Baaghi TV

Author: +9251

  • دنیا والو یہ حقیقت ہے کہ سری نگرپولیس نےخوف ودہشت کا بازارگرم کررکھاہے،بھارتی ویب سائٹ نے پول کھول دیا

    دنیا والو یہ حقیقت ہے کہ سری نگرپولیس نےخوف ودہشت کا بازارگرم کررکھاہے،بھارتی ویب سائٹ نے پول کھول دیا

    نئی دہلی :دنیا والو یہ حقیقت ہے کہ سری نگرپولیس نےخوف ودہشت کا بازارگرم کررکھاہے،بھارتی ویب سائٹ نے پول کھول دیا ،بھارتی ویب سائٹ کے مطابق مقبوصہ کشمیرمیں سری نگرپولیس نےخوف ودہشت کا بازار گرم کررکھا ہے، نشے میں دھت پولیس اہلکارراتوں کوگھروں میں کودتے ہیں اورخواتین سےبدتمیزی کرتےہیں۔

    “یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی” لاک ہے

    یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی

    مذکورہ بھارتی ویب سائٹ نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ متاثرہ خواتین کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پولیس اہلکارخاردارتاروں کےقریب سے گزرنے پرمجبورکرتے ہیں اور پھرخاردارتاروں میں الجھ کرکپڑےتارتارہوجاتےہیں۔

    بھٹوکی نگری میں ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ، ماں کوفرش پر ہی بچے "بلاول ” کوجنم دیناپڑا

    اس بھارتی ویب سائٹ نے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مظالم سے اب تو ہر کشمیری تنگ ہے، لوگ کسی صورت بھی بھارت کی غلامی قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ، بھارت کو بالآخر کشمیر سے نکلنا ہی پڑے گا

    میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟

  • سبحان اللہ : حرم کعبہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش، خوبصورت مناظر سے ایمان تازہ ہوگیا

    سبحان اللہ : حرم کعبہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش، خوبصورت مناظر سے ایمان تازہ ہوگیا

    ریاض: سبحان اللہ : حرم کعبہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش، خوبصورت مناظر سے ایمان تازہ ہوگیا سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے آئندہ دو ہفتوں تک سارے ملک میں موسلا دھار اور طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز بھی سعودی عرب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، دوسری طرف سعودی گیزیٹ نے حرم کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز بارش ہورہی ہے۔

    “یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی” لاک ہے

    یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی

    سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد گرمی کی شدت میں معمولی کمی آئی جبکہ محکمہ موسمیات نے خوشخبری دی کہ آئندہ دو ہفتوں تک مسلسل بارش ہوگی۔میٹ آفیسر الاحمدی کا کہنا تھا کہ گزشتہ جمعے سے سعودی عرب میں خزان کا موسم شروع ہوگیا، جس کے بعد سے بارش کا سسٹم بنا اور یہ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک مملکت کے مختلف شہروں میں برستا رہے گا۔

    بھٹوکی نگری میں ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ، ماں کوفرش پر ہی بچے "بلاول ” کوجنم دیناپڑا

    میٹ آفیسر الاحمدی کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں تیز بارش ہوگی جبکہ مدینہ میں بھی طوفانی اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے، حالیہ سسٹم کے بعد سے گرمی کی شدت کم ہونا شروع ہوگی‘۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سسٹم عمان اور یمن میں بھی داخل ہوگا۔

    میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟

  • امریکہ شمالی کوریا کے ساتھ ایٹمی جنگ نہیں چاہتا ، مذاکرات ضروری ہیں ،ٹرمپ نے حقیقت کھول دی

    امریکہ شمالی کوریا کے ساتھ ایٹمی جنگ نہیں چاہتا ، مذاکرات ضروری ہیں ،ٹرمپ نے حقیقت کھول دی

    واشنگٹن :امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان برف پھگلنےلگی ، امریکہ نے شمالی کوریا کے ساتھ ایٹمی لڑائی لڑنے سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اشارہ دے دیا، اطلاعات کے مطابق اسی سلسلے میں شمالی کوریا اور امریکہ دوبارہ سے مذاکرات کا آغاز کر رہے ہیں. یہ جوہری مذاکرات کو 5 اکتوبر سے دوبارہ سے شروع کرنے کے موضوع پر اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔

