Baaghi TV

Author: +9251

  • ایس۔400 ائیر ڈیفنس سسٹم کی وجہ سے  ترکی اور امریکا کے درمیان دراڑ  پیدا نہیں ہوگی، رجب طیب اردوان

    ایس۔400 ائیر ڈیفنس سسٹم کی وجہ سے ترکی اور امریکا کے درمیان دراڑ پیدا نہیں ہوگی، رجب طیب اردوان

    ایس۔400 ائیر ڈیفنس سسٹم کی وجہ سے ترکی اور امریکا کے درمیان دراڑ نہیں پیدا ہوگی، رجب طیب اردوان

    تفصیلات کے مطابق :ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کی روس سے ایس۔400 ائیر ڈیفنس سسٹم حاصل کرنے پر ہمارے اور امریکہ کے مابین فرق اور دوری نہیں‌آنی چاہیے، یہ ہماری ضرورت تھی.

    ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی اور امریکہ اور ناٹو کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات پائے جاتے ہیں. ترک صدر نے کہ ہے کہ حالات کے مطابق اگرچہ کچھ اختلافات پیدا ہوتے رہتے ہیں. لیکن اس کا مطلب ہر گز نہیں کہ ہم بطور اتحادی بہت دور ہو جائیں.

    ترکی کی S-400 میزائل ڈیفنس سسٹم کے سلسلے میں ایک اور پیش رفت


    واضح رہے کہ اس سے پہلے اردوان نے کہا تھا کہ ”ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ایس۔400، تین پیٹریاٹ کے مترداف ہے۔ اس کے باوجود ہمیں پیش کردہ شرائط کا جائزہ لینا ہو گا، اگر شرائط ایس۔400 کے مساوی ہوئیں تو ہم پیڑیاٹ خرید لیں گے۔ لیکن اگر ایسا نہ ہوا اور تم محض اپنے فائدے کا سوچو گے تو پھر ہم بھی منافع میں ہونے والے معاملے کو ترجیح دیں گے۔ ہم اس چیز کا واضح طور پر اظہار کر چکے ہیں۔”

    روسی دفاعی نظام ایس 400 ، ترکی کے بعد دیگر ممالک بھی حصول کے خواہاں

    ترکی کی S-400 میزائل ڈیفنس سسٹم کے سلسلے میں ایک اور پیش رفت

  • پاکستان میں بجلی کی پیداوار منافع بخش کاروبار بن گیا۔آئی پی پیز دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگیں۔

    پاکستان میں بجلی کی پیداوار منافع بخش کاروبار بن گیا۔آئی پی پیز دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگیں۔

    شہباز اکمل جندران۔

    باغی انویسٹی گیشن سیل۔

    پاکستان میں بجلی کی پیداوار منافع بخش کاروبار بن گیا۔آئی پی پیز دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگیں۔
    ملک میں پرائیویٹ افراد کی ملکیت انڈیپینڈنٹ پاور پروڈوسرز حکومت کو 10 سے 62روپے فی یونٹ بجلی فروخت کرتے ہیں۔مہنگی بجلی خریدنے سے خزانے کو سالانہ کھروں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

     

     

    وفاقی حکومت، وزارت پانی و بجلی اور وزارت پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمزکی ناقص پالیسیوں اورکے باعث ملک میں سستی ترین بجلی پیدا کرنے کی بجائے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز(آئی پی پیز) سے ہوا، گنے کے بھوسے اور شمسی توانائی کے ذریعے پیدا ہونے والی بجلی فی یونٹ 10سے62روپے میں مہنگے داموں خرید ی جارہی ہے۔جس سے قومی خزانے کو سالانہ کھربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔


