Baaghi TV

Author: +9251

  • اندھڑ گینگ کا ایک بار پھر پولیس پر حملہ

    اندھڑ گینگ کا ایک بار پھر پولیس پر حملہ

    افسوس ناک خبر
    تھانہ کوٹسبزل صادق آباد ضلع رحیم یار خان اندھڑ گینگ کا ایک بار پھر پولیس پر حملہ آور اے ایس آئی شدید زخمی دیگر اہلکار بھی بال بال بچے
    مستوئ موڑ کوٹ سبزل میں انڈھر گینگ کا پولیس پارٹی پر دوران گشت رات 1:30 حملہ اے ایس آئی شیخ ساجد حسین شدید زخمی شیخ زاید ہسپتال داخل ہیڈ کانسٹیبل ارشد گوندل اور دیگر ملازم معجزانہ طور پر محفوظ…. ذرائع

  • ڈی جی رینجرز کی نیشنل سٹیڈیم کراچی آمد، دوسرے ملکوں کی ٹیموں کو دیا کیا پیغام؟ اہم خبر

    ڈی جی رینجرز کی نیشنل سٹیڈیم کراچی آمد، دوسرے ملکوں کی ٹیموں کو دیا کیا پیغام؟ اہم خبر

    ڈی جی رینجرزمیجرجنرل عمربخاری نے کہا ہے کہ پاک سری لنکاسیریزکےکامیاب انعقادسےمثبت پیغام جائےگا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی رینجرز نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور پاکستان، سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی انتظامات کے حوالےسےتمام اداروں نےمشترکہ کاوش کی، آئندہ مقابلوں میں بھی بھرپورسیکیورٹی فراہم کریں گے، دوسرےممالک کی ٹیموں کوبھی پاکستان میں خوش آمدیدکہیں گے،

    ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری نے کہا کہ دوسری ٹیموں کےلیےپیغام ہےکہ کراچی محفوظ شہرہے،

  • انڈیا پاکستان جنگ، کتنے ارب لوگ متاثر ہوںگے

    انڈیا پاکستان جنگ، کتنے ارب لوگ متاثر ہوںگے

    آزادکشمیر کے صدر مسعود خان نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے چند دن بعد ہی کہا کہ دو حریفوں کے درمیان چھوٹے پیمانے پر تنازعہ ایک ایٹمی جنگ کو جنم دے سکتا ہے جس سے کروڑوں افراد ہلاک ہوجائیں گے۔

    بھارت پاکستان کا پانی بند کرنے سے باز نہ آیا تو 22 کروڑ لوگ خودکش بمبار بن جائیں گے، مبشر لقمان و دیگر کا سیمینار سے خطاب

    آرٹی کی رپورٹ کے مطابق اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوتی ہے تو یہ تیز اور مہلک ہو گی۔ جنوبی ایشیا میں لاکھوں لوگ مریں گے جبکہ پوری دنیا میں تابکاری سے ڈھائی ارب افراد متاثر ہوں گے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب ، خان نے کہا ، کہ ان کا ملک جنگ کا خواہاں نہیں ہے ، لیکن وہ حقیقت پسندانہ منظر نامے کی پیش گوئی کرنا چاہتے ہیں تاکہ بین الاقوامی برادری مداخلت کرسکے اور ہندوستان پر دباو ڈال سکے۔

    پٹھانکوٹ ایئر بیس پر حملہ کرے گا پاکستان،خبرسے بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    گذشتہ ہفتے ، وزیر اعظم عمران خان نے خبردار کیا تھا کہ متنازعہ علاقے میں خون خرابہ پھیل رہا ہے ، اور اشارہ دیا کہ اگر جنگ شروع ہوئی تو بھارت کے خلاف بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    پاکستان اگر جنگ سے بچنا چاہتا ہے تو آزاد کشمیر حوالے کر دے…. ایک اور بھارتی وزیر کی گیڈر بھھکی

    ہندوستان اور پاکستان نے 1947 اور 1965 میں کشمیر پر دو جنگیں لڑیں اور رواں فروری میں دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول پر جھڑپیں ہوتی رہیں۔ اس وقت جوہری ہتھیاروں سے لیس ہمسائے بڑی حد تک مکمل پیمانے پر جنگ کے قریب آگیا تھا ، لیکن باہمی سفارتی کوششوں اور خیر سگالی کے اشاروں سے تناو کو کچھ دیر کے لئے کم کرنے میں مدد ملی۔