    “یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی” لاک ہے

    یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی

    امریکہ سے مذکرات کے حوالے سے شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی KCNA کے مطابق شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ چو سون ہوئی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن اور پیانگ یانگ انتظامیہ کے درمیان 4 اکتوبر کو ابتدائی مذاکرات اور 5 اکتوبر کو ورکنگ لیول مذاکرات کے انعقاد پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

    بھٹوکی نگری میں ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ، ماں کوفرش پر ہی بچے "بلاول ” کوجنم دیناپڑا

    دوسری طرف شمالی کوریا کے رویے میں تبدیلی بھی کئی سوالات کا اشارہ کرتی ہے کہ ماضی کا شمالی کوریا جو روس کے بہت قریب تھا اب کیسے امریکہ کے ساتھ دوستی نبھانے چل پڑا ہے . بہر کیف چو سون نے مزید کہا ہے کہ شمالی کوریا کا وفد شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کے لئے تیار ہے۔ ہمیں امید ہے کہ تکنیکی سطح کے مذاکرات دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ میں تیزی لائیں گے۔

    میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟

  • پہلی سہ ماہی میں 90 فیصد ٹیکس ٹارگٹ وصول کرلیا جائے گا ، شبر زیدی

    پہلی سہ ماہی میں 90 فیصد ٹیکس ٹارگٹ وصول کرلیا جائے گا ، شبر زیدی

    چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ہماری درامدات کا دباؤ لگ بھگ تین ارب ڈالر کا ہے، اگر یہ درآمدات کا دباؤ نکل جائے تو ہم ٹیکس اہداف کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں اور وصول کردہ ٹیکس ہمارے ٹارگٹ کا 90 فیصد ہے ، اسلام اباد مین تقریب میں شرکت کے بعد زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ ٹیکس اہداف میں 111 ارب کی کمی ہو گی، 963 ارب تک تیکس اکٹھا کر لیا جائے گا،
    ایک سوال کے جواب میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ منی بجٹ لانے کا کوئی چانس نہیں ہیں، ٹیکس ریفنڈ ادا کر دئیے ہیں اس حوالے سے کوئی ابہام نہیں، تاجروں کیساتھ ہر سطح پر مزاکرات کیلئے تیار ہیں،

  • تاجر پریشان نہ ہوں ، ایف بی آر چیئرمین شبر زیدی نے خوشخبری سنادی

    تاجر پریشان نہ ہوں ، ایف بی آر چیئرمین شبر زیدی نے خوشخبری سنادی

    اسلام آباد:پاکستان کے تاجر پریشان نہ ہوں حکومت جائز مطالبات حل کرنے کی بھرکوشش بھی کرے گی اور اس سلسلے میں تعاون بھی کرے گی ، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیں گے،

    "فلم دال چاول” پاس ہوگئی ، کس نے پاس کی یہ فلم ؟ جان کر ہوں گے آپ حیران ! پنجاب پولیس بھی فلم میں‌شامل

    اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی کا کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے نیا قانون آئندہ ہفتے تک حتمی شکل اختیار کرجائے گا جس کے بعد اس سیکٹر میں سرمایہ کاری میں رکاوٹ ختم ہوجائے گی۔حکومت تاجروں کے جائز مطالبات سننے اور انہیں حل کرنے کے لیے تیار ہے، پچاس ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط کو ایک ہفتے کے لیے مؤخر کردیا گیا۔

    “بزدار حکومت سکول بند کرنے لگی ، غریب طالب علم پریشان ہوگئے ، لوگ پوچھتے ہیں کیا یہ ہے تبدیلی ؟” لاک ہے

    بزدار حکومت سکول بند کرنے لگی ، غریب طالب علم پریشان ہوگئے ، لوگ پوچھتے ہیں کیا یہ ہے تبدیلی

    چیئرمین ایف بی آر کہتے ہیں کہ حکومت تاجرون کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے، ابھی تاجر تنظیموں اور ایف بی آر کے درمیان کسی بھی بات پر ڈیڈ لاک برقرار نہیں ہے۔معاشی سال کے پہلے تین ماہ میں 963 ارب روپے ٹیکس کا ہدف حاصل کیا جس میں سے 75 ارب روپے اس دوران ری فنڈ بھی کیے گئے۔

  • ڈاکٹر ہوں تو ایسے، زندہ شخص کو مردہ خانے منتقل کردیا

    ڈاکٹر ہوں تو ایسے، زندہ شخص کو مردہ خانے منتقل کردیا

    زندہ شخص کو مردہ خانے منتقل کرنے پر ڈاکٹرز کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں پیش آیا جہاں ڈاکٹرز نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لائے جانے والے مریض کو مردہ قرار دے کر مردہ خانے منتقل کر دیا

