وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) بورےوالا روڈ پر واقع گجر پٹرولیم سروس میں تیز رفتار بس بے قابوں ہو کر پیٹرول پمپ میں گھس آئی اور پٹرولیم مشینوں سے ٹکرا گئی
تیز رفتار بس نے دو موٹرسائیکلز اور متععد مشینوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا سواریوں نے شیشے توڑ کر اپبی جانیں بچائی رسیکو 1122 نے بروقت رسپانس کرتے ھوئے زخمیوں کو ریسکیو کیا.
Author: +9251
-
وہاڑی : تیز رفتار بس بے قابو ہو گئی
-

پرامن الیکشن ہونے پر افغانستان کو پاکستان کی مبارک باد
اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کو انتخابات کے کام یاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی صدارتی انتخابات پر افغان عوام مبارک باد کے مستحق ہیں۔

پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر پر استعفیٰ دینے کے لیے دباو بڑھ گیا ، وہ وزیرکون ہے ؟
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا افغان عوام نے جمہوری عمل کو جاری رکھنے کے حق میں فیصلہ کیا، توقع ہے نئی افغان حکومت جلد وجود میں آ جائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا نئی حکومت مکمل مینڈیٹ کے ساتھ امن کے عمل کو آگے بڑھائے گی،

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستا ن میں دیرپا امن کا خواہاں ہے، افغانستان میں دیرپا امن خطے میں دیرپا امن کی کنجی ہے۔ افغان مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانا ضروری ہے، پاکستان نئی حکومت کے ساتھ دیرپا امن کے لیے مکمل تعاون کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کا فیصلہ قابل قدر ہے، پاکستان بزنس کمیونٹی
-

پاکستان نے ہیومن رائٹس کونسل میں قرارداد پیش کیوں نہیں کی؟ شاہ محمود قریشی نے صاف بتا دیا
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کا اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں قرار داد پیش نہ کرنا اپنی حکمت عملی کے تحت تھا،
وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا وار اپنے وقت پر کرنا بہتر سمجھتے ہیں، ہمیں کسی کے کہنے پر فیصلے نہیں کرنے بلکہ یہ دیکھنا ہے کہ ہم نے یو این کی سلامتی کونسل میں جانا ہے تو اس سے کیا حاصل کرنا ہے، اس لئے یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں قرار داد نہ لانا ہماری اپنی حکمت عملی ہے، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بعض لوگوںکی طرف سے یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ ہم قرار داد لے کر نہیں گئے ، وہ بلاول بھٹو سے کہتے ہیں کہ دفتر خارجہ کا ریکارڈ نکالیں اور دیکھیں کہ 1994 میں بینظیر بھٹو قرار داد لے کر گئی تھیں تو اس کا کیا بنا اور آپ کو وہ قرار داد کیوں واپس لینا پڑی تھی؟ ہم اپنے وقت پر انسانی حقوق کونسل میں جائیں گے،
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا قبل ازیں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریرسے پہلے4 نکات کے بارے میں طےکیا گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ہال میں’’شیم شیم بھارت‘‘کےنعرےگونجے،ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، ذوالفقار علی بھٹو کے بعد اللہ نے کسی کوعزت دی ہےتو وہ عمران خان ہیں، ہماری خواہش ہےکہ طالبان اورامریکاکےدرمیان مذاکرات بحال ہوں، ہم چاہتےہیں کہ افغانستان میں مذاکرات سےمعاملات حل ہوں، ایران کےصدراوروزیرخارجہ سےبات چیت ہوئی ہے، پاکستان کئی محاذوں پرلڑرہاہے،
ا
-
لودہراں : صفائی کے دعوے صرف کاغذی کاروائی تک
لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) گرین اینڈ کلین لودھراں کےدعویداروں یہ مناظر رہائشگاہ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او لودھراں اور پی ٹی سی ایل ایکسچینج دونوں دفاتر کے عقبی دیوار کے ہیں جہاں ڈینگی مارسپرےآج تک نہیں کیا گیا
جہاں معزور افراد بھی گھریلوں سامان کی خریداری کیلئے آج بھی تنگ ہیں مگر ضلعی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی اہل علاقہ نے متعدد بار درخواستیں بھی گزاری۔مگر انتظامیہ صرف دعوؤں اور فوٹو سیشن تک محدود رہتے ہوئے سب اوکے رپورٹ اعلی حکام کو پیش کررہی ہے مگر دوسری جانب پورے شہر کی یہی صورتحال ہے۔
-

