Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے  اس جمعہ کو  پھر ملک بھر میں یوم کشمیر منایا جائے گا

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اس جمعہ کو پھر ملک بھر میں یوم کشمیر منایا جائے گا

    اسلام آباد: اے اہل کشمیر میں‌ تمہیں‌تنہا نہیں چھوڑوں گا ، میں‌ہر جگہ جا کر تمہارا مقدمہ لڑوں‌گا اور میں‌یہ بھی اعلان کرتا ہوں جب تک کشمیری بھارت کی غلامی سے آزاد نہیں‌ہوجاتے تمہارے ساتھ اظہار یکجہتی خود بھی کروں‌ گا اور یہ پاکستانی بھی اپنے کشمیری بھائیوں‌سے اظہار یکجہتی کریں‌گے،

    مسلمانوں کے خلاف نفرت انتہا کوپہنچ گئی،مقبوضہ کشمیر میں خون ریزی کا خدشہ ہے، ترک صدر طیب اردوان عالمی کانفرنس سے خطاب

    یہ تاریخی الفاظ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے تھے جو انہوں‌نےچند دن قبل قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہے اور اب اس پر عمل بھی جاری ہے، اسی تجویز پر عمل کرتے ہوئے پوری قوم ہر جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجتہی کرتی ہے، اس جمعہ بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں یوم کشمیر منایا جائے گا، وزارت داخلہ نے جمعہ کو یوم کشمیر منانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعہ کو ملک بھر میں یوم کشمیر منانے کا اعلان کیا گیا ہے، جمعہ کو ملک بھر میں قومی پرچم بھی سرنگوں رہیں گے۔یوم کشمیر منانے کا مقصد کشمیریوں پر مظالم دنیا کے سامنے لانا ہے، جمعہ کو ہی وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں خطاب کریں گے، عمران خان کشمیر میں مظالم سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔

  • روہنگیا مسلمانوں کی رہائش، ترکی نے بڑا اعلان کر دیا

    ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے روہنگیا مسلمانوں کی رہائش کے لئے بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے جگہ کا مطالبہ کر دیا۔

    امریکہ کی پابندیوں کی پرواہ نہیں روس سے ایس 400 میزائل سسٹم ضرور لیں گے ترکی امریکہ کے سامنے اکڑ گیا

    چاوش اولو نے اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال پر غور کے لئے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں حسینہ واجد بھی شریک ہوئیں۔

    ترک وزیرخارجہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش نے لاکھو ں روہنگیا مہاجرین کو پناہ دی ہے لیکن یہ بحران بنگلہ دیش کے وسائل اور صلاحیت سے بہت بڑھ کر ہے۔ کاکس بازار کے مہاجر کیمپ میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے بین الاقوامی برادری اس بحران کے پائیدار حل کے لئے میانمار حکومت پر دباو ڈالنے پر زور دیا۔

    چاوش اولو نے کہا کہ روہینگیا مسلمانوں پر ظلم کرنے والوں سے اس ظلم کا حساب لیا جانا چاہیے۔ ترکی روہنگیا مسلمانوں کی مدد جاری رکھے گا۔

    میولود چاوش اولو نے حسینہ واجد سے مہاجر کیمپ کی تعمیر کے لئے جگہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ہمیں کوئی جگہ فراہم کرتی ہیں تو ہم ان مہاجرین کے لئے بھی رہنے کی زیادہ موزوں جگہیں تعمیر کرنے کے لئے تیار ہیں۔

  • سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی

    سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو 16 ستمبر کوپنجاب یونیورسٹی (سوپو) کی اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کی فیس بک وال پر لکھی گئی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ اس پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    اس پوسٹ ، گیری شوٹر کے ذریعہ سلمان خان کی تصویر ہے اور اس میں لکھا گیا ہے: "سلمان ، سوچئے ، آپ خود کو بھارتی قانون سے بچا سکتے ہیں ، تاہم ، وشنوئی سماج اور سوپو پارٹی نے آپ کے لئے سزائے موت کا اعلان کیا ہے۔ آپ سوپو کی عدالت میں ملزم ہیں۔ سلام سعید دا نو؛ لڑکیوں کا احترام کرنا؛ جانوروں کو بچانا؛ منشیات سے پرہیز کریں. اس نے مزید کہا کہ سکھا کہلون گیری بلیک ہنک قتل کیس میں سلمان خان کی 27 ستمبر کو شیڈول سماعت کے سامنے پیش ہوئی ہے۔