  • ہالینڈ نے سمندر کی صفائی کیلئے بڑا جہاز تیار کر لیا

    ہالینڈ نے سمندر کی صفائی کیلئے بڑا جہاز تیار کر لیا

    ہالینڈ کے ایک نان پرافٹ گروپ نے سطح سمندر اور تہہ سے کچرا اٹھانے اور آبی حیات کو صاف مسکن فراہم کرنے کیلئے جہاز تیار کر لیا، یہ جہاز پچھلے ماہ کی نو تاریح کو سان فرانسسکو کی پورٹ سے سمندر میں اتر چکا ہے، اور اس جہاز کو سب پہلا ٹاسک دنیا کے سب سے بڑے سمندر بحرالکاہل کو صاف کرنے کا دیا گیا ہے،
    اس جہاز کو بنانے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بوئین سلاٹ نے ہالینڈ کے شہر روٹر ڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے "آج ہم فخریہ طور پر اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے کلینگ سسٹم نے بحرالکاہل سے صفائی کا آغاز کر دیا ہے،

  • ڈاکٹرز سے متعلق ایسا کیا کہا کہ پشاور بار ایسوسی ایشن شوکت یوسفزئی کیخلاف میدان میں نکل آئی

    ڈاکٹرز سے متعلق ایسا کیا کہا کہ پشاور بار ایسوسی ایشن شوکت یوسفزئی کیخلاف میدان میں نکل آئی

    پشاور بار ایسویسی ایشن کا اجلاس ہوا ہے جس میں صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کے بیان کی مذمت کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر پشاور بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ صوبائی وزیرنے ڈاکٹرزاورانجینئرز کےحوالے سے ہتک آمیزبیان دیا، پشاوربارایسوسی ایشن نے ڈاکٹرزکےمسائل حل کرنےکا مطالبہ کیا ہے، واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تحریک انصاف حکومت نے ہزاروں بے روزگار ڈاکٹروں کو بھرتی کیا جو نوکری نہ ہونے کی وجہ سے پکوڑے بیچتے تھے، انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ کریڈٹ بھی تو تحریک انصاف کو جاتا ہے کہ ہزاروں ڈاکٹروں کو بھرتی کیا ، کیوں کہ پہلے تو سارے ڈاکٹر اور انجینئر بے روزگار تھے اورپشاور کے خیبر بازار میں پکوڑےبیچتے تھے ، اب اللہ تعالیٰ کے کرم سے ہم آئے تو چار اور پانچ ہزار ڈاکٹروں کو بھرتی کیا ،

    شوکت یوسفزئی کے ریمارکس پر ڈاکٹروں کا شدید ردعمل آنے کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات نے بعد ازاں وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ وہ ڈاکٹروں کی عزت کرتے ہیں، ان کا اپنا بیٹا ڈاکٹر ہے، کبھی ڈاکٹروں کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا ، پریس کانفرنس کے موقع پر دوسرے تناظر میں بات کی کہ ایک زمانہ تھا کہ جب میں خود صحافی تھا تو اس وقت اتنی بے روزگاری تھی کہ ڈاکٹروں نے احتجاجاً پکوڑے بنانا شروع کردئیے تھے اور ڈگریوں کو آگ لگا دی تھی،

  • ہواوے موبائلز گوگل ایپس انسٹال کرنے سے محروم ہو گئے

    ہواوے موبائلز گوگل ایپس انسٹال کرنے سے محروم ہو گئے

    بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، ہواوے کے نئے "میٹ 30” نے گوگل کی "اینڈروئڈ ایپس” کو انسٹال نہیں کر پا رہے.

