Baaghi TV

Author: +9251

  • شارجہ : 43 منزلہ المجاز ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی ، ٹاور میں‌مقیم تمام رہائشیوں‌کو بحفاظت نکال لیا گیا ، سول ڈیفینس نے آگ پر قابو پالیا

    شارجہ : 43 منزلہ المجاز ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی ، ٹاور میں‌مقیم تمام رہائشیوں‌کو بحفاظت نکال لیا گیا ، سول ڈیفینس نے آگ پر قابو پالیا

    شارجہ : عرب امارات کی ریاست شارجہ کی ایک 43 منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ، ریسکیو حکام نے 18 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کردیا گیا ہے

    عرب امارات سے ذرائع کےمطابق منگل کی رات شارجہ کے رہائشی ٹاور المجاز 2 میں‌خطرناک آگ بھڑک اٹھی ، حکام کے مطابق سول ڈیفینس اہلکاروں نے بڑی تیزی سے یہ ریسکیوآپریشن کیااور تمام مقیم خاندانوں کو ایک گھنٹہ کے اندر اندر محفوظ مقامات تک پہنچایا

    ذرائع کے مطابق منگل کی رات 9:41 پر اطلاع ملتے ہی سول ڈیفینس کے اہلکاروں نے برق رفتاری کے ساتھ ریکسیو آپریشن کیا ، اس پلازے کے پارکوں میں‌ان خاندانوں کو عارضی طور پر رکھا گیا ہے ،

    المجاز ٹاور میں‌آگ بجھانے کے آپریشن کرنے والی ٹیم کی قیادت بریگیڈئیر احمد النور نے کی اور بریگیڈیئر محمد العبید نے بھی اس آپریشن میں نائب کی حیثیت سے حصہ لیا

  • میں کشمیر ہوں، پاکستانی آرٹسٹز کا کشمیریوں کو خراج تحسین

    میں کشمیر ہوں، پاکستانی آرٹسٹز کا کشمیریوں کو خراج تحسین

    ریحان ناظم اور احسن گوہر کا لکھا گیا گانا "میں کشمیر ہوں” ان کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جو بھارتی حکومت کا ظلم و جبر برداشت کر رہے ہیں.

    ریحان ناظم اور نمرہ رفیق نے اس گانے کو بہت ہی خوبصورتی سے گایا ہے. گانے میں قوی خان، نورالحسن، شکیل یوسف، سلیم میراج، فیصل قریشی، اسما عباس، ہادی فردوسی، عاصم محمود، سرہا اصغر، نوید رضا، ہمایوں اشرف، فیضان شیخ، ماہم عامر، فواد جلال، صباحت بخاری، سہیل سمیر، شاہود علوی، ایاز سومرو اور حنہ دلپزیر نے مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے.

    گانے میں دکھایا گیا ہے کہ کشمیری کس طرح بھارتی ظلم کا شکار ہیں اور تشدد برداشت کر رہے ہیں. کشمیریوں کو آزدی دو.

    قائد اعظم نے کہا تھا کہ کشمیر ہماری شہہ رگ ہے ، اس گانے سے پوری قوم کو کشمیری کی آزادی کے لئے اٹھ کھڑے ہونے کی تاکید کی جائے.

  • صارفین کے میٹر کیوں اتارے ؟ عدالت کے حکم پر دوبارہ لگانے کی زحمت بھی نہیں کی ، چیف لیسکو کو نوٹس جاری

    صارفین کے میٹر کیوں اتارے ؟ عدالت کے حکم پر دوبارہ لگانے کی زحمت بھی نہیں کی ، چیف لیسکو کو نوٹس جاری

    لاہور :صارفین کے میٹر کیوں اتارے ؟ عدالت کے حکم پر دوبارہ لگانے کی زحمت بھی نہیں کی ، چیف لیسکو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ، لاہور ہائی کورٹ میں لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