    پولیس چوکنا ہے۔ جب ہم مشہور شخصیات کو پہلے سماعت کے لئے یہاں آئے تھے تو ہم نے انہیں مناسب سیکیورٹی فراہم کی تھی۔ ڈی سی پی دھرمیندر یادو نے کہا ، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    کچھ ماہ قبل ، گینگسٹر لارنس بشنوئی نے پولیس اہلکاروں کے سامنے خان کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔ بشنوئی کی دھمکی کے بعد ، سلمان کے والد سلیم خان نے مڈ ڈے سے گفتگو میں کہا تھا ، "سلمان کے لئے یہاں سیکیورٹی کا اضافہ کیا گیا ہے ، جو ہر حال میں بھی ، ہمیشہ ان کے لئے سیکیورٹی اہلکاروں کی ایک عمدہ ٹیم تعینات ہے۔ یہ (خطرہ) بہت زیادہ تشویش (کنبہ کے ل is) نہیں ہے۔ ہمیں صرف اس کی حفاظت کی فکر ہے اور اس کا بھی خیال رکھا جارہا ہے۔ "انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس اپنا کام بخوبی انجام دے رہی ہے۔

    یاد رہے "بلیک ہیک” قتل کیس میں خان کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، لیکن وہ ضمانت پر ہے۔ آخری سماعت میں عدالت نے کہا تھا کہ اگر خان 27 ستمبر کو اس سے پہلے اپنی موجودگی کا ذکر کرنے میں ناکام رہے تو ان کی ضمانت منسوخ ہوسکتی ہے۔

  • مالی، آئل ٹینکر دھماکہ، 5ہلاک

    مالی، آئل ٹینکر دھماکہ، 5ہلاک

    مالی میں ایک آئل ٹینکر الٹنے کی وجہ سے دھماکہ میں 5افراد ہلاک ہو گئے۔

    بہاولپور کے نواحی علاقے خانقاہ شریف میں آئل ٹینکر الٹ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دارالحکومت باماکو میں ایک الٹے ہوئے آئل ٹینکر کو اٹھانے کی کوشش کی گئی جس سے دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔دھماکہ میں 15افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    جائے حادثہ پرفائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھایا۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔

  • دبئی میں ہر روز چار سو افراد کو مفت کھانا کھلانے والا پاکستانی کون ہے ؟

    دبئی میں ہر روز چار سو افراد کو مفت کھانا کھلانے والا پاکستانی کون ہے ؟

    دبئی کے علاقے ستوا کی گلی الدیافہ میں ایک ایسے پاکستانی نژاد کینیڈین شخص قیام پزیر ہیں جو ہر روز شام سات بجے 400 سے زائد مستحق افراد کو مفت کھانا کھلاتے ہیں اور ڈھیروں دعائیں سمیٹتے ہیں ،
    اس پاکستانی نژاد کا نام شاہد محمود ہے اور دبئی میں ارباب کے نام سے جانے جاتے ہیں، پاکستان میں پیدا ہوئے اور بعد میں کینیڈا چلے گئے ، کاروبار کیا پیسہ کمایا اور اپنی بقیہ زندگی گزارنے کیلئے دبئی آ گئے، شاہد محمود کیمطابق ایک دن وہ ایک سٹور سے آ آ آئسکریم خرید رہے تھے اور ایک عورت حسرت بھری نگاہوں سے انہیں دیکھ رہی تھی ، مجھے خیال آیا کہ یہ ضرور بھوکی ہے میں نے ایک آئسکریم اس کیلئے بھی خریدی اور اسے کھانے کیلئے پیش کی تو اس کی خوشی دیدنی تھی ، اور اس کو خوش دیکھ مجھے جس قدر سکون و اطمینان نصیب ہوا وہ میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا ،
    اس کے بعد میں اپنی خوشی کو بڑھانے کیلئے غریبوں میں خوشیاں بانٹنا شروع کر دیں، غریبوں کو کھانا کھلانے کا کام شاہد نے آج سے تین سال پہلے شروع کیا ، اور آج دبئی کے علاقے ستوا میں ہر شام سات بجے ہر عمر کے افراد کھانا لینے کیلئے لائنوں میں کھڑے ہو جاتے ہیں، شاہد ہفتے کے تین دن لوگوں میں پیزا سلائسز بانٹتے ہیں اور باقی دن چاول ، چکن اور دوسری غزائیں تقسیم کرتے ہیں ،
    شاہد کا کہنا ہے کہ وہ ہر روز لوگوں کو کھانا کھلانے کیلئے 1500 درہم خرچ کرتے ہیں لیکن اس کام کے نتیجے سے ملنے والی خوشی کا تعین کرنا ممکن نہیں کیونکہ بھوکے کو کھانا کھلا کر ڈھیروں دعائیں سمیٹی جا سکتی ہیں ،

