Baaghi TV

Author: +9251

  • ایف آئی اےسائبر کرائم ونگ  نے اہم ملزم پکڑ لیا

    ایف آئی اےسائبر کرائم ونگ نے اہم ملزم پکڑ لیا

    ایف آئی اےسائبر کرائم ونگ نےپکڑا ایک انوکھے جرم کا ملزم جسے جان کر قارئین حیران ہو جائیں

    باغی ٹی وی رپورٹ : یف آئی اےسائبرکرائم ونگ نےگوجرانوالہ میں آن لائن سرمایہ کارکمپنی کارکن گرفتارکرلیا.ملزم میاں اعجازآن لائن ڈیجیٹل کرنسی کےلاکھوں روپےکےفراڈمیں ملوث تھا،ملزم نےکئی شہروں سےرجسٹریشن کی مدمیں لاکھوں روپے بٹوررکھےتھے.ملزم ایف آئی اےسائبرکرائم ونگ کوکئی مقدمات میں مطلوب تھا.ملزم کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کی جاری ہیں،

  • ویمنز ایمرجنگ ٹیم ایشیاء کپ  ،  کپتان کانام سامنے آگیا

    ویمنز ایمرجنگ ٹیم ایشیاء کپ ، کپتان کانام سامنے آگیا

    آف اسپنر رمین شمیم ​​کو رواں ماہ کی اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ٹیم ایشیاء کپ 2019 کے لئے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان نامزد کر لیا گیا ہے ، یہ کپ 22 سے 27 اکتوبر تک سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہوگا۔

    رامین نے حالیہ دورہ جنوبی افریقہ میں چار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے اور پی سی بی بلاسٹرز کو گذشتہ ماہ لاہور میں ہونے والے قومی ٹرائی اینگولر ون ڈے ویمن کرکٹ چیمپیئن شپ ٹائٹل میں بورڈ کو متاثر کرنے میں‌کامیاب رہی
    پاکستان 22 اکتوبر کو سری لنکا سے مقابلہ کرنے کے بعد اپنی مہم کا آغاز کرے گا جبکہ وہ 25 اکتوبر کو بھارت سے مقابلہ کرنے سے قبل اگلے روز بنگلہ دیش سے ملاقات کریں گے۔ سرفہرست دونوں فریق 27 اکتوبر کے فائنل میں مقابلہ کریں گے۔

    ٹورنامنٹ کے قوانین کے مطابق ، اسکواڈ کے 11 ممبران کو یکم ستمبر 1996 کو یا اس کے بعد پیدا ہونا ضروری ہے ، جبکہ پلے لائن لائن میں ، ایک ٹیم 23 سال سے زیادہ عمر میں زیادہ سے زیادہ تین کھلاڑیوں کو میدان میں اتار سکتی ہے۔

    رامین کے علاوہ اس ٹیم میں شامل دیگر بین الاقوامی کھلاڑیوں میں 17 سالہ فاطمہ ثنا خان ہیں ، جنہوں نے جنوبی افریقہ ، جویریہ رؤف ، ماہم طارق ، ناشرا سندھو اور منیبہ علی میں قدم رکھا تھا۔

    اگرچہ قومی سہ رخی ون ڈے ویمن کرکٹ چیمپیئن شپ میں پرفارمنس نے ان لڑکیوں کو کولمبو کا سفر حاصل کیا ہے ، ایشین حریفوں کے خلاف ان کی عمدہ کھیل انہیں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز کے لئے پاکستانی قومی ٹیم کی کال اپ کے لئے قریب کردے گی۔ 26 اکتوبر سے 4 نومبر تک لاہور میں۔

    بنگلہ دیش سیریز کے بعد ، پاکستان کو 21 فروری سے 8 مارچ تک آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 میں شرکت کے لئے آسٹریلیا روانہ ہونے سے پہلے ، آئی سی سی ویمنز چیمپینشپ کے آخری دو راؤنڈ میں شامل ہونا ہے۔