    پنجاب کے ضلع چکوال کے رہائشی علی رضا کو منڈی بہاؤالدین کو ہسپتال میں طبی امداد کے لئے لایا گیا تھا، ڈاکٹرز کی جانب اسے مردہ خانے منتقل کرنے پر مریض کے ساتھ آنے والے افراد نے احتجاج کیا جس کے بعد میڈیا موقع پر پہنچا اور پھر مردہ خانے کے عملے نے زندہ شخص کو دوبارہ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ایمرجنسی میں اسکا علاج جاری ہے

    مسیحاوں کی نااہلی کا شکارہوگئی حاملہ خاتون ، نواز شریف ہسپتال کے ڈاکٹرز کی غفلت حاملہ خاتون کی جان لے گئی

    زندہ مریض کو مردہ خانے منتقل کرنے کی غفلت پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

    ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت ،ماں بچہ دارون ڈلیوری جاں بحق

    رواں برس کراچی میں ایوان تجارت و صنعت جنرل ہسپتال پی ایس سرسید تھانے کی حدود میں ڈاکٹروں کی غفلت نے ایک نوجوان کی جان لے لی جبکہ موقعہ سے کمپاؤڈر اور دیگر عملہ فرار ہوگیا تھا،

  • انشاء اللہ سعودی عرب کو کچھ نہیں ہوگا،،،،، از —عبدالرب

    انشاء اللہ سعودی عرب کو کچھ نہیں ہوگا،،،،، از —عبدالرب

    بعض لوگ اس امکان پر پھولے نہیں سما رہے کہ خدانخواستہ سعودی عرب پر کوئی برا وقت آنے والا ہے۔ ہم تو ضیا نماؤں کے حامی سعودی عرب کے مشرف سے کیا ہمدردی رکھیں گے، لیکن یہ بات بتاتا چلوں کہ خدانخواستہ سعودی عرب کی حکومت مشکل میں آتی ہے تو 10 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کو فاتحہ پڑھ لیجیے گا۔

    ترسیلات زر میں کمی کا مطلب یہ ہوگا کہ انصافی حکومت اپنے سوا سال کی کارکردگی کا خلاصہ جس کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کو بتا رہی ہے، یہ واحد حاصل بھی ختم ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ رعایتی پٹرول اور دیگر جو مراعات سعودی عرب یا متحدہ عرب امارات سے ہم حاصل کرتے ہیں، ان سے یکسر محروم ہونا پڑے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ بیروزگاری کا ایک نیا طوفان آئے گا جس کے آگے بند باندھنا ناممکن ہوگا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں 40 لاکھ پاکستانی رہائش پذیر ہیں۔ اگر ان میں سے 5 فیصد پاکستانیوں کے لئے وہاں رہائش مشکل ہو جائے تو کیا ہمارے پاس ان کے لیے کوئی متبادل موجود ہے؟

    یاد رہے کہ چند سال پہلے لیبیا میں 20000 کے قریب پاکستانی آباد تھے جو ہر سال لاکھوں ڈالر پاکستان بھیجا کرتے تھے۔ جب لیبیا کو کرپٹ قذافی سے نجات ملی تو نتیجتاً یہ 20 ہزار بے دخل ہو گئے۔ ہماری حکومت ان کیلیے سوائے جہاز بھیجنے کہ کچھ نہ کر سکی۔ کسی کو پتہ ہے آج ان پاکستانیوں کے ساتھ کیا گزر رہی ہے؟

    ترتیب غلط رکھنے کے لئے معذرت، ہمیں تو سعودی عرب سے اس لیے محبت ہیکہ ہماری عقیدتوں کے تمام تر محور اسی زمین پر ہیں۔ اس لیے ہمیں یہ بھی گوارا نہیں کہ گرم ہوا کے جھونکے گزریں، لیکن جو لوگ اس خواہش میں ہلکان ہوئے جارہے ہیں کہ آل سعود اپنے مآل تک پہنچے ان کے لیے اطلاعا عرض ہے،