  • مسلمانوں کے خلاف نفرت انتہا کوپہنچ گئی،مقبوضہ کشمیر میں خون ریزی کا خدشہ ہے، ترک صدر طیب اردوان عالمی کانفرنس سے خطاب

    مسلمانوں کے خلاف نفرت انتہا کوپہنچ گئی،مقبوضہ کشمیر میں خون ریزی کا خدشہ ہے، ترک صدر طیب اردوان عالمی کانفرنس سے خطاب

    نیویارک: مسلمانوں کے خلاف نفرت انتہا کوپہنچ گئی ، ہمیں مقبوضہ کشمیر میں خون ریزی کا خدشہ ہے، ترک صدر طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ایک کانفرنس میں شرکت کے دوران اظہار خیال ، طیب اردوا ن نے خبردار کیا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں خونریزی کا خدشہ ہے۔

    ذرائع کےمطابق اقوام متحدہ میں ”نفرت انگیز گفتگو“ کرتے ہوئے طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مسلمان نفرت انگیز تقاریر سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ بھارت میں گائے کا گوشت کھانے پر مسلمانوں کو قتل کر دیا جاتا ہے۔ انسانیت کے خلاف جرائم سے پہلے نفرت انگیز تقاریر جنم لیتی ہیں۔ پوری دنیا میں مسلمان نفرت انگیز تقاریر کا آسان ہدف ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے عالم اسلام کے رہنما ہیرو ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ پوری وادی جیل کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں خون ریزی کا خدشہ ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر وزیراعظم عمران خان سے اظہار افسوس بھی کیا۔

  • اللہ آزمائش سے بچائے ، کیا زندگی ہے شامی مسلمانو کی ، بے گھر بھی غیروں نے بھی قبول نہ کیا ،  پناہ گزینوں کی گاڑی کو حادثہ ، 6 شامی جاں بحق

    اللہ آزمائش سے بچائے ، کیا زندگی ہے شامی مسلمانو کی ، بے گھر بھی غیروں نے بھی قبول نہ کیا ، پناہ گزینوں کی گاڑی کو حادثہ ، 6 شامی جاں بحق

    دمشق : اللہ آزمائش سے بچائے ، کیا زندگی ہے شامی مسلمانو کی ، بے گھر بھی غیروں نے بھی قبول نہ کیا ، پناہ گزینوں کی گاڑی کو حادثہ ، 6 شامی جاں بحق ہوگئے ہیں‌ ، ترکی کے جنوبی علاقے ریحانیہ میں ایک حادثے کے نتیجے میں 6 شامی پناہ گزین جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔

    ذرائع کےمطابق ترکی کی فوج کی ایک بڑی گاڑی مذکورہ شامی پناہ گزینوں کو اپنے ملک سے واپس بھیجنے کے لیے شام کی سرحدی گزر گاہوں کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں اُلٹ گئی۔ان پناہ گزینوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔ یہ بات شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد نے منگل کے روز بتائی۔

    شامی حکومت کی طرف سے یہ الزام عائد کیا گیا کہ ترکی زبردستی شامی پناہ گزینوں کو واپس شام بھیج رہا ہے، جبکہ دوسری جانب ترکی کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے صرف ان لوگوں کو واپس بھیجا ہے جنہوں نے رضاکارانہ طور پر اپنے ملک جانے کا ارادہ کیا۔

  • بھارت، دلت بچے بھی ہجومی تشدد کا ہو گئے شکار

    بھارت، دلت بچے بھی ہجومی تشدد کا ہو گئے شکار

    بھارت میں ہجومی تشدد کا معاملہ اس حدتک بڑھ گیا ہے کہ اب تو دن میں ہجومی تشدد کے نتیجے میں ہلاکتوں کے دو دو واقعات ہور ہے ہیں۔

