کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی
    آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان 2 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز جولائی 2020 میں ہوگی دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت کرے گی.پاکستان اور نیدرلینڈز کے خلاف ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 4 جولائی کو ہوگا
    دوسرا اور تیسرا ایک روزہ میچ 7 اور 9 جولائی کو کھیلا جائے گا
    آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان 2 ٹی ٹونٹی میچز 12 اور 14 جولائی کو کھیلے جائیں گے

    نیدرلینڈز اور پاکستان کے درمیان ایک روزہ میچز ایمسٹلوین میں کھیلے جائیں گے. 2 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی آئرلینڈ کرے گا.پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان سیریز کا اعلان کرنے پر مسرور ہیں،
    رچرڈ ہولڈزورتھ پرفارمنس ڈائریکٹر کرکٹ آئرلینڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی آمد سے نیدرلینڈز میں کرکٹ کو فروغ ملے گا، بٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان پاکستان ٹیم کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں،

    ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے کھلاڑیوں کے لیے بہترین تجربہ ہوگی، رچرڈ ہولڈزورتھ .پاکستان کرکٹ بورڈ نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کے دورے کا منتظر ہے،

    پی سی بی کے کرکٹ آئرلینڈ اور کے این سی بی کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار ہیں،