    ایک طرف ملک میں تھر کول جیسے منصوبے ہیں۔جن سے اگلے تین سو سال تک سالانہ ایک لاکھ میگا واٹ تک بجلی 6روپے سے بھی کم ریٹ پر حاصل کی جاسکتی ہے۔لیکنوفاقی ادارے میں اہم عہدوں پر بیٹھے پالیسی ساز ایسے سرکاری منصوبوں پر توجہ دینے اور انہیں جلد سے جلد مکمل کرنے پر زور دینے کی بجائے فوری حل کی تلاش میں قومی خزانے کے لیے بڑے نقصان بننے لگے ہیں۔اور بجلی ساز نجی کمپنیوں سے خریداری میں زیادہ دلچسپی لیتے دکھائی دیتے ہیں۔

    ملک میں نجی شعبے میں ہوا سے بجلی پیدا کرکے بیچنے والی امراکی کمپنیوں میں سیفائر ونڈ پاور فی یونٹ 13روپے سے زائد،یونس انرجی لمیٹیڈ 16روپے،میٹرو پاور کمپنی لمیٹیڈ 12روپے،ٹاپال ونڈ انرجی 16روپے،تاناگاجنرسائی 13روپے،ماسٹر ونڈ انرجی 14روپے،گل ونڈ انرجی 14روپے، ہائیڈرو چائنہ داود پاور 13روپے،سچل انرجی ڈویلپمنٹ 13روپے،یونائٹیڈ انرجی پاکستان 13روپے،جام پیر ونڈ پاور 10روپے اور ہاوا انرجی پرائیویٹ لمیٹڈفی یونٹ 10روپے سے زائد قیمت پر بجلیخرید ی جاتی ہے۔

    اسی طرح شمسی توانائی سے پیدا شدہ بجلی بیچنے والی پرائیویٹ کمپنیوں میں کیو اے سولر 14روپے، اپالو سولر 14روپے،کریسنٹ انرجی 14روپے،بیسٹ گرین انرجی 14روپے،ہڑپا سولر 12روپے اور اے جے پاور پرائیویٹ لمیٹیڈ بھی12روپے سے زائد قیمت پر فی یونٹ سولر انرجیخریدی جاتی ہے۔ملک میں گنے کے بھوسے سے بجلی پیدا کرنے والی پرائیویٹ کمپنیوں میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز10روپے، آروائی کے ملز 30روپے،حمزہ شوگرملز10روپے اور چنیوٹ پاور لمیٹیڈ فی یونٹ 62 روپے سے زائد قیمت پر بجلیخریدی جاتی ہے۔

  • پاک بحریہ کی صلاحیتوں سے بھرپور جنگی مشقیں”مشق رباط” جاری

    پاک بحریہ کی جنگی مشق رباط جاری ہے. ، مقصد پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنا

    ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک بحریہ کی جنگی مشق رباط جاری ہے. جنگی مشق کا مقصد پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنا ہے،مشق میں پاک بحریہ کی تمام فیلڈ کمانڈ سمیت پاکستان ایئر فورس بھی حصہ لے رہی ہے – جنگی مشق کے انعقاد کا مقصد آپریشنل حکمت عملی کی جانچ اور مشترکہ آپریشن کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ جنگی مشق بحری دفاع کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان نیوی کی تیاریوں کے اعلیٰ معیار اور جنگی صلاحیتوں کے عزم کا ثبوت ہے۔ جنگی مشق کے دوران بحری اور ہوائی جہازوں سے میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا – ترجمان پنیول چیف نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا – پاکستان نیوی پاک وطن کی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے- دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

  • خاتون کو  قابل اعتراض تصاویر کے ذریے ہراساں اور بلیک میل کرنے  والا ملزم ایف آئی اے کے شکنجے میں

    خاتون کو قابل اعتراض تصاویر کے ذریے ہراساں اور بلیک میل کرنے والا ملزم ایف آئی اے کے شکنجے میں

    خاتون کو قابل اعتراض تصاویر کے ذریے ہراساں اور بلیک میل کرنے والا ملزم ایف آئی اے کے شکنجے میں