    بھارت ، بیمار بچے کے ماں باپ بھی ہجومی تشدد کی بھینٹ چڑھ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری میں دلت ذات سے تعلق رکھنے دو بچے رفع حاجت کر رہے تھے کہ ایک شخص نے ان کو دیکھ لیا۔ مذکورہ شخص نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر ان بچوں کو زبردست تشدد کا نشانہ بنایا بچوں کو لاٹھیوں کی مدد سے مارا گیا جس سے جائے وقوعہ پر ہی ان کی موت واقع ہو گئی۔پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے

    مرنے والے دونوں بچوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ روشنی نامی لڑ کی کی عمر 12سال جبکہ اویناش نامی لڑکے کی عمر 10سال بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں کو تشد د کے دوران گہری چوٹیں لگیں۔

  • حادثات میں کمی ، ماہرین نے ای چالان کو موثر قرار دیا

    حادثات میں کمی ، ماہرین نے ای چالان کو موثر قرار دیا

    لاہور : ای چالان سے ایک طرف حادثات میں کمی ہوئی ہے تو دوسری طرف سیف سٹی اتھارٹی نے کیمروں کے ذریعے شہر میں 1 لاکھ 23 ہزار چالان کرکے 20 کروڑ روپے کا جرمانہ کیا ۔

    ذرائع کے مطابق سیف سٹی سسٹم کے تحت پہلے سال کی کامیابی کے بعد منصوبے کا سال مکمل ہونے پر اتھارٹی میں تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں سیف سٹیز افسران نے کیک کاٹا اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ سیف سٹی حکام کے مطابق کیمروں کے ذریعے اشاروں کی خلاف ورزی، ون وے، لائن ولین کی خلاف ورزی پر ایک سال میں 23 لاکھ الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے جن کی مد میں شہریوں کو 20 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا، ایک سال کے دوران 10 لاکھ گاڑیوں جبکہ 12 لاکھ موٹرسائیکلوں اور 1 لاکھ سے زائد کمرشل گاڑیوں کے چالان ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی سیف سٹی علی عامر ملک کا کہنا تھا کہ منصوبے سے حادثات میں 85 فیصد کمی آئی ہے اور ای چالاننگ منصوبے کی کامیابی پر تمام ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔یا رہے کہ حکومت سیف کیمروں کا نیٹ ورک دوسروں شہروں تک پہنچانےکا منصوبہ بھی زیر غور ہے

  • نفرت انگیز تقاریر اور اسلامو فوبیا کے خاتمہ کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان

    نفرت انگیز تقاریر اور اسلامو فوبیا کے خاتمہ کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان

    وزیراعظم عمران خان نے "نفرت انگیز بیانیہ کی روک تھام” کےحوالے سے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اورترکی نے اجلاس کی مشترکہ میزبانی کی، ترک صدرطیب اردوان بھی اجلاس میں شریک رہے، اجلاس کاانعقادوزیراعظم عمران خان اورترک صدرکی کاوشوں کانتیجہ ہے، وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت انگیزتقاریراوراسلاموفوبیاکےخاتمےکےلیےمؤثراقدامات کی ضرورت ہے، دہشتگردی کامذہب سےکوئی تعلق نہیں،

    وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کسی بھی معاشرےمیں بنیادی حقوق سےمحرومی انتہاپسندی کوجنم دیتی ہے، س موقع پر اپنے خطاب میں ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مسلمان نفرت انگیز تقاریر سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، بھارت میں گائے کا گوشت کھانے پر مسلمانوں کو قتل کر دیا جاتا ہے، ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ انسانیت کے خلاف جرائم سے پہلے نفرت انگیز تقاریر جنم لیتی ہیں، پوری دنیا میں مسلمان نفرت انگیز تقاریر کا آسان ہدف ہیں، انہوں نے کشمیریوں‌ پر بھارتی مظالم کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ پوری وادی جیل کی شکل اختیار کر چکی ہے، مقبوضہ کشمیر میں خون ریزی کا خدشہ ہے،

    پاکستان اور ترکی کی میزبانی میں ہونے والا یہ اجلاس کامیاب رہا،