    کولمبو ٹورنامنٹ کے لئے ٹیم تیار کرنے کے لئے ، 5 اکتوبر سے ملتان میں ہائی پرفارمنس سنٹر میں تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔

    پاکستان ٹیم: رمین شمیم ​​(کپتان)2. عائشہ نسیم۔3. فاطمہ ثناء خان4) حفصہ خالد۔5۔حورینہ ساجد۔6. جویریہ رؤف۔7. کائنات حفیظ۔8. ماہم طارق۔9. منیبہ علی۔10۔نجیحہ علوی۔11. ناشرا سندھو۔12. نورین یعقوب۔13. سیدہ عروب شاہ۔14. ٹوبا حسن۔15. وحیدہ اختر۔
    ریزرو کھلاڑی :عائشہ ناز ، نتالیہ پرویز ، سوہا فاطمہ اور سید خدیجہ چشتی۔

    معاون اہلکار و کوچنگ سٹاف
    شاہد انور (کوچ) ، وقار اورکزئی (اسسٹنٹ کوچ) ، ساجدہ فجر (فزیوتھیراپسٹ) ، تیمور محمود (ٹرینر)

    شیڈیول
    منگل ، 22 اکتوبر۔ پاکستان بمقابلہ سری لنکا۔
    بدھ ، 23 اکتوبر۔ پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش۔
    جمعہ ، 25 اکتوبر۔ پاکستان بمقابلہ بھارت۔
    اتوار ، 27 اکتوبر۔ فائنل۔

  • عراق میں خون ریز اور پر تشدد مظاہرے، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد سینکڑوں میں‌، آخر وجہ کیا؟

    عراق میں خون ریز اور پر تشدد مظاہرے، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد سینکڑوں میں‌، آخر وجہ کیا؟

    عراق میں پر تشدد مظاہروں کی وجہ سے کئ افراد کی ہلاکتیں اور سینکڑوں‌زخمی ہو گئے،

    عراق کے مختلف شہروں میں گذشتہ روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد امن وامان کی صورت حال اتنی خراب ہوئی کہ اس کو قابو میں رکھنے کے لیے ناصریہ شہر میں‌فوج بلانا پڑی ۔ اطلاعات کے مطابق پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور 200 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں 40 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔خیال رہے کہ بغداد اور دوسرے عراقے شہریوں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران شہریوں نے بدعنوانی کے خلاف اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حق میں نعرے لگائے.اور اپنے حقوق کے لیے اتنے پر تشدد مظاہر ےکیے.
    تازہ ترین پیشرفت کے مطابق الحکمہ تنظیم کے سربراہ عمار الحکیم نے بغداد میں مظاہروں کے بعد پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
    عراق سابق صدام کی حکومت کے انہدام کے بعد مسلسل جنگ اور بد امنی سے دوچار ہے . یہاں عوام کےلیے بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور بے روز گاری کا دور دورہ ہےچند دن قبل بم دھماکے اور قتل و غارت کا بازار اب بھی گرم ہے.راق کے مغربی صوبے انبار کے شہر ہیٹ کے قریب پیراملٹری قبائلی فورس کے ایک فوجی کیمپ کے گولہ بارود ڈپو پر دھماکے ہوئے
    عراق، گولہ بارود کے ڈپو میں دھماکے

    عراق میں داعش کے 9 دہشت گرد ہلاک

    بھارت کوعراق میں بھی عالمی کانفرنس میں پسپائی کا سامنا ،بیرسٹر سیف بھارتی وفد پر برس پڑے

