Baaghi TV

Author: +9251

  • بورے والا: چوری کی وارداتیں عروج پر

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ شیخ فاضل کے علاقہ میں رات گئے چوری کی واردات۔تفصیل کے مطابق 415 ای بی ڈیرہ بستی سیال کے رہائشی اکرم سیال نامی شخص کے گھر چوروں نے مکان کو نقب لگا کر صندوق سے 11 ہزار روپے چوری کر لئے اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    چور دوسرے گھر میں بھی نقب لگا کر چوری کرنا چاہتے تھے گھر کے مالک کے جاگنے پر چور بھاگ گئے۔ متاثرہ شخص نے فوری 15 پر کال کی جس پر پولیس نے وقوعہ ریکارڈ دیکھ کر تفتیش کا عمل شروع کر دیا۔ ہمارے ڈیرہ پر 4 لاکھ کی بکریاں اور متعدد چوریاں اور ڈکیتیاں جن کا سراغ آج تک نہ لگ سکا۔اہل علاقہ

  • کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم

    کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم

    آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرکانفرنس ہوئی ہے،

    شیخ رشید کا اپوزیشن سے معاملات طے پانے کا دعویٰ، آزادی مارچ سے متعلق بھی بڑی بات کہہ دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کور کمانڈر کانفرنس میں بھارتی جارحیت کا بھرپورطریقے سے جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس موقع پر مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کامعاملہ بھی اٹھایا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج مادروطن کےدفاع کے لیے مکمل تیار ہے، کشمیریوں کےحق خودارادیت پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجائےگا،

    لاک ڈاؤن کرنے والوں‌ کو خیبر پی کے سے گزرنے ہی نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا اعلان

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر، قومی سلامتی اور جیو سٹریٹیجک صورتحال کا جائزہ لیا گیا، کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کا دفاع ہر حال میں یقینی بنائیں گے، پاک فوج وطن کی سالمیت، عزت اور وقار کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، کانفرنس میں یو این جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کو سراہا گیا۔

    شہباز شریف آزادی مارچ میں شریک ہوں گے یا نہیں؟ مریم اورنگزیب نے بھی واضح کر دیا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے،

  • ملیحہ لودھی کو ہٹانے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

    ملیحہ لودھی کو ہٹانے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

    لاہور: پاکستانی سفارتکار ملیحہ لودھی کو جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے اکاؤنٹ بحال ہونے سے متعلق خط کو سنگین وقت پر منظر عام پر لانے کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا ہے.

    27 اکتوبر کو مارچ کا اعلان، احتجاج میں رکاوٹ ڈالی گئی تو کیا کریں گے؟ مولانا فضل الرحمن نے بتا دیا

    تفصیلات کے مطابق 15 اگست کو ،لیحہ لودھی کے دفتر کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے متعلقہ ادارے کی جانب سے ایک خط ارسال کیا گیا. اس خط میں حافظ محمد سعید کو یہ اجازت دی گئی کہ وہ ایک مہینے میں 1 لاکھ 50 ہزار روپے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرسکتے ہیں. لیکن وہ یہ خط 26 ستمبر کو منظرعام پر لیکر آئیں. جس کے ایک روز بعد وزیراعظم عمران خان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرنا تھا. اسی روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک اہم ترین میٹنگ سے باہر آرہے تھے، لیکن چونکہ یہ خط منظر عام پر آگیا تھا اسی لیے وہاں موجود بھارتی میڈیا نے شاہ محمود سے سوالات کی بونچھار کردی، شاہ محمود ان سوالات کے جوابات کیلئے تیار نہیں تھے اور انہوں نے ان سب سوالات کو نظر انداز کیا.

    پاکستان تحریک انصاف کا تنظیم نو کا فیصلہ

    اس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کے خلاف مضبوط مقدمہ لڑنے کیلئے ملیحہ لودھی کو لازمی ہٹانا چاہیئے. دوسری جانب یہ بھی خبریں زیر گردش ہیں کہ عمران خان کی کابینہ میں بھی اہم تبدیلیاں ہونے والی ہیں.

