Baaghi TV

Author: +9251

  • 600قیدیوں کی جیل سے رہائی، لواحقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    600قیدیوں کی جیل سے رہائی، لواحقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    بھارت مہاتما گاندھی کی 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر 600قیدیوں کو جیل سے رہا کر رہا ہے جس سے لواحقین میں خوشی کی لہر دوڑگئی۔

    تہاڑ جیل میں قیدیوں کی رات کی نیند کیوں ہوئی حرام، پڑھئے اس رپورٹ میں

    بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی 150 قیدی اترپردیش کی مختلف جیلوں میں گاندھی کے جنم دن پر آزاد واک کریں گے۔ ان قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے جن کی سزا کی مدت پوری ہو چکی ہے لیکن وہ کسی وجہ سے جرمانہ ادا نہیں کر سکے۔ بیمار قیدیوں میں سے بھی کچھ رہا کیے جا رہے ہیں۔

    ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم) اونیش اوستی کے مطابق قیدیوں کی لسٹ کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ سنگین جرائم میں ملوث قیدی اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

    کشمیری قیدی کہاں منتقل کیے گئے …. جانئے

    مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر مختلف بھارتی ریاستوں اور دیگر علاقوں کے 600 کے قریب قیدی رہا کیے جا رہے ہیں۔

    بھارتی جیل میں قید پاکستانی قیدی کی میت پاکستان کے حوالے

    یاد رہے کہ بھارتی وزارت داخلہ ، مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کی مناسبت سے 2 اکتوبر 2018 اور 6 اپریل 2019 کو دو مراحل میں 1424 قیدی رہا کر چکی ہے۔

  • ایرانی و روسی صدر کی ملاقات، کن امور پر بات ہوئی؟

    ایرانی و روسی صدر کی ملاقات، کن امور پر بات ہوئی؟

    روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور ایرانی صدر حسن روحانی کی آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران ایرانی جوہری معاہدے اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی بارے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ روسی صدر نے فریقین کو باہمی مشاورت کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کرنے کا مشورہ دیا۔

    امریکہ کے ساتھ بات کرنا ممکن نہیں، ایران

    ایرانی صدر نے کہا کہ روس کا اس بارے میں کردار بہت اہم رہا ہے۔

    واضح رہے کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی دستبرداری اور ایران کے خلاف پابندیوں سے واشنگٹن اور ایران کے مابین کشیدگی عروج پر ہے۔

    امریکہ ایران کے مابین مصالحت کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم

    قبل ازیں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ مذاکرات کبھی بھی شدید دباو میں نہیں ہوتے لہٰذا امریکہ کو اس پالیسی کو ترک کردینا چاہیے۔

    ایران کے ساتھ مسائل کا حل چاہتے ہیں، امریکہ

    مذاکراتی کمیٹی نے مسٹر روحانی کے حوالے سے بتایا کہ شدید دباو میں گفتگو ممکن نہیں اور اگر امریکہ بات چیت کرنا چاہتا ہے تو اسے ایران کے خلاف ہر طرح کا دباﺅ ڈالنے کی پالیسی چھوڑ دینی چاہیے۔

    یاد رہے کہ ایران اور روس کو ایک دوسرے کے اہم اتحادی تصور کیا جاتا ہے۔

  • لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی شعور اجاگر کرنے کے لیے اہم قدم، جانیے تفصیل میں

    لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی شعور اجاگر کرنے کے لیے اہم قدم، جانیے تفصیل میں

    لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز میں کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد۔

    سیمینار کے انعقاد کا مقصد طلبا میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سربراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ، اور وائس چانسلریونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز تھے۔

    شرکاء میں ایل ڈبلیو ایم سی افسران سمیت اساتذہ اورطلباء کی کثیر تعداد شامل تھی۔ تقریب میں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے طلبا کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی پریزینٹیشن اور ڈاکیومنٹری دیکھائی گئی۔ ایل ڈبلیو ایم سی سرسبز و صاف پنجاب کے حوالے سے شہر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کر رہی ہے میری تمام طلبا سے اپیل ہے کہ وہ بھی لاہور کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ سربراہ کمیونیکیشن