    تفصیلات کے مطابق : شبانہ ناز کی جانب سے ایف آئی اے کو شکایت پیش کی گئی کہ عبدالحفیظ ولد عبدالحمید ساکن کہوٹہ راولپنڈی قابل اعتراض تصویروں کے ذریعے انہیں ہراساں کرتا ہے ۔ ایف آئی اے ، سی سی آر سی ، لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر انچارج نے ہیڈ کانسٹیبل اور مقبول احمد پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی ،جو کہ سب انسپکٹر محترمہ عظمہ اسلم کی نگرانی میں کام کرنے والی تھی.
    ٹیم نے ملزم سے کامیابی کے ساتھ تین موبائل فونز برآمد کیے اور متاثرہ خاتون کا قابل اعتراض مواد حاصل کر لیا
    -مبینہ ڈیٹا کی وصولی اور خاطر خواہ ثبوتوں کے بعد ، ملزم عبدالحفیظ ولد عبدالحمید ساکن کہوٹہ راولپنڈی کو گرفتار کرلیا گیا اور موبائیل فون اور اس میں موجود ڈیٹا تحویل میں لےلیا۔دفعہ 20 ، 21 اور 24 کے تحت ایف آئی آر نمبر 130/2015 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تفتیش سب انسپکٹر عظمہ اسلم کو سونپی دی گئی ہے۔ مزید تفتیش کی جارہی ہے اور اسی کے مطابق پیشرفت کی جائے گی۔

  • یونیسیف کے وفد کی وزیرتعلیم ڈاکٹرمراد راس سے ملاقات ، کن اہم یاداشتوں پر دستخط ہوئے یہ بھی خبر آگئی

    یونیسیف کے وفد کی وزیرتعلیم ڈاکٹرمراد راس سے ملاقات ، کن اہم یاداشتوں پر دستخط ہوئے یہ بھی خبر آگئی

    لاہور :یونیسیف کے وفد کی وزیرتعلیم ڈاکٹرمراد راس سے ملاقات ، کن اہم یاداشتوں پر دستخط ہوئے یہ بھی خبر آگئی ،اطلاعات کے مطابق آج اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ یونیسیف پنجاب کے وفد کی صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور کی یاداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔

    شوبز کی دنیا کی پرکشش ملکہ ماہرہ خان کے پیرس فیشن ویک میں جلوے، اپنے اور بیگانے سب دیکھتے رہ گئے

    محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق وفد کی قیادت یونیسیف کے کنٹری ہیڈ ولبورڈ نگمبی نے کی، وفد نے پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں یونیسیف کے اشتراک سے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کی یاداشت پر دستخط بھی کیےگئے،

     

    تعلیمی بحران حل کرنے کے لیے لاہور میں 100 نئے سرکاری سکول بنانے کا فیصلہ

    یونیسیف وفد سے گفتگوکرتے ہوئے پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔مراد سعید نے کہا کہ یونیسف کے ساتھ مل کر ایجوکیشن ریفامز لائیں گے، اس موقع پر یونیسیف وفد نے بھی پاکستان میں‌ تعلیمی اصلاحات پر اطمنیان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت واقعی نظام تعلیم میں مثبت تبدیلی چاہتی ہے

     

    بریک تھرو ! میاں شہباز شریف نے وزیراعظم کو فون کرکے اظہار ہمدردی کرکے سب کو حیران کردیا

  • رنگینیوں اوررعنائیوں بھرا رنگا رنگ فیشن ویک پوری آب و تاب کے شروع ، لاہوری خواتین کی بھرپورشرکت

    رنگینیوں اوررعنائیوں بھرا رنگا رنگ فیشن ویک پوری آب و تاب کے شروع ، لاہوری خواتین کی بھرپورشرکت

    لاہور :رنگینیوں اوررعنائیوں بھرا رنگا رنگ فیشن ویک پوری آب و تاب کے شروع ، لاہوری خواتین کی بھرپورشرکت کرہی ہیں‌، اطلاعات یہی ہیں کہ زندہ دلوں کے لاہور میں عروسی ملبوسات کا بڑا میلہ سج گیا جہاں ملک کے نامور فیشن ڈیزائنرز نے اپنی نئی کولیکشن متعارف کروائیں۔

