Baaghi TV

Author: +9251

  • شام میں‌ایرانی تنصیبات پر طیاروں‌کی بمباری

    شام میں‌ایرانی تنصیبات پر طیاروں‌کی بمباری

    شام میں‌ ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک ہیڈ کواٹر پر نامعلوم جنگی طیاروں نے بمباری کی جس نے نتیجے میں ہیڈ کواٹر کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔تاہم یہ واضح نہیں‌ ہوا کہ یہ جنگی طیارے کس ملک کے ہیں.

    ‘سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس’ کے مطابق ہ ایرانی پاسداران انقلاب کے طیارہ شکن سسٹم نے ایک حصے پر بمباری کی جس کے جواب میں‌ان حملےکیے گئے ہیںِ.

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے دوران شام میں ایرانی تنصیبات پر کیے گئے حملوں میں کم سے کم 40 ایرانی فوجی اور جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔
    شام میں بشار الاسد اوردیگر جنگجو گروپس برسر پیکار ہیں.جس وجہ سے لاکھوں شامی موت کی آغوش میں جاچکے ہیں اور لاکھوں بے گھر ہیں
    اس سے قبل یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے کمیشن نے امریکی فضائی حملوں سے متعلق تحقیقات کی تھی اور بتایا کہ اتحادی فورسز نے رواں برس جنوری میں شام کے جنوبی صوبے میں متعدد فضائی حملے کیے اور ان فضائی حملوں میں ایک حملے میں 16 شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

    اقوم متحدہ کے کمشین کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی اتحادی فورسز عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ضروری ہدایات کو اپنانے میں مکمل ناکام رہے۔کمیشن نے بتایا تھا کہ ’اندھا دھند حملوں کے نیتجے میں شہری ہلاک اور زخمی ہوئے اور ان کی تعداد اتنی ہے کہ یہ حملے جنگی جرائم کے مرتکب ہیں‘۔

    شامی پناہ گزینوں‌ کےلیے ترکی "سیف زون ” بنانے کےلیےکوشاں

    شامی خانہ جنگی میں کتنے فلسطینی شہید ہوئے؟

    اللہ آزمائش سے بچائے ، کیا زندگی ہے شامی مسلمانو کی ، بے گھر بھی غیروں نے بھی قبول نہ کیا ، پناہ گزینوں کی گاڑی کو حادثہ ، 6 شامی جاں بحق

  • گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کے رہائشیوں کے لیے بڑی خوشخبری

    کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمودنے کہاہے گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کوجلد تعمیراتی کام شروع کرنے کے سلسلہ میں تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹس 30 ستمبر تک تمام حائل محکمانہ اور انتظامی رکاوٹوں کو ہر صورت دور کریں فلاحی منصوبہ میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی- انہو ں نے ایکسیئن آرسی کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ محکموں کے ساتھ کوآرڈینیشن بہتر بنائیں تاکہ مقررہ تاریخ تک تعمیراتی کام شروع کیا جاسکے-

    انہو ں نے یہ ہدایات اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے جاری کیں – چیئرمین پنجاب زکوۃ و عشر کونسل رانا بلال اعجاز،سابق وفاقی وزیر رانا نذیر احمد خاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹرذ یشان حنیف، ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ چودھری محمد اصغر، اسسٹنٹ کمشنرز نوشہرہ ورکاں حیدر خاں، صدر حنا ء ارشد، ایس ای ہائی ویز چودھری محمد ریاض ، ایکسیئن ہائی وے عامر یعقوب، ایکسیئین سو ئی گیس محمد شفیق، ایکسیئن آر سی شہزاد یاسین، ایس ای پی ٹی سی ایل محمد ریاض، ایس ای پی ایچ ای ڈی جاویدپرواز، پی ڈی گیپکو طارق محمود ڈپٹی مینجر لیسکو عمر بلال، ایڈوائزر نیسپاک اظہ

  • بھارت کو  پاکستان کا سفارتی سطح‌ پر ایک بار پھر کرارا جواب

    بھارت کو پاکستان کا سفارتی سطح‌ پر ایک بار پھر کرارا جواب

    بھارت کو پاکستان کے وزیرا عظم کے خطاب پرا اعتراض کرنے پرا پاکستان نے منہ توڑ‌جواب دیا ہے.

