آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ، سمری منظوری کیلئے وزیراعظم آفس بھجوا دی گئی، اوگرا کی جانب سے کی جانے والی نئی سفارشات کیمطابق پٹرول کی قیمت میں 2.55 روپے فی لیٹر،ہائی سپیڈ 3.23 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.41 روپے فی لیٹر کے حساب سے کمی شامل ہے ،
جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.19 روپے اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے،سفارشات کی منطوری کے بعد پیٹرول کی قیمت 113.24 روپے سے 110.24 پر آ جائے گی جبکہ ا ڈیزل کی قیمتیں 127.14 سے 123.91 تک آ جائین گی، اگر وزیراعظم آفس سے قیمتوں کی منظوری ہو گئی تو نئی قیمتوں کا اعلان یکم اکتوبر کو کیا جائے گا،
Author: +9251
-

اوگرا نے تیل کی قیمتوں میں کمی کیلئے سفارشات وزیراعظم کو بھجوا دیں
-

اپنے ہی گراتے ہیں نشمین پہ بجلیاں، شکارپور، دوران آپریشن ڈاکوؤں کو پولیس والے ہی حساس معلومات دیتے رہے
شکارپور: اپنے ہی گراتے ہیں نشمین پہ بجلیاں، شکارپور، دوران آپریشن ڈاکوؤں کو پولیس والے ہی حساس معلومات دیتے رہے سندھ کے شہر شکارپور میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں ناکامی کے محرکات سامنے آگئے۔ ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل نے رپورٹ پر 50 پولیس اہلکاروں کو ضلع بدر کردیا۔

تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 50 پولیس اہلکار ڈاکوؤں کو حساس معلومات فراہم کرتے تھے۔رپورٹ کے مطابق ضلع بدر ہونے والوں میں 9 سب انسپکٹر، 6 اے ایس آئی شامل ہیں، سزا پانے والوں میں 6 ہیڈ کانسٹیبل، 24 پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔

آسمان گرا نہ زمین پھٹی مریدکے میں سنگدل باپ نے دوسری شادی کی خاطر اپنی دوبیٹیوں کو قتل کردیا
پولیس اہلکاروں پر شکارپور میں تعیناتی کی 3 سال کی پابندی ہے، مزید شواہد ملنے پر تمام اہلکاروں کو برطرف کیا جائے گا۔ڈاکٹر جمیل کا کہنا ہے کہ ضلع بدر پولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد کو حساس معلومات فراہم کرتے تھے اور منشیات فروشوں سے بھتہ بھی لیتے تھے۔

ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل نے بتایا ہےکہ اہلکار ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ میں بھی ملوث رہے ہیں۔یاد رہے کہ شکارپور میں آپریشن کے دوران ڈی ایس پی، ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔
-

اھلاوسھلا :کامیاب سفارتقاری کے بعدوزیراعظم عمران خان وطن واپسی کیلئے نیویارک سے روانہ
نیویارک: کامیاب سفارتقاری کے بعد وزیراعظم عمران خان وطن واپسی کیلئے نیویارک سے روانہ ہوگئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان سعودی ائر لائن کی پرواز سے جدہ پہنچیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جدہ میں 3 گھنٹے قیام کریں گے جس کے بعد وہ وطن پہنچ جائیں گے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہوئے تو ان کا طیارہ تکنیکی خرابی کا شکار ہوا جس کے باعث طیارے کو ٹورنٹو سے واپس موڑنا پڑا۔

وزیر اعظم وفد سمیت امریکی سیکیورٹی اسکواڈ کے ہمراہ ہروز ویلٹ ہوٹل دوبارہ پہنچے، وزیر اعظم کی آمد کے بعد روز ویلٹ ہوٹل کی سیکیورٹی دوبارہ بڑھا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق طیارے کے نیوی گیشن سسٹم میں خرابی پر طیارے کو ٹورنٹو سے دوبارہ نیویارک کی طرف موڑا گیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔

طیارے کا دوران پرواز الیکٹرک سسٹم فیل ہوگیا تھا، الیکٹرک سسٹم فیل ہونے سے لینڈنگ میں انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ابتدا میں طیارے کو جلد ہی اڑانے کا ارادہ ظاہر کیا گیا تاہم سسٹم کی درستگی کا کام وقت لینے لگا تو وزیر اعظم واپس ہوٹل کی جانب روانہ ہوئے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا تھا ۔