    بلومبرگ رپورٹ کے مطابق، سیکیورٹی ریسرچر "جان وو” نے بروز منگل بلاگ پوسٹ کیا جس کے مطابق کس طرح ہواوے میٹ 30 پرو کے استعمال کنندہ ایک امریکی بلیک لسٹنگ کے باوجود گوگل ایپس کو انسٹال کر لیتے تھے، اور اب چینی کمپنی کو امریکی اجزاء اور سافٹ ویئر استعمال کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

    بلومبرگ کا کہنا ہے کہ نئے موبائل 5G نیٹ ورکس پر کام کرنے کے لئے بنائے گئے میٹ 30 آلات ، دستی طور پر اینڈروئڈ ایپ کو انسٹال کرنے سے اپنی شناخت گنوا بیٹھے ہیں.

    ی "Huawei mate 30” جو گزشتہ ماہ لانچ کیا گیا تھا، چونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے مئی میں کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ وہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہے جو امریکی قومی سلامتی میں سمجھوتہ کرتی ہے ، اس کمپنی کی جانب سے اس الزام کی تردید کی گئی ہے۔

  • افغان طالبان کی پاکستان آمد پر بات چیت کا اہم ایجنڈا کیا ہو گا؟ ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کر دیا

    افغان طالبان کی پاکستان آمد پر بات چیت کا اہم ایجنڈا کیا ہو گا؟ ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کر دیا

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان کے وفد کا دورہ پاکستان طے شدہ ہے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ طالبان وفد کی وزیر خارجہ سے ملاقات کی تفصیلات طے کی جارہی ہیں، طالبان کے دورہ پاکستان سےافغان مسئلے کے سیاسی حل کی بحالی کا موقع ملے گا، طالبان کےدورہ پاکستان سے اب تک ہونیوالے مذاکرات میں پیشرفت کاجائزہ لیاجائیگا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ طالبان کے دوحا میں وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے،

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ افغان طالبان کاوفدپاکستان کےدورےپرآرہاہے، افغانستان میں معطل شدہ سیاسی حل کےعمل کی بحالی پربات ہوگی، دورےمیں امریکااورطالبان کےدرمیان امن مذاکرات میں پیشرفت کاجائزہ لیاجائےگا،

  • وزیر خارجہ کی زیر صدارت کشمیر سیل کا اجلاس، سیاسی و عسکری حکام میں کیا ہوئی بات چیت؟ اہم خبر

    وزیر خارجہ کی زیر صدارت کشمیر سیل کا اجلاس، سیاسی و عسکری حکام میں کیا ہوئی بات چیت؟ اہم خبر

    وزیرخارجہ کی زیرصدارت "کشمیر سیل” کا چوتھا اجلاس ہوا ہے جس میں‌ وزیراعظم آزادکشمیر، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اورکشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخرامام شریک ہوئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں سول وعسکری حکام اور وزارت خارجہ کےسینئرافسران شریک ہوئے، اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کے دورہ امریکا میں ہونے والی سرگرمیوں سے آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے 120سربراہان مملکت اورتنظیموں سے رابطے کیے، اسی طرح وزیراعظم نے بھارتی بیانیے کو بے نقاب کیا، عمران خان نے جس طرح کشمیریوں کامقدمہ پیش کیا وہ اپنی مثال آپ ہے،

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آج بھارت کےسفاکانہ طرزعمل کیخلاف دنیابھرسےآوازیں اٹھ رہی ہیں، اوآئی سی رابطہ گروپ کامقبوضہ کشمیرپرمشترکہ اعلامیہ خوش آئندہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی،اخلاقی حمایت جاری رکھےگا،

  • ملک میں لازمی اور جان بچانے کی ادویات کی تیاری کیوں بند ہونے لگی؟

    ملک میں لازمی اور جان بچانے کی ادویات کی تیاری کیوں بند ہونے لگی؟

    شہباز اکمل جندران۔
    باغی انویسٹی گیشن سیل۔

    ملک میں لازمی اور جان بچانے کی ادویات کی تیاری کیوں بند ہونے لگی؟

     

    ڈریپ اور وفاقی محکمہ صحت کی نااہلی کے باعث ملک میں لازمی اور جان بچانے والی ادویات کی نسبت وٹامن اور متبادل ادویات کی تیار ی کا سائز بڑھنے لگا ہے۔جبکہ لازمی ادویات تیار کرنے والی کمپنیاں بھی وٹامن اور متبادل ادویات کی تیار ی پر توجہ دینے لگی ہیں۔

     