  • وہاڑی : صحافی سراپا احتجاج

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پی ٹی آئی ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ کے ایماء پر مبینہ تحصیلدار کی انتقامی کاروائی لڈن کے مقامی صحافی پر جعلسازی کا الزام لگا کر تھانے میں بند کروا دیا وہاڑی کے صحافیوں کا ڈی سی ہاوس کے سامنے ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ اور تحصیلدار کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری
    گزشتہ دنوں مقامی صحافی شہزاد دولتانہ نے ایم پی اے کے خلاف تھانہ کچہری کی سیاست کے حوالہ سے خبریں لگائی تھیں جسکے رنج پر ایم پی اے نے ضلعی انتظامیہ پر اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر مقامی صحافی شہزاد دولتانہ کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگا کر تحصیلدار مزمل عارف کھوکھر نے تھانے میں بند کروا دیا

    جس پر وہاڑی کے صحافیوں نےڈی سی ہاوس کے سامنے احتجاج شروع کردیا مظاہرین کی ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے وزیر اعلی سے تحصیلدار کی غنڈہ گردی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور اے سی وہاڑی نویداحمد سلہری کے صحافیوں کے ساتھ مذاکرات ناکام صحافیوں کا احتجاج جاری ہے.

  • ٹی 20 میچز کے انتظامات کیسے ہوں گے وزیر اعلیٰ پنجاب نے اجلاس طلب کرلیا

    ٹی 20 میچز کے انتظامات کیسے ہوں گے وزیر اعلیٰ پنجاب نے اجلاس طلب کرلیا

    ٹی 20 میچز کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب نے اجلاس طلب کر لیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں پاک سری لنکا سیریزسے متعلق اجلاس طلب کرلیا.اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے افسران بھی شریک ہوں گے.صوبائی وزیر راجہ بشارت،چیف سیکریٹری،آئی جی پنجاب اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے.ونڈے میچز کے بعد ٹی 20 میچز لاہور میں ہو رہے ہیں.پہلا میچ 5 اکتوبر کو ہو گا. اس سلسلے 3 ٹی 20 میچز ہوں گے.
    دوسری طرف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاک سری لنکاسیریزکاتیسراآج میچ کھیلاجائےگا,سیکیورٹی کے خاص انتظامات کیے گئے ،
    پولیس کےمختلف یونٹس کے12ہزار172افسران واہلکارتعینات کیے گئے ،نیشنل اسٹیڈیم کےاندرباہراوراطراف میں سیکیورٹی کےسخت انتظامات کردیے گئے. آج کراچی میں تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کھیلا جارہا ہے ، جس کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات بہت سخت ہیں.
    کرکٹ شائقین اور کرکٹ بورڈ کے ذمہ داران اس بات کا اظہار کر چکے ہیں.کہ ملک میں‌مزید انٹر نیشنل میچ ہوں
    پاک سری لنکاسیریزکے تیسرا میچ پر سیکیورٹی کے کیسے انتظامات، اہم خبر

  • وحید مراد کی سالگرہ پر گوگل کا بھی خراج تحسین

    وحید مراد کی سالگرہ پر گوگل کا بھی خراج تحسین

    پاکستان کے معروف اداکار وحید مراد جو کہ چاکلیٹی ہیرو کے نام سے جانے جاتے ہیں, ان کیسالگرہ کے موقع پر گوگل بھی ان کے رنگ میں رنگ گیا.

    گوگل کا پاکستانی ہیرو وحید مراد کی 81 ویں سالگرہ کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی اداکاری اور بہترین کردار کی عکاسی کی ہے.ان کے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے گوگل ڈوڈل نے اپنا رنگ بدل دیا.

    واضح رہے 2 اکتوبر 1938۶ کو  پیدا ہونے والے پاکستانی چاکلیٹی ہیرو وحید مراد نے اداکاری کی مثال قائم کی اور آج بھی اپنے مداحوں میں مقبول ہیں. وحید مراد نے اپنی ابتدائی تعلیم میری کلاسواسکول سے حاصل کی پھر انگلش ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی.