    دوبہنیں تھیں ، بھائی نہ ہونے کے طعنوں کی وجہ والد محترم والدہ محترمہ کو چھوڑگئے ، پھراللہ کی قدرت نے جوش مارا، سونیا حسین

    ذرائع کےمطابق پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل کے زیر اہتمام رنگینیوں اور رعنائیوں بھرا رنگا رنگ فیشن ویک پوری آب و تاب کے ساتھ نشاط ہوٹل امپوریم مال میں شروع ہو گیا، جہاں حسن کے جلوے اور رنگ و نور کی برسات کا موسم اس وقت پورے پرلطف انداز سے کرنیں بکھیر رہاہے ،

    شوبز کی دنیا کی پرکشش ملکہ ماہرہ خان کے پیرس فیشن ویک میں جلوے، اپنے اور بیگانے سب دیکھتے رہ گئے

    نشاط ہوٹل امپوریم مال میں اس وقت کھنکھتی چوڑیاں، سلمے ستارے، اونچی ہیل، فیشن شو کا آغاز ہوا تو پری وش چہرے دلہن کا روپ دھارے، دیکھتی آنکھوں پر بجلیاں گرانے ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں اور مستانی چال سے میلہ لوٹ لیا، فیشن ویک کے پہلے روز ملک کے نامور فیشن ڈیزائنرز ندا اذور، سائرہ شاکرہ، حسن ریہڑ کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش ہوئی۔

     

    قندیل بلوچ کے مقدمۂ قتل میں بھائی محمد وسیم کو عمرقید ، مفتی عبدالقوی بچ گئے

    فیشن شو انتظامیہ کے مطابق نشاط ہوٹل امپوریم مال میں گوٹے کناری، موتی تارے سے سجے جدید تراش کے سرخ اور دیگر رنگوں کے ملبوسات فیشن کے دلدادہ افراد کو خوب لبھاتے رہے، شو کے پہلے روز ملکی و غیر ماڈلز نے کیٹ واک کی، پی ایف ڈی سی برائیڈل فیشن ویک میں فیشن کے دلدادہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، رنگیوں کی کہکشاں مزید دودن جاری رہے گی۔

  • مریم اورنگ زیب کی جانب سے  نوازشریف کے مقدمات میں وکیل اور قانونی حکمت عملی کی تبدیلی کی خبر کی سختی سے تردید

    مریم اورنگ زیب کی جانب سے نوازشریف کے مقدمات میں وکیل اور قانونی حکمت عملی کی تبدیلی کی خبر کی سختی سے تردید

    مریم اورنگ زیب نے نوازشریف سے متعلق مقدمات میں وکیل اور قانونی حکمت عملی کی تبدیلی کی خبر کی سختی سے تردید کی ہے

    تفصیلات کے مطابق : ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ترجمان مریم اورنگزیب کی نوازشریف سے متعلق مقدمات میں وکیل اور قانونی حکمت عملی کی تبدیلی کی خبر کی سختی سے تردید کی ہے..‎پارٹی قائدین سے متعلق مقدمات سے متعلق کوئی خبر پارٹی ترجمان کی تصدیق کے بغیرشائع کرنا افسوسناک ہے.قانونی امور کی رازداری درخواست گزار اوراس کے وکیل کے درمیان ایک امانت تصور ہوتی ہے ‎قانون اور عدالتی ضابطوں کے تحت قانونی حکمت عملی ذاتی نوعیت کا حق اور معاملہ ہوتا ہے
    ‎قانونی وعدالتی امور سے متعلق حکمت عملی کبھی میڈیا پر بیان نہیں کی جاتی.‎ نوازشریف کے کیس اور وکیل سے متعلق خبر بے بنیاد، جھوٹ اور مفروضوں پر مبنی ہے، تردید کرتی ہوں

    انہوں نے کہا کہ ‎میڈیا ہاوسز سے گزارش ہے کہ پارٹی فیصلے کے مطابق پارٹی مقدمات سے متعلق خبر بلا تصدیق جاری نہ کی جائے ،.‎پارٹی ترجمان کی رائے یا تصدیق کے بغیر اس نوعیت کی کسی بھی خبر پر سوالیہ نشان رہے.