    ذرائع کےمطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے لاہور چونگی امرسدھو کے رہائشی محمد رفیق کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کےمطابق گھرپرچارمیٹرلگے تھے تمام بل بھی ادا شدہ ہیں۔ کسی دیگر کے نام میٹر کے بل کی نادہندگی پر درخواست گزارکے گھر کے میٹراُتار لئے گئے، میٹرزکی بحالی کیلئے لیسکو چیف کو درخواست دی، شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے لیسکوچیف کواُتارے گئے میٹرز لگانے کا حکم دیا۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کا کپتان سرفراز احمد کو ہی ہونا چاہیے، ظہیرعباس

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کا کپتان سرفراز احمد کو ہی ہونا چاہیے، ظہیرعباس

    پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر و کپتان ظہیرعباس کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو چاہیے کہ سرفراز احمد کو کم از کم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کا کپتان برقرار رکھے ، اس سے قومی ٹیم کی پرفارمنس پر مثبت اثر پڑے گا ،
    ظہیر عباس کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کپتان کا تقرر اگر ہر سیریز کے بعد کیا جائے گا تو اس کے اثرات منفی ہو نگے ، اور کھلاڑی مزید تذبذب کا شکار ہو جائیں گے ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگلے سال 18 اکتوبر 2020 سے 15 نومبر 2020 تک کھیلا جائے گا ،

  • آرمی چیف کا زلزلہ متاثرہ علاقوں‌ کا دورہ، سول انتظامیہ کی معاونت سے صورتحال معمول پر لانے کی ہدایت

    آرمی چیف کا زلزلہ متاثرہ علاقوں‌ کا دورہ، سول انتظامیہ کی معاونت سے صورتحال معمول پر لانے کی ہدایت

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے زلزلہ متاثرہ علاقوں‌ کا دورہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے آزاد کشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا، ‏آرمی چیف نےجاتلاں کینال روڈ کے مرمتی کام کا جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ‏سول انتظامیہ کی بھرپورمعاونت سے صورتحال معمول پرلائی جائے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ زلزلےسےمتاثرہ افرادکاہرممکن خیال رکھاجائےگا،

    واضح رہے کہ آج وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی میرپور کا دورہ کیا اور زلزلہ متاثرین کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں‌ کا جائزہ لیا ہے،

  • این ڈی ایم اے نے زلزلہ سے ہونے والے نقصانات کی مکمل تفصیلات جاری کر دیں

    این ڈی ایم اے نے زلزلہ سے ہونے والے نقصانات کی مکمل تفصیلات جاری کر دیں

    آزادکشمیرمیں زلزلے کے باعث ہونے والے نقصانات سے متعلق این ڈی ایم اے کی طرف سے اعدادوشمار جاری کئے گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ترجمان این ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زلزلےکےبعد تباہی سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے، میرپورآزادکشمیرمیں25افرادجاں بحق ہوئے، زلزلےسےپنجاب میں ایک شخص جاں بحق ہوا، 315گھروں کوجزوی نقصان پہنچا،135گھرمکمل تباہ ہوئے، میرپورآزادکشمیرمیں459افرادزخمی ہوئے، جہلم میں زلزلےسے7 افراد زخمی ہوئے، زلزلےسےبھمبر میں منڈاپل تباہ ہوچکاہے، جاتلاں کی مرکزی شاہراہ بھی زلزلےکےباعث شدیدمتاثرہوئی،

    ترجمان این ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میرپوراورکوٹلی آزادکشمیرکےاضلاع کی بجلی بحال کردی گئی

  • بھارت، زیادتی کا شکار متاثرہ لڑکی بھی گرفتار

    بھارت، زیادتی کا شکار متاثرہ لڑکی بھی گرفتار

    بی جے پی لیڈر سوامی چنمیانند پرزیادتی کرنے کا الزام عائد کرنے والی متاثرہ لڑ کی کوبھی 14 دن کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ۔
    متاثرہ لڑکی کو بلیک میلنگ کے دوران رقم وصولی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

    بی جے پی رہنما چنمیانند کا عصمت دری کیس میں جوڈیشل ریمانڈ

    بعد ازاں لڑکی کو عدالت لے جایا گیا جہاں سے اسے 14دنوں کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

    واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے گذشتہ دنوں چنمیانند کو گرفتار کیا تھا اور تفتیش کے دوران چنمیانند نے اپنی کئی غلطیوں کا اعتراف کیا تھا۔ چنمیانند ان دنوں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

