Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹرمپ نے اپنا چیف آف جنرل سٹاف تبدیل کردیا ، جنرل مارک مِیلے کو نئی ذمہ داری کیوں دی ؟ خبر نے تہلکہ مچادیا

    ٹرمپ نے اپنا چیف آف جنرل سٹاف تبدیل کردیا ، جنرل مارک مِیلے کو نئی ذمہ داری کیوں دی ؟ خبر نے تہلکہ مچادیا

    واشنگٹن : ٹرمپ نے اپنا چیف آف جنرل سٹاف تبدیل کردیا ، جنرل مارک مِیلے کو نئی ذمہ داری کیوں دی ؟ خبر نے تہلکہ مچادیا ، اطلاعات کے مطابق امریکی صدر کی ہدایت پر امریکی چیف آف جنرل سٹاف جوزف ڈنفورڈ ور نے ریاست ور جینیا کے مشترکہ میئر ۔ہنڈرسن فوجی اڈے پر منعقدہ ایک تقریب کے ساتھ اپنے عہدے کو بری افواج کے سربراہ جنرل مارک میلے کے سُپرد کر دیا ہے۔

    میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟

    تقریب سے خطاب ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو عالمی تاریخ کی طاقتور ترین فوج کی حیثیت دلائی ہے، جنرل ڈنفورڈ کے تجربات اور افکار نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ سال 2015 میں صدارتی امیدواری کے حوالے سے مشاورت حاصل کردہ پہلی شخصیات میں سے ایک ڈنفورڈ ہے۔

    “یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی” لاک ہے

    یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی

    تقریب امریکی نائب صدر مائیک پینس ، وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر نے بھی شرکت کی۔امریکی بیسیویں چیف آف جنرل سٹاف میلے امریکی فوج میں پر کشش شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ خواتین کو جھڑپوں والے مقامات پر فرائض سونپنے کے معاملے کے حمایتی کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

    “بریکنگ : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، بزدار حکومت اقدامات کی بجائے اختیارات استعمال کرنے لگی” لاک ہے

    بریکنگ : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، بزدار حکومت اقدامات کی بجائے اختیارات استعمال کرنے لگی

    میلے کو افغانستان میں فوجی دستے سے روانگی کے بعد طالبان کی جانب سے اغوا کردہ اور امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے مبادلے کے ساتھ رہا کیے جانے والے سارجنٹ بوئے برگ داہل مقدمے کی چھان بین کے فرائض بھی سونپے گئے تھے۔

  • یہودی شہریوں سمیت تمام یہودیوں کو مبارکباد ، یہ کس مسلمان حکمران نے کردکھایا ، سن کر ہوکوئی حیران

    یہودی شہریوں سمیت تمام یہودیوں کو مبارکباد ، یہ کس مسلمان حکمران نے کردکھایا ، سن کر ہوکوئی حیران

    انقرہ : یہودی شہری بھی محترم ہیں ، کیونکہ وہ ترکی کے شہری ہیں ، میں، اپنے یہودی شہریوں سمیت تمام یہودیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان خیالات کا اظہار ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے عبرانی کیلنڈر کے مطابق نئے سال کے تہوار روش ہاشانا کی مناسبت سے تہنیتی پیغام کے ذریعے کیا

    میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟

    تک صدر طیب اردوان نے اس موقع پر کہاکہ میں تمام یہودی شہریوں کو روش ہاشانا تہوار کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس وطن کی تہذیب کا خمیر محبت اور تحمل سے اٹھا ہے۔ اس زمین پر ہماری عزیز ملت سینکڑوں سالوں سے معاشرتی، ثقافتی ، سیاسی اور بشری رنگا رنگی کے ساتھ زندگی گزارتی آئی ہے۔ ہماری ملت نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ رنگا رنگی اتحاد و اخوت کو مضبوط بنانے والا عنصر ہے۔

