Baaghi TV

Author: +9251

  • سری لنکا ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئیند ہے ، وقار یونس کا عہدہ قبول کرنا سمجھ سے باہر ہے، سابق کرکٹر محمد یوسف کی میڈیا سے گفتگو

    سری لنکا ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئیند ہے ، وقار یونس کا عہدہ قبول کرنا سمجھ سے باہر ہے، سابق کرکٹر محمد یوسف کی میڈیا سے گفتگو

    لاہور :قومي ٹيم کے سابق کپتان محمد يوسف کا کہنا ہے کہ سري لنکا کا پاکستان آنا خوش آئيند ہے۔پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر ہر برس تبدیل ہوتاہوجاتا ہے۔مصباح الحق کي تقرري ميرٹ کے خلاف ہے۔وقار يونس کا عہدہ قبول کرنا حيران کن ہے۔ ان خيالات کا اظہار انہوں نے ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے کيا۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے سرکردہ کرکٹرز کے پاکستان نا آنے سے کوئي فرق نہیں پڑتا ان کی ٹیم کا دورہ کرنا ہي اچھی بات ہے، اگر بڑے نام والے کرکٹر بھي ہوتے تو پاکستان ٹیم ان سے بہت بہتر ہے ۔

    باغی ٹی وی کےمطابق محمد يوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر ہر برس تبدیل ہوتا رہا ہے، اس مرتبہ کچھ زیادہ ہی تبدیلیاں کر دی گئی ہیں اور ٹیموں کی تعداد کو کم کر دیا گیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ 8 سے 10 ٹیمیں فرسٹ اوراتني ہي سکينڈ میں ہوتیں اور دونوں کو فرسٹ کلاس کا درجہ حاصل ہوتا ليکن موجودہ سسٹم سے اب بہت کم کھلاڑی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل سکیں گے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق محمد يوسف کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کی تقرری میرٹ پر نہیں ہوئی ہیڈ کوچ تو قومی ٹیم کے ساتھ ہو گا وہ کیسے فرسٹ کلاس میچز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو اپنی نظر سے دیکھے گا يا پھر وہ فیصلہ اسکور کارڈز پر کرے گا یا پھر جو صوبائی کوچز سلیکٹرز کی حیثیت سے چیف سلیکٹر کو بتائیں گے اس پر فيصلہ ہوگا۔ اگر صوبائی کوچز نے ہی سب کام کرنا ہے تو پھر چیف سلیکٹر کی کیا ضرورت ہے۔ اگر میرٹ پر تقرری بنتی ہے تو پھر وقار یونس کی بنتی تھي انہیں ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر ہونا چاہیے تھا لیکن میں حیران اور پریشان ہوں کہ انہوں نے کیسے اس سے کم کابولنگ کوچ کا عہدہ قبول کر لیا۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وقار یونس بہت زبردست فاسٹ بولر تھے لیکن وقار کو جب بھي کوئي عہدہ ملتا ہے تو ان کا رویہ بدل جاتا ہے وقار کو اپنی اس عادت کو بدلنا ہو گا۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ مصباح الحق نے اپنے دور میں اظہر علی کو ون ڈے ٹیم میں نہیں ہونے ديا ليکن جب ون ڈے کرکٹ چھوڑی تو اظہر علی کو کپتان بنوا دیا اس سے ان کی کرکٹ سے دیانت داری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا ایک طرف کرکٹ بورڈ کہہ رہا تھا کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی اتنی بھی بری نہیں رہی لیکن پھر کیا ہوتا ہے کہ کوچز تبدیل کر دیئے جاتے ہیں اور کپتان وہی رہتا ہے۔ مصباح الحق نے کرکٹ کمیٹی میں سب سے زیادہ مخالفت کوچز کی، کی کیونکہ انہوں نے خود کوچ بننا تھا، اسی سے ظاہر ہوتا ہے کہ تقرری میرٹ پر نہیں ہوئی۔

  • تازہ ہوا کے لیے خاتون نے ہوائی جہاز کا ایمرجنسی نکلنے والا دروازہ کھول دیا

    تازہ ہوا کے لیے خاتون نے ہوائی جہاز کا ایمرجنسی نکلنے والا دروازہ کھول دیا

    ٹیک آف سے قبل طیارے کے ہنگامی راستہ کا دروازہ کھولنے کے بعد رواں ہفتے چین میں ایک خاتون کو پولیس نے حراست میں لیا تھا ، جس نے سفر کو تقریبا ایک گھنٹہ تک موخر کردیا۔

    ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز زہمان ایئر کی پرواز کے ذریعے ووہان شہر سے لانزہو جانے والی پرواز کے دوران پیش آیا۔ یہ اس کے فورا بعد ہوا جب کیبن عملے نے ہوائی جہاز کے مسافروں کو ہنگامی طور پر باہر نکلنے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا۔

    انگریزی اخبار کے مطابق، نامعلوم خاتون، جو اپنے پچاس کی دہائی میں دکھائی دیتی تھی، نے عملے کو بتایا کہ اسے "تازہ ہوا کا سانس” درکار ہے۔

    ایشیاء ون نے میڈیا آؤٹلٹ چائنہ پریس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ خاتون نے ایئرلائن کے عملے کو نظرانداز کرتے ہوئے شکایت کی ہے کہ طیارے کے حالات "بہت ہی بھروسے ہوئے ہیں”۔

    اطلاعات کے مطابق خاتون کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعہ پوچھ گچھ کے لئے فوری طور پر فلائٹ سے نکال دیا گیا۔

    ہوائی جہاز میں ایک مسافر کے ذریعہ لی گئی فوٹیج کو بعد میں یوٹیوب پر اپلوڈ کیا گیا، جس میں ہنگامی حالت سے باہر ہونے کا پتہ چلتا ہے۔ یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوا تھا کہ آیا انخلا کی سلائڈ کو تعینات کیا گیا تھا۔

  • پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بہت محنت کی ہے، سرفراز احمد

    پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بہت محنت کی ہے، سرفراز احمد

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے بہت محنت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ سیریزمیں اچھاکھیل پیش کرنےکی پوری کوشش کریں گے،
    بطورکپتان اپنےشہرمیں پہلی بارکپتانی کروں گا، کوشش ہوگی کہ ون ڈے میں نمبرپانچ پربیٹنگ کروں، محمدرضوان کےآنےسےمجھےکوئی فرق نہیں پڑے گا، سری لنکا کے ساتھ سیریزکوآسان نہیں سمجھ رہے، امید ہے تمام لڑکے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز انجوائے کریں گے،

    سرفراز احمد نے کہاکہ سیکیورٹی اداروں نے بھی اس میں اپناحصہ ڈالاہے، کپتانی کی مدت کے اعلان سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کیخلاف ریلیکس نہیں ہوسکتے،

  • فلم’’بالو ماہی‘‘ سعدیہ جبار نے بلال عباس کو اہم ٹاسک دے دیا

    فلم’’بالو ماہی‘‘ سعدیہ جبار نے بلال عباس کو اہم ٹاسک دے دیا

    اسلام آباد: پاکستان فلم انڈسٹری ان دنوں‌ بہت مصروف دکھائی دے رہی ہے ، کہیں‌ایک طرف فلموں‌کے فوٹو شارٹ ہورہے ہیں‌ تو کہیں‌دوسری طرف فلموں کی عکس بندی جاری ہے، اطلاعات کے مطابق فلم’’بالو ماہی‘‘ کی پروڈیوسر سعدیہ جبار کی نئی فلم میں بلال عباس مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔

    1
    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پروڈیوسر سعدیہ جبار فلم’’جیک پاٹ‘‘ کے بعد اب نئی فلم کریں گی جس کی کہانی زنجبیل عاصم شاہ نے لکھی ہے ،اس فلم میں بلال عباس کے ساتھ فیصل قریشی اور بشیر مومن بھی دکھائی دیں گے ، فلم کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سعدیہ جبار ان دنوں ایک اور فلم کی شوٹنگ کی تیاری کے حوالے سے مصروف ہیں‌

  • اسلام آباد، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرکے زیراہتمام مظاہرہ

    اسلام آباد، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرکے زیراہتمام مظاہرہ

    اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرکے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت حریت رہنماوں سید فیض نقشبندی اور سید عبداللہ گیلانی نے کی۔

    بنگلہ دیش بھی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا ، چٹاگانگ میں ہزاروں بنگالی مسلمانوں کا کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ

    مظاہرین آزادی کشمیر کے حق میں جبکہ بھارتی ظلم و جبرکے خلاف بھرپور نعرے لگائے۔

    مظاہرے سے جوائنٹ سیکریٹری مرزا امتیاز احمد ، ممبر بار کونسل جواد سلیم، شائستہ تبسم ایڈووکیٹ، خلیق الرحمان صافی ایڈووکیٹ، ہما جمیل بابر ایڈووکیٹ،کلثوم رفیق ایڈووکیٹ، ایوب ارباب اور دلاور خان نے خطاب کیا۔ جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض یاسر شکیل سرانجام دیئے۔

    اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ53 روز سے کرفیو نافذ ہے اور عوام کو خوراک اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے۔بچوں کے لیے اشیائے ضروریہ کی بھی شدید قلت ہو گئی ہے۔ کرفیو سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔

    مقررین نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کا ارتکاب کر رہی ہے۔ دریں اثناءمقررین نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ وہ ہر قیمت پر اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لئے اپنی مبنی بر انصاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    مقررین نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں مدد کریں۔

  • ہمیں کشمیریوں سے محبت ہے اور کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    ہمیں کشمیریوں سے محبت ہے اور کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے طلبا اور یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان کی ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیرہماری روح کا حصہ ہے، مسئلہ کشمیرکشمیریوں کی امنگوں اوریواین قراردادوں کےمطابق حل ہوگا، بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کونشانہ بناتاہے، بھارت کاکشمیرمیں کرفیوانسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے، کشمیرمحض جغرافیائی مسئلہ نہیں ہے، ہمیں کشمیری عوام سےمحبت ہےاورکشمیرہماری روح کاحصہ ہے،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنےکشمیری بہن بھائیوں کےساتھ کھڑےہیں،انہیں کھبی مایوس نہیں کریں گے، آرمی چیف نے نوجوانوں کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ کشمیری پاکستان کےساتھ تھے،ہیں اوررہیں گے، نوجوان مستقبل کی قومی قیادت بننےکےلیےسخت محنت کریں، سخت محنت کےبعدآپ کوملنےوالی کامیابی درحقیقت پاکستان کی کامیابی ہے،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکاحل اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق ہوناچاہیے، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آزادکشمیرکےیوتھ پارلیمنٹ کےممبران بھی شریک تھے، وفدمیں یوتھ اسٹیٹ ارکان اسمبلی بھی شریک تھے،

  • ہمیں مراد راس کی ریشنلائزیشن پالیسی منظور نہیں‌، سعدیہ تیمور نے پنجاب اسمبلی میں‌ تحریک التوا جمع کرادی

    ہمیں مراد راس کی ریشنلائزیشن پالیسی منظور نہیں‌، سعدیہ تیمور نے پنجاب اسمبلی میں‌ تحریک التوا جمع کرادی

    لاہور : مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ تیمور نے تحریک التوائے کار جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی ریشنلائزیشن پالیسی منظورنہیں‌، حلقہ کے سکولوں کو ریشنلائزیشن پالیسی کے مستثنی قرار دے دیا جبکہ صوبائی وزیر تعلیم کے حلقے میں سٹوڈنٹس ٹیچر کی شرح سو فیصد درست قرار دے دیا گیا ہے۔

    ذرائع کےمطابق آج پنجاب اسمبلی میں‌ اس وقت گرما گرم بحث شروع ہوگئی جب ن لیگ کی رکن اسمبلی نے کہاکہ صوبائی وزیر تعلیم کے حلقے کے تمام سرکاری سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کردئیے ہیں جبکہ لاہور کے باقی نوے فیصد سکولوں میں زیر تعلیم بچے صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔

  • وزارتوں اور ڈویژنوں میں ایم ڈیز اور سی ای اوز کو اضافی چارج دینے پر پابندی لگا دی گئی

    وزارتوں اور ڈویژنوں میں ایم ڈیز اور سی ای اوز کو اضافی چارج دینے پر پابندی لگا دی گئی

    اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اورڈویژنوں کومراسلہ ارسال کردیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے وزارتوں، ڈویژنوں میں اعلیٰ عہدوں پرتعیناتی سے متعلق فیصلہ کرتے ہوئے وزارتوں اور ڈویژنوں میں ایم ڈیز اور سی ای اوز کو اضافی چارج دینے پر پابندی لگا دی گئی ہے، اس سلسلہ میں جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عہدوں پرتعینات افسران کواضافی چارج نہ دینے پرعمل کیا جائے، تمام اداروں میں اعلیٰ عہدوں پرریگولرتعیناتی کی جائے، نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافی چارج رکھنےوالےافسران کی ایک ماہ میں رپورٹ دی جائے،

    وفاقی کابینہ کی منظوری کےبعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ مراسلہ جاری کیا ہے،

  • سفارت خانوں میں قائم کشمیر ڈیسک میں کشمیریوں‌ کو تعینات کیا جائے؟ جماعت اسلامی آزاد کشمیر

    سفارت خانوں میں قائم کشمیر ڈیسک میں کشمیریوں‌ کو تعینات کیا جائے؟ جماعت اسلامی آزاد کشمیر

    جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 27 ستمبر تک سیز فائر لائن نہ توڑنے کی اپیل کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کی انتہاہوچکی ہے، حکومت پاکستان کی مجبوریوں کا ادراک ہے ، سفارت خانوں میں قائم کشمیرڈیسک میں کشمیریوں کوتعینات کیا جائے، کشمیریوں پرسیزفائرلائن توڑنےکی کوئی پابندی نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر جنگ مسلط کررکھی ہے پوری قوم تیار رہے،

    انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے، بھارتی قابض فوج جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہیں 80 لاکھ کشمیریوں کو قید خانے میں ڈال کر ان کا قتل عام کیا جارہا ہے، عالمی برادری اور اسلامی ممالک اس کا نوٹس لیں، اقوام متحدہ انسانی حقوق کی پامالیوں اور جنگی جرائم کے مرتکب ہونے والے بھارت کے خلاف کارروائی کرے،

  • ٹرمپ نے مودی سے کیا کہا، خبر آ گئی

    ٹرمپ نے مودی سے کیا کہا، خبر آ گئی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اسلام آباد کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے اور کشمیری عوام کی زندگی کو بہتر بنانے پر زور دیا۔

    ٹرمپ مودی کی تعریف نہیں ، تضحیک کر رہا ہے، آخر بھارتی میڈیا کو بھی پتہ چل ہی گیا

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ اور مودی کے درمیان ملاقات میں دونوں رہنماوں نے اپنی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے مختلف پہلووں اور پیشرفت کو یقینی بنانے کے لئے پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

    ٹرمپ نے امریکہ بھارت بڑھتی ہوئی تجارت کی اہمیت کی کو مانا ، اور تجارت میںحائل رکاوٹوں کودور کرنے کی ضرورت پرزور دیا ، جس میں امریکی کمپنیوں کی بھارتی منڈی تک رسائی کو بہتر بنانا بھی شامل ہے۔دریں اثنا صدر ٹرمپ نے دفاع اور سیکیورٹی میں تعاون پر اچھی پیشرفت کا ذکر کیا۔

    مزید برآں ، صدر ٹرمپ نے مودی کو پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے اور کشمیری عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے کو کہا۔ دونوں رہنماوں نے افغانستان کی صورتحال کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا اور ملک میں سلامتی اور خوشحالی کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنے کے بارے میں نظریات شیئر کیے۔

    دو طرفہ ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ، ٹرمپ نے کہا کہ مودی دہشت گردی کے معاملے کا خیال رکھیں گے اور مودی نے اسلام آباد کو دہشت گردی سے متعلق واضح پیغام دیا تھا

    جب ٹرمپ سے یہ پوچھا گیا کہ عسکریت پسندوں کی تربیت میں سرگرم عمل ہونے کے حوالے سے ان کا پاکستان کے لئے کیا پیغام ہے تو ٹرمپ نے کہا: "ٹھیک ہے ، میرا مطلب ہے ، پیغام دینا میرے لئے نہیں بلکہ وزیر اعظم مودی کو دینا ہے۔

    "اور مجھے لگتا ہے کہ دوسرے دن جب ہم ایک ساتھ تھے (ہیوسٹن میں ‘ہوڈی ، مودی!’) انہوں نے زوردار پیغام دیا۔ انہوں نے ایک بہت تیز پیغام دیا۔ اور مجھے یقین ہے کہ وہ اس صورتحال کو نپٹانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