    بھارتی وزیر نے بارش کی وجہ بتا کر سب کو حیران کر دیا

  • 27 اکتوبر کو مارچ کا اعلان، احتجاج میں رکاوٹ ڈالی گئی تو کیا کریں گے؟ مولانا فضل الرحمن نے بتا دیا

    27 اکتوبر کو مارچ کا اعلان، احتجاج میں رکاوٹ ڈالی گئی تو کیا کریں گے؟ مولانا فضل الرحمن نے بتا دیا

    جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں جلد انتخابات کےمطالبے پر اتفاق ہوا ہے، ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے اور حکومت کو چلتا کریں گے، اٹھنے کے ارادے سے نہیں‌جا رہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 27اکتوبرکوکشمیریوں کےساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہارکریں گے، مظاہروں کےبعداسلام آباد کی جانب آزادی مارچ کریں گے، حکومت نےکشمیرپرسمجھوتہ کیاہے، پورےملک کاہرشعبہ زندگی ہمارے مارچ میں شریک ہورہاہے، 25جولائی2018کےانتخابات کومسترداورفوری الیکشن کامطالبہ ہے، جےیوآئی نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہاکہ حکومت کی نااہلیوں‌کی وجہ سے ملکی معیشت ڈوب چکی ہے،

    مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بلاول بھٹو کے ساتھ مثبت گفتگو ہوئی ہے، آزادی مارچ کی تاریخ میں تبدیلی کا ارادہ نہیں ہے، ہم اداروں سے تصادم نہیں چاہتے، احتجاج میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پلان بی اور سی بھی تیار ہے،

  • بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا عمل نہ رکا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، واپڈا پیغام یونین کا اعلان

    بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا عمل نہ رکا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، واپڈا پیغام یونین کا اعلان

    واپڈا پیغام یونین نے بجلی کمپنیوں کی نجکاری کیخلاف بڑی احتجاجی ریلی نکالی جس میںسینکڑوں ملازمین نے شرکت کی اور زبردست نعرے بازی کی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چوبرجی چوک سے لیسکو ہیڈ کوارٹر تک نکالی گئی ریلی کی قیادت واپڈا پیغام یونین کے مرکزی صدر ایس ڈی ثاقب نے کی۔ ریلی کے دوران واپڈا پیغام یونین نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ اگرنجکاری کے اس عمل کو نہ روکا گیا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کی کال دی جائے گی اور ڈی چوک میں دھرنا دیا جائے گا۔احتجاجی ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بجلی کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف تحریریں درج تھیں۔ احتجاجی ریلی سے واپڈا پیغام یونین کے صدر ایس ڈی ثاقب کی طرح احسان احمد چوہدری، توقیر اسلام، ملک یوسف، عمران گجر، حبیب بھٹی، محمد یعقوب، ساجد نواز ، میاں طارق و دیگرنے بھی خطاب کیا۔

    ایس ڈی ثاقب نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیسکو کے فرسٹ ، سیکنڈ، تھرڈ، ففتھ سرکلز کی ریکوری سب سے بہتر ہے لائن لاسز کم ترین سطح پر ہیں اور صارفین کو بہتر سروس فراہم کررہے ہیں۔ اس طرح آئیسکو اور گدو پاور ہاﺅس جو کہ 1400میگا واٹ بجلی پیدا کررہا ہے اور پاکستان کا سب سے بہتر پاور ہاﺅس ہے اگر ان کی نجکاری کردی جائے گی تو صارفین اور عوام پر مہنگی بجلی کا بوبھ مزید بڑھتا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے حکومت میں آنے سے پہلے یہ اعلان کیا تھا کہ قومی اداروں کی نجکاری کسی بھی طرح قومی مفاد میں نہیں ہم ان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ قومی اداروں خصوصاً لیسکو ، آئیسکواور گدو پاور ہاﺅس کی نجکاری کا عمل فوری طورپر منسوخ کیا جائے۔ ملک میں پہلے ہی بے روز گاری اور مہنگائی کا طوفان ہے۔ اگر قومی اداروں کوآئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ایجنڈے کے مطابق فروخت کردیا گیا تو عوام اور مزدور حکومت کیخلاف اٹھ کھڑے ہونگے ۔ ایس ڈی ثاقب نے کہا کہ اب تک برسراقتدار یونین نے نجکاری کو رکوانے کے کسی بھی اقدام میںرکاوٹ پیدا نہیں کی بلکہ جب سے موجودہ یونین برسراقتدار ہے اسی کے دور میں کوٹ ادو پار ہاﺅس کو فروخت کیا گیا اور نجکاری کا معاہدہ کیا گیا ۔