  • پاک سری لنکاسیریزکے تیسرا میچ پر سیکیورٹی کے کیسے انتظامات، اہم خبر

    پاک سری لنکاسیریزکے تیسرا میچ پر سیکیورٹی کے کیسے انتظامات، اہم خبر

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاک سری لنکاسیریزکاتیسراآج میچ کھیلاجائےگا,سیکیورٹی کے خاص انتظامات کیے گئے ،
    پولیس کےمختلف یونٹس کے12ہزار172افسران واہلکارتعینات کیے گئے ،نیشنل اسٹیڈیم کےاندرباہراوراطراف میں سیکیورٹی کےسخت انتظامات کردیے گئے. آج کراچی میں تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کھیلا جارہا ہے ، جس کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات بہت سخت ہیں.
    کرکٹ شائقین اور کرکٹ بورڈ کے ذمہ داران اس بات کا اظہار کر چکے ہیں.کہ ملک میں‌مزید انٹر نیشنل میچ ہوں
    اس سےپہلے  ناقص انتضامات کی وجہ سے حکام پر شدید کی جارہی ہے.نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لائٹ پول کی فنی خرابی کے باعث میچ کو کچھ وقت کیلئے روک دیا گیا ، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی لائٹ پول کے صحیح ہونے کا انتظار کرتے رہے ، کھیل 20 منٹ تک رکا رہا، اس کے بعد لائٹ پول کی فنی خرابی کو ٹھیک کیا گیا اور میچ دوبارہ شروع ہوا ،
    پاکستان بمقابلہ سری لنکا، نیشنل اسٹیڈیم میں لائٹنگ کے ناقص انتظامات

    دہشت گردی کہیں بھی ہوسکتی ہے جس کیخلاف ہمیں مل کر لڑنا ہے، سری لنکن وزیر کھیل

  • سعودی عرب نے ایران کے اہم دعوے کو مسترد کردیا ،کیا تھا دعویٰ جانیے تفصیل میں

    سعودی عرب نے ایران کے اہم دعوے کو مسترد کردیا ،کیا تھا دعویٰ جانیے تفصیل میں

    سعودی عرب نے ایرنی دعوی کو مسترد کردیا. سعودی عرب کے وزیر امور خارجہ عادل الجبیر نے ایرانی حکام کی طرف سے مصالحت کا پیغام بھیجے جانے کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔ سعودی وزیر کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کی طرف سے ایران کو مذاکرات کے لیے کوئی پیغام نہیں بھیجا گیا۔
    صدر حسن روحانی نے سعودی حکمرانوں کے بارے میں بہت بڑا انکشاف کردیا
    الجبیر نے ٹویٹر پر شائع شدہ ٹویٹس میں کہا ہے کہ برادر ممالک کے ساتھ معاملات میں تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔ سعودی عرب نے بھی بردار ممالک کو آگاہ کیا کہ ریاض خطے میں سلامتی اور استحکام کی خواہاں ہے۔
    دوسری طرف ایرانی صدر نے تو بہت بڑا انکشاف کردیا ، وہ کہتے ہیں‌ کہ سعودی عرب نے ایران کے صدر حسن روحانی کو مختلف عالمی رہنماؤں کے ذریعے پیغامات بھجوائے ہیں۔ایران کے حکومتی ترجمان نے یہ دعویٰ پیر کو ایسے وقت میں کیا ہے جب سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔ وہ ایران کے ساتھ فوجی نہیں سیاسی حل چاہتے ہیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر کے انکشافات کی تائید وتصدیق کردی

    اس سے پہلے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےکہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ جنگ روکنے کے لیے دنیا نے اہم کردار ادا نہ کیا تو معیشت کو بہت نقصان پہنچے گا.
    امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر عالمی برداری ایران کو روکنے اور اس کے خلاف ٹھوس کارروائی کے لیے آگے نہیں آئی تو تیل کی قیمتوں میں ایسا ناقابل یقین اضافہ ہوسکتا ہے

    حوثیوں نے سعودی عرب کا کتنا فوجی نقصان کیا، حقیقت کیا؟ اہم انکشافات …

    ایران سعودیہ محاذآرائی ، برف پگھلنے لگی، اہم خبر

  • مسلمانوں کو نہیں ، غیر مسلموں کو آسام میں پناہ بھی دے گی اور شہریت بھی ،کیوں ؟ اہم خبر آگئی