    وائس چانسلریونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز کا کہنا تھا ک طلبا اس قوم کا روشن مستقبل ہیں۔
    صاف اور سر سبز پنجاب مہم کی مناسبت سے شہریوں اور خصوصی تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم کے انعقاد کا مقصد آنے والی نسلوں میں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ لاہور شہر سمیت پورے پاکستان میں صفائی ستھرائی قائم رکھنے پر خصوصی توجہ دی جاسکے۔سربراہ کمیونیکیشن
    طلبا ہمارے ایمبیسیڈر ہیں اور انکے تعاون کے بغیر شہر میں تبدیلی ممکن نہیں۔ ہر طلبہ صفائی کے پیغام کو دیگر طلبا تک پہینچائیں اور لاہور شہر کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ سربراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ

    ایل ڈبلیو ایم سی شہر بھر میں صفائی کے بہترین اقدامات کر رہی ہے، انکےورکرز دن رات ایک کر کے ہمیں ایک صاف ستھرا ماحول دینا میں مصروف عمل ہیں۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز

    ہمارے ادارے سمیت تمام تر طلبا بھی ایل ڈبلیو ایم سی کی اس مہم میں بھرپور شرکت کریں۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز

    تقریب کے اختتام پر محکمے کی جانب سے یونیورسٹی میں 3 بن سسٹم متعارف کروایاگیا۔

  • زلزلہ متاثرین کے لیے ادارہ این ڈی ایم اے کیسے مدد کرے گا. اہم خبر

    زلزلہ متاثرین کے لیے ادارہ این ڈی ایم اے کیسے مدد کرے گا. اہم خبر

    چیرمین این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور ان کی بحالی کے سرعت سےکام لیا جائے .حکومت آزاد کشمیر جو فنڈ لائے گی ہم اس سے زیادہ دیں گے.خواتین ٹیموں نے زلزلے سے متاثرہ خواتین کا سروے کرلیا ..زلزلہ متاثرین کیلیے موبائل ٹوائلٹس فراہم کریں گے.

    اس سے قبل زیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میرپور میں زلزلہ متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کی انتظامیہ اوروزرا ہمارے ساتھ ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے،زلزلہ متاثرین کو ریلیف فراہم کرنا وزیراعظم کی حکمت عملی کا حصہ ہے،متاثرین کوریلیف کی فراہمی صرف یہاں تک نہیں آگے بھی مدد کریں گے ،آزمائش کی گھڑی ہے جلد صورتحال سےنکل جائیں گے

  • مالی، دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں کتنے فوجی مارے گئے ، جانئے اس رپورٹ میں

    مالی، دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں کتنے فوجی مارے گئے ، جانئے اس رپورٹ میں

    مالی میں برکینا فاسو سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں کم از کم 25 فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔مالی کی حکومت نے واقعہ کی تصدیق کر دی ہے۔

    مالی، آئل ٹینکر دھماکہ، 5ہلاک

    مالی کی وزارت مواصلات کے سرکاری بیان کے مطابق ”مالی کی مسلح افواج کے 25 جوان مارے گئے جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے“۔
    واضح رہے کہ مالی اور برکینا فاسو کی فوج نے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے مشترکہ طور پرایک مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے دوران فضائی حملوں میں کم از کم 15 دہشت گرد مارے گئے جبکہ پانچ گاڑیوں کو تباہ کیاگیا۔

    بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق دہشت گردوں نے برکینا فاسو سرحد کے قریب دو فوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔ مسلح افواج نے دوبارہ چوکی پر قبضہ واپس لے لیا ہے۔