    ملک میں وٹامن اور متبادل ادویات بنانے والی کمپنیوں کی 11ہزار سے زائد پروڈکٹس کی قیمت فروخت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اوروفاقی محکمہ صحت سے منظور شدہ ہے۔نہ ہی ڈریپ کے پاس ان ادویات کا ریکارڈ موجود ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ 11ہزار سے زائد یہ برانڈ ڈریپ کے پاس رجسٹرڈ تو درکنا ر ان لسٹ بھی نہیں ہیں۔


    وٹا من اور متبادل ادویات بنانے والے یہ کمپنیاں اپنی مرضی سے برانڈ کی قیمت مقر رکرتی ہیں۔جبکہ کمزور سپروئین،چیک اینڈ بیلس کی کمی،کرپشن اور ملی بھگت جیسے عوامل کی وجہ سے ڈریپ،فیڈرل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ یا کسی بھی اور اتھارٹی کی طرف سے کسی قسم کا چیک اینڈ بیلنس نہیں رکھا جاتا۔جس کے باعث ان کمپنیوں کو کھل کھیلنے کا موقع ملا ہوا ہے۔اور وہ معمولی ادویات اور وٹامنز کے ایک پیک کی قیمت ایک ہزار سے لے کر 10ہزار یا اس سے بھی زیادہ مقرر کرنے لگی ہیں۔


    وٹامن اور متبادل ادویات کی قیمتوں کا تعین نہ کرکے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اور وفاقی محکمہ صحت ڈرگ ایکٹ 1976اور ڈریپ ایکٹ2012 کے ساتھ ساتھ ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔
    ؑڈرگ ایکٹ 1976کا سیکشن12وفاقی حکومت کو کسی بھی ادویہ کی قیمت کا تعین کرنے کا اختیار دیتا ہے۔جبکہ ڈریپ ایکٹ کے سیکشن 2اور سیکشن 7کے مطابق متبادل ادویات،ادویات کے زمرے میں آتی ہیں۔


    وفاقی محکمہ صحت اور ڈریپ حکام کی نااہلی کی وجہ سے انتہائی کم لاگت پر تیار کی جانے والی یہ متبادل ادویات اور وٹامنز ڈاکٹروں کو بھاری لالچ،گاڑیاں، بیرون ملک وزٹ اور کمیشن دیکر مریضوں کو استعمال کروائی جاتی ہیں۔اور نسخے لکھے جاتے ہیں۔


    وٹامن سی کی وگور ٹیبلٹس، وٹامن ڈی تھری کے لیے ایڈون ڈی سوفٹ جیل کیپسولز،وی سی ڈی ٹیبلٹس،لائف ایکس سیرپ،ملک ڈی چیوایبل ٹیبلٹس اور بیکام زی و دیگر وٹامن اور متبادل ادویات ان کی مثال ہیں۔ملک میں نیوٹرافیکٹر ڈی مور نامی وٹامن کے ایک پیک کی قیمت 1950روپے،بائیوٹن نیچرکے باونٹی نامی برانڈ کی قیمت 31سو روپے اور بلیک مورس نامی برانڈ کی قیمت 1990روپے مقرر کی گئی ہے۔


    حالانکہ حکومت کی طرف سے منظور کردہ وٹامن اور متبادل ادویات کے ریٹس متذہ بالا سے انتہائی کم مقرر کئے گئے ہیں۔جس کی مثال 120ایم ایل کے سربیکس سیرپ کی قیمت محض 77روپے،سربیکس ٹی ٹیبلٹس کے 30گولیوں کے پیک کی قیمت 99روپے،کالسان ڈی کے 30گولیوں کے پیک کی قیمت 103روپے اور لیڈرپلیکس 120ایم ایل سیرپ کی قیمت محض51روپے کی صورت موجود ہیں۔

    دوسری طرف مارکیٹ میں منافع کے رجحان کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک میں جان بچانے والی اور لازمی ادویات بنانے والی کمپنیوں نے بھی کم لاگت اور کہیں زیادہ کمائی کے باعث لازمی ادویات کی تیاری میں دلچسپی کم کرتے ہوئے زیادہ منافع کے لالچ میں اپنی توجہ وٹامن اور متبادل ادویات کی تیاری پر مبذول کرنا شروع کردی ہے۔