    “یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی” لاک ہے

    یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی

    طیب اردوان نے کہا کہ میں دلی طور پر تسلیم کرتا ہوں کہ مختلف اعتقادات کے حامل شہریوں کا اپنے رسوم و روایات اور تہواروں کو منانا ہماری معاشرتی زندگی میں رنگ بھرتا ہے اور ہماری دیرینہ دوستی اور اتحاد کو مزید تقویت دیتا ہے۔ اسی سوچ کے ساتھ میں روش ہاشانا تہوار کے موقع پر اپنے یہودی شہریوں سمیت تمام یہودیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    “بریکنگ : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، بزدار حکومت اقدامات کی بجائے اختیارات استعمال کرنے لگی” لاک ہے

    بریکنگ : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، بزدار حکومت اقدامات کی بجائے اختیارات استعمال کرنے لگی

  • مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 59 واں روز ، کشمیریوں پر بھارتی مظالم جاری ، مگر کب تک ؟

    مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 59 واں روز ، کشمیریوں پر بھارتی مظالم جاری ، مگر کب تک ؟

    مقبوضہ وادی میں کرفیو کا59 واں روز ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،یاد رہے کہ بھارتی فوج نے 5 اگست سے وادی میں، مارکیٹ، بزنس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کر رکھا ہے، ادویات کی کمی کی وجہ سے مریض جان سے ہاتھ دھونے لگے۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی حریت رہنماؤں کا عزم توڑنے کیلئے مزید دباؤ بڑھانے لگی، وادی میں مکمل لاک ڈاؤن کا تسلسل جاری ہے، سیّد علی گیلانی نے پولیس اہلکاروں کو کہا ہے کہ اپنے مادر وطن کو بچائیں جبکہ ایک اور امریکی خاتون کانگریس رہنما نے مظلوم کشمیریوں کیلئے آواز بلند کر دی ہے۔

    میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میںقابض فوج نے ضلع گندر بل میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو شہید کیا، ضلع میں شروع ہونیوالا آپریشن بھارتی قابض فوج کی طرف سے شروع کیا گیا ہے، ایک ہفتے قبل بھارتی قابض فوج نے اسی ضلع گندر بل اور ضلع رمبن میں کارروائی کرتے ہوئے 7 نوجوانوں کو شہید کیا۔ شہید ہونے والوں میں نوجوانوں کو گھروں میں تلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کی ریسرچ کے مطابق بھارتی قابض فوج کی طرف سے ریاستی دہشتگردی کے دوران گزشتہ ماہ ستمبر کے دوران 16 کشمیری شہری شہید ہوئے، زیر حراست نام نہاد ان کاؤنٹر کے ذریعے 6 نوجوانوں کو شہید کیا گیا، 281 کے قریب زخمی ہوئے، ان زخمیوں میں زیادہ تر افراد ان لوگوں کی ہے جنہیں پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے ذریعے زخمی کیا جو پر امن احتجاج کر رہے تھے۔ حریت رہنماؤں کے 157 کے قریب لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ 25 گھروں سمیت سمیت قیمتی اشیاء کو آتش گیر مواد کے ذریعے تباہ کیا گیا، ایک خاتون کو بیوہ کیا، دو بچے یتیم ہوئے، 4 خواتین کے ریپ کے کیسز سامنے آئے۔

    “یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی” لاک ہے

    یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی

    دوسری طرف بھارتی خفیہ ایجنسی حریت رہنماؤں کے عزم توڑنے کے لیے مزید دباؤ بڑھانے لگی ہے، بھارت کی خفیہ تحقیقاتی ادارے نے حریت رہنماؤں کو جعلی کیسز میں پھنسانے کے لیے ضمنی چارج شیٹ تیار کر لی ہے جن حریت رہنماؤں کے خلاف کیسز تیار کیے جا رہے ہیں ان میں حریت رہنما محمد یٰسین ملک، دختر ملت محترمہ آسیہ آندرابی، مسرت عالم بٹ شامل ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل کی انتظامیہ نے حریت رہنما یٰسین ملک کو غیر قانونی نظر بندی کیس میں انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا۔ ان پر سابق بھارتی وزیرداخلہ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیا سعید کو اغواء کرنے کا نام نہاد الزام لگایا گیا ہے، دوسرا الزام بھارت کے چار سابق ایئر فورس کے اہلکاروں کو قتل کرنے کا بھی الزام ہے۔

    “بریکنگ : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، بزدار حکومت اقدامات کی بجائے اختیارات استعمال کرنے لگی” لاک ہے