    انہوں نے کہا کہ واپڈا سے بجلی کمپنیوں کو الگ کر دیا گیا ان کے بورڈ آف ڈائریکٹر بنا دیئے گئے ان کو خود مختار کردیا گیا لیکن برسراقتدار یونین نے کسی بھی اقدام کی مخالفت نہیں کی بلکہ سابقہ حکومت اور برسراقتدار یونین کی ملی بھگت سے نجکاری کے تمام مرحلے طے ہوئے لیکن واپڈاپیغام یہ اعلان کرتی ہے کہ اگرنجکاری کے اس عمل کو نہ روکا گیا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کی کال دی جائے گی اور ڈی چوک میں دھرنا دیا جائے گا۔ احتجاجی ریلی کے شرکاءسے احسان احمد چوہدری، توقیر اسلام، ملک یوسف، عمران گجر، حبیب بھٹی، محمد یعقوب، ساجد نواز ، میاں طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری کا عمل نہ رکا تو احتجاج کا دائرہ پورے ملک میں بڑھا دیا جائے گا۔ اگرمرکزی صدر واپڈا پیغام یونین نے اسلام آباد جانے کی کال دی تو ہم ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

  • بھارتی وزیر نے بارش کی وجہ بتا کر سب کو حیران کر دیا

    بھارتی وزیر نے بارش کی وجہ بتا کر سب کو حیران کر دیا

    بھارتی ریاست اترپردیش کی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں یو پی کے ریاستی وزیر جے پرکاش نشاد نے ریاست میں ہورہی بارش کو گﺅ کشی میں کمی سے جوڑ کر سب کو حیران کردیا۔

    سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 148ہو گئی

    ریاستی وزیر نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جب سے اترپردیش میں یوگی حکومت کو اقتدار ملاہے، قانونی مذبح خانے بنداور گﺅکشی میں بھی کمی ہوئی ہے۔ اس لیے فطرت نے ساتھ دیا اور بارشیں خوب ہو رہی ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا زیادہ یا کم بارش کا تعلق گﺅ کشی سے ہوسکتا ہے۔ سائنسی اعتبار سے دیکھا جائے تو ایسا ممکن نہیں ہے لیکن اترپردیش کے مذکورہ وزیر بارش کی کمی یا زیادتی گﺅکشی سے دیکھ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس وقت بھارت کے اکثر علاقے موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی زد میں ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے ان علاقوں میں سکول بند ہیں۔ اسی طرح سینکڑوں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

    بھارت، بارش نے 100سالہ ریکارڈ توڑ دیا

    بھارتی ریاستوں بہار اور اتر پردیش میں کئی دنوں کی موسلادھار بارش کی وجہ سے متعدد علاقوں میں سیلاب کی کیفیت ہے ۔جس سے148 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اتر پردیش کے اودھ اور مشرقی اتر پردیش میں پچھلے پانچ دنوں سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

    بھارت، بارش سے 50سے زائد افراد ہلاک

  • بلاول بھٹو نے ملاقات میں کیا ایسا مطالبہ کہ مولانا فضل الرحمن پریشان ہو گئے؟ بڑی خبر آ گئی

    بلاول بھٹو نے ملاقات میں کیا ایسا مطالبہ کہ مولانا فضل الرحمن پریشان ہو گئے؟ بڑی خبر آ گئی