    مسلمانوں کو نہیں ، غیر مسلموں کو آسام میں پناہ بھی دے گی اور شہریت بھی ،کیوں ؟ اہم خبر آگئی

    نئی دہلی : مسلمانوں کو نہیں بلکہ غیرمسلموں کو پناہ بھی دی جائے گی اور شہریت بھی ، اطلاعات کےمطابق آج بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور وزیرداخلہ امیت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی غیرمسلم پناہ گزینوں کو ایک بل کے ذریعے شہریت دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

    میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟

    کلکتہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ‘پارٹی ہندو، سکھ، بدھسٹ، جین اور عیسائی پناہ گزینوں کو شہریت دے گی’۔امیت شاہ نے کہا کہ رجسٹریشن کا عمل مغربی بنگال تک وسیع کردیا جائے گا لیکن غیر مسلموں کو شہریت سے محروم ہونے سے تحفظ فراہم کیا جائے گا کیونکہ ترمیمی بل اس کی اجازت دے گا۔

    “یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی” لاک ہے

    یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی

    ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ مسلمانوں سے شہریت چھیننے کے لیے سٹیزن شپ ترمیمی بل کے نام ایک منصوبہ ایوان بالا میں پیش کیا گیا ہے جس کے تحت پڑوسی ممالک افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان سمیت دیگر ممالک سے آئے ہوئے غیر مسلم پناہ گزینوں کو شہریت دی جائے گی جو 6 سال سے بھارت میں رہائش پذیر ہیں۔

    “بریکنگ : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، بزدار حکومت اقدامات کی بجائے اختیارات استعمال کرنے لگی” لاک ہے

    بریکنگ : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، بزدار حکومت اقدامات کی بجائے اختیارات استعمال کرنے لگی

  • 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی ، یہ بد بخت کون ہیں‌، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی ، یہ بد بخت کون ہیں‌، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    کراچی:ملک میں ایک طرف اگر کوئی زانی اور قاتل مجرم پکڑا جاتا ہے تو دوسری طرف نئی مصبیت آن کھڑی ہوتی ہے ، جیسے کراچی میں شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 ملزمان کو حراست میں لے لیا جن میں سے تین نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

    میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟

    تفصیلات کے مطابق ایک طرف چونیاں میں ننھے بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مجرم گرفتار کیا جاتا ہے ، ادھر نارتھ کراچی کے سیکٹر 4 کی رہائشی شادی شدہ خاتون نے خواجہ اجمیر نگری تھانے میں مقدمہ درج کرایا کہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد نے اُن کے گھر میں زبردستی داخل ہوکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    “یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی” لاک ہے

    یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی

    خاتون کی شکایت پر پولیس نے 19/315 مقدمہ درج کیا اور پولیس اہلکاروں سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کیا، دانش، سرفراز اور رضا نے دورانِ تفتیش زیادتی کا اعتراف کیا۔ ذرائع کے مطابق خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والا اہلکار سرفراز انٹیلی جنس برانچ ویسٹ میں تعینات ہے جبکہ دانش ایس بی آفس گڈاپ میں ڈرائیور کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔

    “بریکنگ : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، بزدار حکومت اقدامات کی بجائے اختیارات استعمال کرنے لگی” لاک ہے

    بریکنگ : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، بزدار حکومت اقدامات کی بجائے اختیارات استعمال کرنے لگی

    ذرائع کے مطابق کراچی کی اس بیچارے خاتون کے مطابق ان کے شوہر جب 2 بجے کے قریب آیا تو انہوں نے تمام صورتحال بتائی تو پھر رپورٹ درج کرائی۔ ایف آئی آر میں کامران، لیاقت، رضوان، نعیم، سرفراز، دانش اور رضا کو نامزد کیا گیا۔