    باغی ٹی وی رپورٹ : اقوام متحدہ میں بھارت کے جواب پر پاکستان نے ایک بار پھر کرارا جواب دیا ہے۔ پاکستانی سفارتکار ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ بھارت 30 سال سے مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کر رہا ہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن نے پاکستان میں دہشتگردی کا اعتراف کیا۔ وزیراعظم نے دنیا کے سامنے بھارت کا چہرہ بےنقاب کر دیا۔پاکستان کے سفیر نے کہا کہ اگر بھارت کشمیر میں بہتری اور ڈویلپمنٹ کے لیے کام کر رہا ہےتو وہاں‌سے کرفیو کیوں نہیں‌اٹھاتا.بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے .بھارتی 9 لاکھ فوج صرف کشمیریوں کی آزادی کی تحریک دبانے چاہتی ہے، وادی میں آزادی کی تحریکوں کو بھی دہشتگردی کا نام دیا جا رہا ہے، بھارت نے کشمیر میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کر رکھا ہے.اس سے پہلے بھارت کی فرست سیکرٹری برائےاقوام متحدہ نے وزیرا عظم عمران خان کی تقریر پر کچھ اعتراضات اٹھائےتھے.ودیشا میترا نے کہا تھا کہ عمران خان نے دنیا کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی ۔اس سے اقوام متحدہ میں تقسیم کی لکیر کھینچتی ہے اور اختلافات کو گہرا کرتی ہے اور نفرت کو بڑھاتی ہے۔.
    اس کا باخوبی جواب دیا گیا ہے.پاکستان کیطرف سے اور بھارت کی منافقت کو واضح طور پر واضح‌کیا گیا ہے.انہوں نےکہا کہ بھارت جو کچھ چھپانا چاہتا تھا وزیراعظم نے وہ سب واضح کر دیا اور دنیا کو بتا دیا کہ بھارتی حکومت آر ایس ایس کے نظریئے کو آگے بڑھا رہی ہے، مہاتما گاندھی کے قاتل سیکولر بھارت کے آئیڈیاز کو قتل کر رہے ہیں، اقلیتوں کی زندگی مشکل بنا دی گئی ہے.

    دنیا والو سن لو! مقبوضہ کشمیر سے متعلق جدوجہد جاری رہے گی: وزیراعظم عمران خان کی وطن واپسی پر امریکی میڈیا سے گفتگو

    اھلاوسھلا :کامیاب سفارتقاری کے بعدوزیراعظم عمران خان وطن واپسی کیلئے نیویارک سے روانہ

    بھارت نے حملہ کرکے کشمیر پر قبضہ کیا ، اقوام متحدہ کی قراردادیں‌ بولتی ہیں‌کہ یہ قبضہ غلط ہے ، مہاتیر محمدکا جنرل اسمبلی میں خطاب

  • غیرت مند وزیراعظم کے غیرت مند سپوت : عمران خان کے بعد یو این میں پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے میں مصروف

    غیرت مند وزیراعظم کے غیرت مند سپوت : عمران خان کے بعد یو این میں پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے میں مصروف

    نیویارک:غیرت مند وزیراعظم کے غیرت مند سپوت،عمران خان کے بعد یو این میں پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے میں مصروف ہیں اور بھارتی دہشت گردی اور انتہاپسندی کا پردہ چاک کررہے ہیں‌، اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے اہلکار اور پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت آرایس ایس کے نظریے کو آگے بڑھارہی ہے۔

     

    “دال میں کچھ کالا ضرور ہے! بہانہ خودمختار گورننگ باڈی مگر نشانہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف،کیا ہونے جارہا ہے خبرآگئی” لاک ہے

    دال میں کچھ کالا ضرور ہے! بہانہ خودمختار گورننگ باڈی مگر نشانہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف،کیا ہونے جارہا ہے خبرآگئی