    بریکنگ : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، بزدار حکومت اقدامات کی بجائے اختیارات استعمال کرنے لگی

    دریں اثناء وادی بھر میں ہو کا عالم ہے، انٹر نیٹ، لینڈ لائن سمیت دیگر سہولیات ناپید ہیں، ہسپتال ویران ہیں، سڑکیں سنسان ہیں، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، میڈیکل سٹوروں پر ادویات کا سٹاک ختم ہو گیا ہے، انسانی بحران سر اٹھاتا نظر آ رہا ہے، 58 ویں روز بھی والدین اپنے بچوں کو سکول نہیں بھیج رہے، ہر گلی، ہر نکڑ پر بھارتی فوج موجود ہے جس کے بعد پوری وادی فوجی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہی ہے۔ تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بزنس بالکل بند ہو کر رہ گیا ہے۔

    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں بدترین تشدد کے 19 کیسز سامنے لے آیا، واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کشمیر میں 25 سالہ یاسین بھٹ 6 اگست کو رات گئے گھر سے نکلا، مرکزی سڑک پر اس نے درجنوں فوجی دیکھے۔ ایک فوجی نے کشمیر کی خود مختاری کی منسوخی سے متعلق اس کی رائے پوچھی، خوفزدہ بھٹ نے جواب میں اسے اچھا اقدام قرار دیا۔

    اس پر فوجی افسر نے کہا کہ جھوٹ نہ بولو، پھر اسے بیچ سڑک پر کپڑے اتارنے کا حکم دیا۔ کئی فوجیوں نے اسے زمین پر لٹایا اور موٹی تار سے اس کی کمر اور ٹانگوں پر ضربیں لگائیں۔ پھر اس کے سینے اور حساس اعضا پر تاریں رکھ کر انہیں بیٹری سے جوڑ دیا اور کرنٹ کے جھٹکوں سے اس کا برا حال کر دیا۔ بھٹ نے بتایا کہ اسے لگا کہ یہ اس کی زندگی کی آخری رات ہو گی۔

    یاسین بھٹ ان 19 افراد میں شامل ہے جن کے جنوبی کشمیر کے مختلف قصبوں و دیہات میں واشنگٹن پوسٹ نے انٹرویو کئے۔ ان سب نے کریک ڈاؤن کے دوران بھارتی فوج پر تشدد کے ا لزامات لگائے۔ بھٹ سمیت دو افراد بھارتی فوج کی انتقامی کارروائی سے خوفزدہ مگر اپنے ساتھ ہونیوالا سلوک ریکارڈ پر لانا چاہتے تھے۔ ان کے مطابق انہوں نے چھڑیوں، لوہے کے راڈ اور موٹے تاروں سے تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ بجلی کے جھٹکے بھی دیئے گئے، کئی کئی گھنٹے الٹا بھی لٹکایا گیا۔

    اخبار کے تشدد کا نشانہ بننے والوں کے اہل خانہ کے علاوہ عینی شاہدین سے بھی بات کی، چھ کیسز میں ہسپتال کے ریکارڈ یا زخمیوں کی تصاویر کا جائزہ بھی لیا۔ یاسین بھٹ کی تصویر میں کمر اور ٹانگوں پر گہرے زخمیوں کے نشان دیکھے۔ ترجمان بھارتی وزارت دفاع کرنل آنند نے ان الزامات پر کوئی تبصرہ نہ کیا بلکہ تشدد کےواقعات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز کے انسانی حقوق سے متعلق ریکارڈ کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔ واقعات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز کے انسانی حقوق سے متعلق ریکارڈ کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔

  • رشوت کیوں‌لی ؟ پاکستان کو آبدوزوں کی فروخت میں رشوت لینے پر سابق فرانسیسی وزیر اعظم کے خلاف مقدمہ درج

    رشوت کیوں‌لی ؟ پاکستان کو آبدوزوں کی فروخت میں رشوت لینے پر سابق فرانسیسی وزیر اعظم کے خلاف مقدمہ درج

    فرانس کے سابق وزیر اعظم ایڈورڈ بیلاڈور اور سابق وزیر دفاع فرانسوا لیوٹارڈ پر 1990 کی دہائی کے دوران پاکستان کو اگسٹا 90B آبدوزوں کی فروخت کے سودے میں رشوت وصول کرنے کے الزام میں مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔

    بیلاڈور پر الزام ہے کہ انہوں نے اس ڈیل سے حاصل ہونے والی رشوت اپنی 1995 کے صدارتی انتخاب کی مہم کیلئے استعمال کی تھی۔ بیلاڈور جیکس شیراک کے خلاف یہ صدارتی انتخاب ہار گئے تھے۔

    میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟

    بیلاڈور پر یہ الزام ’’کراچی افیئرز‘‘ سے موسوم تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اگسٹا آبدوزوں کی فروخت کے سودے سے بیلاڈور نے ایک تیسرے فریق کے ذریعے کئی اقساط میں رشوت وصول کی جسے گذشتہ ہفتے انتقال کرنے والے سابق فرانسیسی صدر جیکس شیراک کے خلاف اُن کی ناکام صدارتی مہم میں استعمال کیا گیا۔

    یہ تحقیقات 2002 میں فرانس کے 11 آبدوز انجینئروں کی کراچی میں ایک خود کش حملے میں موت کے بعد شروع کی گئی تھیں۔ ابتدا میں اس حملے کا الزام القاعدہ پر عائد کیا گیا تھا۔ تاہم، تحقیقاتی اہلکاروں نے اس بات کا بھی جائزہ لینے کی کوشش کی کہ کیا یہ دھماکہ بعض پاکستانی اہلکاروں کی طرف سے رشوت کی 8 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ رقم موصول نہ ہونے پر فرانس کو سزا دینے کیلئے تو نہیں کرایا گیا تھا۔

    “یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی” لاک ہے

    یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی

    اطلاعات کے مطابق، جب آنجہانی سابق صدر جیکس شیراک 1995 میں بیلاڈور کو شکست دے کر صدر بن گئے تو انہوں نے مبینہ طور پر بیلاڈور کو سزا دینے کی خاطر پاکستانی مڈل مین کے ذریعے رشوت کی رقوم کی ترسیل رکوا دی تھی۔

    بیلاڈور کے خلاف مقدمے کی سماعت موجودہ اور سابق وزرا کے خلاف مقدموں کیلئے قائم خصوصی عدالت میں ہو گی۔ اُن پر اور اُن کے سابق وزیر دفاع فرانسوا لیوٹارڈ پر رشوت لینے اور اسے مبینہ طور پر خفیہ رکھنے کا الزام ہے۔بتایا جاتا ہے کہ یہ رشوت ممکنہ طور پر پاکستان کو تین اگسٹا کلاس آبدوزوں کی فروخت کے علاوہ سعودی عرب کو فریگیٹس کی فروخت کے سودوں سے متعلق ہے۔

    نیوز ایجنسی اے پی اور رائیٹرز کے مطابق، پراسیکیوٹر جنرل فرانسوا مولنز کا کہنا ہے کہ سابق فرانسیسی وزیر اعظم پر 16 لاکھ 65 ہزار ڈالر کی رشوت کیش میں وصول کرنے کا الزام ہے۔بیلاڈور کے وکیل کا کہنا ہے کہ اُن کے مؤکل نے ایسی کوئی رشوت کبھی وصول نہیں کی اور انہیں یقین ہے کہ یہ بات عدالتی کارروائی کے دوران ثابت ہو جائے گی۔

    “بریکنگ : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، بزدار حکومت اقدامات کی بجائے اختیارات استعمال کرنے لگی” لاک ہے

    بریکنگ : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، بزدار حکومت اقدامات کی بجائے اختیارات استعمال کرنے لگی

    اگسٹا 90B کلاس کی تین آبدوزوں کی پاکستان کو فروخت کا سودہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے دور میں 1994 میں طے پایا تھا جس کی مالیت 99 کروڑ 60 کروڑ ڈالر تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ بعد میں برطانیہ بھی آبدوزوں کی فروخت کی دوڑ میں شامل ہو گیا تھا اور اس نے پاکستان کو چار ڈیزل الیکٹرک اپ ہولڈر کلاس آبدوزیں اگسٹا سے کہیں کم قیمت پر فروخت کرنے کی پیشکش کی تھی اور پاکستانی بحریہ ان برطانوی آبدوزوں کو کم قیمت اور فوری طور پر دستیاب ہونے کی بنا پر ترجیح دے رہی تھی۔ تاہم، وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی حکومت نے فرانسیسی اگسٹا آبدوزوں کے حصول کا حتمی فیصلہ کر لیا۔