    مالی بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی

    تھائی لینڈ، یکے بعد دیگرے 6بم دھماکے، 4زخمی

  • خوشاب سے اسلام آباد جانے والی کار سے کیا بر آمد ہوا،سب پریشان

    خوشاب سے اسلام آباد جانے والی کار سے کیا بر آمد ہوا،سب پریشان

    سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی )خوشاب پولیس نے نہنگ سے اسلام آباد مضر صحت گوشت لے کر جانے والے دو ملزمان پکڑ لیے ملزمان سے دس من کے قریب مضر گوشت برآمد ملزمان کار میں گوشت ڈال کر لے جارہے تھے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چیک کیا تو کا ر میں مضر صحت گوشت موجود تھا جس پر پولیس نے ملزمان کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا مزید جانتے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی فرخ سہیل اور ایس ایچ او تھانہ خوشاب راجہ ارشد عباس کو مخبری ملی کہ کالے رنگ گاڑی میں مضر صحت گوشت موجود ہے اور اسلام آباد کی طرف روانہ ہے جس پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے بھاری نفری کے ہمراہ ناکہ لگایا اور پولیس اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو روکا دوران تلاشی گاڑی سے 10من کے قریب مضر صحت گوشت برآمد کر لیا اور انسانی زندگی سے کھیلنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان گوشت نہنگ سے اسلام آباد لے جا رہے تھے کہ خوشاب پولیس کو اطلاع ملی کہ مضر صحت گوشت سپلائی کے لئے اسلام آباد لے جایا جا رہا ہے جس پر پولیس بروقت کارروائی کرتے ہوئے کامیاب کاروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔۔

  • قومی ٹی 20 ٹیم کاا علان، کون کون سے سینئر کھلاڑی شامل خبر آگئی

    قومی ٹی 20 ٹیم کاا علان، کون کون سے سینئر کھلاڑی شامل خبر آگئی

    قومی ٹی 20 ٹیم کاا علان کر دیا گیا، اب ملے گا سینئرز کھلاڑیوں کو بھی موقع
    قومی ٹیم کے کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز 5 سے 9 اکتوبر کے درمیان لاہور میں کھیلی جائے گی۔

    کراچی میں موجود ایک روزہ ٹیم میں سے تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، عمراکمل، احمد شہزاد اور فہیم اشرف کو امام الحق، عابد علی اور محمد رضوان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔احمد شہزاد نے آخری مرتبہ گزشتہ سال اسکاٹ لینڈ کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی تھی، جبکہ عمراکمل نے پاکستان کی جانب سے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا

    ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان)، احمد شہزاد، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، محمد حسنین، محمد نواز، عثمان خان شنواری اور وہاب ریاض ،فخر زمان، آصف علی، فہیم اشرف، عمر اکمل، بابر اعظم، حارث سہیل، افتخار احمد، شامل ہیں۔
    دوسرے ونڈے انٹر نیشنل میچ میں اس سےپہلے ناقص انتضامات کی وجہ سے حکام پر شدید کی جارہی ہے.نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لائٹ پول کی فنی خرابی کے باعث میچ کو کچھ وقت کیلئے روک دیا گیا ، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی لائٹ پول کے صحیح ہونے کا انتظار کرتے رہے ، کھیل 20 منٹ تک رکا رہا، اس کے بعد لائٹ پول کی فنی خرابی کو ٹھیک کیا گیا اور میچ دوبارہ شروع ہوا

  • شمالی کوریا کے میزائل کس ملک میں گرے ؟ اہم خبرآ گئی

    شمالی کوریا کے میزائل کس ملک میں گرے ؟ اہم خبرآ گئی

    شمالی کوریا بدھ کی صبح متعدد میزائلوں کا تجربہ کیا۔ جاپان کوسٹ گارڈ کے مطابق شمالی کوریا کی طرف سے ممکنہ طور پر میزائل تجربہ کیا گیا۔

    شمالی کوریا کا میزائل تجربہ، جاپان اور امریکا کے درمیان اختلافات

    جاپان کے چیف کابینہ سکریٹری سوگا نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے میزائل میں سے ایک صوبہ شمان کے مشرقی ساحل میں جاکر گرا۔ جہاں جاپان کا اسپیشل اکنامک زون ( ای ایس زیڈ) ہے۔