  • دبئی فیکٹری میں نوجوان مبینہ طور پر تشدد سے جاں بحق

    دبئی فیکٹری میں نوجوان مبینہ طور پر تشدد سے جاں بحق

    پاکپتن کی تحصیل عارف والا کےنواحی گاوں کا رہائشی نوجوان دبئی میں محنت مزدوری کرنے گیا تھا فیکٹری میں مبینہ طور پر تشدد سے جاں بحق ہو گیا ہے چودہ روز گزر گئے ورثا اپنے بیٹے آخری دیدار کے لیے ترس رہے ہیں والدین غم سے نڈھال —-
    پاکپتن کی تحصیل عارف والا کے نواحی گاوں 29 ای بی کا رہائشی 23سالہ نوجوان دوبئی میں محنت مزدوری کرنے کے لئے گیا ہوا تھا فیکٹری میں دوسرے ملازمین کیساتھ مبینہ طور پر جھگڑے کے دوران تشدد سے جاں بحق ،14روز گزر جانے کے باجود مقتول کی لاش ورثا کو نا مل سکی مقتول کے گھر میں قیامت صغرا برپا ہو چکی ہے پورا علاقہ سوگ میں ڈوب چکا ہے

    بیٹے کی جدائی میں والدین رو رو کر بے حال والدین کا کہنا ہے کہ فیکڑی کا سپر وائزر ہمارے بیٹے کی لاش نہیں دے رہا ورثا نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے ان کے لخت جگر کی لاش ان کے حوالے کی جائے تاکہ وہ اپنے بیٹے کا آخری دیدار کرسکیں

  • یہ ہے بدلتا ہوا لاہور ، ایل ڈی اے لاہور کے لیے بہترین منصوبے بنانے میں ناکام ، لاہوری پریشان

    یہ ہے بدلتا ہوا لاہور ، ایل ڈی اے لاہور کے لیے بہترین منصوبے بنانے میں ناکام ، لاہوری پریشان

    لاہور :یہ ہے بدلتا ہوا لاہور ، ایل ڈی اے لاہور کے لیے بہترین منصوبے بنانے میں ناکام ، لاہوری پریشان ہیں اور کپتان سے سوال کرتے ہیں کہ کب تبدیلی آئے گی ، اطلاعات کےمطابق ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ کی ایک اور نااہلی سامنے آگئی، بیلٹنگ کی تاریخ دے دی گئی لیکن دانستہ طور پر 13 ہزار کنال پر بجلی کا ترسیلی نظام ڈیزائن نہ کرنےکا انکشاف ہوا ہے۔

    امریکیو سن لو ! اگر تم امن نہیں‌چاہتے تو پھر ہم بھی جنگ کے لیے تیار ہیں‌ اور نہ بھولنے والا سبق سکھائیں‌گے ، افغان طالبان نے امریکہ کو پیغام بھیج دیا

    معتبر ذرائع کے حوالےسے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ نے عجلت میں بغیر پلاننگ 2 کمپنیوں سے ڈویلپمنٹ کا کام شروع کرادیا،یہ بھی انکشاف ہوا ہےکہ ابھی تک سٹی منصوبے کیلئے تاحال پلاٹوں کی مناسبت سے لوڈ مینجمنٹ کاونٹ ہی نہ کیا گیا، ایل ڈی اے سٹی کو مستقبل میں کتنی بجلی درکار ہوگی کسی کو معلوم نہیں،.