آسمان گرا نہ زمین پھٹی مریدکے میں سنگدل باپ نے دوسری شادی کی خاطر اپنی دوبیٹیوں کو قتل کردیا
-

بھارت، مہاراشٹر میں بی جے پی ، شیوسینا اتحاد ہو گیا
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں انتخابات کا اعلان ہوتے ہی بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعت شیوسینا کے درمیان انتخابی اتحاد کے حوالے سے چہ مگوئیاں جاری تھیں تاہم اب شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے الیکشن مل کر لڑنے کا اشارہ دے دیا ہے۔
شیو سینا اور بی جے پی میں چپقلش بڑھنے لگی…. اہم خبر آ گئی
بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی اور شیوسینا مل کر الیکشن لڑیں گی اور جلد ہی اس اتحاد کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔اتحاد کا فیصلہ ہو گیا ہے تاہم سیٹوں کی تعداد پر بات چیت چل رہی ہے۔
مہاراشٹر الیکشن جیتنے کے لئے مودی سرکار کروا سکتی ہے ایک اور پلوامہ حملہ
ریاست مہاراشٹرا میں دھماکا، 20 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ، ایمرجنسی نافذ
واضح رہے کہ مہاراشٹر کی حکمران جماعت بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعت شیوسینا کے مابین سیٹوں کی تقسیم کے معاملے پر کئی دنوں سے کشمکش جاری تھی۔ شیو سینا نے بی جے پی کو دی دھمکی دی تھی کہ ”140 سیٹیں نہیں تو بی جے پی سے اتحاد بھی نہیں“۔
-
وزیراعظم عمران خان وطن واپسی سے قبل کس ملک جائیں گے؟ بڑی خبر آ گئی
وزیراعظم عمران خان نیویارک سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے،
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی ایئرلائن کی پروازسےجدہ پہنچیں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی شہر جدہ میں تین گھنٹے کیلئے قیام کریں گے جس کے بعد وہ پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے، واضح رہے کہ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے نیویارک ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم جو پیغام دینے آئے تھے وہ کامیابی سے دے دیا ہے،
بھارت میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف مقدمہ درج، مگر کیوں؟ اہم خبر آ گئی
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہماری جدوجہد جاری رہے گی، دنیا کوپیغام چلا گیا کہ 80 لاکھ کشمیریوں پر ظلم ہورہا ہے، عزت اللہ دیتاہے،پوری قوم نےدعائیں کیں، جدوجہدجاری رہےگی،لوگوں نےمایوس نہیں ہونا، جدوجہدمیں اونچ نیچ آتی رہتی ہے، یواین،امریکا،روس اوربڑی طاقتوں کوپتہ ہےکہ مقبوضہ کشمیرمیں کیاہورہاہے،
-

فردوس عاشق اعوان کی چمن دھماکہ کی مذمت، کہا پاکستان میں امن کے دشمن مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے چمن بم دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے،
بلاول بھٹو کا جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مولانا محمد حنیف و دیگر کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کےامن اورترقی کےدشمن اپنےمذموم عزائم میں ناکام ہوں گے، معاون خصوصی اطلاعات کی زخمیوں کی جلدصحت یابی کےلیےدعا کی ہے، واضح رہے کہ چمن میں ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد شہید ہوئے ہیں، بلوچستان میں چمن کے تاج باغ علاقہ میں دھماکا ہوا ہے جس میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے زخمیوں میں جعمیت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل تھے جو جاں بحق ہو گئے ہیں، پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، یہ دھماکہ چمن میں تاج روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس سے 10 افراد زخمی ہوئے اطلاع ملنے پر پولیس و ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں، سیکورٹی اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، زخمیوں کو ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،
چمن دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی، جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل
بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، اس دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، علاقہ میں اس واقعہ کے بعد سخت غم اور افسوس کی کیفیت ہے،
-