    سلام ہے ان فرزدان وطن کو جو اپنی قوم کی صیح ترجمانی کررہے ہیں‌ ، اطلاعات کےمابق پاکستانی مشن کے اہلکار ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ مودی حکومت سیکولربھارت کےنظریےکابھی قتل کررہی ہے، بھارت30سال سےمقبوضہ کشمیرمیں مظالم ڈھارہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کا سفاک چہرہ بےنقاب کیا۔ گاندھی کو قتل کرنے والے آج سیکولر انڈیا کے نظریے کو قتل کررہے ہیں، آر ایس ایس کو 3 بار بھارت میں پابندی کا شکار ہونا پڑا، کیا بھارت کے پاس اتنا حوصلہ ہے کہ وہ عالمی مبصرین کو سب دکھا سکے۔

     

    “وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے بھارت کو بہت زخم دے دیئے ، بھارت نے اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر کو نفرت انگیز قرار دے دیا” لاک ہے

    وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے بھارت کو بہت زخم دے دیئے ، بھارت نے اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر کو نفرت انگیز قرار دے دیا

    قائد کے ہونہار سپاہی نے تو حد ہی کردی ، بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے کہ یو این میں‌ عمران خان نے جو ٹیم بٹھائی ہے وہ بھی عمران خان کے نظریے کی حامی ہے، نیویار کے اطلاعات کےمطابق آج ذوالقرنین چھینہ نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکا ذکرتک کرنےسےکترارہا ہے، کشمیریوں کوبولنےکی اجازت دینےسےبھارت کیوں گھبرارہاہے، گرفتاربھارتی جاسوس کلبھوشن نےدہشت گردی کااعتراف کیا، بھارت کوپہلوخان کے قاتلوں کوکٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے تھا۔

    مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 57 واں روز۔بھارتی ظالم افواج نے 6 کشمیری شہید کردیئے ، جگہ جگہ جھڑپیں‌ اور مظاہرے جاری

  • بارشوں کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ،گلیاں تالاب بن گئیں

    بارشوں کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ،گلیاں تالاب بن گئیں

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی) اور اس کے گردو نواح میں علی الصبح بارش ہونے سے جہانیاں کے تمام فیڈرز کا بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور جہانیاں 1 اور جہانیاں 2 کے تمام علاقوں کی بجلی بند ہے جبکہ بعض جگہوں پر مین پول بھی گرے ہیں۔بجلی بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب ٹھٹھہ صادق آباد کی گلیاں سیوریج کا ناکارہ نظام ہونے کی وجہ سے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔

  • موسلا دھار بارش،موسم سرد ہوگیا

    موسلا دھار بارش،موسم سرد ہوگیا

    جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی)اور اس کے نواحی علاقوں میں آج صبح نماز فجر کے بعد موسلا دھار بارش ہوئی ۔بارش سے موسم خوشگوار اور سرد ہوگیا۔بارش کی وجہ سے کپاس کی فصل کو نقصان پینچنے کا اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

  • پن بجلی کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    پن بجلی کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    نیپرا کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس سال اگست میں پاکستان کی پن بجلی کی پیدوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اگست کے مہنے کے بعد پاکستان کی پن بجلی کی کل پیداور 5668 گیگا واٹ آورز تک پہنچ گئی،
    تفصیلات کیمطابق پن بجلی میں پیدا ہونے اس اضافے کی بنیادی وجہ ماحول دوست اور سستی بجلی پیدا کرنے والے پروجکیٹس ہیں ، پن بجلی کی پیداور میں ہونے والے اضافے سے پیٹرول سے پیدا ہونے والی مہنگی بجلی کی ضرورت کم ہو گی اور صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کا حکومتی خواب شرمندہ تعبیر ہو گا،

  • وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے بھارت کو بہت زخم دے دیئے ، بھارت نے اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر کو نفرت انگیز قرار دے دیا

    وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے بھارت کو بہت زخم دے دیئے ، بھارت نے اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر کو نفرت انگیز قرار دے دیا

    نئی دہلی :وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے بھارت کو بہت زخم دے دیئے ، بھارت نے اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر کو نفرت انگیز قرار دے دیا،بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایٹمی جنگ کی دھمکی دے کر خطے کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کی پالیسی کا اظہار کر دیا ہے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے وزیر اعظم کے خطاب کے بعد ردعمل دیتے ہوئے بھارتی وزارتِ خارجہ کی فرسٹ آفیسر ودیشا میترا نے کہا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں نفرت اور تشدد کو ہوا دی۔بھارتی مندوب کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی تاریخ میں ایسا بہت کم ہوا ہے جب ایک عالمی لیڈر نے اس فورم پر خون کی ندیاں، نسلی تعصب، ہتھیار اٹھانے، آخر تک لڑنے جیسے الفاظ استعمال کیے ہوں۔