  • یاد رکھیں !دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ”آگے بڑھنے” سے نہیں روک سکتی: چینی صدر کا قومی دن پر پیغام

    یاد رکھیں !دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ”آگے بڑھنے” سے نہیں روک سکتی: چینی صدر کا قومی دن پر پیغام

    چین کے قیام کو 70 برس مکمل ہونے پر عسکری پریڈ کے دوران فوجی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر چینی صدر شی جنگ پنگ کا کہنا تھا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کوئی بھی ایسی طاقت نہیں جو چینی عوام کی پیشرفت اور قوم کو آگے بڑھنے سے روک سکے۔

    میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟

    ذرائع کے مطابق چین کے قیام کو 70 برس مکمل ہونے پراس تقریب میں اسلحے کی تاریخی نمائش کے ساتھ چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز، اس دوران ستر توپوں کی سلامی بھی دی گئی، بیجنگ کے ابدی امن کے چوک میں ہونیوالی بڑی فوجی پرینڈ میں 15 ہزار فوجی اہلکاروں، 160 طیاروں اور 580 ٹینکوں نے حصہ لیا۔

    “یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی” لاک ہے

    یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی

    چینی وزارت دفاع کےمطابق فوجی پریڈ کے دوران متعدد عسکری نظاموں کی نمائش کی گئی جن میں وہ بین البراعظمی میزائل بھی شامل تھے جو جوہری ہتھیاروں کو ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس دوران صدر شی جنگ پنگ نے فوجی پریڈ کا معائنہ کیا۔

    “بریکنگ : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، بزدار حکومت اقدامات کی بجائے اختیارات استعمال کرنے لگی” لاک ہے

    بریکنگ : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، بزدار حکومت اقدامات کی بجائے اختیارات استعمال کرنے لگی

    تقریب کے اختتام پر چینی صدر نے کہا کہ ہم مستقبل میں مکاؤ اور ہانگ کانگ میں ہم طویل مدتی استحکام برقرار رکھیں گے، مادر وطن کے ساتھ مکمل انضمام کی کوششیں لازمی طور پر آگے بڑھنا چاہئیں۔ خطاب کے دوران انہوں نے ملک میں اتحاد اور 1.4 ارب چینی شہریوں کی مزید فلاح و بہبود کا وعدہ بھی کیا۔

  • تاریخ نے آج پھر فاتح بیت القدس صلاح الدین ایوبی کے معرکہ کی یاد تازہ کردی ، 2- اکتوبر 1187ء کو بیت المقدس فتح کیا

    تاریخ نے آج پھر فاتح بیت القدس صلاح الدین ایوبی کے معرکہ کی یاد تازہ کردی ، 2- اکتوبر 1187ء کو بیت المقدس فتح کیا

    لاہور : تاریخ اپنےآپ کو دہراتی ہے ، اور ہمیشہ تاریخ شخصیات اور کرداروں سے بنتی ہے جیسے بیت المقدس 583ھ بمطابق 1187ء میں ایوبی سلطان صلاح الدین ایوبی کے ہاتھوں صلیبیوں کی شکست کے ساتھ فتح ہوا۔ صلاح الدین ایوبی نے جنگ حطین میں کامیابی حاصل کرنے کے بیت المقدس کا محاصرہ کرلیا اور 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک جاری محاصرے کے بعد شہر فتح کرلیا۔ فتح بیت المقدس کے بعد سلطان نے کسی قسم کا خون خرابا نہیں کیا جس کا مظاہرہ پہلی صلیبی جنگ کے موقع پر صلیبیوں نے کیا تھا۔

    میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟

    تاریخ حقائق کے مطابق 4 جولائی 1187ء کو جنگ حطین میں زبردست شکست کے بعد عیسائیوں کی مملکت یروشلم کمزور پڑگئی اور کئی اہم شخصیات صلاح الدین کی قید میں چلی گئی۔ ستمبر کے وسط میں صلاح الدین نے عکہ، نابلوس، یافہ، سیدون، بیروت اور دیگر شہر فتح کرلئے۔ جنگ کے شکست خوردہ عیسائی صور پہنچ گئے۔ جہاں حطین کے معرکے کے شکست خوردہ کئی عیسائی جنگجو بھی تھے جن میں بیلین ابیلنی بھی شامل تھا اس نے اپنے اہل خانہ کو واپس لانے کے لئے صلاح الدین سے مطالبہ کیا کہ وہ اسے بیت المقدس جانے کی اجازت دے۔ صلاح الدین نے اس شرط پر اجازت دی کہ وہ ایک دن سے زیادہ قیام نہیں کرے گا لیکن جب وہ وہاں پہنچا تو ملکہ سبلیا نے اس سے شہر کا دفاع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فوج کی کمان سنبھالنے کی ہدایت کی۔ بیلین نے ان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے جنگ کی تیاریاں شروع کردیں اور شہر میں اشیائے خورد و نوش اور اسلحے کا ذخیرہ جمع کرنا شروع کردیا۔

    صلاح الدین کی زیر قیادت شام و مصر کی افواج صور کے ناکام محاصرے کے بعد 20 ستمبر 1187ء کو بیت المقدس پہنچ گئیں۔صلاح الدین اور بیلین کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ صلاح الدین بغیر خون خرابے کے شہر حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن شہر کے عیسائیوں نے بغیر لڑے مقدس شہر چھوڑنے سے انکار کردیا اور دھمکی دی کہ وہ پرامن طور پر شہر دشمن کے حوالے کرنے پر اسے تباہ کرنے اور خود مرجانے کو ترجیح دیں گے۔

    مذاکرات میں ناکامی پر صلاح الدین نے شہر کا محاصرہ کرلیا۔ صلاح الدین کی افواج برج داؤد اور باب دمشق کے سامنے کھڑی ہوگئی اور تیر اندازوں نے حملے کا آغاز کیا۔ اس کے علاوہ منجنیقوں کے ذریعے شہر پر سنگ باری کی گئی۔ صلاح الدین کی افواج نے کئی مرتبہ دیواریں توڑنے کی کوشش کی لیکن عیسائیوں نے اسے ناکام بنادیا۔ 6 روزہ محاصرے کے بعد صلاح الدین نے افواج کو شہر کے دوسرے حصے کی جانب منتقل کردیا اور حملہ جبل زیتون کی جانب سے کیا جانے لگا۔ 29 ستمبر کو مسلم افواج شہر کی فصیل کا ایک حصہ گرانے میں کامیاب ہوگئیں تاہم وہ فوری طور پر شہر میں داخل نہ ہوئیں اور دشمن کی عسکری قوت کو ختم کرتی رہیں۔

    “یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی” لاک ہے

    یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی

    ستمبر کے اختتام پر بیلین نے صلاح الدین سے مذاکرات کے دوران ہتھیار ڈال دیئے۔ صلاح الدین نے مردوں کے لئے 20، عورتوں کے لئے 10 اور بچوں کے لئے 5 اشرفیوں کا فدیہ طلب کیا اور جو لوگ فدیہ نہیں دے سکے ان کا فدیہ سلطان صلاح الدین نے خود ادا کیا یا انہیں غلام بنالیا گیا۔ بعد ازاں سلطان نے فدیہ کی رقم مزید کم کرکے مردوں کے لئے 10، عورتوں کے لئے 5 اور بچوں کے لئے صرف ایک اشرفی مقرر کردی۔ بیلین نے اس پر بھی اعتراض کیا کہ یہ بھی بہت زیادہ ہے جس پر سلطان نے صرف 30 ہزار اشرفیوں کے بدلے تمام عیسائیوں کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    دو اکتوبر کو بیلین نے برج داؤد کی چابیاں سلطان کے حوالے کردیں۔ اس موقع پر اعلان کیاگیا کہ تمام عیسائیوں کو فدیہ کی ادائیگی کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا جارہا ہے جس میں 50 دن تک کی توسیع کی گئی۔صلاح الدین ایک رعایا پرور اور رحم دل بادشاہ تھا اس نے غلام بنائے گئے عیسائیوں کا فدیہ خود ادا کرکے انہیں رہا کردیا۔