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں جے یوائی کی مرکزی قیادت اورصوبائی امراء شریک ہوئے، اس موقع پر پرویزاشرف، نیئربخاری، فرحت اللہ بابر، قمرالزماں کائرہ بھی شریک ہوئے، بلاول بھٹوکی طرف سے جےیوآئی کےمرکزی رہنمامولاناحنیف کی شہادت پراظہارتعزیت کیا گیا، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے کارکن ابھی تیارنہیں ہیں، بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمن سے وقت مانگ لیا اور آزادی مارچ کوفی الحال موخرکرنے کا مطالبہ کیا ہے، بلاول بھٹو کے اس مطالبہ پر مولانا فضل الرحمن کی پریشانی میں‌ یقینی طور پر اضافہ ہوا ہے،

    واضح‌ رہے کہ آج ہی مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں اپنی جماعت کی قیادت سے معذرت کرلی ہے،

  • وزیراعظم سے مصر کی کاروباری شخصیات کی ملاقات، کتنے ملین کی سرمایہ کاری کا دیا گیا عندیہ؟ اہم خبر

    وزیراعظم سے مصر کی کاروباری شخصیات کی ملاقات، کتنے ملین کی سرمایہ کاری کا دیا گیا عندیہ؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان سے مصر کے ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے،

    وزیراعظم عمران خان سے افغان طالبان کے وفد کی ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان،ذوالفقاربخاری بھی شریک ہوئیں، چیرمین نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی ،چیرمین سرمایہ کاری بورڈز ودیگر نے بھی شرکت کی، وفد کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کےویژن،حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پراعتماد کا اظہار کیا گیا، وفد کے شرکاء نے کہا کہ مصری کمپنیاں پاکستان میں تعمیر،توانائی،صحت ودیگرشعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں، مصرکی عوام،کاروباری طبقہ وزیراعظم عمران خان کےویژن، قائدانہ صلاحیتوں کےمعترف ہیں، مصر کے ممتازکاروباری شخصیات کےوفد نے وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر کو سراہا، مصری کمپنی ال سویدی الیکٹرک کا توانائی کے شعبے میں 500 ملین کی سرمایہ کاری کاعندیہ دیا گیا،

    تاجر برادری حکومت سے خوش ہے یا نالاں؟ تاجروں نے وزیراعظم کو بتا دیا

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سرمایہ کاروں اورکاروباری طبقے کو ہرممکن سہولت فراہم کریں گے، حکومت کی کوشش ہےکہ قابل تجدیدتوانائی کےشعبےکوفروغ دیاجائے،

  • بغداد پھر خون میں نہا گیا مظاہرین کی ہلاکتیں اور بڑھ گئیں

    بغداد پھر خون میں نہا گیا مظاہرین کی ہلاکتیں اور بڑھ گئیں

    بغداد پھر خون میں نہا گیا .مزید مظاہرین کی ہلاکتیں

    بغداد میں جاری مظاہرے مزید خون آشام ہو گئے ہیں وہاں مظاہرین کو کنٹرول کرنے والی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ایک بار پھر فائرنگ کر دی جس وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد اور بڑھ گئی.
    عراقی ذمے داران کے مطابق خون ریز احتجاجی مظاہروں کے تیسرے روز میں داخل ہونے کے بعد اب تک دارالحکومت بغداد اور ملک کے کئی جنوبی شہروں میں مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 ہو چکی ہے۔ عراق میں انسانی حقوق کے کمیشن کے مطابق ہلاک شدگان میں ایک پولیس اہل کار بھی شامل ہے

    واضح رہے کہ عراق کے مختلف شہروں میں گذشتہ دنوں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد امن وامان کی صورت حال اتنی خراب ہوئی کہ اس کو قابو میں رکھنے کے لیے ناصریہ شہر میں‌فوج بلانا پڑی ۔ اطلاعات کے مطابق پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور 200 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں 40 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔خیال رہے کہ بغداد اور دوسرے عراقے شہریوں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران شہریوں نے بدعنوانی کے خلاف اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حق میں نعرے لگائے.اور اپنے حقوق کے لیے اتنے پر تشدد مظاہر ےکیے.
    تازہ ترین پیشرفت کے مطابق الحکمہ تنظیم کے سربراہ عمار الحکیم نے بغداد میں مظاہروں کے بعد پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    عراق: مقتدی الصدر نے مظاہرین پر تشدد کی وجہ سے اہم بات کہہ دی