نیپرا نے بجلی کی قیمتیں مزید بڑھا دیں
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں ٹیرف کی مد میں 52 پیسے فی یونٹ بڑھا دی، نیپرا ترجمان کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پاور سپلائی کمپنیوں کا لائن لاسسز اور دوسرے خسارے کو پورا کرنے کیلئے کیا گیا ہے،
نیپرا نے پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے اس سال دو آرڈرز جاری کیے ، پہلا آرڈر یکم جنوری 2019 کو جاری کیا گیا جس میں بجلی کی فی یونٹ پرائس میں 0.3324 روپے اضافہ کیا گیا جس سے نیپرا کو کل 33 ارب روپے وصول ہوئے ، اور دوسرا آرڈر بروز جمعہ جاری کیا گیا جس میں بجلی کی قیمت 52 پیسے فی یونٹ بڑھائی گئی اور اس پرائس ایڈجسٹمنٹ سے 52 ارب روپے وصول ہونے کی توقع ہے ، -

جموں و کشمیر سے کرفیو نہیں اٹھایا گیا، احمد بن قاسم کا دعویٰ
چیئرمین دختران ملت آسیہ اندرابی کے بیٹے احمد بن قاسم نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں و کشمیر سے کرفیو نہیں اٹھایا گیا.
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر احمد بن قاسم نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں و کشمیر سے کوئی کرفیو نہیں اٹھایا گیا. انہوں نے اپیل کی کہ ایسی جھوٹی خبروں پر یقین نہ کیا جائے. احمد بن قاسم نے کہا کہ "بار بار کوشش کرنے پر میرا اپنے چچا سے کشمیر میں رابطہ ہوا، انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ کشمیر سے کرفیو نہیں اٹھایا گیا بلکہ وہاں مزید پابندیاں لگادی گئی ہیں.” انہوں نے مزید کہا کہ اس خبر کو عمران خان کی تقریر سے بھی جوڑا جارہا ہے، ہمیں عمران خان کی شاندار تقریر پر ضرور تعریف کرنی چاہیئے لیکن صرف الفاظ بھارت کو شکست نہیں دے سکیں گے.
https://twitter.com/Abq____/status/1177964969515720710
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر سے کرفیو اٹھا دیا گیا ہے اور وہاں اب کسی قسم کی بھی پابندی نہیں ہے. تاہم اب احمد بن قاسم نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں و کشمیر سے کرفیو نہیں اٹھایا گیا ہے.
-

ڈائیگناسٹک سنٹر کا افتتاح ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور چیف آف ائیر سٹاف مجاہد انور خان نے کیا
لاہور : پاکستان میں میڈیکل سہولیات کی فراہمی کا ایک اور مرحلے کا افتتاح ، اطلاعات کےمطابق آج پاکستان ایئر فورس ہسپتال میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگناسٹک سنٹر کا افتتاح کردیا گیا، ڈائیگناسٹک سنٹر کا افتتاح صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پاکستان ایئر فورس ہسپتال میں چیف آف ایئر سٹاف نشان امتیاز ملٹری مجاہد انور خان کے ہمراہ کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کا فیصلہ قابل قدر ہے، پاکستان بزنس کمیونٹی
ذرائع کےمطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگناسٹک سنٹر کی افتتاحی تقریب میں بیس کمانڈر لاہور ایئر کموڈور عمر، ایئر مارشل عامر، ایئر مارشل ابرار، ایئر مارشل طارق ضیاء، ایئر مارشل علی، ونگ کمانڈر سلیمان، سابق ایئر مارشل جنرل (ر) شاہد ذوالفقار، ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ، سی وی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے حاضرین کو بیس کمانڈر لاہور ایئر کموڈور عمر نے ڈائیگناسٹک سنٹر کی تعمیر کے تمام مراحل اور طبی سہولیات بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ وزیر صحت پنجاب اور چیف آف ایئر سٹاف نے ڈائیگناسٹک سنٹر کے افتتاح کے بعد پودا لگا کر شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا۔
بزدلانہ دھماکے پاکستان کو کشمیر پہ اصولی موقف سے نہیں ہٹا سکتے. مصطفٰی کمال
اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگناسٹک سنٹر کے افتتاح کے موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی بہترین سہولیات پاکستان ایئر فورس کے شاہینوں کا بنیادی حق ہے، حکومت پنجاب پاکستان ایئر فورس ہسپتال میں ہر قسم کی تکنیکی خدمات کی پیش کش کرتی ہے