    “بریکنگ : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، بزدار حکومت اقدامات کی بجائے اختیارات استعمال کرنے لگی” لاک ہے

    بریکنگ : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، بزدار حکومت اقدامات کی بجائے اختیارات استعمال کرنے لگی

    فتح بیت المقدس کے بعد صلاح الدین کا سب سے بڑا کارنامہ یہی تھا کہ اس نے عیسائیوں سے مسلمانوں کے اس قتل عام کا بدلہ نہیں لیا جو انہوں نے 1099ء میں بیت المقدس کے فتح کے بعد کیا تھا بلکہ اس نے انہیں حد درجہ رعایت دی۔
    فتح کے بعد سلطان نے مسجد اقصی کو عرق گلاب سے دھلوایا۔

  • میں پھر کہہ رہا ہوں‌کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کیلئے ویتنام ثابت ہوگا، سابق بھارتی جج نے برطانیہ جاکر بتادیا

    میں پھر کہہ رہا ہوں‌کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کیلئے ویتنام ثابت ہوگا، سابق بھارتی جج نے برطانیہ جاکر بتادیا

    لندن: میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں‌کہ مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر بھارت کے لیے ویت نام بن کر رہے گا ،ان خیالات کااظہار بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکھنڈے کاٹجو نے برطانیہ میں ایک بہت بڑے پروگرام میں کیا ،

    برطانوی جریدے دی ویک میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکھنڈے کاٹجو نے لکھا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بڑے پیمانے پر گوریلا وار کا بیج بویا ہے جس کے باعث مقبوضہ کشمیر بھارت کے لیے ویتنام جنگ کے مترادف ثابت ہوگی۔

    “یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی” لاک ہے

    یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی

    برطانیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کاٹجو نے کہا کہ جو لوگ آج مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اپنی فتح کے شادیانے بجا رہے ہیں، وہ جلد ہی وادی سے بڑے پیمانے پر لاشیں آتی دیکھیں گے۔ با لکل ویسے ہی جیسے امریکا میں ویتنام سے امریکیوں کی لاشیں آئی تھیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر کوئی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سچ بولے۔

    بھٹوکی نگری میں ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ، ماں کوفرش پر ہی بچے "بلاول ” کوجنم دیناپڑا

    سابق جج مرکھنڈے کاٹجو نے مزید لکھا ہے آج کے دور میں انٹرنیٹ اور موبائل ضرورت بن گئی ہے اور ہم سوچ نہیں سکتے کہ دو ماہ سے محروم کشمیریوں پر کیا بیت رہی ہوگی؟ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹایا گیا تو عوامی مظاہرے پھوٹ پڑیں گے اور اگر کرفیو نہ اٹھایا گیا تو کشمیریوں کا غم و غصہ آتش فشاں کی طرح پھٹ پڑے گا۔

    میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟

    بھارتی جج نے مودی سرکار پر واضح کیا کہ مقبوضہ وادی بھارتی حکومت کے لیے ایک ایسی ہڈی بن جائے گی جو نہ اُگلی جائے گی اور نہ نگلی جائے گی، ایک فوج دوسرے ملک کی فوج کا تو مقابلہ کرسکتی ہے مگر عوام کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ بی جے پی سرکار کے اقدام سے وادی کے لوگوں میں بھارت سے نفرت پہلے سے مزید بڑھ گئی ہے۔

    C

  • زندہ شخص کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹرز کا کمال سامنے آگیا

    زندہ شخص کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹرز کا کمال سامنے آگیا

    منڈی بہاؤالدین: پاکستان کے ڈاکٹرز کی ہونہاری دیکھیں کہ مریض کو حق دیتے نہیں اور اپنے ناجائز حق لینے کا بہانہ بنا کر احتجاج اور ہڑتالیں کرتے ہیں ، مریض مر رہا ہو ڈاکٹرز کوکوئی پرواہ نہیں ، اطلاعات کے مطابق وسطی پنجاب کے شہر منڈی بہاؤ الدین میں ایک زندہ شخص کو ڈاکٹر کی غفلت کی وجہ سے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