مقبوضہ کشمیر، شیعہ رہنما آغا حسن کا مکان جل کر خاکستر ہو گیا
مقبوضہ جموں و کشمیر کے انجمن شرعی شیعیان کے صدر و سینیئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی کا تین منزلہ مکان آگ لگنے کی وجہ سے خاکستر ہوگیا۔
مقبوضہ کشمیر:بانڈی پورہ میں مسجد نورآگ بھڑکنے سے جل کر خاکستر ہوگئی
بھارتی میڈیا کے مطابق آغا سید حسن پانچ اگست سے بڈگام میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مسلسل نظر بند ہیں۔
گذشتہ شب بڈگام میں آغا سید حسن کے واقع تین منزلہ گھر سے آگ کے شعلے بلند ہوئے۔ گھر کو پلک جھپکتے ہی آگ کے شعلوں نے اپنی زد میں لے لیا جس کی وجہ سے مکان کی دو منزلیں خاکستر ہوگئیں۔
مقبوضہ کشمیر، بانڈی پورہ کی جامع مسجد میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی، تیسری منزل کو شدید نقصان
آغا حسن کے رشتہ داروں کے مطابق آگ کی وجہ سے نایاب کتب پر مشتمل لائبریری بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔ بعض اہم دستاویز بھی آگ میں جل کر راکھ ہو گئے ۔عینی شاہدین کے مطابق فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے عملے، پولیس اور مقامی لوگوں نے کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی دکانوں کو آگ لگانے لگے
ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تاہم ابھی تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب خاندانی ذرائع نے بتایا کہ جس کمرے میں آگ لگی وہاں بجلی ہی بند تھی۔ فائر بریگیڈعملہ کے دیر سے آنے اور ناکارہ مشینری کے باعث آگ نے زیادہ نقصان کیا۔
واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے رواں ماہ کے دوران ضلع بڈگام کے بیروہ کے علاقے میں کم از کم 15 دکانوں کو نذر آتش کردیا ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ فوجیوں نے 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب بیروہ میں بس اسٹینڈ کے قریب بارہ دکانوں کوآگ لگائی۔ اس سے قبل اسی بازار میں غلام محمد رنگروٹ ، پرویز احمد وازہ اور مشتاق احمد بٹ کی دکانوں کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔
-

وزیراعظم عمران خان کی چمن بم دھماکہ کی مذمت
وزیراعظم عمران خان کی طرف سے چمن میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے،
چمن دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی، جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے دھماکےمیں مولانا محمد حنیف سمیت قیمتی جانوں کےضیاع پرگہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے غمزدہ خاندانوں سے اظہارتعزیت کیا اور ان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے، چمن میں ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد شہید ہوئے ہیں، بلوچستان میں چمن کے تاج باغ علاقہ میں دھماکا ہوا ہے جس میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے زخمیوں میں جعمیت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل تھے جو جاں بحق ہو گئے ہیں، پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، یہ دھماکہ چمن میں تاج روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس سے 10 افراد زخمی ہوئے اطلاع ملنے پر پولیس و ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں، سیکورٹی اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، زخمیوں کو ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،
بلاول بھٹو کا جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار
بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، اس دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، علاقہ میں اس واقعہ کے بعد سخت غم اور افسوس کی کیفیت ہے،
-

آسمان گرا نہ زمین پھٹی مریدکے میں سنگدل باپ نے دوسری شادی کی خاطر اپنی دوبیٹیوں کو قتل کردیا ۔
مرید کے :آسمان گرا نہ زمین پھٹی مریدکے میں سنگدل باپ نے دوسری شادی کی خاطر اپنی دوبیٹیوں کو قتل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق مریدکے میں تھانہ سٹی کے بالمقابل آبادی سلطان پارک میں دوسری شادی کی خاطر محبوبہ کے کہنے پر سنگدل باپ نے تین سالہ دو جڑواں بیٹیوں تین سالہ منیہا اور تین سالہ منیبہ کو زہر دیکر مارڈالا ۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کشمیریوں کے سفیر وزیراعظم عمران خان کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر گفتگو
مریدکا کہنا اس واقعہ نے ہر کسی کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، پولیس کےمطابق دوسری شادی کرنے کی وجہ سے افضل نے محبوبہ کی خواہش پر دونوں کمسن بیٹیوں کو زہر دیکر مارڈالا اور انکی نعشوں کے قریب دہی چاول اور سرف بکھیر کر ڈرامہ رچا دیا کہ اس کی دونوں بیٹیاں رات کے باسے چاول یا کھیلتے سرف کھانے سے جاں بحق ہوگئی ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس دو کمسن بچیوں کی ہلاکت پر فوری حرکت میں آئی اور فوری طور پر بچیوں کی نعشوں کو تحویل میں لے کر فرانزک ٹیم طلب کرلیا جس کی تحقیقات اور کیمکل رپورٹ کے بعدباپ کا جھوٹ سامنے آگیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے تو مجرم نے انکار کیا مگر بعد ازان جب تفتیش کی گئی تو مجرم نے سارے کھیل کی تفصیل خود ہی بتا دی

پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر پر استعفیٰ دینے کے لیے دباو بڑھ گیا ، وہ وزیرکون ہے ؟
مرید کے پولیس کے مطابق ملزم نے ڈراما کیا تھا کہ بیٹیوں نے سرف کھا لیا ہے جس کی وجہ سے وہ مر گئیں، لیکن فرانزک رپورٹ نے ملزم کا جھوٹ بے نقاب کر دیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے بیٹیوں کو زہر دیکر مارنے کا اعتراف کرلیا ہے ۔مجرم کا کہنا ہے کہ اسے اس کی محبوبہ نے اس قدر گمراہ کردیا تھا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو اس شادی میں رکاوٹ خیال کرتا تھا
-

مقبوضہ کشمیر، سی آرپی ایف کے جوانوں پر گرینیڈ حملہ
مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے نواکدل علاقے میں نامعلوم افراد نے سی آر پی ایف کے جوانوں پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور گھر گھر تلاشی مہم شروع کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ابھی تک کسی بھی عسکری تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ سرکاری طور پر دھماکے کے بارے میں پوری تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز کی تقریر میں کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ طرز کا حملہ کر سکتا ہے۔
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
دوسری طرف بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں گاندر بل اور رمبان ضلع میںچھ کشمیری شہریوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گاندربل کے علاقے ناراناگ میں سرچ آپریشن کے دوران تین کشمیریوں کو شہید کر دیں۔ تین نوجوانوں کو جموں کے ضلع رامبن کے باٹوٹ علاقے میں شہید کیا گیا۔