    کیا آپ کو خطہ سعودی عرب میں کہیں بھی کوئی ایسا گروپ نظر آتا ہے جو پاکستان کے لیے آل سعود سے زیادہ دوستانہ رویہ رکھتا ہو؟ کوئی ایسا گروپ جس کے بارے میں آپ یہ توقع رکھ سکیں کہ وہ آپ کے کہنے پر انڈیا سے تجارت منقطع کر سکتا ہے، یا کوئی ایسا گروپ جو امت کا درد رکھتے ہوئے پاکستان سے بڑھ کر کشمیریوں کی وکالت کرسکتا ہے، تو بڑے شوق سے اس کی حمایت کیجیے۔

    یاد رکھیں کہ اگر پورے عرب میں ڈھونڈے سے آپ کو کوئی غمخوار نہ ملے، تو جان لیجیے یہی والی آل سعود ہی آپ کی نجات کی ضمانت ہے، چاہے آپ کو جتنے برے لگتے ہوں۔ اس کی وجہ یہ نہیں کہ وہ خلیفتہ اللہ علی الارض ہیں بلکہ اس لیے کہ اس وقت پاکستانیوں کے مفادات کی ضمانت یہی ہیں

    انشاء اللہ سعودی عرب کو کچھ نہیں ہوگا،،،،، از —عبدالرب

  • مودی بھارت کو لے ڈوبا،بھارتی معیشت کی ایسی خبر آئی کہ بھارت میں تہلکہ مچ گیا

    مودی بھارت کو لے ڈوبا،بھارتی معیشت کی ایسی خبر آئی کہ بھارت میں تہلکہ مچ گیا

    ریلوے میں ایک ماہ میں 12 ہزار کروڑ روپے کی آمدنی کی کمی ہوئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت میں ریلوے کو صرف ایک ماہ میں 12 ہزار کروڑ روپے آمدنی میں کمی ہوئی ہے، بھارت کی معیشت تباہ ہونے کی خبریں تو آ رہی تھیں اب بھارتی ریلوے کی خبر آنے پر بھارت بھر میں تہلکہ مچ گیا، ایک رپورٹ کے مطابق رواں برس ماہ اگست میں بھارتی ریلوے کی آمدنی میں 12 ہزار کروڑ روپے ہوئی ہے، رواں برس بھارتی ریلوے اپنے تمام اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی.

    واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں جی ڈی پی کی شرح ترقی جون میں گر کر 5 فیصد پر پہنچ گئی تھی جو گزشتہ چھ سالوں میں سب سے کم ہے۔ اعداد و شمارکے مطابق اقتصادی محاذ پر مودی حکومت کی کرکردگی کے پیش نظر ایسی کمی کی توقع پہلے سے ہی کی جا رہی تھی۔

    بھارتی معیشت کی صورتحال تشویش ناک

    جی ڈی پی کی اپریل ،جون کے دوران شرح ترقی گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کی شرح ترقی 8 فیصد کے مقابلہ میں انتہائی کم ہے۔ یاد رہے کہ یہ شرح ترقی 25 سہ ماہیوں میں سب سے کم ہے۔ سب سے زیادہ کمی مینوفیکچرنگ سیکٹر میں دیکھی گئی ہے۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ترقی کی شرح محض 0.6 فیصد ہے جو گزشتہ سال کی اسی دورانیہ کی شرح ترقی 12.1 فیصد کے مقابلہ میں انتہائی کم ہے۔

    بھارتی معیشت کا برا حال، جی ڈی پی کی شرح 6 سالوں میں سب سے کم!

    زراعت اور تخلیق کاری کے شعبوں میں بھی خراب کارکردگی کی وجہ سے جنوری ، مارچ 2018-19 میں ترقی کی شرح5.8 فیصد رہی جو کہ 5 سال کی کمتر سطح ہے۔ یہ 20 سہ ماہیوں میں سب سے کم شرح ترقی تھی۔ مالی سال 2018-2019 میںجی ڈی پی کی شرح ترقی 6.8 فیصد رہی جو کہ گزشتہ مالی سال میں 7.2 فیصد سے کم تھی۔

    آرٹیکل 35 اے اور 370 منسوخی: بھارتی معیشت ڈوب گئی

  • مولانا فضل الرحمن تنہا ہوگئے ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اشارہ دے دیا،ساری خواہشیں دم توڑنے لگیں

    مولانا فضل الرحمن تنہا ہوگئے ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اشارہ دے دیا،ساری خواہشیں دم توڑنے لگیں