    قندیل بلوچ کے مقدمۂ قتل میں بھائی محمد وسیم کو عمرقید ، مفتی عبدالقوی بچ گئے

    ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کے اس منصوبے میں گرڈ اسٹیشن کے لیے33 کنال اراضی کی بجائے صرف 16 کنال رکھ دی گئی،جبکہ دوسری طرف انڈر گراؤنڈ الیکٹرک کیبل پائپنگ کے بغیر ڈویلپمنٹ کا آغاز کردیا گیا، کام مکمل ہونے کے بعد انڈر گراؤنڈ کیبلنگ کے لئے دوبارہ سڑکوں کو اکھاڑا جاسکتا ہے۔

    شوبز کی دنیا کی پرکشش ملکہ ماہرہ خان کے پیرس فیشن ویک میں جلوے، اپنے اور بیگانے سب دیکھتے رہ گئے

    یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اس سلسلے میں ڈی ایچ اے کے ڈیزائن فالو کرنے کے دعویدار انڈر گراؤنڈ الیکٹرک کیبلنگ کا ڈیزائن ہی بھول گئے، ایل ڈی اے انجنئیرنگ ونگ اوپر سب اچھا دکھانے میں منصوبے کا اہم فیچر ہی مس کرگئے۔ایل ڈی اے سٹی کا کنکشن لیسکو سے لیا جائے گا یا این ٹی ڈی سی اس کا بھی تعین نہیں کیا گیا۔

    اسلامی تعاون تنظیم نے بھارت کو کشمیر سے فوری طور پر نکلنے اور کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کرکے امتحان میں‌ڈال دیا ہے، اشوک سوائن

    دوسری طرف یہ خبریں بھی موصول ہورہی ہیں کہ انڈر گراؤنڈ الیکٹرک کیبلنگ میں من پسند کمپنی میکسنزکو نوازنے کے لے معاملہ لٹکایاگیا،انجنئیرنگ ونگ نے جان بوجھ کر ڈی جی ایل ڈی اے کو اس اہم فیچر سے ناواقف رکھا۔ایل ڈی اے کی ان ناکامیوں اور غلط منصوبہ بندیوں پر شہری اپنے کپتان سے مطالبہ کررہے ہیں کہ کب ایل ڈی اے کی اصلاح ہوگی اور کب آئے گی تبدیلی

  • پنجاب بھر میں لوکل گورنمنٹ کی حد بندی کے ابتدائی پلان تیار کر لئے گئے ۔ سیکرٹری بلدیات

    پنجاب بھر میں لوکل گورنمنٹ کی حد بندی کے ابتدائی پلان تیار کر لئے گئے ۔ سیکرٹری بلدیات

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )پنجاب بھر میں لوکل گورنمنٹ کی حد بندی کے ابتدائی پلان تیار کر لئے گئے ۔ سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر احمد جاوید قاضی
    ابتدائی پلان حد بندی رولز 2019 کے تحت ترتیب کئے گئے ھیں۔تفصیلات کے مطابق ابتدائی پلان کل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں عوام اور مقامی رھائشی افراد کی تجاویز اور اعتراضات کیلئے پیش کر دیے جائیں گے_مقامی رہائشی اپنے متعلقہ لوکل ایریا کی حد بندی سے متعلق آراء اور اعتراضات 27 ستمبر سے 14 اکتوبر تک اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں جمع کروا سکتے ھیں۔ سیکرٹری بلدیات کی ہدایات
    حد بندی رولز 2019 کے تحت تیار کئے گئے ابتدائی پلان کے مطابق صوبہ پنجاب میں 9 میٹروپولیٹن کارپوریشن، 14 میونسپل کارپوریشن، 136 میونسپل کمیٹیاں، 134 ٹائون کمیٹیاں ھوں گی۔
    جبکہ دیھی علاقوں کے لئے 136 تحصیل کونسلوں کا پلان ترتیب دیا گیا ھے۔
    یاد رہے کہ حلقہ بندی بعد ازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان ترتیب دے گا اور بلدیاتی انتخابات بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر نگرانی ھوں گے۔ سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر احمد جاوید قاضی