    اھلاوسھلا :کامیاب سفارتقاری کے بعدوزیراعظم عمران خان وطن واپسی کیلئے نیویارک سے روانہ

    ودیشا میترا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گرد کیمپ موجود نہ ہونے کا دعویٰ بھی جھوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عالمی مبصرین کو اس ضمن میں دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے اب انہیں اپنے وعدے پر قائم رہنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ 21 ویں صدی اور مہذب معاشروں میں ایسے الفاظ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    “بھارت نے حملہ کرکے کشمیر پر قبضہ کیا ، اقوام متحدہ کی قراردادیں‌ بولتی ہیں‌کہ یہ قبضہ غلط ہے ، مہاتیر محمدکا جنرل اسمبلی میں خطاب” لاک ہے

    بھارت نے حملہ کرکے کشمیر پر قبضہ کیا ، اقوام متحدہ کی قراردادیں‌ بولتی ہیں‌کہ یہ قبضہ غلط ہے ، مہاتیر محمدکا جنرل اسمبلی میں خطاب

    بھارتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ کیا پاکستان اس کی تردید کر سکتا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیے گئی 25 تنظیموں اور 130 دہشت گردوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر کے دوران امن کا پیغام دیا تاہم پاکستانی وزیر اعظم نے اپنی تقریر کے ذریعے نفرت کی آگ کو بھڑکایا۔

    وزیراعظم پاکستان کے خلاف بھارت میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی گئی ، بھارت پر خوف کے سائے

    پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں لگ بھگ 50 منٹ تک خطاب کیا تھا۔ عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلیوں، منی لانڈرنگ، اسلاموفوبیا اور کشمیر کے معاملے پر اظہار خیال کیا تھا،خیال رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی جنگ شروع ہو گئی تو اس کا اثر پوری دنیا محسوس کرے گی۔

  • مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 57 واں روز۔بھارتی ظالم افواج نے 6 کشمیری شہید کردیئے ، جگہ جگہ جھڑپیں‌ اور مظاہرے جاری

    مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 57 واں روز۔بھارتی ظالم افواج نے 6 کشمیری شہید کردیئے ، جگہ جگہ جھڑپیں‌ اور مظاہرے جاری

    سری نگر : مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 57 واں روز۔بھارتی ظالم افواج نے 6 کشمیری شہید کردیئے ، جگہ جگہ جھڑپیں‌ اور مظاہرے جاری ، تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں گاندر بل اور رمبان ضلع میں چھ کشمیری شہریوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گاندربل کے علاقے ناراناگ میں سرچ آپریشن کے دوران تین کشمیریوں کو شہید کر دیں۔ تین نوجوانوں کو جموں کے ضلع رامبن کے باٹوٹ علاقے میں شہید کیا گیا۔بھارتی فوج کا سرچ آپریشن ابھی جاری ہے۔

    بھارتی فوج نے جموں کے ضلع ڈوڈا میں بھی اسی طرح کا آپریشن شروع کیا ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی.

     

    بھارت نے حملہ کرکے کشمیر پر قبضہ کیا ، اقوام متحدہ کی قراردادیں‌ بولتی ہیں‌کہ یہ قبضہ غلط ہے ، مہاتیر محمدکا جنرل اسمبلی میں خطاب

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے صورہ میں کشمیری نوجوانوں نے سڑکوں پر آ کر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے، کشمیری نوجوانوں نے پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے مقبوضہ وادی میں کرفیو کا57 واں روز ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،

    بھارتی فوج نے 5 اگست سے وادی میں، مارکیٹ، بزنس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کر رکھا ہے، ادویات کی کمی کی وجہ سے مریض جان سے ہاتھ دھونے لگے۔کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے6 کشمیری نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بناکر شہید کردیا۔وادی میں خوراک اور ادویات کا بحران سنگین ہوگیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی زیر حراست معصوم بچوں کی تعداد تیرہ ہزار سے تجاوز کرگئی