    لاہور: مولانا فضل الرحمن تنہائی کا شکارہونے والے ہیں ، اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ مؤخر کرانے پر رضامند ہوگئیں. چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کی ملاقات میں اس اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ فیصلہ عمران خان کی مقبولیت کے تناظر میں کیا گیا ہے

    “جام کمال نے تو کمال ہی کردیا ، دو روزہ دورہ لاہور کو تاریخی بنا دیا ، میزبان نے مہمان کو خدا حافط کہہ کر رخصت کردیا” لاک ہے

    جام کمال نے تو کمال ہی کردیا ، دو روزہ دورہ لاہور کو تاریخی بنا دیا ، میزبان نے مہمان کو خدا حافط کہہ کر رخصت کردیا

    ذرائع کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے آل پارٹی کانفرنس بلوانے اور مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کھڑنے ہونے پر اتفاق کیا، مگر ساتھ یہ فیصلہ بھی ہوا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کوتاریخ تبدیل کرنے پرآمادہ کیا جائے دونوں پارٹیاں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے سرگرم ہیں، البتہ دونوں نے آزادی مارچ مؤخرکرانے پراتفاق کیا ہے، لیکن مولانا کو اس پر اتفاق نہیں ہے

    “بریکنگ : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، بزدار حکومت اقدامات کی بجائے اختیارات استعمال کرنے لگی” لاک ہے

    بریکنگ : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، بزدار حکومت اقدامات کی بجائے اختیارات استعمال کرنے لگی

    مولانا فضل الرحمان کو منانے کے لیے بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگی رہنما جلد ملاقات کریں گے.بلاول بھٹو کے ساتھ یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، نوید قمر،سینیٹر مصطفی نواز کھوکھراور نیئر بخاری تھے.مسلم لیگ ن کی جانب سے راجا ظفر الحق ،مرتضی جاوید عباسی، رانا تنویر،امیر مقام اور مریم اورنگزیب شریک ہوئے.

    بزدار حکومت سکول بند کرنے لگی ، غریب طالب علم پریشان ہوگئے ، لوگ پوچھتے ہیں کیا یہ ہے تبدیلی ؟

  • بلاول زرداری کل بدھ کو کہاں کا دورہ کریں گے؟ اہم خبر آ گئی

    بلاول زرداری کل بدھ کو کہاں کا دورہ کریں گے؟ اہم خبر آ گئی

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کل آزاد کشمیر جائیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری ایک روزہ دورے پر کشمیر جائیں گے،بلاول زرداری میرپور کا دورہ کریں گے جہاں زلزلہ متاثرہ علاقے میں متاثرین سے ملاقات کے علاوہ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کریں گے،بلاول بھٹوآزادکشمیر کےسابق وزیراعظم کی رہائشگاہ پرپریس کانفرنس بھی کریں گے ،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی آزاد کشمیر کادورہ کیا تھا اور زخمیوں کی عیادت کے علاوہ متاثرین سے ملاقات کی تھی،

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کومالی امدادکی فراہمی سے زلزلہ متاثرین کی بحالی میں مدد ملےگی۔گھروں،مال مویشیوں کیلئے زرتلافی سے متاثرین کے نقصانات کاازالہ ممکن ہوگا۔متاثرہ علاقوں میں بچوں کی تعلیم کاسلسلہ جاری رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔خواتین کی سہولیات کے بھی اقدامات کئے گئے ہیں.

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سے زلزلہ سے متاثرہ کشمیری عوام کو نیا حوصلہ ملا ہے۔ ان کی امداد اور بحالی تک تعاون کا سلسلہ بھرپور انداز سے جاری رہے گا۔

    ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت جاں بحق لواحقین کو 5لاکھ روپے فی کس دے گی ۔ مکمل تباہ ہونے والوں مکانوں کیلئے 2لاکھ جبکہ جزوی متاثرہ مکانات کا معاوضہ 1لاکھ روپے دیا جائے گا ۔ 38سکولوں کیلئے بڑے ٹینٹ فراہم کیے جا رہے ہیں ۔

    زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

    زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

    مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی کا تخمینہ 1200ملین لگایا ہے ۔ زلزلہ میں تاجر برادری کو 50ہزار روپے فی دکان جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والی دکان کے مالک کو 25ہزار روپے دیے جائیں گے ۔ حکومت 50ہزار روپے فی مویشی مدد فراہم کرے گی ۔

    وزیراعظم عمران خان میر پور پہنچ گئے، زلزلہ متاثرین کی عیادت، کہا پیکج تشکیل دے رہے ہیں