  • یو اے ای خلا میں: بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ہمارے لئے متحدہ عرب امارات میں کیوں اہمیت رکھتا ہے؟

    یو اے ای خلا میں: بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ہمارے لئے متحدہ عرب امارات میں کیوں اہمیت رکھتا ہے؟

    اب سے دس دن بعد، خلاباز ہزارہ المنصوری کا رخ ہوگا جہاں کوئی اماراتی اس سے پہلے نہیں گیا تھا – لفظی طور پر آسمانوں سے آگے نکل جاتا ہے اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر سوار ہوتا ہے۔

    المنصوری کا خلائی سفر، منصوبہ سازی اور تربیت کے دو سال سے بھی کم عرصے میں حاصل ہونے والا ایک مہتواکانکشی قومی مشن ہے۔

    زمین سے باہر انسان کے بنائے ہوئے سب سے بڑے ڈھانچے پر اس کا آٹھ روزہ قیام اس کو خلائی اسٹیشن کا 240 واں اور متحدہ عرب امارات کا 19 واں دورہ کرنے والے ملک کی حیثیت سے بنائے گا.

    المنصوری ایک نوجوان قوم کے خوابوں کو اپنے کندھوں پر اٹھا رہے ہیں "جو رکاوٹیں توڑتے ہیں اور یہ ثابت کرتے ہیں کہ ان کے راستے پر کھڑے ہونے کی اتنی طاقت نہیں ہے”۔ ان کا سفر بہت ساری اماراتیوں کو آئی ایس ایس تک پہنچنے اور اس سے آگے 2117 تک مریخ پر شہر قائم کرنے کی راہ ہموار کرتا ہے۔

  • کرایہ داروں کو ملے گی مفت بجلی

    بھارتی دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی کے کرایہ داروں کے لیے پری پیڈ میٹر جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔اس کے لیے کرایہ داروں کو مالک مکان سے این او سی سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

    پانی کابقایا بل معاف …. کس شہر میں

    وزیر اعلیٰ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم تین نمبر جاری کر رہے ہیں جس سے پری پیڈ میٹر کی ہوم ڈلیوری ہوگی۔ پری پیڈ میٹر کرایہ داروں کے یہاں لگائے جائیں گے اور یہ صرف ڈومیسٹک میں قابل استعمال ہوگا۔وزیراعلی نے اعلان کیا کہ کرایہ داروں کو بھی 200 یونٹ تک بجلی مفت ملے گی۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں 200 یونٹس تک ماہانہ کھپت والے بجلی صارفین کے لئے دہلی حکومت نے بجلی مفت دینے کا اعلان کیا تھا۔

  • خنجراب ہائیسٹ ایلٹیٹیوڈ روڈ میراتھن ریس، ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے

    خنجراب ہائیسٹ ایلٹیٹیوڈ روڈ میراتھن ریس، ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے

    خنجراب ہائیسٹ ایلٹیٹیوڈ روڈ میراتھن ریس جیتنے والے کھلاڑیوں میں ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے میڈلز تقسیم کئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے کہا ہے کہ غیر ملکی مہمان پاکستان سے خوشگوار یادیں لے جائیں گے، ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ 50کلومیٹرریس میں پاک آرمی کےمحمد سیارنے سونےکا تمغہ حاصل کیا، خواتین کی کیٹیگری میں کینیڈا کی کیرن مکلسن نے سونے کا تمغہ حاصل کیا، 42 کلومیٹر ریس میں پاک آرمی کے عمیر حیدر نے سونے کا تمغہ حاصل کیا، خواتین کی کیٹیگری میں ڈنمارک سےتعلق رکھنےوالی ہیدی جوہنسن نےسونےکاتمغہ حاصل کیا،

    21کلو میٹرہاف میراتھن میں گلگت بلتستان کے مرزا اسلم بیگ نے سونے کا تمغہ حاصل کیا، خواتین کی کیٹیگری میں گلگت بلتستان کی بی بی نبات نےسونےکا تمغہ حاصل کیا،