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی قابض فوج نے ضلع گاندربل میں محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا اور رام بن میں بھی بھارتی فوج کا محاصرہ اور گھر گھر تلاشی جاری ہے۔واضح رہے کہ آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل پچپن ویں روز بھی وادی میں مکمل لاک ڈاؤن اور بھارتی فورسز کی جبری پابندیاں جاری رہیں۔

    وزیراعظم پاکستان کے خلاف بھارت میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی گئی ، بھارت پر خوف کے سائے

    گذشتہ روز بھارتی فورسز کی کڑی پابندیوں کے باوجود کشمیری نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی تسلط کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔بھارتی فورسز نے مظاہرین پر پیلٹ گنوں سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔

    مسلسل کرفیو کی وجہ سے زندگی ابتر ہو چکی ہے،مریض تڑپ رہے ہیں، بچے بلک رہے ہیں، ہسپتالوں میں دوائی موجود نہ بازاراروں سے کھانے پینے کی اشیا دستیاب، ہر طرف بھارتی درندے بندوقیں اٹھائے دندنا رہے ہیں، موبائل انٹرنیٹ ابھی تک بند ہیں۔ کاروبار زندگی معطل ہے۔

    کشمیری اپنے ہی گھروں میں قیدی بن کر رہ گئے، بھارتی فوج نے کپواڑا میں گھر پر دھاوا بول دیا اور سامان کی توڑ پھوڑ کی، پلواما میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ مقبوضہ وادی میں 5 اگست سے کرفیو نافذ ہے، چپے چپے پر بھارتی فوج تعینات ہے۔لوگوں کو گھروں سے نکلنے پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، انٹرنیٹ، موبائل سروس بھی بند ہے، تمام حریت اور سیاسی رہنماؤں کو گھر اور جیلوں میں نظر بند کر رکھا ہے۔

    اھلاوسھلا :کامیاب سفارتقاری کے بعدوزیراعظم عمران خان وطن واپسی کیلئے نیویارک سے روانہ

    بھارتی فوج طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آواز دبانے میں مصروف ہے۔ ہر گلی اور سڑک پر بھارتی فوج تعینات ہے، کشمیریوں کو گھروں سے نکلنے نہیں دیا جا رہا، مارکیٹ، دکانیں، ٹرانسپورٹ بند ہیں، کمیونی کیشن سسٹم بند جبکہ ٹی وی چینلز تک رسائی نہیں، مودی سرکار بھارتی سیاسی رہنماؤں کو بھی وادی کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

  • افغانستان کا نیا صدر ، اشرف غنی ، عبداللہ عبداللہ یا پھر کوئی اور فیصلہ 17 کو متوقع

    افغانستان کا نیا صدر ، اشرف غنی ، عبداللہ عبداللہ یا پھر کوئی اور فیصلہ 17 کو متوقع

    کابل:افغانستان کا نیا صدر ، اشرف غنی ، عبداللہ عبداللہ یا پھر کوئی اور فیصلہ 17 کو متوقع ہے ، اطلاعات کےمطابق افغانستان میں عوام نے گزشتہ روز صدارتی انتخابات کے لیے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹوں کی گنتی جاری ہے

    اھلاوسھلا :کامیاب سفارتقاری کے بعدوزیراعظم عمران خان وطن واپسی کیلئے نیویارک سے روانہ

    کابل سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق افغان صدارتی الیکشن میں صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور گلبدین حکمت یار سمیت 18 امیدوار میدان میں ہیں، گزشتہ روز سخت سیکیورٹی میں افغان عوام نے صدارتی انتخابات کے لیے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ابتدائی نتائج کا اعلان 17 اکتوبر کو کیے جانے کا امکان ہے۔

    وزیراعظم پاکستان کے خلاف بھارت میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی گئی ، بھارت پر خوف کے سائے

    یاد رہے کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوا جو سہ پہر تین بجے تک تھا تاہم افغان الیکشن کمیشن نے ووٹ کا دورانیہ دو گھنٹے بڑھایا جس کے بعد پولنگ 5 بجے تک جاری رہی۔دوسری جانب افغان صدارتی انتخابات کے موقع پر بھی طالبان کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری رہا اور کئی شہروں میں پولنگ اسٹیشن پر حملے کیے گئے۔

    پرامن الیکشن ہونے پر افغانستان کو پاکستان کی مبارک باد