    “یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی” لاک ہے

    یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منڈی بہاؤ الدین میں مردہ شخص زندہ نکلا، چکوال کے علی رضا کو ایمرجنسی میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم ڈاکٹر نے زندہ مریض کو مردہ قرار دے کر مردہ خانے منتقل کر دیاتاہم میڈیا کی بروقت نشان دہی پر پولیس نے ایکشن لیا اور اسپتال کے عملے نے مردہ خانے سے مریض کو ایمرجنسی میں شفٹ کر دیا۔

    بھٹوکی نگری میں ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ، ماں کوفرش پر ہی بچے "بلاول ” کوجنم دیناپڑا

    منڈی بہاوالدین کے ڈاکٹروں کی نااہلی اور سستی کے خلاف واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم نے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی، جو اس بات کی تحقیق کرے گی کہ زندہ شخص کو کیسے مردہ قرار دیا گیا تھا۔یاد رہےکہ ان دنوں اکثروبیشتر یہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ ڈاکٹرز کا رویہ درست نہیں

    میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟

  • بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے چار رکنی کمیٹی کی تشکیل ، چیئرمین نیب نے اہم اعلان کردیا

    بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے چار رکنی کمیٹی کی تشکیل ، چیئرمین نیب نے اہم اعلان کردیا

    اسلام آباد: بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہا ہوں ، اطلاعات کےمطابق چیئرمین نیب نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    “یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی” لاک ہے

    یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی

    ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب بزنس کمیونٹی کا بہت احترام کرتے ہیں۔ بزنس کمیونٹی پاکستان کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔چیئر مین نے مزید کہا کہ وہ اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے جارہے ہیں ،

    بھٹوکی نگری میں ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ، ماں کوفرش پر ہی بچے "بلاول ” کوجنم دیناپڑا

    یاد رہے کہ کافی دنوں سے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی طرف سے بہت سے شکوے اور شکایات تھیں ، بزنس کمیونٹی نے چیئرمین نیب سے ان کے مسائل حل کرنے کی درخواست بھی کی تھی اور کہا تھا کہ نیب بے جا پریشان نہ کرے

    میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟

  • بھارت روس سے دفاعی  میزائل سسٹم ایس 400 ضرور خریدے گا ، امریکہ کی ناراضگی کی کوئی پرواہ نہیں‌

    بھارت روس سے دفاعی میزائل سسٹم ایس 400 ضرور خریدے گا ، امریکہ کی ناراضگی کی کوئی پرواہ نہیں‌

    نئی دہلی :بھارت روس سے میزائلی دفاعی سسٹم ایس 400 ضرور خریدے گا ، امریکہ کی ناراضگی کی کوئی پرواہ نہیں‌ اسی سلسلے میں بات کرتے ہوئے بھارتی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی دھمکیوں کے باوجود روس سے میزائلی دفاعی سسٹم ایس فور ہنڈریڈ خریدے گا

    “یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی” لاک ہے

    یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی

    واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب مائک پمپئو سے ملاقات کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی کو فوجی ساز و سامان خریدنے کے لئے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایس جے شنکر کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے فیصلے کرنے میں خودمختار ہے اور کسی بھی ملک کو نئی دہلی کے معاملات میں مداخلت کا حق نہیں ہے۔

    بھٹوکی نگری میں ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ، ماں کوفرش پر ہی بچے "بلاول ” کوجنم دیناپڑا

    یاد رہے کہ بھارت بڑی تیزی سے جدید اسلحہ جمع کررہا ہے ، بھارت نے گذشتہ برس ، روس سے پانچ ارب ڈالر سے بھی زیادہ مالیت کے پانچ دفاعی میزائلی سسٹم ایس فور ہنڈریڈ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ امریکہ نے اپنے اتحادی ترکی پر بھی ایس فور ہنڈریڈ خریدنے کی بنا پر اقتصادی پابندیاں لگا دی ہیں۔دوسری طرف اس سلسلے میں پتہ چلا ہے کہ امریکہ نے ملکوں کے داخلی امور میں مداخلت کرتے ہوئے بارہا اعلان کیا ہے کہ جو ممالک روس اور ایران کے ساتھ سمجھوتے پر دستخط کریں گے ان پر پابندیاں عائد کردی جائیں گی اور ہندوستان بھی اس سے مستثنی نہیں ہے۔

    میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