    دوسری جانب ’جاپان ٹائمز‘ نے حکومت کے حوالے سے لکھا ہے کہ شمالی کوریا کے تین میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون ( ایس ای زڈ) میں جاکر گرے اور ایک میزائل نزدیک سے ہوکر نکلا۔

    شمالی کوریا کا 8 دنوں میں تیسرا میزائل تجربہ

    واضح رہے کہ شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان مذاکرات اسی ماہ ہونے ہیں۔ یاد رہے کہ شمالی کوریا نے اگست میں ایک ہفتہ کے دوران تین بار میزائل تجربہ کیا تھا۔

    شمالی کوریا، کم فاصلے کے میزائلوں کا تجربہ

  • دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورت حال پر رپورٹ آگئ

    دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورت حال پر رپورٹ آگئ

    واپڈا کے ترجمان نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال واضح کر دی.

    واپڈا کے ترجمان نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوشہرہ پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 19 ہزار ،اخراج19 ہزارکیوسک ہے.تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 49 لاکھ41 ہزار ایکڑ فٹ ہے.منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 50 لاکھ 81ہزار ایکڑ فٹ ہے،تربیلا،منگلا، چشمہ ریزروائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 1کروڑ1 لاکھ 98 ہزارایکڑ فٹ ہے

  • عشرت جہاں جعلی مقابلہ کیس، ماں نے عدالت کو خط میں کیا لکھ دیا؟

    عشرت جہاں جعلی مقابلہ کیس، ماں نے عدالت کو خط میں کیا لکھ دیا؟

    عشرت جہاں جعلی مقابلے کو پندرہ سال بیت چکے ہیں لیکن ابھی تک عشرت جہاں کے لواحقین کو انصاف نہیں مل سکا۔ عشرت جہاں کی والدہ پندرہ سال سے یہ مقدمہ لڑ رہی ہیں لیکن جعلی مقابلہ ہونے کے باوجود تمام ملزمان ایک ایک کر کے رہا کیے جارہے ہیں۔

    بھارت، میرے شوہر قتل کی وجہ صرف مسلمان ہونا ہے، شائستہ پروین

    عشرت جہاں کی والدہ شمیمہ کوثر نے سی بی آئی کورٹ کو ایک خط لکھا ۔خط میں شمیمہ نے لکھا ہے کہ ان کی بیٹی عشرت جہاں بے قصور تھی اور انہیں ایک سازش کے تحت قتل کیا گیا ہے۔عشرت جہاں کو پچھلے 15سال سے انصاف نہیں مل رہا۔

    شمیمہ نے خط میں مزید لکھا کہ ان کی بیٹی عشرت جہاں کو مسلمان ہونے کی وجہ سے اعلیٰ پولیس افسران نے دہشت گرد قرار دیا تھا۔ 19سالہ عشرت کالج میں پڑھتی تھی اور دہشت گردی کے ساتھ اس کا کوئی بھی تعلق نہیں تھا۔ شمیمہ کے بقول اس مقدمے میں ابھی تک چارج شیٹ بھی پیش نہیں کی گئی۔

    بھارتی ہندو اسلام اور مسلمان دشمنی میں اندھے ہوگئے،مسلمان سمجھ کر ہندو لڑکے کو قتل کردیا

    شمیمہ نے خط میں کہا ہے کہ اب وہ اس مقدمہ کی سماعت میں حصہ نہیں لے سکتی کیونکہ عدالتی عمل سے ناامید ہو چکی ہیں۔

    بھارتی مسلمانوں کیلئے میلوں رقبے پر مشتمل نئی جیلیں بنائی جارہی ہیں، ویڈیو منظر عام پر

    واضح رہے کہ 2004 میں گجرات کے اس وقت کے وزیر اعلی اور موجودبھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں عشرت جہاں اور ذیشان سمیت تین مسلمانوں کو احمد آباد کے قریب شہید کر دیا گیا تھا۔